019-سُوۡرَةُ مريم
Granular/Forensic Analysis: Letters; vowels; syllables; words
Sura Recitation
كٓهيعٓصٓ ١ |
عربی زبان کے حروف ھجاء [تہجی،ابجد] ک اور مدّا؛ ـهـ؛ ی ؛ع بمعہ مدّا؛ اور ص بمعہ مدّا [طوالت]کا نشان۔ |
ذِكْرُ رَحْـمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُۥ زَكَرِيَّآ ٢ |
یہ آپ (ﷺ) کے رب کی اس نوازش کا ذکر ہے جس سے انہوں نے اپنےمختص بندے زکریا(علیہ السلام) کو نوازا تھا۔ |
إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥ نِدَآءً خَفِيّٙا ٣ |
جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا تھا،خفیہ پکار(سیدہ مریم کو پتہ نہیں چلا۔ءال عمران۔38) |
قَالَ رَبِّ إِنَّـى وَهَنَ ٱلْعَظْمُ مِنِّى |
انہوں(زکریاعلیہ السلام)نے کہا"اے میرے رب!میرا حال یہ ہے کہ ہڈیوں کا ڈھانچہ کمزور ہوگیا ہے۔ Root: و ھ ن |
وَٱشْتَعَلَ ٱلرَّأْسُ شَيْبٙا |
اور سر کے بال سفید اور بکھر گئے ہیں۔ |
وَلَمْ أَكُنۢ بِدُعَآئِكَ رَبِّ شَقِيّٙا ٤ |
اور اے میرے رب!آپ سے التجا کر کے کبھی بھی میں نامراد نہیں ہوا۔ |
وَإِنِّـى خِفْتُ ٱلْمَوَٟلِـىَ مِن وَرَآءِى |
اور ان حالات میں اپنے بعد اہل و عیال سے خدشہ محسوس کیا ہے۔ Root: و ر ء |
وَكَانَتِ ٱمْرَأَتِـى عَاقِرٙا |
اور میری بیوی بانجھ ہے۔ |
فَهَبْ لِـى مِن لَّدُنْكَ وَلِيّٙا ٥ |
اس لئے آپ جناب اپنے کرم سے مجھے بیٹا دیں بطور پیدائشی وارث ۔ |
يَرِثُنِى وَيَرِثُ مِنْ ءَالِ يَعْقُوبَ |
وہ میرا وارث بنے گا اور اس میراث کا وارث بنے جو یعقوب(علیہ السلام)کے خاندان سے چلی آ رہی ہے۔ Root: و ر ث Inheritance according to injunctions in Grand Qur’ān |
وَٱجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيّٙا ٦ |
اور آپ جناب، اے میرے رب؛ اس کوپسندیدہ شخصیت کے اطوار کا دائمی حامل بنائیں"۔ |
يـٟزَكَرِيَّآ إِنَّا نُبَشِّـرُكَ بِغُلَٟمٍ ٱسْـمُهُۥ يَحْيَىٰ |
اے زکریّا(علیہ السلام)! ہم جناب آپ کو ایک بیٹا عطا کرنے کی خوشخبری دیتے ہیں۔اس کا نام یحیَیٰ ہے۔ |
لَمْ نَجْعَل لَّهُۥ مِن قَبْلُ سَـمِيّٙا ٧ |
ہم نے اُس کی خاطرزمانہ قبل میں کسی کے لیئے یہ نام مقرر نہیں کیا۔(مریم۔۷) |
قَالَ رَبِّ أَنَّـىٰ يَكُونُ لِـى غُلَٟمٚ |
انہوں(زکریا علیہ السلام)نے کہا’’میرے رب!ایک بیٹا میرے لئے کیسے وجود پذیر ہو گا ۔ Root: غ ل م |
وَكَانَتِ ٱمْرَأَتِـى عَاقِرٙا |
ان حالات میں جبکہ میری بیوی بانجھ ہے۔ Root: ع ق ر |
وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ ٱلْـكِـبَـرِ عِتِيّٙا ٨ |
اور میں بھی انتہائی عمر رسیدہ ہو چکا ہوں"۔ |
قَالَ كَذَٟلِكَ |
انہوں(اللہ تعالیٰ)نے جواب دیا’’مطمئن رہیں انہی حالات میں ایسا ہو گا؛ |
قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَـىَّ هَيِّـنٚۚ |
انہوں(اللہ تعالیٰ)نے کہا"تیرے رب ہر بات پر قادر ہیں۔یہ ان کا فیصلہ ہے۔میرے لئے ایسا کرنا نہایت آسان ہے۔ Root: ھ و ن |
وَقَدْ خَلَقْتُكَ مِن قَبْلُ وَلَمْ تَكُ شَيْــٔٙا ٩ |
اور(آپ کیوں بھول رہے ہیں)میں نے آپ کو بیتے دور میں تخلیق کیا تھا جب آپ اس وقت قابل ذکر شئے بھی نہ تھے"۔ |
قَالَ رَبِّ ٱجْعَل
لِّـىٓ ءَايَةٙ |
انہوں(زکریا علیہ السلام)نے کہا’’میرے رب!آپ کسی بات کومیرے سمجھ جانے کےلئے بطور اشارہ مقرر فرما دیں‘‘۔ |
قَالَ ءَايَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ ٱلنَّاسَ ثَلَٟثَ لَيَالٛ سَوِيّٙا ١٠ |
انہوں(اللہ تعالیٰ)نے جواب دیا’’آپ کے لئے اشارہ آپ کا تین دن تک زبان اور ہونٹوں سے لوگوں سے ہموار انداز میں گفتگو کی صلاحیت کا مفقود ہو جانا ہے، (سوائے اشاروں کی زبان کے آپ بات نہیں کر پائیں گے۔ءال عمران۔41)۔ |
فَخَرَجَ عَلَـىٰ قَوْمِهِۦ مِنَ ٱلْمِحْرَابِ |
چونکہ انہیں نشانی کے ظہور کا احساس ہو گیا اس لئے وہ محراب سے باہر اپنی قوم کے لوگوں کے سامنے نکل آئے۔ |
فَأَوْحَـىٰٓ إِلَيْـهِـمْ أَن سَبِّحُوا۟ بُكْرَةٙ وَعَشِيّٙا ١١ |
چونکہ بول نہیں سکتے تھے اس لئے ان کی جانب اشارے سے حکم دیا کہ وہ لوگ صبح اور شام اللہ تعالیٰ کی عظمت و کبریائی کی تسبیح کریں۔(مریم۔١١) |
يـٟيَحْيَىٰ خُذِ ٱلْـكِـتَٟبَ بِقُوَّةٛ |
بھرپور جوان ہونے پر ہم نے ان سے ارشاد فرمایا"اے یحییٰ:اس مخصوص کتاب کو بھرپور انداز میں اختیار کریں"۔ Root: ق و ى |
وَءَاتَيْنَـٟهُ ٱلْحُكْـمَ صَبِيّٙا ١٢ |
اور ہم جناب نے انہیں بچپن ہی میں ہر معیوب بات سے اجتناب کرنے کی دانائی اور قوت فیصلہ سے نوازا تھا۔ Root: ص ب و |
وَحَنَانٙا مِّن لَّدُنَّا وَزَكَوٰةٙ |
اور ہم نے اپنے فضل سے اسے نرم خو فطرت اور بلند مرتبہ اوردانائی سے نوازا۔ |
وَكَانَ تَقِيّٙا ١٣ |
اور اللہ عزوجل کے مقام و مرتبہ سے مرعوب زندگی بھر راست اخلاق کی پابندیوں کا وہ خیال رکھتے تھے۔ |
وَ |
اور اپنے والدین سے ان کا رویہ اور برتاؤ نرمی اور ادب و احترام کا تھا۔ |
وَلَمْ يَكُن جَبَّارًا عَصِيّٙا ١٤ |
اور انہوں نے کبھی اپنے والدین سے نافرمانی کرتے ہوئے شقاوت اورسخت مزاجی کارویہ نہیں رکھا۔ |
وَسَلَٟمٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيٙا ١٥ |
اور بحثیت نبی اور رسول خصوصی سلامتی کے ان پر ہونے کا اہتمام کیا گیا جس دن پیدا ہوئے؛اور جس دن وہ طبعی موت مرے اور جس دن دوبارہ اٹھائے جائیں گے،حیات نو کی حالت میں۔ |
وَٱذْكُرْ فِـى ٱلْـكِـتَٟبِ مَـرْيَـمَ إِذِ ٱنتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِـهَا مَكَانٙا شَرْقِيٙا ١٦ |
اورآپ(ﷺ)مریم(صدیقہ)کے متعلق منفرد کتاب(قرءان مجید)میں درج تاریخ کا ذکر فرمائیں جب انہوں نے اپنے اہل خانہ سے خود کو مکان کے مشرقی حصے میں الگ تھلگ کر لیا تھا۔ |
فَٱتَّخَذَتْ مِن دُونِـهِـم حِجَابٙا |
جس کے نتیجے میں انہوں نے اپنے اہل خانہ سے الگ مقام پر دیوار کو حجاب کے طور اختیار کر لیا(کہ وہ اسے دیکھ نہ سکیں)۔ |
فَأَرْسَلْنَآ إِلَيْـهَآ رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَـهَا بَشَـرٙا سَوِيّٙا ١٧ |
چونکہ طے شدہ امر کو ظہور دینے کے وقت آن پہنچا تھا اس لئے ہم جناب نے اس (مریم)کی جانب ہمارے معتمد الخدمت (جبرائیل علیہ السلام)کو بحثیت رسول بھیجا۔چونکہ انہوں نے بالمشافہ پیغام پہنچانا تھا اس لئے انہوں نے اپنے آپ کو ایک شریف النفس دکھائی دینے والے بشر کے روپ میں ڈھالا۔ |
قَالَتْ إِنِّـىٓ أَعُوذُ بِٱلرَّحْـمَـٰنِ مِنكَ إِن كُنتَ تَقِيّٙا ١٨ |
اپنی خلوت میں ایک مرد کو دیکھ کر فوراً کہا"میں الرّحمٰن(ذو الجلال و الاکرام)سے تجھ سے محفوظ رہنے کی پناہ مانگتی ہوں۔یہاں سے آپ چلے جائیں اگر آپ اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگنے والے رہے ہیں"۔ |
قَالَ إِنَّمَآ أَنَا۟ رَسُولُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلَٟمٙا زَكِيّٙا ١٩ |
انہوں(جبرائیل علیہ السلام)نے واضح کرتے ہوئے کہا"میں آپ کے رب کا فقط رسول ہوں۔میرے اس طرح آنے کا مقصد آپ کے لئے ایک باصلاحیت ہمیشہ فہم و فراست کے حامل بیٹے کی اطلاع دینا ہے"۔ |
قَالَتْ أَنَّـىٰ يَكُونُ لِـى غُلَٟمٚ وَلَمْ يَمْسَسْنِى بَشَـرٚ |
انہوں(سیدہ مریم ؛جبرائیل علیہ السلام کی جاری گفتگو کاٹتے ہوئے) نےکہا’’ایک بیٹا میرے لئے کیسے وجود پذیر ہو گا اس حالت میں کہ مجھے کسی مرد نے نہیں چھوا(کیونکہ میں شادی شدہ نہیں)۔ Root: غ ل م |
وَلَمْ أَكُ بَغِيّٙا ٢٠ |
اور جب میں بد چلنی کی مرتکب کبھی نہیں ہوئی"(نوع انسان میں چھونا ایسے بھی ہو سکتا ہے)۔ |
قَالَ كَذَٟلِكِ |
انہوں(جبرائیل علیہ السلام)نے کہا"ایسا اس حال ہی میں ہو گا۔ |
قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَـىَّ هَيِّـنٚ |
آپ کے رب نے یہ کہا ہے"ایسا کرنا میرے لئے معمولی سی بات ہے۔ Root: ھ و ن |
وَلِنَجْعَلَهُۥٓ ءَايَةٙ لِّلْنَّاسِ وَرَحْـمَةٙ مِّنَّاۚ |
اور اس انداز میں تخلیق کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم جناب اس (ہونے والے تیرےبیٹے)کو اللہ تعالیٰ کے قدیر ہونے کا لوگوں کےادراک کے لئے مظہر بنا دیں،اور ہماری جانب سے اظہار رحمت۔ |
وَكَانَ أَمْرٙا مَّقْضِيّٙا ٢١ |
اور یہ کہ ان کو اس انداز میں تخلیق کرنا ایک طے شدہ فیصلہ اور معاملہ ہے"۔ |
فَحَـمَلَتْهُ فَٱنْتَبَذَتْ بِهِۦ مَكَانٙا قَصِيّٙا ٢٢ |
مشیت ایزدی کو تسلیم کر لیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنا امر اس میں پھونک دیا (الانبیاء ۔91)توانہوں(سیدہ مریم)نے انہیں(عیسیٰ )اپنے رحم میں اٹھا لیا۔چونکہ انہیں احساس ہو گیا اور اس معاملہ کو خفیہ رکھنا چاہتی تھیں اس لئے اس(زیر تخلیق عیسیٰ)کے ساتھ گھر کو چھوڑ کر ایک دور دراز مقام پر چلی گئی۔ Root: ن ب ذ |
فَأَجَآءَهَا ٱلْمَخَاضُ إِلَـىٰ جِذْعِ ٱلنَّخْلَةِ |
وقت گزرنے پردرد زہ انہیں صحرا میں موجود ایک تنہا کھجور کے مادہ درخت کے تنے کے پاس لے آیا۔ |
قَالَتْ يَٟلَيْتَنِى مِتُّ قَبْلَ هَـٰذَا وَكُنتُ نَسْيٙا مَّنسِيّٙا ٢٣ |
بیٹا پیدا ہونے پر غم سے بھرے لہجے میں کہا"اے میرے احساس حیف!اے کاش!میں ایسا ہونے سے قبل مر گئی ہوتی اور میرا نام و نشان مٹ کر بھولی بسری یاد بن چکی ہوتی۔ |
فَنَادَىٰـهَا مِن تَحْتِـهَآ أَلَّا تَحْزَنِـى |
چونکہ وہ لوگوں کی جانب سے اپنی صداقت پر شبہ ہونے کے احتمال کے غم میں ایسا کہہ رہی تھی اس لئے انہوں(جبرئیل علیہ السلام)نے ان کی ایک جانب سے پکار کر کہا"آپ غم نہ کریں۔ Root: ح ز ن |
قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيّٙا ٢٤ |
آپ کے رب نے پانی کے بہاؤ کو آپ کے پاؤں نیچے نخلستان کا چشمہ بنا دیا ہواہے۔ Root: س ر ى |
وَهُزِّىٓ إِلَيْكِ بِجِذْعِ ٱلنَّخْلَةِ تُسَٟقِطْ عَلَيْكِ رُطَبٙا جَنِيّٙا ٢٥ |
اور آپ اس تنہامادہ کھجور کے تنے کو اپنی جانب بازؤں میں لے کر ہلائیں۔وہ جواب میں آپ پر تازہ پکی کھجوریں گرائے گی۔ |
فَكُلِـى وَٱشْرَبِـى وَقَرِّى عَيْنٙاۖ |
ایسا ہونے پر آپ کھجوریں کھائیں اور پانی پی لیں۔اور اپنے بیٹے کو دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی کریں۔ Root: ق ر ر |
فَإِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ ٱلبَشَـرِ أَحَدٙا |
چونکہ لوگ پنہاں حقیقت کو ابھی نہیں جانتے اس لئے اگر آپ نے کسی ایک شناسا شخص سے بھی آمنا سامنا کیا: |
فَقُولِـىٓ إِنِّـى نَذَرْتُ لِلرَّحْـمَـٰنِ صَوْمٙا فَلَنْ أُكَلِّمَ ٱلْيَوْمَ إِنسِيّٙا ٢٦ |
تو اشارے سے کہنا"میں نے الرحمٰن ذوالجلال و الاکرام کے لئے بولنے سے اجتناب کا فیصلہ کیا ہے۔اس لئے آج میں کسی شخص سے گفتگو نہیں کروں گی"۔ Root: ص و م |
فَأَتَتْ بِهِۦ قَوْمَهَا تَحْـمِلُهُۥ |
چونکہ انہیں خاموش رہنے کی نصیحت سے نومولود بیٹے کے متعلق قبل ازیں دی گئی خبر یاد آ گئی اس لئے وہ ان (نومولود بیٹے)کے ساتھ فوراًاپنی قوم میں پہنچ گئیں،اس حال میں کہ لوگوں نے اسے اس(نومولود)کو اٹھایا ہوا دیکھا۔ |
قَالُوا۟ يَٟمَرْيَـمُ لَقَدْ جِئْتِ شَيْــٔٙا فَرِيّٙا ٢٧ |
انہوں(قوم کے بزرگوں)نے کہا"اے مریم،توہمارے پاس گراوٹ کے مظہر کے ساتھ آئی ہے۔ Root: ف ر ى |
يَٟٓأُخْتَ هَٟرُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ ٱمْرَأَ سَوْءٛ |
اے ھارون کی بہن!(تم سے یہ توقع نہ تھی)تمہارے ابو کبھی برائی کے مرتکب شخص نہیں تھے۔ Root: م ر ء |
وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيّٙا ٢٨ |
اور نہ تمہاری ماں نےکبھی اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ کیا تھا"۔ |
فَأَشَارَتْ إِلَيْهِ |
چونکہ انہیں خود بات کرنے سے منع کیا گیا تھا اور نومولود بیٹے کے کلام کرنے کا یقین تھا، اس لئے انہوں نے اس(نومولود)کی جانب اشارہ کر دیا(اس سے پوچھ لو)۔ Root: ش و ر |
قَالُوا۟ كَيْفَ نُكَلِّمُ مَن كَانَ فِـى ٱلْمَهْدِ صَبِيّٙا ٢٩ |
انہوں نے تلخی سے جواب دیا"ہم کیسے اس سے سوال و جواب کریں جو اس وقت گود میں دودھ پیتا بچہ ہے"۔ |
قَالَ إِنِّـى عَبْدُ ٱللَّهِ |
(ان کے ناممکن ہونے کے تصور کے جواب میں وہ بول اٹھے)انہوں(گود میں طفل عیسیٰ علیہ السلام)نے کہا"یقیناً میں اللہ تعالیٰ کا بندہ ہوں۔ |
ءَاتَىٰنِىَ ٱلْـكِـتَٟبَ وَجَعَلَنِـى نَبِيّٙا ٣٠ |
انہوں نے مجھے منفرد کتاب کو عنایت کر کے نوازا ہے۔اور انہوں نے مجھے نبیَّ قرار دیا ہے۔ |
وَجَعَلَنِى مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ |
اور ان جناب نے مجھے ثبات ،محفوظ اور بڑھتی شہرت کا حامل قرار دیا ہے جہاں کہیں بھی میں رہائشی/موجود ہوں گا۔ Root: ب ر ك |
وَأَوْصَٟنِى بِٱلصَّلَوٰةِ وَٱلزَّكَوٰةِ مَا دُمْتُ حَيّٙا ٣١ |
اور ان جناب نے مجھے صلوٰۃ کی ادائیگی پر مستقل کاربند رہنے اور معاشرے کی اٹھان کے لئے مالی تعاون کرنے کا پابند کیا ہے جب تک میں صاحب حیات ہوں۔ |
وَبَرَّا |
اور ان جناب نے مجھے میری والدہ کے ساتھ خلوص و فرمانبرداری کا رویہ برقرار رکھنے والا قرار دیا ہے۔ |
وَلَمْ يَجْعَلْنِى جَبَّارٙا شَقِيّٙا ٣٢ |
اور ان جناب نے میری فطرت میں شقاوت اور سخت مزاجی کے عنصر کا عدم ہونا قرار دیا ہے۔ Root: ش ق ى |
وَٱلسَّلَٟمُ عَلَـىَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيّٙا ٣٣ |
اور خصوصی سلامتی کے مجھ پر ہونے کا اہتمام کیا گیا ہے جس دن میں پیدا ہوا ہوں،اور جس دن میں طبعی موت مروں گا اور جس دن دوبارہ اٹھایا جاؤں گا،حیات نو کی حالت میں"۔ |
ذَٟلِكَ عِيسَى ٱبْنُ مَـرْيَـمَ |
جان لو؛ یہ ہیں عیسیٰ ابن مریم۔ |
قَوْلَ ٱلْحَقِّ ٱلَّذِى فِيهِ يَمْتُـرُونَ ٣٤ |
اس طرح اللہ تعالیٰ نے مبنی بر حقیقت سیدہ مریم کو دئیے ہوئے قول کو حقیقت ثابت کر دیا۔وہ قول جس کے متعلق وہ دلجمعی سے کریدتے رہتے ہیں (کہ یہ کیسے ممکن ہوا)۔ |
مَا كَانَ لِلَّهِ أَن يَتَّخِذَ مِن وَلَـدٛ |
ولادت پائے لوگوں میں سے کسی کوبھی بطور بیٹا اختیار کرنا کبھی اللہ تعالیٰ کے شیان شان نہیں۔ |
سُبْحَٟنَهُۥٓ |
وہ جناب ان حاجات سے بلند تر ہیں،تمام کبریائی ان کے لئے،اور تمام کوششوں کا وہ محور ہیں۔ |
إِذَا قَضَىٰٓ أَمْرٙا |
جب وہ جناب کسی بھی امر/معاملے کو نبٹا دینے کا فیصلہ کر دیتے ہیں۔ |
فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن |
تو وہ جناب اُس(امر) کے لئے صرف اتنا کہہ دیتے ہیں ”تومادی دنیا میں وجود پذیر ہو جا“ |
فَيَكُونُ ٣٥ |
تکمیل حکم میں وہ (امر؛شئے،ذی حیات،وقوعہ) مادی دنیا کے لئے وجود پذیر ہوجاتا ہے۔ |
وَإِنَّ ٱللَّهَ رَبِّـى وَرَبُّكُـمْ فَٱعْبُدُوهُۚ |
اور انہوں(عیسیٰ علیہ السلام نے مزید کہا’’یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے رب ہیں اور تم لوگوں کے رب ہیں۔اس لئے ان کی بااظہار بندگی کرو۔ |
هَـٰذَا صِرَٟطٚ مُّسْتَقِيـمٚ ٣٦ |
یہ اظہار بندگی صراط مستقیم: منزل کی جانب رواں دواں رکھنے والا راستہ ہے‘‘۔ |
فَٱخْتَلَفَ
ٱلْأَحْزَابُ مِنۢ بَيْنِـهِـمْ |
چونکہ ان کا بیان کردہ فرمان ہدایت بعض با اثر گروہوں کی خواہشات اور مفادات سے ہم آہنگ نہ تھا اس لئے انہوں نے اپنے مابین اختلافات کو مزید شدت اورگہرائی دے دی۔ Root: ح ز ب |
فَوَيْلٚ لِّلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ مِن مَّشْهَدِ يَوْمٍٛ عَظِيـمٛ ٣٧ |
انجام کارخود اپنی مذمت و ملال ان کا روزمرہ کا معمول ہو گا یوم عظیم کو مشہودحقائق کی وجہ سے جنہوں نے انہیں رسول اور مسیحا ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ |
أَسْـمِعْ بِـهِـمْ وَأَبْصِرْ يَوْمَ يَأْتُونَنَاۖ |
آپ(ﷺ)ان کی متعجب باتیں سنیں اور انہیں تصور میں دیکھیں جس دن ہمارے حضور یہ آئیں گے۔ |
لَـٰكِنِ ٱلظَّٟلِمُونَ ٱلْيَوْمَ فِـى ضَلَٟلٛ مُّبِيـنٛ ٣٨ |
مگر آج حقیقت کو بگاڑنے کی روش اور طرز عمل پر کاربند لوگ صریحاً انحراف اور گم کردہ راہ رہنے پر بضد ہیں۔ |
وَأَنذِرْهُـمْ يَوْمَ ٱلْحَسْـرَةِ إِذْ قُضِىَ ٱلْأَمْرُ |
اور آپ (ﷺ)انہیں اس دن کے متعلق متنبہ کریں جب حقائق افشاں اور حسرت کا باعث بنیں گے اس وقت جب معاملے کو نبٹا دیا گیا ہو گا۔ |
وَهُـمْ فِـى غَفْلَةٛ |
کیونکہ وہ اِس وقت اُس دن کے متعلق لاپرواہ ہیں۔ Root: غ ف ل |
وَهُـمْ لَا يُؤْمِنُونَ ٣٩ |
اور وہ ایمان نہیں لا رہے۔ |
إِنَّا نَـحْنُ نَرِثُ ٱلۡأَرْضَ وَمَنْ عَلَيْـهَا |
یہ حقیقت ہے کہ ہم جناب ہیں ؛زمین اور جو کوئی اس پر موجود ہے ہم مالک ہیں۔ |
وَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ ٤٠ |
اور انہیں ہمارے حضور احتساب کے لئے پیش کیا جائے گا۔ |
وَٱذْكُرْ فِـى ٱلْـكِـتَٟبِ إِبْرَٟهِيـمَ |
اورآپ(ﷺ)ابراہیم(علیہ السلام)کے متعلق منفرد کتاب(قرءان مجید)میں درج تاریخ کا ذکر فرمائیں۔ |
إِنَّهُۥ كَانَ صِدِّيقٙا نَّبِيًّا ٤١ |
۔۔یہ حقیقت ہے کہ ان کی شہرت ایک سچے انسان کی تھی۔وہ تمام پر اشرف اور محترم قرار دئیے مجموع کے فرد تھے۔۔ |
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ |
رسالت کے فرائض سونپے جانے پر جب انہوں نے اپنے چچا سے کہا: |
يَٟٓأَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا يَسْمَعُ وَلَا يُبْصِرُ وَلَا يُغْنِى عَنكَ شَيْــٔٙا ٤٢ |
"اے میرے چچا ابو؛ آپ کیوں اس کی پوجا کرتے ہیں جو نہ آپ کو سن سکتا ہے اور نہ وہ دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی کسی ناخوشگوار صورتحال سے آپ کو وہ نجات دلا سکتا ہے؟ |
يَٟٓأَبَتِ إِنِّـى قَدْ جَآءَنِـى مِنَ ٱلْعِلْمِ مَا لَمْ يَأْتِكَ |
اے میرے چچا ابو؛ یہ حقیقت ہے کہ میرے پاس علم کے منبع سے وہ پہنچا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا۔ |
فَٱتَّبِعْنِىٓ أَهْدِكَ صِرَٟطٙا سَوِيّٙا ٤٣ |
اس لئے آپ تندہی سےمیری پیروی کریں۔ استقامت اور اعتدال کے راستے پر گامزن ہونے کے لئے میں آپ کی رہنمائی کروں گا۔ Root: ص ر ط |
يَٟٓأَبَتِ لَا تَعْبُدِ ٱلشَّيْطَٟنَ |
اے میرے چچا ابو؛ آپ کو شیطان کی پرستش نہیں کرنا چاہئے۔ |
إِنَّ ٱلشَّيْطَٟنَ كَانَ لِلرَّحْـمَـٰنِ عَصِيّٙا ٤٤ |
شیطان کے متعلق اس حقیقت کو ذہن میں رکھیں کہ وہ الرَّحمٰن ذوالجلال والاکرام کے حکم پر عمل کرنے سے معترض رہا تھا۔ |
يَٟٓأَبَتِ إِنِّـىٓ أَخَافُ أَن يَمَسَّكَ عَذَابٚ مِّنَ ٱلرَّحْـمَـٰنِ |
اے میرے چچا ابو؛ میں اس خوف میں مبتلا ہوں کہ کہیں آپ کو الرَّحمٰن ذوالجلال والاکرام کے حکم سے عذاب لاحق ہو جائے۔ |
فَتَكُونَ لِلشَّيْطَٟنِ وَلِيّٙا ٤٥ |
جس کے نتیجے میں ایسا نہ ہو کہ آپ شیطان کے لئے ساتھی اور ہم نشین بن جائیں"۔ |
قَالَ أَرَاغِبٌ أَنتَ عَنْ ءَالِـهَتِى يَٟٓإِبْرَٟهِيـمُۖ |
انہوں(چچا ابو)نے جواب میں کہا"کیاتم لوگوں کو میرے خداؤں سے دور کرنے پر راغب ہو، اے ابراہیم؟ Root: ر غ ب |
لَئِن لَّمْ تَنتَهِ لَأَرْجُـمَنَّكَۖ |
میں قسمیہ کہتا ہوں،اگر تو اس حرکت سے اپنے آپ کو باز نہیں رکھتا تو میں تجھے سنگسار کرنے کا حکم دے دونگا۔ Root: ر ج م |
وَٱهْجُرْنِـى مَلِيّٙا ٤٦ |
چونکہ مجھے معلوم ہے کہ تو باز نہیں آئے گا اس لئے بہتر ہے تو مجھ سے ہجرت کر کے چلا جا،ایک طویل عرصہ کے لئے"۔ |
قَالَ سَلَٟمٌ عَلَيْكَۖ |
انہوں(ابراہیم علیہ السلام)نے کہا"آپ پر سلامتی اور سکون کے نزول کے لئے میں دعاگو ہوں۔ |
سَأَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّـىٓ |
عنقریب اپنے رب سے میں آپ کے لئے معافی کا خواستگار ہوں گا۔ |
إِنَّهُۥ كَانَ بِـى حَفِيّٙا ٤٧ |
یہ حقیقت ہے کہ وہ جناب مجھ پر انتہائی مہربان ہیں۔ |
وَأَعْتَزِلُـكُـمْ وَمَا تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ |
اور میں اپنے آپ کو الگ کر لوں گا آپ لوگوں اور ان سے جنہیں آپ لوگ اللہ تعالیٰ کے علاوہ پکارتے ہیں۔ Root: ع ز ل |
وَأَدْعُوا۟ رَبِّـى عَسَـىٰٓ أَ لَّآ أَكُونَ بِدُعَآءِ رَبِّـى شَقِيّٙا ٤٨ |
اور اپنے رب سے التجا کروں گا۔ان سے امید ہے کہ اپنے رب سے مانگی دعا کی شرف قبولیت سے محروم نہیں رہوں گا"۔ |
فَلَمَّا ٱعْتَزَلَـهُـمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ |
ہجرت کرنے کا اعلان کرنے(الصافات۔99)کے بعد جب انہوں(ابراہیم علیہ السلام)نے انہیں (چچاابا اور قوم)اور جن کو اللہ تعالیٰ کے سوائے پکارتے تھے چھوڑ دیا تھا: Root: ع ز ل |
وَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَٟقَ وَيَعْقُوبَ |
ہم جناب نے اسحاق اور یعقوب (بیٹا اور پوتا ؛علیہما السلام)کو ان (ابراہیم علیہ السلام) کے لئے ہماری جانب سے بطور تحفہ عنایت کئے۔ Root: و ھ ب |
وَكُلّٙا جَعَلْنَا نَبِيّٙا ٤٩ |
اور ہم جناب نے ان میں ہر ایک کو نبی /تمام پر اشرف اور محترم قرار دئیے مجموع کے رکن قرار دیا ہے ۔ |
وَوَهَبْنَا لَـهْـم مِّن رَّحْـمَتِنَا |
اور ہم جناب نےہماری رحمت کے اظہار کے لئے عزت و شہرت کا طرہ امتیاز انہیں دیا۔ Root: و ھ ب |
وَجَعَلْنَا لَـهُـمْ لِسَانَ صِدْقٍٛ عَلِيّٙا ٥٠ |
اور ہم جناب نے ان کے لئے لوگوں کی زبان پرسچائی کی اعلی شہرت کو بعد کے زمان کے لوگوں میں برقرار رکھا ہے۔(الشعراء۔84 ساتھ دیکھیں) Root: ل س ن |
وَٱذْكُرْ فِـى ٱلْـكِـتَٟبِ مُوسَـىٰٓ |
اورآپ(ﷺ)موسیٰ(علیہ السلام)کے متعلق منفرد کتاب(قرءان مجید)میں درج تاریخ کا ذکر فرمائیں۔ |
إِنَّهُۥ كَانَ مُخْلَصٙا وَكَانَ رَسُولٙا نَّبِيّٙا ٥١ |
یہ حقیقت ہے کہ وہ(موسیٰ علیہ السلام)اخلاص کے مجسم پیکر کی حیثیت میں خصوصاً منتخب کیا گیا تھا۔اور وہ رسول تھے۔وہ تمام پر اشرف اور محترم قرار دئیے مجموع کے رکن تھے۔ |
وَنَٟدَيْنَٟهُ مِن جَانِبِ ٱلطُّورِ ٱلۡأَيْمَنِ وَقَرَّبْنَٟهُ نَجِيّٙا ٥٢ |
اور ہم جناب نے انہیں(موسیٰ علیہ السلام)سلسلہ کو طور کے دائیں جانب ایک مقام پر پکارا تھا اور انہیں اپنے قریب کر لیا تھا، علیحدگی میں گفتگو کرنے کے لئے۔ Root: ط و ر |
وَوَهَبْنَا لَهُۥ مِن رَّحْـمَتِنَآ أَخَاهُ هَٟرُونَ نَبِيّٙا ٥٣ |
اور ہم جناب نے ہماری رحمت کے اظہار کے لئے ان کے لئے معاون کے طور ان کے بھائی ھارون (علیہ السلام)کورسالت کے فرائض سونپ کر دے دیا تھا،اس حال میں کہ وہ اخلاص کے مجسم پیکر کی حیثیت میں منتخب کردہ تھے۔ |
وَٱذْكُرْ فِـى ٱلْـكِـتَٟبِ إِسْـمَٟعِيلَ |
اورآپ(ﷺ)اسماعیل(علیہ السلام)کے متعلق منفرد کتاب(قرءان مجید)میں درج تاریخ کا ذکر فرمائیں۔ |
إِنَّهُۥ كَانَ صَادِقَ ٱلْوَعْدِ |
ان کے متعلق حقیقت یہ ہے کہ اپنے وعدہ میں انتہائی سچے ہونے کی ہمیشہ سے شہرت رکھتے تھے۔ |
وَكَانَ رَسُولٙا نَّبِيّٙا ٥٤ |
اور بھر پور جوان ہونے پر رسول مبعوث فرمائے گئےتھے۔وہ تمام پر اشرف اور محترم قرار دئیے مجموع کے فرد تھے۔ |
وَكَانَ يَأْمُـرُ أَهْلَهُۥ بِٱلصَّلَوٰةِ وَٱلزَّكَوٰةِ |
اور وہ اپنے اہل خانہ کو مقررہ اوقات پر صلوٰۃ کی ادائیگی اور معاشرے کے انتظام اور معاشی اٹھان کے لئے متعین مالی ادائیگی(زکوٰۃ)کا حکم دیتے رہتے تھے۔ Root: ز ك و |
وَكَانَ عِندَ رَبِّهِۦ مَرْضِيّٙا ٥٥ |
اوراپنے رب کی جانب سے انہیں بتا دیا گیا تھاکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں قربت،پذیرائی،قدردانی کامستحق پیکر قرار دے دیا ہے۔ |
وَٱذْكُرْ فِـى ٱلْـكِـتَٟبِ إِدْرِيسَ |
اورآپ(ﷺ) ادریس(علیہ السلام)کے متعلق منفرد کتاب(قرءان مجید)میں درج تاریخ کا ذکر فرمائیں۔ |
إِنَّهُۥ كَانَ صِدِّيقٙا نَّبِيَّٙا ٥٦ |
یہ حقیقت ہے کہ ان کی شہرت ایک سچے انسان کی تھی۔وہ تمام پر اشرف اور محترم قرار دئیے مجموع کے فرد تھے۔ |
وَرَفَعْنَٟهُ مَكَانًا عَلِيًّا٥٧ |
اور ہم جناب نے انہیں ایک مرتفع مقام پرارتفاع دیا تھا۔ Root: ر ف ع |
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمَ ٱللَّهُ عَلَيْـهِـم مِّنَ ٱلنَّبِيِّــۦنَ |
یہ نام لے کربیان کردہ ہستیاں وہ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے خلعت کامرانی سے سرفراز فرمایاہے ؛ان تمام کی حیثیت اور شمار اللہ تعالیٰ کے ازخود سے منتخب فرمائےاورتمام پر اشرف اور محترم قرار پائے بندوں میں تھا۔ Root: ن ب و |
مِن ذُرِّيَّةِ ءَادَمَ وَمِمَّنْ حَـمَلْنَا مَعَ نُوحٛ |
ان میں سے بعض کا شجرہ نسب ءادم کی ذریت میں تھا اور ان میں بعض کا تعلق ان اشخاص کی ذریت سے تھا جنہیں ہم جناب نے نوح علیہ السلام کے ساتھ سوار کیا تھا۔ Root: ذ ر ر |
وَمِن ذُرِّيَّةِ إِبْرَٟهِيـمَ وَإِسْرَٟٓءِيلَ |
اور ان میں بعض کا شجرہ نسب ابراہیم(علیہ السلام)اور بعض کا اسرائیل (علیہ السلام)سے تھا۔ |
وَمِمَّنْ هَدَيْنَا وَٱجْتَبَيْـنَآۚ |
اور ان میں سے بعض کا تعلقِ ذریت ان سے تھا جنہیں ہم جناب نے ہدایت سے نوازا اور فوقیت دیتے ہوئے انہیں منتخب فرمایا تھا۔ |
إِذَا تُتْلَـىٰ عَلَيْـهِـمْ ءَايَٟتُ ٱلرَّحْـمَـٰنِ خَرُّوا۟ سُجَّدٙا وَبُكِيّٙا۩ ٥٨ |
جب الرّحمن (ذوالجلال والاکرام)کی آیات انہیں سنائی جاتی تھیں تو وہ ان کے حضورآنسؤوں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ ازخود سجدہ ریز ہو جاتے تھے۔(مریم۔۵۸) |
فَخَلَفَ مِنۢ بَعْدِهِـمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَٱتَّبَعُوا۟
ٱلشَّهَوَٟتِ |
چونکہ زمان میں بگاڑ پیدا کرنے والے پیہم کوشاں رہتے ہیں اس لئے ان کے گزر جانے کے عرصہ بعد والی نسل نےنظام صلوٰۃ کو کنارہ کش کر دیا۔اور انہوں نے زیر مقصد نفسانی خواہشات کی تکمیل کو وطیرہ بنا لیا۔ |
فَسَوْفَ يَلْقَونَ غَيًّا ٥٩ |
چونکہ وہ مجرم قرار پا گئے تھے اس لئے جلد تباہ کن انجام کوبھگتیں گے۔ Root: غ و ى |
إِلَّا مَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ صَٟلِحٙا |
سوائے اس شخص کے جس نے موت کا یقین ہو جانے سے قبل تائب ہو کرایمان لے آیا تھا اور صالح اعمال پر کاربند ہو گیا تھا۔ |
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ يَدْخُلُونَ ٱلْجَنَّةَ |
چونکہ ایسے لوگوں نے جنت کا مستحق ہونے کے دونوں شرطوں کو پورا کر دیا تھا اس لئےحسب وعدہ یہ ہیں وہ لوگ جوجنت میں داخل ہوں گے۔ |
وَلَا يُظْلَمُونَ شَيْــٔٙا ٦٠ |
اور ان کے استحقاق کے خلاف قطعی کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔ |
جَنَّٟتِ
عَدْنٍ ٱلَّتِـى وَعَدَ ٱلرَّحْـمَـٰنُ عِبَادَهُۥ بِٱلْغَيْبِ |
خوشگوار باغات میں داخل ہوں، وہ جن کا الرَّحمٰن (ذوالجلال و الاکرام)نے اپنے ان بندوں سے وعدہ کیا ہے جو ان پر بصارتوں میں نہ ہوتے ہوئے ان کے موجود ہونے پر ایمان لائے۔ |
إِنَّهُۥ كَانَ وَعْدُهُۥ مَأْتِيّٙا ٦١ |
ان کے متعلق حقیقت ہے،ان جناب کا وعدہ ہمیشہ پائے تکمیل کو پہنچتا ہے۔ |
لَّا يَسْمَعُونَ فِيـهَا لَغْوًا إِلَّا سَلَٟمٙاۖ |
ان میں رہتے ہوئے انہیں کوئی بے سروپا، لغو بات سنائی نہیں دے گی؛سوائے مسلم حقیقت پر مبنی باتوں کے پرچار کے۔ |
وَلَـهُـمْ رِزْقُهُـمْ فِيـهَا بُكْرَةٙ وَعَشِيّٙا ٦٢ |
ان کے رزق کو ان میں رہائش رکھتے ہوئے صبح و شام ان کے لئے تیار اور مہیا کیا جائے گا۔ Root: ع ش ى |
تِلْكَ ٱلْجَنَّةُ ٱلَّتِـى نُورِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَن كَانَ تَقِيّٙا ٦٣ |
یہ ہے جنت جس کا ہم جناب اپنے بندوں میں سےاس شخص کو وارث بنائیں گے جو حیات دنیا میں محتاط اورمحفوظ رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پناہ کا خواستگار رہتا تھا۔ Root: و ر ث |
وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَۖ |
اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی باتوں کے جواب میں ملائکہ سے رسول کریم کے یہ گوش گزار کرنے کے لئے کہا’’یہ حقیقت ہے کہ ہم ازخود زمین پر نہیں آتے سوائے آپ(ﷺ)کے رب کے امر اور حکم کی تعمیل کرتے ہوئے۔ |
لَـهُۥ مَا بَيْـنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا وَمَا بَيْـنَ ذَٟلِكَ |
وہ جو ہمارے ماضی کی تاریخ میں ہوا،اور وہ جو ہمارے مستقبل میں ہونا ہے اوروہ جوان کے مابین حال ہے اس تمام کا وقوع پذیر ان جناب کی صوابدید اوراذن کا محتاج ہے۔ |
وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيّٙا ٦٤ |
اور آپ(ﷺ) کے رب کبھی بھی کسی معاملے سے لاپرواہ اور لاتعلق نہیں ہوتے‘‘۔ Root: ن س ى |
رَّبُّ ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ وَمَا بَيْنَـهُـمَا |
وہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے مابین ہے کے رب ہیں۔ |
فَٱعْبُدْهُ وَٱصْطَبِـرْ لِعِبَٟدَتِهِۦ |
اس لئے ان کی باتوں سے درگزر کرتے ہوئے آپ ان جناب کی بندگی کرنے کی دعوت دیتے رہیں اوران کی عبادت پرخلوص سے ثابت قدم رہنے کے لئے۔ |
هَلْ تَعْلَمُ لَهُۥ سَـمِيّٙا ٦٥ |
کیاآپ(ﷺ) اُن (الرَّحمٰن)کے نام کی کوئی نظیر جانتے ہیں؟(مریم۔۶۵) |
وَيَقُولُ ٱلْإِنسَٟنُ أَءِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ أُخْرَجُ حَيًّا ٦٦ |
عجب ہے،بعض لوگ بلاواسطہ انکار کا اظہار کرنے کے لئے پوچھتے ہیں کیا ممکن ہے کہ جب میں مر چکا ہوں گاتو عنقریب زمین سے نکال لیا جاؤں گا زندہ سلامت حالت میں؟ |
أَوَلَا يَذْكُرُ ٱلْإِنسَٟنُ أَنَّا خَلَقْنَٟهُ مِن قَبْلُ |
کیا یہ سوال کرنے سے قبل یہ انسان سوچتا نہیں کہ ہم جناب نے اسے زمانہ قبل میں تخلیق کیا تھا۔ |
وَلَمْ يَكُ شَيْئٙا ٦٧ |
جب وہ کوئی قابل ذکر شئے حالت میں بھی نہیں تھا۔ |
فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُـرَنَّـهُـمْ وَٱلشَّيَٟطِيـنَ |
چونکہ آپ(ﷺ)نے برابری کے اصول پر سب کو متنبہ کر دیا ہے اس لئے آپ کے رب کی قسم؛یہ بات حتمی ہے کہ ہم جناب ان آخرت کے منکرین اور شیطانوں کو اکٹھا کر دیں گے۔ |
ثُـمَّ لَنُحْضِرَنَّـهُـمْ حَوْلَ جَهَنَّـمَ جِثِيّٙا ٦٨ |
بعد ازاں ہم جناب انہیں جہنم کے احاطہ میں محظور کر دیں گے،اس حال میں کہ انہیں گھٹنوں کے بل زمین پر ڈھیر کئےانداز میں بٹھایا گیا ہو گا۔ |
ثُـمَّ لَنَنزِعَنَّ مِن كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّـهُـمْ أَشَدُّ عَلَـى ٱلرَّحْـمَـٰنِ عِتِيّٙا ٦٩ |
بعد ازاں ہر ایک گروہ میں سے اس شخص کو باہر نکال لیں گے جو الرَّحمٰن عز و جل کے ذکر پر تندخو تھا،اپنے بڑے پن کے زعم میں سرکشی کرنے کے حوالے سے۔ |
ثُـمَّ لَنَـحْنُ أَعْلَمُ بِٱلَّذِينَ هُـمْ أَوْلَـىٰ بِـهَا صِلِيّٙا ٧٠ |
بعد ازاں ہم جناب انہیں ظاہر کر دیں گے کہ بخوبی جانتے ہیں جو سرخیل اس میں سلگائے جانے کے لئے آگے رکھنے ہیں فضیلت دینے کے امتیاز کے حوالے سے۔(الحاقہ۔32دیکھیں) Root: ص ل ى |
وَإِن مِّنكُـمْ إِلَّا وَارِدُهَاۚ |
متنبہ رہو؛تم لوگوں میں کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہو گا مگرجواس(جہنم)کا وارد بنے گا۔ Root: و ر د |
كَانَ عَلَـىٰ رَبِّكَ حَتْمٙا مَّقْضِيّٙا ٧١ |
آپ (ﷺ)کے رب پرعوام الناس میں سے ہر ایک کو جہنم کا وارد بنانا حتمی طور پر طے شدہ ذمہ ہے۔ |
ثُـمَّ نُنَجِّـى ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوا۟ |
بعد ازاں ہم جناب ان لوگوں کو نجات دیتے ہوئے اوپر اٹھا لیں گے جنہوں نے حیات دنیا میں تقویٰ کو اختیار کیا۔ |
وَّنَذَرُ ٱلظَّـٟلِمِيـنَ فِيـهَا جِثِيّٙا ٧٢ |
اور ہم ان لوگوں کا اس کے اندر گھٹنوں کے بل ڈھیر لگا دیں گے جنہوں نے حقیقت کے منافی باطل روئیے اور روش کو حیات دنیا میں اپنائے رکھا تھا۔ Root: و ذ ر |
وَإِذَا تُتْلَـىٰ عَلَيْـهِـمْ ءَايَٟتُنَا بَيِّنَٟتٛ |
مطلع رہو(زمانہ نزول کی تاریخ سے)جب ہم جناب کے کلام پر مشتمل آیات لفظ بلفظ سنائی اور مطالعہ کے لئے ان لوگوں کودی جاتی تھیں،جو اس انداز میں مدون ہیں کہ ازخود ہر موضوع کو مترشح کر دیتی ہیں۔ |
قَالَ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ |
تو ان لوگوں نے جنہوں نے رسول کریم اور قرءان مجید کا انکار کر دیا تھا ایمان لانے والوں کے متعلق اپنے لوگوں سے استفسار کیا: |
أَىُّ ٱلْفَرِيقَيْـنِ خَيْـرٚ مَّقَامٙا وَأَحْسَنُ نَدِيّٙا ٧٣ |
"دونوں فریقوں میں کون بہتر ہے؛ مقام و مرتبہ اوراجتماع کے توازن و تناسب کے حوالے سے؟" |
وَكَمْ أَهْلَـكْنَا قَبْلَـهُـم مِّن قَرْنٍٛ |
کچھ اندازہ ہے کہ کتنی ہی تہذیبیں ان سے قبل انسانی تاریخ میں تھیں جنہیں ہم جناب نے نیست و نابود کر دیا تھا۔ Root: ق ر ن |
هُـمْ أَحْسَنُ أَ ثَـٟثٙا وَرِءْيٙا ٧٤ |
وہ لوگ بہترین حالات میں تھے،اثاثوں اور ظاہری شان و شوکت کے حوالے سے۔ |
قُلْ مَن كَانَ فِـى ٱلضَّلَـٰلَةِ فَلْيَـمْدُدْ لَهُ ٱلرَّحْـمَـٰنُ مَدًّاۚ |
آپ(ﷺ)اعلان فرما دیں "جو کوئی انحراف اورمتعین راستے سے روگردانی پر دانستہ بضد ہے تو چونکہ اسے حریت سے نوازا گیا ہے اس لئے الرَّحمٰن (ذوالجلال والاکرام)اس کےلئے طول پکڑنے کے انداز میں اپنی لگن میں دراز و سرگرداں رہنے پرایک وقت تک موقع دیں گے۔ |
حَتَّىٰٓ إِذَا رَأَوْا۟ مَا يُوعَدُونَ إِمَّا ٱلعَذَابَ وَإِمَّا ٱلسَّاعَةَ |
یہاں تک کہ یہ لوگ جب اس کو دیکھ لیں گے چاہے وہ منفرد عذاب ہو یا متعین کردہ لمحہ آخر۔ Root: س و ع |
فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ شَـرّٚ مَّكَانٙا وَأَضْعَفُ جُندٙا ٧٥ |
چونکہ ایسا ہونا اٹل ہے اس لئے یہ لوگ عنقریب جان لیں گے کہ کون ہے جوپریشانی اور اضطراب میں ہو گا،رہائش کی جگہ کے حوالے سے؛اور کمزور تر ہو گا،بہی خواہوں کے حوالے سے"۔ Root: ش ر ر |
وَيَزِيدُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ
ٱهْتَدَوْا۟ هُدٙى |
اور اس کے برعکس اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جنہوں نے ازخود کتاب اللہ کے مطابق ہدایت پر گامزن کیا ہے اوج دیتے ہیں ہدایت یافتہ ہونے کے حوالے سے۔ |
وَٱلْبَٟقِيَٟتُ ٱلصَّٟلِحَٟتُ خَيْـرٌ عِندَ رَبِّكَ ثَوَابٙا وَخَيْـرٚ مَّرَدًّا ٧٦ |
جبکہ اصلاح کرنے والی تمام کوششوں کے مابعد اثرات بہترین ہیں، آپ(ﷺ)کے رب کی جانب سے جنت میں پلٹائے جانے کے حوالے سے؛اور بہترین ہیں مثبت خوشگوارانجام کی محکم امید و آرزو کرنے کے نکتہ نظر سے۔ Root: ب ق ى |
أَفَرَءَيْتَ ٱلَّذِى كَفَـرَ بِـَٔايَـٟتِنَا |
کیاآپ (ﷺ)نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے ہمارے کلام پر مشتمل آیات کو ماننے سے انکار کیا ہے۔ |
وَقَالَ لَأُوتَيَـنَّ مَالٙا وَوَلَدًا ٧٧ |
اور ساتھ میں اس نے لوگوں سے کہا’’میں قسمیہ کہتا ہوں کہ مجھے مستقبل میں مال و دولت اور اولاد سے نوازا جائے گا‘‘۔ |
أَطَّلَعَ ٱلْغَيْبَ |
اتنا اعتماد کس وجہ سے!کیا اس نے مسقبل میں پنہاں کا کھوج لگا کر اپنے آپ کو مطلع کر لیا ہے؟ |
أَمِ ٱتَّخَذَ عِندَ ٱلرَّحْـمَـٰنِ عَهْدٙا ٧٨ |
یا کیا ان کے عنایت کئے جانے کا اس نے الرَّحمٰن (عزو جل)کی جانب سے عہد نامہ حاصل کر لیا ہے؟ |
كَلَّاۚ سَنَكْتُبُ مَا يَقُولُ |
ہرگز نہیں؛خام خیال ہے۔ہم جناب اس کو ضبط تحریر میں لاتے رہیں گے جو وہ کہتا رہتا ہے۔ |
وَنَمُدُّ لَهُۥ مِنَ ٱلْعَذَابِ مَدّٙا ٧٩ |
اور ہم جناب اس کے لئے خام امیدوں کے بر نہ آنے سے محسوس ہونے والےعذاب کو طوالت دیتے رہیں گے،انتظار طویل ہونے کا انداز۔ |
وَنَرِثُهُۥ مَا يَقُولُ |
اور ہم جناب اسے اس کے لئے جواب دہ بنائیں گے جو وہ کہتا رہتا ہے۔ |
وَيَأْتِينَا فَرْدٙا ٨٠ |
اور ہمارے پاس ایک تنہا فرد کی حیثیت میں پیش ہو گا۔ Root: ف ر د |
وَٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ ءَالِـهَةٙ |
اور انہوں (معاشرے کے سرکردہ عمائدین)نےاپنے ہاتھوں تراشے ہوئے بتوں کو دانستہ زیر مقصدخداؤں کے بطور اختیار کیا تھا۔ |
لِّيَكُونُوا۟ لَـهُـمْ عِزّٙا٨١ |
ان کا مقصد یہ تھا کہ وہ خود ساختہ خدا قوت و غلبہ کو برقرار رکھنے کے لئے ان کے لئے ذریعہ بنیں۔(ابراہیم علیہ السلام کا اس سے متعلق قول سورۃ العنکبوت۔25 میں دیکھیں) |
كَلَّاۚ سَيَكْـفُـرُونَ بِعِبَادَتِـهِـمْ |
غلط،گمان باطل ہے؛عنقریب وہ جن کو یہ معبودان کہتے ہیں وہ ان کی عبادت کرنے کا انکار کر دیں گے۔ |
وَيَكُونُونَ عَلَيْـهِـمْ ضِدًّا ٨٢ |
اور وہ ان پر (قوت گویائی پانے پر)ان کے مخالفین کا کردار ادا کریں گے۔ |
أَلَمْ تَرَ أَنَّـآ أَرْسَلْنَا ٱلشَّيَٟطِيـنَ عَلَـى ٱلْـكَـٟفِرِينَ |
کیا آپ(ﷺ)اس سے آگاہ نہیں کہ ہم جناب نے انسانوں اور جنوں میں شیطان صفت لوگوں کو آپ اور قرءان مجید کا انکار کرنے والوں پر مسلط کیا ہے۔ |
تَؤُزُّهُـمْ أَزّٙا ٨٣ |
وہ (شیطان صفت)انہیں اکساتے رہتے ہیں،جوش دلا کر ابالنے کے انداز میں۔ |
فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْـهِـمْ |
چونکہ انہوں نے آخرکار اداس آہوں سے اسی طرح مظاہرہ کرنا ہے اس لئے آپ(ﷺ)ان پر جلدی نہ کریں(وہ جلدی کا کہتے ہیں تو کہتے رہیں۔الانعام۔57) |
إِنَّمَا نَعُدُّ لَـهُـمْ عَدّٙا ٨٤ |
ابھی تو ہم جناب ان کے لئے مقررہ دن کو شمار کر رہے ہیں،الٹی گنتی کے انداز میں۔ Root: ع د د |
يَوْمَ نَحْشُـرُ ٱلْمُتَّقِيـنَ إِلَـى ٱلرَّحْـمَـٰنِ وَفْدٙا ٨٥ |
یہ وہ دن ہے جب ہم جناب تقویٰ پر کاربند ،نجات کے لئے مخلصانہ کوشش اورپناہ کے خواستگاررہنے والوں کو الرَّحمٰن عزوجل کی جانب اکٹھا کر یں گے،اعزاز سے وفد کےانداز میں ۔ |
وَنَسُوقُ ٱلْمُجْرِمِيـنَ إِلَـىٰ جَهَنَّـمَ وِرْدٙا ٨٦ |
اور ہم جناب مجرم قرار پائے لوگوں کو جہنم کی جانب دھکیلنے کا حکم دیں گے، اس انداز میں جیسے مویشیوں کو ہانک کر پانی پر لے جایا جاتا ہے۔ Root: و ر د |
لَّا يَمْلِـكُونَ ٱلشَّفَٟعَةَ إِلَّا مَنِ ٱتَّخَذَ عِندَ ٱلرَّحْـمَـٰنِ عَهْدٙا ٨٧ |
وہ (متقین)حق شفاعت کے مالک نہیں،سوائے ان ایک(محمد ﷺ)کے جنہوں نے الرّحمن (ذوالجلال والاکرام) کی جناب سے اختیارِ شفاعت کا عہد لے رکھا ہے۔(سورۃمریم۔۸۷) |
وَقَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱلرَّحْـمَـٰنُ وَلَـدٙا ٨٨ |
اورانہوں (اکابرین یہود و نصاریٰ)نے کہا” الرَّحمٰن (ذوالجلال والاکرام)نے فلاں کوزیر مقصد بیٹا اختیار کیا ہے‘‘۔ |
لَّقَدْ جِئْتُـمْ شَيْــٔٙا إِدّٙا ٨٩ |
(آپﷺانہیں متنبہ کریں الکہف۔۴)”تم لوگوں نے انتہائی نامناسب،حقیقت سوز/باعث خلفشار بات کومنہ سے بیان کیا ہے“۔ |
تَكَادُ ٱلسَّمَٟوَٟتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ |
قریب ہے کہ آسمان اپنے آپ کو ازخوداس قول سے پیدا ہونے والے ارتعاش سے اصل حالت میں کر لیں۔ |
وَتَنشَقُّ ٱلۡأَرْضُ وَتَخِرُّ ٱلْجِبَالُ هَدًّا ٩٠ |
اور زمین شکافتہ ہو جائے اور پہاڑ دھڑام سے نیچے گر جائیں۔ |
أَن دَعَوْا۟ لِلرَّحْـمَـٰنِ وَلَـدٙا ٩١ |
اس خلفشار سے کہ انہوں نے الرَّحمٰن (ذوالجلال و الاکرام)کے حوالے سے بیٹا اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ |
وَمَا يَنۢبَغِى لِلرَّحْـمَـٰنِ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا ٩٢ |
باوجود یہ جاننے کہ کسی کوبطور بیٹا اختیار کرنا الرّحمٰن (عزوجل)کے لئے مناسب اور شایان شان نہیں ہے۔ |
إِن كُلُّ مَن فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ إِلَّآ ءَاتِـى ٱلرَّحْـمَـٰنِ عَبْدٙا ٩٣ |
تمام کے تمام جو آسمانوں اورزمین میں ذی حیات و شعور بستے ہیں ان میں کوئی ایسا نہیں جو الرّحمٰن(عز و جل) کے حضور پیش ہوتا ہے سوائے بندے کی حیثیت میں۔ |
لَّقَدْ أَحْصَٟهُـمْ وَعَدَّهُـمْ عَدّٙا ٩٤ |
متنبہ رہو؛یہ حقیقت ہے کہ انہوں(الرحمٰن ذوالجلال و الاکرام)نے انہیں(آسمانوں اور زمین میں ذی حیات)قیود کے اندر پابند کیا ہوا ہے،اور انہوں نے انہیں شمار کیا ہوا ہے،اعداد کی صورت۔ |
وَكُلُّهُـمْ ءَاتِيهِ يَوْمَ ٱلْقِيَٟمَةِ فَرْدًا ٩٥ |
اور وہ تمام کے تمام ان(الرّحمٰن عزوجل)کے حضور یوم قیامت فرداً فرداً پیش ہوں گے۔ Root: ف ر د |
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ |
ان لوگوں کے متعلق مبنی بر حقیقت خبر جان لوجو(نازل کردہ قرء ان پر)دل کی شاد سے ایمان لائے اور انہوں نے صالح اعمال کئے ۔ |
سَيَجْعَلُ لَـهُـمُ ٱلرَّحْـمَـٰنُ وُدّٙا ٩٦ |
الرَّحمٰن (عزوجل) جلد ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے محبت و احترام کے جذبات موجزن فرما دیں گے۔ Root: و د د |
فَإِنَّمَا يَسَّـرْنَٟهُ بِلِسَانِكَ |
چونکہ زمان و مکان میں دوام سے منبع ہدایت اوررہنماکی حیثیت سے اس نے برقرار رہنا ہے اس لئے ہم جناب نے اِس (کتاب مبین قرء ان )کوآپ (ﷺ) کی زبان و لہجے میں مدون کر کے پڑھنے اور فہم و ادراک کے لئے معاون و مددگار اورسہل بنایا ہے۔ |
لِتُبَشِّـرَ بِهِ ٱلْمُتَّقِيـنَ |
اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ(ﷺ)اس کے توسط سے زمان و مکان میں ان لوگوں کو خوش کن نتائج کی خوشخبری اور ضمانت دیں جومتقین ہیں۔ |
وَتُنْذِرَ بِهِۦ قَوْمٙا لُّـدّٙا ٩٧ |
اور آپ(ﷺ)اس کے توسط سے زمان و مکان میں ایسے لوگوں کو متنبہ کرتے رہیں جوتنازعے پیدا کرنے جھگڑالونفسیات کے حامل ہیں۔ Root: ل د د |
وَكَمْ أَهْلَـكْنَا قَبْلَـهُـم مِّن قَرْنٍٛ |
کچھ اندازہ ہے کہ کتنی ہی تہذیبیں ان سے قبل انسانی تاریخ میں تھیں جنہیں ہم جناب نے نیست و نابود کر دیا تھا۔ Root: ق ر ن |
هَلْ تُحِسُّ مِنْـهُـم مِّنْ
أَحَدٛ أَوْ تَسْمَعُ لَـهُـمْ رِكْزَا |
کیا آپ(ﷺ)ان میں سے کسی ایک بھی تہذیب کے کسی ایک بھی شخص کے سلسلہ نسب سے کسی کےموجود ہونے کی خبر پاتے ہیں یا کیا آپ ان کے لئے توجہ مبذول کرانا سنتے ہیں ۔ |
020- سُوۡرَةُ طه
Granular/Forensic Analysis: Letters; vowels; syllables; words
Sura Recitation
طه ١ |
عربی زبان کے حروف ھجاء [تہجی،ابجد] یکجا کر کے "ط" اور "ہ"۔ |
مَآ أَنزَلْنَا عَلَيْكَ ٱلْقُرْءَانَ لِتَشْقَىٰٓ ٢ |
اے رسول کریم ہم جناب نے آپ(ﷺ)کو مجتمع مدون انداز میں قرءان مجید اس لئے نہیں بھیجا تھا کہ آپ مشقت و جاں فشانی میں پڑیں۔ Root: ش ق ى |
إِلَّا تَذْكِرَةٙ لِّمَن يَخْشَىٰ ٣ |
اس نزول کی علت یہ ہے کہ زمان و مکان میں ہر اس شخص کے لئے نصیحت حاصل کرنے کا منبع رہے جواللہ تعالیٰ سے بغیر بصارتوں میں ہوتے ہوئے مرعوب رہتا ہے۔ |
تَنزِيلٙا مِّمَّنْ خَلَقَ ٱلۡأَرْضَ وَٱلسَّمَٟوَٟتِ ٱلْعُلَـى ٤ |
یہ (قرءان مجید)ان جناب کی جانب سے،جنہوں نے کرہ ارض کوتخلیق فرمایا اور آسمان دنیا کے اوپر کے آسمانوں(چھ)کو تخلیق فرمایا تھا، توقف توقف سے لوگوں تک بتدریج آسان فہم تدوین میں پہنچایا گیا ہے ۔ |
ٱلرَّحْـمَـٰنُ عَلَـى ٱلْعَـرْشِ ٱسْتَوَىٰ ٥ |
وہ جناب الرَّحمٰن ذوالجلال والاکرام ہیں جو اعلیٰ آسمانوں کے پار مزیدبلندی پر عرش/یکتا تخت اقتدار پر تشریف فرما ہیں۔ Root: ع ر ش |
لَهُۥ مَا فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَمَا فِـى ٱلۡأَرْضِ |
وہ تمام جو کچھ آسمانوں میں موجود ہے اور جو کچھ زمین میں موجود ہے ان جناب کے لئے نگیں ہیں۔ |
وَمَا بَيْنَـهُـمَا وَمَا تَحْتَ ٱلثَّرَىٰ ٦ |
اور وہ بھی جو ان دونوں کے مابین موجودات ہیں اور وہ جو سطح زمین سے نیچے موجود ہیں۔ |
وَإِن تَجْهَرْ بِٱلْقَوْلِ فَإِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلسِّـرَّ وَأَخْفَى ٧ |
اور اگر اللہ تعالیٰ سےآپ(ﷺ)بلند آواز سے اپنی بات کو بیان کریں تو اس کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے متعلق یہ حقیقت ہے کہ وہ مدھم سرگوشی اور جو اپنے اندر خفیہ رکھا جاتا اسے بخوبی جانتے ہیں۔ Root: س ر ر |
ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ |
اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ حقیقت جان لو—ان تمام کے تمام میں جنہیں معبود تصور کیا جاتا ہے کوئی ذی حیات نہیں،سوائے ان (اللہ تعالیٰ) کے۔ |
لَهُ ٱلْأَسْـمَآءُٱلْحُسْنَىٰ ٨ |
بدرجہ اتم خصوصیات،توازن و حسن،کبریائی کو بیان کرتے اسماء صرف اور صرف ان (الرحمٰن ذالجلال والاکرام)کے لئے مختص اور شایان شان ہیں۔ |
وَهَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَـىٰٓ ٩ |
اور آپ(ﷺ)تصدیق فرمائیں کیا آپ کو موسیٰ(علیہ السلام)کو پیش آنے والے واقع کی اطلاع مل چکی ہے۔ |
إِذْ رَءَا نَارٙا فَقَالَ لِأَهْلِهِ |
جب انہوں نے ایک مقام پر آگ کو دیکھا تو انہوں نے اپنے ہم سفر اہل خانہ سے کہا: |
ٱمْكُثُوٓا۟ إِنِّـى ءَانَسْتُ نَارٙا لَّعَلِّـىٓ ءَاتِيكُـم مِّنْـهَا بِقَبَسٍ |
"تم لوگ یہیں ٹھہرو۔یہ حقیقت ہے کہ میں نے دور آگ کے موجود ہونے کو محسوص کیا ہے۔ اس لئے میں وہاں جا رہا ہوں کہ ممکن ہے میں اس میں سے سلگتے کوئلے تمہارے پاس لے آؤں۔ |
أَوْ أَجِدُ عَلَـى ٱلنَّارِ هُدٙى ١٠ |
یا آگ پر پہنچ کر میں راستے کے متعلق رہنمائی حاصل کر لوں"۔ |
فَلَمَّآ أَتَىٰـهَا نُودِىَ يَٟمُوسَـىٰ ١١ |
اہل خانہ سے الگ ہو کر جوں ہی اس کے پاس پہنچے تو انہیں پکارا گیا" اے موسیٰ! |
إِنِّـىٓ أَنَا۟ رَبُّكَ فَٱخْلَعْ نَعْلَيْكَۖ |
توجہ سے اس حقیقت کو سن؛ میں تیرا رب تجھ سے مخاطب ہوں؛چونکہ میرے حضور ہو اس لئے اپنے جوتے اتار کر آرام سے زمین پر بیٹھیں۔ |
إِنَّكَ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوٙى ١٢ |
اس مقام کے متعلق جان لو،آپ اس وقت مقدس وادی کی سرزمین پر ہیں،طوی اس کا نام ہے۔ |
وَأَنَا ٱخْتَـرْتُكَ فَٱسْتَمِعْ لِمَا يُوحَـىٓ ١٣ |
اور میں نے آپ کو عوام الناس پر برتری کے لئے چن لیا ہے،اس لئے اس کے لئے ہمہ تن گوش ہوں جو ابھی آپ کو بتایا جانے لگا ہے۔ |
إِنَّنِىٓ أَنَا ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنَا۟ فَٱعْبُدْنِـى |
میں اللہ تعالیٰ ہوں،وہ تمام جنہیں معبود تصور کیا اور کہا جا رہا ہے ان میں سے کوئی غیر متغیر ثبات و دوام کا حامل نہیں سوائے میرے؛چونکہ میں معبود مطلق ہوں اس لئے آپ بااظہار میری بندگی کرتے رہیں ؛۔ |
وَأَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ لِذِكْرِىٓ ١٤ |
اور آپ استقلال و استقامت اور منظم طریقے سے صلوٰۃ کی ادائیگی کا انتطام کریں میرے ذکر کو عام کرنے کے لئے۔ |
إِنَّ ٱلسَّاعَةَ ءَاتِيَةٌ |
یہ حقیقت ہے کہ دنیاوی حیات کی مدت کی اختتامی ساعت پہنچ رہی ہے۔ Root: س و ع |
أَكَادُ أُخْفِيـهَا لِتُجْزَىٰ كُلُّ نَفْس |
میں نے اس(ساعت)کے وقوع پذیر ہونے والے لمحے کو اپنے تک خفیہ رکھنا ہے تاکہ ہر شخص کو اس کا صلہ دیا جائے جس کے لئے اس نے کوشش کی۔ |
فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنْـهَا مَن لَّا يُؤْمِنُ بِـهَا |
چونکہ اس بات نے اصل لمحے تک خفیہ رہنا ہے اس لئے وہ شخص جو ساعت آخر کو مانتا ہی نہیں آپ کو اس کے متعلق متنبہ کرنے سے نہ روک سکے۔ |
وَٱتَّبَعَ هَوَىٰهُ فَتَـرْدَىٰ ١٦ |
اور اس شخص نے اپنی خود پرستانہ خواہشات و مفادات کی پیروی کی ہے؛اس لئے اپنے مخاطب کو بتا دیں کہ اگر ایسے شخص کی باتوں میں آ کر اس ساعت سے تو غافل ہوا تواپنا کباڑہ کرے گا۔ Root: ر د ى |
وَمَا تِلْكَ بِيَمِينِكَ يَٟمُوسَـىٰ ١٧ |
اور یہ کیا ہے جو آپ نے اپنے دائیں ہاتھ میں تھام رکھی ہے ، اے موسیٰ" |
قَالَ هِىَ عَصَاىَ أَتَوَكَّؤُا۟ عَلَيْـهَا |
انہوں(موسیٰ علیہ السلام)نے جواب دی"یہ میری چھڑی ہے۔میں اس پر ٹیک لگا لیتا ہوں۔ Root: ع ص و |
وَأَهُشُّ بِـهَا عَلَـىٰ غَنَمِى |
اور اس کو استعمال کرتے ہوئے اپنی بھیڑوں پر پتے جھاڑتا ہوں۔ Root: غ ن م |
وَلِـىَ فِيـهَا مَـَٔارِبُ أُخْرَىٰ ١٨ |
اور اس کے علاوہ کئی موقع محل کی نسبت سے اس کے استعمالات ہیں جو میرے لئے فائدہ مند ہیں"۔ |
قَالَ أَ لْقِهَا يَٟمُوسَـىٰ ١٩ |
انہوں(اللہ تعالیٰ)نے کہا"آپ اسے اپنے سامنے زمین پر پھینک دیں، اے موسیٰ"۔ |
فَأَ لْقَىٰـهَا فَإِذَا هِىَ حَيَّةٚ تَسْعَىٰ ٢٠ |
تعمیل حکم میں انہوں(موسیٰ علیہ السلام)نے اسے اپنے سامنےزمین پر پھینک دیا۔پھینکے جانے پر جب وہ زمین پر بچھ گئی تو اچانک وہ رینگتی ہوئی کوبرا سانپ تھی۔ Root: س ع ى |
قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ |
(ڈر سے بھاگ جانے اور وہیں واپس بلا لئے جانے پر۔القصص۔31)انہوں نے ارشاد فرمایا"آپ اسے (کوبرا سانپ)تھام لیں۔اور آپ کو ڈرنا نہیں چاہیے۔ |
سَنُعِيدُهَا سِيـرَتَـهَا ٱلْأُولَـىٰ٢١ |
ہم جناب تھوڑی ہی دیر میں اسے (کوبرا سانپ) پلٹا دیں گے، اس کی پہلے والی کردار/طاہری برتاؤ کی حالت میں۔ |
وَٱضْمُمْ يَدَكَ إِلَـىٰ جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَيْضَآءَ مِنْ غَيْـرِ سُوٓءٍٛ ءَايَةً أُخْرَىٰ ٢٢ |
اور اپنے ہاتھ کو گریبان میں ڈال کراپنی بغل میں ضم کریں۔باہر نکالنے پر اس کی ہتھیلی سفید چمکتی حالت میں ہو گی،ہر قسم کے داغ دھبے سے منزا۔یہ دوسری ناقابل تصور،سائنسی توجیح عینی شہادت بطور سند اور برھان ہے۔ |
لِنُرِيَكَ مِنْ ءَايَٟتِنَا ٱلْـكُـبْـرَىٰ ٢٣ |
یہ ابتدائیہ ہے تا کہ ہم جناب آپ کی آنکھوں کوہمارے ترتیب دئیے عناصر فطرت میں نسبتاً بڑی شہادت کا نظارہ کرائیں گے جو ہمارے قدیر ہونے کی تصدیق کرے گی۔ |
ٱذْهَبْ إِلَـىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ ٢٤ |
آپ فرعون کی جانب روانہ ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ سرکشی کے قابل درگزر پیمانے سے وہ باہر ہو گیا ہے۔ Root: ط غ ى |
قَالَ رَبِّ ٱشْرَحْ لِـى صَدْرِى ٢٥ |
انہوں(موسیٰ علیہ السلام)نے عرض کیا"اے میرے رب!آپ میرے سینہ کو میرے سکون کی خاطر کشادہ اور منور فرمائیں۔ Root: ش ر ح |
وَيَسِّـرْ لِـىٓ أَمْرِى ٢٦ |
اور میرے لئے اپنے ذمہ لگائے گئے کردار کو نبھانے میں سہولت پیدا فرمائیں۔ Root: ى س ر |
وَٱحْلُلْ عُقْدَةٙ مِّن لِّسَانِى ٢٧ |
اور آپ جناب میری زبان سے ارتکاز کی گرہ کو تحلیل فرما دیں جو فصاحت بیان میں رکاوٹ ہے۔ |
يَفْقَهُوا۟ قَوْلِـى ٢٨ |
اس بدنی رکاوٹ کے دور ہونے سے میرے بیان کو وہ (فرعون اور سردار)سمجھ سکیں گے۔ Root: ف ق ه |
وَٱجْعَل لِّـى وَزِيرٙا مِّنْ أَهْلِـى ٢٩ |
اور میرے خاندان کے فرد کو تفویض کردہ ذمہ داری نباہنے کے لئےمیرے ساتھ بطور بازو مقرر فرمائیں۔ Root: و ز ر |
هَٟرُونَ أَخِـى ٣٠ |
ھارون،میرے بھائی کو۔ |
ٱشْدُدْ بِهِۦٓ أَزْرِى ٣١ |
آپ ضرور اس کے ساتھ میری کمر/قوت ارادی کو تقویت دیں۔ |
وَأَشْرِكْهُ فِـىٓ أَمْرِى ٣٢ |
اور آپ جناب اسے میرے ذمہ لگائے گئے کردار میں شریک فرمائیں۔ |
كَىْ نُسَبِّحَكَ كَثِيـرٙا ٣٣ |
اس طرح اکھٹے ہو کر آپ جناب کو تمام جدوجہد کا محور اورمنزل گردانتےہوئےہمہ وقت ستائش کرتے ہوئےہم برسرپیکار رہیں گے۔ |
وَنَذْكُرَكَ كَثِيـرًا٣٤ |
اور ہم کثرت سے آپ جناب کاذکر کرتے رہیں گے۔ |
إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيـرٙا ٣٥ |
اس حقیقت کو ہم جانتے ہیں کہ آپ جناب ہر لمحہ ہمیں دیکھ رہے ہیں"۔ |
قَالَ قَدْ أُوتِيتَ سُؤْلَكَ يَٟمُوسَـىٰ ٣٦ |
انہوان نے جواب دیا"آپ کی درخواست کو شرف قبولیت بخش دیا گیا ہے،اے موسیٰ"۔ |
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَيْكَ مَرَّةً أُخْرَىٰٓ ٣٧ |
اور اس حقیقت کو بھی جان لیں؛ ہم نے ایک بار پہلے بھی احسان کیا تھا: |
إِذْ أَوْحَيْنَآ إِلَـىٰٓ أُمِّكَ مَا يُوحَـىٰٓ ٣٨ |
جب ہم نے آپ کی والدہ صاحبہ کی جانب لفظی پیغام(وحی)بھیجا جو انہیں سنایا جا رہا تھا: |
أَنِ ٱقْذِفِيهِ فِـى ٱلتَّابُوتِ فَٱقْذِفِيهِ فِـى ٱلْيَـمِّ |
کہ"آپ اسے(اپنے نومولود بیٹے موسیٰ کے لئے خطرہ بھانپنے پر)ایک کھلے لکڑی کے تابوت میں لٹا دیں۔ایسا کر لینے پر اسے(تابوت)دریا نیل میں بہا دیں۔ Root: ق ذ ف |
فَلْيُلْقِهِ ٱلْيَـمُّ بِٱلسَّاحِلِ يَأْخُذْهُ عَدُوّٚ لِّـى وَعَدُوّٚ
لَّهُۥ |
بہا دینے پر دریائے نیل اسے محل کے قریبی ساحل پر ڈال دے گا۔وہ جو میرے لئے اور اس کے لئے حریفانہ سوچ رکھتا ہے اسے(بیٹا موسیٰ)اٹھا لے گا"۔ Root: س ح ل |
وَأَلْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةٙ مِّنِّى وَلِتُصْنَعَ عَلَـىٰ عَيْنِىٓ ٣٩ |
اور میں نے اپنی طرف سے آپ پر محبت بھرے تاثرات ڈال دئیے تاکہ دیکھنے والے فریفتہ ہوں اور تاکہ تیری شاہانہ انداز میں پرورش و تربیت ہو،،میری نگاہوں میں رہتے ہوئے۔ |
إِذْ تَمْشِىٓ أُخْتُكَ فَتَقُولُ هَلْ أَدُلُّـكُـمْ عَلَـىٰ مَن
يَكْـفُـلُهُۥ |
جب آپ کی بہن آپ کا پیچھا کرتے وہاں پہنچ گئی تھی۔چونکہ تم کسی بھی عورت کا دودھ نہیں پی رہے تھے تو اس نے وہاں لوگوں سے کہا"کیا میں آپ لوگوں کو اس شخص کی جانب رہنمائی کروں جو اس (بچے)کی کفالت کرے گا"۔ |
فَرَجَعْنَٟكَ إِلَـىٰٓ أُمِّكَ كَىْ تَقَرَّ عَيْنُـها وَلَا تَحْزَنَۚ |
ان کے رضامند ہو جانے پر ہم جناب نے تجھے تیری ماں کے پاس لوٹا دیا تاکہ اس آنکھیں ٹھندی ہوں اور وہ غم نہ کرے۔ Root: ق ر ر |
وَقَتَلْتَ نَفْسٙا فَنَجَّيْنَٟكَ مِنَ ٱلْغَمِّ وَفَتَنَّٟكَ فُتُونٙاۚ |
اور تونے ایک شخص کو قتل کر دیا۔پھر تجھے منصوبے کی اطلاع پہنچا کر ہم نے تجھے اس تکلیف دہ صورتحال سے نجات دی۔اور ہم نے تجھے اعصاب شکن صعوبتوں میں مبتلا کیا۔ Root: غ م م |
فَلَبِثْتَ سِنِيـنَ فِـىٓ أَهْلِ مَدْيَنَ |
جس کی وجہ سے آپ کئی سال شہر مدین کے باسیوں کے درمیان رہے۔ |
ثُـمَّ جِئْتَ عَلَـىٰ قَدَرٛ يَٟمُوسَـىٰ ٤٠ |
بعد ازاں ان حالات سے گزر کر آپ مطلوبہ معیار اور اقدار کے حامل ہو گئے، اے موسیٰ (علیہ السلام)۔ |
وَٱصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِى ٤١ |
اور میں نے تجھے احتیاط سےتربیت دے کر خاص اپنے کام کے لئے تیار کیا ہے۔ Root: ص ن ع |
ٱذْهَبْ أَنتَ وَأَخُوكَ بِـَٔايَـٟتِى وَلَا تَنِيَا فِـى ذِكْرِى ٤٢ |
آپ جائیں،آپ اور آپ کے بھائی ،عینی مشاہدہ کے لئے میری شہادتوں (آیات/معجزات ) کی مصاحبت میں جوتصور، تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اس حقیقت کی جانب واضح رہنمائی کریں گی کہ من جانب اللہ سند اور برھان ہیں۔اور آپ دونوں میرا ذکر کرنے میں سستی نہ کریں۔ |
ٱذْهَبَآ إِلَـىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ ٤٣ |
"آپ دونوں فرعون کی جانب روانہ ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ سرکشی کے قابل درگزر پیمانے سے وہ باہر ہو گیا ہے۔ Root: ط غ ى |
فَقُولَا لَهُۥ قَوْلٙا لَّيِّنٙا لَّعَلَّهُۥ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشَىٰ ٤٤ |
اس کے دربار میں پہنچ جانے پر آپ دونوں اس کے لئے پیغام دے دیں،،نرم لیجے کے انداز میں بیان کرتے ہوئے،اس سے ممکن ہے کہ ازخود نصیحت لے سکے یا ممکن ہے کہ سراسیمہ احساس کے ساتھ محتاط ہو جائے"۔ |
قَالَا رَبَّنَآ إِنَّنَا نَخَافُ أَن يَفْرُطَ عَلَيْنَآ أَوْ أَن يَطْغَىٰ ٤٥ |
انہوں(موسیٰ اور ھارون علیہماالسلام)نے کہا"ہمارے رب!حقیقت یہ ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ وہ ہم سے بدتمیزی سے پیش آئے یاآپے سے باہر ہو"۔ Root: ط غ ى |
قَالَ لَا تَخَافَـاۖ |
انہوں(اللہ تعالیٰ)نے فرمایا"آپ دونوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ |
إِنَّنِى مَعَكُمَآ أَسْـمَعُ وَأَرَىٰ ٤٦ |
یقیناً میں تم دونوں کے ساتھ ہوں گا، میں سن اور دیکھ رہا ہوں گا۔ |
فَأْتِيَاهُ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولَا رَبِّكَ |
اس طرح بے خوف و خدشہ دونوں اس کے پاس جاؤ'وہاں شاہی دربار میں پہنچ کر فرعون سے مخاطب ہو کرکہنا"یہ حقیقت ہے کہ ہم دونوں رسول ہیں جو آپ کے رب کا حکم نامہ لے کر آئے ہیں۔ |
فَأَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٟٓءِيلَ |
اس کی تعمیل کرتے ہوئے آپ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ روانہ کر دیں۔ |
وَلَا تُعَذِّبْـهُـمْ |
اور اس دوران انہیں اذیت میں مبتلا کرنے سےآپ کو اجتناب کرنا چاہئیے۔ |
قَدْ جِئْنَٟكَ بِـَٔايَةٛ مِّن رَّبِّكَۖ |
ہم آپ کے پاس عینی مشاہدہ کے لئے ایسی شہادت (آیت/معجزہ )کے ساتھ آئے ہیں جوآپ کےتصور،تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اس حقیقت کی جانب واضح رہنمائی کرنے والی ہے کہ یہ آپ لوگوں کے رب کی جانب سے سند اور برھان ہے۔ |
وَٱلسَّلَٟمُ عَلَـىٰ مَنِ ٱتَّبَعَ ٱلْـهُدَىٰٓ٤٧ |
یہ بات ذہن نشین رہے کہ سلامتی کی ضمانت اس شخص پر مستوجب ہے جس نے رب العالمین کے ہدایت نامے پر خوش دلی سےمن و عن عمل کیا۔ |
إِنَّا قَدْ أُوحِـىَ إِلَيْنَآ أَنَّ ٱلْعَذَابَ عَلَـىٰ مَن كَذَّبَ وَتَوَلَّـىٰ ٤٨ |
یہ بھی حقیقت ہے کہ ہماری جانب زبانی(وحی)پیغام بھیجا گیا ہے کہ سزا کا اطلاق اس شخص پر ہو گا جس نے ہدایت نامے کو جھٹلایا اور ازخود اغماض برتا"۔ |
قَالَ فَمَن رَّبُّكُـمَا يَٟمُوسَـىٰ ٤٩ |
اس(فرعون )نے کہا"پھریہ تو بتائیں کہ آپ دونوں کے رب کون ہیں،اے موسیٰ"۔ |
قَالَ رَبُّنَا ٱلَّذِىٓ أَعْطَىٰ كُلَّ شَـىْءٛ خَلْقَهُۥ ثُـمَّ هَدَىٰ ٥٠ |
انہوں(موسیٰ علیہ السلام)نے کہا"ہمارے رب وہ ہیں جنہوں نے ہر ایک شئے کو جسے انہوں نے تخلیق کیا ہے ہر حوالے سے انفرادیت عنایت فرمائی ہے،بعد ازاں اس کو مقصد تخلیق کے مطابق انہوں نے ہدایت دی ہے۔ |
قَالَ فَمَا بَالُ ٱلْقُرُونِ ٱلْأُولَـىٰ٥١ |
اس نے(فرعون قطع کلام کرتے ہوئے)کہا’’اچھا تو پہلے گزری ہوئی نسلوں کا انجام/احوال کیا ہے؟‘‘ |
قَالَ عِلْمُهَا عِندَ رَبِّـى فِـى كِتَٟبٛ |
انہوں(موسیٰ علیہ السلام)نے جواب دیا’’ان (پچھلی نسلوں )کے متعلق تمام معلومات /احوال اس کتاب میں مندرج ہیں جو میرے رب کے پاس محفوظ ہے۔ |
لَّا يَضِلُّ رَبِّـى وَلَا يَنسَى ٥٢ |
میرے رب نہ تو کبھی کسی بھی جانب سے غافل ہوتے ہیں اور نہ کبھی کسی معاملے میں لاپراوہ/لا تعلق ہوتے ہیں۔ |
ٱلَّذِى جَعَلَ لَـكُـمُ ٱلۡأَرْضَ مَهْدٙا |
وہ جناب وہ ہیں جنہوں نے خصوصی طور پرتم لوگوں کے لئے زمین کوبچھونے کی مانند ہمواربنا دیا۔ Root: م ھ د |
وَسَلَكَ لَـكُـمْ فِيـهَا سُبُلٙا |
اور ان جناب نے خصوصی طور پر تم لوگوں کی خاطر اس میں سفر کےراستے رکھ دئیے، Root: س ل ك |
وَأَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٙ |
اوران جناب(تمہارے رب)نے آسمان سے پانی کو (متعین مقدار ۱۸:۲۳)آسمان سے یکبارگی نازل فرمایا تھا۔ |
فَأَخْرَجْنَا بِهِۦٓ أَزْوَٟجٙا مِّن نَّبَاتٛ شَتَّىٰ ٥٣ |
اس کے برس جانے پر ہم جناب نے اس کے الصاق سے زمین سےجوڑے نکال دئیے،انواع و اقسام کی نباتات کے۔ |
كُلُوا۟ وَٱرْعَوْا أَنْعَٟمَكُـمْ |
خود کھاؤ اور اپنے مویشیو کو چارہ کھلاؤ۔ |
إِنَّ فِـى ذَٟلِكَ لَءَايَٟتٛ لِّأُو۟لِـى ٱلنُّـهَىٰ ٥٤ |
یقینا ان عناصر فطرت کے عینی مشاہدہ میں ایسی شہادتیں ہیں جوفلسفہ توحید (معبود مطلق)کی جانب رہنمائی /اشارہ کرنے والی ہیں خاص کر ان لوگوں کے لئے جوجذبات سے منزہ رہتے ہوئے حقیقت اور مقصد ِشئے کو سمجھنے کی صلاحیت رکھنےوالے ہیں۔ |
مِنْـهَا خَلَقْنَٟكُـمْ وَفِيـهَا نُعِيدُكُمْ |
ہم جناب نے تم لوگوں کواس (زمین)کے اجزا سے ابتدا کرتے ہوئے تخلیق کیا ہے اور ہم جناب تم لوگوں کو اسی کے اندر لوٹا دیں گے۔ Root: ع و د |
وَمِنْـهَا نُخْرِجُكُـمْ تَارَةً أُخْرَىٰ ٥٥ |
اور ہم جانب تم لوگوں کو اس کے اندر سے خارج کر دیں گے،آخری وقت۔ |
وَلَقَدْ أَرَيْنَٟهُ ءَايَٟتِنَا كُلَّهَا |
یہ حقیقت ہے کہ ہم جناب نے اسے(فرعون) ہماری شہادتوں (آیات/معجزات )کا عینی مشاہدہ کرایا تھا،تمام کی تمام نو عددکا جو اس کےتصور، تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے ہماری جانب سے سند اور برھان تھیں۔ |
فَكَذَّبَ وَأَبَـىٰ ٥٦ |
دیکھ کر یقین کر لینے کے باوجود اس نے انہیں جھٹلا دیا،اور اس نے تعمیل حکم کو اپنے شایان شان نہیں سمجھا،اپنے وقار اورخود پرستی کے منافی سمجھا۔ |
قَالَ أَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ أَرْضِنَا بِسِحْرِكَ يَٟمُوسَـىٰ ٥٧ |
پہلی شہادت(چھڑی کا سانپ بننا)کو دیکھ لینے پر اس(فرعون)نے کہا"کیا تو ہمارے پاس اس مقصد سے آیا ہے کہ ہمیں اپنی سلطنت سے اپنے جادو کے ذریعے نکال دے، اے موسیٰ۔ Root: س ح ر |
فَلَنَأْتِيَنَّكَ بِسِحْرٛ مِّثْلِهِۦ |
اس لئے اس کا توڑ کرنے کے لئے ہم بھی تیرے پاس اس کے جیسا جادو کا مظاہرہ جلد لے کر آئیں گے۔ Root: س ح ر |
فَٱجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدٙا |
اس لئے تو ہمارے اور تیرے مابین کوئی وقت اور مقام کوبطور وعدہ مقرر کر لے۔ |
لَّا نُخْلِفُهُۥ نَـحْنُ وَلَا أَنتَ مَكَانٙا سُوٙى ٥٨ |
ہم اس کی خلاف ورزی نہیں کریں گے؛ہم اور نہ تو؛اس مقام پر موجود ہونے میں"۔ |
قَالَ مَوْعِدُكُمْ يَوْمُ ٱلزِّينَةِ وَأَن يُحْشَـرَ ٱلنَّاسُ ضُحٙـى ٥٩ |
انہوں(موسیٰ علیہ السلام)نے کہا'تم لوگوں کے وعدے کا دن آنے والے تہوار کا دن ہے اور یہ کہ لوگوں کودوپہر کو اکھٹا کر لیا جائے"۔ Root: ض ح و |
فَتَوَلَّـىٰ فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَيْدَهُۥ ثُـمَّ أَتَـىٰ ٦٠ |
یہ سن کر فرعون فوراًمجلس سے اٹھ کر چلا گیا؛ الگ ہو کر اپنے معتمدین کے ساتھ اپنی حکمت عملی کو ترتیب دیا۔بعد ازاں انتظامات اور جادوگروں کو اکٹھا کر لینے پر دربار میں آیا۔ Root: ك ى د |
قَالَ لَـهُـم مُّوسَـىٰ وَيْلَـكُـمْ لَا تَفْتَـرُوا۟ عَلَـى ٱللَّهِ
كَذِبٙا فَيُسْحِتَكُـم بِعَذَابٛ |
موسیٰ (علیہ السلام)نے انہیں (شعبدہ باز)تنبیہ کرنے کے لئے کہا"تم لوگوں کو پچھتاوا ہو گا۔اللہ تعالیٰ پر جھوٹ منسوب کرنے کے لئے تم لوگوں کو حقیقت کو فریب میں نہیں بدلنا چاہئے۔ Root: س ح ت; و ى ل |
وَقَدْ خَابَ مَنِ ٱفْتَـرَىٰ ٦١ |
اور اس حقیقت سے خبردار رہو کہ اس شخص نے اپنے آپ کو زمین بوس کیا جس نے حقیقت کو دانستہ فنکارانہ فریب کا روپ دیا"۔ |
فَتَنَٟزَعُوٓا۟ أَمْرَهُـم بَيْنَـهُـمْ |
چونکہ انہیں معلوم تھا کہ ان کا شعبدہ محض آنکھوں کے لئے فریب پیدا کرنا تھا اس لئے اپنے مظاہرہ کرنے کے معاملہ کے متعلق ان کے مابین اتفاق نہ رہا۔ Root: ن ز ع |
وَأَسَرُّوا۟ ٱلنَّجْوَىٰ ٦٢ |
اور انہوں نے الگ ہو کر مشاورت کی۔ Root: س ر ر |
قَالُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَانِ لَسَٟحِرَٟنِ يُرِيدَانِ أَن يُخْرِجَاكُم مِّنْ أَرْضِكُـم بِسِحْرِهِـمَا |
فرعون کے حاشیہ بردار سرداروں نے انہیں قائل کرنے کے لئے کہا"یقیناًیہ دونوں خود بھی شعبدہ باز ہیں۔وہ دونوں چاہتے ہیں کہ آپ لوگوں کو آپ کے ملک سے اپنے شعبدہ کے ذریعے نکال باہر کریں۔ Root: س ح ر |
وَيَذْهَبَا بِطَرِيقَتِكُـمُ ٱلْمُثْلَـىٰ ٦٣ |
اور آپ لوگوں کی اعلیٰ ترین مثال کی حامل تہذیب کو وہ دونوں لے اڑیں۔ Root: ط ر ق |
فَأَجْـمِعُوا۟ كَيْدَكُمْ ثُـمَّ ٱئْتُوا۟ صَفّٙاۚ |
اس لئے ان کے ارادے کو ناکام کرنے کے لئے تم لوگ اپنے منصوبہ کو جامع بناؤ۔بعد ازاں یکجا صف بند ہو کر مقابلے میں آؤ۔ Root: ك ى د |
وَقَدْ أَفْلَحَ ٱلْيَوْمَ مَنِ ٱسْتَعْلَـىٰ ٦٤ |
اور آج یقیناً وہ فتح یاب ہو گا جس نے برتر و اعلیٰ ہونے کی خواہش سے ارادہ باندھا"۔ |
قَالُوا۟ يَٟمُوسَـىٰٓ إِمَّآ أَن تُلْقِىَ وَإِمَّآ أَن نَّكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَلْقَىٰ ٦٥ |
انہوں(شعبدہ بازوں)نے کہا"اے موسیٰ!کیا آپ پہلے کرتب دکھائیں گے،اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم پہلے لوگوں کی نگاہوں کے سامنے کرتب کو پھینکیں،توہم شروع کرتے ہیں"۔ |
قَالَ بَلْ أَلْقُوا۟ۖ |
انہوں (موسیٰ علیہ السلام)نے جواب دیا’’نہیں!آپ لوگ کرتب دکھائیں"۔ |
فَإِذَا حِبَالُـهُـمْ وَعِصِيُّـهُـمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِن سِحْرِهِـمْ أَنَّـهَا تَسْعَىٰ ٦٦ |
اس طرح پہل کرتے ہوئے جب انہوں نے اپنی رسیوں اوراپنی چھڑیوں کو ترتیب سے زمین پر پھینکا توان کے شعبدہ سے پیدا ہونے والا بصری تاثر انہیں (موسیٰ علیہ السلام)یہ خیال دے رہا تھا جیسے وہ کوبرا سانپ ہو ں جو رینگ رہی ہے۔ |
فَأَوْجَسَ فِـى نَفْسِهِۦ خِيفَةٙ مُّوسَـىٰ ٦٧ |
اس اثر انگیزی کے پیش نظر موسیٰ(علیہ السلام)نے بغیر تاثر دئیے دل ہی دل میں کچھ بے چینی کو محسوس کیا۔ Root: و ج س |
قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْأَعْلَـىٰ٦٨ |
ہم جناب نے انہیں خاموشی سے وحی کیا"آپ بالکل نہ گھبرائیں۔حقیقت یہ ہے کہ آپ برتر و سرخرو ہیں۔ |
وَأَلْقِ مَا فِـى يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوٓا۟ۖ |
اورآپ اسے زمین پر پھینکیں جو آپ کے داہنے ہاتھ میں ہے۔وہ اسے نگل لے گی جو انہوں نے مہارت و فنکاری سے ترتیب دیا ہے۔ |
إِنَّمَا صَنَعُوا۟ كَيْدُ سَٟحِـرٛ |
جو انہوں نے مہارت و فنکاری سے ترتیب دیا ہے وہ شعبدہ بازوں کا بصری دھوکہ کی فقط حکمت عملی ہے۔ |
وَلَا يُفْلِحُ ٱلسَّاحِرُ حَيْثُ أَتَـىٰ ٦٩ |
اور شعبدہ بازی سے فریب نظر دینے والا آخر کار کامیاب و سرخرو نہیں ہوتا چاہے جس کسی طرف سے وہ آئے"۔ Root: س ح ر |
فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سُجَّدٙا |
اس طرح پھینکےجانے پر عصا نے کوبرا بن کر رسیوں اور چھڑیوں کو نگل لیا توحقیقت جان لینے پر شعبدہ باز زمین پر جھک کر سجدہ ریز ہو گئے۔ |
قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ هَٟرُونَ وَمُوسَـىٰ ٧٠ |
انہوں نے کہا"موسیٰ اور ھارون(علیہماالسلام)کے رب پر ہم ایمان لے آئے ہیں"۔ |
قَالَ ءَامَنتُـمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَـكُـمْ |
اس(فرعون)نے ان شعبدہ بازوں کو مخاطب کر کے کہا"کیا تم اس(موسیٰ علیہ السلام)پر ایمان لے آئے ہو قبل اس کے کہ میں نے تمہارے لئے اجازت کا فرمان دیا؟ |
إِنَّهُۥ لَـكَبِيـرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُـمُ ٱلسِّحْرَ |
حقیقت یہ ہے کہ وہ(موسیٰ علیہ السلام)تم لوگوں کا بڑا بزرگ ہے جس نے تمہیں جادو کی تعلیم دی ہے۔ Root: س ح ر |
فَلَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُـمْ وَأَرْجُلَـكُـم مِّنْ خِلَٟفٛ وَلَأُصَلِّبَنَّكُـمْ فِـى جُذُوعِ ٱلنَّخْلِ |
چونکہ تم لوگوں نے میرے فرمان کے بغیر ایسا کیا ہے،اس لئے میں جلد ہی تمہارے ہاتھوں اور تمہارے پاؤں کو مخالف سمت میں منقطع کر دونگا اورقسمیہ کہتا ہوں کی تمہیں جلد کھجور کے درختوں کے تنوں پر لٹکا کر سزائے موت دونگا۔ |
وَلَتَعْلَمُنَّ أَيُّنَآ أَشَدُّ عَذَابٙا وَأَبْقَىٰ ٧١ |
اوریقیناً تم لوگ جلد جان جاؤ گے کہ ہم (رب العالمین اورموسیٰ علیہ السلام کو شمار کرتے ہوئے) میں سے کون سزا دینے کے حوالے سے زیادہ سخت ہے اور کس کو زیادہ دوام ہے"۔ |
قَالُوا۟ لَن نُّؤْثِرَكَ عَلَـىٰ مَا جَآءَنَا مِنَ ٱلْبَيِّنَـٟتِ وَٱلَّذِى فَطَرَنَاۖ |
انہوں(شعبدہ بازوں)نے فرعون کو مخاطب کر کےجواب دیا"ہمیں نہ تیری پرواہ ہے نہ تجھے ترجیح دیں گے اس پرجو ہمیں علم پہنچ چکا ہے جومتبین عیاں حقیقتوں کا نچوڑ ہے اور ان جناب پر جنہوں نے ہمیں عدم سے وجود پذیر فرمایا۔ |
فَٱقْضِ مَآ أَنتَ
|
اس لئے بجائے دھمکیاں دینے اور لوگوں پر رعب جھاڑنے کے تو کرگزر جو کچھ تو کرنے کا اپنے آپ کو قابل سمجھتاہے۔ |
إِنَّمَا تَقْضِى هَـٰذِهِ ٱلْحَـيَوٰةَ ٱلدُّنْيَآ ٧٢ |
حقیقت یہ ہے کہ تو سرف اس دنیا میں کچھ فیصلے کرنے کے قابل ہے۔ |
إِنَّآ ءَامَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغْفِرَ لَنَا خَطَٟيَٟنَا وَمَآ
أَكْرَهْتَنَا عَلَيْـهِ مِنَ ٱلسِّحْرِ |
جان لے،ہم یقینی انداز میں اپنے رب پر ایمان لے آئے ہیں؛ہمیں امید ہے وہ جناب ہمارے لئے ہماری ماضی کی خطاؤں کی پردہ پوشی فرماتے ہوئے معاف کریں گے اور اس سے جو تونے ہماری کراہت کے باوجود فریب نظر کا شعبدہ کروایا۔ |
وَٱللَّهُ خَيْـرٚ وَأَبْقَىٰٓ ٧٣ |
اور توخبردار رہ؛اللہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں تمام بھلائی ہے اور دوام صرف ان جناب کو ہے۔ |
إِنَّهُۥ مَن يَأْتِ رَبَّهُۥ مُجْرِمٙا فَإِنَّ لَهُۥ جَهَنَّـمَ |
اس حقیقت کو بھی جان لے؛جو کوئی اپنے رب کے پاس مجرم کی حیثیت سے آیا تو اس جرم کی پاداش میں یقیناً جہنم اس کے لئے مخصوص کردہ جیل ہے۔ |
لَا يَمُوتُ فِيـهَا وَلَا يَحْيَىٰ ٧٤ |
وہ وہاں نہ مرے گا اور نہ کبھی جیئے گا۔ |
وَمَن يَأْتِهِۦ مُؤْمِنٙا قَدْ عَمِلَ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ |
اور اس کے بر عکس جو کوئی ان(اپنے رب)کے پاس مومن کی حیثیت میں آیا جس نے صالح اعمال کئے تھے۔ |
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَـهُـمُ ٱلدَّرَجَٟتُ ٱلْعُلَـىٰ ٧٥ |
ایسے لوگوں کی جزا ہے۔۔بلند درجات ان کا استحقاق ہے۔ Root: د ر ج |
جَنَّٟتُ عَدْنٛ تَجْـرِى مِن تَحْتِـهَا ٱلْأَنْـهَٟرُخَٟلِدِينَ فِيـهَاۚ |
خوشگوار باغات ان کے لئے منتظر ہیں جن کے پائیں نہریں بہتی ہیں۔وہ ان میں ہمیشہ قیام پذیر رہیں گے۔ |
وَذَٟلِكَ جَزَآءُ مَن تَزَكَّىٰ ٧٦ |
اور یہ اس شخص کے لئے ایوارڈ ہے جس نے ازخود اپنی شخصیت کو عروج دیا"۔ Root: ز ك و |
وَلَقَدْ أَوْحَيْنَآ إِلَـىٰ مُوسَـىٰٓ |
تاریخ سے آگاہ رہو؛یہ حقیقت ہے کہ ہم جناب نے (مصر میں)موسیٰ(علیہ السلام)کو یہ پیغام وحی کیا تھا: |
أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِى |
کہ’’ آپ میرے بندوں کو ساتھ لے کر رات کے کسی پہر روانہ ہو جائیں۔ Root: س ر ى |
فَٱضْـرِبْ لَـهُـمْ طَرِيقٙا فِـى ٱلْبَحْرِ يَبَسٙا |
وہاں پہنچ جائیں تو آپ ان کے لئے اس راستے کو سطح پرنمایاں کر دیں جو خشک حالت میں بحر سویز میں موجود ہے۔ Exodus from Egypt Root: ى ب س; ط ر ق; ض ر ب |
لَّا تَخَٟفُ دَرَكٙا وَلَا تَخْشَىٰ ٧٧ |
آپ تعاقب کئے جانے سے خوف زدہ نہیں ہوں گے اور نہ کوئی اور اندیشہ و ہیبت محسوس کریں گے‘‘۔ Root: د ر ك |
فَأَتْبَعَهُـمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُودِهِۦ |
چونکہ وہ بحافظت بحر سویز کے پار اتر گئے تو ان کو پکڑنے کی خواہش اور زعم سے مغلوب حالت میں فرعون اپنے لشکروں کو ساتھ لے کر ان کے نقش قدم پران کے پیچھے چل پڑا۔ |
فَغَشِيَـهُـم مِّنَ ٱلْيَـمِّ مَا غَشِيَـهُـمْ ٧٨ |
چونکہ ان کے بوجھ سے وہ خشک راستہ بکھر گیا تھا اس لئے اس نے انہیں ڈھانپ لیا جو سمندر میں سے ابھرا تھا،اس نے ان پر چھا کر انہیں غرق کر دیا۔ |
وَأَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهُۥ وَمَا هَدَىٰ ٧٩ |
سمجھ لو؛ فرعون نے اپنی قوم کو دانستہ گمراہ توکیا مگر راست کی جانب رہنمائی کرنے سے گریزاں رہا۔ |
يَٟبَنِىٓ إِسْرَٟٓءِيلَ |
قیام پذیر ہو جانے پر انہیں موسیٰ علیہ السلام کو وحی کر کے بتایا گیا)اے بنی اسرائیل! |
قَدْ أَنجَيْنَٟكُـم مِّنْ عَدُوِّكُمْ |
اس کا اعتراف کرہ کہ ہم جناب نے کچھ وقت پہلے تم لوگوں کو (پانی کی سطح سے اوپر رکھ کر)تمہارے دشمن سے نجات دلائی ہے۔ |
وَوَٟعَدْنَـٰكُـمْ جَانِبَ ٱلطُّورِ ٱلْأَيْمَنَ |
اور ہم جناب نے سلسلہ کوہ طور کے دائیں جانب قیام کا وعدہ کیا ہے۔ Root: ط و ر |
وَنَزَّلْنَا عَلَيْكُـمُ ٱلْمَنَّ وَٱلسَّلْوَىٰ ٨٠ |
اور ہم جناب نے تیار شدہ طعام من و سلویٰ تم لوگوں پر وقتاً فوقتاً اوپر سے زمین پر بھیجا۔(dropped) Root: م ن ن |
كُلُوا۟ مِن طَيِّبَٟتِ مَا رَزَقْنَـٟكُـمْ |
کھاؤ اِن طیب (مرغوب اور خود کے لئے صحت افزا)چیزوں میں سے جو ہم جناب نے رزق تم لوگوں کوعطا کیا ہے۔ |
وَلَا تَطْغَوْا۟ فِيهِ فَيَحِلَّ عَلَيْكُـمْ غَضَبِى |
اور تمہیں منع کیا جاتا ہے کہ اس معاملے میں طغیان مند بنو۔ایسا کرو گے تو میرا گرفت میں لینا تم لوگوں پر مستوجب ہو جائے گا۔ Root: ط غ ى |
وَمَن يَحْلِلْ عَلَيْهِ غَضَبِى فَقَدْ هَوَىٰ ٨١ |
متنبہ رہو؛میرا گرفت میں لینا جس کسی پر مستوجب ہو گیا تو اس کا انجام سمجھو کہ وہ خالی دامن ہو چکا ہے۔ |
وَإِنِّـى لَغَفَّارٚ لِّمَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ صَٟلِحَٙا ثُـمَّ ٱهْتَدَىٰ ٨٢ |
اور یہ حقیقت اپنی جگہ ہے کہ میں یقیناً اس شخص کے لئے درگزر اور پردہ پوشی کرتے ہوئے معاف فرمانے والا ہوں جو الحاد اور کفر سے تائب ہو گیا، ایمان لے آیا اور صالح اعمال پر کاربند ہو گیا، بعد ازاں اس نے خلوص سے اپنے آپ کو راہ ہدایت پر اسقامت سے گامزن رکھا۔ |
وَمَآ أَعْجَلَكَ عَن قَومِكَ يَٟمُوسَـىٰ ٨٣ |
اللہ تعالیٰ نے پوچھا”اورکیا وجہ ہے جس نے آپ کو اپنی قوم کو چھوڑ کر یہاں عجلت میں آنے پر راغب کیا؟ اے موسیٰ(علیہ السلام)؟“ Root: ع ج ل |
قَالَ هُـمْ أُو۟لَآءِ عَلَـىٰٓ أَثَرِى |
انہوں (موسیٰ علیہ السلام)نے عرض کیا”وہ میرے بتائے ہوئے طرز عمل پر عمل پیر ا ہیں۔ Root: ء ث ر |
وَعَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَـرْضَىٰ ٨٤ |
اس حالت کے پیش نظر میں نے آپ کی جانب آنے میں جلدی کی،اے میرے رب! اس خواہش کے زیر اثرکہ آپ جناب کی رضا پاؤں۔“(طہٰ۔۸۴) Root: ع ج ل |
قَالَ فَإِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِنۢ بَعْدِكَ |
انہوں نے بتایا”آپ کی بات صحیح ہے مگر آپ کے چلے آنے کے بعد ہم جناب نے آپ کی قوم کو آزمائش میں مبتلا رہنے دیا ہے۔ |
وَأَضَلَّـهُـمُ ٱلسَّامِرِىُّ ٨٥ |
اس حال میں کہ سامری انہیں منحرف اور گمراہ کر چکا تھا”(طہٰ۔۸۵) |
فَرَجَعَ مُوسَـىٰٓ إِلَـىٰ قَوْمِهِۦ غَضْبَٟـنَ أَسِفٙاۚ |
قوم کے گمراہ کئے جانے کی اطلاع پا کرموسیٰ (علیہ السلام) احساس افسوس سے غصے سے مغلوب اپنی قوم کی طرف لوٹے۔ |
قَالَ يَٟقَوْمِ أَ لَمْ يَعِدْكُمْ رَبُّكُـمْ وَعْدًا حَسَنًاۚ |
انہوں نے کہا:”اے میری قوم!کیا تمہارے رب نے تم سے عمدہ وعدہ نہیں کیا؟ |
أَفَطَالَ عَلَيْكُـمُ ٱلْعَهْدُ |
کیاوعدے کی تکمیل میں وہ زمانہ تم لوگوں پر طویل ہو گیا ہے؟ |
أَمْ أَرَدتُّـمْ أَن يَحِلَّ عَلَيْكُـمْ غَضَبٚ مِّن رَّبِّكُـمْ |
یا کیا تم لوگوں کا ارادہ یہ تھا کہ تمہارے رب کی جانب سے تمہیں گرفت میں لینا واجب ہو جائے۔ |
فَأَخْلَفْتُـم مَّوْعِدِى ٨٦ |
جس کی وجہ سے تم نے میرے ساتھ کیئے وعدے کی خلاف ورزی کی؟ (طہٰ۔۸۶) |
قَالُوا۟ مَآ أَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْـكِنَا |
انہوں (صاحب حیثیت)نے کہا ”ہم نے اپنے اختیار سے آپ کے وعدے کے خلاف نہیں کیا۔ |
وَلَـٰكِنَّا حُـمِّلْنَآ أَوْزَارٙا مِّن زِينَةِ ٱلْقَوْمِ فَقَذَفْنَٟهَا |
لیکن لوگوں کی زیب و زینت والا سامان ہمارے پاس رکھوایا ہواتھا تو ان کے مطالبہ کرنے کی وجہ سے ہم نے امانت کا بوجھ اتار کر انہیں دے دیا۔ |
فَكَذَٟلِكَ أَ لْقَى ٱلسَّامِرِىُّ ٨٧ |
انہوں نے یہ مطالبہ ویسے ہی کیا تھا جیسے سامری نے انہیں سجھایا تھا۔ |
فَأَخْرَجَ لَـهُـمْ عِجْلٙا جَسَدٙا لَّهُۥ خُوَارٚ |
اس طرح زیورات کو ڈھال کر بچھڑا نما جسد بنا کر ان کے لئے نکال لایا۔جانور جیسی آواز نکلنا اس کے لئے توجہ کا باعث تھا۔ |
فَقَالُوا۟ هَـٰذَآ إِلَـٰهُكُـمْ وَإِلَـٰهُ مُوسَـىٰ فَنَسِىَ ٨٨ |
اس انوکھے پن کو دکھا کر ان مالکان زیورات نے کہا’’یہ تم لوگوں کا معبود ہے اور موسیٰ(علیہ السلام)کا معبود ہے۔مگر چونکہ وہ کہیں اور مصروف ہے اس لئے اس نے اس کو ترک کر دیا ہے‘‘۔ Root: ن س ى |
أَفَلَا يَرَوْنَ أَ لَّا يَرْجِعُ إِلَيْـهِـمْ قَوْلٙا |
انہیں عام فہم بات کا سامنا کرایا گیا کہ اگر آواز کا نکلنا تعجب خیز تھا تو کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ ان کی جانب کوئی بات بیان کر کے رجوع نہیں کرتا تھا۔ |
وَلَا يَمْلِكُ لَـهُـمْ ضَرّٙا وَلَا نَفْعٙا ٨٩ |
اور یہ کہ ان کے لئے نہ کسی ضرر اور نہ پہنچانے کی صلاحیت و قوت رکھتا ہے۔ |
وَلَقَدْ قَالَ لَـهُـمْ هَٟرُونُ مِن قَبْلُ |
اورانہوں نے یہ حرکت باوجود اس کے کی کہ ھارون(علیہ السلام)قبل ازیں ان سے یہ کہہ چکے تھے: |
يَٟقَوْمِ إِنَّمَا فُتِنتُـم بِهِۦ |
’’اے میری قوم!تم لوگوں کو اس کے ذریعے جذباتی ہیجان و فتور میں مبتلا کیا گیا ہے۔ |
وَإِنَّ رَبَّكُـمُ ٱلرَّحْـمَـٰنُ |
اور حقیقت یہ ہے کہ تم لوگوں کے پروردگار الرّحمٰن (ذوالجلال و الاکرام)ہیں۔ |
فَٱتَّبِعُونِـى |
چونکہ تمہیں فتنہ سے بچانے کے لئے میں حقیقت بتا رہا ہوں اس لئے میری پیروی کرو۔ |
وَأَطِيعُوٓا۟ أَمْرِى ٩٠ |
اور میں جو بات کہہ رہا ہوں تم لوگ اس کو تسلیم کرو‘‘۔ |
قَالُوا۟ لَن نَّبْـرَحَ عَلَيْهِ عَٟكِفِيـنَ حَتَّىٰ يَرْجِعَ إِلَيْنَا مُوسَـىٰ ٩١ |
انہوں نے جواب دیا’ہم اس کے گرد بیٹھے رہنے سے اس وقت تک نہیں ہٹیں گے جب تک موسیٰ(علیہ السلام)ہمارے پاس لوٹ کر نہیں آ جاتے‘‘۔ Root: ع ك ف |
قَالَ يَٟهَٟرُونُ مَا مَنَعَكَ إِذْ رَأَيْتَـهُـمْ ضَلُّوٓا۟ ٩٢ |
انہوں(موسیٰ علیہ السلام)نے کہا"اے ھارون!آپ کو کس خیال نے عملی اقدام سے روکا جب آپ نے انہیں منحرف ہوتے دیکھا۔ Root: م ن ع |
أَلَّا تَتَّبِعَنِ |
کس بات نے روکا کہ آپ میری پیروی کرتے ہوئے انہیں روکتے۔کیا آپ نے میرے کہے سے روگردانی کی"۔ |
قَالَ يَبْنَؤُمَّ لَا تَأْخُذْ بِلِحْيَتِى وَلَا بِرَأْسِـى |
انہوں(ھارون علیہ السلام)نے کہا"اے میری ماں جائے!آپ مجھے مورد الزام نہ ٹھہرائیں ،میری ٹھوڑی کو پکڑ کر اور نہ میری گردن پر ہاتھ رکھ کر۔ Root: ر ء س; ل ح ى |
إِنِّـى خَشِيتُ أَن تَقُولَ فَرَّقْتَ بَيْـنَ بَنِىٓ إِسْرَٟٓءِيلَ |
معاملہ یہ ہے کہ میں اس اندیشہ سے پریشان تھا کہ آپ واپسی پرمجھےیہ کہیں کہ "آپ نے بنی اسرائیل کے مابین تفرقہ پیدا کر دیا۔ |
وَلَمْ تَرْقُبْ قَوْلِـى ٩٤ |
اور جلد بازی میں میرے فیصلے کا انتظار نہیں کیا"۔ Root: ر ق ب |
قَالَ فَمَا خَطْبُكَ يَٟسَٟمِرِىُّ ٩٥ |
انہوں(موسیٰ علیہ السلام)نے کہا"تونے دوسروں کے بیان سن لئے اس لئے بتا کہ تیرا معاملہ کیا تھا ؛اے سامری"۔ |
قَالَ بَصُرْتُ بِمَا لَمْ يَبْصُرُوا۟ بِهِۦ |
اس (سامری)نے کہا"میں نے دیکھا اس کے ساتھ،انہوں نے اُس کے ساتھ نہیں دیکھا(وہ کسی مذکر شئے کا حوالہ دینے کی کوشش کر رہا ہے)۔ |
فَقَبَضْتُ قَبْضَةٙ مِّنْ أَثَرِ ٱلرَّسُولِ فَنَبَذْتُـهَا |
اس لئے میں نے پکڑ لیا۔۔ہاتھ میں پکڑنے کے انداز میں رسول کے نشان میں سے۔۔پھر میں نے وہ پھینک دی۔ |
وَكَذَٟلِكَ سَوَّلَتْ لِـى نَفْسِى ٩٦ |
اور اس طرح اس نے،میرے نفس نے مجھے لبھایا"۔ Root: س و ل |
قَالَ فَٱذْهَبْ |
انہوں نے کہا"اچھا اب تو چلا جا۔ |
فَإِنَّ لَكَ فِـى ٱلْحَـيَوٰةِ أَن تَقُولَ لَا مِسَاسَ |
چونکہ تیرے بولنے کی صلاحیت متاثر ہو چکی ہے اس لئے اب تیراتکیہ کلام صرف یہ ہو گا"بالکل نہ چھونا"تمہارے لئے حیات کے دوران۔ |
وَإِنَّ لَكَ مَوْعِدٙا لَّن تُخْلَفَهُۥ |
اورایک مقام ایسا پیدا ہو گیا جو تیرے لئے موجب پریشانی رہے گا۔اور تو کبھی اسے بدل نہ سکے گا۔ |
وَٱنظُرْ إِلَـىٰٓ إِلَـٰهِكَ ٱلَّذِى ظَلْتَ عَلَيْهِ عَاكِفٙاۖ |
اور دیکھ اپنے معبود کی جانب،وہ جس پر تو سایہ فگن ہے معتکف بن کر۔ |
لَّنُحَرِّقَنَّهُۥ ثُـمَّ لَنَنسِفَنَّهُۥ فِـى ٱلْيَـمِّ نَسْفًا٩٧ |
ہم یقیناً اسے ریتی سے رگڑ رگڑ دیں گے،بعد ازاں اسے ذرہ ذرہ کر کے سمندر میں بہا دیں گے،دھول کے انداز میں"۔ |
إِنَّمَآ إِلَـٰهُكُـمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِى لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ |
یہ حقیقت ہمیشہ مدنظر رہے کہ تم لوگوں کے معبود فقط معبود مطلق اللہ تعالیٰ ہیں۔ان کا وصف یہ ہے:ان تمام کے متعلق جنہیں معبود تصور کیا جاتا ہےمبنی بر حقیقت خبر یہ ہے کہ ان میں کوئی ذی حیات نہیں،سوائے ان جناب(اللہ تعالیٰ)کے۔ |
وَسِعَ كُلَّ شَـىْءٛ عِلْمٙا ٩٨ |
وہ جناب تمام کے تمام موجودات سے وسیع ترہیں علم کے حوالے سے۔ |
كَذَٟلِكَ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنۢبَآءِ مَا قَدْ سَبَقَ |
اس انداز میں ہم آپ(ﷺ)کو ان خبروں میں سے جو بیت گیا ہے من و عن وقوع پذیر ہوئے انداز میں سنا رہے ہیں۔ Root: س ب ق |
وَقَدْ ءَاتَيْنَٟكَ مِن لَّدُنَّا ذِكْرٙا ٩٩ |
اس حال میں جبکہ ہم نے اپنی جناب سے اظہار رحمت کے لئے آپ (ﷺ) کو مسودہ ٱلْقُرْءَانُ عنایت فرمایا ہے،یہ ازل سے ابد تک کا سرگزشت نامہ حال بیان کرتے رہنے کا کردار ادا کرے گا۔(طہٰ۔٩٩)۔(محذوف مفعول بہ کے لئے دیکھیں الحجر۔87) Root: ل د ن |
مَّنْ أَعْـرَضَ عَنْهُ فَإِنَّهُۥ يَحْـمِلُ يَوْمَ ٱلْقِيَٟمَةِ وِزْرًا ١٠٠ |
واضح فرما دیں کہ جس کسی نے اس کی جانب سے اعراض برتا تو اس کا یقینی انجام یہ ہو گا کہ وہ حیات نو دئیے جانے کے دن ندامت و پچھتاوے کابوجھ اٹھائے گا۔ Root: و ز ر |
خَٟلِدِينَ فِيهِ |
ایسے لوگ ہمیشہ اس بوجھل حالت میں رہیں گے۔ |
وَسَآءَ لَـهُـمْ يَوْمَ ٱلْقِيَٟمَةِ حِـمْلٙا ١٠١ |
اور کیا ہی مذموم ہے ان کے لئے حیات نو پانے پر اٹھ کھڑے ہونے کا دن،اس بوجھ کو اٹھانے کے حوالے سے۔ |
يَوْمَ يُنفَخُ فِـى ٱلصُّورِ |
اور اُس د ن مقتدر و منصف ہونااُن جناب کیلئے مخصوص ہے جب صور میں پھونک دیاجائے گا۔ Root: ن ف خ |
وَنَحْشُـرُ ٱلْمُجْرِمِيـنَ يَوْمِئِذٛ زُرْقٙا ١٠٢ |
اور ہم جناب مجرم قرار پائے لوگوں کو اکٹھا کر دیں گے ، پابند سلاسل حالت میں ،جس دن حیات نو دینا وقوع پذیر ہو چکا ہو گا، |
يَتَخَٟفَتُونَ بَيْنَـهُـمْ إِن لَّبِثْتُـمْ إِلَّا عَشْـرٙا ١٠٣ |
آپس میں چہ می گوئیاں کر رہے ہوں گے:تم لوگ مردہ حالت میں دس دن کے علاوہ نہیں رہے"۔ |
نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ إِذْ يَقُولُ أَمْثَلُـهُـمْ طَرِيقَةً إِن لَّبِثْتُـمْ إِلَّا يَوْمٙا ١٠٤ |
ہم جناب بخوبی جانتے ہیں جو وہ کہتے ہیں جب ان کے نئی راہ سجھانے والے اتالیق کہتے ہیں"تم مردہ حالت میں نہیں رہے مگر ایک دن"۔ |
وَيَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْجِبَالِ |
اور آپ(ﷺ)سے لوگ پہاڑوں کے متعلق معلومات کے لئے سوال کرتے ہیں۔ |
فَقُلْ يَنسِفُهَا رَبِّـى نَسْفٙا ١٠٥ |
چونکہ ان کے ذہن میں دوسرے موجودات کے انجام کے متعلق معلومات موجود ہیں اور ان کا انجام جاننا چاہتے ہیں اس لئے آپ ارشاد فرمائیں"میرے رب انہیں (پہاڑ)دھماکے سےاڑا دیں گے۔ریزہ ریزہ کر کے بکھیر دینے کے انداز میں۔ |
فَيَذَرُهَا قَاعٙا صَفْصَفٙا ١٠٦ |
اس کے نتیجے میں وہ جناب انہیں بنیاد اور سہارے سے محروم کر کےہموار چٹیل میدان بنا دیں گے۔ |
لَّا تَرَىٰ فِيـهَا عِوَجٙا وَلَآ أَمْتٙا ١٠٧ |
آپ نہ تو اس(سطح زمین)میں کوئی پیچ وخم دیکھیں گے اور نہ ہی ناہمواری"۔ Root: ع و ج |
يَوْمَئِذٛ يَتَّبِعُونَ ٱلدَّاعِىَ لَا عِوَجَ لَهُۥ |
جس دن ایسا ہو جانے کے بعد لوگ یوم قیامت اٹھ کھڑے ہوئے ہوں گے تو اس منفرد پکارنے والے کی نظم اور تندہی سےوہ پیروی کریں گے۔ان کے حکم کی تعمیل کے لئے قطعاً کوئی اونچ نیچ اورپیچ و خم کااظہار کر سکیں گے(جیسے حیات دنیا میں کرتے ہیں)۔ |
وَخَشَعَتِ ٱلْأَصْوَاتُلِلرَّحْـمَـٰنِ |
اورالرّحمٰن (عز و جل) کے حضور آوازیں دبی ہوں گی۔ |
فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسٙا ١٠٨ |
چونکہ مرعوب حالت میں لوگ بالکل خاموش ہوں گے اس وجہ سے آپ(ﷺ) پاؤں کی ہلکی آہٹ کے سوا کچھ نہیں سنیں گے۔ Root: ھ م س |
يَوْمَئِذٛ لَّا تَنفَعُ ٱلشَّفَٟعَةُ |
جس دن حیات نو کا ظہور ہو چکا ہو گا تو سفارش کسی شخص کو فائدہ نہیں پہنچائے گی۔ Root: ش ف ع |
إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحْـمَـٰنُ |
اس بیان سے استثناء اُن(ﷺ) کے لئے ہے جن کیلئے الرّحمن(ذالجلال والاکرام) نے اجازت دی ہوئی ہے۔ |
وَرَضِىَ لَهُۥ قَوْلٙا ١٠٩ |
اور االرّحمن(ذالجلال والاکرام) اُن کیلئے رضا و رغبت کا قول قبولیت دے چکے ہیں۔ |
يَعْلَمُ مَا بَيْـنَ أَيْدِيـهِـمْ وَمَا خَلْفَهُـمْ |
وہ جناب ہر اس بات کا مکمل علم رکھتے ہیں جو ان کےحال اورماضی میں ہے اور جو ان کے مستقبل میں پنہاں ہے ۔ |
وَلَا يُحِيطُونَ بِهِۦ عِلْمٙا ١١٠ |
اور وہ ان کے منبع علم میں سے کسی شئے اور معاملے سے متعلق معلومات کا احاطہ نہیں کر سکتے۔ Root: ح و ط |
وَعَنَتِ ٱلْوُجُوهُ لِلْحَـىِّ ٱلْقَيُّومِ |
اور چہرے اس دن نظام کو قائم رکھنے والے مقتدر اعلیٰ ، دائم، قائم بالذات،بلا مبالغہ ہمیشہ سے اور ہمیشہ موجود رہنے والے صاحب کامل حیات کے حضور عاجزی و انکساری کے پیکر بنے ہوں گے۔ |
وَقَدْ خَابَ مَنْ حَـمَلَ ظُلْمٙا ١١١ |
اور یقیناً وہ شخص نامراد اور مایوس ہوگیا جس نے حقیقت کے منافی باطل اور بگاڑ کے طرز عمل کا بوجھ اپنے اوپر لاد لیا۔ Root: خ ى ب |
وَمَن يَعْمَلْ مِنَ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ وَهُوَ مُؤْمِنٚ |
اور جو کوئی اصلاحی اعمال پر کاربند رہتا ہے،چاہے وہ اپنی نوع میں مذکر ہے چاہے مونث،بشرطیکہ حقیقی معنوں میں رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان رکھنے والا ہے: |
فَلَا يَخَافُ ظُلْمٙا وَلَا هَضْمٙا ١١٢ |
چونکہ رسول کریم کے ذریعے ضمانت دے دی گئی ہے اس لئے اسے کسی زیادتی کا کبھی خوف نہیں ہو گا اور نہ حق تلفی کا احساس۔ Root: ھ ض م |
وَكَذَٟلِكَ أَنزَلْنَٟهُ قُرْءَانًا عَـرَبِيّٙا |
اور ماضی اور مستقبل کے منظر نامے کا بیان وہ انداز ہےجس میں ہم جناب نے اُس (ٱلْقُرْءَانُ ؛سرگزشت نامہ۔طہ:2اور99) کومجتمع انداز میں نازل فرما دیا ہے۔یہ جزیرہ عرب کی زبان میں تحریر/مرتب کردہ حالت میں ہے۔ |
وَصَرَّفْنَا فِيهِ مِنَ ٱلْوَعِيدِ |
اور ہم جناب نے اس کے مندرجات میں باطل طرز عمل کے انجام کے متعلق وعید کو مختلف زاویوں سے بیان کر دیا ہے۔ Root: ص ر ف |
لَعَلَّـهُـمْ يَتَّقُونَ |
اس مقصد اور امکان کے پیش نظر کہ وہ ازخود محتاط روش پر کاربند ہو کر اللہ تعالیٰ سے پناہ کے خواستگار ہوں۔ |
أَوْ يُحْدِثُ لَـهُـمْ ذِكْرٙا ١١٣ |
یا یہ سر گزشت تاریخ کے اوراق کو دہراتے ہوئے ان کے نصیحت لینے کا باعث بن جائے۔ |
فَتَعَٟلَـى ٱللَّهُ ٱلْمَلِكُ ٱلْحَقُّ |
یہ سب پر واضح ہے؛اللہ تعالیٰ مطلق عالی مقام ہیں؛مطلق فرمانروا ہیں، مطلق حقیقت ہیں۔ Root: ع ل و |
وَلَا تَعْجَلْ بِٱلْقُرْءانِ مِن قَبْلِ أَن يُقْضَىٰٓ إِلَيْكَ
وَحْيُهُۥ |
اورآپ (ﷺ)اس پیش کردہ قرءان مجید کوزبان سے جلدی جلدی نہ پڑھیں اس سے قبل کہ اس کو زبانی انداز میں مکمل پڑھ کر آپ کوسنا نہیں دیا جاتا۔ Root: ع ج ل |
وَقُل رَّبِّ زِدْنِـى عِلْمٙا ١١٤ |
اور آپ(ﷺ)دعا فرمائیں"اے میرے رب!آپ جناب مجھے روزافزوں فرمائیں،علم کے حصول اور ذہن وقلب سے بازیافت کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے"۔ |
وَلَقَدْ عَهِدْنَآ إِلَـىٰٓ ءَادَمَ مِن قَبْلُ |
اس دعا میں مضمر فوائد کو اجاگر کرنے کے لئے اس حقیقت کو جان لیں کہ ہم جناب نے گزرے زمانے میں ءادم (علیہ السلام)کوپابند عہد کیا تھا۔ Root: ع ھ د |
فَنَسِىَ وَلَمْ نَجِدْ لَهُۥ عَزْمٙا ١١٥ |
شیطان کی مسحور کن اور دلفریب باتوں سے اضطراری کیفیت میں وہ اس عہد پابندی کو بھول گئے۔لیکن یہ واضح رہے کہ ہم جناب نے ایسا کرنے کے لئے ارادہ اور عزم موجود نہیں پایا تھا۔ |
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَـٟٓئِكَةِ ٱسْجُدُوا۟ لِءَادَمَ |
اور(ان ملائکہ کے رویہ کے متعلق) وقت کے اُس لمحے کی تاریخ بھی جان لو جب ہم جناب نے ملائکہ سے کہا تھا’’ آدم کیلئے تم سب سرنگوں ہو جاؤ؍ تعظیم بجا لاؤ‘‘ ۔ |
فَسَجَدُوٓا۟ |
بسبب، تعمیل حکم میں ملائکہ(آدم علیہ السلام کے وجود پذیر ہونے پر) سرنگوں ہو گئے تھے؍تعظیم بجا لائے تھے۔ |
إِلَّآ إِبْلِيسَ |
مگر ابلیس نے اُسے الگ سے دئیے گئے حکم کی تعمیل میں سجدہ تعظیم بجا لانے سے اپنے آپ کوباز رکھا تھا۔ |
أَبَـىٰ ١١٦ |
اُس ( ابلیس )نے اس بات کو اپنے شایان شان نہیں سمجھا۔اپنے وقاراور خودداری کے منافی سمجھا۔ |
فَقُلْنَا يَـٰٓــَٔادَمُ إِنَّ هَـٰذَا عَدُوّٚ لَّكَ وَلِزَوْجِكَ |
چونکہ ابلیس اپنی مخاصمت کا اظہار اور اس پر قائم رہنے کی قسم اٹھا چکا تھااور اسے مہلت دے دی گئی تھی اس لئے ہم جناب نے واضح بتا دیا"اے آدم؛اس حقیقت کو ذہن نشین کر لیں،یہ (ابلیس)آپ اور آپ کی بیوی کا اعلانیہ دشمن ہے۔ |
فَلَا يُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ ٱلْجَنَّةِ فَتَشْقَىٰٓ ١١٧ |
اس لئے محتاط رہنا کہ کہیں یہ آپ دونوں کو مستقبل میں جنت میں سے نکلوانے کا باعث بن جائے۔اگر ایسا ہوا تو اس کے نتیجے میں آپ، اے آدم۔مشقت میں پڑ جائیں گے۔ |
إِنَّ لَكَ أَلَّا تَجُوعَ فِيـهَا وَلَا تَعْـرَىٰ ١١٨ |
یہ حقیقت ہے کہ اِس میں ایساانتظام ہے کہ آپ کے لئے نہ بھوک کا امکان ہے اور نہ عدم دستیابی لباس /عریاں ہونے کا؛ Root: ع ر ى |
وَأَنَّكَ لَا تَظْمَؤُا۟ فِيـهَا وَلَا تَضْحَـىٰ ١١٩ |
اور یہ کہ نہ تجھے یہاں پیاس اوردھوپ /حدت سے بچنے کا مسئلہ درپیش ہو گا“۔ |
فَوَسْوَسَ إِلَيْهِ ٱلشَّيْطَٟنُ |
بسبب /زیر مقصد شیطان نے ان (آدم علیہ السلام) کے لئےوسوسہ /میٹھا تخیل،مسحور کن اضطراب پیدا کیا، |
قَالَ يَـٰٓــَٔادَمُ هَلْ أَدُلُّكَ عَلَـىٰ شَجَرَةِ ٱلْخُلْدِ وَمُلْكٛ لَّا يَبْلَـىٰ ١٢٠ |
اس(شیطان) نے کہا”اے آدم!آپ مجھے اثبات یا نفی میں جواب دیں؛ میں آپ کی توجہ دوام دینے والے مادہ درخت پر مبذول کراؤں اور اس بادشاہت پر جسے زوال نہیں آتا؟ (سورۃطہٰ۔ ۱۲۰) آدم(علیہ السلام) اور ابلیس Root: د ل ل ; ش ج ر |
فَأَكَلَا مِنْـهَا فَبَدَتْ لَـهُـمَا سَوْءَٟتُـهُـمَا |
فریب دئیے جانے پر جب اُن دونوں نے جونہی اُس (مادہ)درخت کے پھل کا ذائقہ چکھ کر کھا لیا تو اُن دونوں کے جسم ایک دوسرے کے لئے عریاں ہو گئے۔ |
وَطَفِقَا يَخْصِفَانِ عَلَيْـهِـمَا مِن وَرَقِ ٱلْجَنَّةِۚ |
اب ان کی حالت یہ تھی کہ یکایک جنت کے پتوں کواپنے آپ پر اوپر تلے رکھنے میں لگ گئے۔ Root: ط ف ق |
وَعَصَىٰٓ ءَادَمُ رَبَّهُۥ فَغَوَىٰ ١٢١ |
یہ حقیقت اپنی جگہ ہے کہ آدم(علیہ السلام چاہے غیر اردای طور پر)اپنے رب کے فرمان ممانعت کی تعمیل نہیں کر سکے تھے۔چونکہ ابلیس کے پیدا کردہ وسوسے کا شکار ہو گئے تھے اس لئے اس (ممانعت)کے متعلق وہ اندھیرے میں ہو گئے/وہ بات ان کے دھیان سے اوجھل/تاریک ہو گئی۔۔ Root: غ و ى |
ثُـمَّ ٱجْتَبَٟهُ رَبُّهُۥ فَتَابَ عَلَيْهِ وَهَدَىٰ ١٢٢ |
مزید کچھ عرصہ گزر جانے پر بعد ازاں اس واقعہ کے ان کے رب نے انہیں مخلِص بندہ منتخب فرما کر سرفراز کیا۔اوراظہار ندامت اور طلب گار معافہ ہونے پران جناب نے معذرت کو قبول کر لیا۔اور انہیں ہدایت فرما دی(کہ حیات خلد اورلازوال حکمرانی پانے کا راست طریقہ کیا ہے)۔ |
قَالَ ٱهْبِطَا مِنْـهَا جَـمِيعًۢاۖ |
ان جناب نے کہا’’تم دونوں (خاوند بیوی)اس میں سے نیچے (زمین پر) اتر جاؤ، اکٹھے۔ Root: ھ ب ط |
بَعْضُكُـمْ
لِبَعْضٍٛ عَدُوّٚ |
وہاں پر )تم لوگوں میں سے بعض بعض کے دشمن ہوں گے۔) |
فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُـم مِّنِّى هُدٙى |
اس طرح زمین میں آباد ہونے پرجب تم معاشرہ بن چکے ہوگے تو جب جب ہدایت نامہ تم لوگوں تک پہنچ جائے جس کا آغاز اور تجدید لازماً میری جانب سے ہو گا:۔ |
فَمَنِ ٱتَّبَعَ هُدَاىَ |
تواُس وقت جنہوں نے میرےہدایت نامہ (کتاب کی آیات )کی خلوص اور تندہی سے اس انداز میں پیروی کی کہ اس کےاور اپنی عقل کے مابین کسی اور بات کو حائل نہیں ہونے دیا۔ |
فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَىٰ ١٢٣ |
اس انداز میں پیروی سے وہ نہ تو ادھراٗدھر بھٹکے گا اور نہ کسی مشقت کا سامنا کرے گا۔(صورۃ طہ۔۱۲۳) Root: ش ق ى |
وَمَنْ أَعْـرَضَ عَن ذِكْرِى |
اور جس کسی نے میری جانب سے بھیجے گئے "ذکر"/نصیحت /دستور عمل سے دانستہ اِعراض برتا۔ |
فَإِنَّ لَهُۥ مَعِيشَةٙ ضَنكٙا |
تو اس کی پاداش میں ناگفتہ بہ معاشیات اس کے لئے جہنم میں میسر ہو گی۔ |
وَنَحْشُـرُهُۥ يَوْمَ ٱلْقِيٟمَةِ أَعْمَىٰ ١٢٤ |
اور ہم جناب اسے یوم قیامت میں اس حال میں اکٹھا کریں گے کہ وہ اپنے آپ کو اندھا محسوس کر رہا ہو گا۔ |
قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَـرْتَنِىٓ أَعْمَىٰ وَقَدْ كُنتُ بَصِيـرٙا ١٢٥ |
وہ کہے گا"میرے رب!آپ نے مجھے کیوں اندھا اٹھایا جب کہ میں صاحب بصر ہوا کرتا تھا" Root: ع م ى |
قَالَ كَذَٟلِكَ أَتَتْكَ ءَايَٟتُنَا فَنَسِيتَـهَاۖ |
انہوں نے ارشاد فرمایا"ایسا اس وجہ سے ہے کہ ہماری آیات تیرے تک پہنچی تھیں۔بوجوہ تونے انہیں درخور اعتنا نہ سمجھتے ہوئے بھلا دیا۔ |
وَكَذَٟلِكَ ٱلْيَوْمَ تُنْسَىٰ ١٢٦ |
اور آج اسی طرح تجھے درخور اعتنا نہ سمجھتے ہوئے بھلایا جا رہا ہے"۔ |
وَكَذَٟلِكَ نَجْزِى مَنْ أَسْرَفَ وَلَمْ يُؤْمِنۢ بِـَٔايَـٟتِ
رَبِّهِۦ |
متنبہ رہو؛اس انداز میں ہم جناب اس شخص کوسزا کا مستوجب قرار دیتے ہیں جو حدود و قیود سے لاپروہ ہے اور اپنے رب کی آیات پر ایمان نہیں لایا۔ Root: س ر ف |
وَلَعَذَابُ ٱلۡءَاخِـرَةِ أَشَدُّ وَأَبْقَىٰ ١٢٧ |
اور مطلع رہو کہ آخرت میں دیا جانے والا عذاب یقیناً شدید اور برقرار رہنے والا ہے۔ |
أَفَلَمْ يَـهْدِ لَـهُـمْ كَمْ أَهْلَـكْنَا قَبْلَـهُـم مِّنَ
ٱلْقُرُونِ يَمْشُونَ فِـى مَسَٟكِنِـهِـمْ |
کیا ان کی ہٹ دھرمی اس وجہ سے ہے کہ اس خبر نے بھی انہیں ہدایت نہیں دی کہ کتنی ہی بستیاں ان سے قبل بام عروج پر تھیں جنہیں ہم جناب نے نیست و نابود کر دیا۔یہ لوگ ان کی رہائش گاہوں میں گھومتے پھرتے،سیر سپاٹا کرتے ہیں۔ |
إِنَّ فِـى ذَٟلِكَ لَءَايَٟتٛ لِّأُو۟لِـى ٱلنُّـهَـىٰ ١٢٨ |
یقینا ان عناصر فطرت کے عینی مشاہدہ میں ایسی شہادتیں ہیں جوفلسفہ توحید (معبود مطلق)کی جانب رہنمائی /اشارہ کرنے والی ہیں خاص کر ان لوگوں کے لئے جوجذبات سے منزہ رہتے ہوئے حقیقت اور مقصد ِشئے کو سمجھنے کی صلاحیت رکھنےوالے ہیں۔ |
وَلَوْلَا كَلِمَةٚ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ |
مطلع رہو کیوں ان کو ڈھیل دی جا رہی ہے؛ اگر آپ(ﷺ)کے رب کی جانب سے اختتام کے حوالے سے متعین مدت تک گرفت مؤخر کرنے کے متعلق بات بتا نہ دی گئی ہوتی (حوالہ النحل۔61):۔ Root: س ب ق |
لَـكَانَ لِزَامٙا |
تو ان کو بھی اس انجام (جو قوموں کا ہوا)کا سامنا ہو چکا ہوتا۔ Root: ل ز م |
وَأَجَلٚ مُّسَمّٙى ١٢٩ |
اور وہ بات اختتام کے حوالے سے متعین مدت تک ہے۔ Root: ء ج ل |
فَٱصْبِـرْ عَلَـىٰ مَا يَقُولُونَ |
اس لئے اورچونکہ ان کی ہرزہ سرائی مہمل اور درخور اعتنا نہیں مگر آپ کے لئے باعث کوفت ہے،آپ(ﷺ) سے کہہ رہے ہیں کہ آپ استقلال و استقامت سے اپنے نکتہ نظر سے پیوست رہتے ہوئے سکون و تحمل سے ان کی ریشہ دوانیوں کو برداشت کریں۔ |
وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ ٱلشَّمْسِ وَقَبْلَ غُـرُوبِـهَاۖ |
اوراپنے رب کو مطلق عظمت و کبریائی اور جدوجہد کا محور اور منزل مقصود قرار دیتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے تگ و دو فرماتے رہیں اس حال میں کہ آپ(ﷺ)ان جناب کی طلوع شمس اور غروب شمس سے قبل حمدیہ تسبیح کریں ۔ |
وَمِنْ ءَانَآى |
اور چونکہ طویل راتوں کے کسی پہر انسان جاگ رہا ہوتا ہے اس لئے آپ اس وقت بھی حمدیہ تسبیح کریں اور دن کے بلند ہونے اور اترتے مواقع پر۔ایسا کریں تاکہ آپ مطمئن اور شاد رہیں۔ |
وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَـىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِۦٓ أَزْوَٟجٙا مِّنْـهُـمْ |
اورآپ(ﷺ)کو چاہئے کہ آئندہ ان (منکرین) میں سے ایسے گروہوں کے لئے اپنی آنکھیں نہ بچھائیں جنہیں ہم جناب نے دنیاوی حیثیت سے نواز رکھا ہے۔ |
زَهْرَةَ ٱلْحَـيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا لِنَفْتِنَـهُـمْ فِيهِ |
یہ حیات دنیا کے حسن و زیبائش کا انہیں عنایت کیا جانا اس مقصد سے ہے کہ ہم جناب اس خوشحالی کے دور میں ان کی پنہاں خصلت و نفسیات کو عیاں کرنے کے لئے آزمائش بنا دیں۔ |
وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْـرٚ وَأَبْقَىٰ ١٣١ |
مگر وہ احساس نہیں کرتے کہ آپ(ﷺ)کے رب کی جانب سے مہیا کئے جانے والا رزق بہترین ہو گا اورانتہائی دیرپا ہو گا۔ Root: ب ق ى |
وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِٱلصَّلَوٰةِ وَٱصْطَبِـرْ عَلَيْـهَاۖ |
اورآپ(ﷺ)اپنے اہل خانہ کو صلوٰۃ کی ادائیگی کا پابند رہنے کی ہدایت فرمائیں۔اور انتہائی صبر و تحمل سے لوگوں کو اس پر مائل کریں۔ |
لَا نَسْـَٔلُكَ رِزْقٙاۖ |
ہم جناب آپ(ﷺ)سے رزق کما کر دینے کا سوال نہیں کر رہے۔ |
نَّحْنُ نَرْزُقُكَ |
بلکہ فی سبیل اللہ اپنے فرائض کی تکمیل کے دوران ہم جناب تواتر سے آپ کو رزق مہیا کر رہے ہیں۔ |
وَٱلْعَٟقِبَةُ لِلتَّقْوَىٰ ١٣٢ |
اور جہاں تک آخرت کا اچھا انجام ہے،اس پر استحقاق صرف ان کا ہے جومحتاط اور تندہی سے غلط روش سے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پناہ کے خواستگار رہنے کے جذبہ سے سرشار ہیں۔ |
وَقَالُوا۟ لَوْلَا يَأْتِينَا بِـٔايَةٛ مِّن رَّبِّهِۦٓ |
رسول کریم اور قرءان مجید کاانکار کرنے والے عمائدین کا استدلال جان لو،انہوں نے لوگوں سے کہا"کیا وجہ ہے کیوں وہ (رسول کریم) عینی مشاہدہ کرانے کے لئے ایسی شہادت(آیت/معجزہ) کے ساتھ ہمارے پاس نہیں آتا جو اس کے رب کی جانب سے تصور،تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے سند ہوتی جیسی پہلے رسولوں نے دکھائی تھیں؟" |
أَوَلَمْ تَأْتِـهِـم بَيِّنَةُ مَا فِـى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَـىٰ١٣٣ |
(وہ کیوں لوگوں کے لئے الجھاؤ پید کرنے کی کوشش کرتے ہیں)کیا ان کے پاس اس ٹھوس شہادت کا عینی ظہور نہیں ہو گیا جو گزرے زمانہ کے مخصوص کاغذوں میں درج تھی(عیسیٰ علیہ السلام کاعربی رسول کی آمد کا قول)۔ Root: ص ح ف |
وَلَوْ أَنَّـآ أَهْلَـكْنَٟهُـم بِعَذَابٛ مِّن قَبْلِهِۦ |
مگر اگر ہم جناب نے انہیں عذاب دے کر نیست و نابود کردیا ہوتا ان(رسول کریم)کے مبعوث ہونے سے قبل کے دور میں: |
لَقَالُوا۟ رَبَّنَا لَوْلَآ أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولٙا |
تو انہوں نے عذاب دیکھ لینے پر یقیناً کہا ہوتا"ہمارے رب!آپ نے کیوں ہماری جانب ان رسول کو نہیں بھیجا جن کا تذکرہ پرانے کاغذوں میں موجود تھا |
فَنَتَّبِــعَ ءَايَٟتِكَ مِن قَبْلِ أَن نَّذِلَّ وَنَخْزَىٰ ١٣٤ |
جن کے آنے پر ہم نے آپ کے کلام پر مشتمل آیات کی خلوص دل سے اتباع کی ہوتی،قبل اس کے ہم اس سے منحرف ہوتے اور رسوائی سے خوار ہوتے"۔ Root: ذ ل ل |
قُلْ كُلّٚ مُّتَـرَبِّصٚ فَتَـرَبَّصُوا۟ۖ |
آپ(ﷺ)ان طلبگاران معجزہ کی بات کے جواب میں ارشاد فرما دیں"ہر کوئی توقعات لگائے بیٹھا ہے۔اس لئے تم لوگ بھی توقع لگائے بیٹھے رہو۔ Root: ر ب ص |
فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ أَصْحَـٟـبُ ٱلصِّرَٟطِ ٱلسَّوِىِّ وَمَنِ ٱهْتَدَىٰ ١٣٥ |
نتائج جلد سامنے آ جائیں گے جس پر تم جان لو گے کہ کون لوگ اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے ہموار راستے پر گامزن سفر ہیں، اور اس کو جس نے اپنے آپ کو ہدایت یافتہ بنا لیا ہے" |
021- سُوۡرَةُ الانبياء
Granular/Forensic Analysis: Letters; vowels; syllables; words
Sura Recitation
ٱقْتَـرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُـهُـمْ وَهُـمْ فِـى غَفْلَةٛ مُّعْـرِضُونَ ١ |
ان کے حساب اور احتساب کے وقت نے لوگوں کے قریب تر کر لیا ہے،مگر اس کے باوجود لوگ غفلت میں ڈوبے اس سے اعراض برت رہے ہیں۔ Root: غ ف ل |
مَا يَأْتِيـهِـم مِّن ذِكْرٛ مِّن رَّبِّـهِـم مُّحْدَثٍٛ إِلَّا ٱسْتَمَعُوهُ وَهُـمْ يَلْعَبُونَ ٢ |
ان کے پاس جب کوئی بھی نوشت کائنات (قرءان مجید) میں درج تنبیہ ،جو ان کے رب کی جانب سے آسان فہم تدوین میں خبر رساں ہے، کا تذکرہ کیا جاتا ہے وہ اسے سوائے اس انداز کے نہیں سنتے کہ اس دوران بھی مزاح کا رویہ رکھتے ہیں۔ Root: ل ع ب |
لَاهِيَةٙ قُلُوبُـهُـمْ |
ان کے قلوب اس دوران چھوٹے چھوٹے معاملات اور افکار میں مگن ہوتے ہیں(جو بات سمجھنے میں مانع ہے)۔ |
وَأَسَرُّوا۟ ٱلنَّجْوَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ هَلْ هَـٰذَآ إِلَّا
بَشَـرٚ مِّثْلُـكُـمْ |
اور وہ عمائدین/سرکردہ لوگ جنہوں نے حقیقت کے منافی باطل رویئے کو اپنی سرشت بنا لیا ہے اپنی لوگوں سے الگ میں سرگوشیوں میں کی ہوئی بات کو دوسروں سے چھپایا ہے:"تصدیق کرو،کیا یہ شخص محض تم لوگوں جیسا ایک عام بشر نہیں ہے؟ Root: س ر ر |
أَفَتَأْتُونَ ٱلسِّحْرَ وَأَنتُـمْ تُبْصِرُونَ ٣ |
کیا تم اسے عام بشر مان لینے کے بعد بھی وہم اور فریب نظر کا شکار ہوتے ہو حالانکہ تم لوگ تو بصارت و بصیرت والے ہو"۔ Root: س ح ر |
قَالَ رَبِّـى يَعْلَمُ ٱلْقَوْلَ فِـى ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرْضِ |
انہوں(رسول کریم)نے ارشاد فرمایا"میرے رب ہر اس بیان کو جانتے ہیں جو آسمان اور زمین میں جب اور کہیں بھی کہا جاتا ہے۔ |
وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيـمُ ٤ |
ان جناب کےمتعلق یہ حقیقت ہے، ہر لمحہ ہر آواز کو سننے والے ہیں، منبع علم ہیں"۔ |
بَلْ قَالُوٓا۟ أَضْغَٟثُ أَحْلَٟم |
انہوں نے سحر زدہ ہونے کی نفی کرتے ہوئے شریک محفل لوگوں سے کہا"وہ جو بیان کر رہا ہے درحقیقت گڈ مڈ الجھے ہوئے خوابوں کا مجموعہ ہے۔ |
بَلِ ٱفْتَـرَىٰهُ |
نہیں،شاہد ایسا نہیں ہے،بلکہ درحقیقت اس (محمّد ﷺٗ)نے اپنے مقاصد کے لئے محنت اور لگن سے اس(قرءان)کو ازخوداختراع کیا ہے۔ |
بَلْ هُوَ شَاعِـرٚ |
نہیں،شاہد یہ بات بھی نہیں،وہ ایک شاعر ہے۔ |
فَلْيَأْتِنَا بِـَٔايَةٛ كَمَآ أُرْسِلَ ٱلۡأَوَّلُونَ ٥ |
لیکن اگر وہ واقعی اللہ کا رسول ہے تو پھر ضرور ہمارے پاس عینی مشاہدہ کرانے کے لئے ایسی شہادت(آیت/معجزہ) کے ساتھ آئے جو اس کے رب کی جانب سے تصور،تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے سند ہو جیسے پہلے والے تمام رسولوں کو لوگوں کے پاس بھیجا گیا تھا؟" |
مَآ ءَامَنَتْ قَبْلَـهُـم مِّن قَرْيَةٍٛ أَهْلَـكْنَٟهَآۖ |
جان لو؛ ان سے قبل کے ادوار میں کوئی بستی بھی جسے ہم نے نیست و نابود کر دیا تھا عینی شہادتیں دیکھنے کے باوجود ایمان نہیں لائی تھی۔ |
أَفَهُـمْ يُؤْمِنُونَ ٦ |
تو کیا یہ لوگ ایسا ہو جانے پر ایمان لے آئیں گے؟ |
وَمَآ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالٙا نُّوحِـىٓ إِلَيْـهِـمْ |
اور تاریخی حقیقت یہ ہے کہ آپ(ﷺ)سے قبل بھی ہم نےصرف مردوں کو قوموں کی جانب بحثیت رسول بھیجا،ہم انہیں بذریعہ کلام پیغام دیتے تھے۔ |
فَاسْـَٔلُوٓا۟ أَهْلَ ٱلذِّكْرِ إِن كُنتُـمْ لَا تَعْلَمُونَ ٧ |
۔چونکہ تم لوگ ملائکہ کے آنے کی باتیں کرتے ہو تو اس حقیقت کے متعلق ان سے پوچھ لو جن کی تاریخ بیان ہو رہی ہے اگر تم لوگوں کے پاس اس بارے معلومات نہیں ہیں۔ |
وَمَا جَعَلْنَٟهُـمْ جَسَدٙا لَّا يَأْكُلُونَ ٱلطَّعَامَ |
اور نہ ہی ہم جناب نے ان(انبیاء علیہم السلام)کے جسد کو اس طرح ڈھالا تھا کہ وہ ٱلطَّعَامَ نوش نہیں فرماتے تھے۔ |
وَمَا كَانُوا۟ خَٟلِدِينَ ٨ |
اور نہ وہ غیر معینہ مدت کے لئے حیات رہے۔(الانبیاء۔۸) |
ثُـمَّ صَدَقْنَٟهُـمُ ٱلْوَعْدَ فَأَنجَيْـنَٟهُـمْ وَمَن نَّشَآءُ |
بعد ازاں مہلت کا وقت ختم ہونے پر ہم جناب نے انہیں ان سے کئے وعدہ کو سچ کر دکھایا۔عذاب آبے سے قبل حسب وعدہ ہم جناب نے انہیں(رسولوں)بحفاطت دوسرے مقام پر منتقل کر دیا اور ان کے ساتھ ان کو جن کے متعلق ہم نے یہ فیصلہ کیا۔ |
وَأَهْلَـكْنَا ٱلْمُسْـرفِيـنَ ٩ |
اورہم جناب نے حدود و قیود کو پامال اور اغماض برتنے والوں کو نیست و نابود کر دیا۔ Root: س ر ف |
لَقَدْ أَنزَلْنَآ إِلَيْكُـمْ كِتَٟبٙا فِيهِ ذِكْرُكُمْ |
یہ بدیہی حقیقت ہے کہ ہم جناب نے تم لوگو ںکی جانب مجتمع انداز میں کتاب کو پہنچا دیا ہے۔اس کتاب میں خاص بات یہ ہے کہ تم لوگوں کی سوانح حیات کو اس کے مندرجات میں قلمبند کر دیا گیاہے۔ |
أَفَلَا تَعْقِلُونَ ١٠ |
کیا باوجود اپنے متعلق ذکر کو جان کر بھی عقل و فکر سے کام نہیں لو گے۔(کہ ہر لمحہ قریب تر ہونے والے احتساب سے محفوظ اور سرخرو ہونے کا سوچو جو عقل کا اصل کام ہے) |
وَكَمْ قَصَمْنَا مِن قَرْيَةٛ كَانَتْ ظَالِمَةٙ |
متنبہ رہو؛ہم جناب نے کئی تہذیبوں کو ان کی بستیوں میں غارت کر دیا تھا کیونکہ وہ حقیقت کے منافی باطل طرز فکر و عمل پر مسلسل کاربند تھیں۔ Root: ق ص م |
وَأَنشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا ءَاخَرِينَ ١١ |
اور ہم جناب نے ان(قوم/تہذیب)کا قصہ تمام کر دینے کے بعد ایک دوسری قوم/تہذیب کو عروج عنایت کر دیا۔ Root: Root: ن ش ء |
فَلَمَّآ أَحَسُّوا۟ بَأْسَنَآ إِذَا هُـم مِّنْـهَا يَرْكُضُونَ ١٢ |
مہلت کا وقت گزر جانے پر جوں ہی ان قوموں نے ہم جناب کی بھیجی آفت کو خطرناک محسوس کر لیا تو گھبراہٹ اور ہیجانی کیفیت میں وہ ادھر ادھر ہاتھ پیر مار تے بھاگ رہے تھے۔ Root: ر ك ض |
لَا تَرْكُضُوا۟ وَ ٱرْجِعُوٓا۟ إِلَـىٰ مَآ أُتْرِفْتُـمْ فِيهِ وَ مَسَٟكِنِكُـمْ لَعَلَّـكُـمْ تُسْـَٔلُونَ ١٣ |
ان سے کہا گیا"مت ادھر ادھر بھاگو، اور پلٹ جاؤ اس جانب جس عیش و مستی میں تم ڈوبے ہوئے تھے اور لوٹ جاؤ اپنے گھروں کو تاکہ تم لوگوں سے بازپرس کی جائے"۔ Root: ر ك ض |
قَالُوا۟ يَٟوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٟلِمِيـنَ ١٤ |
انہوں(عذاب پانے والے لوگ)نے کہا"ہائے ہماری شومئیِ قسمت!یہ سچ ہے کہ ہم خود حقیقت کے منافی تصور اور باطل طرز عمل پر کاربند رہے ہیں"۔ |
فَمَا زَالَت تِلْكَ دَعْوَىٰـهُـمْ حَتَّىٰ جَعَلْنَٟهُـمْ حَصِيدًا خَٟمِدِينَ ١٥ |
چونکہ دردناک عذاب سے فرار کی راہ نہیں تھی اس لئے ان کی یہ آہ و بکا اور سسکیاں اس وقت تک ختم نہ ہوئیں جب تک ہم جناب نے انہیں بھجی ہوئ خاموش راکھ بنا دیا۔ |
وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَآءَ وَٱلۡأَرْضَ وَمَا بَيْنَـهُـمَا لَـٰعِبِيـنَ ١٦ |
متنبہ رہو؛ہم جناب نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے مابین موجود ہے تفریح طبع اور دل لگی کرنے والوں کے انداز میں تخلیق نہیں فرمایا۔ Root: ل ع ب |
لَوْ أَرَدْنَآ أَن نَّتَّخِذَ لَـهْوٙا لَّٱتَّخَذْنَـٰـهُ مِن لَّدُنَّـآ إِن كُنَّا فَٟعِلِيـنَ ١٧ |
اگر ہم جناب کا ارادہ کھیل تماشے کا شوق پورا کرنا ہوتا تو ہم جناب اسے اپنے علاقے میں اپنا لیتے اگر ہم ایسا کرنے والے ہوتے۔ |
بَلْ نَقْذِفُ بِٱلْحَقِّ عَلَـى ٱلْبَٟطِلِ فَيَدْمَغُهُ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٚ |
نہیں ان کا کہنا (الانبیاء۔5)محض ہرزہ سرائی ہے، درحقیقت ہم جناب موقع محل کی مناسبت سے مبنی بر حقیقت بیان سے جھاگ اور بلبلوں کی مانند ابھرنے والے بےسروپا اور لغو ہرزہ سرائی کو چوٹ لگاتے ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ(بیان حقیقت)اس(باطل)کا دماغ(اثر)توڑ دیتا ہے۔اس طرح وہ(باطل)پانی پر ابھرنے والے جاگ کی مانندتخیلاتی،گمان اور اختراع کردہ فلسفے بے وقعت ہو جاتاہے۔ |
وَلَـكُـمُ ٱلْوَيْلُ مِمَّا تَصِفُونَ ١٨ |
اور خود اپنی مذمت و ملال اور شومئی قسمت کا واویلا کرنا تم لوگ کے لئے روز کا رونا دھونا ہو گا اس کو یاد کر کے جو بڑھا چڑھا کر تم جھوٹ بولتے رہتے تھے۔ Root: و ى ل |
وَلَهُۥ مَن فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ |
جان لو؛جو کوئی ذی حیات آسمانوں اور زمین میں موجود ہے درحقیقت اُس نے اپنے آپ کواُن /اللہ تعالیٰ کیلئے پابند و مکلف/فرمانبردار/خود سپردگی میں دیا ہے،چاہے چاہت و رغبت و کشش کے زیر اثر اورچاہے نظام کی مجبوری اور ناگواری جبر کے زیر اثر۔(محذوف کے لئے دیکھیں ءال عمران۔83) |
وَمَنْ عِندَهُۥ لَا يَسْتَكْبِـرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِۦ |
اور وہ لوگ جو ان جناب کی جانب سے پذیرائی اور تحسین کے متمنی ہیں وہ ان کی عبادت کرنے سے اجتناب کرنے کے لئے اپنی بڑائی منوانے کے خواہش مند نہیں ہوتے۔ |
وَلَا يَسْتَحْسِـرُونَ ١٩ |
اور نہ عبادت گزار رہنے میں الجھن و کوفت محسوس کرتے ہیں۔ |
يُسَبِّحُونَ ٱلَّيلَ وَٱلنَّـهَارَ لَا يَفْتُـرُونَ ٢٠ |
وہ رات اور دن کے اوقات میں ان جناب کوتمام جدوجہد کا محور اور منزل گردانتے ہوئے ہمہ وقت ستائش کرتے ہیں،وہ سستی اور کاہلی نہیں کرتے۔ |
أَمِ ٱتَّخَذُوٓا۟ ءَالِـهَةٙ مِّنَ ٱلۡأَرْضِ هُـمْ يُنشِـرُونَ ٢١ |
کیا انہوں نے اس پر کبھی غور کیا ہے:انہوں نے زمین میں سے لئے مواد سے اپنے ہاتھوں تخلیق کئے بتوں کو مختلف خداؤں کےطور اختیار کر لیا ہے۔وہ انہیں(بتوں)پھیلاتے رہتے ہیں۔ Root: ن ش ر |
لَوْ كَانَ فِيـهِـمَآ ءَالِـهَةٌ إِلَّا ٱللَّهُ لَفَسَدَتَاۚ |
اگر ان دونوں(زمین و آسمان)میں اللہ تعالیٰ کے سوائے کئی خدا موجود ہوتے تو وہ دونوں فساد کی اماجگاہ بن چکی ہوتیں۔ |
فَسُبْحَٟنَ ٱللَّهِ رَبِّ ٱلْعَـرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ ٢٢ |
اس لئے تمام کبریائی اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جو تمام کوششوں کا محور ہیں۔وہ عرش/یکتا تخت اقتدار کے رب ہیں۔اور وہ جناب مطلق اعلیٰ ہیں ان تمام حاجات اور تعاون شراکت کے جو جھوٹ پر مبنی منفی نوعیت کی باتیں ہرزہ سرائی کرنے والے ان سے منسوب کرتے رہتے ہیں۔ |
لَا يُسْـَٔلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُـمْ يُسْـَٔلُونَ ٢٣ |
ان جناب سے اس بارے سوال/مؤاخذہ نہیں کیا جا سکتا جوفعل وہ کرتے رہتے ہیں جبکہ وہ تمام ہرزہ سرائی کرنے والے جوابدہ /مؤاخذہ کا سامنا کرنے والے ہوں گے۔ |
أَمِ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِـهَةٙ |
کیا انہوں نے منطقی انداز میں سوچا ہے اپنے طرز عمل کے متعلق؛انہوں نے تخیل سے ہست کردہ کئی کو اختیار کر لیا ہےبطورخدا،ان جناب(اللہ تعالیٰ)کے علاوہ۔ |
قُلْ هَاتُوا۟ بُرْهَٟنَكُـمْ |
آپ(ﷺ)کہیں ”تم لوگ اپنا ٹھوس،معتبر ثبوت/سند پیش کرو۔ Root: ھ ى ت |
هَـٰذَا ذِكْرُ مَن مَّعِىَ وَذِكْرُ مَن قَبْلِـى |
یہ(قرءان مجید)سرگزشت ہے ہر اس شخص کے متعلق جومیرے ساتھ ہے اور سرگزشت ہے ہر اس شخص کے متعلق جو مجھ سے قبل اس دنیا میں رہا ہے"۔ |
بَلْ أَكْثَرُهُـمْ لَا يَعْلَمُونَ ٱلْحَقَّ |
ان لوگوں کااس کے من جانب اللہ ہونے کو مشکوک کرنے کا واویلا باطل ہے،بلکہ سچ یہ ہے کہ وہ بیان حقیقت (قرءان مجید)کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔ |
فَهُـم مُّعْـرِضُونَ ٢٤ |
اس لئے وہ اس سے دانستہ اعراض برتتے ہیں۔ |
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِىٓ إِلَيْهِ |
اور تاریخی حقیقت یہ ہے کہ آپ(ﷺ)سے قبل بھی ہم نے قوموں کی جانب بحثیت رسول بالکل نہیں بھیجا سوائے اس حال میں کہ ہم انہیں بذریعہ کلام لوگوں کو پہنچانے کے لئےپیغام دیتے تھے۔ |
أَنَّهُۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنَا۟ فَٱعْبُدُونِ ٢٥ |
کہ یہ حقیقت واضح کر دیں"ان تمام کے تمام میں جنہیں معبود تصور کیا جاتا ہے کوئی ذی حیات نہیں،سوائے میرے؛اس لئے تم لوگ مطلق میری بندگی کرو"۔ |
وَقَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱلرَّحْـمَـٰنُ وَلَـدٙاۗ |
اورانہوں (اکابرین یہود و نصاریٰ)نے کہا” الرَّحمٰن (ذوالجلال والاکرام)نے فلاں فلاں کوزیر مقصد بیٹا اختیار کیا ہے‘‘۔ |
سُبْحَٟنَهُۥ |
وہ جناب ان حاجات سے بلند تر ہیں،تمام کبریائی ان کے لئے،اور تمام کوششوں کا وہ محور ہیں۔ |
بَلْ عِبَادٚ مُّكْـرَمُونَ ٢٦ |
ان کا یہ کہنا محض ہرزہ رسائی ہے،حقیقت یہ ہے کہ وہ بندے ہیں جنہیں اکرام سے نوازا گیا ہے۔ Root: ك ر م |
لَا يَسْبِقُونَهُۥ بِٱلْقَوْلِ وَهُـم بِأَمْرِهِۦ يَعْمَلُونَ ٢٧ |
وہ بات کو بیان کرنے کے لئے ان جناب سے سبقت لے کر کبھی نہیں بولتے، اور وہ ان جناب کے حکم کی تعمیل کے لئے عمل کرتے ہیں۔ Root: س ب ق |
يَعْلَمُ مَا بَيْـنَ أَيْدِيـهِـمْ وَمَا خَلْفَهُـمْ |
وہ جناب ہر اس بات کا مکمل علم رکھتے ہیں جو ان کےحال اورماضی میں ہے اور جو ان کے مستقبل میں پنہاں ہے ۔ |
وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ٱرْتَضَىٰ |
اور وہ حمایت اور سفارش نہیں کرتے سوائے اس کے لئے جس کے متعلق وہ جناب خود رضامند ہیں۔ Root: ش ف ع |
وَهُـم مِّنْ خَشْيَتِهِۦ مُشْفِقُونَ ٢٨ |
اور وہ ان جناب کے جاہ و جلال کے ہر سو مظاہر فطرت سے سہمے سہمے انداز میں متاثر اور مرعوب ہو کر محتاط،نرم خو، لطافت،شفقت اور ہمدردی کا رویہ اور طرز عمل اپنائے رکھتے ہیں۔ Root: ش ف ق |
وَمَن يَقُلْ مِنْـهُـمْ إِنِّـىٓ إِلَـٰهٚ مِّن دُونِهِۦ فَذَٟلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّـمَ |
اور بالفرض محال ان میں سے اگر کوئی یہ کہے گا’’ان جناب کے علاوہ میں بھی معبود ہوں‘‘تو چونکہ یہ حقیقت کے منافی دعویٰ ہو گا اس لئے ہم اسے سزا میں جہنم دیں گے۔ |
كَذَٟلِكَ نَجْزِى ٱلظَّـٟلِمِيـنَ ٢٩ |
خبردار رہو؛ہم جناب اس انداز میں حقیقت کے منافی بگاڑ کا رویہ اور طرزعمل اپنانے والوں کو سزا دیتے ہیں۔ |
أَوَلَمْ يَرَ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوٓا۟ |
(یہ منطق کے صریح منافی باتیں کیوں کرتے ہیں)۔کیا ان لوگوں نے جنہوں نے قرءان مجید کو کتاب اللہ ماننے سے انکار کر دیا ہے یہ کہہ کر کے ان (ﷺ)کی تصنیف ہے یہ نہیں دیکھا اور غور کیا : |
أَنَّ ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضَ كَانَتَا رَتْقٙا فَفَتَقْنَٟهُـمَاۖ |
کہ ایک زمانہ تھا جب آسمانوں اور زمین کی حالت یہ تھی یہ آپس میں اس انداز میں متصل پیوست تھے جیسےعدم شگاف کے باعث ایک یکجا اکائی ہوں۔چونکہ کائنات کے تخلیقی مراحل کو تکمیل کی جانب لے جانا تھا ہم جناب نے ان دونوں کو ایک دوسرے سے جدا جدا اکائی کے انداز میں الگ کر دیا۔ Origin of the Universe Root: ر ت ق; ف ت ق |
وَجَعَلْنَا مِنَ ٱلْمَآءِ كُلَّ شَـىْءٛ
|
اور ہم جناب نے پانی میں سےلیے ایک جزو کوہرزندہ شئے کا جزولاینفک بنا دیا۔ انسان اول دن سے انسان ہے، بشر کی تخلیق کے لئے خام مال کا بیان Root: ش ى ء |
أَفَلَا يُؤْمِنُونَ ٣٠ |
کیا اس بات کو بھی وہ نہیں مانیں گے چونکہ انہوں نے قرءان کا انکار کر دیا ہے؟۔ |
وَجَعَلْنَا فِـى ٱلۡأَرْضِ رَوَٟسِـىَ أَن تَمِيدَ بِـهِـمْ |
اور ہم جناب نے زمین کے اندر پہاڑوں کے سلسلہ کو بطورلنگرگاڑ دیا۔اس کا مقصد یہ ہے کہ کہیں وہ تم لوگوں کو ارتعاش کا احساس نہ دے۔ Mountains - Anchors were inserted in the Earth; an "imported" substance. Root: ر س و; م ى د |
وَجَعَلْنَا فِيـهَا فِجَاجٙا سُبُلٙا |
اور ہم جناب نے اس (زمین)میں کشادہ گزرگاہوں کو سفر کے لئے راستے بنا دئیے۔ Root: ف ج ج |
لَّعَلَّـهُـمْ يَـهْتَدُونَ ٣١ |
اس مقصد اور امکان کے پیش نظر کہ یہ لوگ خود اپنی منزل کی سمت اور راستے کا تعین کر سکیں ۔ |
وَجَعَلْنَا ٱلسَّمَآءَ سَقْفٙا مَّحْفُوظٙا |
اور ہم جناب نے آسمان دنیا کو ایک محفوظ چھتری کے طور کر دیا(اس کے اور زمین کے مابین سات مسطح راستے تخلیق کر کے۔المؤمنون۔17) Root: س ق ف |
وَهُـمْ عَنْ ءَايَٟتِـهَا مُعْـرِضُونَ ٣٢ |
مگر یہ لوگ ہیں کہ اس(زمین و آسمان)کی مطلق حقیقت کی نشاندہی کرنے والی صریح نشانیوں سے اِعراض برتتے ہیں۔ |
وَهُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّـهَارَ وَٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَـرَ |
اور وہ جناب ہیں جنہوں نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو تخلیق فرمایا ہے۔ |
كُلّٚ فِـى فَلَكٛ يَسْبَحُونَ ٣٣ |
تمام (متذکرہ عناصر فطرت)ایک جانب منزل پر پہنچنے کے انداز میں اپنے مخصوص بیضوی مدار (جو جوان عورت کے پستان مانند ہے)کے اندر بقوت تیرتے رہتے ہیں۔ |
وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَـرٛ مِّن قَبْلِكَ ٱلْخُلْدَۖ |
یہ حقیقت آپ(ﷺ)لوگوں پر واضح کر دیں کہ ہم جناب نے کبھی بھی کسی شخص کے لئے جوآپ (ﷺ) سے قبل کے ادوار میں موجود تھا (بشمول رسولوں کے۔الانبیاء۔8)زمینی حیات کوبطور ہمیشہ برقرار رہنے والی نہیں بنایا تھا۔ |
أَفَإِي۟ن مِّتَّ فَهُـمُ ٱلۡخَـٰلِدُونَ ٣٤ |
اس لئے ان لوگوں کو جو آپ(ﷺ)کی موت کا سوچ کر دکھی ہوتے ہیں اور انہیں جنہوں نے موت کی افواہ پھیلائی تھی(غزوہ احد)انہیں سوچنا چاہئے کہ اگر آپ موت سے ہمکنار ہو گئے تو کیا وہ ہمیشہ دنیا میں زندہ رہیں گے۔ |
كُلُّ نَفْسٛ ذَآئِقَةُ ٱلْمَوْتِ |
ہر ایک شخص یوم آخر کی موت کا ذائقہ کسی لمحے چکھے گا۔ Root: ذ و ق |
وَنَبْلُوكُم بِٱلشَّـرِّ وَٱلْخَيْـرِ فِتْنَةٙ |
جب کہ اس دوران ہم جناب تم لوگوں کو ناگفتہ بہ صورتحال اور خوشگوار دل پسند حالات میں مبتلا رکھ کرزیر آزمائش کرتے رہیں گے،انداز اورمقصد یہ ہے کہ کھٹالی میں دھات پگھلانے کے انداز میں تمہاری اندرونی اصلیت کو نمایاں کر دیا جائے۔ Root: ش ر ر |
وَإِلَيْنَا تُـرْجَعُونَ ٣٥ |
متنبہ رہو؛ (اپنی نسل کی باری پرمقررہ ساعت پر)ہم جناب کی جانب تم لوگ احتساب کیلئے پیش کئے جاؤ گے۔ |
وَإِذَا رَءَاكَ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوٓا۟ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا |
آپ(ﷺ)نے ان کی کڑھن اور جلن کو دیکھا، ان عمائدین نے جنہوں نے آپ کو رسول اللہ ماننے سے انکار کیا ہے جب آپ کو بازار میں دیکھا تو لوگوں کو دکھانے کے لئے آپ کو دانستہ تمسخرانہ انداز میں لیتے ہیں۔ Root: ھ ز ء |
أَهَـٰذَا ٱلَّذِى يَذْكُرُ ءَالِـهَتَكُـمْ |
لوگوں سے آپ کی جانب اشارہ کرتے ہوئےسوال کر کے"کیا یہ وہی صاحب ہیں جو تم لوگوں کے معبودوں کا ذکر کرتا رہتا ہے؟"۔ |
وَهُـم بِذِكْرِ ٱلرَّحْـمَـٰنِ هُـمْ كَٟفِرُونَ ٣٦ |
جبکہ خود ان کا حال یہ ہے کہ الرَّحمٰن ذوالجلال و الاکرام کے مطلق معبود ہونے کے ذکر کا وہ انکار کرنے والے ہیں۔ |
خُلِقَ ٱلْإِنسَٟنُ مِنْ عَجَلٛ |
انسان عمومی طور پرعجلت پسندی کی عادت میں مبتلا تخلیق بن چکا ہے۔ Root: ع ج ل |
سَأُو۟رِيكُـمْ ءَايَٟتِى فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ ٣٧ |
میں اب سے تم لوگوں کو میری جانب رہنمائی کرنے والی نشانیاں دکھلاتا رہوں گا۔اس لئے تم لوگوں کو چاہئے کہ مجھ سے عجلت میں معاملات نبٹانے کے خواہش مت کرو۔ |
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ |
اور وہ پوچھتے ہیں’’بتاؤ یہ وعدہ کس تاریخ/دن کو پورا ہو گا۔ |
إِن كُنتُـمْ صَٟدِقِيـنَ ٣٨ |
بتاؤ اگر تم لوگ یوم آخر اور آخرت کے متعلق بیان میں سچے ہو؟‘‘۔ |
لَوْ يَعْلَمُ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ حِيـنَ لَا يَكُفُّونَ عَن وُجُوهِهِـمُ ٱلنَّارَ وَلَا عَن ظُهُورِهِـمْ |
اگر رسول کریم اور قرءان مجید کا انکار کرنے والے اس وقت کے متعلق جاننے کی کوشش کریں جب وہ اپنے چہروں اور اپنی پشت سے آگ کی تپش دور نہیں کر سکیں گے(تو اس طرز عمل سے باز آ جاتے)۔ Root: ك ف ف |
وَلَا هُـمْ يُنصَرُونَ ٣٩ |
اورنہ ہی انہیں اس وقت کسی مدد کرنے والے سے مدد ملے گی۔ |
بَلْ تَأْتِيـهِـم بَغْتَةٙ فَتَبْـهَتُـهُـمْ |
وقت اور تاریخ پوچھنا محض لغو حجت ہے،حقیقت یہ ہے کہ وہ ساعت کسی بھی لمحے اچانک ان پر پہنچ جائے گی، جس بنا وہ انہیں مبہوت کر دے گی۔ |
فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا |
چونکہ وہ طے شدہ اختتام حیات دنیا کی گھڑی ہے اس لئے وہ خواہش کے باوجود اسے رد کرنے کی سکت نہ رکھیں گے۔ |
وَلَا هُـمْ يُنظَرُونَ ٤٠ |
اور نہ انہیں (ان کی درخواست پر)مہلت،وقفہ دیا جائے گا۔ |
وَلَقَدِ ٱسْتُـهْزِىَٔ بِرُسُلٛ مِّن قَبْلِكَ |
مطلع رہیں؛یہ حقیقت ہے کہ آپ(ﷺ)سے قبل مبعوث فرمائے گئے رسولوں کےساتھ بھی غیر سنجیدگی کےروئیے کو روارکھا گیا تھا۔ |
فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُوا۟ مِنْـهُـم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَـهْزِءُونَ ٤١ |
چونکہ وہ حقیقت تھا جو ان رسولوں نے بیان کیا تھا،اس لئے آخروہ(عذاب) ان میں سے ان کے ساتھ ملصق ہو گیا /ان پر آن پڑا جس کے بارے وہ دانستہ اور زیرمقصد تمسخر اڑاتے رہتے تھے۔ |
قُلْ مَن يَكْلَؤُكُم بِٱلَّيْلِ وَٱلنَّـهَارِ مِنَ ٱلرَّحْـمَـٰنِ |
آپ(ﷺ)ان سے پوچھیں"وہ کون ہے جو تم لوگوں کو رات اور دن کے دوران الرَّحمٰن(ذوالجلال و الاکرام)کے حکم سے برپا ہونے والی آفت سے بچائے گا"۔ |
بَلْ هُـمْ عَن ذِكْرِ رَبِّـهِـم مُّعْـرِضُونَ ٤٢ |
وہ اس امکان کے بارے کیسے سوچیں گے،حقیقت تو یہ ہے کہ اپنے رب کے معبود مطلق ہونے کے ذکر کو وہ سنا ان سناکر دیتے ہیں۔ |
أَمْ لَـهُـمْ ءَالِـهَةٚ تَمْنَعُهُـم مِّن دُونِنَاۚ |
یا کیا انہوں نے یہ بھی نہیں سوچا کہ ہم جناب کے علاوہ ان کےتراشے ہوئے معبودان ان کے لئے کسی بھی تکلیف دہ بات سے رکاوٹ پیدا نہیں کر سکتے۔ Root: م ن ع |
لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنفُسِهِـمْ وَلَا هُـم مِّنَّا يُصْحَبُونَ ٤٣ |
وہ سب تو اس بات کی بھی استطاعت نہیں رکھتے کہ توڑ پھوڑ سے بچنے کے لئے خود اپنی مدد کر سکیں۔اور نہ وہ انہیں ہم جناب کی پکڑ سے بچا سکیں گے۔ |
بَلْ مَتَّعْنَا هَٟٓـؤُلَآءِ وَءَابَآءَهُـمْ حَتَّىٰ طَالَ
عَلَيْـهِـمُ ٱلْعُمُـرُ |
نہیں ایسا نہیں؛ انہیں اصلیت معلوم ہے؛گھمنڈ اس کا ہے جو ہم جناب نے ان لوگوں کواور ان کے آباؤ اجداد کوسامان زیست عنایت فرمایا یہاں تک کہ اس حالت فراخی میں طویل عرصہ ان پربیت گیا ہے۔ |
أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِـى ٱلۡأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَآ |
(اس امکان پر غور نہیں کرتےحالت فراخی کو سمیٹا بھی جا سکتا ہے)کیا اس امکان کو اس وجہ سے نہیں سمجھتے کہ وہ دیکھ نہیں سکتے کہ ہم جناب زمین کو تمام اطراف سے پھیلاؤ میں گھٹاتے جا رہے ہیں۔ Root: ط ر ف; ن ق ص History of the Earth |
أَفَهُـمُ ٱلْغَٟلِبُونَ ٤٤ |
کیا یہ بے اعتنائی اور ہرزہ سرائی اس سبب سے ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ معاشرے پر اپنا غلبہ برقرار رکھنے میں وہ کامیاب رہیں گے(فصلت۔26ساتھ پڑھیں)۔ Root: غ ل ب |
قُلْ إِنَّمَآ أُنذِرُكُم بِٱلْوَحْـىِۚ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں"میں صرف اللہ تعالیٰ کے کلام پر مشتمل بیان کے ذریعے تم لوگوں کو باطل طرز عمل کے نتائج و عواقب سے خبردار اور متنبہ کرتا ہوں"۔[الکہف۔27 ساتھ پڑھیں] |
وَلَا يَسْمَعُ ٱلصُّمُّ ٱلدُّعَآءَ إِذَا مَا يُنذَرُونَ ٤٥ |
مگر(اے رسول کریم)بہرے اس اونچی پکار کو بھی نہیں سنتے جب انہیں پیچھے سےسامنے نہ دکھائی دینے والے خطرات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ Root: ص م م |
وَلَئِن مَّسَّتْـهُـمْ نَفْحَةٚ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ |
جان لیں ان کے اندر کی اصلیت؛ اگر آپ(ﷺ)کے رب کی جانب سے بھیجے گئے عذاب کا ایک جھونکا بھی چھو لے گا تو: Root: ن ف ح |
لَيَقُولُنَّ يَٟويْلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٟلِمِيـنَ ٤٦ |
یقیناً وہ کہیں گے؛"ہائے ہماری شومئیِ قسمت!یہ سچ ہے کہ ہم خود حقیقت کے منافی تصور اور باطل طرز عمل پر کاربند رہے ہیں"۔ Root: و ى ل |
وَنَضَعُ ٱلْمَوَٟزِينَ ٱلْقِسْطَ لِيَوْمِ ٱلْقِيَٟمَةِ |
۔متنبہ رہو؛ہم جناب یوم قیامت کو انصاف میں برابری کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے معیاری پیمانوں(مختلف ادوار میں نازل کردہ کتابیں )کو پیش کر دیں گے۔ |
فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٚ شَيْــٔٙاۖ |
چونکہ یہ نظام عدل زمین پر روانہ کرتے وقت بتا دیا گیا تھا اور متنبہ کیا جاتا رہا اس لئے کسی بھی شخص کے ساتھ معمولی ترین بھی زیادتی نہیں ہو گی۔ |
وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٛ مِّنْ خَرْدَلٍٛ أَتَيْنَا بِـهَاۗ |
اور اگر سرسوں کے بیج کے وزن کے حامل کی نیکی ہو گی ہم جناب اسے نمایاں کر دیں گے۔ |
وَكَفَىٰ بِنَا حَٟسِبِيـنَ ٤٧ |
اور ہم جناب کا مطلق محاسب ہونا انصاف کے تقاضے کے لئے کافی ہے۔ Root: ك ف ى |
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَـىٰ وَهَٟرُونَ |
ماضی کی یہ حقیقت جان لو؛ہم جناب نے موسیٰ (علیہ السلام)اور ھارون(علیہ السلام)کوکھوٹے کھرے،حقیقت اور باطل کو متمیز کر دینے والا پیمانہ اور کسوٹی عنایت کیا تھا۔ |
ٱلْفُرْقَانَ وَضِيَآءٙ وَذِكْرٙا لَّلْمُتَّقِيـنَ ٤٨ |
اور ضیاء /نور اور تمازت کا حامل اور نوشتہ تاریخ اور پند اصلاح،خصوصی طور پر ایسے لوگوں کے لئے جوتندہی سے محتاط اور غلط روش سے اپنے آپ کو محفوط رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پناہ کے خواستگار رہے۔ Root: ض و ء |
ٱلَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّـهُـم بِٱلْغَيْبِ |
(متقین وہ ہیں)جو اپنے رب کےجاہ و جلال کے ہرسو مظاہر سے رعب،دبدبہ،احترام اور اپنے ساتھ موجودگی کا ازخوداحساس رکھتے ہوئے سہمے سہمے مرعوب رہتے ہیں،بصارتوں سے اوجھل ہونے کے باوجود، |
وَهُـم مِّنَ ٱلسَّاعَةِ مُشْفِقُونَ ٤٩ |
اور وہ متعین لمحے پر یقین رکھنے سے محتاط،نرم خو،شفقت اور ہمدردی کا رویہ اپناتے ہیں۔(سورۃ الانبیاء۔49) |
وَهَـٰذَا ذِكْرٚ مُّبَارَكٌ أَنزَلْنَٟهُۚ |
اور یہ(قرءان مجید)مکمل سرگزشت ِتخلیق،منبع رشد و ہدایت ہے۔اس کی یکتا خصوصیت یہ ہے کہ اس کو دوام دیا گیا ہے۔ہم جناب نے اس کومجتمع انداز میں نازل/لوگوں تک پہنچایا ہے۔ |
أَفَأَنتُـمْ لَهُۥ مُنكِرُونَ ٥٠ |
کیا تم لوگ باوجود اپنے آپ کو اس میں مذکور پا کراس کے لئے ناواقف اورمنکر بن رہے ہو؟ Root: ن ك ر |
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَآ إِبْرَٟهِيـمَ رُشْدَهُۥ مِن قَبْلُ وَكُنَّا بِهِۦ عَٟلِمِيـنَ ٥١ |
اپنے جد امجد کی تاریخ سے مطلع ہو جاؤ۔یہ حقیقت ہے کہ ہم جناب نے ابراہیم (علیہ السلام)کو زمانہ قبل میں ان کی حقیقت کو جاننے کی استعداد کی خواہش کو پورا کیا تھا۔اور ہم جناب ان کی پوشیدہ صلاحیتوں اور فہم سے بخوبی واقف تھے۔ Root: ر ش د |
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ |
اس کا مظاہرہ نے انہوں نے اس وقت کیا جب انہوں نے اپنے چچا اور اپنی قوم کے لوگوں سے پوچھا تھا: |
مَا هَـٰذِهِ ٱلتَّمَاثِيلُ ٱلَّتِـىٓ أَنتُـمْ لَـهَا عَٟكِفُونَ ٥٢ |
"یہ انفرادی طور پر کیا ہے؟مختلف شکل و شباہت میں تراشی ہوئی مورتیاں جن کے ارد گرد رہنے کے لئے تم لوگ دلچسپی اور ادب سے بیٹھے رہتے ہو؟" Root: ع ك ف |
قَالُوا۟ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا لَـهَا عَٟبِدِينَ ٥٣ |
انہوں نے جواب دیا"ہم نے اپنے آباؤ اجداد کو ان(مورتیوں)کے لئے عبادت گزار پایا تھا"۔ |
قَالَ لَقَدْ كُنتُـمْ أَنتُـمْ وَءَابَآؤُكُمْ فِـى ضَلَٟلٛ مُّبِيـنٛ ٥٤ |
انہوں (ابراہیم علیہ السلام)نے کہا"بلاشبہ تم لوگ،تم اور تمہارے آباؤ اجداد صریحاً حقیقت سے منحرف حالت غفلت میں رہے ہو"۔ |
قَالُوٓا۟ أَجِئْتَنَا بِٱلْحَقِّ أَمْ أَنتَ مِنَ ٱللَّٟعِبِيـنَ ٥٥ |
عمائدین نے تلخی سے پوچھتے ہوئے کہا"کیا آپ حقیقت کو منکشف کرنے کے لئے ہمارے پاس آئے ہیں یاآپ تفریح طبع کرنے والوں میں سے ہیں"۔ Root: ل ع ب |
قَالَ بَل رَّبُّكُـمْ رَبُّ ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ ٱلَّذِى فطَرَهُنَّ |
انہوں (ابراہیم علیہ السلام)نے کہا"یہ مورتیاں تو رب نہیں کہ پوجا کی جائے؛تمہارے رب تو وہ ہیں جو آسمانوں اور زمین کے رب ہیں۔وہ جناب جنہوں نے انہیں عدم سے وجود دیا۔ Root: ف ط ر |
وَأَنَا۟ عَلَـىٰ ذَٟلـِكُـم مِّنَ ٱلشَّٟهِدِينَ ٥٦ |
اور میں تمہیں یہ حقیقت بتانے والےان میں سے ہوں جنہوں نے آسمانوں اور زمین کے نظام کا مشاہدہ کیا ہوا ہے۔ |
وَتَٱللَّهِ لَأَكِيدَنَّ أَصْنَٟمَكُـم بَعْدَ أَن تُوَلُّوا۟ مُدْبِرِينَ ٥٧ |
اور اللہ تعالیٰ کی قسم سے تمہیں بتا رہا ہوں ؛میں یقیناً تمہارے مورتی خداؤں کے بارے ایک چشم کشا ترکیب کروں گا جب تم لوگ پیٹھ موڑ کر میرے پاس سے جا چکے ہو گے"۔ Root: ك ى د |
فَجَعَلَـهُـمْ جُذَٟذًا إِلَّا كَبِيـرٙا لَّـهُـمْ |
جب اس رات نوجوان اٹھ کر چلے گئے اور مندر میں جا کر انہوں نے کچھ تفریح طبع کے بعد اپنے دائیں ہاتھ سے چھوٹے بتوں کو گرا کر (الصافات۔88-93)ٹکڑے ٹکڑے کر دیا سوائے اس کے جو ان لوگوں کے لئے ان کا بڑا معبود تھا۔ |
لَعَلَّـهُـمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ ٥٨ |
انہوں نے ایسا اس ارادے سے کیا کہ پجاری ان کی جانب رجوع کریں اس کا سبب جاننے کے لئے۔ |
قَالُوا۟ مَن فَعَلَ هَـٰذَا بِـَٔالِـهَتِنَآ |
صبح جب پادری اورپرستش کے لئے لوگ پہنچے تو پادری چلائے"کس نے یہ ہمارے خداؤں/معبودوں کے ساتھ یہ کیا ہے۔ |
إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلظَّـٟلِمِيـنَ ٥٩ |
یقیناً جس کسی نے یہ کیا ہے وہ ظالموں میں سے ہے"۔ |
قَالُوا۟ سَـمِعْنَا فَتٙى يَذْكُرُهُـمْ يُقَالُ لَهُۥٓ إِبْرَٟهِيـمُ ٦٠ |
جن لوگوں نے انہیں سنا تھا انہوں نے کہا"ہم نے ایک دانشمند بھرپورعمر کے بندے کو ان کا ذکر کرتے سنا تھا۔انہیں ابراہیم کے نام سے پکارا جاتا ہے"۔ Root: ف ت ى |
قَالُوا۟ فَأْتُوا۟ بِهِۦ عَلَـىٰٓ أَعْيُـنِ ٱلنَّاسِ لَعَلَّـهُـمْ يَشْهَدُونَ ٦١ |
پجاریوں نے کہا"جاؤ اسے بلا کر یہاں لوگوں کی آنکھوں کے سامنے لاؤ تاکہ اس کے جرم کے یہ لوگ گواہ بنیں"۔ |
قَالُوٓا۟ ءَأَنتَ فَعَلْتَ هَـٰذَا بِـَٔالِـهَتِنَا يَٟٓإِبْرَٟهِيـمُ ٦٢ |
(جوان لڑکے عجلت سے ان کے پاس پہنچے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے مندر پہنچ گئے۔الصافات۔94-96)انہوں(پجاریوں)نے پوچھا"کیا تو ہی ہے جن نے ہمارے خداؤں/معبودوں کے ساتھ(ٹوٹے بتوں کی جناب اشارہ کرتے ہوئے)یہ فعل کیا ہے؟اے ابراہیم!" |
قَالَ بَلْ فَعَلَهُۥ كَبِيـرُهُـمْ هَـٰذَا |
انہوں(ابراہیم علیہ السلام)نے کہا"ذمہ داری کا تعین یوں نہ کریں۔بلکہ حقیقت میں (بڑے بت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے)ان کے اس بڑے نے یہ فعل کیا ہے۔ |
فَاسْـَٔلُوهُـمْ إِن كَانُوا۟ يِنطِقُونَ ٦٣ |
چونکہ گزند انہیں پہنچی ہے اور انہیں مدعی بننا ہے اس لئے ان(چھوٹے خداؤں)سے پوچھو کہ کون ذمہ دار ہے اگر یہ بولنے والے ہیں"۔ Root: ن ط ق |
فَرَجَعُوٓا۟ إِلَـىٰٓ أَنفُسِهِـمْ |
اس استدلال اور بیان حقیقت نے لوگوں کو چونکا دیا جس کے نتیجے میں انہوں نے اپنی عقل و بصیرت سے رجوع کیا۔ |
فَقَالُوٓا۟ إِنَّكُـمْ أَنتُـمُ ٱلظَّٟلِمُونَ ٦٤ |
بتوں کی حقیقت جان لینے پر ان نوجوانوں نے پجاریوں سے کہا"حقیقت یہ ہے تم لوگ ہو،وہ نہیں،تم لوگ ظالم ہو،حقیقت کو باطل سے بدلنے والے"۔ |
ثُـمَّ نُكِسُوا۟ عَلَـىٰ رُءُوسِهِـمْ |
بعد ازاں انہوں(پجاریوں)نےاپنے عقل و فہم کو اوندھا کر دیا۔ |
لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَٟٓـؤُلَآءِ يَنطِقُونَ ٦٥ |
(خجالت سے ابراہیم علیہ السلام سے کہا)"تونے یقیناً جان لیا تھا کہ یہ(ٹوٹے بتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے)یہ بولتے نہیں"۔ Root: ن ط ق |
قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكُـمْ شَيْــٔٙا وَلَا يَضُـرُّكُمْ ٦٦ |
انہوں(ابراہیم علیہ السلام)نے کہا"کیا یہ جان لینے کے باوجود تم لوگ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اس کی پرستش کرتے رہو گے جو قطعاً کسی قسم کا نفع نہیں پہنچا سکتا اور نہ تمہیں ضرر پہنچا سکتا ہے۔ |
أُفّٛ لَّـكُـمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِۖ |
وقت آئے گا جب افسوس کا مقام ہو گا تمہارے لئے اور ان کے لئے جنہیں تم اللہ تعالیٰ کے سوائے معبود مان کر پوجتے ہو۔ |
أَفَلَا تَعْقِلُونَ ٦٧ |
کیا ان حقائق کا ادراک رکھنے کے باوجود ایسا اس لئے کرتے ہو کہ تم عقل کر بروئے کار نہیں لاتے؟" Root: ع ق ل |
قَالُوا۟ حَرِّقُوهُ وَٱنصُرُوٓا۟ ءَالِـهَتَكُـمْ إِن كُنتُـمْ فَٟعِلِيـنَ ٦٨ |
انہوں(استدلال کے جوانوں پر اثر کو بھانپتے ہوئےمندر کے پجاریوں)نے اہل حکومت سے کہا"اسے (ابراہیم علیہ السلام کو)آگ میں جلا دو۔اور اس طرح اپنے خداؤں کی مدد کرو اگر آپ لوگ کچھ کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں"۔ |
قُلْنَا يَٟنَارُ كُونِـى بَرْدٙا وَسَلَٟمًاعَلَـىٰٓ إِبْرَٟهِيـمَ ٦٩ |
(انہوں نے ابراہیم علیہ السلام کو جلائی ہوئی آگ میں پھینک دیا)ہم جناب نے فرمان جاری کیا"اے آگ،تو ٹھنڈی ہو جا (یخ بستہ نہیں)اس طرح کہ ابراہیم (علیہ السلام)پر تو سلامتی کی پیکر ہو۔ |
وَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدٙا فَجَعَلْنَٟهُـمُ ٱلۡأَخْسَـرِينَ ٧٠ |
اگرچہ انہوں نے ان (ابراہیم علیہ السلام)کے خلاف ایک گھناؤنے منصوبے کا ارادہ بنایا تھا؛مگر ہم جناب نے انہیں خسارہ کرنے والے بنا دیا لوگوں کی نگاہوں میں۔ Root: ك ى د |
وَنَجَّيْنَٟهُ وَلُوطًا إِلَـى ٱلۡأَرْضِ ٱلَّتِـى بَٟرَكْنَا فِيـهَا لِلْعَٟلَمِيـنَ ٧١ |
اورہم جناب نے انہیں(ابراہیم علیہ السلام)اور لوط(علیہ السلام)کو ناخوشگوار اور خطرناک صورتحال سے بحافظت نکال کر اس سرزمین(مکہ۔الاعراف۔137) کی جانب پہنچا دیا جس کے اندر ہم جناب نے لوگوں کے لئے حامل دوام برکات پنہاں رکھی ہیں۔ |
وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَٟقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةٙ |
بعد کے زمانے کی تاریخ بھی جان لو؛ ہم جناب نے اسحاق اور یعقوب (بیٹا اور پوتا علیہم السلام)کو ان (ابراہیم علیہ السلام)کے لئے ہماری جانب سے بطور تحفہ عنایت کئے۔ Root: و ھ ب |
.وَكُلّٙا جَعَلۡنَا صَٟلِحِيـنَ ٧٢ |
اور ہم جناب نے ان سب کے متعلق شہادت دیتے ہوئے ہمیشہ اصلاح پر کاربند رہنے والے قرار دیا ہے۔ |
وَجَعَلْنَٟهُـمْ أَئِمَّةٙ يَـهْدُونَ بِأَمْرِنَا |
اور ہم نے انہیں (مذکور رسول)لوگوں کےامام قرار دیا تھا؛ وہ ہم جناب کے فرمان(کتاب اللہ)کے مطابق لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے۔ |
وَأَوْحَيْنَآ إِلَيْـهِـمْ فِعْلَ ٱلْخَيْـرَٟتِ وَإِقَامَ ٱلصَّلَوٰةِ
وَإِيتَآءَ ٱلزَّكَوٰةِ |
اور ہم جناب نے ان کی جانب بھلائی کے فعل کرنے،مقررہ اوقات پر صلوٰۃ کی ادائیگی کا انتظام کرنے اور معاشرے کے نظم و نسق اور معاشی اٹھان کے لئے مالیاتی ادائیگی پر قائم رہنے کا پیغام بھیجا تھا۔ |
وَكَانُوا۟ لَنَا عَٟبِدِينَ ٧٣ |
اور وہ سب ہمارے لئے عبادت گزار مخلص بندے تھے۔ |
ولُوطًا ءَاتَيْنَـٟهُ حُكْـمٙا وَعِلْمٙا |
اور لوط(علیہ السلام)کے متعلق بتائیں؛ہم جناب نے انہیں قوت فیصلہ، امتیازی ذہانت اورعلم سے نوازا۔ |
وَنَجَّيْنَٟهُ مِنَ ٱلْقَرْيَةِ ٱلَّتِـى كَانَت تَّعْمَلُ ٱلْخَبَٟٓئِثَۗ |
اور ہم جناب نے انہیں بحاظت اس بستی سے نکال لیا تھا جو عرصہ سے بدکاریوں اور بیہودہ عمل کی آماج گاہ بنی ہوئی تھی۔ Root: خ ب ث |
إِنَّـهُـمْ كَانُوا۟ قَوْمَ سَوْءٛ فَٟسِقِيـنَ ٧٤ |
یقیناً اس بستی کے لوگ ایک بدکار قوم تھے،وہ اپنے عہد سے برگشتہ اور حدودوقیود سے باغی تھے۔ Root: ف س ق |
وَأَدْخَلْنَٟهُ فِـى رَحْـمَتِنَآۖ |
اور ہم جناب نے انہیں(لوط علیہ السلام)ہماری رحمت کے سائے میں داخل رکھا تھا۔ |
إِنَّهُۥ مِنَ ٱلصَّٟلِحِيـنَ ٧٥ |
یقینا وہ ہمارے اصلاح کرنے والے مختص بندوں کی کہکشاں کے رکن تھے۔ |
وَنُوحًا إِذْ نَادَىٰ مِن قَبْلُ فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ |
اور زمانہ قدیم میں نوح(علیہ السلام)کے متعلق بتائیں؛جب انہوں نے مدد کے لئےپکارا۔چونکہ ہم اپنے رسولوں کے لئے ہمہ تن گوش ہیں ہم نے ان کی استدعا کو پذیرائی دی۔ |
فَنَجَّيْنَٟهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْـكَرْبِ ٱلْعَظِيـمِ ٧٦ |
انتظامات مکمل ہو جانے پر ہم جناب نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کواس شدید کرب سے نجات دلائی جو وہ قوم کی ناگوار روش سے محسوس کر رہے تھے۔ Root: ك ر ب |
وَنَصَـرْنَٟهُ مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٟتِنَآۚ |
اور ہم جناب نے ان کی قوم کے مقابل ان کی مدد فرمائی جنہوں نے ہماری آیات کو برملا جھٹلایا تھا۔ |
إِنَّـهُـمْ كَانُوا۟ قَوْمَ سَوْءٛ فَأَغْـرَقْنَٟهُـمْ أَجْـمَعِيـنَ ٧٧ |
حقیقت ہے وہ لوگ ایک قبیح طرز عمل والی قوم تھے۔چونکہ اتمام حجت اور مہلت کے باوجود اپنی سرشت پر ہٹ دھرم رہے اس لئے ہم جناب نے انہیں اجتماعی انداز میں سیلاب میں غرق کر دیا۔ Root: غ ر ق |
وَدَاوُۥدَ وَسُلَيْمَٟنَ إِذْ يَحْكُـمَانِ فِـى ٱلْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَـمُ ٱلْقَوْمِ |
اورداوُوداور سلیمان(علیھما السلام)کے متعلق بتائیں۔جب وہ دونوں ایک قوم کی بکریوں کاکسی دوسرے کے کھیت میں داخل ہو کر فصل برباد کرنے کے معاملے کا فیصلہ کر رہے تھے۔ |
وَكُنَّا لِحُكْـمِهِـمْ شَٟهِدِينَ ٧٨ |
اور ہم جناب ان لوگوں کے استغاثہ کے مشاہد تھے۔ |
فَفَهَّمْنَٟهَا سُلَيْمَٟنَ |
تو ہم جناب نے اس معاملے کو افہام و تفہیم سے سلجھانے کا فہم سلیمان(علیہ السلام)کو دے دیا۔ |
وَكُلًّا ءَاتَيْنَا حُكْـمٙا وَعِلْمٙا |
یہ حقیقت اپنی جگہ ہے کہ ہم جناب نے تمام کے تمام(نبیوں)کو قوت فیصلہ، امتیازی ذہانت اورعلم سے نوازا تھا۔ |
وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُۥدَ ٱلْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَٱلطَّيْـرَ |
اور ہم جناب نے پہاڑوں اور پالے ہوئےپرندوں کو ان کے لئے پابند کیا تھا۔وہ داوُود(علیہ السلام)کے ساتھ مل کرتسبیح کرتے تھے۔ Root: س خ ر |
وَكُنَّا فَٟعِلِيـنَ ٧٩ |
مطلع رہیں۔ہم جناب ہیں جوجب چاہتے ہیں اس فعل کو کر گزرتے ہیں۔ |
وَعَلَّمْنَٟهُ صَنْعَةَ لَبُوسٛ لَّـكُـمْ لِتُحْصِنَكُـم مِّنۢ
بَأْسِكُـمْ |
اور ہم جناب نے انہیں(داوُود علیہ السلام)کوزرہ بکتر بنانے کا ہنر سکھایا تھا۔وہ آج بھی تم لوگوں کے لئے باہمی جنگی حملوں سے حفاظتی ڈھال کاکام کر رہا ہے۔ |
فَهَلْ أَنتُـمْ شَٟكِرُونَ ٨٠ |
اس سے استفادہ حاصل کرنے پر بتاؤ کیا تم لوگ شکر گزار ہوتے ہو! |
وَلِسُلَيْمَٟنَ ٱلـرِّيحَ عَاصِفَةٙ |
اور ہم جناب نے پودوں کو بارآور کرنے والی باد نسیم کو سلیمان (علیہ السلام)کے لئے مسخر کر دیا تھا جس پر دسترس رکھنے کا اختیار و حکمرانی انہیں حاصل ہو گیا۔(سورۃ سباء12اورصۤ۔36ساتھ پڑھیں) Root: ر و ح; ع ص ف Key to prosperity: Control over Breeze- the grain producer |
تَجْـرِى بِأَمْرِهِۦٓ إِلَـى ٱلۡأَرْضِ ٱلَّتِـى بَٟرَكْنَا فِيـهَاۚ |
وہ ان کے حکم کے تابع اس سرزمین کی جانب رواں رہتی تھی جس میں ہم جناب نے لوگوں کے لئے فیوض و برکات کا سامان مہیا کیا تھا۔ Root: ب ر ك |
وَكُنَّا بِكُلِّ شَـىْءٛ عَٟلِمِيـنَ ٨١ |
باخبر رہیں۔ہم جناب ہر لمحہ ہر ایک ایک شئے اور معاملے کو مطلق جانتے ہیں۔ |
وَمِنَ ٱلشَّيَٟطِيـنِ مَن يَغُوصُونَ لَهُۥ وَيَعْمَلُونَ عَمَلٙا دُونَ ذَٟلِكَۖ |
اور انہیں شیاطین(جنات کے سزا یافتہ قیدی مجرمین)میں سے ان پر اختیار دیا گیا تھا جو ان کے لئے دریا/سمندر میں غوطے لگاتے تھے اور اس کے علاوہ دوسرے (تعمیری)کام بھی کرتے تھے۔(سورۃصۤ۔37-38کو بھی دیکھیں) Root: غ و ص |
وَكُنَّا لَـهُـمْ حَٟفِظِيـنَ ٨٢ |
اور ہم جناب ان (قیدی جنات)کے لئے نگہبان تھے۔ |
وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥٓ |
اورایوب(علیہ السلام)کے متعلق بتائیں۔اس واقعہ بارے جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا تھا مدد کے لئے یہ کہتے ہوئے: |
أَنِّـى مَسَّنِىَ ٱلضُّرُّ |
"میں درد میں ہوں، جسمانی مصیبت نےمجھے چھو (ڈس)لیا ہے۔ |
وَأَنتَ أَرْحَمُ ٱلرَّٟحِـمِيـنَ ٨٣ |
اور یہ حقیقت ہے آپ جناب تمام رحم کرنے والوں میں منبع رحمت ہیں‘‘۔ |
فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ فَكَشَفْنَا مَا بِهِۦ مِن ضُرّٛ |
چونکہ مہلک صورتحال تھی اس لئے ہم جناب نے ان کو فوری جواب دیا اور فرسٹ ایڈ بتا کر ان سے اس ضرر کے مہلک اثرات سے نجات دلائی۔(سورۃ صۤ۔42میں فرسٹ ایڈ کا ذکر ہے) Root: ك ش ف |
وَءَاتَيْنَـٟهُ أَهْلَهُۥ وَمِثْلَـهُـم مَّعَهُـمْ رَحْـمَةٙ مِّنْ عِندِنَا |
اور ہم جناب نے انہیں خطرہ موت سے بچا کر ان کے اہل خانہ کو ان سے ملوا دیا۔اور ان کے ساتھ ان کے خاندان جیسے احباب سے ملوا دیا۔یہ ہم جناب کی جانب سے ان سب پر اظہار رحمت تھا۔(سورۃ صۤ۔32میں بھی اس کا ذکر ہے) |
وَذِكْرَىٰ لِلْعَٟبِدِينَ ٨٤ |
اور اس کو بیان کرنے کا مقصد عبادت گزاروں کے لئے ایک نصیحت ہے۔ |
وَإِسْـمَٟعِيلَ وَإِدْرِيسَ وَذَا ٱلْـكِفْلِۖ |
اور اسماعیل،اور ادریس اور ذاالکفل (علیہم السلام)کے متعلق بتائیں۔ |
كُـل ّٚ مِّنَ ٱلصَّٟبـِـرِينَ ٨٥ |
ان میں ہر ایک ایک ناگفتہ بہ حالات میں ضبط و تحمل سے برداشت کرتے پائے استقلال پر رہنے والے تھے۔ |
وَأَدْخَلْنَٟهُـمْ فِـى رَحْـمَتِنَآۖ |
اور ہم جناب نے انہیں ہمیشہ اپنے سایہ رحمت میں رکھا۔ |
إِنَّـهُـم مِّنَ ٱلصَّٟلِحِيـنَ ٨٦ |
ان میں سے ہر ایک ایک کے متعلق حقیقت ہے کہ اصلاح کرنے کے لئے کوشاں رہتے تھے۔ |
وَذَا ٱلنُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَٟضِبٙا |
اور ذا النون (وھیل مچھلی کے میزبان یونس علیہ السلام)کے متعلق بتائیں۔جب فرائض رسالت چھوڑ کر غصے سے مغلوب بھاری دل سے قوم سے چلے گئے۔ |
فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَىٰ فِـى ٱلظُّلُمَٟتِ |
ایسا انہوں نے یہ گمان کرکے کیا کہ ہم جناب نے ان پر ایسی کوئی قدغن نہیں لگائی تھی۔مگر سمندر میں پھسل کر گر جانے پر اور وھیل مچھلی کے نگل لینے پر انہوں نے ان تاریکیوں میں ہمیں پکارا تھا۔ |
أَن لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنتَ سُبْحَٟنَكَ إِنِّـى كُنتُ مِنَ ٱلظَّـٟلِمِيـنَ ٨٧ |
یہ کہتے ہوئے"ان تمام کے تمام میں جنہیں معبود تصور کیا جاتا ہے کوئی ذی حیات نہیں اور مدد کرنے پر قادر نہیں ،سوائے آپ جناب کے۔آپ جناب عظیم ہیں!تمام عظمت وکبریائی اور جدوجہد کا محورآپ جناب ہیں۔یہ حقیقت ہے کہ خود سے فیصلہ کر کے میں بلا اجازت فعل کرنے والوں میں شامل ہو گیا تھا"۔ |
فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ |
چونکہ مہلک صورتحال تھی اس لئے ہم جناب نے ان کو فوری جواب دیا۔ |
وَنَجَّيْنَٟهُ مِنَ ٱلْغَمِّ |
اور ہم جناب نے انہیں اس تکلیف دہ پریشان کن صورتحال سے نجات دلائی (وھیل مچھلی نے انہیں ساحل پر اگل دیا)۔ Root: غ م م |
وَكَذَٟلِكَ نُــۨجِـى ٱلْمُؤْمِنِيـنَ ٨٨ |
مطلع رہو۔ہم اس طرح کے اسباب پیدا کر کے حقیقی مؤمنوں کو خطرناک صورتحال سے نجات دیتے ہیں۔ |
وَزَكَرِيَّآ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥ |
اورزکریا (علیہ السلام)کے متعلق بتائیں جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا تھا۔(سورۃ مریم۔38 ساتھ دیکھیں) |
رَبِّ لَا تَذَرْنِـى فَرْدٙا وَأَنتَ خَيْـرُ ٱلْوَٟرِثِيـنَ ٨٩ |
"اے میرے رب مجھے تنہا فرد کی حالت میں نہ رہنے دیں ۔یہ حقیقت اپنی جگہ ہے کہ آپ جناب ہیں جوذاتی ملکیتوں کے بہترین وارث ہیں"۔ |
فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ وَوَهَبْنَا لَهُۥ يَحْيَىٰ |
چونکہ ان کی دعا میں خواہش اور یقینی امید کی جھلک تھی تو ہم انہیں فوری جواب دیا۔اور ہم نے انہیں یحییٰ(علیہ السلام)کے پیدا ہونے کی خوشخبری دے دی۔ Root: و ھ ب |
وَأَصْلَحْنَا لَهُۥ زَوْجَهُۥٓ |
اور ہم جناب نے ان کی زوجہ کے بانجھ پن کے مسئلہ کی ان کے لئے اصلاح کر دی۔ |
إِنَّـهُـمْ كَانُوا۟ يُسَٟرِعُونَ فِـى ٱلْخَيْـرَٟتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبٙا وَرَهَبٙاۖ |
ان تمام متذکرہ اشرف قرار پائے بندوں کا طرز عمل یہ تھا کہ آپس میں اچھائی اور بھلائی کے کام کرنے میں جلدی کرتے تھے۔اورہم جناب کو پکارتے رہتے تھے رغبت اورعظمت و کبریائی کا احساس رکھتے ہوئے۔ |
وَكَانُوا۟ لَنَا خٟشِعِيـنَ ٩٠ |
اور وہ ہم جناب کے لئے ہمہ تن عجز و انکساری کا پیکر تھے۔ |
وَٱلَّتِـىٓ أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا |
اور اس خاتون کا ذکر کریں جنہوں نے مرتے دم تک اپنی عصمت و عفت کی حفاظت کی تھی۔ |
فَنَفَخْنَا فِيـهَا مِن رُّوحِنَا |
اس لئے ان کو کنواری ہوتے ہوئے ماں بننے کی پیشگی اطلاع دینے کے بعد ہم جناب نے ان(مریم)کے بطن میں اپنے طے شدہ امر کے ظہور پذیر ہونے کا حکم پھونک دیا تھا۔ |
وَجَعَلْنَٟهَا وَٱبْنَـهَآ ءَايَةٙ لِّلْعَٟلَمِيـنَ ٩١ |
اور ہم جناب نے انہیں (سیدہ مریم) اور ان کے بیٹے(عیسیٰ علیہ السلام) کوتخلیق کے مختلف انداز پرقدرت رکھنے کا لوگوں کے لئےمظہر بنا دیا۔ |
إِنَّ هَـٰذِهِۦٓ أُمَّتُكُـمْ أُمَّةٙ وَٟحِدَةٙ |
(رسولوں کو بتایا گیا تھا)حقیقت میں یہ موجود نسل تم لوگوں کی جماعت ہے،ماں کی نسبت سے واحد پرجاتی ہے۔ |
وَأَنَا۟ رَبُّكُـمْ فَٱعْبُدُونِ ٩٢ |
اور میں تم لوگوں کا رب ہوں۔اس لئے تم سب مطلق میری بندگی کرو۔ |
وَتَقَطَّعُوٓا۟ أَمْرَهُـم بَيْنَـهُـمْ |
مگر ان لوگوں نے اپنے مابین اپنے یکسانیت کے معاملہ (امت واحدہ۔ماں سب کی ایک اول خاتون ہے کہ دنیا میں کوئی ماں بیضہ پیدا نہیں کرتی )کو ازخود منقطع کر لیا ہے۔ Root: ق ط ع |
كُلّٚ إِلَيْنَا رَٟجِعُونَ ٩٣ |
اوران تمام کے تمام نے کسی بھی لمحے ہمارے حضور پیش ہونا ہے۔ |
فَمَن يَعْمَلْ مِنَ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ وَهُوَ مُؤْمِنٚ |
چونکہ درجات کا انحصار اعمال پر ہے اس لئے جو کوئی کتاب میں درج صالح اعمال کرتا ہے بشرطیکہ صدق قلب سے رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لایا ہے: |
فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِهِۦ |
اس لئے نتائج سے قطع نظر اس کی کوشش کے اعزاز کا قطعی انکار نہیں کیا جائے گا۔ |
وَإِنَّا لَهُۥ كَٟتِبُونَ ٩٤ |
اور یہ حقیقت ہے کہ ہم جناب بر وقت اس کے لئے عزت افزائی کا فرمان ضبط تحریر کرتے ہیں۔ |
وَحَرَامٌ عَلَـىٰ قَرْيَةٍٛ أَهْلَـكْنَٟهَآ أَنَّـهُـمْ لَا يَرْجِعُونَ ٩٥ |
یہ اٹل حقیقت ہے کہ ان لوگوں کا زندگی میں لوٹ آنا اس وقت تک ممنوع ہے اس بستی پرجس کو ہم جناب نے ہلاکت سے دوچار کر دیا تھا۔ |
حَتَّىٰٓ إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ |
جب تک وہ وقت نہیں آ پہنچتا جب یاجوج اور ماجوج کو نکلنے کا راستہ دیا جا چکا ہو گا۔ Root: ف ت ح |
وَهُـم مِّن كُلِّ حَدَبٛ يَنسِلُونَ ٩٦ |
اور وہ ہر ایک کھوکھلی جگہ سے ایک دوسرے پر گرتے پڑتے امنڈتے چلے آئیں گے۔ |
وَٱقْتَـرَبَ ٱلْوَعْدُ ٱلْحَقُّ فَإِذَا هِىَ شَٟخِصَةٌ أَبْصَٟرُ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ |
اور ناگزیر حقیقت پر مبنی وعدہ لمحہ تکمیل کے قریب ہو جائے گا۔چونکہ وہ لمحہ اچانک آن پہنچے گا تو اس وقت ان لوگوں کی نگاہیں (دہشت سے)کھلی کی کھلی رہ جائیں گی جنہوں نے رسول کریم(ﷺ)اور قرءان مجید کا انکار کیا تھا۔ Root: ش خ ص |
يَٟوَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِـى غَفْلَةٛ مِّنْ هَـٰذَا |
وہ کہیں گے"ہائے ہماری شومئیِ قسمت!ہم اس دن کے وقوع پذیر ہونے کے حوالے سے غفلت میں رہے۔ |
بَلْ كُنَّا ظَٟلِمِيـنَ ٩٧ |
نہیں ؛ بلکہ سچ یہ ہے کہ ہم خود حقیقت کے منافی تصور اور باطل طرز عمل پر کاربند رہے ہیں"۔ |
إِنَّكُـمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّـمَ |
اس حقیقت سے متنبہ رہو کہ یقیناً تم لوگ اور وہ جن کی تم اللہ تعالیٰ کے سوائے پرستش کرتے ہو۔ وہ جھلسانے والی جہنم کا ایندھن بنو گے۔ |
أَنتُـمْ لَـهَا وَٟرِدُونَ ٩٨ |
تم لوگ اس میں پہنچنے کے لئے رواں دواں ہو۔ |
لَوْ كَانَ هَٟٓـؤُلَآءِ ءَالِـهَةٙ مَّا وَرَدُوهَاۖ |
اس دن خود کہو گے "اگر یہ(بت)واقعی معبودان ہوتے تو یہ اس(جہنم)میں نہ پہنچے ہوتے"۔ Root: و ر د |
وَكُلّٚ فِيـهَا خَٟلِدُونَ ٩٩ |
متنبہ رہو؛ یہ تمام کے تمام ہمیشہ اس (تپتی جہنم)کے اندر رہیں گے |
لَـهُـمْ فِيـهَا زَفِيـرٚ |
ہر وقت آہ و بکا کا عالم ہو گا ان کے لئے اس کے اندر۔ Root: ز ف ر |
وَهُـمْ فِيـهَا لَا يَسْمَعُونَ ١٠٠ |
مگر اس کے اندر وہ کوئی امید افزا بات سن نہیں پائیں گے۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ سَبَقَتْ لَـهُـم مِّنَّا ٱلْحُسْنَىٰٓ |
(ان کے برعکس)ان لوگوں کے بارے مبنی بر حقیقت خبر یہ ہے جن کے متعلق ہماری جناب سے بہترین ایوارڈ کا وعدہ اور اعلان کیا جا چکا ہے۔ Root: س ب ق |
أُو۟لَـٰٓئِكَ عَنْـهَا مُبْعَدُونَ ١٠١ |
وہ یہ کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اس(جہنم)سے دور بلندیوں پر پہنچا دیا جائے گا۔ |
لَا يَسْمَعُونَ حَسِيسَهَاۖ |
وہ اتنے دور ہوں گے کہ اس کی آہ و بکا کی آواز کو نہیں سنیں گے۔ |
وَهُـمْ فِـى مَا ٱشْتَـهَتْ أَنفُسُهُـمْ خَٟلِدُونَ ١٠٢ |
اور وہ ہمیشہ اس(جنت)میں رہنے والے ہیں۔اس حال میں کہ وہ سب کچھ انہیں دستیاب ہو گا جو ان کے نفوس کی خواہش ہو گی۔ Root: ش ھ و |
لَا يَحْزُنُـهُـمُ ٱلْفَزَعُ ٱلۡأَكْبَـرُ |
سب سے بڑی دہشت جس کا سامنا لوگوں کو اول صور پھونکے جانے پر ہو گا وہ ان کے لئے باعث حزن نہیں ہو گا۔ |
وَتَتَلَقَّىٰـهُـمُ ٱلْمَلَٟٓئِكَـةُ هَـٰذَا يَوْمُكُـمُ ٱلَّذِى كُنتُـمْ تُوعَدُونَ ١٠٣ |
اور از سر نو حیات دئیے جانے پر ملائکہ ازخود ان سے روبرو ملاقات کرتے ہوئے کہیں گے"یہ آپ لوگوں کی ابدی کامیابی کا دن جس کا آپ سے وعدہ کیا جاتا تھا"۔ Root: ء ل ك |
يَوْمَ نَطْوِى ٱلسَّمَآءَ كَطَىِّ ٱلسِّجِلِّ لِلْـكُتُبِ |
ایسا اس دن ہو گا جب ہم جناب منفرد آسمان دنیا کو لپیٹ دیں گے اس انداز میں جیسے منفرد کتابوں کو تحریر کرنے کے لئے پارچوں کولپیٹا جاتا ہے۔ |
كَمَا بَدَأْنَآ أَوَّلَ خَلْقٛ نُّعِيدُهُۥ |
یہ ایسے ہی ہو گا جیسے اول اول تخلیق کی ہم جناب نے ابتدا کی تھی؛ہم اس کو اصل حالت میں کر دیں گے۔ Root: ع و د |
وَعْدًا عَلَيْنَآۚ إِنَّا كُنَّا فَٟعِلِيـنَ ١٠٤ |
ایسا کرنے کا ہم نے کہا تھا،ایک وعدہ کے انداز میں جس کی تکمیل ہم پر واجب ہے۔یہ حقیقت ہے کہ کسی بھی لمحے ہم ایسا کریں گے۔ |
وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِـى ٱلزَّبُورِ مِنۢ بَعْدِ ٱلذِّكْرِ |
مطلع ہوں؛ ہم جناب نے تاریخ بیان کرنے کے بعد الزبور میں تحریر کر دیا تھا: Root: ز ب ر |
أَنَّ ٱلۡأَرْضَ يَرِثُـهَا عِبَادِىَ ٱلصَّٟلِحُونَ ١٠٥ |
کہ زمین کی وراثت میرے وہ بندے حاصل کرتے رہیں گے جو اصلاح کرنے والے ہیں۔ Root: و ر ث |
إِنَّ فِـى هَـٰذَا لَبَلََٟغٙا لِّقَوْمٍٛ عَٟبِدِينَ ١٠٦ |
یقیناً اس بات کا ابلاغ اس(کتاب،قرءان مجید)میں ان لوگوں کے لئے امید کی کرن ہے جو اپنے رب کی بندگی کرنے والے ہیں۔ |
وَمَآ أَرْسَلْنَـٟكَ إِلَّا رَحْـمَةٙ لِّلْعَٟلَمِيـنَ ١٠٧ |
اورہم جناب نے آپ (محمد ﷺ) کو محض بحیثیت رسول نہیں بھیجا مگرآپ کو دنیا میں بھیجے جانا تمام موجودات کیلئے مجسم اظہار رحمت ہے۔(الانبیاء۔۱۰۷) آقائے نامدار، محمَد ﷺ کی تخلیقات میں منفرد شان رَحْـمَةٙ لِّلْعَٟلَمِيـنَ |
قُلْ إِنَّمَآ يُوحَـىٰٓ إِلَـىَّ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں"حقیقت فقط یہ ہے کہ میری جانب یہ پیغام بھیجا گیا: |
أَنَّمَآ إِلَـٰهُكُـمْ إِلَـٰهٚ وَٟحِدٚ |
تم لوگوں کو متنبہ کرنے کے لئے کہ یہ حقیقت ہمیشہ مدنظر رہے کہ تم لوگوں کے معبود فقط معبود مطلق ہیں۔ |
فَهَلْ أَنتُـم مُّسْلِمُونَ ١٠٨ |
|
فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَقُلْ ءَاذَنتُكُـمْ عَلَـىٰ سَوَآءٛۖ |
بات کو سن کر اگر وہ لوگ اقرار کئے بغیر منہ موڑ کر چل دیں توآپ (ﷺ) انہیں سنا دیں ”میں نے تم لوگوں کوبرابری /یکسانیت کے اصول پراطلاع کر دی ہے۔ |
وَإِنْ أَدْرِىٓ أَقَرِيبٌ أَم بَعِيدٚ مَّا تُوعَدُونَ ١٠٩ |
اور جہاں تک تمہارے اُس لمحے/دن کے متعلق سوال کا تعلق ہے تو مجھے اِس بات کا اِدراک نہیں کہ جس دن کا تم لوگوں سے وعدہ کیا گیا ہے آیا وہ مستقبل قریب میں ہے یا مستقبل بعید میں۔ (الانبیاء۔109) |
إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ مِنَ ٱلْقَوْلِ |
یہ حقیقت ہے کہ وہ جناب(معبود مطلق)بیان کے دوران بلند آواز میں کہی بات کو بخوبی جانتے ہیں |
وَيَعْلَمُ مَا تَكْتُـمُونَ ١١٠ |
اور وہ اس کو بھی بخوبی جانتے ہیں جو اندر روکے/چھپائے رکھتے ہو۔ Root: ك ت م |
وَإِنْ أَدْرِى لَعَلَّهُ فِتْنَةٚ لَّـكُـمْ |
اورمجھے اس بات کا بھی ادراک نہیں کہ وہ(قریب یا دور کی مدت کا دورانیہ)ممکن ہے تمہارے لئے ہیجان/کھوٹ سے پاک ہونے کے لئے کھٹالی ہو Root: د ر ى |
وَمَتَـٟـعٌ إِلَـىٰ حِيـنٛ ١١١ |
اور مقررہ مدت کی جانب تک رہایش اور سامان زیست"۔ |
قَٟلَ رَبِّ ٱحْكُـم بِٱلْحَقِّ |
۔۔انہوں (رسول کریم ﷺ)نے سلسلہ کلام کو قطع کرتے ہوئے دعا فرمائی’’اے میرے رب!آپ مبنی بر حقیقت فیصلہ فرما دیں‘‘۔ |
وَرَبُّنَا ٱلرَّحْـمَـٰنُ ٱلْمُسْتَعَانُ عَلَـىٰ مَا تَصِفُونَ ١١٢ |
اور انہوں نے مخاطبین سے کہا’’ہمارے رب الرّحمن (ذوالجلال والاکرام)ہیں،وہ اعانت فرمانے والے ہیں،ان ہی سے رجوع کیا جا سکتا ہے ان باتوں پر جو تم اپنے تخیل سے بیان کر رہے ہو“۔( الانبیاء۔١١٢) |
022- سُوۡرَةُ الحج
Granular/Forensic Analysis: Letters; vowels; syllables; words
Sura Recitation
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلنَّاسُ ٱتَّقُوا۟ رَبَّكُـمْ |
اے لوگو!دھیان سے سنو! تم لوگ تندہی سے محتاط رہتے ہوئے اپنے رب سے پناہ کے خواستگار رہو ۔ |
إِنَّ زَلْزَلَةَ ٱلسَّاعَةِ شَـىْءٌ عَظِيـمٚ ١ |
اس حقیقت سے مطلع رہو؛مقررہ لمحے پر آنے والا زلزلہ ایک عظیم شئے ہے(ریکٹر سکیل پر سب سے بڑا)۔ |
يَوْمَ تَرَوْنَـهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّآ أَرْضَعَتْ |
جس دن تم لوگ اسے دیکھو گے ہر ایک دودھ پلانے والی اس سے لاپرواہ ہو جائے گی جسے وہ دودھ پلاتی تھی۔ Root: ر ض ع |
وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَـمْلٍٛ حَـمْلَـهَا |
اورہر ایک حاملہ اپنا حمل گرا دے گی(خوفناک آواز کے خوف کےاثر سے) Root: و ض ع |
وَتَرَى ٱلنَّاسَ سُكَـٟرَىٰ وَمَا هُـم بِسُكَـٟرَىٰ |
اورآپ(ﷺ)لوگوں کو ازسر نو حیات دئیے جانے پرمدہوش بدحواس دیکھیں گے حالانکہ وہ نشہ آور شئے پئیے نہیں ہوں گے۔ Root: س ك ر |
وَلَـٰكِنَّ عَذَابَ ٱللَّهِ شَدِيدٚ ٢ |
مگر یہ اثر ہو گا اس احساس کا کہ اللہ تعالیٰ کا عذاب شدید نوعیت کا ہے۔ |
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَٟدِلُ فِـى ٱللَّهِ بِغَيْـرِ عِلْمٛ |
مگر اس کے باوجود ایک ایسا بدگمان اور بدزبان شخص لوگوں میں موجود ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے متعلق معلومات اور ٹھوس علم کے علاوہ ہرزہ سرائی پر مشتمل باتوں کے پیچ و خم سے الجھتا رہتا ہے۔ |
وَيَتَّبِــعُ كُلَّ شَيْطَٟنٛ مَّرِيدٛ ٣ |
اور وہ زیر مقصد ہر اس شیطان کی اتباع کرتا ہے جو نرگسیت پسند شخص کے طور اعلیٰ و ارفع مقام والوں کا ادب و احترام نہیں کرتا۔ Root: م ر د |
كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّـهُۥ مَن تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُۥ يُضِلُّهُۥ وَيَـهْدِيهِ إِلَـىٰ عَذَابِ ٱلسَّعِيـرِ ٤ |
اس (شیطان)کے متعلق فیصلہ رقم کر دیا گیا تھا کہ وہ ایسا دشمن ہے کہ جو کوئی اپنے آپ کو اس سے وابستہ کرے گا تو چونکہ اس کا مشن ہی انسان کو برباد کرنا ہے اس لئے وہ اسے منحرف اورگم کردہ راہ کرے گا اور اس کی جھلسا دینے والے عذاب کی جانب راہنمائی کرے گا۔(الحج۔٤) Root: س ع ر |
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلنَّاسُ |
!اے لوگو!دھیان سے سنو |
إِن كُنتُـمْ فِـى رَيْبٛ مِّنَ ٱلْبَعْثِ |
اگر تم لوگ اکابرین کے آخرت کے عدم موجود کے بیانات سے ازسر نو حیات دئیے جانے کے متعلق ذہنی کشمکش میں مبتلا کر دئیے گئے ہو: |
فَإِنَّا خَلَقْنَٟكُـم مِّن تُرَابٛ |
تو اس باعث اضطراب ذہنی کشمکش سے نکلنے کے لئے اس حقیقت پر غور کرو اوراپنی ابتداء سے روشناس رہو؛ ہم جناب نے تم لوگوں کوخاک کے ذرات میں سے چنے مواد سے تخلیق کیا تھا۔ Root: خ ل ق |
ثُـمَّ مِن نُّطْفَةٛ |
بعد ازاں،وقت کے فاصلے پراُس تخلیق سے مختلف انداز میں تم لوگوں کو نطفہ کے ایک جزو سے تخلیق کیا(نسل آدم کا ابتدائیہ)۔ |
ثُـمَّ مِنْ عَلَقَةٛ |
بعد ازاں بیوی کو سونپے جانے کے کچھ وقت بعد جائے وعدہ معاہدہ(مستودع)پر اس مخصوص نطفے سے ایک دوسری شئے سےباہمی کشش و محبت سے ملاپ کر کے بنی مخلوط باہم دگر مخلوق سےتم کو بطور مذکر و مؤنث رحم مادر میں معلق حالت میں تخلیق کیا۔ (المؤمنون۔24کے ساتھ پڑھیں) Root: ع ل ق |
ثُـمَّ مِن مُّضْغَةٛ |
بعد ازاں وقت گزرنے کے ساتھ ہم جناب نے منفرد معلق مخلوط مخلوق کودانتوں سے چبائے دکھائی دینے والےلوتھڑےسے تم لوگوں کوتخلیق کیا۔ Root: م ض غ |
مُّخَلَّقَةٛ وَغَيْـرِ مُخَلَّقَةٛ |
یہ باہم دگر مخلوط مخلوق بشکل دانتوں کے نشان لگا چبایا دکھائی دینے والا لوتھڑاایسا بھی ہوتا ہے جس کو بحثیت انسان تخلیق کیا جانا ہے اور دوسرا اُس کے علاوہ وہ ہوتا ہے جسے بحثیت انسان تخلیق نہیں کیا جانا(بلکہ بکھر جانا ہے ۔دو طرح کا حمل)۔ Root: خ ل ق |
لِّنُـبَيِّـنَ لَـكُـمْ |
۔۔ان تخلیق کے مراحل کے بتانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم جناب تم لوگوں کے غوروفکر کےلئے موجودہ حیات اور ازسر نو حیات بعد از موت کو متمیز کر کے واضح کر دیں۔۔(جملہ معترضہ) |
وَنُقِرُّ فِى ٱلۡأَرْحَامِ مَا نَشَآءُ إِلَـىٰٓ أَجَلٛ مُّسَمّٙى |
اور ہم جناب اس کو جس کو تخلیق کرنے کا ارادہ ہوتا ہے ماؤں کے ارحام میں جائے قرار دیتے ہیں، وقت کے دورانئیے کے لئے جس کے اختتام کا لمحہ متعین ہے۔ |
ثُـمَّ نُخْرِجُكُـمْ طِفْلٙا |
بعد ازاں تخلیق کے مراحل ختم ہونے پر ہم جناب تم لوگوں کو ارحام مادر سے خروج دیتے ہیں، بطور نومولود طفل۔ Root: ط ف ل |
ثُـمَّ لِتَبْلُغُوٓا۟ أَشُدَّكُمْ |
بعد ازاں تم لوگوں کی عمر کا تعین بھی کر دیتے ہیں تا کہ تم لوگ اپنی بھرپورتوانا جوانی کی جانب بڑھتے رہو۔ |
وَمِنكُـم مَّن يُتَوَفَّـىٰ |
اور زمینی حقائق تم جانتے ہو اور ممکن ہے کہ مشاہدہ بھی کیا ہوکہ ایک ایسا بھرپور جوان شخص وہ بھی ہوتا ہے جس کے طبعی وجود کومعاشرے سےالگ کر دیا جاتا ہے اور کر دیا جائے گاجو تم میں سے طبعی موت مر جائے،یا قتل کر دیا جائے،یا اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل ہو جائے۔ Root: و ف ى |
وَمِنكُـم مَّن يُرَدُّ إِلَـىٰٓ أَرْذَلِ ٱلْعُمُرِ |
اور (ممکن ہے تم نے مشاہدہ کیا ہو)ایک ایسابھرپور جوان شخص تم میں موجود ہو سکتا ہے جسے ہم جناب بتدریج واپس لوٹاتے رہتے ہیں اس انتہائی کمزور نحیف لاچارگی اور لاعلمی کی عمر کی حالت کی جانب۔ Alzheimer is not a disease, but a phenomenon Root: ر ذ ل; ع م ر |
لِـكَيْلَا يَعْلَمَ مِنۢ بَعْدِ عِلْمٛ شَيْــٔٙاۚ |
اس کے اس پلٹائے جانے کو پہچاننے کے آثار اور علامت یہ ہے کہ وہ کسی شئے کا علم حاصل ہو جانے کے بعد اُس علم کو جاننے/ظاہر کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔ |
وَتَرَى ٱلۡأَرْضَ هَامِدَةٙ فَإِذَآ أَنزَلْنَا عَلَيْـهَا ٱلْمَآءَ ٱهْتَزَّتْ وَرَبَتْ |
اور آپ یہ مشاہدہ بھی کرتے ہوں گے کہ زمین کسی وقت بجھی بجھی ،افسردہ اور بانجھ ہے۔مگر جب ہم جناب نے اس پر ایک خاص مقدار میں ایک بارگی پانی برسا دیا تو اس باہمی ملاپ سے وہ جھوم اٹھی اور ابھرکر پھول گئی ۔ |
وَأَنۢبَتَتْ مِن كُلِّ زَوْج |
اور اس نے ہر نوع کی تازہ اور خوش منظر نباتات کوخروج دے دیا۔ Root: ن ب ت |
ذَٟلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ |
یہ وسیع و عریض نظام اورا س کاایک طے شدہ اصول کا پابند رہنا اپنے آپ میں اس بات کا ثبوت ہے کہ یقیناً اللہ تعالیٰ ہیں جو بدیہی حقیقت ہیں۔ |
وَأَنَّهُۥ يُحْـىِ ٱلْمَوْتَـىٰ |
اور یہ کہ وہ جناب ہیں جوموت کے بعد مردے کو حیات دیتے ہیں۔ |
وَأَنَّهُۥ عَلَـىٰ كُلِّ شَـىْءٛ قَدِيرٚ ٦ |
اور اس بات کا مظہر ہے کہ یقیناً وہ جناب ہر ایک شئے اور معاملے کو پیمانوں میں مقید کرنے پر ہمیشہ سے قادر ہیں۔ |
وَأَنَّ ٱلسَّاعَةَ آتِيَةٚ |
اوریہ حقیقت ہے کہ دنیاوی حیات کی مدت کی اختتامی ساعت پہنچ رہی ہے۔ Root: س و ع |
لَّا رَيْبَ فِيـهَا |
جس کے ادراک کرنے میں قطعاً کوئی الجھن اور تذبذب کا پہلو نہیں ۔ Root: ر ى ب |
وَأَنَّ ٱللَّهَ يَبْعَثُ مَن فِـى ٱلْقُبُورِ ٧ |
اور اس کے بدیہی حقیقت ہونے میں قطعی کوئی ابہام نہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر اس کو جو قبروں میں مدفون ہیں از سر نو باحیات کر دیں گے۔ Root: ق ب ر |
ومِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَـٟدِلُ فِـى ٱللَّهِ بِغَيْـرِ عِلْمٛ |
متنبہ رہو؛ ایک ایسا بدگمان اور بدزبان شخص لوگوں میں موجود ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے متعلق معلومات اور ٹھوس علم کے علاوہ ہرزہ سرائی پر مشتمل باتوں کے پیچ و خم سے الجھتا رہتا ہے۔ |
وَلَا هُدٙى وَلَا كِتَٟبٛ مُّنِيـرٛ ٨ |
اور مزید اس حال میں کرتا ہے کہ نہ اسے کسی سے رہنمائی حاصل ہے اور نہ بصیرت افروز کتاب پر اسے دسترس ہے۔ |
ثَانِـىَ عِطْفِهِۦ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِۖ |
اپنے پہلو بدل بدل کردہرے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے،ازخود سےمتصادم اورمتضاد مباحث کا سہارا لیتے ہوئے۔اس مقصد سے کہ دوسروں کو اللہ تعالیٰ کے متعین راستے سے منحرف کرکے گم کردہ راہ کردے۔ |
لَهُۥ فِـى ٱلدُّنْيَا خِزْىٚ |
ہلکے پن،معیوب انداز فکرکی رسوائی اس کے لئے دنیا کی نگاہ میں ہے۔ Root: خ ز ى |
وَنُذِيقُهُۥ يَوْمَ ٱلْقِيَٟمَةِ عَذَابَ ٱلْحَرِيقِ ٩ |
اور یوم قیامت ہم جناب اسے اس عذاب کا مزا دیں گے جو ریگ مال کی طرح جلد جھلسائے گا۔ Root: ذ و ق |
ذَٟلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ يَدَاكَ |
اس کو بتایا جائے گا’’یہ ان اعمال کی پاداش میں ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا تھا۔ Root: ق د م |
وَأَنَّ ٱللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّٟمٛ لِّلعَبِيدِ ١٠ |
اور یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کبھی بندوں کے ساتھ قطعاً زیادتی کرنے والے نہیں ہیں‘‘۔ |
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَعْبُدُ ٱللَّهَ عَلَـىٰ حَرْفٛ |
انسانوں کی نفسیات اور روش کے متعلق مزید جان لو؛انسانوں میں خود ساختہ تصور رکھنے والا وہ شخص بھی ہے جو اللہ تعالیٰ کی بندگی اس طرح کرتا ہے جیسے اس کے اندازے میں کوئی اور خدا بھی ہے جس سے حسب ضرورت رجوع کیا جا سکتا ہے۔ |
فَإِنْ أَصَابَهُۥ خَيْـرٌ ٱطْمَأَنَّ بِهِۦ |
اس سوچ کے تحت اگر اسے خوشگواریاں حاصل ہو گئیں تو وہ اس بندگی سے مطمئن ہو گیا۔ Root: ط م ن |
وَإِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ ٱنقَلَبَ عَلَـىٰ وَجْهِهِۦ |
اور اگر ہیجان و اضطراب پیدا کرنےوالی صورتحال اس کی اصلیت ظاہر کرنے کے لئے اس پر مسلط ہو گئی تووہ دوسری طرف پلٹ گیا،اپنے پہلے زاویہ نگاہ پر نہ رہتے ہوئے۔ |
خَسِـرَ ٱلدُّنْيَا وَٱلۡأَخِـرَةَۚ |
اس شخص نے خود دنیا اور اخرت میں اپنا خسارہ کر لیا ہے۔ |
ذَٟلِكَ هُوَ ٱلْخُسْـرَانُ ٱلْمُبِيـنُ ١١ |
دھیان رہے،یہ ہے وہ جو انتہائی واضح دکھائی دینے والا خسارے کا دائمی احساس ہو گا۔ |
يَدْعُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَضُـرُّهُۥ وَمَا لَا يَنفَعُهُۥ |
وہ اس صورتحال میں اللہ تعالیٰ کے سوائے اسے پکارتا ہے جو نہ اسے کوئی ضرر پہنچاتا ہے اور نہ اسےکوئی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ |
ذَٟلِكَ هُوَ ٱلضَّلَٟلُ ٱلْبَعِيدُ ١٢ |
یہ ہے جو در حقیقت انحراف اور کج روی کی منتہا پر پہنچنا ہے۔ |
يَدْعُو لَمَنْ ضَرُّهُۥٓ أَقْرَبُ مِن نَّفْعِهِۦ |
وہ درحقیقت شیطان کو بلاتا ہے ؛وہ جس کا ضرر اس کے نفع دینے کی نسبت زیادہ قریب ہے۔ |
لَبِئْسَ ٱلْمَوْلَـىٰ وَلَبِئْسَ ٱلْعَشِيـرُ ١٣ |
اس حقیقت سے متنبہ رہو؛یقیناً کیا بدترین انتخاب ہے وہ (شیطان)بطور کارساز اور حمائتی اور کیا ہی برا ہے وہ معاشرتی مصاحب۔ Root: ع ش ر |
إِنَّ ٱللَّهَ يُدْخِلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو داخل کریں گے جو صدق قلب سے رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لائے اورانہوں نے اعمالِ صالح کئے۔ |
جَنَّٟتٛ تَجْـرِى مِن تَحْتِـهَا ٱلۡأَنْـهَٟرُ |
ایسے باغات میں جن کے پائیں نہریں بہتی ہیں۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ ١٤ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ جو ارادہ کرتے ہیں اس کوانجام دیتے ہیں۔ |
مَن كَانَ يَظُنُّ أَن لَّن يَنصُرَهُ ٱللَّهُ فِـى ٱلدُّنْيَا وَٱلۡءَاخِـرَةِ |
(رسول کریم سے جلن و عناد میں مضطرب لوگوں کو ایک مشورہ دیتے ہیں)۔اگر کوئی شخص اس گمان میں مبتلا ہے کہ اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں ان(رسول کریمﷺ)کی مدد نہ کریں۔ |
فَلْيَـمْدُدْ بِسَبَبٍٛ إِلَـى ٱلسَّمَآءِ ثُـمَّ لْيَقْطَعْ فَلْيَنظُرْ هَلْ يُذْهِبَـنَّ كَيْدُهُۥ مَا يَغِيظُ ١٥ |
تو وہ ایک رسی کو آسمان کی جانب دراز کرے۔بعد ازاں اس پر چڑھ کر راستہ عبور کر لے۔پھر وہاں پہنچ کر دیکھے کہ کیا اس کی اس فزیکل ٹیکنیک نے اس کو دور کر دیا جو اسے غصے میں رکھتا ہے۔ |
وَكَذَٟلِكَ أَنزَلْنَٟهُ
ءَايَٟتِ |
اور لوگوں کے لئے اسی مقصد سے ہم جناب نے اسے (قرءان مجید کو)مجتمع انداز میں پہنچایا ہے۔اور ہم جناب نے تنزیل کے انداز میں آیات نازل کی ہیں واضح اور متمیز کر دینے والی۔ |
وَأَنَّ ٱللَّهَ يَـهْدِى مَن يُرِيدُ ١٦ |
اور یہ کہ اللہ تعالیٰ اسے منزل پر پہنچانے والے راستے کی ہدایت دیتے ہیں جو اس کی آرزو کرتا ہے۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ |
لوگوں کے نتیجہ کے متعلق حقیقت جان لو: وہ لوگ جواللہ تعالیٰ کے رسول(کریمﷺ)اور قرء ان مجید پر دل کی شاد سے ایمان لائے ہیں۔ |
وَٱلَّذِينَ هَادُوا۟ وَٱلصَّٟبِـِٔيـنَ وَٱلنَّصَٟرَىٰ وَٱلْمَجُوسَ وَٱلَّذِينَ أَشْرَكُوٓا۟ |
اور وہ جنہوں نے یہود کی شناخت کو اختیار کر لیا تھا،اور وہ جو صابئین تھے اور وہ جو اپنے آپ کو نصاریٰ کہلوانے لگے تھے;اور وہ لوگ جنہوں نے شرک(اشتراکیت کے فلسفہ کے زیر اثر بت پرستی) کیا تھا۔ Root: ھ و د |
إِنَّ ٱللَّهَ يَفْصِلُ بَيْنَـهُـمْ يَوْمَ ٱلْقِيٟمَةِۚ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ یوم قیامت ان کے مابین فیصلہ کر کے الگ الگ کر دیں گے۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ عَلَـىٰ كُلِّ شَـىْءٛ شَهِيدٌ ١٧ |
خبردار رہو؛ یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک ایک شئے/معاملے پر ہمیشہ مشاہدہ فرما رہے ہیں۔ |
أَ لَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يَسْجُدُ لَهُۥ مَن فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَمَن فِـى ٱلۡأَرْضِ |
کیا آپ (ﷺ)نے تصور میں یہ نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ ہیں جن کے لئےجو کوئی آسمانوں میں ذی حیات موجود ہے اور جو کوئی زمین میں ذ ی حیات موجود ہے دل کی شاد سے سربسجود ہوتا ہے اورنظام کی مجبوری اور ناگواری جبر کے زیر اثر سرنگوں ہو گا۔ Root: س ج د |
وَٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ وَٱلنُّجُومُ |
اور سورج اور چاند اور ستارے ان جناب کے لئے مطیع سجدہ ریز رہتے ہیں۔ |
وَٱلْجِبَالُ وَٱلشَّجَرُ وَٱلدَّوَآبُّ |
اور تمام پہاڑ اور تمام درخت اور تمام جانور ان جناب کے لئے مطیع سجدہ ریز رہتے ہیں۔ |
وَكَثِيـرٚ مِّنَ ٱلنَّاسِ |
اور انسانوں میں سے بھی ایک کثیر تعداد ان جناب کے حضور سجدہ ریز ہوتی ہے۔ |
وَكَثِيـرٌ حَقَّ عَلَيْهِ ٱلْعَذَابُ |
اور جبکہ ان (انسانوں)کی کثیر تعداد پر منفرد عذاب مستوجب ہو گیا ہے۔ |
وَمَن يُـهِنِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِن مُّكْرِمٍۚ |
متنبہ رہو؛اگر اللہ تعالیٰ کسی شخص کومحقَّر قرار دے دیں تو چونکہ وہ فیصلہ مبنی بر حقیقت ہوتا ہے اس لئے باعث تکریم بنانے والوں میں قطعی کوئی بھی اس کے لئے تحقیر سے مبرا کرنے والا ہے۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ يَفْعَلُ مَا يَشَآءُ۩ ١٨ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر وہ فعل کر گزرتے ہیں جس کا ارادہ اور فیصلہ فرماتے ہیں۔ |
هَـٰذَانِ خَصْمَانِ ٱخْتَصَمُوا۟ فِـى رَبِّـهِـمْ |
(دنیاوی شناختوں سے قطع نظر انجام کے حوالے سے)یہ باہم متضاد نظریات رکھنے والے دو متفرق گروہ ہیں۔اپنے رب کے بارے انہوں نے اختلاف کیا۔ Root: خ ص م |
فَٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ قُطِّعَتْ لَـهُـمْ ثِيَابٚ مِّن نَّارٛ |
اس کا انجام یہ ہے کہ جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے رسول اورکتاب اللہ کا انکار کیا۔ان کے لئے لباس وہ ہے جیسے اسے آگ کے تھان سے قطع کر کے تیار کیا گیا ہو۔ Root: ق ط ع |
يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُءُوسِهِـمُ ٱلْحَـمِيـمُ ١٩ |
تپش سے نجات کے لئے پانی برسانے کی ان کی خواہش پر ان کے سروں کے اوپر مقام سے گرم پانی کو برسایا جائے گا۔ |
يُصْهَرُ بِهِۦ مَا فِـى بُطُونِـهِـمْ وَٱلْجُلُودُ ٢٠ |
اس پانی کے ذریعے اس کو جو ان کے بطون میں ہے جلن میں مبتلا کیا جائے گا اور جلدوں کا جھلسائے گا۔ |
وَلَـهُـم مَّقَٟمِعُ مِنْ حَدِيدٛ ٢١ |
اور لوہے سے بنے خمدار کڑے انہیں گرفتار کرکے پابند زندان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ Root: ق م ع |
كُلَّمَآ أَرَادُوٓا۟ أَن يَخْرُجُوا۟ مِنْـهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا۟ فِيـهَا |
|
وَذُوقُوا۟ عَذَابَ ٱلْحَرِيقِ ٢٢ |
اور انہیں دروغہ کہیں گے’’تم لوگ بھگتو اس عذاب کو جو ریگ مال کی طرح جلد جھلسائے گا‘‘۔ Root: ذ و ق |
إِنَّ ٱللَّهَ يُدْخِلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو داخل کریں گے جو صدق قلب سے رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لائے اورانہوں نے اعمالِ صالح کئے۔ |
جَنَّٟتٛ تَجْـرِى مِن تَحْتِـهَا ٱلۡأَنْـهَٟرُ |
ایسے باغات میں جن کے پائیں نہریں بہتی ہیں۔ |
يُحَلَّوْنَ فِيـهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٛ وَلُؤْلُؤٙاۖ |
انہیں ان میں رہائش کے دوران سونے میں سے خالص حالت میں تیار کردہ اور موتیوں سے مزین کنگن پہنائے جائیں گے۔ |
وَلِبَاسُهُـمْ فِيـهَا حَرِيرٚ ٢٣ |
اور ان میں رہتے ہوئے ان کا لباس ریشم کا بنا ہو گا۔ Root: ل ب س |
وَهُدُوٓا۟ إِلَـى ٱلطَّيِّبِ مِنَ ٱلْقَوْلِ |
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں بیان حقیقت ( قرءان مجید )میں بیان کردہ پاکیزہ اور بہترین ثمر دینے والے طرز عمل کی ہدایت سے نوازا گیا تھا۔ |
وَهُدُوٓا۟ إِلَـىٰ صِرَٟطِ ٱلْحَـمِيدِ ٢٤ |
اور انہیں اس راستے کی جانب ہدایت سے نواز کر گامزن کر دیا تھا جو ان جناب کا متعین کردہ ہے جن کے لئے مطلق شرف و کبریائی کا بیان ِحمد ہے۔ Root: ص ر ط |
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ |
ان لوگوں کے متعلق حقیقت جان لو جنہوں نے رسول کریم اور قرءان مجیدکو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے سے روکتے اورمنحرف کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ |
وَٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ ٱلَّذِى جَعَلْنَٟهُ لِلنَّاسِ
سَوَآءً ٱلْعَٟكِفُ فِيهِ وَٱلْبَادِ |
اور اس مسجد الحرام سے روکتے ہیں جسے ہم جناب نے یکساں طور پر وہاں کے رہنے والوں اور باہر سے آنے والوں کے لئے حرم قرار دیا ہے۔ Root: ع ك ف |
وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَاد |
اور جو کوئی اس(مسجد الحرام)میں حقیقت کے منافی باطل طرز عمل اختیار کرتے ہوئے غلط روش اپنانے کا ارادہ کرتا ہے تو ہم جناب اسے دردناک عذاب میں مبتلا کریں گے۔ Root: ذ و ق |
وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَٟهِيـمَ مَكَانَ ٱلْبَيْتِ |
جزیرہ عرب میں تاریخ جان لو۔جب ہم جناب نے اپنے گھر کی تعمیر کےلئے ابراہیم(علیہ السلام)کے لئے قطع زمین(پلاٹ)متعین کر دیا تھا۔ |
أَن لَّا تُشْـرِكْ بِـى شَيْــٔٙا |
یہ واضح کرتے ہوئے کہ آپ قطعی کچھ اور کو میرے ساتھ ملصق نہ کریں۔ |
وَطَهِّرْ بَيْتِـىَ لِلطَّـآئِفِيـنَ |
اور آپ میرے گھر کو(تعمیر ہو جانے پر)طواف کرنے والوں کے لئے صاف ستھرا رکھیں۔ |
وَٱلْقَآئِمِيـنَ وَٱلرُّكَّعِ ٱلسُّجُودِ ٌ٢٦ |
اور ان کے لئے جووہاں ٹھہریں گے اوررکوع و سجود کرنے والوں کے لئے۔ Root: ر ك ع |
وَأَذِّن فِـى ٱلنَّاسِ بِٱلْحَجِّ |
اور آپ لوگوں کے لئے اعلان کر دیں کہ اس کی جانب رجوع (حج)کرنے کا ارادہ اور تیاری کریں۔ Root: ح ج ج |
يَأْتُوكَ رِجَالٙا وَعَلَـىٰ كُلِّ ضَامِرٛ يَأْتِيـنَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَميِقٛ ٌ٢٧ |
آپ کے پاس قرب و جوار سے وہ پاپیادہ چلے آئیں گے اورہر طرح کی سرعت رفتار سواری پر سوار ہو کر۔وہ سواریاں تمام دوردراز علاقوں سے کشادہ راستے پر چلتے ہوئے پہنچیں گی۔ Root: ف ج ج |
لِّيَشْهَدُوا۟ مَنَٟفِعَ لَـهُـمْ |
تاکہ وہ ان فوائد کا مشاہدہ کر لیں جوان کے لئے اس اجتماع میں ہیں۔ |
وَيَذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّهِ فِـىٓ أَيَّامٛ مَّعْلُومَٟتٍٛ عَلَـىٰ مَا رَزَقَهُـم مِّنۢ بَـهِيمَةِ ٱلۡأَنْعَٟمِ |
اور تاکہ مشہور و معلوم ہو جانے والے دنوں میں فربہ جسم اور وافر دودھ دینے والے ایسے چارہ خور چوپایوں کو اللہ تعالیٰ کے نام پر ذبح کریں جو انہوں نے انہیں بطور رزق عنایت فرمایا ہے۔ |
فَكُلُوا۟ مِنْـهَا وَأَطْعِمُوا۟ ٱلْبَآئِسَ ٱلْفَقِيـرَ ٌ٢٨ |
ذبح کر لینے پر ان میں سے خود کھاؤ اوربدحال اورنادار کو پکا کر کھلاؤ۔ |
ثُـمَّ لْيَقْضُوا۟ تَفَثَـهُـمْ |
بعض ازاں(قربانی سے فارغ ہو کر)وہ اپنے میل کچیل اور بال کٹوا یا تراش لیں(بحکم البقرۃ۔196)۔ |
وَلْيُوفُوا۟ نُذُورَهُـمْ |
اور تاکہ اپنی مانی ہوئی منتوں کو پورا کر کے بری الذمہ ہوں۔ Root: و ف ى |
وَلْيَطَّوَّفُوا۟ بِٱلْبَيْتِ ٱلْعَتِيقِ ٌ٢٩ |
اور ہمیشہ کے لئے شرف و عظمت کا قرار پائے اللہ تعالیٰ کے گھر کا ازخود خلوص و ادب سے طواف (بیضوی مدار میں چلنا)کریں۔ Root: ط و ف |
ذَٟلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ حُرُمَٟتِ ٱللَّهِ فَهُوَ خَيْـرٚ لَّهُۥ عِندَ
رَبِّهِۦ |
یہ حج کا طریقہ کار ہے۔اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کی تقدیس دی ہوئی علامتوں کی حرمت کا پاس کرتا ہے تو ایسا کرنا اس شخص کے لئے اس کے رب کی جانب سے موجب خیر بنا دیا جاتا ہے۔ |
وَأُحِلَّتْ لَـكُـمُ ٱلۡأَنْعَٟمُ |
وافر دودھ دینے والے چارہ خور چوپائے تم لوگوں کے لئے حلال قرار دئیے گئے ہیں۔ |
إِلَّا مَا يُتْلَـىٰ عَلَيْكُـمْ |
سوائے ان کے جو تم پر واضح کئے جائیں گے۔ |
فَٱجْتَنِبُوا۟ ٱلـرِّجْسَ مِنَ ٱلۡأَوْثَـٟنِ |
چونکہ عالمی یکجہتی کے سماجی تعلق کو استوار کرنے کے لیے علامت(بیت اللہ/کعبہ)لوگوں کے لئے مقرر کر دی گئی ا ہے (ءال عمران۔96)اس لئے تم لوگوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ ساکت و جامد بتوں سے ابھرکر لتھڑ جانے والی آلودگی سے ہر حال میں اجتناب کرو کیونکہ یہ عقل و فہم کو دھندلانے اور معذور کرنے کا باعث ہے۔ |
وَٱجْتَنِبُوا۟ قَوْلَ ٱلزُّورِ ٌ٣٠ |
اور تم لوگوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ من گھڑت صداقت سے بعید ٹیڑھے قول کو سننے اور ماننے سے ہر حال میں اجتناب کرو۔(یہ ابہام،اضطراب،ذہنی انتشار کا باعث ہے۔یونسؐ۔100) |
حُنَفَآءَ لِلَّهِ غَيْـرَ مُشْـرِكِيـنَ بِهِۦ |
اس حال میں کہ ا للہ تعالیٰ کی بندگی اُن کےمتعین کردہ آئین اور ضابطہ حیات/دین (اسلام)کے ساتھ مخلصانہ یکسوئی سے وابستہ رہتے ہوئے کریں۔ان لوگوں کے طرز فکر و عمل سے الگ جو ان جناب کے ساتھ فلسفہ اشتراک کے پیروکار ہیں۔ Root: ح ن ف |
وَمَن يُشْـرِكْ بِٱللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ ٱلسَّمَآءِ |
متنبہ رہو؛جو کوئی اللہ تعالیٰ سے اشتراک معبودان کے فلسفے کا پیروکار بنے گا تو اس کا حال فقط ایسا ہو جائے گا جیسے آسمان کی بلندیوں سے گر گیا ہو۔ Root: خ ر ر |
فَتَخْطَفُهُ ٱلطَّيْـرُ |
چونکہ وہ بے سہارا حالت میں ہے اس لئے چاہے تو پرندے اسے نوچ ڈالیں۔ |
أَوْ تَـهْوِى بِهِ ٱلـرِّيحُ فِـى مَكَانٛ سَحِيقٛ ٌ٣١ |
اور چاہے ہواکے تھپیڑے اس ساتھ لے کر کہیں دوردراز کے مقام پر پٹک دے۔ Root: ر و ح |
ذَٟلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَٟٓئِرَ ٱللَّهِ |
فلسفہ توحید پر کاربند رہنا ہی باعث عروج ہے اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کی تقدیس دی ہوئی علامتوں کی عظمت و حرمت کا پاس کرتا ہے: |
فَإِنَّـهَا مِن تَقْوَى ٱلْقُلُوبِ ٌ٣٢ |
تو یقیناً ایک علامتی اظہار ہے جو قلوب میں موجزن محتاط رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پناہ کے حصول کے جذبہ سے ابھرتا ہے۔ Root: و ق ى |
لَـكُـمْ فِيـهَا مَنَٟفِعُ إِلَـىٰٓ أَجَلٛ مُّسَمّٙى |
مختلف فوائد کا حصول تم لوگوں کے لئے اختتام کے حوالے سے متعین مدت تک ان(وافر دودھ دینے والے مویشی)میں موجود رہے گا۔ Root: ء ج ل |
ثُـمَّ مَحِلُّهَآ إِلَـىٰ ٱلْبَيْتِ ٱلْعَتِيقِ ٌ٣٣ |
بعد ازاں ان کا ٹھکانہ شرف و عظمت کا قرار پائے اللہ تعالیٰ کے گھر کی جانب ہے۔ |
وَلِـكُلِّ أُمَّةٛ جَعَلْنَا مَنسَكٙا لِّيَذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّهِ عَلَـىٰ مَا رَزَقَهُـم مِّنۢ بَـهِيمَةِ ٱلۡأَنْعَٟمِۗ |
مطلع رہو؛ہم جناب نے ہر ایک امت کے لئے اللہ تعالیٰ کے اسم ذات کاذکر کرنے کو ان جانوروں کو حلال کرنے کا طریقہ کار مقرر کیا ہے جومضبوط و ٹھوس جسم والے اور وافر دودھ دینے والےایسےچارہ خور مویشی ہیں جن کی آواز میں ابہام ہوتا ہے جو ان جناب نے انہیں بطور رزق عنایت فرمائے ہیں۔ Root: ن س ك |
فَإِلَـٰهُكُـمْ إِلَـٰهٚ وَٟحِدٚ |
تمام کے لئے ایک فرمان کو یاد رکھو کہ تم لوگوں کے معبود فقط معبود مطلق ہیں۔ |
فَلَهُۥٓ أَسْلِمُوا۟ |
اس لئے تم لوگ ان جناب کے لئے سر تسلیم خم کر کے فرمانبردار بنو۔ |
وَبَشِّـرِ ٱلْمُخْبِتِيـنَ ٣٤ |
اورآپ(ﷺ)عاجزی اور انکساری کے پیکروں کو بہترین صلہ کی خوشخبری اور ضمانت دیں۔ Root: خ ب ت |
ٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ ٱللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُـهُـمْْ |
(مُخبِتِینَ وہ لوگ ہیں)جن کے دل دھڑک ,سہم ,دہل جاتے ہیں جب ا للہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ Root: و ج ل |
وَٱلصَّٟبـِـرِينَ عَلَـىٰ مَآ أَصَابَـهُـمْ |
اور ضبط و تحمل سے برداشت کرتے پائے اسقلال ہر رہنے والے ہیں ہر اس موقعہ پر جب انہیں ناگفتہ بہ صورتحال کا سامنا ہوتا ہے۔ |
وَٱلْمُقِيـمِى ٱلصَّلَوٰةِ |
اور حالات سے قطع نظر ستقلال و استقامت اورمنظم طریقے سے صلوٰۃ کی ادا ئیگی مقررہ اوقات پر کرتے رہنے والے ہیں۔ |
وَمِمَّا رَزَقْنَٟـهُـمْ يُنفِقُونَ ٣٥ |
اور ہمارے دئیے ہوئے رزق/مال و دولت میں سے دوسروں کی فلاح و بہوبود پرخرچ کرتے رہتے ہیں[ا للہ تعالیٰ کی خوشنودی اور توجہ پانے کیلئے] |
وَٱلْبُدْنَ جَعَلْنَٟهَا لَـكُـم مِّن شَعَٟٓئِرِ ٱللَّهِ |
اوران قربانی کے اونٹوں کے بارے جان لو جنہیں لوگ شوق سے فربہ بدن بناتے ہیں؛ہم جناب نے انہیں تم لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی جانب سے تقدس دیئے گئے شعائر (مقدس علامت)میں سے قرار دیا ہے۔ |
لَـكُـمْ فِيـهَا خَيْـرٚۖ |
بہتر صلہ شوق و ذوق سے انہیں پالنے اور قربان کرنے میں تم لوگوں کے لئے وقف ہے۔ |
فَٱذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّهِ عَلَيْـهَا صَوَآفَّ |
بہتر صلہ کا یقین رکھتے ہوئے ان پراللہ تعالیٰ کے اسم ذات کاذکر کرو جب قطار میں کھڑے ہوئے انہیں ذبحہ کرو۔ |
فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُـهَا فَكُلُوا۟ مِنْـهَا وَأَطْعِمُوا۟
ٱلْقَانِعَ وَٱلْمُعْتَـرَّ |
ذبح کر دینے پر جب ان کے پہلو زمین پر گر جائیں توگوشت تیار ہو جانے پر اس میں سے خود بھی کھاؤ،اور ضرورت مند اور بااصرار مانگنے والے کو بھی کھلاؤ۔ |
كَذَٟلِكَ سَخَّرْنَٟهَا لَـكُـمْ لَعَلَّـكُـمْ تَشْكُـرُونَ ٌ٣٦ |
اس انداز میں ہم جناب نے انہیں(اونٹ)تمہارے لئے قابل تسخیر کیا ہے۔تاکہ امکان ہو کہ تم لوگ شکرگزاری کرو۔(یاد رہےشکر گزاری شیطان کو پشیمان کرتی ہے) Root: س خ ر |
لَن يَنَالَ ٱللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَآؤُهَا وَلَـٰكِن يَنَالُهُ
ٱلتَّقْوَىٰ مِنكُـمْ |
اللہ تعالیٰ کوان کا نہ گوشت اور نہ خون پہنچتا ہے لیکن تم لوگوں میں ایسا کرنے والوں کا محتاط رہتے ہوئے طلبگار پناہ ہونے کا جذبہ ان جناب تک پہنچتا ہے۔ |
كَذَٟلِكَ سَخَّرَهَا لَـكُـمْ لِتُكَـبِّـرُوا۟ ٱللَّهَ عَلَـىٰ مَا
هَدَىٰكُـمْ |
اس انداز میں ان جناب نے انہیں(اونٹ)تمہارے لئے قابل تسخیر کیا ہے تاکہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کی کبریائی کو بیان کرو اس پر جس نے تمہیں ہدایت سے نوازا ہے(قرءان مجید)۔ Root: س خ ر |
وَبَشِّـرِ ٱلْمُحْسِنِيـنَ ٌ٣٧ |
اورآپ(ﷺ)حسن کردار کے لوگوں کو بہترین صلہ کی خوشخبری اور ضمانت دیں۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ يُدَٟفِعُ عَنِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ صدق قلب سے ایمان لانے والوں سے ناگوار،نازیبا،لغو باتوں اور رجحانات کو دور کرتے رہتے ہیں۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٛ كَفُورٍٛ ٣٨ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو قابل قدر اور پسند کرنے کے لائق نہیں گردانتے جواعتماد شکنی کرنے والے ناشکرے ہیں ۔ Root: خ و ن |
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَـٟتَلُونَ بِأَنَّـهُـمْ ظُلِمُوا۟ |
ان لوگوں کے لئے عام اجازت دے دی گئی ہے جن کے خلاف جنگ مسلط کی گئی کہ بزور شمشیر انہیں مغلوب کریں۔یہ اجازت اس لئے ہے کہ ان مؤمنوں کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ Root: ق ت ل |
وَإِنَّ ٱللَّهَ عَلَـىٰ نَصْرِهِـمْ لَقَدِيرٌ ٣٩ |
کافر متنبہ رہیں۔یقیناً اللہ تعالیٰ مطلق قادر ہیں ان(مؤمنین)کی مدد کرنے پر۔ |
ٱلَّذِينَ أُخْرِجُوا۟ مِن دِيَٟرِهِـم بِغَيْـرِ
حَقٍّ إِلَّآ أَن
يَقُولُوا۟ رَبُّنَا ٱللَّهُ |
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے شہر سے خارج ہونا پڑا بغیر حقیقت پر مبنی وجہ کے۔اور وجہ کوئی نہیں تھی سوائے ان کے یہ کہنے کہ"ہمارے مطلق رب اللہ تعالیٰ ہیں"۔ |
وَلَوْلَا دَفْعُ ٱللَّهِ ٱلنَّاسَ بَعْضَهُـم بِبَعْضٛ |
جان لو؛اگر اللہ تعالیٰ موقع محل اور مناسب وقت پرلوگوں کو منظر سے نہ ہٹاتے،ان میں سے بعض کو بعض دوسروں کے ذریعے،تو : Root: د ف ع |
لَّـهُدِّمَتْ صَوَٟمِعُ وَبِيَعٚ وَصَلَوَٟتٚ وَمَسَٟجِدُ يُذْكَرُ
فِيـهَا ٱسمُ ٱللَّهِ كَثِيـرٙا |
خانقاہیں اور گرجاگھر اور کلیسے اور مسجدوں کو مسمار کر دیا گیا ہوتا،ان میں اللہ تعالیٰ کے نام کا ذکر کیا جاتا ہے، بکثرت۔ |
وَلَيَنصُرَنَّ ٱللَّهُ مَن يَنصُرُهُۥ |
یقین رکھو؛ اللہ تعالیٰ ضرور اس کی مدد کریں گے جو ان جناب کی مدد کرتا ہے (حقیقت بیان کر کے)۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِىٌّ عَزِيزٌ ٤٠ |
اوریہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام قوت کے مطلق مالک اور مکمل طور پر ہر لمحہ ہر مقام پر مطلق غالب ہیں۔ |
ٱلَّذِينَ إِن مَّكَّنَّٟهُـمْ فِـى ٱلۡأَرْضِ |
یہ ایمان والے وہ ہیں کہ اگر ہم جناب نے انہیں زمین میں مستحکم اقتدار عنایت فرما دیا: Root: م ك ن |
أَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُا۟ ٱلزَّكَوٰةَ |
استقلال و استقامت ، منظم طریقے سے صلوٰۃ کی مقررہ اوقات پر ادائیگی کا پابند رکھیں گے۔اور معاشرے کے نظم و نسق اور معاشی اٹھان کے لئے مالی ذمہ داری(زکوٰۃ)کی ادائیگی کریں گے۔ Root: ز ك و |
وَأَمَرُوا۟ بِٱلْمَعْـرُوفِ وَنَـهَوْا۟ عَنِ ٱلْمُنكَرِ |
وہ لوگوں کوعقل و دانائی کے پیمانے پر معروف باتوں کی پیروی کاحکم دیں گےاور ہر اس بات سے انہیں ممانعت کا حکم دیں گے جسے نامنظور،قابل گرفت،برائی کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ Root: ن ك ر |
وَلِلَّهِ عَٟقِبَةُ ٱلۡأُمُورِ ٤١ |
متنبہ رہو؛تمام امور کے انجام کو متعین اور فیصلہ کرنا اللہ تعالیٰ کی مطلق صوابدید پر منحصر ہے۔ |
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَـهُـمْ قَوْمُ نُوحٛ وَعَادٚ وَثَمُودُ ٤٢ |
آپ تاریخ جان لیں کہ پریشان نہ ہوں؛اگر یہ عمائدین مشرکین آپ(ﷺ)کوبرسر عام جھٹلا رہے ہیں تو اس روش میں کوئی نئی بات نہیں کیونکہ ان سے قبل نوح (علیہ السلام)کی قوم کے عمائدین،اور عاد اور ثمود کی جانب مبعوث فرمائے گئے رسولوں کا انکار کرتے ہوئے ان کے بیان کردہ کو بھی بر سر عام جھٹلا دیا تھا۔ |
وَقَوْمُ إِبْرَٟهِيـمَ وَقَوْمُ لُوطٛ ٤٣ |
اور یہ رسول کو ماننے سے انکار اور ان کے پیغام کو جھٹلانے کا طرز عمل ابراہیم(علیہ السلام)اور لوط(علیہ السلام)کی قوم کے اکابرین نے بھی اپنایا۔ |
وَأَصْحَـٟـبُ مَدْيَنَ |
اور یہی طرز عمل تھا قوم مدین کے سرداروں کا۔ |
وَكُذِّبَ مُوسَـىٰ |
اور موسیٰ(علیہ السلام)کو بھی برسر عام جھٹلایا گیا تھا۔ |
فَأمْلَيْتُ لِلْـكَـٟفِرِينَ ثُـمَّ أَخَذْتُـهُـمْ |
چونکہ یہ طے شدہ اصول ہے اس لئے اے رسول کریم میں نے ان لوگوں کے سوچنے سمجھنے کے لئے مہلت کا وقفہ دیا جنہوں نے رسول کو ماننے سے انکار کر دیا تھا؛، بعد ازاں مہلت کا وقت ختم ہونے تک ان کے ہٹ دھرم رہتے ہوئے میں نے انہیں گرفت میں لے لیا۔ |
فَكَـيْفَ كَانَ نَكِيـرِ ٤٤ |
چونکہ مہلت کا وقت ختم ہونے پر جو ان کا انجام ہوا تھا وہ بیان کر دیا گیا ہے اس لئے غور کرو کہ میرے پیغام کے انکار کا کیا نتیجہ نکلا تھا۔ Root: ن ك ر |
فَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍٛ أَهْلَـكْنَٟهَا وَهِىَ ظَالِمَةٚ |
جان لیں؛یہ مہلت دینا کوئی نئی بات نہیں، کئی بستیاں تھیں جنہیں ہم جناب نے اختتام مہلت پر نیست و نابود کر دیا تھا جب مہلت دئیے جانے کےباوجود مسلسل حقیقت کے منافی باطل طرز فکر و عمل پر گامزن تھیں۔ |
فَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلَـىٰ عُـرُوشِهَا |
چونکہ گرفت سخت اور مکمل تھی اس لئے وہ بعد عذاب ویران اور اجاڑ بےآباد حالت میں تھی۔ |
وَبِئْرٛ مُّعَطَّلَةٛ وَقَصْرٛ مَّشِيدٍٛ ٤٥ |
اور لاوارث کر دئیے گئے کنوؤں اور مظبوط محلوں پر اجاڑ و ویران پڑی تھی۔ |
أَفَلَمْ يَسِيـرُوا۟ فِـى ٱلۡأَرْضِ |
کیا ان انکار کرنے والوں کا رویہ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے دنیا کے مختلف علاقوں میں سیر نہیں کی۔ Root: س ى ر |
فَتَكُونَ لَـهُـمْ قُلُوبٚ يَعْقِلُونَ بِـهَآ |
اگر انہوں نے حصول علم کے لئے دنیا کے مقامات کی سیر کی ہوتی توان کے قلوب ان کو جذباتیت کے بھنور سے نکالنے کے لئے ایسے ہو جاتے جن سے وہ حقیقت اور باطل میں تمیز کے لئے عقل کا کام لے سکتے۔ |
أَوْ ءَاذَانٚ يَسْمَعُونَ بِـهَاۖ |
یا کان ایسے ہو جاتے جن سے وہ سماعت کا کام لے سکتے۔ |
فَإِنَّـهَا لَا تَعْمَى ٱلۡأَبْصَٟرُ وَلَـٰكِن تَعْمَى ٱلْقُلُوبُ ٱلَّتِـى فِـى ٱلصُّدُورِ ٤٦ |
چونکہ وہ قلوب پرغلاف ڈالے رکھتے ہیں اس لیے یہ حقیقت عیاں ہے کہ یہ بصارتیں نہیں جو اندھی ہو جاتی ہیں بلکہ یہ قلوب ہیں جو نگاہ بصیرت سے اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ذہن کے طورموجود ہیں۔ Root: ع م ى |
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلْعَذَابِ |
ان کی مکارانہ بلاغت پر غور کریں؛وہ منکر عمائدین لوگوں میں عذاب سے دوچار کرنے کے لئے آپ سے عجلت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ Root: ع ج ل |
وَلَن يُخْلِفَ ٱللَّهُ وَعْدَهُۥ |
(آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں :"انتظار کرو ،ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں) اور متنبہ رہوکہ اللہ تعالیٰ کبھی اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔ |
وَإِنَّ يَوْمٙا عِندَ رَبِّكَ كَأَ لْفِ سَنَةٛ مِّمَّا تَعُدُّونَ ٤٧ |
وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍٛ أَمْلَيْتُ لَـهَا وَهِىَ ظَالِمَةٚ |
جان لیں؛یہ مہلت دینا کوئی نئی بات نہیں، کئی بستیاں تھیں جنہیں میں نے ایک متعین مدت کے لئے مہلت دی تھی با وجود اس کے کہ وہ مسلسل حقیقت کے منافی باطل طرز فکر و عمل پر گامزن تھیں۔ Root: م ل و |
ثُـمَّ أَخَذْتُـهَا |
بعد ازاں مہلت کا وقت ختم ہونے پر میں نےان کے بدستور اپنی باطل روش پر بضد رہنے کے جرم کی پاداش میں گرفت میں لے لیا۔ |
وَإِلَـىَّ ٱلْمَصِيـرُ٤٨ |
متنبہ رہو؛یہ نظریہ کہ تمام امور کو منطقی انجام کے فیصلے کے لئے میری جانب پلٹایا جاتا ہے حقیقت ہے۔ Root: ص ى ر |
قُلْ يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلنَّاسُ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں!اے لوگو!دھیان سے سنو۔ |
إِنَّمَآ أَنَا۟ لَـكُـمْ نَذِيرٚ مُّبِيـنٚ ٤٩ |
اوریہ حقیقت ہے کہ میری ذمہ داری اور کردار تم لوگوں کے لئےکفر و نافرمانیوں کے ناگفتہ بہ نتایج و عواقب سے متنبہ کرنے والے کی ہے ،انتہائی واضح،متبین،دو ٹوک انداز میں متنبہ کرنا"۔ |
فَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ |
قرءان مجید پہنچ جانے اور متنبہ کر دئیے جانے پر جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لائے اور انہوں نے صالح اعمال کئے ۔ |
لَـهُـم مَّغْفِـرَةٚ وَرِزْقٚ كَرِيـمٚ ٥٠ |
مغفرت اور اعلیٰ ترین نفیس رزق کی فراوانی کی بشارت ان کے لئے رسول کریم نے دے دی ہے۔ |
وَٱلَّذِينَ سَعَوْا۟ فِـىٓ ءَايَٟتِنَا مُعَٟجِزِينَ |
اور ان لوگوں کا انجام جان لو جنہوں نے ہمارے کلام پر مشتمل کتاب کے مندرجات (آیات)کے متعلق توانائی صرف کی اس حال میں کہ جب بھی موقع ملا دوسری باتوں سے انہیں پس پشت اور غیر اہم کرنے کے لئے کوشاں رہے۔ |
أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٟـبُ ٱلْجَحِـيـمِ ٥١ |
تو یہی ہیں وہ لوگ جو زندان جہنم میں رہنے والے ہوں گے۔ |
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٛ وَلَا نَبِىٍّٛ |
آپ(ﷺ)سے ابتداء کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ آپ ہی طرح ہم جناب نے آپ سے قبل کے زمان میں بھی رسولوں کی کثیر تعداد میں سے کسی ایک کو بھی ان کی قوم کی جانب نہیں بھیجا اور نہ اشرف اور محترم قرار دئیے بندوں (نبیوں) کی کثیر تعداد میں سے کسی ایک کو مبعوث فرمایا تھا: |
إِلَّآ إِذَا تَمَنَّىٰٓ |
سوائے اس وقت جب وہ ازخود مشہور ومعروف نظریاتی اشتیاق بن چکا تھا : |
أَلْقَى ٱلشَّيْطَٟنُ فِـىٓ أُمْنِيَّتِهِۦ |
جس کو شیطان صفت جن و انس نے ان (اللہ تعالیٰ) کی لوگوں میں اجاگر کی ہوئی خواہش و تمنامیں گڈ مڈ اورمخلوط کر کے رکھ دیا تھا۔ Root: م ن ى |
فَيَنسَخُ ٱللَّهُ مَا يُلْقِى ٱلشَّيْطَٟنُ |
اس طرح اس دور میں نبیّ کو رسالت کے فرائض دے کر اللہ تعالیٰ اس کو جو شیطان صفت جن و انس نے مشہور کیا تھا الگ کر دیتے تھے۔ Root: ن س خ |
ثُـمَّ يُحْكِـمُ ٱللَّهُ ءَايَٟتِهِۦ |
بعد ازاں اللہ تعالیٰ ان کے کلام پر مشتمل آیات کو مستحکم کر دیتے تھے۔ |
وَٱللَّهُ عَلِيـمٌ حَكِيـمٚ ٥٢ |
اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ حقیقت ہے کہ منبع علم ہیں،تمام نظام کے بدرجہ اتم انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے والےفرمانروا ہیں۔ |
لِّيَجْعَلَ مَا يُلْقِى ٱلشَّيْطَٟنُ فِتْنَةٙ لِّلَّذِينَ فِـى
قُلُوبِـهِـم مَّـرَضٚ وَٱلْقَـٟسِيَةِ قُلُوبُـهُـمْ |
(اللہ تعالیٰ نے ان شیطان صفت لوگوں کو ایسے کرنے دیا۔الانعام۔112)تاکہ وہ جناب اسے جو شیطان نے لوگوں میں پھیلایا تھاان لوگوں کے لئے سبب فتنہ بنا دے جنہوں نے اپنے قلوب میں ایک نفسیاتی بیماری کو پیدا کر لیا ہے اور وہ جن کے دل سخت ہٹ دھرم ہو چکے ہیں۔ |
وَإِنَّ ٱلظَّـٟلِمِيـنَ لَفِى شِقَاق |
۔۔جان لو،جو لوگ حقیقت کو مسخ کرتے اور بگاڑ کی روش پر گامزن ہیں وہ علیحدگی اور الگ شناخت کی شدید خواہش اورضد میں ہیں۔۔ Root: ش ق ق |
وَلِيَعْلَمَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْعِلْمَ أَنَّهُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ |
آیات کو مستحکم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ لوگ جنہیں علم دیا گیا ہے(تقابلی جائزے سے) یقینی علمی انداز میں جان لیں کہ یہ بیان حقیقت(قرءان مجید)ہے جوآسان فہم تدوین میں آپ(ﷺ) کے رب کی جانب سے ان کے لئے نازل کیا گیا ہے۔ |
فَيُؤْمِنُوا۟ بِهِۦ فَتُخْبِتَ لَهُۥ قُلُوبُـهُـمْْ |
اس طرح حقیقت جان لینے پر وہ اس(قرءان مجید)پر دل کی شاد سے ایمان لے آئیں اور ان کے قلوب اس کے لئے ادب و عقیدت سے پیروی کے جذبات سے لبریز ہو جائیں۔ Root: خ ب ت |
وَإِنَّ ٱللَّهَ لَـهَادِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِلَـىٰ صِرَٟطٛ مُّسْتَقِيـمٛ ٥٤ |
اور یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو منزل کی جانب رواں دواں رکھنے والے راستے کی جانب رہنمائی فرماتے ہیں جو رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لائے ہیں۔ |
وَلَا يَزَالُ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ فِـى مِرْيَةٛ مِّنْهُ |
اور ان کے متعلق جان لو جنہوں نے قرءان مجید کو اللہ تعالیٰ کا کلام ماننے سے انکار کیا ہے وہ اس کے متعلق متردد گومگو اکی کیفیت سے نکل نہیں سکیں گے۔ Root: ز ى ل |
حَتَّىٰ تَأْتِيَـهُـمُ ٱلسَّاعَةُ بَغْتَةً |
وہ اس کیفیت میں رہیں گے یہاں تک کہ متعین لمحہ ان کی زندگی میں ان تک اچانک پہنچ جائے؛ Root: س و ع |
أَوْ يَأْتِيَـهُـمْ عَذَابُ يَوْمٍٛ عَقِيـمٍٛ ٥٥ |
یاایک سخت اور اجاڑ دینے والے دن کا عذاب ان پر آن پڑے۔ Root: ع ق م |
ٱلْمُلْكُ يَوْمَئِذٛ لِّلَّهِ يَحْكُـمُ بَيْنَـهُـمْ |
اقتدار مطلق اللہ تعالیٰ کے لئے مختص ہو گا جس دن حیات نو دئیے جانے پر لوگوں کو مجتمع کر دیا گیا ہو گا۔ وہ جناب ان کے مابین فیصلہ فرما دیں گے۔ Root: م ل ك |
فَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ |
قرءان مجید پہنچ جانے اور متنبہ کر دئیے جانے پر جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لائے اور انہوں نے صالح اعمال کئے ۔ |
فِـى جَنَّٟتِ ٱلنَّعِيـمِ ٥٦ |
ان کی حیات آخر میں پُرمسرت و تعیش باغات میں رہائش کا انتظام ہے۔ |
وَٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٟتِنَا |
ذہن نشین کر لو کہ وہ لوگ جنہوں نے انکارکر دیا اور ہماری پہنچائی گئی آیتوں (کتاب کے مندرجات )کو لوگوں کے سامنے برملا جھٹلادیا |
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَـهُـمْ عَذَابٚ مُّهِيـنٚ ٥٧ |
تو ان کا انجام جان لو کہ یہ ہیں وہ لوگ ۔۔ ایک ذلت آمیز عذاب اُن کیلئے تیار اور منتظر ہے۔ Root: ھ و ن |
وَٱلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ فِـى سَبِيلِ ٱللَّهِ |
مطلع رہو؛ وہ لوگ جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے راستے پر گامزن رہنے کے لئے اپنے گھر بار سے ہجرت کی: Root: ھ ج ر |
ثُـمَّ قُتِلُوٓا۟ أَوْ مَاتُوا۟ |
بعد ازاں قتل کر دئیے گئے یا طبعی موت مر گئے: Root: ق ت ل |
لَيَرْزُقَنَّهُـمُ ٱللَّهُ رِزْقًا حَسَنٙاۚ |
یہ مطلق حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں رزق دیں گے،کمال کا نفیس رزق۔ |
وَإِنَّ ٱللَّهَ لَـهُوَ خَيْـرُ ٱلرَّٟزِقِيـنَ ٥٨ |
۔۔اور اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ وہ جناب ہیں جو بہترین رازق ہیں۔۔ |
لَيُدْخِلَنَّـهُـم مُّدْخَلٙا يَرْضَوْنَهُۥ |
مطلق حقیقت یہ بھی ہے کہ وہ جناب انہیں اس مقام رہائش میں داخل کریں گے جو انہیں مطمئن اور خوش کر دے گا۔ |
وَإِنَّ ٱللَّهَ لَعَلِيـمٌ حَلِيـمٚ ٥٩ |
اس حقیقت کےمعترف رہو ؛ اللہ تعالیٰ منبع علم ہیں،مکمل معلومات رکھتے ہیں،بدرجہ اتم بردبار،جذبات سے منزہ ہیں۔ Root: ح ل م |
ذَٟلِكَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِهِۦ |
ضرر رساں باہمی جھگڑوں کے متعلق بھی جان لو؛اگر کسی نے اس قدر ضرر پہنچا کربدلہ لے لیا جتنا ضرر اسے پہنچایا گیا تھا(تو معاملہ ختم ہو جانا چاہئے)۔ |
ثُـمَّ بُغِىَ عَلَيْهِ لَيَنصُرَنَّهُ ٱللَّهُۗ |
بعد ازاں اگراس بدلہ لینے والےپرمزید زیادتی کی گئی تو اللہ تعالیٰ یقیناً اس کی مدد کریں گے۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٚ ٦٠ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کے لئے درگزر کرنے والے عافیت اندیش ہیں اور اکثر و بیشتر معاف فرمانے والے ہیں۔ Root: ع ف و |
ذَٟلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ يُولِجُ ٱلَّيْلَ فِـى ٱلنَّـهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّـهَارَ فِـى ٱلَّيْلِ |
وہ جناب کسی مقام کی رات کودن کی حدود میں داخل کرتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی،بیک وقت کسی مقام کے دن کو رات میں داخل فرماتے ہیں۔ Root: و ل ج |
وَأَنَّ ٱللَّهَ سَـمِيع ُ |
اوراس حقیقت سے متنبہ رہو کہ اللہ تعالیٰ ہر لمحہ ہر آواز/صوت کو بغور سننے والے ہیں،ہر لمحہ ہر شئے کو احاطہ بصارت میں رکھنے والے ہیں۔ |
ذَٟلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ |
یہ وسیع و عریض نظام اورا س کاایک طے شدہ اصول کا پابند رہنا اپنے آپ میں اس بات کا ثبوت ہے کہ یقیناً اللہ تعالیٰ ہیں جو بدیہی حقیقت ہیں۔ |
وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ هُوَ ٱلْبَٟطِلُ |
اور اس بات کا ثبوت کہ جس کسی کو بھی اللہ تعالیٰ کے علاوہ عام حالات میں یہ لوگ پکارتے رہتے ہیں وہ پانی یا دھات کے پگھلانے پر ابھر کر معدوم ہو جانے والے جھاگ مانند ہے۔ |
وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْعَلِـىُّ ٱلْـكَبِيـرُ ٦٢ |
اور نظام ہستی خود ثبوت ہے کہ اللہ تعالیٰ ہیں جواپنے آپ میں لازوال عالی مقام ہیں،ابدی عظیم ترین ہیں۔ |
أَ لَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٙ |
کیا آپ (ﷺ)نے نباتات کا نظام دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی کو نازل فرمایا ۔ |
فَتُصْبِـحُ ٱلۡأَرْضُ مُخْضَرَّةًۗ |
تو اس کے سبب زمین ایک نئے روپ میں ہونا شروع ہو جاتی ہے،ہریالی پیدا کرنے والی۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيـرٚ ٦٣ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام تر نفاست،،لطافت اور باریک بینی سے مشاہدہ کرنے والے ہر لمحہ ہر شئے سے باخبر ہیں۔ Root: ل ط ف |
لَّهُۥ مَا فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَمَا فِـى ٱلۡأَرْضِ |
جو کچھ آسمانوں میں موجود ہے اور جو کچھ زمین میں موجود ہے وہ تمام ان جناب کے لئے نگیں ہیں۔ |
وَإِنَّ ٱللَّهَ لَـهُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَـمِيدُ ٦٤ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ مطلق آزاد،ہر احتیاج سے منزہ اور بلند وبالا ہیں،اور مطلق شرف و کبریائی کا بیان حمد ہمیشہ ان کے لئے ہے۔ |
أَ لَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ سَخَّرَ لَـكُـم مَّا فِى ٱلۡأَرْضِ |
کیا تم نے اس حقیقت کا مشاہدہ نہیں کیا کہ جو کچھ زمین میں موجود ہے اسے ان جناب نے تم لوگوں کے لئے ا صول و ضوابط کا پابند کر کےقابل دسترس حالت میں کیا ہے۔ Root: س خ ر |
وَٱلْفُلْكَ تَجْـرِى فِـى ٱلْبَحْرِ بِأَمْرِهِۦ |
اور ان جناب نے کشتی کو طے شدہ ضوابط کا پابند کر کے تمہارے لئے قابل دسترس بنایا ہے۔ان جناب کے طے کردہ امر/حکم/اصول کے تحت وہ پانی کے ذخائر میں بہتی ہے۔ |
وَيُمْسِكُ ٱلسَّمَآءَ أَن تَقَعَ عَلَـى ٱلۡأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِۦٓ |
اور ان جناب نے اس امکان کو کہ وہ نیچے زمین کے اوپر گر پڑتی آسمان کو برقرار اور تھمی حالت میں رکھتے ہیں،وہ گر نہیں سکتی مگران جناب کی پیشگی اجازت سے۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ بِٱلنَّاسِ لَرَءُوفٚ رَّحِـيـمٚ ٦٥ |
یقینا اللہ تعالیٰ توعوام الناس کے ساتھ بدرجہ اتم نرمی،لطافت،کرم کا برتاؤ کرتے ہیں؛وہ منبع رحمت ہیں۔ Root: ر ء ف |
وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَحْيَاكُمْ |
احساس کرو؛ وہ جناب ہیں جنہوں نے(مادہ حالت سے بسبب ، زیر مقصد)تمہیں حیات دی تھی۔ |
ثُـمَّ يُمِيتُكُـمْ |
بعد ازاں[قَضَیٰٓ أَجَلًا زندگی کی مدت پوری ہونے پر] وہ جناب تم لوگوں کو طبعی موت دیں گے۔ |
ثُـمَّ يُحْيِىكُـمْ |
بعد ازاں طبعی موت [ أَجَلُ مُسَمًّی متعین مدت پوری ہونے قیامت کے مقررہ وقت پر] وہ جناب تم لوگوں کوحیات دیں گے۔ |
إِنَّ ٱلْإِنسَٟنَ لَـكَفُورٚ ٦٦ |
یہ حقیقت ہے کہ عمومی طور پر انسان ناشکرا/احسان فراموش ہے۔(الحج۔٦٦) (ہم کہیں الحمد للہ) |
لِّـكُلِّ أُمَّةٛ جَعَلْنَا مَنسَكًا هُـمْ نَاسِكُوهُۖ |
ہم جناب نے ہر ایک امت /نسل کے لئے ابراہیم علیہ السلام کے ذریعے متعارف کردہ دستور/اسلام کورسم قرار دیا ہے۔وہ سب اس کے متعلق اچھی طرح واقف ہیں۔(ان میں سے کسی کا عمل پیرا نہ ہونا حریت کاصوابدیدی اختیار ہےمگر حسرت کریں گے کہ کاش ایسا کیا ہوتا۔الحجر۔2) Root: ن س ك |
فَلَا يُنَٟزِعُنَّكَ فِـى ٱلۡأَمْرِ |
چونکہ وہ(اہل کتاب زمانہ قبل میں اس پر کاربند رہے ہیں)اس لئے انہیں اصولی طور پر اس معاملے میں جذباتی ہیجان سے آپ(ﷺ)سے الگ تھلگ نہیں ہونا چاہئے۔ Root: ن ز ع |
وَٱدْعُ إِلَـىٰ رَبِّكَ ۖ |
مگر آپ(ﷺ)انہیں اپنے رب کے مقرر کردہ دین کی جانب آنے کی دعوت دیتے رہیں۔ |
إِنَّكَ لَعَلَـىٰ هُدٙى مُّسْتَقِيـمٛ٦٧ |
اس حقیقت کی ہم جناب تصدیق کرتے ہیں ؛ آپ (ﷺ)یقیناًہمیشہ سے اُس راستے پر گامزن ہیں جس کی جانب آنے کا لوگوں کو پیغام اور دعوت دے رہے ہیں جوکامیابی و کامرانی کی منزل کی جانب رواں دواں رکھتا ہے۔ |
وَإِن جَٟدَلُوكَ فَقُلِ ٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ ٦٨ |
لیکن اگر اس کے باوجود آپ(ﷺ)سے وہ الجھتے ہیں تو آپ انتباہ کرتے ہوئے ارشاد فرما دیں"اللہ تعالیٰ بخوبی جانتے ہیں ان اعمال کے متعلق جو آپ لوگ کرتے رہتے ہیں"۔ |
ٱللَّهُ يَحْكُـمُ بَيْنَكُـمْ يَوْمَ ٱلْقِيَٟمَةِ فِيـمَا كُنتُـمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ ٦٩ |
سب متنبہ رہیں؛اللہ تعالیٰ یوم قیامت کو تمہارے مابین فیصلہ صادر فرما دیں گے جس نکتے کے متعلق تم لوگ باہمی اختلاف کرتے رہے تھے۔ |
أَ لَمْ تَعْلَمْ |
[لوگوں کی باتوں کو رہنے دیں، ان میں اکثر کو علم نہیں- النحل۔۱۰۱] کیا آپ نہیں جانتے/آپ تو جانتے ہیں ۔ |
أَنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِـى ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرْضِ |
کہ اللہ تعالیٰ یقینا ہر اس بات /شئے /معاملے کا بخوبی علم رکھتے ہیں جو آسمان اور زمین میں جہاں کہیں موجود ہے۔ |
إِنَّ ذَٟلِكَ فِـى كِتَٟبٍۚ |
حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام کا تمام ام الکتاب میں مندرج ہے۔ |
إِنَّ ذَٟلِكَ عَلَـى ٱللَّهِ يَسِيـرٚ ٧٠ |
حقیقت یہ ہے کہ ہر ایک بات کو ضبط تحریر میں لانا اللہ تعالیٰ کے لئے ایک آسان معاملہ ہے۔ Root: ى س ر |
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِۦ سُلْطَٟنٙا |
اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ وہ اس غیر حیات کی بندگی/پرستش کرتے ہیں۔جس کی مصاحبت کے نظرئیے کی تائید میں ان جناب نےلوگوں کو قطعاًکوئی سند اور مختار نام نہیں بھیجا۔ Root: س ل ط |
وَمَا لَيْسَ لَـهُـم بِهِۦ عِلْمٚ |
اور اس کی بندگی کرتے ہیں جس کے لئے علم سے ثابت کرنے کے لئے ان کے پاس کچھ مواد نہیں۔ |
وَمَا لِلظَّٟلِمِيـنَ مِن نَّصِيـرٛ ٧١ |
اورکوئی بھی جومددگار ہو سکتا ہے ان لوگوں کے لئے مدد کی حامی نہیں بھرے گا جوحقیقت کے منافی باتوں سے بگاڑ پیدا کرنے والے ہیں۔ |
وَإِذَا تُتْلَـىٰ عَلَيْـهِـمْ ءَايَٟتُنَا بَيِّنَٟتٛ |
مطلع رہو(زمانہ نزول کی تاریخ سے)جب ہم جناب کے کلام پر مشتمل آیات لفظ بلفظ سنائی اور مطالعہ کے لئے ان لوگوں کودی جاتی تھیں،جو اس انداز میں مدون ہیں کہ ازخود ہر موضوع کو مترشح کر دیتی ہیں۔ |
تَعْـرِفُ فِـى وُجُوهِ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ ٱلْمُنكَرَ |
تو ان لوگوں کے چہروں پر ناگواری اور بیان حقیقت سےنامانوس ہونے کے تاثرات کوجانچ لو گے جنہوں نے رسول کریم اور قرءان مجید کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ Root: ن ك ر |
يَكَادُونَ يَسْطُونَ بِٱلَّذِينَ يَتْلُونَ عَلَيْـهِـمْ ءَايَٟتِنَاۗ |
وہ اس ذہنی کیفیت میں ہیں کہ ان کا بس چلے تو ان لوگوں پر جھپٹ پڑیں جو ان کے سامنے ہم جناب کی کتاب میں نازل کردہ آیات سناتے ہیں۔ Root: ك و د |
قُلْ أَفَأُنَبِّئُكُـم بِشَـرّٛ مِّن ذٟلِـكُـمُۗ |
آپ(ﷺ)ان سے ارشاد فرمائیں"چونکہ آپ کو ہیجان محسوس ہوتا ہے تو کیا میں آپ کو اس سے کہیں بڑھ کر ہیجان خیز کے متعلق مطلع کروں۔ Root: ش ر ر |
ٱلنَّارُ وَعَدَهَا ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ |
وہ باعث ہیجان آگ ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں سے وعدہ کیا ہوا ہے جو ان کے نازل کردہ کلام کو تسلیم کرنے سے انکاری رہے۔ |
وَبِئْسَ ٱلْمَصِيـرُ٧٢ |
اور کیا بری منزل ہے یہ،رہائش پذیر ہونے کے لئے‘‘۔ Root: ص ى ر |
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلنَّاسُ |
!اے لوگو!متوجہ ہو |
ضُرِبَ مَثَلٚ |
ایک دنیا بھر میں عام مشاہدے میں آنے والی مثال کوبیان کیا گیا ہے۔ |
ٚ فَٱسْتَمِعُوا۟
|
چونکہ یہ مثال حقیقت کو ماننے کے لئے مکتفی بالذات ہے،اس لئے اس کو سمجھنے کے لئے تمام تر توجہ اور انہماک سے سنو۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَن يَخْلُقُوا۟ ذُبَابٙا
وَلَوِ ٱجْتَمَعُوا۟ لَهُۥ |
یہ حقیقت ہے کہ وہ جن کو تم لوگ اللہ تعالیٰ کے علاوہ معبودات تصور کر کے پکارتے رہتے ہو کبھی ایک گھریلو مکھی کو تخلیق نہیں کر سکیں گے چاہے وہ تمام کے تمام انتہائی تندہی اور خلوص سے اس کام کی تکمیل کے لئے اجتمائی کوشش کر لیں۔ |
وَإِن يَسْلُبْـهُـمُ ٱلذُّبَابُ شَيْــٔٙا لَّا يَسْتَنقِذُوهُ مِنْهُۚ |
مکھی کو تخلیق کرنا تو دور کی بات ہے،اگر ان کے سامنے موجود مکھی ان کو دی ہوئی کسی شئے کو چھین کر لے جائے تو وہ تمام مل کر بھی اپنی سلب کردہ شئے کو اس سے واپس چھڑا نہیں سکیں گے۔ Root: ن ق ذ |
ضَعُفَ ٱلطَّالِبُ وَٱلْمَطْلُوبُ ٧٣ |
اس مثال سےاللہ تعالیٰ کے علاوہ دوسرے نام نہاد معبودان سے طلب کرنے والے،اورجسے مطلوب الخطاب بنایا گیا ،نے اپنا بے بس اور محتاج ہونا ثابت کر دیا ہے۔ |
مَا قَدَرُوا۟ ٱللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِۦٓ |
حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے مطلق مقام و مرتبہ کا احساس و ادراک اور احترام اس طرح نہیں کیا جیسا کہ ان کی عظمت و کبریائی کا استحقاق ہے۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِىٌّ عَزِيزٌ ٧٤ |
اوریہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام قوت کے مطلق مالک اور مکمل طور پر ہر لمحہ ہر مقام پر مطلق غالب ہیں۔ |
ٱللَّهُ يَصْطَفِى مِنَ ٱلْمَلَٟٓئِكَـةِ رُسُلٙا وَمِنَ ٱلنَّاسِ |
اللہ تعالیٰ نے ان گنت ملائکہ اور ان گنت انسانوں میں سے محدود تعداد میں بعض کوازخودبرتری اور فوقیت دے کر رسولوں کی حیثیت میں منتخب فرمایا ہے۔ Root: ص ف و |
إِنَّ ٱللَّهَ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر لمحہ ہر آواز/صوت کو بغور سننے والے ہیں،ہر لمحہ ہر شئے کو احاطہ بصارت میں رکھنے والے ہیں۔ |
يَعْلَمُ مَا بَيْـنَ أَيْدِيـهِـمْ وَمَا خَلْفَهُـمْ |
وہ جناب ہر اس بات کا مکمل علم رکھتے ہیں جو ان کےحال اورماضی میں ہے اور جو ان کے مستقبل میں پنہاں ہے ۔ |
وَإِلَـى ٱللَّهِ تُرْجَعُ ٱلۡأُمُورُ ٧٦ |
مطلع رہو؛تمام امور نبٹائے جانے کے لئے اللہ تعالیٰ کی جانب لوٹائے جاتے ہیں۔ |
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ |
!اے وہ لوگوں جنہوں نے رسول کریم (محمّد ﷺ)اور قرءان مجید پرایمان لانے کا اقرارو اعلان کیا ہے توجہ سے سنو |
ٱرْكَعُوا۟ وَٱسْجُدُوا۟ |
تم لوگوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ رکوع اور سجدہ کرو۔ |
وَاعْبُدُوا۟ رَبَّكُـمْ |
اور تم اپنے رب کی بندگی کرتے رہو۔ |
وَٱفْعَلُوا۟ ٱلْخَيْـرَ |
اور تم لوگ ہر خیر و برکت کا فعل کرنے میں عجلت کرو۔ |
لَعَلَّـكُـمْ تُفْلِحُونَ۩ ٧٧ |
تاکہ تم لوگ دائمی کامیاب اور سرخرو ہونے کے لئے کوشاں رہو۔(الحج۔٧٧) (آیت سجدہ ہے۔سجدہ کریں) Root: ف ل ح |
وَجَٟهِدُوا۟ فِـى ٱللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِۦ |
اوراے مدعیان ایمان !اللہ تعالیٰ کے متعین کردہ راستے کے دفاع اور ان کی رضا و منظوری پانے کے لئےایسے جانی، مالی اور فکری محنت وکوشش/جدوجہد کرو جیسا کہ اُن کیلئے کوشش کرنے کا حق/بتایا گیا طریقہ ہے(مکمل خلوص، ڈسپلن اورنظم وضبط،استقلال اورحکمت سے)۔ |
هُوَ ٱجْتَبَٟكُـمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُـمْ فِـى ٱلدِّينِ مِنْ حَرَجٛ |
ان جناب نے تمام پر فوقیت دیتے ہوئے تم لوگوں کو منتخب فرمایا ہے۔اور آئین اور ضابطہ حیات کے مندرجات میں قطعاً ایسی بات کو تم لوگوں پر واجب تعمیل قرار نہیں دیا جوباعث پشیمانی ،تکلیف اور تنگی ہو۔ |
مِّلَّةَ أَبِيكُـمْ إِبْرَٟهِيـمَ |
تم لوگ مکمل داخل رہو اپنے جد امجدابراہیم (علیہ السلام)کی ملت میں۔ Root: م ل ل |
هُوَ سَـمَّٟكُـمُ ٱلْمُسْلِمِيـنَ مِن قَبْلُ وَفِـى هَـٰذَا |
انہوں (ابراہیم علیہ السلام)نے زمانہ قبل میں تم لوگوں کا نام مسلمان رکھا تھا۔اور اس(قرء ان مجید)میں بھی تمہاری شناخت و پہچان یہی ہے۔ |
لِيَكُونَ ٱلـرَّسُولُ
شَهِيدًا عَلَيْكُـمْ وَتَكُونُوا۟ شُهَدَآءَ
عَلَـى ٱلنَّاسِ |
اس کا مقصد تمہیں یہ فضیلت دینا ہے کہ تمہارے اوپر گواہی دینے والے صرف رسولِ کریم(ﷺ)ہوں اورتم دوسرے لوگوں پر گواہی دینے والے بن جاؤ ۔ |
فَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَ ءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ |
چونکہ دین قیّم کا یہ تقاضہ ہے اس لئے تم لوگ استقلال و استقامت ؍منظم طریقے سے تم لوگ صلوٰۃ کی ادا ئیگی کرتے رہو۔اورمعاشرے کے نطم و نسق اور معاشی اٹھان کے لئے مالی تعاون ؍ زکوۃ کی ادائیگی کرتے رہو۔ Root: ز ك و |
وَٱعْتَصِمُوا۟ بِٱللَّهِ هُوَ مَوْلَىٰكُـمْ |
اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ تم لوگ اخلاص سے مرجع خلائق کا تعلق استوار رکھو۔وہ جناب تم لوگوں کے کارساز ، حمائتی اور محافظ ہیں۔ Root: ع ص م |
فَنِعْمَ ٱلْمَوْلَـىٰ وَنِعْمَ ٱلنَّصِيـرُ ٧٨ |
چونکہ وہ مطلق غالب ہیں اس لئے کیا کمال کے کارساز، حمائتی اور محافظ ہیں وہ جناب اور کیا کمال کے ہمیشہ مدد بہم پہنچانے والے ہیں۔(الحج۔۷۸) |
023 -سُوۡرَةُ المؤمنون
Granular/Forensic Analysis: Letters; vowels; syllables; words
Sura Recitation
قَدْ أَفْلَحَ ٱلْمُؤْمِنُونَ ١ |
یہ حقیقت ہے کہ صدق قلب سے رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لانے والے دائمی کامیاب اور سرخرو ہو گئے ہیں۔ Root: ف ل ح |
ٱلَّذِينَ هُـمْ فِـى صَلَاتِـهِـمْ خَٟشِعُونَ ٢ |
وہ ایسے ہیں جو اپنی صلوٰۃ کی ادائیگی کے دوران عاجزی اور ادب و عقیدت کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں۔ |
وَٱلَّذِينَ هُـمْ عَنِ ٱللَّغْوِ مُعْـرِضُونَ ٣ |
اور ایسے ہیں جو بے مقصد،تخیلاتی،،فضول،اور غل غپاڑہ نوعیت کی باتوں میں الجھنے سے اعراض برتتے ہیں۔ Root: ع ر ض |
وَٱلَّذِينَ هُـمْ لِلزَّكَوٰةِ فَٟعِلُونَ ٤ |
اور یہ وہ لوگ ہیں جو معاشرے کے نظم و نسق اور معاشی اٹھان اورفلاح و بہبود کے لئے مالیاتی تعاون/زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے ہمہ وقت اپنی ذمہ داری نبھانے ہیں۔ Root: ز ك و |
وَٱلَّذِينَ هُـمْ لِفُرُوجِهِـمْ حَـٟفِظُونَ ٥ |
اور یہ وہ لوگ ہیں جو ہمہ وقت اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ Root: ف ر ج |
إِلَّا عَلَـىٰٓ أَزْوَٟجِهِـمْ أَوْ مَا مَلَـكَـتْ أَيْمَٟنُـهُـمْ |
مردو زن پر شرم گاہوں کی حفاظت کے حکم کے اطلاق سے استثنا معاشرے میں باہم منکوحہ زوج بن جانے پر ہے اور/یا اس شادی شدہ مومنہ عورت کے زوج بن جانے پر جوہجرت کر کے تم لوگوں کی پناہ میں ہے۔ |
فَإِنَّـهُـمْ غَيْـرُ مَلُومِيـنَ ٦ |
چونکہ ان دو طرح کی خواتین سے نکاح کی اجازت ہے اس لئے وہ ان سے الگ ہیں جو جنسی بے راہ روی کے لئے ملامت زدہ ہیں۔ Root: ل و م |
فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٟلِكَ |
چونکہ عورتیں صرف اس صورت میں جنسیات کے لئےحلال ہیں کہ انہیں بندھن نکاح میں لے کر گھر کی عزت بنایا جائے اس لئے اس سے ماورا جو کوئی جنسی میلانات کی جستجو کرتا ہے: Root: و ر ء |
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُـمُ ٱلْعَادُونَ ٧ |
تو ایسے لوگوں در اصل وہ ہیں جو متعین کردہ حدود و قیود کو پامال کرنے والے ہیں۔ |
وَٱلَّذِينَ هُـمْ لِأَمَٟنَٟتِـهِـمْ وَعَهْدِهِـمْ رَٟعُونَ ٨ |
اور دائمی کامیاب اور سرخرو وہ لوگ ہیں جو خود کو سونپی گئی امانتوں اور اپنے عہد و پیمان کو نبھاہنے والے ہیں۔ |
وَٱلَّذِينَ هُـمْ عَلَـىٰ صَلَوَٟتِـهِـمْ يُحَـٟفِظُونَ ٩ |
اور صدق قلب سے ایمان لانے اور فلاح پانے والے وہ لوگ ہیں جو اپنی نمازوں کی مقررہ اوقات پرادائیگی کے لئے چوکنا اور مستعد رہتے ہیں۔ Root: ح ف ظ |
أُو۟لَـٰٓئِكَ هُـمُ ٱلْوَٟرِثُونَ ١٠ |
یہ ہیں وہ لوگ جو وارث بننے والے ہیں۔ Root: و ر ث |
ٱلَّذِينَ يَرِثُونَ ٱلْفِرْدَوْسَ |
یہ لوگ ہیں جو تمام نعمتوں،لذتوں، کیف و سرور سے بھرپور مقام رہائش کے وارث بنیں گے۔ |
هُـمْ فِيـهَا خَٟلِدُونَ ١١ |
یہ لوگ اس میں ہمیشہ رہائش پذیررہیں گے۔ |
وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٟنَ |
حقیقت جان لیں،ہم جناب نے انسان کو تخلیق فرمایا تھا۔ |
مِن سُلَٟلَةٛ مِّن طِيـنٛ ١٢ |
ریت ملی کھنکھناتی ترمٹی میں سے نرمی،سہولت اور خفیہ طور پرپسند کردہ ماحصل میں سے تخلیق فرمایا تھا۔ انسان اول دن سے انسان ہے، بشر کی تخلیق کے لئے خام مال کا بیان Man's Origin: History of his coming into being. |
ثُـمَّ جَعَلْنَٟهُ نُطْفَةٙ فِـى قَرَارٛ مَّكِيـنٛ ١٣ |
بعض ازاں ہم جناب نے اس(ذی حیات جرثومے،انسان کی اصل جڑ)کوایک ٹھنڈے جائے قرار والے مقام کے اندر نطفہ بنا دیا۔ Root: ق ر ر; م ض غ ;م ك ن The procreation of Man - Anisogamy |
ثُـمَّ خَلَقْنَا ٱلنُّطْفَةَ عَلَقَةٙ |
بعد ازاں بیوی کو سونپے جانے کے کچھ وقت بعد ہم جناب نے ایک مخصوص نطفے کو بلند مقام پر دوسری شئے سے محبت بھراملاپ کرکے ایک مخلوط مخلوق کو تخلیق کر دیا۔ Root: ن ط ف |
فَخَلَقْنَا ٱلْعَلَقَةَ مُضْغَةٙ |
پھر ہم جناب نے منفرد معلق ہو جانے والی مخلوط مخلوق کودانتوں سے چبائے دکھائی دینے والا لوتھڑا تخلیق کر دیا۔(منفرد اس لئے کہ وہ بھی ہوتا ہے جس کو بطور انسان تخلیق نہیں کیا جانا۔الحج۔۵) Root: ع ل ق |
فَخَلَقْنَا ٱلْمُضْغَةَ عِظَٟمٙا |
چونکہ تخلیق انسان کا عمل تسلسل سے جاری ہے اس لئے اس لوتھڑےسے ہڈیوں کا ڈھانچہ تخلیق کیا۔ |
فَكَسَوْنَا ٱلْعِظَٟمَ لَحْمٙا |
چونکہ تخلیق کے مراحل انجام پا رہے تھے اس لئے ہم جناب نے اس منفرد ہڈیوں کے ڈھانچہ کو گوشت سے پیوست بالبادہ کر دیا۔ |
ثُـمَّ أَنشَأْنَٟهُ
خَلْقًا ءَاخَرَ |
بعد ازاں ہم جناب نے اسے(انسان)نشو پذیر کیا،تخلیق کا انتہائی مرحلہ۔ Root: ن ش ء |
فَتَبَارَكَ ٱللَّهُ أَحْسَنُ ٱلْخَٟلِقِيـنَ ١٤ |
چونکہ یہ تم لوگوں کا روزمرہ کا مشاہدہ ہے اس لئے اس حقیقت کا ادراک کرو کہ اللہ تعالیٰ کو ثبات ہے،ہمہ جہت،دائمی،مطلق ہیں؛ان جناب کی یکتا پہچان اور شناخت ان کاتمام تخلیق کاروں میں بہترین بدرجہ اتم حسن و توازن کا خالق ہونا ہے۔ |
ثُـمَّ إِنَّكُـم بَعْدَ ذَٟلِكَ لَمَيِّتُونَ ١٥ |
بعد ازاں یہ اٹل حقیقت ہے کہ حیات کی متعین مدت کے اختتام پر تم لوگ طبعی موت مرنے والے ہو۔ |
ثُـمَّ إِنَّكُـمْ يَوْمَ ٱلْقِيَٟمَةِ تُبْعَثُونَ ١٦ |
بعد ازاں یہ اٹل حقیقت ہے کہ تم لوگوں کو یوم قیامت از سر نو زندہ کر دیا جائے گا۔ |
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُـمْ سَبْعَ طَرَآئِقَ |
اور یہ حقیقت ہے کہ ہم جناب نے تم لوگوں کے اوپر خلا میں سات فرش کی طرح مسطح راستے اوپر تلے تخلیق فرمائے ہیں۔ Root: ط ر ق; ف و ق ;ف و ق Seven Layers of Atmosphere |
یہ تخلیق اس لئے کیونکہ ہم جناب کبھی تخلیق کردہ مخلوق کی ضروریات اور حفاظت کے کسی پہلو سے غافل نہیں ہوتے۔ Root: غ ف ل |
وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءَ |
اس حقیقت کو بھی جان لو؛ہم جناب نے آسمان سے یکبارگی پانی کو ایک متعین مقدار میں اتارا تھا۔ Root: ق د ر |
فَأَسْكَنَّٟهُ فِـى ٱلۡأَرْضِ |
چونکہ حیات کا یہ جزو لاینفک ہے اس لئے ہم جناب نے اسے زمین کے اندر ذخیرہ کر دیا۔ |
وَإِنَّا عَلَـىٰ ذَهَاب |
۔۔مگر اس امکان کو بھی حقیقت سمجھو کہ ہم جناب اس کو کسی بھی وقت واپس لے جانے پر مکمل قدرت رکھتے ہیں۔۔ |
فَأَنشَأْنَا لَـكُـم بِهِۦ جَنَّٟتٛ مِّن نَّخِيلٛ وَأَعْنَٟبٛ |
اور ہم جناب نےاس پانی کے ملاپ سے کھجور اور انگور کے باغات کو نمو دی جو تمہارے لئے سامان زیست ہے۔ |
لَّـكُـمْ فِيـهَا فَوَٟكِهُ كَثِيـرَةٚ وَمِنْـهَا تَأْكُلُونَ ١٩ |
کثیر مقدار میں ان میں پھل اور میوہ تمہارے لئے معاش ہیں اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو۔ Root: ف ك ه |
وَشَجَرَةٙ تَخْرُجُ مِن طُورِ سَيْنَآءَ |
اور ہم جناب نے تم لوگوں کے لئے ایک اور پھلدار درخت کوپیدا کیا ہے۔اس کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ جزیرہ نما سینائے کے طویل سلسلہ کوہ طور میں سے نکلتی ہے۔ |
تَنۢبُتُ بِٱلدُّهْنِ وَصِبْغٛ لِّلءَاكِلِيِـنَ ٢٠ |
یہ اس حال میں زمین سے اگتی ہے کہ مخصوص تیل ملحق ہوتا ہے،اور سفید کو رنگنے کی صلاحیت کی حامل کھانے والوں کے لئے۔ Root: ص ب غ |
وَإِنَّ لَـكُـمْ فِـى ٱلۡأَنْعَٟمِ لَعِبْـرَةٙ |
غور کرو؛یقیناً حقیقت کے کنارے لے جانے والا نکتہ تم لوگوں کے لئے جاذب فکر و مطالعہ ہونا چاہیئے جو چارہ خور وافر دودھ دینے والے چوپایوں میں پنہاں ہے۔ Root: ع ب ر |
نُّسْقِيكُـم مِّمَّا فِـى بُطُونِـهَا |
ہم جناب تم لوگوں کو اس(دودھ)میں سے پلاتے ہیں جوان مادہ چوپایوں کے بطون میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ Root: س ق ى ; Chemistry of Mammal's milk |
وَلَـكُـمْ فِيـهَا مَنَافِعُ كَثِيـرَةٚ |
اور کئی معاشی فواہد تم لوگوں کے لئے ان کی افزائش میں دستیاب ہیں۔ |
وَمِنْـهَا تَأْكُلُونَ ٢١ |
اور تم لوگ ان میں سے ان کو کھاتے ہو جومضبوط ٹھوس جسم اور آواز میں ابہام والے ہیں(حوالہ المائدہ۔1)۔ |
وَعَلَيْـهَا وَعَلَـى ٱلْفُلْكِ تُحْمَلُونَ ٢٢ |
اور تم لوگ ان پر اور کشتی پر باربرداری کا کام لیتے ہو۔ Root: ف ل ك |
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَـىٰ قَوْمِهِۦ |
قدیم تاریخ سے واقف ہو جاؤ؛ہم جناب نے نوح(علیہ السلام)کو ان کی قوم کی جانب اپنا رسول بنایا تھا۔ |
فَقَالَ يَٟقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ |
رسالت کے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے انہوں نے کہا"اے میری قوم،تم لوگ اللہ تعالیٰ کی بااظہار بندگی کرو۔ |
مَا لَـكُـم مِّنْ
إِلَٟهٍٛ غَيْـرُهُۥٓ |
تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ ادراک کرو؛ ان جناب کے علاوہ معبودان تصور کئے جانے والوں میں قطعاً کوئی نہیں جو تم لوگوں کے لئےرب/پروردگار کے کردار کا حامل ہو۔ |
أَفَلَا تَتَّقُونَ ٢٣ |
کیا تم لوگ حقیقت کو جان لینے کے باوجود اپنے آپ کوخوفناک نتائج و عواقب سےمحفوظ کرنے کے لئے پناہ کے خواستگار نہیں بنو گے؟‘‘ |
فَقَالَ ٱلْمَلَأُ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ مِن قَوْمِهِۦ |
ان کے فرمودات سے متاثرہوتے دیکھ کران کی قوم میں سے زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والے ان سرداروں نے جنہوں نے انہیں رسول ماننے سے انکار کر دیا تھا لوگوں سے کہا:۔ Root: م ل ء |
مَا هَـٰذَا إِلَّا بَشَـرٚ مِّثْلُـكُـمْ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُـمْ |
یہ(نوح علیہ السلام)تم لوگوں کے جیسا ایک بشر کے محض کچھ بھی نہیں۔اس کا مقصد اور ارادہ اپنے آپ کو تم لوگوں پر برتری اور افضلیت دینا ہے۔ |
وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ لَأَنزَلَ مَلَٟٓئِكَةٙ |
اور اگر واقعی اللہ تعالیٰ کا ارادہ تمہیں ہدایت بھیجنا تھا تو انہوں نے ملائکہ کو نازل کر دیا ہوتا۔ |
مَّا سَـمِعْنَا بِـهَـٰذَا فِـىٓ ءَابَآئِنَا ٱلۡأَوَّلِيـنَ ٢٤ |
ہم نے اس قسم کی بات کو اپنے اولین آباؤاجداد میں نہیں سنا۔ |
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلُ |
وہ محض ایک ایسے مرد کے کچھ بھی نہیں جو آسیب زدہ ہو کرایسے کر رہا ہے۔ |
فَـتَـرَبَّصُوا۟ بِهِۦ حَتَّىٰ حِيـنٛ ٢٥ |
چونکہ وہ اپنے ہواش میں نہیں اس لئے ہم تم لوگوں کو حکم دیتے ہیں کہ کچھ عرصہ اس کا ساتھ برداشت کرو‘‘۔ Root: ر ب ص |
قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِـى بِمَا كَذَّبُونِ ٢٦ |
انہوں(نوح علیہ السلام)نے دعا کی؛"میرے رب؛آپ میری مدد فرمائیں۔انہوں نے مجھے جھٹلا دیا ہے"۔ |
فَأَوْحَيْنَآ إِلَيْهِ أَنِ ٱصْنَعِ ٱلْفُلْكَ بِأَعْيُـنِنَا وَوَحْيِنَا |
چونکہ مہلت کا وقت قریب الختم تھا اس لئے ہم جناب نے ان کو وحی کیا کہ آپ مہارت سے منفردکشتی بنائیں ،اس دوران آپ ہماری نگاہوں میں ہیں اور ہم زبانی ہدایات(وحی)بھیج رہے ہیں اس کی تعمیر کے لئے۔ |
فَإِذَا جَآءَ أَمْـرُنَا وَفَارَ ٱلتَّنُّورُ |
اس لئے جب ہمارا فرمان پہنچ جائے اور اس کی نشاندہی کرتے ہوئے علاقے میں موجود"گیزر"اچانک ابل پڑے: |
فَٱسْلُكْ فِيـهَا مِن كُلّٛ زَوْجَيْـنِ ٱثْنَيْـنِ |
چونکہ یہ سیلاب کی آمد آمد کا پیش خیمہ ہو گا اس لئےآپ اس (کشتی)پر ہر ایک چوپائے اور پودے کا جوڑا لاد دیں جو آپ کے پاس موجود ہیں۔ Root: س ل ك |
وَأَهْلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيْهِ ٱلْقَوْلُ مِنْـهُـمْ |
اور اپنے اہل خانہ کو اس میں سوار کر دیں۔ماسوائے ان میں سے اس کے اس فرمان کے مطابق جو ان کو پہلے بتا دیا گیا تھا۔ Root: س ب ق |
وَلَا تُخَٟطِبْنِى فِـى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ |
اور آپ کو چاہئے کہ ہمیں ان کے حوالے سے مخاطب نہ کریں جنہوں نے حقیقت کے منافی بگاڑ کی روش کو اپنایا ہے۔ Root: خ ط ب |
إِنَّـهُـم مُّغْـرَقُونَ ٢٧ |
یقیناً وہ لوگ غرق کر دئیے جانے والے ہیں"۔ Root: غ ر ق |
فَإِذَا ٱسْتَوَيْتَ أَنتَ وَمَن مَّعَكَ عَلَـى ٱلْفُلْكِ |
جب بتائے ہوئے موقع پر آپ اور جو کوئی آپ کے ساتھ ہے کشتی پر سوار ہوکر آرام سے بیٹھ جائیں۔ Root: ف ل ك |
فَقُلِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى نَجَّىٰنَا مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٟلِمِيـنَ ٢٨ |
تو آپ کہیں"اللہ تعالیٰ کیلئے عظمت وبرتری وشرف و کبریائی کو بیان کرتی حمد ہمیشہ کیلئے مختص ہے جنہوں نے ہمیں حقیقت کے منافی باطل نظریات اور روش پر کاربند قوم سے نجات دلائی ہے"۔ |
وَقُل رَّبِّ أَنزِلْنِى مُنزَلٙا مُّبَارَكٙا |
اور دعا کریں"میرے رب!مجھے اس منزل پر پہنچائیں جو خیر و برکت سےمعمور ہے۔ Root: ب ر ك |
وَأَنتَ خَيْـرُ ٱلْمُنزِلِيـنَ ٢٩ |
اور آپ جناب ہے جو بہترین انداز میں منزل پر لے جانے والے ہیں"۔ |
إِنَّ فِـى ذَٟلِكَ لَءَايَٟتٛ |
یقینا ان تاریخی واقعات میں فلسفہ توحید (معبود مطلق)کی جانب رہنمائی /اشارہ کرنے والی شہادتیں ہیں (خاص کر ان لوگوں کے لئے جوجذبات سے منزہ رہتے ہوئے حقیقت اور مقصد ِشئے کو سمجھنے کی صلاحیت رکھنےوالے ہیں)۔ |
وَإِن كُنَّا لَمُبْتَلِيـنَ ٣٠ |
اس حقیقت سے واقف رہیں؛ہم جناب یقیناً لوگوں کو آزمائش میں مبتلا کر کے ان کے باطن کو عیاں کرتے رہے ہیں۔ |
ثُـمَّ أَنشَأْنَا مِنۢ بَعْدِهِـمْ قَرْنًا ءَاخَرِينَ ٣١ |
وقت گزرنے پران کے غرق ہونے کے بعد کے زمانہ میں ہم جناب نے ایک اور تہذیب/قوم کو عروج دیا۔ |
فَأَرْسَلْنَا فِيـهِـمْ رَسُولٙا مِّنْـهُـمْ |
چونکہ بگاڑ کی صورت میں متنبہ کرنا اور ہدایت دینا انصاف کا تقاضہ قرار دیا گیا ہے اس لئے ہم جناب نے ان کے درمیان ایسے شخص کو رسول مبعوث فرمایا جو ان میں فلسفہ توحید پر ہمیشہ قائم رہنے والے کی شہرت رکھتے تھے۔ |
أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ |
یہ پیغام اور انتباہ کرنے کے لئے:"تم لوگ اللہ تعالیٰ کی بااظہار بندگی کرو۔ |
مَا لَـكُـم مِّنْ
إِلَٟهٍٛ غَيْـرُهُۥٓ |
تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ ادراک کرو؛ ان جناب کے علاوہ معبودان تصور کئے جانے والوں میں قطعاً کوئی نہیں جو تم لوگوں کے لئےرب/پروردگار کے کردار کا حامل ہو۔ |
أَفَلَا تَتَّقُونَ ٣٢ |
کیا تم لوگ حقیقت کو جان لینے کے باوجود اپنے آپ کوخوفناک نتائج و عواقب سےمحفوظ کرنے کے لئے پناہ کے خواستگار نہیں بنو گے؟" |
وَقَالَ ٱلْمَلَأُ مِن قَوْمِهِ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ |
ان کی قوم میں سے زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والے ان سرداروں نے جنہوں نے انہیں رسول ماننے سے انکار کر دیا تھا لوگوں سے کہا: Root: م ل ء |
وَكَذَّبُوا۟ بِلِقَآءِ ٱلۡءَاخِـرَةِ |
اور انہوں نے آخرت میں اللہ تعالیٰ کے حضور احتساب کے بیان کو برملا جھٹلایا۔ |
وَأَتْرَفْنَٟهُـمْ فِـى ٱلْحَيوٰةِ ٱلدُّنْيَا |
یہ عمائدین وہ لوگ تھے جنہیں ہم جناب نے حیات دنیا میں اثر و رسوخ اور ثروت و اقتدار سے نوازا تھا۔ |
مَا هَـٰذَا إِلَّا بَشَـرٚ مِّثْلُـكُـمْ |
(انہوں نے لوگوں سے کہا)"یہ شخص(رسول کریم)کسی خاص اہمیت کا حامل نہیں سوائے تم لوگوں جیسے ایک بشر کے۔ |
يَأْكُلُ مِمَّا تَأْكُلُونَ مِنْهُ وَيَشْـرَبُ مِمَّا تَشْـرَبُونَ ٣٣ |
یہ وہی کچھ کھاتا ہے جس کھانے میں سے تم لوگ تناول کرتے ہوئے اور وہی کچھ پیتا ہے جو تم لوگ پیتے ہو۔ |
وَلَئِنْ أَطَعْتُـم بَشَـرٙا مِّثْلَـكُـمْ إِنَّكُـمْ إِذٙا لَّخَٟسِـرُونَ ٣٤ |
اور اگر تم لوگوں نے اپنے جیسے بشر کی بات کو تسلیم کر لیا تو یاد رکھو اس صورت میں تم خود اپنا خسارہ کرنے والے بن جاؤ گے۔ |
أَيَعِدُكُمْ أَنَّكُـمْ إِذَا مِتُّـمْ وَكُنتُـمْ تُرَابٙا وَعِظٟمٙا أَنَّكُـم مُّخْرَجُونَ .:٣٥ |
کیا وہ تم لوگوںکو یہ وعید سناتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور تم لوگ خاک اور بوسیدہ ڈحانچے بن چکے ہو گے تو تم کو کسی وقت زمین میں سے نکال لیا جائے گا۔ |
هَيْـهَاتَ هَيْـهَاتَ لِمَا تُوعَدُونَ ٣٦ |
یہ بہت دور دراز کا قیاس ہے،اس کا امکان بہت دور ہے جس کے متعلق وہ تمہیں وعید دے رہا ہے۔ |
إِنْ هِىَ إِلَّا حَيَاتُنَا ٱلدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا |
بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ حیات فقط ہماری حیاتِ دنیا ہے۔ہم مرتے ہیں اور ہم حیات پاتے ہیں۔ |
وَمَا نَـحْنُ بِمَبْعُوثِيـنَ ٣٧ |
اور ہم نے قطعاً ازسرنو حیات دے کر اٹھایا نہیں جانا"۔ |
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ ٱفتَـرَىٰ عَلَـى ٱللَّهِ كَذِبٙا |
ہم اسے نہیں سمجھتے مگر محض ایک عام مرد جو اللہ تعالیٰ سے منسوب کرتے ہوئے دانستہ زیر مقصد جھوٹ پر مبنی بات اختراع کرتا ہے۔ |
وَمَا نَـحْنُ لَهُۥ بِمُؤْمِنِيـنَ ٣٨ |
اور ہم نے یقیناً اس کے کہنے پر اس حیات آخر پرقطعی ایمان نہیں لانا‘‘۔ |
قَالَ رَبِّ ٱنصُـرْنِـى بِمَا كَذَّبُونِ ٣٩ |
انہوں(رسول کریم)نے دعا کی؛"میرے رب؛آپ میری مدد فرمائیں۔انہوں نے مجھے جھٹلا دیا ہے"۔ |
قَالَ عَمَّا قَلِيلٛ لَّيُصْبِحُنَّ نَـٟدِمِيـنَ ٤٠ |
ان جناب نے انہیں وحی کیا"عنایت کردہ وقت مہلت میں تھوڑا وقت رہ گیا ہے۔یقیناً اس وقت اپنی روش اور روئیے پر نادم ہوں گے"۔ Root: ن د م |
فَأَخَذَتْـهُـمُ ٱلصَّيْحَةُ بِٱلْحَقِّ فَجَعَلْنَٟهُـمْ غُثَآءٙۚ |
چونکہ مہلت کا وقت ختم ہو چکا تھا اورایمان والوں کو بحافظت نکال لیا گیا تھا اس لئے وقت مقررہ پر ایک ہولناک دھماکے نے انہیں گرفت میں لے لیا۔عذاب کی گرفت اتنی سخت تھی کہ نتیجے میں ہم جناب نے انہیں خس و خاشاک بنا دیا۔ Root: ص ى ح |
فَبُعْدٙا لِّلْقَوْمِ ٱلظَّـٟلِمِيـنَ ٤١ |
چونکہ اتمام حجت اور مہلت کا انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا اس لئے ان کو نیست و نابود کرنے کا انداز تاریخ کے کوڑے دان میں دور کر دینے کا تھا اس قوم کا انجام جو حقیقت کے منافی بگاڑ کی روش اور طرز عمل کو اپنائے رکھنے پر بضد تھے۔ |
ثُـمَّ أَنشَأْنَا مِنۢ بَعْدِهِـمْ قُرُونًا ءَاخَرِينَ ٤٢ |
وقت گزرنے پران کے نیست و نابودہونے کے بعد کے زمانہ میں ہم جناب نے دوسری تہذیبوں/اقوام کو عروج دیا۔ |
مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٛ أَجَلَـهَا وَمَا يَسْتَـْٔخِرُونَ ٤٣ |
ہر ایک ہم خیال معاشرتی و جغرافیائی اکائی اپنی مقرر کردہ مدت مہلت کے انجام کو پہنچنے میں جلدی کر سکتی ہے اور نہ ان لوگوں کے لئے باوجود شدید خواہش کے ایک گھڑی مؤخر کرنا ممکن ہے ۔ |
ثُـمَّ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْـرَاۖ |
بعد ازاں ہم جناب نے اپنے رسولوں کو وقفے وقفے سے متواتر قوم میں بھیجا۔ Root: و ت ر |
كُلَّ مَا جَآءَ أُمَّةٙ رَّسُولُـهَا كَذَّبُوهُ |
ہر بار جب ان کی نسل میں رسول مبعوث ہوا اس کے فرمان کی تکذیب کو انہوں نے وطیرہ بنائے رکھا۔ |
فَأَتْبَعْنَا بَعْضَهُـم بَعْضٙا وَجَعَلْنَٟهُـمْ أَحَادِيثَ |
چونکہ انجام سے انہیں پیشگی خبردار کر دیا گیا اس لئے ہم جناب نے ان میں سے بعض کو پہلوں کی پیروی کراتے ہوئے نیست و نابود کر دیا اور انہیں تاریخی کہانیاں بنا کر رکھ دیا۔ |
فَبُعْدٙا لِّقَوْمٛ لَّا يُؤْمِنُونَ ٤٤ |
چونکہ اتمام حجت اور مہلت کا انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا اس لئے ان کو نیست و نابود کرنے کا انداز تاریخ کے کوڑے دان میں دور کر دینے کا تھا اس قوم کا انجام جو رسول اللہ پر ایمان لانے سے گریزاں رہی تھی۔ |
ثُـمَّ أَرْسَلْنَا مُوسَـىٰ وَأَخَاهُ هَٟرُونَ بِـَٔايَـٟتِنَا وَسُلْطَٟنٛ مُّبِيـنٍٛ ٤٥ |
بعد ازاں ان قوموں کی ہلاکت کے عرصہ بعد ہم جناب نے موسیٰ (علیہ السلام)اور ان کے بھائی ھارون (علیہ السلام)کو عینی مشاہدہ کے لئے اپنی ایسی شہادتوں(آیات/معجزات )کے ساتھ بھیجا تھا،جوتصور،تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک تھیں اور واضح سند و اختیار کے ساتھ۔ Root: س ل ط |
إِلَـىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِۦ |
فرعون اور اس کے سرداروں کی جانب۔ Root: م ل ء |
فَٱسْتَكْـبَـرُوا۟ وَكَانُوا۟ قَوْمًا عَالِيـنَ ٤٦ |
مگر ان کو دیکھ لینے(اور قلب میں من جانب اللہ ہونا مان لینے)کے باوجود وہ غرور کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود اپنی عظمت کے خواہش مند اور زعم میں مبتلا رہے۔وہ پہلے ہی سے خود ساختہ برتری کے گھمنڈ میں مبتلا قوم تھے۔ |
فَقَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لِبَشَـرَيْنِ مِثْلِنَا |
اس خود پرستانہ انانیت کے سبب انہوں نے آپس میں کہا"کیا ہم اپنے جیسے دو بشروں پرایمان لے آئیں |
وَقَوْمُهُـمَا لَنَا عَٟبِدُو نَ ٤٧ |
باوجود اس کے کہ ان کی قوم خاص طور پر ہمارے لئے غلاموں /رعایاکا کام کرتی ہے"۔ |
فَكَذَّبُوهُـمَا فَكَانُوا۟ مِنَ ٱلْمُهْلَـكِيـنَ ٤٨ |
اس سوچ کے تحت انہوں نے ان دونوں(موسیٰ اور ھارون علیہماالسلام)کو برسرعام جھٹلا دیا۔انجام کار مہلت کا وقت ختم ہونے پر نیست و نابود قوموں میں شامل کر دئیے گئے ۔ |
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَـىٰ ٱلْـكِـتَٟبَ |
ماضی کی یہ حقیقت بھی جان لو؛ہم جناب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دے کر نوازا تھا۔ |
لَعَلَّـهُـمْ يَـهْتَدُونَ ٤٩ |
اس مقصد اور امکان کے پیش نظر کہ یہ لوگ اپنے آپ کو ہدایت یافتہ بنا لیں۔ |
وَجَعَلْنَا ٱبْنَ مَـرْيَـمَ وَأُمَّهُۥٓ ءَايَةٙ |
اور ہم جناب نے ابن مریم(عیسیٰ علیہ السلام)اور ان کی ماں کوتخلیق کے مختلف انداز پرقدرت رکھنے کا لوگوں کے لئےمظہر بنا دیا۔ |
وَءَاوَيْنَٟهُـمَآ إِلَـىٰ رَبْوَةٛ ذَاتِ قَرَارٛ وَمَعِيـنٛ ٥٠ |
اور ہم جناب نے ان دونوں (ماں بیٹے)کے لئے محفوظ پناہ گاہ کو مہیا کر دیا تھا، ایک بلند پہاڑی مقام پر،یہ مقام سرد اور دیرپا رہائش کی خصوصیت کی حامل ،اورچشموں سےسرسبز و شاداب۔ |
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلرُّسُلُ كُلُوا۟ مِنَ ٱلطَّيِّبَٟتِ |
(عجب منطق ہے ان سرداروں کی،کہتے ہیں رسول بشر ہے۔پھر کہتے ہیں طعام کھاتا ہے۔الفرقان۔7)۔ہم نے ماضی میں رسولوں سے کہا تھا کہ خود بھی یہ کریں اور حکم بھی دیں "اے رسولوں؛مرغوب اور خود کے لئے صحت افزا اشیاء کھاؤ۔ |
وَٱعْمَلُوا۟ صَٟلِحًاۖ |
اور صالح اعمال پر کاربند رہو اور لوگوں سے بھی کہو۔ |
إِنِّـى بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيـمٚ ٥١ |
یہ حقیقت ہے کہ میں بخوبی جانتا ہوں جو اعمال تم لوگ کرتے ہو۔ |
وَإِنَّ هَـٰذِهِۦٓ أُمَّتُكُـمْ أُمَّةٙ وَٟحِدَةٙ |
(رسولوں کو بتایا گیا تھا)اورحقیقت میں یہ موجود نسل تم لوگوں کی جماعت ہے،ماں کی نسبت سے واحد پرجاتی ہے۔ |
وَأَنَا۟ رَبُّكُـمْ فَٱتَّقُونِ ٥٢ |
اور میں تم لوگوں کا رب ہوں۔صرف مجھ سے حفاظت ،نجات و بخشش کے طلبگار رہو،اور پھر مجھ سے اس کے حصول کے لئے تندہی سے محنت کرتے رہو۔ |
فَتَقَطَّعُوٓا۟ أَمْرَهُـم بَيْـنَـهُـمْ زُبُرٙاۖ |
مگر مفادات اور لوگوں پر تسلط رکھنے کے جذبہ سے مغلوب ہو کران لوگوں نے اپنے مابین اپنے یکسانیت کے معاملہ (امت واحدہ۔ماں سب کی ایک اول خاتون ہے کہ دنیا میں کوئی ماں بیضہ پیدا نہیں کرتی )کو ازخود منقطع کر لیا ہے۔قبیلوں کی تقسیم میں۔ |
كُلُّ حِزْب |
تمام جماعتیں فرحت اور گھمنڈ میں مبتلا ہیں اس کے ساتھ جو عقائد و فلسفہ ان میں مشہور کر دیا گیا ہے۔ |
فَذَرْهُـمْ فِـى غَمْرَتِـهِـمْ حَتَّىٰ حِيـنٍ ٥٤ |
چونکہ آپ(ﷺ)نے تمام کو برابری کے اصول پر متنبہ کر دیا ہے مگر ہٹ دھرمی پر بضد ہیں اس لئے آپ ان لوگوں (عمائدین مشرکین۔ یہود و نصاریٰ )کوالگ /نظر انداز کر دیں کہ مفادات اور غلبے کو برقرار رکھنے کے ہیجان میں مبتلا رہیں یہاں تک کہ اس مدت کے اختتام پر اپنے اس دن کا سامنا کریں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے۔ |
أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُـم بِهِۦ مِن مَّالٛ وَبَنِيـنَ ٥٥ |
کیا وہ لوگ ہم جناب کا انہیں مال و دولت اور طاقت کےمظہر بیٹوں سے نواز کرتوسیع دینے کو سمجھتے ہیں کہ: |
نُسَارِعُ لَـهُـمْ فِـى ٱلْخَيْـرَٟتِ |
ہم جناب ان کی بہتری کے لئے جلدی کرتے ہیں؟ نہیں،ایسا نہیں؛درحقیقت وہ مال و دولت اور بیٹوں کی حقیقت کے متعلق شعور نہیں کرتے (کہ وہ فتنہ/آزمائش کی کھٹالی ہیں)۔ Root: س ر ع |
إِنَّ ٱلَّذِينَ هُـم مِّنْ خَشْيةِ رَبِّـهِـم مُّشْفِقُونَ ٥٧ |
ان لوگوں کے متعلق جان لو؛وہ جو اپنے رب کے جاہ و جلال کے ہر سو مظاہر فطرت سے سہمے سہمے انداز میں متاثر اور مرعوب ہو کر محتاط،نرم خو، لطافت،شفقت اور ہمدردی کا رویہ اور طرز عمل اپنائے رکھتے ہیں۔ Root: ش ف ق |
وَٱلَّذِينَ هُـم بِـَٔايَـٟتِ رَبِّـهِـمْ يُؤْمِنُونَ ٥٨ |
اوروہ لوگ جو اپنے رب کے کلام پر مشتمل آیات/مندرجات قرءان پر دل کی شاد سے ایمان رکھتے ہیں۔ |
وَٱلَّذِينَ هُـم بِرَبِّـهِـمْ لَا يُشْـرِكُونَ ٥٩ |
اور وہ لوگ جو اپنے رب کے ساتھ دوسرے معبودان کے فلسفہ اشتراک کے پیروکار نہیں بنتے۔ |
وَٱلَّذِينَ يُؤْتُونَ مَآ ءَاتَوا۟ وَّقُلُوبُـهُـمْ وَجِلَةٌ أَنَّـهُـمْ إِلَـىٰ رَبِّـهِـمْ رَٟجِعُونَ ٦٠ |
اوروہ جودوسروں کی بھلائی کے لئےجو کچھ بھی بطور عطیات دیتے ہیں،اس حالت احساس میں دیتے ہیں کہ ان کے دل اس بات سےدہل رہے ہوتے ہیں کہ کسی بھی لمحے انہوں نے اپنے رب کے حضور پیش ہونا ہے۔(المومنون۔۶۰) |
أُو۟لَـٰٓئِكَ يُسَٟرِعُونَ فِـى ٱلْخَيْـرَٟتِ وَهُـمْ لَـهَا سَٟبِقُونَ ٦١ |
یہ ہیں وہ لوگ جو بھلائی کے کاموں میں سرعت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان کی انجام دہی کے لئے سبقت لینے والے ہیں۔(المومنون۔۶۱) |
وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَاۖ |
جان لو؛ہم جناب کسی بھی شخص کو سوائے اس قدر جتنا اس کے لئے ممکن ہے پابندی اور عمل کا زیربار/مکلف نہیں کرتے۔ |
وَلَـدَيْنَا كِتَٟبٚ يَنطِقُ بِٱلْحَقِّ |
۔۔اور ایک کتاب (ام الکتاب)جس میں درج کردہ مواد موقع محل کی مناسبت سے حقائق کو بیان کرتا ہے،ہم جناب کے پاس محفوظ ہے۔۔ |
وَهُـمْ لَا يُظْلَمُونَ ٦٢ |
اور ان (اوپر بیان کردہ اوصاف والے)لوگوں کے ساتھ قطعی کوئی زیادتی نہیں ہو گی(خلعت کامرانی عنایت کرنے میں)(المومنون۔۶۲) |
بَلْ قُلُوبُـهُـمْْ فِـى غَمْرَةٛ مِّنْ هَـٰذَا |
انکار کرنے والوں کی ہرزہ سرائی میں کوئی وزن نہیں وہ محض حجت ہے،حقیقت یہ ہے کہ ان کے دل مفادات اور غلبے کو برقرار رکھنے کے لئے ہیجان میں مبتلا ہیں اس (قرءان)کے سبب۔ Root: غ م ر |
وَلَـهُـمْ أَعْمَٟلٚ مِّن دُونِ ذَٟلِكَ هُـمْ لَـهَا عَٟمِلُونَ ٦٣ |
اور اس ہرزہ سرائی کے علاوہ اعمال ہیں جو ان کے لئے فرد جرم بنیں گے،وہ ان اعمال کو کیئے جا رہے ہیں۔ |
حَتَّىٰٓ إِذَآ أَخَذْنَا مُتْـرَفِيـهِـم بِٱلْعَذَابِ إِذَا هُـمْ يَجْـَٔـرُونَ ٦٤ |
کرتے رہیں جو کر رہے ہیں نتیجہ تو جب پتہ چلے گا جب ہم جناب ان لوگوں کے باثروت عمائدین کو عذاب دیتے ہوئے گرفت میں لے چکے ہوں گے۔اس وقت وہ آہ و پکار کریں گے۔ |
لَا تَـجْـَٔرُوا۟ ٱلْيَوْمَ |
انہیں کہا جائے گا"مت کرو یہ آہ و بکا آج کے دن۔ |
إِنَّكُـم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ ٦٥ |
یقیناً ہم جناب کی جانب سے کوئی مدد تمہیں نہیں ملے گی۔ |
قَدْ كَانَتْ ءَايَٟتِى تُتْلَـىٰ عَلَيْكُـمْ فَكُنتُـمْ عَلَـىٰٓ أَعْقَٟبِكُـمْ تَنكِصُونَ ٦٦ |
تم لوگوں کا حیات دنیا میں رویہ یہ تھا : تم لوگوں کو میرے کلام پر مشتمل آیات لفظ بلفظ سنائی جاتی تھیں۔عدم توجہ اور تفاخرانہ انداز میں سن لینے کے بعد تم لوگ اپنی ایڑھیوں پر پلٹ کر چل دیا کرتے تھے۔ |
مُسْتَكْبِـرِينَ بِهِۦ سَٟمِرٙا تَـهْجُـرُونَ ٦٧ |
تم لوگ اس(قرءان)کے سبب ان دنوں اپنی عظمت و بڑائی کی خواہش اور زعم میں مبتلا ہو گئے تھے۔تم ان دنوں راتوں میں الگ بیٹھ کر اس(قرءان)کو پست کرنے اور اپنے غلبے کو برقرار رکھنے کے لئے مشورے کرتے تھے۔ Root: س م ر |
أَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا۟ ٱلْقَوْلَ |
(راتوں میں خفیہ مشورے کرنا ان کا طرز عمل کیوں ہے)کیا یہ اِس بناء پر ہے کہ انہوں نے منفرد بیان ( قرءان مجید) کے مندرجات میں ترتیب و تسلسل سے ازخودغوروفکر/تدبر نہیں کیا ہے؟ |
أَمْ جَآءَهُـم مَّا لَمْ يَأْتِ ءَابَآءَهُـمُ ٱلۡأَوَّلِيـنَ ٦٨ |
یا کیا ان کے پاس وہ آ گیا ہے جو ان کے اولین آباو اجداد(ابرہیم،اسماعیل،اسحاق علیہم السلام)کے پاس نہیں آیا تھا۔ |
أَمْ لَمْ يَعْـرِفُوا۟ رَسُولَـهُـمْ |
یا کیا وہ اپنی جانب مبعوث فرمائے گئے اللہ تعالیٰ کے رسول (محمّد)ﷺ)سے متعارف نہیں ہیں۔ |
فَهُـمْ لَهُۥ مُنكِرُونَ ٦٩ |
جس کے باعث وہ ان(ﷺ)کے استحقاق سے انجان بنے ہوئے ہیں۔ Root: ن ك ر |
أَمْ يَقُولُونَ بِهِۦ جِنَّةُ |
یا کیا وہ لوگوں سے کہتے ہیں"خبطی،فاسد خیالات ،ہذیان میں وہ گم کردہ ہو گیا ہے جب سے اس (قرءان مجید)کو اختراع کیا ہے جو سوائے اس کے کچھ نہیں کہ محض جھوٹ پر مبنی خیال ہے جو رائج عقائد کی تنقیض کرتا ہے"۔(محذوف کے لئے دیکھیں؛الحجر۔6اور الفرقان۔4) |
بَلْ جَآءَهُـم بِٱلْحَقِّ |
نہیں، ان کا انہیں مجنون کہنا لغو خیال آرائی ،ہرزہ سرائی ہے؛ حقیقت یہ ہے وہ بیان حقیقت(قرءان مجید)کے ساتھ تشریف لائے ہیں۔ |
وَأَكْثَرُهُـمْ لِلْحَقِّ كَٟرِهُونَ ٧٠ |
مگر ان(عمائدین)کی اکثریت بیان حقیقت (قرءان مجید)کے لئے ناگواری کا اظہار کرنے والے ہیں۔(وجہ واضح ہے ان کے باطل نظریات کی تنقیض کرتا ہے) Root: ك ر ه |
وَلَوِ ٱتَّبَعَ ٱلْحَقُّ أَهْوَآءَهُـمْ لَفَسَدَتِ ٱلسَّمَٟوَٟتُ وَٱلۡأَرْضُ وَمَن فِيـهِنَّۚ |
اس حقیقت کو جان لو؛اگر مطلق بدیہی حقیقت(اللہ تعالیٰ)ان باطل معبودان بنانے والے عمائدین کی فرسودہ خواہشات کی اتباع میں نظام ہستی چلاتے تو آسمانوں اور زمین نے فساد برپا کر دینا تھااور ہر کسی نے ایسا ہی فساد کرنا تھاجو کوئی ان کے مابین ذی حیات ہے۔ |
بَلْ أَتَيْنَٟهُـم بِذِكْرِهِـمْ فَهُـمْ عَن ذِكْرِهِـم مُّعْـرِضُونَ ٧١ |
نہیں،ان کی ہرزہ سرائی لغو ہے،بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم جناب نے انہیں بیان حقیقت(قرءان مجید)پہنچایا ہ؛اس انداز میں کہ ان کی سوانح حیات اس میں مذکور ہے۔چونکہ سچائی اور حقیقت کا سامنا کرنے سے انہیں ناگوار الجھن محسوس ہوتی ہے اس لئے اپنی سوانح سے دانستہ اعراض برتنے والے ہیں۔(الانبیاء۔10ساتھ دیکھیں) |
أَمْ تَسْـَٔلُـهُـمْ خَرْجٙا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيْـرٚۖ |
یا کیا ان کا یہ طرز عمل اس وجہ سے ہے کہ آپ(ﷺ)ان سے خراج کا مطالبہ کرتے ہیں!انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ آپ(ﷺ)کے رب کا خراج بہترین ہے۔ |
وَهُوَ خَيْـرُ ٱلرَّٟزِقِيـنَ ٧٢ |
اور وہ جناب بہترین رازق ہیں۔ |
وَإِنَّكَ لَتَدْعُوهُـمْ إِلَـىٰ صِرَٟطٛ مُّسْتَقِيـمٛ ٧٣ |
اوریہ حقیقت ہے، آپ(ﷺ) انہیں اس راستے کی جانب دعوت دے رہے ہیں جوکامیابی و کامرانی کی منزل کی جانب گامزن رکھتا ہے۔ (المومنون۔٧٣)۔ |
وَإِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلۡءَاخِـرَةِ |
جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو آخرت کے موجود ہونے کو یقین سے نہیں مانتے |
عَنِ ٱلصِّرَٟطِ لَنَٟكِبُونَ ٧٤ |
وہ یقیناً گاہے بگاہے متعین اور اجاگر کردہ راستے سے منحرف ہوتے ہیں۔ |
وَلَوْ رَحِـمْنَٟهُـمْ وَكَشَفْنَا مَا بِـهِـم مِّن ضُرّٛ |
جان لو؛اگر ہم جناب نے ان پر گناہوں سے درگزر کرکے رحم کیا ہوتا اور ہم جناب نے اسے دور کر دیا ہوتا جو ناگوار صورتحال انہیں لاحق تھی۔ Root: ك ش ف |
لَّلَجُّوا۟ فِـى طُغْيَٟنِـهِـمْ يَعْمَهُونَ ٧٥ |
اس کے باوجود انہوں نے بڑھ چڑھ کر اپنی احمقانہ بہکی سرگرمیوں میں سرگرداں اور مگن رہنا تھا۔ |
وَلَقَدْ أَخَذْنَٟهُـم بِٱلْعَذَابِ فَمَا ٱسْتَكَانُوا۟ لِرَبِّـهِـمْ |
جان لو تاریخ؛یہ حقیقت ہے کہ ہم جناب نے ان پر عذاب مسلط کرکے گرفت میں لیا تھا؛ مگر انہوں نے اپنے آپ کو اپنے رب کے لئے سرنگوں ہونے کی چاہت کا اظہار بھی نہیں کیا۔ Root: ك ى ن |
وَمَا يَتَضَرَّعُونَ ٧٦ |
اور نہ انہوں نے عاجزی اختیار کرنے کی کوشش کی۔(جو عذاب دینے کا مقصد تھا) Root: ض ر ع |
حَتَّىٰٓ إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْـهِـم بَابٙا ذَا عَذَابٛ شَدِيدٍٛ |
یہاں تک جب(اتمام حجت اورمہلت کا وقت ختم ہونے پر)ہم جناب نے ان پر وہ دروازہ کھول دیا جو شدید عذاب کاحامل تھا۔ Root: ف ت ح |
إِذَا هُـمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ ٧٧ |
عذاب کو جب انہوں نےمحسوس کرلیا تواس وقت پناہ ملنےسے مایوس ہوگئے۔ |
وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَنْشَأَ لَـكُـمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلۡأَبْصَٟرَ وَٱلۡأَفْـِٔدَةَۚ |
اور وہ جناب ہی ہیں جنہوں نے تم لوگوں کے حصول علم و دانائی کے لئے ایک جزو کو نشو پذیر کر کےسماعت کی لیاقت بنا دیا،اوربصارتوں کا ذریعہ،اور (قلیل تعداد میں)معلومات کو منظم/پکانے والے دماغ۔ |
قَلِيلٙا مَّا تَشْكُـرُونَ ٧٨ |
جو شکر تم لوگ ادا کرتے ہو وہ عنایات کے مقابل قلیل ہے۔ |
وَهُوَ ٱلَّذِى ذَرَأَكُمْ فِـى ٱلۡأَرْضِ |
اور وہ جناب ہی ہیں جنہوں نے تم لوگوں کو زمین میں آبادیاتی اضافہ دیا۔ Root: ذ ر ء |
وَإِلَيْهِ تُحْشَـرُونَ ٧٩ |
باعلم رہو کہ تم لوگوں کو ان جناب کے حضوراحتساب کے لئے جمع کیا جائے گا۔ |
وَهُوَ ٱلَّذِى يُحْـىِۦ وَيُمِيتُ |
وہ جناب ہیں جوحیات کو ظہور دیتے ہیں اور ذی حیات کو موت سے ہمکنار کرتے ہیں۔ |
وَلَهُ ٱخْتِلَٟفُ ٱلَّيْلِ وَٱلنَّـهَارِ |
اور رات اور دن کا ایک دوسرے کےمقام پر آنا ان جناب کی مطلق صوابدید ہے۔ |
أَفَلَا تَعْقِلُونَ ٨٠ |
کیا تم لوگ حقیقت اور باطل میں تفریق اس لئے نہیں کر پاتے کہ تعقل نہیں کرتے؟ Root: ع ق ل |
بَلْ قَالُوا۟ مِثْلَ مَا قَالَ ٱلۡأَوَّلُونَ ٨١ |
ان کا حیات آخرت کا انکار علم کی بنیاد پر نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے محض وہ دہرا دیا جس کے مثل اولین لوگوں نے کہا تھا۔ |
قَالُوٓا۟ أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابٙا وَعِظَٟمٙا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ٨٢ |
رسول کریم اور قرءان مجید کا انکار کرنے والے عمائدین مشرکین نے لوگوں سے استفسار کیا’’کیا جب مر چکے ہوں گے اورہم خاک بن چکے ہوں گے اور بوسیدہ ہڈیوں کے ڈھانچے ۔۔کیا اس کو حقیقت مانا جا سکتا ہے کہ ہم ایک از سر نو تخلیق کے روپ میں کھود نکال لئے جائیں گے۔ |
لَقَدْ وُعِدْنَا نَـحْنُ وَءَابَآؤُنَا هَـٰذَا مِن قَبْلُ |
یہ اپنی جگہ حقیقت کہ اس وعیدکا ہم پراظہار کیا گیا ہے؛ہم پر اورہمارے آباؤ اجداد پر اس کا قبل کے ادوار میں اظہار کیا گیا تھا۔ |
إِنْ هَـٰذَآ إِلَّآ أَسَٟطِيـرُ ٱلۡأَوَّلِيـنَ ٨٣ |
یہ(قرءان) توسوائے پرانے افسانے کہانیوں کے مجموعہ کے اورکچھ بھی نہیں"۔(المؤمنون۔۸۳) |
قُل لِّمَنِ ٱلۡأَرْضُ وَمَن فِيـهَآ إِن كُنتُـمْ تَعْلَمُونَ ٨٤ |
آپ(ﷺ)ان مشرکین عمائدین سے پوچھیں"زمین اور جو کوئی ذی حیات اس میں موجود ہے ان پر اقتدار اعلیٰ اور نظم و نسق کس کے دائرہ کار میں مختص ہے۔جواب دو اگر تم جانتے ہو ؟" |
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ |
وہ جواب میں یہی کہتے رہیں گے"یہ اللہ(تعالیٰ)کے لئے مخصوص ہے"۔ |
قُلْ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ٨٥ |
آپ(ﷺ) ارشاد فرمائیں "کیا تم لوگوں کا یہ رویہ اس بات کا شاخسانہ ہے کہ تم ازخود یاد رکھنا اور تاریخ سے سبق لینا نہیں چاہتے"۔ |
قُلْ مَن رَّبُّ ٱلسَّمَٟوَٟتِ ٱلسَّبْعِ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں "کون آسمانوں کے رب ہیں جن کی خصوصیت یہ ہے کہ سات ہیں۔ |
وَرَبُّ ٱلْعَـرْشِ ٱلْعَظِيـمِ ٨٦ |
اور کون عظیم عرش کے رب ہیں؟"۔ Root: ع ر ش |
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ |
وہ جواب میں یہی کہتے رہیں گے"یہ رب ہونا اللہ(تعالیٰ)کے لئے مخصوص ہے"۔(مشرکین بتوں کو رب نہیں کہتے) |
قُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ ٨٧ |
آپ (ﷺ) سے ان سے پو چھیں "کیا تم لوگ حقیقت کو جان لینے کے باوجود اپنے آپ کوخوفناک نتائج و عواقب سےمحفوظ کرنے کے لئے پناہ کے خواستگار نہیں بنو گے؟" |
قُلْ مَنۢ بِيَدِهِۦ مَلَـكُوتُ كُلِّ شَـىْءٛ |
آپ (ﷺ) سے ان سے پو چھیں "وہ کون جناب ہیں۔ہر ایک ایک شئے پراقتدار اعلیٰ اور ان کا نظم و نسق جن کے دائرہ کار اور اختیارمیں ہے۔ |
وَهُوَ يُجْيِـرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ |
اور کون ہے وہ جو پناہ میسر کرتے ہیں اورکون ہیں وہ جن سے بڑھ کرپناہ دی جا سکے۔ |
إِن كُنتُـمْ تَعْلَمُونَ ٨٨ |
جواب دو اگر تم جانتے ہو ؟" |
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ |
وہ جواب میں یہی کہتے رہیں گے"یہ اللہ(تعالیٰ)کے لئے مخصوص ہے"۔ |
قُلۡ فَأَنَّـىٰ تُسْحَرُونَ ٨٩ |
آپ (ﷺ) سے ان سے پو چھیں "یہ سب جاننے اور ماننے کے باوجود تم لوگ کیسے اور کیوں سحر زدہ بنا دئیے جاتے ہو؟"۔ Root: س ح ر |
بَلْ أَتَيْنَٟهُـم بِٱلْحَقِّ وَإِنَّـهُـمْ لَـكَـٟذِبُونَ ٩٠ |
نہیں،ان کی ہرزہ سرائی لغو ہے،اصل یہ ہے کہ ہم جناب نے انہیں بیان حقیقت(قرءان مجید)پہنچایا ہے، موقع محل کی مناسبت سے حقیقت افشاں کرتے ہوئے۔اور یہ حقیقت ہے کہ وہ(عمائدین)جھوٹے ہیں۔ |
مَا ٱتَّخَذَ ٱللَّهُ مِن وَلَـدٛ |
اللہ تعالیٰ نے قطعاً کسی ایک ولادت پائے کو بطور بیٹا اختیار نہیں کیا۔ |
وَمَا كَانَ مَعَهُۥ مِنْ
إِلَٟهٍٛ |
اور ان کی معیت میں قطعی کوئی ایک بھی معبودان تصور کئے جانے والوں میں تھا۔ |
إِذٙا لَّذَهَبَ كُلُّ إِلَـٰه |
اپنا عام فہم استعمال کر کے سوچو اگر کئی معبودان ہوتے تو ہر ایک خدا اپنے ساتھ لے جاتا جو اس نے تخلیق کیا ہوتا اور ان میں سے بعض بعض پر برتری حاصل کر لیتا۔ |
سُبْحَٟنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ ٩١ |
آپ (ﷺ) کے رب حاجات سے بلند تر ہیں،اللہ تعالیٰ کے لئےتمام کبریائی ہے اور تمام کوششوں کا وہ محور ہیں؛ان تمام باتوں سے منزہ اور مطلق عالی مرتبت ہیں جو وہ لوگ ان سے منسوب کرتے رہتے ہیں۔ Root: و ص ف |
عَٟلِمِ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَٟدَةِ |
وہ تمام جو دوسروں کی بصارتوں اور بصیرت سے پنہاں اور اوجھل ہے اور جو کچھ ظاہر اور قابل ادراک ہے وہ جناب ان کو ہر لمحہ مکمل طور پر جاننے والے ہیں۔ |
فَتَعَٟلَـىٰ عَمَّا يُشْـرِكُونَ ٩٢ |
خبردار؛ وہ جناب تمام عظمت وکبریائی اور جد و جہد کا محور ہیں۔اور وہ جناب مطلق اعلیٰ ہیں ان تمام سے جنہیں وہ فلسفہ شراکت کے عناصر بناتے ہیں۔ Root: ع ل و |
قُل رَّبِّ إِمَّا تُرِيَنِّى مَا يُوعَدُونَ ٩٣ |
آپ (ﷺ)دعا فرمائیں"اے میرے رب!اگر آپ مجھے وہ دکھا دیں جس بارے انہیں مسلسل وعید سنائی جا رہی ہے: |
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِى فِـى ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٟلِمِيـنَ ٩٤ |
میرے رب!ایسی صورتحال میں مجھے ان لوگوں کے درمیان نہ رکھیں جو حقیقت کے منافی باطل نظریہ اور طرز عمل پر گامزن قوم ہے"۔ |
وَإِنَّا عَلَـىٰٓ أَن نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُـمْ لَقَٟدِرُونَ ٩٥ |
اور یہ حقیقت ہے ہم جناب مکمل طور پر قادر ہیں کہ ہم آپ کو وہ دکھا دیں جس سے ہم انہیں بطور وعدہ متنبہ کر رہے ہیں۔ |
ٱدْفَعْ بِٱلَّتِـى هِىَ أَحْسَنُ ٱلسَّيِّئَةَۚ |
آپ(ﷺ)ہر طرح کے ناروا روئیے،لغو بےسروپا الزام تراشی،برائی کے زمرے میں آنے والی باتوں پر ایسا ردعمل دے کر اسے زائل کریں جو بہترین اعتدال و توازن کا حامل ہے۔ Root: د ف ع |
نَـحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ ٩٦ |
ہم جناب مکمل طور پر جانتے ہیں جوجھوٹ پر مبنی منفی نوعیت کی باتیں یہ لوگ گھڑتے رہتے ہیں |
وَقُلْ رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَٟتِ ٱلشَّيَٟطِيـنِ ٩٧ |
اور آپ(ﷺ)بتائیں کہ لوگ کیسے پناہ کے طلبگار ہوں"اے میرے رب!آپ کی پناہ طلب کرتا ہوں ان حقیقت کو پس پشت کرنے والی من گھڑت باتوں سے محفوظ رہنے کے لئے جو شیطان صفت لوگ پھیلاتے ہیں۔ |
وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ ٩٨ |
اور میں آپ کی پناہ لیتا ہوں،میرے رب،اس لئے کہ کہیں میرے پاس وہ (شیاطین)آئیں"۔ Root: ح ض ر |
حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَ أَحَدَهُـمُ ٱلْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ٱرْجِعُونِ ٩٩ |
باطل نظریہ اور طرز عمل کے پیروکار اس وقت تک ہٹ دھرم رہتے ہیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی ایک کوموت نے دنیا سے الگ کر دیا تو قبر میں زندگی دئیے جانے پر اس نے کہا"میرے رب !مجھے واپس بھیج دیں۔ |
لَعَلِّـىٓ أَعْمَلُ صَٟلِحٙا فِيـمَا تَرَكْتُ |
تاکہ میں صالح اعمال کو انجام دوں اس (دنیا)میں جسے میں چھوڑ آیا ہوں"۔(اس نے ایمان لانے کی بات نہیں کی کیونکہ ایسا مرتے وقت کر چکا تھا) |
كَلَّاۚ إِنَّـهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآئِلُـهَاۖ |
قطعاً واپسی ممکن نہیں۔یہ درخواست تو محض کلمہ حسرت ہے،وہ(بعد از موت دوسری زندگی پانے والا)اس کو اس وقت بڑبڑانے والا ہے۔ |
وَمِن وَرَآئِـهِـم بَرْزَخٌ إِلَـىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ١٠٠ |
اور ایک آڑ(دوبارہ موت)کو ان کے آگے حائل کر دیا جائے گا اس دن تک کے لئے جب اس آڑ(موت)کو ہٹا کر ان کو زندہ کر دیا جائے گا۔(اس کا ذکر کریں گے:غافر۔11) Root: و ر ء |
فَإِذَا نُفِخَ فِـى ٱلصُّورِ |
(سب مر گئے اور سکوت چھا گیا)اس اٹل وعدہ کی تکمیل میں اس دن جب خاص طور پر بنائے گئے نقارے میں دوسری مرتبہ پھونک دیا جائے گا۔ |
فَلَا أَنسَابَ بَيْنَـهُـمْ يَوْمَئِذٛ |
(چونکہ آباؤ اجداد کی تقلید دنیا میں عذرلنگ تھا جیسے ابراہیم علیہ السلام نے کہا تھا،العنکبوت 25) ہر طرح کا تعلق اور رشتہ داری ان کے مابین مفقود ہو گا جس دن دوسرا صور پھونکے جانے پر وہ اٹھ کھڑے ہوئے ہوں گے۔ Root: ن س ب |
وَلَا يَتَسَآءَلُونَ ١٠١ |
اور نہ وہ ایک دوسرے سےکسی(خیریت)بارے سوال کریں گے۔ |
فَمَن ثَقُلَتْ مَوَٟزِينُهُۥ |
چونکہ معیار مدعیان ایمان کے لئے یکساں ہےاس لئے جہاں تک اس کا تعلق ہے جس کے اوزان بھاری ہوں گے۔ Root: و ز ن |
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُـمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ١٠٢ |
تو چونکہ اعمال روزمرہ کے معمول کا مجموع ہے تو یہ بھاری پن اس بات کو مظہر ہے کہ یہ ہیں وہ لوگ جودرحقیقت دائمی کامیاب اور سرخرو ہونے کے لئے کوشاں ہیں۔ Root: ف ل ح |
وَمَنْ خَفَّتْ مَوَٟزِينُهُۥ |
مگر جہاں تک اس کا معاملہ ہے جس کے اوزان قدر و قیمت میں کم ہوئے۔ |
فأُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ خَسِـرُوٓا۟ أَنفُسَهُـمْ |
انجام کار یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے آپ کےمقام و مرتبہ کا خسارا کیا۔ |
فِى جَهَنَّـمَ خَٟلِدُونَ ١٠٣ |
وہ ہمیشہ جہنم میں رہائش پذیر رہیں گے۔ |
تَلْفَحُ وُجُوهَهُـمُ ٱلنَّارُ |
جہنم کے اونچے درجہ حرارت کی تپش ان کے چہروں کو جھلساتی رہے گی۔ |
وَهُـمْ فِيـهَا كَٟلِحُونَ ١٠٤ |
اور وہ اس میں رہتے ہوئے گاہے بگاہے آہ و بکا کریں گے۔ Root: ك ل ح |
أَ لَمْ تَكُنْ ءَايَٟتِى تُتْلَـىٰ عَلَيْكُـمْ فَكُنتُـم بِـهَا تُكَذِّبُونَ ١٠٥ |
انہیں یاد دلایا جائے گا"کیا کلام پر مبنی میری آیتیں تم پر تلاوت نہیں کی جاتی تھیں۔مگر تم لوگ برسر عام انہیں جھٹلاتے رہتے تھے"۔ |
قَالُوا۟ رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا |
انہوں(دنیا میں جو عمائدین تھے)نے کہا"ہمارے رب!ہماری ہٹ دھرمی کی عادت ہم پر غالب آ گئی تھی۔ |
وَكُنَّا قَوْمٙا ضَآلِّيـنَ ١٠٦ |
اور ہم حقیقت سےمنحرف لوگ بنے رہے تھے۔ |
رَبَّنَآ أَخْرِجْنَا مِنْـهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَٟلِمُونَ ١٠٧ |
ہمارے رب!آپ ہمیں یہاں سے نکالیں۔اگر نکالنے پر ہم نے دوبارہ پرانا طرز عمل اپنایا تو پھر یقیناً ہم حقیقت کو باطل سے بدلنے والے ہوں گے"۔ |
قَالَ ٱخْسَئُوا۟ فِيـهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ ١٠٨ |
|
إِنَّهُۥ كَانَ فَرِيقٚ مِّنْ عِبَادِى يَقُولُونَ |
حقیقت یہ ہے کہ تمہارے مابین میرے مخلص بندوں پر مشتمل فریق تھا جو کہتے تھے: |
رَبَّنَآ ءَامَنَّا فَٱغْفِرْ لَنَا وَٱرْحَـمْنَا |
"ہمارے رب!ہم رسول اللہ پر ایمان لے آئے ہیں۔اس لئے آپ جناب ہمارے لئے درگزر فرماتے ہوئے معاف فرما دیں اور ہم پر رحم فرمائیں۔ |
وَأَنتَ خَيْـرُ ٱلرَّٟحِـمِيـنَ ١٠٩ |
اور یہ حقیقت ہے آپ جناب بدرجہ اتم رحم کرنے والے منبع رحمت ہیں"۔ |
فَٱتَّخَذْتُـمُوهُـمْ سِخْرِيًّا حَتَّىٰٓ أَنسَوْكُمْ ذِكْرِى |
اس پر تم لوگوں نے انہیں تمسخر کے قابل جماعت سمجھ کر مذاق اڑاتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے تمہیں میرےہدایت نامہ ہی کوبھلوا دیا۔ Root: ن س ى |
وَكُنتُـم مِّنْـهُـمْ تَضْحَكُونَ ١١٠ |
اور تم لوگ ان میں سے لوگوں پرازراہ تفنن قہقہے لگاتے رہے۔ |
إِنِّـى جَزَيْتُـهُـمُ ٱلْيَوْمَ بِمَا صَبَـرُوٓا۟ |
یقیناً میں نے آج کے دن انہیں بدلے میں جنت عنایت کی ہے کہ انہوں نے تمہارے اس تمسخر کواپنے نکتہ نظر پر قائم رہتے ہوئےتحمل سے برداشت کیا تھا۔ |
أَنَّـهُـمْ هُـمُ ٱلْفَآئِزُونَ ١١١ |
چونکہ انہوں نے جنت کے حقدار بننے کے تمام تقاضے پورے کئے اس لئے یہ ہیں وہ لوگ جو زندگی بھر کی کامیابی کا ایوارڈ پانے والے ہیں"۔ Root: ف و ز |
قَٟلَ كَمْ لَبِثْتُـمْ فِـى ٱلۡأَرْضِ عَدَدَ سِنِيـنَ ١١٢ |
ان جناب نے جہنم کے مستوجب لوگوں سے پوچھا"تم کتنا عرصہ زمین میں رہے سالوں کی گنتی کے حساب سے" Root: ل ب ث |
قَالُوا۟ لَبِثْنَا يَوْمٙا أَوْ بَعْضَ يَوْمٛ فَسْـَٔلِ ٱلْعَآدِّينَ ١١٣ |
انہوں نے جواب دیا"ہم ایک دن رہے یا وقت کا کچھ حصہ۔چونکہ ہم اندازہ نہیں اس لئے ماہرین اعداد و شمارسے آپ جناب پوچھیں"۔ |
قَٟلَ إِن لَّبِثْتُـمْ إِلَّا قَلِيلٙاۖ |
ان جناب نے فرمایا"تم لوگ سوائے ایک مختصر مدت کے وہاں نہیں رہے۔ Root: ل ب ث |
لَّوْ أَنَّكُـمْ كُنتُـمْ تَعْلَمُونَ ١١٤ |
تمہارے لئے افسوس کا مقام نہ ہوتا کہ اگر تم لوگوں نے دنیا میں مختصر مدت کے قیام کو جان لیا ہوتا۔ |
أَفَحَسِبْتُـمْ أَنَّمَا خَلَقْنَٟكُـمْ عَبَثٙا |
کیا اس دن کے متعلق لاپرواہی اس وجہ سے تھی کہ تم لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ ہم جناب نے تم لوگوں کو یونہی بے مقصد تخلیق کیا تھا۔ |
وَأَنَّكُـمْ إِلَيْنَا لَا تُـرْجَعُونَ ١١٥ |
اور یہ کہ تم لوگوں کو ہمارے حضور احتساب کے لئے پیش نہیں کیا جائے گا‘‘۔ |
فَتَعَٟلَـى ٱللَّهُ ٱلْمَلِكُ ٱلْحَقُّ |
یہ سب پر واضح ہے؛اللہ تعالیٰ مطلق عالی مقام ہیں؛مطلق فرمانروا ہیں، مطلق حقیقت ہیں۔ Root: م ل ك |
لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ |
ان تمام کے تمام میں جنہیں معبود تصور کیا جاتا ہے کوئی ذی حیات نہیں،سوائے ان (اللہ تعالیٰ) کے۔ |
رَبُّ ٱلْعَـرْشِ ٱلْـكَرِيـمِ ١١٦ |
اور وہ جناب یکتا اور عظیم الشان تخت اقتدار کے رب ہیں۔ Root: ك ر م |
وَمَن يَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٟهًا ءَاخَرَ لَا بُرْهَٟنَ لَهُۥ بِهِۦ |
اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود مان کر پکارتا ہے تو قطعاً کوئی دلیل اور ثبوت اس تخیل کی تائید کے لئے اس کے پاس نہیں ہے۔ |
فَإِنَّمَا
حِسَابُهُۥ عِندَ رَبِّهِۦٓ |
چونکہ وہ اس عدم ثبوت کی بناء پر توحید کی حقانیت کو دل میں جانتا تھا اس لئے اس کا احتساب اس کے رب نے لینا ہے۔ |
إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلْـكَـٟفِـرُونَ ١١٧ |
ان کی جانب سے یہ حقیقت طشت از بام ہے کہ رسول اللہ کا انکار کرنے والے بالآخر کامیاب نہیں ہو سکتے۔ Root: ف ل ح |
وَقُل رَّبِّ ٱغْفِرْ وَٱرْحَمْ |
اور آپ(ﷺ)کہیں"اے میرے رب!درگزر فرمائیں اور رحم فرمائیں۔ |
وَأنتَ خَيْـرُ ٱلرَّٟحِـمِيـنَ ١١٨ |
اور یہ حقیقت ہے آپ جناب بدرجہ اتم رحم کرنے والے منبع رحمت ہیں"۔ |
024-سُوۡرَةُ النُّور
Granular/Forensic Analysis: Letters; vowels; syllables; words
Sura Recitation
سُورَةٌ أَنزَلْنَٟهَا وَفَرَضْنَٟهَا |
ایک سورۃ جسے ہم جناب نے مجتمع حالت میں نازل کیا ہے۔اور اِسے ہم نے معین و مقرر(ہمیشہ کیلئے) کر دیا ہے۔ |
وَأَنزَلْنَا فِيـهَآ ءَايَٟتٍۭ ٛ بَيِّنَٟتٛ |
اور ہم جناب نے اِس سورۃمیں مجتمع انداز میں آیات نازل کی ہیں واضح اور متمیز کر دینے والی |
لَّعَلَّـكُـمْ تَذَكَّرُونَ ١ |
تاکہ تم لوگ ازخودیاداشت میں تسلسل سے محفوظ رکھ سکو/نصیحت لے سکو۔“ (النور۔۱) |
ٱلزَّانِيَةُ وَٱلزَّانِـى فَٱجْلِدُوا۟ كُلَّ وَٟحِدٛ مِّنْـهُـمَا
مِا۟ىَٔةَ جَلْدَةٛ |
ریاست کا تعزیری فرض ہے کہ جس عورت اور مرد پرمتعلقہ عدالت میں زنا کے ارتکاب کا جرم ثابت ہو گیا ہےتو ان دونوں میں سے ہر ایک کو جلد پر سو دُرّے لگانے کی سزا دی جائے۔ |
وَلَا تَأْخُذْكُم بِـهِـمَا رَأْفَةٚ فِـى دِينِ ٱللَّهِ إِن كُنتُـمْ
تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلۡءَاخِـرِ |
اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ ضابطہ کی تکمیل کرتے ہوئے ان دونوں کے لئےہمدردی اور نرم دلی کے جذبات تم لوگوں پر غالب نہیں آنے چاہئے اگر تم حقیقی معنوں میں اللہ تعالیٰ اور یوم آخر پر ایمان رکھتے ہو۔ Root: ر ء ف |
وَلْيَشْهَدْ عَذَابَـهُـمَا طَـآئِفَةٚ مِّنَ ٱلْمُؤْمِنِيـنَ ٢ |
اور صاحبان ایمان کا ایک گروہ ان کو سزا دئیے جانے کا مشاہدہ کرے۔ Root: ط و ف |
ٱلزَّانِـى لَا يَنكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْـرِكَةٙ |
معاشرے میں زنا کے جرم کا سزا یافتہ شخص آئندہ نکاح نہیں کر سکے گا سوائے زنا کے جرم کی سزا یافتہ عورت سے یا مشرک عورت سے۔ Root: ز ن ى |
وَٱلزَّانِيَةُ لَا يَنكِحُهَآ إِلَّا
زَانٍٛ أَوْ مُشْـرِكٚ |
زنا کے جرم کی سزا یافتہ عورت کے متعلق حکم ہے کہ سوائے زنا کے جرم کا سزا یافتہ شخص یا مشرک مرد کے علاوہ اس سے کوئی نکاح نہیں کر سکتا۔ Root: ن ك ح |
وَحُرِّمَ ذَٟلِكَ عَلَـى ٱلْمُؤْمِنِيـنَ ٣ |
سزا یافتہ زانی مرد اور عورت سے نکاح کرنا ایمان والوں پر حرام قرار دے دیا گیا ہے۔ |
وَٱلَّذِينَ يَرْمُونَ ٱلْمُحْصَنَٟتِ |
اور ان لوگوں کے متعلق تعزیری حکم جان لو جو خود مختار کنواری اور شادی کے بندھن والی عورتوں کے خلاف جنسی بے راہروی کے الزام پر کاروائی کا استغاثہ کرتے ہیں: Root: ح ص ن |
ثُـمَّ لَمْ يَأْتُوا۟ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ |
مگر بعد ازاں چار عینی گواہ پیش کرنے کے لئے وہ عدالت میں نہیں لائے۔ Root: ر ب ع |
فَٱجْلِدُوهُـمْ ثَمَٟنِيـنَ جَلْدَةٙ |
تو اس الزام تراشی کے جرم پر انہیں اسی دُرّے لگانے کی سزا دو۔ |
وَلَا تَقْبَلُوا۟ لَـهُـمْ شَهَٟدَةً أَبَدٙاۚ |
اور آئندہ کے لئے کبھی بھی ان کی شہادت کو قبول نہیں کرنا تم لوگوں کو۔ Root: ء ب د |
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُـمُ ٱلْفَٟسِقُونَ ٤ |
اور ان کے متعلق جان لو؛ایسے لوگ درحقیقت عہد/آئین شکن اور حدودوقیود کو پامال کرنے والے ہیں۔ Root: ف س ق |
إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ مِنۢ بَعْدِ ذَٟلِكَ وَأَصْلَحُوا۟ |
سوائے ان لوگوں کے جو سزا پانے کے بعد ندامت سے اس طرز عمل سے پلٹ آئیں اور اپنی اصلاح کر لیں۔ |
فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٚ رَّحِـيـمٚ ٥ |
کیونکہ یقینا اللہ تعالیٰ درگزر اور پردہ پوشی کرنے اور معاف فرمانے والے ہیں، منبع رحمت ہیں۔ |
وَٱلَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَٟجَهُـمْ وَلَمْ يَكُن لَّـهُـمْ شُهَدَآءُ إِلَّآ أَنفُسُهُـمْ |
اور جہاں تک ان لوگوں کا معاملہ ہے جو اپنی منکوحہ بیویوں پر جنسی بد اخلاقی کا الزام لگاتے ہیں اس حال میں کہ سوائے اپنے علاوہ ان کے پاس اس الزام کی تصدیق کے لئے گواہ نہیں ہیں: Root: ر م ى |
فَشَهَٟدَةُ أَحَدِهِـمْ أَرْبَعُ شَهَٟدَٟت |
تو اس صورت میں ان الزام لگانے والوں میں سے ایک کی عدالت میں شہادت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام پر چار مرتبہ یہ شہادت دے: Root: ر ب ع |
إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلصَّٟدِقِيـنَ ٌ٦ |
وہ حقیقت میں اپنے الزام والے بیان میں سچا ہے۔ |
وَٱلْخَٟمِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ ٱللَّهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ ٱلْـكَـٟذِبِيـنَ ٌ٧ |
اور عدالت کے روبروپانچویں شہادت یہ دے کہ اللہ تعالیٰ کی لعنت اس پر واجب ہو جائے اگر وہ جھوٹا الزام لگانے والوں میں سے ہے۔ |
وَيَدْرَؤُا۟ عَنْـهَا ٱلْعَذَابَ أَن تَشْهَدَ أَرْبَعَ شَهَٟدَٟت |
اور اس مذکورہ عورت سے سزا اور الزام رد ہو جائے گا اگر وہ اللہ تعالیٰ کے نام پر چار مرتبہ یہ شہادت دے: |
إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلْـكَـٟذِبِيـنَ ٌ٨ |
حقیقت یہ ہے کہ یہ شخص جھوٹا الزام لگانے والوں میں سے ہے۔ |
وَٱلْخَٟمِسَةَ أَنَّ غَضَبَ ٱللَّهِ عَلَيْـهَآ إِن كَانَ مِنَ ٱلصَّٟدِقِيـنٌَ٩ |
اور عدالت کے روبروپانچویں شہادت یہ دے کہ اللہ تعالیٰ کی لعنت اس پر واجب ہو جائے اگر وہ سچ بولنے الوں میں سے ہے۔ Root: خ م س |
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُـمْ وَرَحْـمَتُهُۥ |
یاد رہے؛اگر تم(صاحبان ایمان)لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم اور ان کی رحمت کا نزول نہ ہوتا(تو تعزیری معاملات میں بھی شیطان تم سے انصاف کے تقاضوں کو پامال کرواتا۔ النساء۔83 دیکھیں)۔ |
وَأَنَّ ٱللَّهَ تَوَّابٌ حَكِيـمٌ ٌ١٠ |
اوریہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ اکثر و بیشتراظہار ندامت پر درگزر فرماکر توبہ قبول فرمانے والے ہیں،تمام نظام کے بدرجہ اتم انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے والےفرمانروا ہیں۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ جَآءُو بِٱلْإِفْكِ عُصْبَةٚ مِّنكُـمْ |
یہ حقیقت طشت از بام ہے کہ جو لوگ تمہارے پاس صریح جھوٹ کو لے کر آئے تھے وہ تمہارے مابین آپس میں ہم آہنگ منافقین کا ٹولہ ہے۔ Root: ع ص ب |
لَا تَحْسَبُوهُ شَرّٙا لَّـكُـم |
تم لوگ اس ٹولہ کو اپنے لئے باعث شر نہ سمجھو۔ Root: ش ر ر |
بَلْ هُوَ خَيْـرٚ لَّـكُـمْ |
بلکہ وہ تم لوگوں کے لئےموجب خیر بنے گا۔ |
لِـكُلِّ ٱمْرِىءٛ مِّنْـهُـم مَّا ٱكْتَسَبَ مِنَ ٱلْإِثْـمِ |
جھوٹ بیان کر کے جو گناہ اس نے کمایا وہ ان میں سے ہر ایک شخص کے لئےباعث وبال و سزا ہو گا۔ Root: م ر ء |
وَٱلَّذِى تَوَلَّـىٰ كِبْـرَهُۥ مِنْـهُـمْ لَهُۥ عَذَابٌ عَظِيـمٌٚ١١ |
اور ان منافقین میں سے جس شخص نے اس جھوٹ کے بڑے حصے پر دانستہ مقصد سے ازخوداصرار کیا؛جان لیں ایک بڑا عذاب جو اس کی ہڈیوں میں سرایت کرے گااُس کیلئے تیار اور منتظر ہے (غذایت کی کمی)۔ |
لَّوْلَآ إِذْ سَـمِعْتُـمُوهُ ظَنَّ ٱلْمُؤْمِنُونَ وَٱلْمُؤْمِنَٟتُ بِأَنفُسِهِـمْ خَيْـرٙا |
کیوں حقیقی معنوں میں مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں نے اپنے ذہن میں بہتر اور بھلا گمان نہیں کیا جب انہوں نے ان منافقین سے وہ جھوٹ سنا۔ |
وَقَالُوا۟ هَـٰذَآ إِفْكٚ مُّبِيـنٚ ٌ١٢ |
اور جواب میں کیوں یہ نہیں کہا"یہ صریح جھوٹ بہتان ہے۔ Root: ء ف ك |
لَّوْلَا جَآءُوا عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ |
کیا وجہ ہے وہ کیوں اس مورد الزام پر چار گواہ نہیں لائے(جبکہ جھوٹ سب بول رہے تھے)"۔ Root: ر ب ع |
فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا۟ بِالشُّهَدَآءِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ عِندَ ٱللَّهِ هُـمُ ٱلْـكَـٟذِبُونَ ٌ١٣ |
چونکہ سب کو معلوم ہے کہ اس قسم کا کسی شخص پر الزام لگانے پر چار عینی گواہوں کو پیش کرنا لازم ہے اس لئے ان کے گواہ نہ لانے پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے یہ لوگ کاذب قرار دئیے جاتے ہیں۔ |
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُـمْ وَرَحْـمَتُهُۥ |
یاد رہے؛اگر تم(صاحبان ایمان)لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم اور ان کی رحمت کا نزول نہ ہوتا: |
فِـى ٱلدُّنْيَا وَٱلۡءَاخِـرَةِ لَمَسَّكُـمْ فِـى مَآ أَفَضْتُـمْ فِيهِ عَذَابٌ عَظِيـمٌ١٤ |
دنیا میں اور آخرت میں بھی تم صاحبان ایمان کو اندوہناک عذاب کا سامنا کرنا پڑتا اس وجہ سے جو تم جھوٹی افواہ سازی میں بہہ گئے۔ Root: ف ى ض |
إِذْ تَلَقَّوْنَهُۥ بِأَ لْسِنَتِكُـمْ وَتَقُولُونَ بِأَفْوَاهِكُـم مَّا لَّيْسَ لَـكُـم بِهِۦ عِلْمٚ |
جب تم لوگ باتکرار اس جھوٹ کو دہرا رہے تھے اور اپنے مونہوں سے وہ بات کہے جا رہے تھے جس کے بارے تمہیں قطعی کوئی علم نہیں تھا۔ |
وَتَحْسَبُونَهُۥ هَيِّنٙا وَهُوَ عِندَ ٱللَّهِ عَظِيـمٌٚ١٥ |
اور تم لوگ اس افواہ بازی کو معمولی نوعیت کا معاملہ سمجھ رہے تھے جبکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ اہم معاملہ ہے۔ Root: ھ و ن |
وَلَوْلَآ إِذْ سَـمِعْتُـمُوهُ قُلْتُـم مَّا يَكُونُ لَنَآ أَن نَّتَكَلَّمَ بِـهَـٰذَا |
اور ایسا کیوں نہیں ہوا کہ جب تم لوگوں نے سنا تو کیوں نہ کہا"ہم لوگوں کے لئے یہ مناسب نہیں کہ اس پر آپس میں گفتگو کریں۔ |
سُبْحَٟنَكَ هَـٰذَا بُـهْتَٟنٌ عَظِيـمٌٚ١٦ |
آپ جناب عظیم ہیں!ہمارے رب!ہم بیان کرتے ہیں کہ تمام عظمت وکبریائی اور جدوجہد کا محورآپ جناب ہیں۔یہ انتہائی بیہودہ بہتان ہے"۔ |
يَعِظُكُـمُ ٱللَّهُ أَن تَعُودُوا۟ لِمِثْلِهِۦٓ أَبَدٙا |
اللہ تعالیٰ تم صاحبان ایمان کونصیحت کرتے ہیں کہ اس قسم کی جھوٹی بہتان بازی کے مثل روئیے کی جانب کبھی بھی آئندہ پلٹنا؛ |
إِن كُنتُـم مُّؤْمِنِيـنَ١٧ |
اس بات کو یاد رکھو اگر تم حقیقی معنوں میں ایمان لائے ہو۔ |
وَيُبَيِّـنُ ٱللَّهُ لَـكُـمُ ٱلْءَايَـٟتِ |
غور کرو؛اس تقابلی انداز میں اللہ تعالیٰ اپنی آیات کوتم لوگوں کے فہم کے لئے متمیز اور واضح فرما دیتے ہیں۔ |
وَٱللَّهُ عَلِيـمٌ حَكِيـمٌ١٨ |
اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ حقیقت ہے کہ منبع علم ہیں،تمام نظام کے بدرجہ اتم انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے والےفرمانروا ہیں۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ ٱلْفَٟحِشَةُ فِـى ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ |
اس حقیقت سے متنبہ رہو:ان لوگوں کا انجام جو ایمان لانے والے لوگوں کے معاشرہ میں فحاشی کو عام کرنے کا شوق و محبت رکھتے ہیں: |
لَـهُـمْ عَذَابٌ أَلِيـمٚ فِـى ٱلدُّنْيَا وَٱلۡءَاخِـرَةِ |
ایک دردناک عذاب دنیا میں اور آخرت کی زندگی میں ان کے لئے تیار اور منتظر ہے۔ |
وَٱللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُـمْ لَا تَعْلَمُونَ١٩ |
اس لئے (احکامات کی علت کے متعلق)جان لو کہ اللہ تعالیٰ مکمل طور پر ہر بات کو بخوبی جانتے ہیں جبکہ تم لوگ ہر بات کے متعلق معلومات نہیں رکھتے۔ |
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُـمْ وَرَحْـمَتُهُۥ |
یاد رہے؛اگر تم(صاحبان ایمان)لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم اور ان کی رحمت کا نزول نہ ہوتا(تو تعزیری معاملات میں بھی شیطان تم سے انصاف کے تقاضوں کو پامال کرواتا۔ النساء۔83 دیکھیں)۔ |
وَأَنَّ ٱللَّهَ رَءُوفٚ رَّحِـيـمٌٚ٢٠ |
مطلع رہو؛ یقینا اللہ تعالیٰ تم لوگوں کے ساتھ بدرجہ اتم نرمی،لطافت،کرم کا برتاؤ کرتے ہیں؛وہ منبع رحمت ہیں۔ Root: ر ء ف |
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ |
!اے وہ لوگوں جنہوں نے رسول کریم (محمّد ﷺ)اور قرءان مجید پرایمان لانے کا اقرارو اعلان کیا ہے توجہ سے سنو |
لَا تَتَّبِعُوا۟ خُطُوَٟتِ ٱلشَّيْطَٟنِ |
تم لوگوں کو شیطان کے طرز عمل کی پیروی کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔ |
وَمَن يَتَّبِــعْ خُطُوَٟتِ ٱلشَّيْطَٟنِ فَإِنَّهُۥ يَأْمُـرُ
بِٱلْفَحْشَآءِ وَٱلْمُنكَرِ |
متنبہ رہو؛جو کوئی شیطان کے طرز عمل کی پیروی کرتا ہے توصریح گمراہی کی جانب گامزن ہوتا ہے کیونکہ وہ فحاشی اور قابل اعتراض،بے سروپا ناگفتہ بہ باتوں کی تلقین کرتا ہے۔ |
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُـمْ وَرَحْـمَتُهُۥ |
یاد رہے؛اگر تم(صاحبان ایمان)لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم اور ان کی رحمت کا نزول نہ ہوتا: |
مَا زَكَىٰ مِنكُـم مِّنْ أَحَدٛ أَبَدٙا |
تو (ہدایت نامہ،قرءان مجید کی عدم موجودگی سے)تم میں کوئی ایک بھی کبھی اپنے آپ کوکردار اور عقل و شعور میں پروان نہ دے سکتا۔ |
وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ يُزَكِّى مَن يَشَآءُۗ |
لیکن یہ اللہ تعالیٰ ہیں جو اس شخص کو عنایت کردہ ہدایت نامہ کے ذریعےعیوب اور پست کرداری و ذہنیت سے بلند و بالا سربلندی عنایت کرتے ہیں جس کے بارے اس کا مستحق ہونے کا فیصلہ فرماتے ہیں۔ |
وَٱللَّهُ سَـمِيعٌ عَلِيـمٌ٢١ |
یہ حقیقت ذہن نشین رہے،اللہ تعالیٰ ہر لمحہ ہر آواز کو سننے والے ہیں، منبع علم ہیں۔ |
وَلَا يَأْتَلِ أُو۟لُوا۟ ٱلْفَضْلِ مِنكُـمْ وَٱلسَّعَةِ |
اور تم میں صاحبان فضل اور فراخی رزق والوں کو منع کیا جاتا ہے کہ اپنی ذمہ داری کو نباہنے میں دانستہ سستی کریں: |
أَن يُؤْتُـوٓا۟ أُو۟لِـى ٱلْقُـرْبَـىٰ وَٱلْمَسَٟكِيـنَ وَٱلْمُهَٟجِرِينَ فِـى سَبِيلِ ٱللَّهِۖ |
کہ اپنے ارحام کے تعلق سے قریب ،اور نادار حاجت مند اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو اپنے مال میں ان کا حق سمجھ کر وہ نہ دیں۔ Root: ھ ج ر |
وَلْيَعْفُوا۟ وَلْيَصْفَحُوٓا۟ |
اور انہیں چاہئے کہ ان کے غلط اعمال اور طرز عمل سے درگزر کریں اور حقیقت بتا کر اس سےکنارہ کش رہیں۔ |
أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ ٱللَّهُ لَـكُـمْ |
کیا تم لوگوں کو اس بات کی چاہت نہیں کہ اللہ تعالیٰ تم لوگوں کے لئے تمہارے غلط اعمال سے صرف نظر کر کے معاف فرما دیں۔ |
وَٱللَّهُ غَفُورٚ رَّحِـيـمٌ٢٢ |
اور اللہ تعالیٰ کے متعلق یقین رکھو کہ درگزراور پردہ پوشی کرنے اوراکثر و بیشتر معاف فرمانے والے ہیں، منبع رحمت ہیں۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَرْمُونَ ٱلْمُحْصَنَٟتِ ٱلْغَٟفِلَٟتِ ٱلْمُؤْمِنٟتِ |
ان لوگوں کے متعلق حقیقت جان لو جو خود مختار کنواری اور شادی کے بندھن والی مؤمن عورتوں کے خلاف جنسی بے راہروی کے بہتان کا پرچار کرتے رہتے ہیں جوخاتون خانہ ہونے کے ناطے اس مہم جوئی سے غافل ہیں۔ |
لُعِنُوا۟ فِـى ٱلدُّنْيَا وَٱلۡءَاخِـرَةِ |
ایسے لوگوں پر حیات دنیا اور آخرت میں دھتکار اور پھٹکار ہے۔ Root: ل ع ن |
وَلَـهُـمْ عَذَابٌ عَظِيـمٌٚ٢٣ |
جان لیں ایک بڑا عذاب جو ان کی ہڈیوں میں سرایت کرے گااُن کیلئے تیار اور منتظر ہے (غذایت کی کمی)۔ |
يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْـهِـمْ أَلْسِنَتُـهُـمْ وَ أَيْدِيـهِـمْ وَ أَرْجُلُهُـم بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُون ٢٤َ |
یہ عذاب انہیں اس دن ہو گا جب خود ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان جرائم پر گواہی دیں گے جو وہ حیات دنیا میں کرتے رہے تھے۔ Root: ل س ن |
يَوْمَئِذٛ يُوَفِّيـهِـمُ ٱللَّهُ دِينَـهُـمُ ٱلْحَقَّ |
اللہ تعالیٰ انہیں اپنے حقیقت پر مبنی ضابطہ حیات اور مقرر کردہ آئین پر کاربند رہنے پران کی قدردانی کرتے ہوئے کامیابی کی سند اور انعام عنایت کریں گے جس دن حیات نو دئیے جانے پر انہیں الگ گروہ کے طور الگ کر دیا گیا ہو گا۔ Root: و ف ى |
وَيَعْلَمُونَ أَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ ٱلْمُبِيـنُ٢٥ |
اور وہ حتمی طور جانتے ہیں کہ یقیناً اللہ تعالیٰ ہیں جو بدیہی حقیقت ہیں۔ |
ٱلْخَبِيثَٟتُ لِلْخَبِيثِيـنَ وَٱلْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَٟتِ |
معاشرے میں موجود (خواجہ سرا)ولادت /زرخیزی کی صلاحیت سے عاری عورتیں تولید کی صلاحیت سے محروم مردوں کے رشتہ ازدواج کے لئے جائز ہیں۔اور اسی طرح تولید کی صلاحیت سے محروم مردوں کے لئے پیداواری صلاحیت سے محروم عورتوں کو رشتہ ازدوج میں لینا جائز ہے۔ Root: خ ب ث Special Women and Men (ٱلْخَبِيثَٟتُ وَٱلْخَبِيثُونَ) regards reproductive capability and spouse suitability - Transgender persons |
وَٱلطَّيِّبَٟتُ لِلطَّيِّبِيـنَ وَٱلطَّيِّبُونَ لِلْطَّيِّبَٟتِ |
اورزرخیز عورتیں بندھن نکاح کے لئے زرخیز مردوں کے لئے ہیں اور زرخیز مردوں کے نکاح کے لئے زرخیز عورتیں ہیں۔ |
أُو۟لَـٰٓئِكَ مُبَـرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ |
یہ زرخیزی سے محروم مرد عورتیں ان تمام نازیبا تہمتوں اور مذموم صفات سے مبَّرا ہیں جو لوگ ان کے متعلق کہتے رہتے ہیں۔ |
لَـهُـم مَّغْفِـرَةٚ وَرِزْقٚ كَرِيـمٌٚ٢٦ |
مغفرت اور اعلیٰ ترین نفیس رزق کی فراوانی کی بشارت ان کے لئے رسول کریم نے دے دی ہے۔ Root: ك ر م |
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ |
!اے وہ لوگوں جنہوں نے رسول کریم (محمّد ﷺ)اور قرءان مجید پرایمان لانے کا اقرارو اعلان کیا ہے توجہ سے سنو |
لَا تَدْخُلُوا۟ بُيُوتًا غَيْـرَ بُيُوتِكُـمْ حَتَّىٰ تَسْتَأْنِسُوا۟ وَتُسَلِّمُوا۟ عَلَـىٰٓ أَهْلِـهَاۚ |
تم لوگوں کو منع کیا جاتا ہے کہ اس وقت تک اپنے گھر کے علاوہ دوسروں کے گھروں میں داخل ہو جب تک تم نے سماجی رابطے کی خواہش کا ان سے اظہار نہ کیا ہو اور ان گھروں کے اہل خانہ کوہدیہ سلام و اداب پیش نہ کیا ہو۔ |
ذٟلِـكُـمْ خَيْـرٚ لَّـكُـمْ لَعَلَّـكُـمْ تَذَكَّرُونَ٢٧ |
یہ طرز عمل تم لوگوں کے لئے موجب خیر ہے۔(اگرچہ عام طرز معاشرت ہے)اس ممانعت کا مقصد یہ ہے کہ ازخود اس کو تم لوگ یاد رکھو۔ |
فَإِن لَّمْ تَجِدُوا۟ فِيـهَآ أَحَدٙا فَلَا تَدْخُلُوهَا حَتَّىٰ
يُؤْذَنَ لَـكُـمْ |
بغیر پیشگی اطلاع پہنچ جانے پر اگر تم لوگوں نے کسی کو بھی دروازے پر موجود نہیں پایا توان میں مت داخل ہو جب تک کہ داخلے کی اجازت مل جائے۔ |
وَإِن قِيلَ لَـكُـمْ ٱرْجِعُوا۟ فَٱرْجِعُوا۟ |
اور اگر آپ لوگوں کے لئے اندر سے واپس لوٹ جانے کا کہا گیا ہو تو آپ واپس لوٹ جائیں۔ |
هُوَ أَزْكَىٰ لَـكُـمْ |
ایسا کرنا تم لوگوں کے لئے اخلاقی قدروں کو زیادہ فروغ دے گا۔ Root: ز ك و |
وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيـمٌٚ٢٨ |
خبردار؛اللہ تعالیٰ ہر اس عمل کا مکمل علم رکھتے ہیں جو تم لوگ کرتے ہو۔ |
لَّيْسَ عَلَيْكُـمْ جُنَاحٌ أَن تَدْخُلُوا۟
بُيُوتًا غَيْـرَ
مَسْكُونَةٛ فِيـهَا مَتَـٟـعٚ لَّـكُـمْ |
قطعی قابل اعتراض بات ان گھروں میں داخل ہونے میں نہیں جو غیر رہائشی ہیں۔ان میں سامان زیست تم لوگوں کے استعمال کے لئے رکھا ہوا ہے۔ |
وَٱللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُـمُونَ ٌ٢٩ |
متنبہ رہو؛اللہ تعالیٰ ہر اس بات کو مکمل طور پر جانتے ہیں جس کا تم لوگ برسرعام اظہار کرتے ہو اور اس کو جو تم لوگ اپنے آپ تک محدود اور پوشیدہ رکھتے ہو۔ Root: ك ت م |
قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيـنَ يَغُضُّوا۟ مِنْ أَبْصَٟرِهِـمْ |
آپ(ﷺ)معاشرتی آداب سکھانے کے لئے مؤمن مردوں کے لئے فرمان جاری کریں کہ انہیں چاہیئے کہ عورتوں پراپنی بصارتوں کو مرکوز کرنے میں کمی کریں/بیباک نہ ہونے دیں۔ |
وَيَحْفَظُوا۟ فُرُوجَهُـمْ |
اوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں/ٹانگیں پھیلا کر نہ بیٹھیں۔ |
ذَٟلِكَ أَزْكَىٰ لَـهُـمْ |
یہ طرز عمل ان کے لئے بلندی کردار کا حامل ہونے کا بہتر مظاہرہ ہے۔ Root: ز ك و |
إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيـرُ |
اس حقیقت سے متنبہ رہو کہ اللہ تعالیٰ مطلق باخبر ہیں جو لوگ گمراہ کن جھوٹی فنکارانہ قیاس آرائیاں کرتے رہتے ہیں۔ Root: ص ن ع |
وَقُل لِّلْمُؤْمِنَٟتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَٟرِهِنَّ |
اور آپ(ﷺ)معاشرتی آداب سکھانے کے لئے مؤمن عورتوں کے لئے فرمان جاری کریں کہ انہیں چاہیئے کہ مردوں پراپنی بصارتوں کو مرکوز کرنے میں کمی کریں/بیباک نہ ہونے دیں۔ Root: غ ض ض |
وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ |
اوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں/ٹانگیں پھیلا کر نہ بیٹھیں۔ Root: ف ر ج |
وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَـهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْـهَاۖ |
اور انہیں چاہئیے کہ اپنی زینت /سینے پر باعث کشش پستانوں کو خود نمایاں کرنے سے منع رہیں سوائے اس وجہ کے کہ جو اس میں قدرتی طور پرابھر کر ظاہر ہو گیا ہے۔ |
وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَـىٰ جُيُوبِـهِنَّۖ |
اور انہیں چاہیئے کہ انہیں(قدرتی ابھری زینت)اپنی اوڑھنیوں کو اپنے سینے پر ڈال کر ڈھانپ دیں۔ |
وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَـهُنَّ |
اور انہیں چاہیئے کہ اپنی زینت/سینے پر باعث کشش پستانوں کو دوپٹہ /زائد اوڑھنی سےبن ڈھکے رکھ کر نمایاں کرنے سے منع رہیں۔ |
إِلَّا لِبُعُولَتِـهِنَّ |
اس ممانعت سے چھوٹ اپنے خاوندوں کے سامنے ہونے سے ہے۔ |
أَوْ ءَابَآئِـهِنَّ أَوْ ءَابَآءِ بُعُولَتِـهِنَّ |
یا بغیر زائد اوڑھنی کے گھر میں ان کے باپ دادا اور چچاؤں یا اپنے خاوندوں کے آباء کے روبرو ہونے میں۔ |
أَوْ أَبْنَآئِـهِنَّ أَوْ أَبْنَآءِ بُعُولَتِـهِنَّ |
یا اپنے بیٹوں یا اپنے خاوندوں کے دوسری بیویوں سے ہوئے بیٹوں کے روبرو ہوتے وقت۔ |
أَوْ إِخْوَٟنِـهِنَّ أَوْ بَنِىٓ إِخْوَٟنِـهِنَّ أَوْ بَنِىٓ أَخَوَٟتِـهِنَّ |
یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھائیوں اور اپنی بہنوں کے بیٹوں کے روبرو ہونے کے وقت۔ |
أَوْ نِسَآئِـهِنَّ |
یا اپنی رشتہ دار خواتین کی محفل میں۔ |
أَوْ مَا مَلَـكَـتْ أَيْمَٟنُـهُنَّ |
یا اپنی سرپرستی میں موجود ملازماؤں کے سامنے۔ |
أَوِ ٱلتَّٟبِعِيـنَ غَيْـرِ أُو۟لِـى ٱلْإِرْبَةِ مِنَ ٱلـرِّجَالِ |
یا مردوں میں ایسے خدمت گزاروں کے جوان کے علاوہ ہیں جو مردانگی کے مکمل اعضاء رکھتے ہیں۔ |
أَوِ ٱلطِّفْلِ ٱلَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا۟ عَلَـىٰ عَوْرَٟتِ ٱلنِّسَآ
ءِ |
یا ایسے بچوں کے سامنے عورتوں پر پابندی نہیں کہ وہ اپنے لباس کے اوپر سینے پر ڈالی ہوئی اضافی اوڑھنی اتار دیں جنہیں ابھی عورتوں کے جنسی معاملات /اعضاء کا شعور نہیں۔ |
وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِيـنَ مِن زِينَتِـهِنَّۚ |
اور انہیں چاہیئے کہ گھر سے باہر اپنے پاؤں سے مٹکاتے قدموں سے نہ چلیں کہ جس سے کسی دیکھنے والے مردکو چھلک سے وہ معلوم ہو جائے جو اپنی زینت میں سے وہ چھپا رہی ہیں۔ Root: ض ر ب |
وَتُوبُـوٓا۟ إِلَـى ٱللَّهِ جَـمِيعًا أَيُّهَ ٱلْمُؤْمِنُونَ |
اور اللہ تعالیٰ کی جانب تم لوگ اجتماعی طور پر ہر طرح کی غلط روی سے راست طرز عمل پرپلٹتے ہوئے درگزر کے خواستگار بنو،اے حقیقی معنوں میں ایمان والو! |
لَعَلَّـكُـمْ تُفْلِحُونَ ٌ٣١ |
تاکہ تم لوگ دائمی کامیاب اور سرخرو ہونے کے لئے کوشاں رہو۔ Root: ف ل ح |
وَأَنْكِحُوا۟ ٱلۡأَيَٟمَىٰ مِنكُـمْ |
معاشرے کے لئے حکم جان لو؛تم لوگوں کو حکم دیا جاتا کہ تمہارے مابین جو لوگ مجرد ہیں ان کو نکاح کے بندھن میں کرو۔ Root: ن ك ح |
وَٱلصَّٟلِحِيـنَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَآئِكُـمْۚ |
اور تم لوگ اپنے ان تمہاری صوابدید پر چلنے والےمرد گھریلو خدمت گارملازموں اور اپنی گھریلو ملازماؤں کونکاح کے بندھن میں کرو،جو صالح طرز عمل کے پیرو کار ہیں۔ |
إِن يَكُونُوا۟ فُقَرَآءَ يُغْنِـهِـمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦ |
اگر وہ تنگ دست ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل میں سے انہیں فراخی عنایت کریں گے۔ Root: ف ق ر |
وَٱللَّهُ وَٟسِعٌ عَلِيـمٚ ٌ٣٢ |
مطلع رہو؛ یقینا اللہ تعالیٰ وسعت دینے والے،اور منبع علم ہیں۔ |
وَلْيَسْتَعْفِفِ ٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ
نِكَاحًا حَتَّىٰ
يُغْنِيَـهُـمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦ |
اور ایسے لوگوں کو چاہئے کہ انتہائی کوشش سے دامن عصمت کو برقرار رکھیں جو بندھن نکاح اور ازدواجی زندگی کی ذمہ داری نبھانے کے وسائل نہیں رکھتے اس وقت تک کہ اللہ تعالیٰ فضل سے انہیں حاجات سے مبرا کر دیں۔ |
وَٱلَّذِينَ يَبْتَغُونَ ٱلْـكِـتَٟبَ مِمَّا مَلَـكَـتْ أَيْمَٟنُكُـمْ |
اور ا آپ لوگوں کے زیر کفالت اور ذمہ داری و نگہبانی میں خدمت گار وں میں سے جو پروانہ آزادی و خود مختاری کی جستجو و آرزو کرتے ہیں: |
فَكَاتِبُوهُـمْ إِنْ عَلِمْتُـمْ فِيـهِـمْ خَيْـرٙاۖ |
تو ایسی صورت میں حکم دیا جاتا ہے کہ باہمی رضا مندی سے طے کردہ انداز میں انہیں پروانہ آزادی لکھ کر دو بشرطیکہ تم لوگوں نے ان میں زندگی کو بہتر بنانے کے رحجان کو جان لیا ہے۔ |
وَءَاتُوهُـم مِّن مَّالِ ٱللَّهِ ٱلَّذِىٓ ءَاتَىٰكُـمْ |
اور ایسا کرتے ہوئے اللہ تعالی کے اس مال میں سے انہیں نئی زندگی کے آغاز کے لئے دو جو اللہ تعالیٰ نے عنایت کر رکھا ہے۔ |
وَلَا تُكْرِهُوا۟ فَتَيَٟتِكُـمْ عَلَـى ٱلْبِغَآءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنٙا لِّتَبْتَغُوا۟ عَـرَضَ ٱلْحَـيَوٰةِ ٱلدُّنْيَاۚ |
اور تمہیں منع کیا جاتا ہے کہ حیات دنیا میں عیاشی کے اسباب کی جستجو کی خاطر اپنی گھریلو ملازماؤں/کنیزوں کا بد چلنی/طوائف پن پر مجبور و لاچار کرو کیونکہ انہوں نے اپنی مرضی سے اپنی عصمت و عفت کی حفاظت کے خیال سے غلامی اور خدمتگاری کو ترجیح دی تھے۔ |
وَ مَن يُكْرِههُّنَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ مِنۢ بَعْدِ إِكْرَٟهِهِنَّ غَفُورٌۭ رَّحِيـمٌۭ ٣٣ |
متنبہ رو؛جس کسی نے انہیں مجبور و لاچار کر کے ایسا کیا تو چونکہ جبرو دھونس سے کروایا گیا فعل قابل گرفت نہیں اس لئےان کے اکراہ کے بعد یقیناً اللہ تعالیٰ درگزر اور معاف فرمانے والے ہیں، وہ جناب منبع رحمت ہیں۔ |
وَلَقَدْ أَنزَلْنَآ إِلَيْكُـمْ ءَايَٟتٛ مُّبَيِّنَٟتٛ |
اور ہم جناب نے تم لوگوں کی جانب مجتمع انداز میں ہر بات کو نکھار کر واضح کر دینے والی آیتیں نازل فرما دی ہیں ۔ |
وَمَثَلٙا مِّنَ ٱلَّذِينَ خَلَوْا۟ مِن قَبْلـِكُـمْ |
اور ہم جناب نے تم لوگوں کو تصویری انداز میں ان لوگوں میں سے بعض کے طرز عمل اور انجام بارے مثال کو پہنچا دیا ہے جوتم سے قبل کے زمانے میں گزر چکے۔ Root: خ ل و |
وَمَوْعِظَةٙ لِّلْمُتَّقِيـنَ ٌ٣٤ |
Root: و ع ظ |
ٱللَّهُ نُورُ ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ |
اللہ تعالیٰ وہ جناب ہیں جنہیں آسمانوں میں اور زمین میں موجود نور(سفید روشنی)کاوش کامطلق محور تسلیم کرتے ہوئے ان کی عظمت و شرف کبریائی بیان کرتے ہوئے مصروف کار رہتے ہیں۔ |
مَثَلُ نُورِهِۦ كَمِشْكَوٰةٛ فِيـهَا مِصْبَاحٌ |
ان کے لئے رطب اللسانی نورکے مساوی مثال ایسے ہے جیسے کہ کسی چہرے/سطح پر گہرا شگاف ہو؛ایک ایسا آلہ جو صبح کی مانند دن کو درخشاں کرتا ہے اس(شگاف/حجرہ)کے اندر پیوستہ ہے۔ |
ٱلْمِصْبَاحُ فِـى
|
اس منفرد درخشاں کرنے والے آلے کی خصوصیت یہ ہے کہ محراب والی شفاف شیشے کی مانند چیز کے اندر واقع ہے۔ |
ٱلزُّجَاجَةُ كَأَنَّـهَا كَوْكَبٚ دُرِّىّٚ |
وہ منفرد محراب والی شئے ایسے ہے جیسے ایک سیارہ (مذکر)ہو جس کی خصوصیت چمکدار موتی کے مانند ہے۔ |
يُوقَدُ مِن شَجَرَةٛ مُّبَٟرَكَةٛ زَيْتُونَةٛ لَّا شَرْقِيَّةٛ وَلَا غَـرْبِيَّةٛ |
اس کی خاس بات یہ ہے کہ اس کو منور(روشن اورتمازت کی) حالت میں رکھا جاتا ہے ایک صاحبِ دوام مادہ درخت میں سے لئے گئے ایندھن سے ابتدا کر کے؛درخت زیتون کا؛اس ابتدائی مادے کی نہ تو سمت بندی مشرق سے ہے اور نہ مغرب سے۔ |
يَكَادُ زَيْتُـهَا يُضِىٓ ءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٚ |
قریب ہے کہ اس(درخت زیتوں)کا تیل اسے(موتی جیسا سیارہ)روشن اور تمازت دے باوجود اس کے اسے آگ نے نہیں چھوا۔ |
نُّورٌ عَلَـىٰ نُورٛ |
روشنی کی ایک تہہ روشنی کی ایک دوسری تہہ کے اوپر مقام پر متصل ہے۔ |
يَـهْدِى ٱللَّهُ لِنُورِهِۦ مَن يَشَآءُ |
۔۔اللہ تعالیٰ جس کسی کے متعلق یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ متمنی ہدایت ہے اسے اپنے نازل کردہ نور(قرءان مجید)پر عبور حاصل کرنے کی ہدایت دیتے ہیں۔۔(جملہ معترضہ) |
وَيَضْرِبُ ٱللَّهُ ٱلۡأَمْثَٟلَ لِلنَّاسِ |
اور اللہ تعالیٰ مخصوص قسم کی مثالیں بیان فرماتے ہیں لوگوں کے استفادہ اور غوروفکر کرنے کے لئے۔ |
وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَـىْءٛ عَلِيـمٚ٣٥ |
متنبہ رہو؛اللہ تعالیٰ ہر ایک شئے کا مکمل دائمی علم رکھنے والے ہیں |
فِـى بُيُوتٍ أَذِنَ ٱللَّهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيـهَا ٱسْـمُهُۥ |
اہل ایمان اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ نور(قرءان مجید)کا گھروں میں مطالعہ کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نام کو گھروں میں ارفع اور ذکر کرتے رہنے کا فرمان دیا ہے۔ Root: ر ف ع |
يُسَبِّحُ لَهُۥ فِيـهَا بِٱلْغُدُوِّ وَٱلْءَاصَالِ ٣٦ |
ان گھروں میں مرد صبح و شام اپنی توجہ کو ان کے فرمودات پر مرکوز رکھتے ہوئے حمد و ثنا کو دہراتے رہتے ہیں۔ |
رِجَالٚ لَّا تُلْهِيـهِـمْ تِجَٟرَةٚ وَلَا بَيْعٌ
عَن ذِكْرِ ٱللَّهِ وَإِقَامِ ٱلصَّلَوٰةِ وَإِيتَآءِ ٱلزَّكَوٰةِ |
یہ مرد ایسے ہیں کہ نہ تو ہاتھ کے ہاتھ کی جانے والی تجارت اور نہ میعاد کے اصول پر کئے جانے والے کاروباری سودے انہیں اللہ تعالیٰ کے ذکراذکار اور وقت مقررہ پر صلوٰۃ کی ادائیگی اور معاشرے کے نظم و نسق اور معاشی اٹھان کے لئے مالیات کی ادائیگی سے غافل کرتی ہے۔ |
يَخَافُونَ يَوْمٙا تَتَقَلَّبُ فِيهِ ٱلْقُلُوبُ وَٱلۡأَبْصَٟرُ ٣٧ |
وہ اس دن سے خوف زدہ رہتے ہیں جس میں بعض لوگوں کے قلوب اور بصارتیں مضطرب ہوں گی۔ |
لِيَجْزِيَـهُـمُ ٱللَّهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا۟ |
ان کے ہر عمل کو ضبط تحریر کر دیا جاتا ہےتاکہ اللہ تعالیٰ (یوم قیامت) ہر اس عمل کے عوض کہیں زیادہ بہتر ثمر انہیں عنایت فرمائیں جو وہ کرتے رہے تھے۔ |
وَيَزِيدَهُـم مِّن فَضْلِهِۦ |
اور انہیں افزوں فرمائیں گے،اپنے فضل سے مزید نواز نے سے۔ |
وَٱللَّهُ يَرْزُقُ مَن يَشَآءُ بِغَيْـرِ حِسَابٛ ٣٨ |
یاد رہے(امارت اور دنیاوی شان پیمانہ نہیں) اللہ تعالیٰ جس کسی شخص کے متعلق اسے آسودگی میں آزمانے کا فیصلہ کرتے ہیں اسے رزق دنیا سے بغیر حساب کتاب اور علت و معلول نوازتے رہتے ہیں۔ |
وَٱلَّذِينَ كَفَـرُوٓا۟ أَعْمَٟلُـهُـمْ كَسَـرَاب |
اور جہاں تک ان لوگوں کے اعمال کا معاملہ ہے جنہوں نے رسول کریم اور قرءان مجید کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔وہ سراب کے مانند ہیں جو قدرتی طور پر زیریں جگہ پر سفر کرتا ہے، کمتر سراب۔ |
يَحْسَبُهُ ٱلظَّمْـَٔانُ مَآءً |
پیاسا تھکا ماندہ شخص اس کو بہتا پانی سمجھتا ہے۔ Root: ظ م ء |
حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَهُۥ لَمْ يَجِدْهُ شَيْــٔٙا |
اس نظری دھوکہ کی بناء ادھر چل پڑتا ہے یہاں تک کہ جب وہاں پہنچ گیا تو اس نے اسے کچھ شئے نہ پایا۔ |
وَوَجَدَ ٱللَّهَ عِندَهُۥ فَوَفَّىٰهُ حِسَابَهُۥ |
یہ انحراف کے بھنور میں پھنسا شخص سرابوں کے پیچھے بھاگتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور پائے گا۔اس وقت وہ جناب اس کا حساب اسے لوٹا دیں گے۔ Root: و ف ى |
وَٱللَّهُ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ ٣٩ |
متنبہ رہو، اللہ تعالیٰ حساب کتاب انتہائی سرعت سے کرتے ہیں ۔ Root: س ر ع |
أَوْ كَظُلُمَٟتٛ فِـى بَحْرٛ لُّجِّـىّٛ |
یا (کافروں کے اعمال کی ) مماثلت جیسے توسیع، گہرے سمندر کے اندر اندھیرے کی تہوں کی طرح ہے۔اس سمندر میں خاص بات یہ ہے کہ ایک نقطہ پر پانی کی سطح بلند ہوتی ہے۔ |
يَغْشَىٰـهُ مَوْجٚ |
ایک لہر اس کے اوپر چھا/موجزن ہو رہی ہے۔ |
مِّن فَوْقِهِۦ مَوْجٚ |
ایک اور لہر اس موج کے اوپر کے مقام پر موجزن ہو رہی ہے۔ |
مِّن فَوْقِهِۦ سَحَابٚ |
ایک کھینچنے/سرکانے والا اس لہر /موج کے اوپر موجود ہے۔ |
ظُلُمَٟتُ |
اندھیرے کی تہیں اس سمندر میں موجود ہیں۔اس میں بعض ابر تاریکی بعض کے اوپر ہے۔ Root: ف و ق |
إِذَآ أَخْرَجَ يَدَهُۥ لَمْ يَكَدْ يَرَىٰـهَا |
جب اس شخص نے اس کے اندر اپنے ہاتھ کو باہر نکالا تو اس کے قریب بھی نہیں کہ اس کی انگلیاں بھی دیکھ پائے۔ Root: ك و د |
وَمَن لَّمْ يَجْعَلِ ٱللَّهُ لَهُۥ نُورٙا فَمَا لَهُۥ مِن نُّورٍ ٤٠ |
اور اگر اللہ تعالیٰ کسی شخص کے لئے نور سے فیض یاب ہونا مقرر نہ کریں تو پھر نور میں سے ایک کرن بھی اس کو دھندلہ دھندلہ دکھانے کے لئے میسر نہیں ہو گی۔ |
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يُسَبِّــحُ لَهُۥ مَن فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ |
کیا آپ (ﷺ)نے تصور میں یہ نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ ہیں جن کے لئےجو کوئی آسمانوں اور زمین میں ذی حیات موجود ہے دل کی شاد سے اورنظام کی مجبوری اور ناگواری جبر کے زیر اثر ان جناب کومطلق عظمت و کبریائی اور جدوجہد کا محور اور منزل مقصود قرار دیتے ہوئے ان کے اسماء الحسنیٰ کو بار بار دہراتے ہیں۔ |
وَٱلطَّيْـرُ صَٟٓفَّٟتٛ |
اور پرندے ایسا کرتے ہیں غول میں قطار در قطارپر پھیلائے اڑتے ہوئے۔ |
كُلّٚ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُۥ وَتَسْبِيحَهُۥ |
ہر ایک ایک اپنی صلات اورتسبیح کو بجا لانے کے لئےانفرادی طور پرجان چکا ہے۔ |
وَٱللَّهُ عَلِيـمُ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے مطلق باخبر ہیں جو بھی جدید حرکت وہ کرتے ہیں۔ |
وَلِلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ |
اورآسمانوں اور زمین پراقتدار اعلیٰ اور ان کا نظم و نسق صرف اللہ تعالیٰ کے دائرہ کار میں ہے۔ Root: م ل ك |
وَإِلَـىٰ ٱللَّهِ ٱلْمَصِيـرُ ٌ٤٢ |
مطلع رہو؛۔یہ نظریہ کہ تمام امور کو منطقی انجام کے فیصلے کے لئے اللہ تعالیٰ کی جانب پلٹایا جاتا ہے حقیقت ہے۔ Root: ص ى ر |
أَ لَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يُزْجِـى سَحَابٙا |
کیا آپ نے اس پر توجہ نہیں کی کہ اللہ تعالیٰ گھنے سرکنے والے درمیانی بادل کو رواں رکھتے ہیں۔ |
ثُـمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهُۥ |
بعد ازاں اس کے مابین وہ جناب اتحاد بناتے رہتے ہیں۔ Root: ء ل ف |
ثُـمَّ يَجْعَلُهُۥ رُكَامٙا |
بعد ازاں ان جناب نے اسے بطورعمودی تہہ بر تہہ ڈھیر بنا دیا۔ Root: ر ك م |
فَـتَـرَى ٱلْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَٟلِهِۦ |
چونکہ ہواؤں کو اسے سہارنا بھاری ہو گیا تو بارش کے قطروں کو اس کے درمیان جگہوں سے خارج ہوتے دیکھتے ہیں۔ |
وَيُنَزِّلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مِن جِبَالٛ فِيـهَا مِنۢ بَرَدٛ |
اور جناب آسمان سے اولے برساتے ہیں،یہ پہاڑوں جیسے بادلوں میں سے برسائے جاتے ہیں۔ان پہاڑ نما بادلوں میں ٹھنڈک ہوتی ہے۔ |
فَيُصِيبُ بِهِۦ مَن يَشَآءُ وَيَصْرِفُهُۥ عَن مَّن يَشَآءُ |
اس طرح جب اولے بن جاتے ہیں توہ جناب ان پر اس کے ساتھ بارش برساتے ہیں جن پر چاہتے ہیں اور جن کے متعلق چاہتے ہیں اسے ان سے محفوظ رکھتے ہیں۔ Root: ص ر ف |
يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِۦ يَذْهَبُ بِٱلۡأَبْصَٟرِ ٌ٤٣ |
قریب ہے کہ اس کی بجلی کی چمک بصارتوں کو لے جائے۔ Root: ك و د |
يُقَلِّبُ ٱللَّهُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّـهَارَ |
اللہ تعالیٰ رات اور دن کو بدلتے رہتے ہیں۔ |
إِنَّ فِـى ذَٟلِكَ لَعِبْـرَةٙ لِّأُو۟لِـى ٱلۡأَبْصَٟرِ ٌ٤٤ |
یقیناً اور بلاشبہ حقیقت کے کنارے لے جانے والا نکتہ اس نظام قدرت میں موجود ہے ان لوگوں کے لئے جو نگاہ عبرت رکھتے ہیں۔ Root: ع ب ر |
وَٱللَّهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٛ مِّن مَّآءٛ |
اس حقیقت کو جان لو؛اللہ تعالیٰ نے تمام جانوروں کو پانی میں سے ابتدا کرتے ہوئے تخلیق کیا ہے۔ Root: د ب ب |
فَمِنْـهُـم مَّن يَمْشِى عَلَـىٰ بَطْنِهِۦ |
چونکہ انہیں متحرک مخلوق بنایا ہے اس لئے ایسے جانور اس جنس /نوع میں ہے جو اپنے پیٹ کے بل چلتے/رینگتے ہیں۔ |
وَمِنـهُـم مَّن يَمْشِى عَلَـىٰ رِجْلَيْـنِ |
اور وہ بھی اس جنس میں شمار ہوتے ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں۔ |
وَمِنْـهُـم مَّن يَمْشِى عَلَـىٰٓ أَرْبَـعٛ |
اور وہ جو چار پاؤں پر چلتے ہیں اس نوع میں ہیں۔ |
يَخْلُقُ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُ |
اللہ تعالیٰ جو چاہتے ہیں تخلیق کرتے رہتے ہیں۔ Root: خ ل ق |
إِنَّ ٱللَّهَ عَلَـىٰ كُلِّ شَـىْءٛ قَدِيرٚ ٌ٤٥ |
یقیناًاللہ تعالیٰ ہر ایک شئے اور معاملے کو پیمانوں میں مقید کرنے پر ہمیشہ سے قادر ہیں۔ |
لَّقَدْ أَنزَلْنَآ ءَايَٟتٛ مُّبَيِّنَٟتٛ |
ہم جناب نے تم لوگوں کی جانب مجتمع انداز میں ہر بات کو نکھار کر واضح کر دینے والی آیتیں نازل فرما دی ہیں ۔ |
وَٱللَّهُ يَـهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَـىٰ صِرَٟطٛ مُّسْتَقِيـمٛ ٤٦ |
اس حقیقت سے باخبر رہو،اللہ تعالیٰ اس شخص کو جس کے متعلق رضامند ہوتے ہیں کہ متمنی ہدایت ہے صراط مستقیم کی جانب گامزن فرما دیتے ہیں۔ |
وَيَقُولُونَ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَبِٱلرَّسُولِ وَأَطَعْنَا |
اور وہ کہتے ہیں’’ہم اللہ تعالیٰ اور رسول کریم(محمّدﷺ)پر ایمان لے آئے ہیں اور ہم نے قرءان مجید کو تسلیم کر لیا ہے‘‘۔ |
ثُـمَّ يَتَوَلَّـىٰ فَرِيقٚ مِّنْـهُـم مِّنۢ بَعْدِ ذَٟلِكَ |
بعد ازاں،اقرار و اعلان کر لینے کے بعد، ان مدعیان ایمان میں سے ایک گروہ ازخود منحرف ہو کر پلٹ جاتا ہے۔ |
وَمَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ بِٱلْمُؤْمِنِيـنَ ٤٧ |
متنبہ رہو؛یہ لوگ قطعاًمومن نہیں ہیںاور نہ درحقیقت مومنوں سے قلبی الصاق رکھتے ہیں۔ |
وَإِذَا دُعُوٓا۟ إِلَـى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحْكُـمَ بَيْنَـهُـمْ إِذَا فَرِيقٚ مِّنْـهُـم مُّعْـرِضُونَ ٤٨ |
|
وَإِن يَكُن لَّـهُـمُ ٱلْحَقُّ يَأْتُـوٓا۟ إِلَيْهِ مُذْعِنِيـنَ ٤٩ |
مگر استحقاق کا فیصلہ کسی معاملہ میں ان کے نکتہ نظر اورطرف داری کا اگر ہو تو وہ ان(ﷺ)کی جانب فرمانبرداروں کی طرح جلدی سے آنے کی کیفیت میں ہوں گے۔ |
أَفِـى قُلُوبِـهِـم مَّـرَضٌ أَمِ ٱرْتَابُـوٓا۟ أَمْ يَخَافُونَ أَن
يَحِيفَ ٱللَّهُ عَلَيْـهِـمْ وَرَسُولُهُۥ |
کیا ایک خود ساختہ نفسیاتی بیماری نے ان کے دلوں میں گھر کر رکھا؛یا الجھن و تذبذب میں مبتلا ہیں؛یا کیا انہیں اندیشہ لاحق ہے کہ اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول کریم ان سے فیصلے میں تعصب اور زیادتی کریں گے۔ |
بَلْ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُـمُ ٱلظَّٟلِمُونَ ٥٠ |
نہیں،رسول کریم انصاف کرتے ہوئے تعصب اور زیادتی نہیں کرتے،حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ ہی ہیں جو حقیقت کے منافی بگاڑ اور باطل روش پر گامزن ہیں۔ |
إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ ٱلْمُؤْمِنِيـنَ إِذَا دُعُوٓا۟ إِلَـى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحْكُـمَ بَيْنَـهُـمْ أَن يَقُولُوا۟ |
یہ حقیقت ہے کہ ان لوگوں کاجواب میں کہنا ہوتا ہے،صدق قلب سے رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لانے والوں کا صرف یہ بیان ہوتا ہے جب بھی انہیں اللہ تعالیٰ اور ان کےرسول کریم سے رجوع کرنے کا کہا گیا تاکہ وہ(ﷺ)ان کے مابین کسی معاملہ کا فیصلہ کریں: |
سَـمِعْنَا وَأَطَعْنَا |
’’ہم نے قرءان مجید غور سے سن لیا ہے اور صدق دل سے ہم نے اسے تسلیم کر لیا ہے‘‘ |
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُـمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ٥١ |
اور یہی ہیں وہ لوگ جودرحقیقت دائمی کامیاب اور سرخرو ہونے کے لئے کوشاں ہیں۔ Root: ف ل ح |
وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ |
ان کے متعلق حقیقت جان لو جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول (ﷺ)کے قول(قرءان عظیم)کو صدق دل سے تسلیم کیا۔ |
وَيَخْشَ ٱللَّهَ وَيَتَّقْهِ |
اور اللہ تعالیٰ کے رعب،دبدبہ،احترام اور اپنے ساتھ موجودگی کا احساس رکھا،اپنی بصارتوں سے اوجھل ہونے کے باوجود اور تندہی سے محتاط اور محفوظ رکھتے ہوئے ان سے پناہ کے خواستگار رہے۔ Root: و ق ى |
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُـمُ ٱلْفَآئِزُون ٥٢ |
چونکہ انہوں نے جنت کے حقدار بننے کے تمام تقاضے پورے کئے اس لئے یہ ہیں وہ لوگ جو زندگی بھر کی کامیابی کا ایوارڈ پانے والے ہیں۔ Root: ف و ز |
وَأَقْسَمُوا۟ بِٱللَّهِ جَهْدَ أَيْمَٟنِـهِـمْ لَئِنْ أَمَرْتَـهُـمْ
لَيَخْرُجُنَّ |
اور وہ(منافقین)اللہ تعالیٰ کا نام لے لے کراپنی قسموں کو پرزور طریقے سے بیان کر رہے تھے کہ اگر آپ(ﷺ)نے انہیں اس بار حکم دیا تو یقیناًوہ آئندہ جنگ کے لئے باہر نکلیں گے۔ Root: ق س م |
قُل لَّا تُقْسِمُوا۟ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں’’قسمیں اٹھانا بند کرو۔ |
طَاعَةٚ مَّعْـرُوفَةٌ |
صدق قلب سے تسلیم کرنے کے لئے قسموں کی ضرورت نہیں ہوتی۔یہ وہ اطاعت ہے جو سب کےلئے معروف ہوتی ہے۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيـرُ |
متنبہ رہو؛ اللہ تعالیٰ ہر لمحہ ان اعمال سے بخوبی باخبر ہیں جو تم کرتے ہو۔ |
قُلْ أَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ |
آپ (ﷺ)ارشاد فرمائیں "اللہ تعالیٰ کے بھیجے فرمان ہدایت کو صدق قلب سے تسلیم کرو؛ اور فقط اس فرمان ہدایت (قرءان مجید)کو صدق قلب سےقول ِ رسول تسلیم کرو"(جیسا کہ اہل ایمان کو حکم دیا ہے ءال عمران۔132؛الانفال۔21کیونکہ ان کے فرمان کو تسلیم کرنا ہی اللہ تعالیٰ کے فرمان کو تسلیم کرنا ہے۔النساء۔80)۔ |
فَإِن تَوَلَّوْا۟ |
رسول کریم نے چونکہ فرمان ہدایت حرف بحرف تم لوگوں کو پہنچا دیا ہے اس لئے اگر تم لوگوں نے اس قول ِ رسول (قرءان مجید۔الحاقۃ۔40)سے صرف نظر اور انحراف کیا : |
فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُـمِّلَ وَعَلَيْكُـم مَّا حُـمِّلْتُـمْ |
تو اس بات کو ذہن نشین رکھو کہ ان(ﷺ)پر فقط اس کو انجام دینے (اتارنے)کی ذمہ داری ہے جس کا بوجھ ان پر ڈالا گیا تھا۔اور اس کو انجام دینے اور اتارنے کی ذمہ داری تم لوگوں پر ہے جو بوجھ تم پر ڈالا گیا ہے اور نہ اتارنے کا انجام بھی تم لوگوں پر ہو گا۔ |
وَإِن تُطِيعُوهُ تَـهْتَدُوا۟ |
اور اگر تم لوگوں نے خلوص نیت سے ان(ﷺ)کے قول(قرءان مجید)کوصدق قلب سے تسلیم کر لیا تو تم لوگ ازخود راہ ہدایت کو پا لو گے۔ |
وَمَا عَلَـى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلْبَلََٟغُ ٱلْمُبِيـنُ ٥٤ |
مطلع رہو؛قرءان مجید کو زبانی اور تحریری طور پر پہنچا دینے کے علاوہ لوگوں کے طرز عمل کے حوالے سے عالمی رسول(محمّد ﷺ)پر کوئی بوجھ اور ذمہ داری نہیں۔(بنیادی اکیڈیمک اصول ہے کہ سامع اور طالب علم کی اپنی ذمہ داری ہے ؛ معلومات اورعلم کو اپنے ذہن و قلب میں اتارنے کی) |
وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنكُـمْ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ |
اللہ تعالیٰ نے تم میں سے ان لوگوں سے وعدہ کیا ہے جودل کی شاد سے رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لائے اور انہوں نے صالح اعمال کئے ۔ |
لَيَسْتَخْلِفَنَّـهُـمْ فِـى ٱلۡأَرْضِ كَمَا ٱسْتَخْلَفَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِـهِـمْ |
وہ جناب انہیں یقین دلاتے ہیں کہ آنے والوں دنوں میں انہیں زمین میں خود مختار ریاست بنائیں گے بالکل اس انداز میں جیسے ان جناب نے ان لوگوں کو خود مختار بنایاتھا جو ایمان لائے تھے۔ |
وَلَيُمَكِّنَنَّ لَـهُـمْ دِينَـهُـمُ ٱلَّذِى ٱرْتَضَىٰ لَـهُـمْ |
اور وہ جناب یہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کے آئین/نظریہ اور طرز حیات جو ان جناب نے ان کے لئے پسندیدہ بنایا ہے اسے ان کے لئے نافذ العمل کر دیں گے۔ Root: م ك ن |
وَلَيُبَدِّلَنَّـهُـم مِّنۢ بَعْدِ خَوْفِهِـمْ أَمْنٙا |
اور وہ جناب یہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کی موجودہ خوف کی حالت کے بعد امن و سکون میں کر دیں گے۔ |
يَعْبُدُونَنِى لَا يُشْـرِكُونَ بِـى شَيْــٔٙا |
یہ وہ لوگ ہیں جو خلوص قلب سے میری بندگی کرتے ہیں،اپنی حیات کو میری صوابدید کے تابع کرتے ہوئے،اور میرے ساتھ کسی بھی شئے کو شریک نہیں کرتے۔ |
وَمَن كَفَـرَ بَعْدَ ذَٟلِكَ |
متنبہ رہو؛جو کوئی اس کے بعد رسول کریم اور اپنے میثاق کا انکار/پس پشت کرے گا: |
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُـمُ ٱلْفَٟسِقُونَ ٥٥ |
تو اس کے نتیجے میں وہ لوگ فاسقوں میں شمار قرار پائیں گے (جو منافقین کا طرز عمل ہے) Root: ف س ق |
وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ |
اور استقلال و استقامت ؍منظم طریقے سے تم لوگ صلوٰۃ کی ادا ئیگی کرتے رہو۔ |
وَ ءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ |
اورمعاشرے کے نطم و نسق اور معاشی اٹھان کے لئے مالی تعاون ؍ زکوۃ کی ادائیگی کرتے رہو۔ Root: ز ك و |
وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ |
اور رسول(کریمﷺ)کے قول(قرءان مجید)کو صدق دل سے تسلیم کر کے اپنا لو۔ |
لَعَلَّـكُـمْ تُرْحَـمُونَ ٥٦ |
ایساکرو تاکہ تم لوگوں پر رحم کیا جائے(دوزخ سے بچا لیا جائے)۔ |
لَا تَحْسَبَـنَّ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ مُعْجِزِينَ فِـى ٱلۡأَرْضِ |
آپ (ﷺ) ان لوگوں کے متعلق آئندہ کے لئے بھی یہ تخمینہ نہ لگائیں جنہوں نے رسول کریم اور قرءان مجید کو ماننے سے انکار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کسی فیصلے اور امر کو مؤخر اور وقوع پذیر ہونے سے زمین میں روک سکتے ہیں۔ Root: ع ج ز |
وَمَأْوَىٰـهُـمُ ٱلنَّارُ |
اور ان کی آخری "پناہ گاہ"جھلسا دینے والی جہنم ہے۔ |
وَلَبِئْسَ ٱلْمَصِيـرُ ٥٧ |
اور یقیناً کیا بری منزل ہے یہ،رہایش پذیر ہونے کے لئے Root: ص ى ر |
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ |
!اے وہ لوگوں جنہوں نے رسول کریم (محمّد ﷺ)اور قرءان مجید پرایمان لانے کا اقرارو اعلان کیا ہے توجہ سے سنو |
لِيَسْتَـْٔذِنكُـمُ ٱلَّذِينَ مَلَـكَـتْ أَيْمَـٰنُكُـمْ |
تمہیں انہیں اس بات کا پابند کرنا چاہئے جو تمہارے گھریلو ملازم ہیں کہ تم سے لازمی اجازت لیں ملنے کے لئے۔ |
وَٱلَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا۟ ٱلْحُلُمَ مِنكُـمْ |
اور انہیں بھی اس بات کا پابند کریں جو تمہارے افراد میں ابھی عنفوان شباب کو نہیں پہنچے۔ Root: ح ل م |
ثَلَٟثَ مَـرَّٟتٛ |
تین اوقات میں۔ Root: م ر ر |
مِّن قَبْلِ صَـلَوٰةِ ٱلْفَجْرِ |
یہ تین اوقات ہیں؛فجر کی صلوٰۃ سے قبل کا وقت (سوائے ماہ رمضان)؛ Root: ف ج ر |
وَحِيـنَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُـم مِّنَ ٱلظَّهِيـرَةِ |
اور جس وقت دن میں تم اپنے لباس اتارتے ہو؛دوپہر کے لمحات میں سے/پیٹھ سے۔ Root: و ض ع |
وَمِنۢ بَعْدِ صَلَوٰةِ ٱلْعِشَآءِ |
اور یہ پابندی عشاء کی صلوٰۃ کی ادائیگی کے بعد وقت کے لئے ہے۔ Root: ع ش ى |
ثَلَٟثُ عَوْرَٟتٛ لَّـكُـمْ |
یہ تین اوقات تمہارے لئے خلوت/تنہائی اور پردے کے متقاضی جنسی معاملات کے لئے ہیں۔ Root: ع و ر |
لَيْسَ عَلَيْكُـمْ وَلَا عَلَيْـهِـمْ جُنَاحُ |
اس میں قطعاً قابل اعتراض نات نہیں ہے، نہ تم پر اور نہ ان پر ان تین اوقات کے بعد، کہ تم میں سے باز ایک دوسرے کا پاس چکر لگاتے رہیں۔ Root: ط و ف |
كَذَٟلِكَ يُبَيِّـنُ ٱللَّهُ لَـكُـمُ ٱلۡءَاَيَـٰتِ |
اس تقابلی انداز میں اللہ تعالیٰ اپنی آیات کوتم لوگوں کے فہم کے لئے متمیز اور واضح فرما دیتے ہیں۔ |
وَٱللَّهُ عَلِيـمٌ حَكِيـمٚ ٥٨ |
اس تقابلی انداز میں اللہ تعالیٰ اپنی آیات کوتم لوگوں کے فہم کے لئے متمیز اور واضح فرما دیتے ہیں۔ |
وَ إِذَا بَلَغَ ٱلْأَطْفَٟلُ مِنكُـمُ ٱلْحُلُمَ |
اور جب تم میں بچے عنفوان شباب میں پہنچ جائیں: |
فَلْيَسْتَـْٔذِنُوا۟ كَمَا ٱسْتَـْٔذَنَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِـهِـمْ |
چونکہ وہ خواب میں انتہائی جنسی میلان کا فعل دیکھ چکے ہیں اس بات کا پابند کرنا چاہئے جیسے ان کو پہلے(زمانہ طفل)میں پابند کیا تھا۔ (یہ جنسیات کے متعلق تربیت ہے) |
كَذَٟلِكَ يُبَيِّـنُ ٱللَّهُ لَـكُـمْ ءَايَٟتِهِۦ |
اس تقابلی انداز میں اللہ تعالیٰ اپنی آیات کوتم لوگوں کے فہم کے لئے متمیز اور واضح فرما دیتے ہیں۔ |
وَٱللَّهُ عَلِيـمٌ حَكِيـمٚ ٥٩ |
اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ حقیقت ہے کہ منبع علم ہیں،تمام نظام کے بدرجہ اتم انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے والےفرمانروا ہیں۔ |
وَٱلْقَوَٟعِدُ مِنَ ٱلنِّسَآءِ ٱلَّٟتِى لَا يَرْجُونَ نِكَاحٙا |
اور کنواری،مطلقہ ،بیوہ عورتوں میں ایسی عمر رسیدہ خانہ نشین خواتین جو نکاح کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں: Root: ر ج و; ق ع د; ن ك ح How sexual system turns-on |
فَلَيْسَ عَلَيْـهِنَّ جُنَاحٌ أَن يَضَعْنَ ثِيَابَـهُنَّ غَيْـرَ
مُتَبَـرِّجَٟت |
تو اس عمر اور حالت میں ان پر قطعاً کوئی معیوب بات نہیں اگر وہ لباس کے اوپر والی اپنی اوڑھنیاں اتار دیں،اس انداز/حال میں کہ وہ ان سے الگ ہیں جو اپنی زینت/سینے کے ابھار کو دانستہ نمایاں کرتی ہیں۔ Root: و ض ع |
وَأَن يَسْتَعْفِفْنَ خَيْـرٚ لَّـهُنَّ |
تاہم،اگر وہ عفت مآب کی خواہش رکھتے ہوئے اس اجازت کو استعمال نہ کریں تو ان کے لئے بہتر قابل احترام ہے۔ Root: ع ف ف |
وَٱللَّهُ سَـمِيعٌ عَلِيـمٚٚ ٦٠ |
یہ حقیقت ذہن نشین رہے،اللہ تعالیٰ ہر لمحہ ہر آواز کو سننے والے ہیں، منبع علم ہیں۔ |
لَّيْسَ عَلَـى ٱلۡأَعْمَىٰ حَرَجٚ وَلَا عَلَـى ٱلۡأَعْـرَجِ حَرَجٚ وَلَا عَلَـى ٱلْمَرِيضِ حَرَجٚ |
کوئی قابل گرفت و مذمت بات آنکھوں سے اندھے شخص پر نہیں ہے، اور نہ قابل گرفت و مذمت بات اس پر ہے جو ٹانگ کا لنگڑا ہے اور نہ ایسے شخص پر قابل گرفت و مذمت بات ہے جو بیماری میں مبتلا ہے؛ |
وَلَا عَلَـىٰٓ أَنفُسِكُـمْ أَن تَأْكُلُوا۟ مِنۢ بُيُوتِكُـمْ أَوْ بُيُوتِ ءَابَآئِكُـمْ |
اور نہ خود تم لوگوں پرکہ اپنے گھروں ہی میں کھانا تناول کر لو یا اپنے ابا اور دادا کے گھر پہنچ کر۔ |
أَوْ بُيُوتِ أُمَّهَٟتِكُـمْ |
یا اپنی ماؤں کے گھروں میں؛ |
أَوْ بُيُوتِ إِخْوَٟنِكُـمْ أَوْ بُيُوتِ أَخَوَٟتِكُـمْ |
یا اپنے بھائیوں کے گھروں میں یا اپنی بہنوں کے گھروں میں؛ |
أَوْ بُيُوتِ أَعْمَٟمِكُـمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّٟتِكُـمْ |
یا اپنے ابا کے بھائیوں کے گھروں میں یا اپنے ابا کی بہنوں(پھوپیوں)کے گھروں میں؛ Root: ع م م |
أَوْ بُيُوتِ أَخْوَٟلِـكُـمْ أَوْ بُيُوتِ خَٟلَٟتِكُـمْ |
یا اپنی ماں کے بھائیوں کے گھروں میں یا اپنی ماں کی بہنوں کے گھروں میں؛ Root: خ و ل |
أَوْ مَا مَلَـكْتُـم مَّفَاتِحَهُۥٓ |
یا ایسے گھروں میں جن کو استعمال کرنے کے لئے چابیاں تمہاری ملکیت میں ہیں۔ |
أَوْ صَدِيقِكُـمْ |
یا اپنے قریبی دوستوں کے گھروں میں۔ |
لَيْسَ عَلَيْكُـمْ جُنَاحٌ أَن تَأْكُلُوا۟
جَـمِيعًا أَوْ أَشْتَاتٙا |
اور قطعاً اس میں قابل گرفت و مذمت بات نہیں ہے کہ تم سب اجتماعی انداز میں کھانا تناول کرو یا الگ سے کر لو۔ Root: ش ت ت |
فَإِذَا دَخَلْتُـم بُيُوتٙا فَسَلِّمُوا۟ عَلَـىٰٓ أَنفُسِكُـمْ |
پہنچ جانے پر جب تم گھروں کے اندر داخل ہو تو چونکہ تمہارے ملت کے امام کا طے کردہ اخلاقی ضابطہ ہے اس لئے اپنے نفوس کوہدیہ سلام/اداب پیش کرو۔ |
تَحِيَّةٙ مِّنْ عِندِ ٱللَّهِ مُبَٟرَكَةٙ طَيِّبَةٙ |
یہ ملاقات کی ابتدا کرنے کا انداز ہے،باہمی خوشگواریوں کا ہدیہ تہنیت پیش کرنا۔یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے مقرر کردہ ادب ملاقات ہے۔ |
كَذَٟلِكَ يُبَيِّـنُ ٱللَّهُ لَـكُـمُ ٱلۡءَايَٟتِ |
اس تقابلی انداز میں اللہ تعالیٰ اپنی آیات کوتم لوگوں کے فہم کے لئے متمیز اور واضح فرما دیتے ہیں۔ |
لَعَلَّـكُـمْ تَعْقِلُونَ ٦١ |
اس کا مقصد یہ ہے کہ تم لوگ عقل و فہم سے معاملات کو سلجھاؤ۔ |
إِنَّمَا ٱلْمُؤْمِنُونَ ٱلَّذِينَ |
(اپنے مابین تمیز کے لئے جان لو)حقیقی معنوں میں صدق قلب سے رسول کریم(ﷺ)پر ایمان لانے والے وہ لوگ ہیں: |
ءَامَنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ |
وہ اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول (کریم محمد ﷺ)پر صدق قلب سے ایمان لائے ہیں۔ |
وَإِذَا كَانُوا۟ مَعَهُۥ عَلَـىٰٓ أَمْرٛ جَامِعٛ لَّمْ يَذْهَبُوا۟
حَتَّىٰ يَسْتَـْٔذِنُوهُ |
اور وہ جب جب ان(ﷺ)کی معیت میں کسی معاملے کو حتمی کرنے کے لئے وہ کبھی وہاں سے نہیں گئے جب تک ان سے اجازت لینے کا خواہش کا اظہار نہیں کیا۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَسْتَـْٔذِنُونَكَ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ
يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ |
اے رسول کریم:یہ حقیقت ہے کہ جو آپ(ﷺ)سے ہر معاملے میں اجازت اور اذن کی خواہش کرتے ہیں درحقیقت فقط وہی لوگ ہیں جو حقیقی معنوں میں اللہ(تعالیٰ)ااور ان کے رسول (کریم محمد ﷺ)پر ایمان رکھنے والے ہیں۔ |
فَإِذَا ٱسْتَـْٔذَنُوكَ لِبَعْضِ شَأْنِـهِـمْ فَأْذَن لِّمَن شِئْتَ مِنْـهُـمْ |
چونکہ انہیں آپ کے ادب کی اہمیت کا ادراک ہے،اس لئے جب وہ آپ(ﷺ)سے کسی اپنے عہد کو پورا کرنے کے لئے جانے کی اجازت طلب کریں تو آپ جس کسی کو چاہیں اس کے لئے اجازت عنایت کر دیں۔ |
وَٱسْتَغْفِرْ لَـهُـمُ ٱللَّهَ |
اور آپ اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت کے لئے خواہش کا اظہار کریں۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٚ رَّحِـيـمٚ ٦٢ |
یقینا اللہ تعالیٰ درگزر اور پردہ پوشی کرنے اور معاف فرمانے والے ہیں، منبع رحمت ہیں۔ |
لَّا تَجْعَلُوا۟ دُعَآءَ ٱلرَّسُولِ بَيْنَكُـمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُـم
بَعْضٙا |
تم لوگوںکو چاہئیے کہ رسول(کریمﷺ)کے بلانے /دعوت دینےکو اپنے مابین یوں قرار مت دیں جیسے قدر واحترام میں تم میں بعض کا بعض کو بلانا/دعوت دینا ہوتا ہے۔ |
قَدْ يَعْلَمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنكُـمْ لِوَاذٙا |
اللہ تعالیٰ تم میں سے ان کو بخوبی جانتے ہیں جو چپکے سےازخود بغیر اجازت لئےآڑ لیتے ہوئےکھسک جاتے ہیں۔ |
فَلْيَحْذَرِ ٱلَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِۦٓ أَن تُصِيبَـهُـمْ فِتْنَةٌ |
اس لئے ان لوگوںکو محتاط رہنا چاہئیے جوان (اللہ تعالیٰ)کے حکم (متعلق ادب رسول کریم)کے خلاف کرتے ہیں کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ انہیں پگھلا کر رکھ دینے والی کوئی تکلیف آن پہنچے۔ |
أَوْ يُصِيبَـهُـمْ عَذَابٌ أَلِيـمٌ ٦٣ |
یا کوئی دردناک عذاب انہیں آن لے۔ |
أَلَآ إِنَّ للَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ |
خبردار رہو؛حقیقت یہ ہے کہ سب کچھ جوآسمانوں میں موجود ہے اور سب کچھ جو زمین میں موجود ہے اللہ تعالیٰ کے لئے شرف و کبریائی بیان اور ظاہر کرتے ہوئےمصروف عمل ہے۔ |
قَدْ يَعْلَمُ مَآ أَنتُـمْ عَلَيْهِ |
وہ جناب ہر وقت بخوبی جانتے ہیں اس کو جس راہ پر تم لوگ گامزن ہو۔(الاسرا۔84 دیکھیں محذوف خبر) |
وَيَوْمَ يُرْجَعُونَ إِلَيْهِ فَيُنَبِّئُهُـم بِمَا عَمِلُوا۟ |
حتمی طور پر طے شدہ یہ ہے کہ جس دن انہیں ہمارے حضور احتساب کے لئے پیش کیا جائے گاتوچونکہ سزا سے قبل انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے وہ جناب انہیں ان اعمال کی فرد جرم بتائیں گے جو وہ حیات دنیا میں کرتے رہے۔ |
وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَـىْءٛ عَلِيـمُ |
متنبہ رہو؛اللہ تعالیٰ ہر ایک شئے کا مکمل دائمی علم رکھنے والے ہیں۔ |
025-سُوۡرَةُ الفرقان
Granular/Forensic Analysis: Letters; vowels; syllables; words
Sura Recitation
تَبَارَكَ ٱلَّذِى نَزَّلَ ٱلْفُرْقَانَ عَلَـىٰ عَبْدِهِۦ |
ثبات و دوام ہے ان جناب کو جنہوں نے اپنے بندے(محمّد ﷺ)پر "الفرقان"/حق اور باطل میں تمیز اور پہچان کرنے کا عالمی معیاری پیمانہ، کوبتدریج بھیجا۔ Root: ب ر ك |
لِيَكُونَ لِلْعَٟلَمِيـنَ نَذِيرًا١ |
اس تنزیل کا مقصد یہ ہے کہ ان(ہمارے بندے) کی حیثیت تمام کے تمام عالم کے لئے زمان و مکان میں کفر و نافرمانیوں کے نتائج وانجام سے پیشگی خبردار کرنے والے کی ہو جائے۔ |
ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ |
وہ جناب ہی ہیں۔۔ آسمانوں اور زمین پراقتدار اعلیٰ اور ان کا نظم و نسق صرف ان کے دائرہ کار میں ہے۔ |
وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَـدٙا |
اورحقیقت یہ ہے کہ ان جناب نے کسی کو بھی بطور بیٹا اختیار نہیں کیا ہے۔ |
وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ شَرِيكٚ فِـى المُلْكِ |
کوئی سانجھی نہیں ہے جو ان کے لئے فرمانروائی سلطنفت میں شریک کار ہو۔ |
وَخَلَقَ كُلَّ شَـىْءٛ فَقَدَّرَهُۥ تَقْدِيرٙا ٢ |
اور ان جناب نے تمام موجودات کو تخلیق کیا ہے،ایک اکائی میں منظم کرنے کے لئے انہوں نے ہر ایک شئےکو ایک پیمانہ/مقدار میں کیا اس انداز میں کہ تمام باہم متناسب پیمانوں میں ہیں/پابند تقدیر(مغلوب)کر دیا۔ |
وَٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِـهَةٙ لَّا يَخْلُقُونَ شَيْــٔٙا وَهُـمْ يُخْلَقُونَ |
مگر باوجود یہ جاننے کے انہوں(مشرکین)نے دانستہ اور زیر مقصد ان جناب کے علاوہ انہیں بطور معبود اختیار کر لیا ہے جو کچھ بھی تخلیق نہیں کرتے، بلکہ الٹا وہ(معبود)گاہے بگاہے تخلیق/تراشے جاتے ہیں۔ Root: خ ل ق |
وَلَا يَمْلِـكُونَ لِأَنفُسِهِـمْ ضَرّٙا وَلَا نَفْعٙا |
اور وہ(معبود۔بت)اپنے لئے کسی ضرر اور نہ نفع کے لئے کوئی قوت و اختیار رکھتے ہیں، |
وَلَا يَمْلِـكُونَ مَوْتٙا وَلَا حَيَوٰةٙ وَلَا نُشُورٙا ٣ |
اور نہ ان(بتوں)کے پاس موت کا اختیار ہے اور نہ حیات کا اورنہ نشو ونما کا۔ |
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوٓا۟ |
حیات رسول کریم اور تنزیل کے دور کی تاریخ سے مطلع رہو ؛ اُن اکابرین نے جنہوں نے محمّد (ﷺ)کو رسول اللہ ماننے سے انکار کر دیا لوگوں سے کہا |
إِنْ هَـٰذَا إِلَّآ إِفْكٌ |
"یہ (قرء ان مجید) سوائے اس کے کچھ نہیں کہ محض جھوٹ پر مبنی خیال ہے جو رائج عقائد کی تنقیض کرتا ہے۔ |
ٱفْتَـرَىٰهُ |
اس (محمّد ﷺٗ)نے اپنے مقاصد کے لئے محنت اور لگن سے اس(قرءان)کو ازخوداختراع کیا ہے۔ |
وَأَعَانَهُۥ عَلَيْهِ قَوْمٌ ءَاخَرُونَ |
تاہم بعض دوسرے لوگوں نے اُن کی خواہش و درخواست پر اِس کی تصنیف و تدوین میں اُن کی معاونت کی ہے“۔ Root: ع و ن |
فَقَدْ جَآءُو ظُلْمٙا وَزُورٙا ٤ |
۔۔اِس طرح وہ لوگ ظلم (حقیقت کو مرتب کردہ جھوٹ کہنا)اور ٹیڑھے پن پر اتر آئے ہیں۔۔ (الفرقان۔۴) Root: ز و ر |
وَقَالُوٓا۟ أَسَٟطِيـرُ ٱلۡأَوَّلِيـنَ ٱكْتَتَبَـهَا |
اور انہوں(انکار کرنے والے اکابرین اور عمایدین)نے لوگوں سے مزید کہا"یہ تو پرانے افسانے کہانیوں کا مجموعہ ہے۔انہیں اس نے محنت اور جانفشانی سے اپنے مقاصد کے لئے بقلم خود ضبط تحریر کیا ہے۔ |
فَهِىَ تُـمْلَـىٰ عَلَيْهِ بُكْرَةٙ وَأَصِيلٙا ٥ |
چونکہ کہانیوں کی کثرت ہے اس لئے مدد کرنے والوں کی جانب سے بھی وہ اسے گاہے بگاہے/صبح و شام املاء کرئی جاتی ہیں (جنہیں وہ قلمبند کرتا ہے)" Root: م ل و |
قُلْ أَنزَلَهُ ٱلَّذِى يَعْلَمُ ٱلسِّرَّ فِى ٱلسَّمَٟوَٟتِ
وَٱلۡأَرْضِ |
آپ (ﷺ)ارشاد فرمائیں"اسے(قرءان مجید)ان جناب نے مجتمع تدوین میں لوگوں کو بھیجا ہے جو آسمانوں اور زمین میں خفیہ ہوتا ہے۔ Root: س ر ر |
إِنَّهُۥ كَانَ غَفُورٙا رَّحِـيـمٙا ٦ |
مگر ان کے متعلق یہ بھی حقیقت ہے کہ اکثر و بیشتر جرائم کی پردہ پوشی کرتے ہوئے معاف فرماتے ہیں، وہ منبع رحمت ہیں"۔ |
وَقَالُوا۟ مَالِ هَـٰذَا ٱلرَّسُولِ يَأْكُلُ ٱلطَّعَامَ وَيَمْشِى
فِـى ٱلۡأَسْوَاقِ |
انکار کرنے والے عمائدین کے زمانہ نزول ِقرءان میں لغو انداز ِاستدلال کو جان لو؛ انہوں نے لوگوں سے کہا"کیا ہے اس (وہاں موجود رسول کریم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے)رسول کے ذمہ؟یہ تو کھانا کھاتا ہے اور بازار میں گھومتا ہے۔ |
لَوْلَآ أُنزِلَ إِلَيْهِ مَلَكٚ |
کیا وجہ ہے کیوں اس کی جانب کسی فرشتہ کو نہیں اتارا گیا۔ Root: ء ل ك |
فَيَكُونَ مَعَهُۥ نَذِيرًا ٧ |
تو وہ اس کے ساتھ مل کر انتباہ کرنے والا ہوتا۔ |
أَوْ يُلْقَىٰٓ إِلَيْهِ كَنْزٌ |
یا کیوں اس کی جانب تصرف کے لئے خزانہ پیش نہیں کیا گیا۔ Root: ك ن ز |
أَوْ تَكُونُ لَهُۥ جَنَّةٚ يَأْكُلُ مِنْـهَا |
یا کیوں ایک سدا بہار باغ اس کی خاطر نہیں ہے جس میں سے وہ کھاتا رہتا"۔ |
وَقَالَ ٱلظَّٟلِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلٙا مَّسْحُورٙا ٨ |
اور حقیقت کو سحر کہنےاورباطل نظریات سے بدلنے والوں نے خفیہ محفلوں (حوالہ الاسراء۔47)میں کہا"تم لوگ دیدہ دانستہ پیروی کر رہے مگر ایک بصری اور نظریاتی دھوکے میں متخیل مرد کے"۔ |
ٱنظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا۟ لَكَ ٱلۡأَمْثَالَ |
آپ(ﷺ)اس پر غور کریں کہ یہ آپ (ﷺ)کے لئے کس طرح کی مماثلتوں کو اجاگر کرتے ہیں۔(جس سے خود کو احمق ظاہر کر دیتے ہیں) |
فَضَلُّوا۟ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلٙا ٩ |
چونکہ وہ اپنے بیان کے کھوکھلے پن کو جانتے ہیں اس لئے خود گمراہی میں کھو گئے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ اب انہیں کوئی راہ سجھائی نہیں دیتا۔ |
تَبَارَكَ ٱلَّذِىٓ إِن شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَيْـرٙا مِّن ذَٟلِكَ |
ثبات و دوام ہے ان جناب کو جنہوں نے مگر چاہا کہ ان باتوں سے بڑھ کر بہترین عنایت کو آپ(ﷺ)کے لئے مختص فرمایا تھا۔ Root: ب ر ك |
جَنَّٟتٛ تَجْـرِى مِن تَحْتِـهَا ٱلۡأَنْـهَٟرُ |
وہ بہترین عظمت یہ ہے کہ ان (ﷺ)پر ایمان لانے والوں کو ایسے باغات عنایت کئے جائیں گے جن کے پائیں نہریں بہتی ہیں۔ |
وَيَجْعَل لَّكَ قُصُورَ |
اور وہ جناب آپ(ﷺ)کے لئے مقام محمودا کو بطورمحلات بنایا ہے۔ Root: ق ص ر آقائے نامدار ﷺ کی مقام محمودا سے دنیا میں مبارک آمداور مشن کی تکمیل پر واپسی۔ |
بَلْ كَذَّبُوا۟ بِٱلسَّاعَةِ |
ان کا آپ کو جھٹلانا اصل مقصد نہیں،در حقیقت انہوں نے آخرت کے لئے مقرر کردہ ساعت کو برسر عام جھٹلایا ہے۔ |
وَأَعْتَدْنَا لِمَن كَذَّبَ بِٱلسَّاعَةِ سَعِيـرًا ١١ |
مگر اس سے لاپرواہ ہیں کہ ہم جناب نے ان کے لئے جو آخرت کی ساعت کو بر سر عام جھٹلاتے ہیں جھلسا دینے والی جہنم/ زندان تیار کر رکھی ہے۔ |
إِذَا رَأَتْـهُـم مِّن مَّكَان |
جب وہ(جہنم)انہیں دور مقام سے اپنی جانب آتے دیکھے گی،تو وہ اس کی غضبناک اورکریہہ آواز سنیں گے۔ |
وَإَذَآ أُ لْقُوا۟ مِنْـهَا مَكَانٙا ضَيِّقٙا مُّقَرَّنِيـنَ دَعَوْا۟ هُنَالِكَ ثُبُورٙا ١٣ |
۔اور جب انہیں زنجیروں میں جکڑے ہوئے اس کے کسی تنگ مقام پر پھینک دیا جائے گا تو اپنی فوری تباہی/موت کے لئے پکار اٹھین گے۔ |
لَّا تَدْعُوا۟ ٱلْيَوْمَ ثُبُورٙا وَٟحِدٙا وَٱدْعُوا۟ ثُبُورٙا كَثِيـرٙا ١٤ |
ان سے کہا جائے"آج کے دن ایک موت کو دعوت مت دو بلکہ کشرت سے موت کو پکارو"۔ |
قُلْ أَذَٟلِكَ خَيْـرٌ أَمْ جَنَّةُ ٱلْخُلْدِ ٱلَّتِـى وُعِدَ
ٱلْمُتَّقُونَ |
آپ (ﷺ)ان باتیں بنانے والوں سے پوچھیں"کیا یہ جہنم بہتر ہے یا وہ ہمیشہ رہنے والی جنت جس کا تقویٰ اختیار کرنے والوں سے وعدہ کیا گیا ہے"۔ |
كَانَتْ لَـهُـمْ جَزَآءٙ وَمَصِيـرٙا ١٥ |
یہ ان کے ایوارڈ اور رہائش گاہ کے لئے تیار کی گئی ہے۔ Root: ص ى ر |
لَّـهُـمْ فِيـهَا مَا يَشَآءُونَ خَٟلِدِينَ |
وہ جس جس شئےکی خواہش کریں گے وہ ان کے رب کی جانب سے ان کے لئے دستیاب کر دیا جائے گاوہ ہمیشہ اس میں قیام پذیر رہیں گے۔ |
كَانَ عَلَـىٰ رَبِّكَ وَعْدٙا مَّسْـُٔولٙا ١٦ |
ہر ایک وعدہ جو کیا گیا ہے وہ ایسا وعدہ ہے کہ آپ (ﷺ)کے رب سے طلب کیا جا سکتا ہے(ءال عمران 194 دیکھیں )۔(الفرقان۔١٦) |
وَيَوْمَ يَحْشُـرُهُـمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ |
متنبہ رہو؛وہ جناب جس دن انہیں اور وہ جن کی اللہ تعالیٰ کے علاوہ بندگی کرتے ہیں انہیں اکٹھا کر دیں گے۔ |
فَيَقُولُ ءَأَنتُـمْ أَضْلَلْتُـمْ عِبَادِى هَٟٓـؤُلَآءِ أَمْ هُـمْ ضَلُّوا ٱلسَّبِيلَ ١٧ |
اکٹھے کر دئیے جانے پر ان بتوں سے پوچھا جائے گا"کیا تم ہو جنہوں نے میرے ان تمہارے سامنے موجود میرے بندوں کو توحید سے منحرف کیا تھا یا وہ خود مقرر کردہ راہ ہدایت سے منحرف ہو گئے تھے"۔ |
قَالُوا۟ سُبْحَٟنَكَ مَا كَانَ يَنبَغِى لَنَآ أَن نَّتَّخِذَ مِن دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَآءَ |
انہوں نے جواب دیا؛"آپ جناب عظیم ہیں!ہم بیان کرتے ہیں کہ تمام عظمت وکبریائی اور جدوجہد کا محورآپ جناب ہیں۔ہمارے لئے کبھی مناسب نہیں تھا کہ ہم آپ جناب کے علاوہ کسی ایک کو بھی بطور رفیق اختیار کرتے۔ |
وَلَـٰكِن مَّتَّعْتَـهُـمْ وَءَابَآءَهُـمْ حَتَّىٰ نَسُوا۟ ٱلذِّكْرَ |
بلکہ اس کے بر عکس حقیقت یہ ہے کہ آپ نے انہیں اور ان کے آباو و اجداد کو سامان زیست عنایت فرمایا تھا جس میں مگن ہو کر انہوں نے تنبیہ کرنے والے پیغام ہی کو بھلا دیا۔ Root: ن س ى |
وَكَانُوا۟
قَوْمَا |
اور یہ لوگ اپنی بربادی کی تنبیہ پرجمود کا شکار بنے رہے"۔ |
فَقَدْ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ |
ان سے کہا جائے گا"دیکھ لو انہوں(جنہیں معبودان سمجھتے تھے)نے تمہیں برملا جھٹلا دیا ہے اس بارے جو تم کہتے رہتے تھے(کہ تمہاری شفاعت کریں گے۔یونسؐ۔18) |
فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَـرْفٙا وَلَا نَصْرٙا |
اس کا نتیجہ یہ ہے کہ تم میں اس انجام کو رفع کرنے کی استطاعت نہیں اور نہ تمہیں مدد ملے گی۔ Root: ص ر ف |
وَمَن يَظْلِم مِّنكُـمْ نُذِقْهُ عَذَابٙا كَبِيـرٙا ١٩ |
اور تم میں سے جن عمائدین نے حقیقت کے منافی باطل نظریہ کا پرچار کیا تھا ہم جناب اسے بڑے عذاب کا مزہ چھکائیں گے"۔ Root: ذ و ق |
وَمَآ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ ٱلْمُـرْسَلِيـنَ |
یہ حقیقت آپ(ﷺ)لوگوں پر واضح کر دیں کہ ہم جناب نے آپ(ﷺ)سے قبل جن کو قوموں کی جانب بحثیت رسول بھیجا تھا۔ |
إِلَّآ إِنَّـهُـمْ لَيَأْكُلُونَ ٱلطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِـى
ٱلۡأَسْوَاقِ |
وہ کوئی مافوق البشر انسان نہیں تھے سوائے اس فرق کے کہ انہیں ہم جناب کی جانب سے وحی کیا جاتا تھا۔یقیناً وہ طعام نوش کرتے تھے اور بازاروں میں گھومتے پھرتے بھی تھے۔ |
وَجَعَلْنَا بَعْضَكُـمْ لِبَعْضٛ
فِتْنَةً أَتَصْبِـرُونَ |
اے صاحبان ایمان متنبہ رہو؛ہم جناب نے تم میں سے بعض لوگوں کو بعض کے لئے فتنہ پرداز قرار دیا ہے۔کیا تم لوگ اپنے نکتہ نظر سے پیوست رہتے ہوئے ان کی فتنہ پردازیوں پر صبر کرتے رہو گے؟(ساتھ پڑحیں ءالِ عمران۔7؛الانعام۔112؛ الحج۔53) |
وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيـرٙا ٢٠ |
اور آپ(ﷺ)ان کو بتا دیں کہ آپ(ﷺ)کے رب ہر وقت ہر معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ |
وَقَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا |
اور(مکہ مکرمہ میں ہونے والی یہ گفتگو بھی جان لو)انہوں نے جو ہمارے حضورپیش ہونے کی خواہش ہی نہیں رکھتے لوگوں سے کہا۔۔ |
لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْنَا ٱلْمَلَٟٓئِكَـةُ أَوْ نَرَىٰ رَبَّنَا |
‘‘کیا بات ہے کہ ملائکہ کو ہمارے اوپر نہیں اتارا گیایا کیا وجہ ہے کہ ہم اپنے رب کوآشکارہ انداز میں کھلی آنکھوں سے نہیں دیکھتے’’ |
لَقَدِ ٱسْتَكْـبَـرُوا۟ فِـىٓ أَنفُسِهِـمْ وَعَتَوْا عُتُوّٙا كَبِيـرٙا ٢١ |
یقین جانووہ خود اپنی ذات میں اس لمحےعظمت کافخر چاہتے تھے۔اور انہوں نے گستاخ انداز اختیار کیا،انتہائی گستاخانہ حدیں پار کرنے کے انداز میں۔ |
يَوْمَ يَرَوْنَ ٱلْمَلَٟٓئِكَـةَ لَا بُشْـرَىٰ يَوْمَئِذٛ لِّلْمُجْرِمِيـنَ |
جس دن یہ ملائکہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہوں گے،جب حیات نو دئیے جانے پر کھڑے ہو چکے ہوں گے مجرموں کے لئے قطعاً کچھ خوش کن بات نہیں ہو گی۔ Root: ء ل ك |
وَيَقُولُونَ حِجْرٙا مَّحْجُورٙا ٢٢ |
اور ملائکہ سے کہیں گے"کوئی جائے پناہ ہمیں دو"۔ |
وَقَدِمْنَآ إِلَـىٰ مَا عَمِلُوا۟ مِنْ عَمَلٛ |
اور ہم جناب نے ان کے اعمال میں ہر ایک عمل کا جائزہ لیا۔ Root: ق د م |
فَجَعَلْنَٟهُ هَبَآءٙ مَّنثُورًا ٢٣ |
چونکہ وہ دنیا کی حب میں کئے گئے تھے اس لئے ہم جناب نے بکھرے ہوئے خس و خاشاک قرار دے دیا۔ |
أَصْحَـٟـبُ ٱلْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْـرٚ مُّسْتَقَرّٙا وَأَحْسَنُ مَقِيلٙا ٢٤ |
جنت کے مکین جس دن حیات نو پا کر اٹھ کھڑے ہوں گے بہترین خوشگواررہائش میں رہیں گے اور آرام کے لئے انتہائی مناسب آسودہ ماحول۔ |
وَيَوْمَ تَشَقَّقُ ٱلسَّمَآءُ بِٱلْغَمَٟمِ |
متنبہ رہو؛ جس دن آسمان ڈھانک لینے والے بادلوں سمیت اپنے آپ کو شگافتہ کر لے گا۔ |
وَنُزِّلَ ٱلْمَلَٟٓئِكَـةُ تَنزِيلًا٢٥ |
اور ملائکہ کو وقفے وقفے سے نیچے اتار دیا جائے گا،رفتہ رفتہ اتارنے کے انداز میں۔ Root: ء ل ك |
ٱلْمُلْكُ
يَوْمَئِذٍٛ ٱلْحَقُّ لِلرَّحْـمَـٰنِ |
مبنی بر حقیقت اقتدار الرَّحمٰن(ذوالجلال و الاکرام)کے لئے مختص اور شایان شان ہے جس دن حیات نو دئیے جانے پر لوگوں کو مجتمع کر دیا گیا ہو گا۔ Root: م ل ك |
وَكَانَ يَوْمٙا عَلَـى ٱلْـكَـٟفِرِينَ عَسِيـرٙا ٢٦ |
متنبہ رہو؛ وہ دن ایسا ہے کہ مرتے دم تک ہٹ دھرمی سے انکار کرنے والوں پر کٹھن ہو گا۔ Root: ع س ر |
وَيَوْمَ يَعَضُّ ٱلظَّالِمُ عَلَـىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ |
اور مرتے دم تک حقیقت کے منافی بگاڑ کی سرشت پر قائم شخص اس دن حیات نو پانے پر،اپنے ہاتھوں پر کاٹتے ہوئے خود کلامی کرے گا: Root: ع ض ض |
يَٟلَيْتَنِى ٱتَّخَذْتُ مَعَ ٱلرَّسُولِ سَبِيلٙا ٢٧ |
’’اے میرے احساس حیف!اے کاش کہ میں نے سنجیدگی سے صراط مستقیم کو اللہ تعالیٰ کے رسول کی معیت میں بطور راستہ/طرز عمل اختیار کر لیا ہوتا۔ |
يَٟوَيْلَتَىٰ لَيْتَنِى لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلٙا ٢٨ |
اے میرے احساس حیف!تف ہے مجھ پر؛اے کاش کہ میں نے فلاں کو اپناقریبی رازدار دوست نہ بنایا ہوتا۔ |
لَّقَدْ أَضَلَّنِى عَنِ ٱلذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَآءَنِـى |
یہ حقیقت ہے کہ اس نے مجھے اللہ تعالیٰ کے کلام پر مشتمل نوشت ہدایت سے منحرف کر دیا بعد اس کے کہ وہ مجھے پہنچ گیا تھا۔ |
وَكَانَ ٱلشَّيْطَٟنُ لِلْإِنسَٟنِ خَذُولٙا ٢٩ |
اور ایسا میں نے کیا باوجود یہ حقیقت جاننے کے کہ شیطان تو انسان کو بہکا کرگم کردہ راہ چھوڑ جانے والا مشہور تھا‘‘۔ |
وَقَالَ ٱلـرَّسُولُ |
اور رسول کریم محمّد(ﷺ)نے گوش گزار کیا: |
يَٟرَبِّ إِنَّ قَوْمِى ٱتَّخَذُوا۟ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانَ مَهْجُورٙا ٣٠ |
"اے میرے رب!یہ حقیقت ہے کہ میری قوم نے اس قرءان مجید کو زیر مقصد دانستہ اس اندازمیں تھام لیا تھا جیسے اونٹ کو رسی سے جکڑ کر اس کی حرکت کی صلاحیت کومحدود کر دیا گیا ہو"۔(الفرقان۔٣٠) |
وَكَذَٟلِكَ جَعَلْنَا لِـكُلِّ
نَبِىٍّ عَدُوّٙا مِّنَ ٱلْمُجْرِمِيـنَ |
اور یہی ہے وہ طرز عمل جسے ہم جناب نے انسانوں اور نوع جنات کے(شیطان صفت)مجرمین کو ہر ایک نبیّ کے لئے دشمن قرار دیا ہے۔ |
وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيٙا وَنَصِيـرٙا ٣١ |
آپ مطمئن رہیں؛ یقیناً ہدایت اور مدد دینے کے لئے آپ (ﷺ) کے رب اکیلے کافی ہیں۔ Root: ك ف ى |
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ |
اِس حقیقت کو جان لوکہ جنہوں نے رسول کریم (ﷺ)کوتسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا انہوں (اکابرین یہود ۔حوالہ النساء۔153؛الانعام۔7)نے لوگوں سے سوالیہ انداز میں کہا۔ |
لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ ٱلْقُرْءَانُ جُـمْلَةٙ وَٟحِدَةٙۚ |
”کیا وجہ ہے کہ قرء ان کے بتدریج یکے بعد دیگرے اتارنے کواکٹھا /مجلدکتاب میں ان پرکیوں نہیں اتاردیا گیا؟“ |
كَذَٟلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِۦ فُؤَادَكَۖ |
یہ اِس وجہ سے ہے کہ اِس طرح(قرآنِ مجید کو بتدریج نازل فرما کر) ہم آپ (ﷺ)کے ذہن کومسلسل حالت اطمینان میں رکھیں۔ Root: ف ء د |
وَرَتَّلْنَٟهُ تَرْتِيلٙا ٣٢ |
اورہم نے اسے حسن ترتیب اور حسن نظم سے ٹھہر ٹھہر کر آپ کوسنایا ہے/ہم جناب نے اس(قرءان)کوحسن ترتیب و نظم سے مدون کیا ہے،ایسا متناسب انداز تدوین جس سے ادائیگی میں نفاست اور روانی ہو۔(الفرقان۔۳۲) Root: ر ت ل |
وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍٛ إِلَّا جِئْنَٟكَ بِٱلْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيـرًا ٣٣ |
اور آپ(ﷺ) کے پاس لوگ کوئی ایسانکتہ اعتراض نہیں لائیں گے سوائے اس کے کہ اعتراض اٹھانے سے قبل ہم اُس موقع محل کی مناسبت سے بیان حقیقت اور بہترین تفسیر(breaking news) آپ پرمنکشف کر چکے ہوں گے۔ Root: ف س ر |
ٱلَّذِينَ يُحْشَـرُونَ عَلَـىٰ وُجُوهِهِـمْ إِلَـىٰ جَهَنَّـمَ |
وہ لوگ جنہیں چہروں پر مایوسی اور حسرت کی تصویر بنے جہنم کی طرف دھکیلا جائے گا: |
أُو۟لَـٰٓئِكَ شَـرّٚ مَّكَانٙا |
یہ ہیں وہ لوگ جوبدترین شر انگیز فطرت کے حامل ہیں،سمت اور مطمح نظر کے حوالے سے۔ Root: ش ر ر |
وَأَضَلُّ سَبِيلٙا ٣٤ |
اوریہ لوگ دنیا میں زیادہ بے خبر اور لا پرواہ ہیں چوپایوں کی نسبت،راہ پانے کے معاملے میں۔ |
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَـى ٱلْـكِـتَٟبَ |
ماضی کی یہ حقیقت بھی جان لو؛ہم جناب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دے کر نوازا تھا۔ |
وَجَعَلْنَا مَعَهُۥٓ أَخَاهُ هَٟرُونَ وَزِيرٙا ٣٥ |
اور ہم جناب نے ان کے بھائی ھارون(علیہ السلام)کو ان کے ساتھ تفویض کردہ ذمہ داری نبھاہنے کے لئے مقرر فرمایا۔ |
فَقُلْنَا ٱذْهَبَآ إِلَـى ٱلْقَوْمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٟتِنَا |
اس طرح جب دونوں بھائی اکٹھے ہو گئے تھے تو ہم جناب نے انہیں اس قوم کی جانب جانے کا کہہ دیا تھا جنہوں نے ہماری شہادتوں(آیات/معجزات )کو جھٹلا دیاجوتصور، تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے سند و ابرھان کا درجہ رکھتی تھیں۔ |
فَدَمَّرْنَٟهُـمْ تَدْمِيـرٙا ٣٦ |
مہلت کا وقت ختم ہونے تک بدستور تکذیب پر ڈٹے رہنے کی بنا پر ہم جناب نے انہیں پانی میں بزورڈبو کر ہلاک کر دیا،کچلنے کے انداز میں۔ Root: د م ر |
وَقَوْمَ نُوحٛ لَّمَّا كَذَّبُوا۟ ٱلرُّسُلَ أَغْـرَقْنَٟهُـمْ
وَجَعَلْنَٟهُـمْ لِلنَّاسِ ءَايَةٙ |
اور ہم جناب نے نوح(علیہ السلام)کی قوم کو نابود کر دیا۔جب انہوں نے ان کی جانب بھیجے گئے رسولوں کی مسلسل تکذیب کی روش کو اپنائے رکھا تو ہم جناب نے سیلاب میں ٖغرق کر دیا۔اور ہم جناب نے انہیں دنیا کے لئے نشان عبرت بنا دیا۔ Root: غ ر ق |
وَأَعْتَدْنَا لِلظَّٟلِمِيـنَ عَذَابًا أَلِيـمٙا ٣٧ |
اورہم جناب نے ایک دردناک عذاب ان کے جرائم کی سزا دینے کےلئے تیار کردیا ہے جو حقیقت کے منافی باطل طرز عمل پر کاربند رہتے ہیں۔ Root: ع ت د |
وَعَادٙا وَثَمُودَا۟ وَأَصْحَـٟـبَ ٱلرَّسِّ وَقُرُونَا |
اور ہم جناب نے تہذیب عاد اور ثمود اور الرس کے نشینوں اور ان کے درمیان کثیر تعداد میں بستیوں کو نیست و نابود کر دیا تھا۔ Root: ق ر ن |
وَكُلّٙا ضَرَبْنَا لَهُ ٱلۡأَمْثَٟلَۖ |
اور ہم نے ہر ایک کو ایک عرصہ کے لئے مہلت دی،ہم جناب نے ان کے سنبھلنے کے لئے مثالوں سے ممکنہ انجام کو نمایاں کیا۔ |
وَكُلّٙا تَبَّـرْنَا تَتْبِيـرٙا ٣٩ |
متنبہ رہو؛ہم جناب نے تمام کے تمام کو تہس نہس کر دیا،ستیاناس کر دینے کے انداز میں۔ |
وَلَقَدْ أَتَوْا عَلَـى ٱلْقَرْيَةِ ٱلَّتِـىٓ أُمْطِرَتْ مَطَرَ
ٱلسَّوْءِ |
اور یقیناً ان(عمائدین)کا اس بستی پر گزر ہوا ہے جس پربارش کو برسایا گیا تھا،اندوہ گیں بارش۔ Root: م ط ر |
أَفَلَمْ يَكُونُوا۟ يَرَوْنَـهَا |
کیا وہ نڈر اس لئے ہیں کہ وہ اس بستی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ نہیں رہے۔ |
بَلْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ نُشُورٙا ٤٠ |
نہیں محض یہ وجہ نہیں،درحقیقت وہ حیات بعد از موت کا امکان مانتے نہیں۔ |
وَإِذَا رَأَوْكَ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا |
آپ(ﷺ)نے ان کی کڑھن اور جلن کو دیکھا، ان عمائدین نے جنہوں نے آپ کو رسول اللہ ماننے سے انکار کیا ہے جب آپ کو بازار میں دیکھا تو لوگوں کو دکھانے کے لئے آپ کو دانستہ تمسخرانہ انداز میں لیتے ہیں۔ Root: ھ ز ء |
أَهَـٰذَا ٱلَّذِى بَعَثَ ٱللَّهُ رَسُولًا ٤١ |
یہ پوچھتے ہوئے؛"کیا یہ ہیں وہ جنہیں اللہ نے رسول مبعوث کیا ہے۔ |
إِن كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ ءَالِـهَتِنَا لَوْلَا أَن صَبَـرْنَا عَلَيْـهَاۚ |
یہ تو ہمیں یقیناً ہمیں اپنے معبودوں سے منحرف کر دیتا اگر ہم ان پر ثابت قدم نہ رہتے"۔ |
وَسَوْفَ يَعْلَمُونَ حِيـنَ يَرَوْنَ ٱلْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ سَبِيلًا٤٢ |
خبردار رہیں؛یہ لوگ جلد جان لیں گے جب اس عذاب کو دیکھ لیں گے جو ان کا منتظر ہے کہ کون مقرر راستے سے زیادہ منحرف اور گمراہ ہے۔ |
أَرَءَيْتَ مَنِ ٱتَّخَذَ إِلَـٰهَهُۥ هَوَىٰهُ |
کیا آپ(ﷺ)نے اس شخص پر غور کیا ہے جس نے اپنی خواہش و مفادات کے حصول ہی کو اپنا معبودبنا لیا ہے۔ |
أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا ٤٣ |
کیا باوجود اس کے کہ اپنی ذات میں وہ حصار بند ہے آپ(ﷺ)اس پرنگران اور ذمہ داربن سکتے ہیں! |
أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُـمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ |
کیا آپ (ﷺ) خیال کرتے ہیں کہ ان میں سے اکثر دھیان سے سنتے یا عقل استعمال کرتے ہیں؟ |
إِنْ هُـمْ إِلَّا كَٱلۡأَنْعَٟمِ |
وہ تونہیں مگر محض چوپایوں کی مانند۔ |
بَلْ هُـمْ أَضَلُّ سَبِيلًا ٤٤ |
نہیں،بلکہ ان کے متعلق حقیقت کو یوں بیان کرنا بالکل مناسب ہے کہ یہ لوگ زیادہ بے خبر اور لا پرواہ ہیں چوپایوں کی نسبت،راہ پانے کے معاملے میں۔ |
أَلَمْ تَرَ إِلَـىٰ رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ ٱلظِّلَّ |
کیا آپ(ﷺ)نے اپنے رب کی جانب نہیں دیکھا تھا اس جستجو میں کہ کیسے انہوں نے نظام قدرت میں سایہ کو بچھایا ہے۔ Root: ظ ل ل |
وَلَوْ شَآءَ لَجَعَلَهُۥ سَاكِنٙا |
آپ جان لیں؛اگر وہ جناب چاہتے تو یقیناً اس(سایہ)کو بطور ساکن شئے بنا دیتے۔ |
ثُـمَّ جَعَلْنَا ٱلشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلٙا ٤٥ |
بعد ازاں اس کو زمین پر مختصر اور طویل متحرک دکھائی دینے ولا بنانے کے ہم جناب نے سورج کو اس پر بطور دلیل بنا دیا۔ |
ثُـمَّ قَبَضْنَٟهُ إِلَيْنَا قَبْضٙا يَسِيـرٙا ٤٦ |
بعد ازاں طوالت ہم جناب نے اسے اپنی جانب لپیٹ لیا،آسانی اور نرمی سے لپیٹنے کے انداز میں۔ |
وَهُوَ الَّذِى جَعَلَ لَـكُـمُ ٱلَّيلَ لِبَاسٙا |
اور وہ جناب ہیں جنہوں نے رات کو تم لوگوں کے لئےلباس کی مانند کر دیا جو نشیب و فراز کو اوجھل کر دیتا ہے۔ |
وَٱلنَّوْمَ سُبَاتٙا |
اور انہوں نے نیند کوآرام و سکون کا ذریعہ بنا دیا۔ |
وَجَعَلَ ٱلنَّـهَارَ نُشُورٙا ٤٧ |
اور انہوں نے دن کوزندگی کی اشاعت و پھیلاؤکا ذریعہ بنا دیا۔ |
وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَرْسَلَ ٱلـرِّيَٟحَ
بُشْـرَا |
غور کرو؛ وہ جناب ہیں جو ہواؤں کو ایک پرمسرت اطلاع کے طور بھیجتے ہیں جو ان جناب کی رحمت کے ظہور کی آمد آمد کا پتہ دیتی ہیں۔ Root: ر و ح |
وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٙ طَهُورٙا ٤٨ |
اور ہم جناب نے مختلف مقدار میں آسمان سے یکبارگی آلودگیوں سے منزہ پانی برسایا۔ |
لِّنُحْـۦِـىَ بِهِۦ بَلْدَةٙ مَّيْتٙا |
چونکہ پانی حیات کا لازمی جزو ہے اس لئے اس کے ذریعے ہم جناب کسی شہر/بستی کو بعد از موت/بنجر ہو جانے پر حیات دے دیں۔ |
وَنُسْقِيَهُۥ مِمَّا خَلَقْنَآ أَنْعَٟمٙا وَأَنَاسِـىَّ كَثِيـرٙا ٤٩ |
اور تاکہ ہم جناب اسے ان میں سے جنہیں ہم نے تخلیق کیا ہے سیراب کریں؛چارہ خور جانور اور کثیر تعداد میں انسانوں کو۔ Root: س ق ى |
وَلَقَدْ صَرَّفْنَٟهُ بَيْنَـهُـمْ لِيَذَّكَّرُوا۟ |
اور یہ حقیقت ہے کہ ہم جناب نے اس(پینے کے قابل پانی)کو ان کے مابین گھمایا ہے اس مقصد سے وہ ازخود اپنے خالق اور پالن ہار کا ادراک کریں۔ Root: ص ر ف |
فَأَبَـىٰٓ أَكْثَرُ ٱلنَّاسِ إِلَّا كُفُورٙا ٥٠ |
چونکہ بیان حقیقت ان کے مفادات پر مبنی نظریات کے منافی ہے اس لئے سوائے بدستور ہر وقت انکار کی حالت میں رہنے کے انہوں نے کچھ بھی اپنے شایان شان نہیں بلکہ اپنے وقار اورخود پرستی کے منافی سمجھا۔ |
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِـى كُلِّ قَرْيَةٛ نَّذِيرٙا ٥١ |
آپ(ﷺ)جان لیں؛ ہم جناب کا ارادہ آپ(ﷺ)کو عالمگیر نذیر بنانے کا تھا وگرنہ اگر ہم چاہتے تو ہر ایک ایک شہر میں ایک نذیر کو مبعوث فرما دیتے۔ |
فَلَا تُطِعِ ٱلْـكَـٟفِرِينَ |
اس لئے آپ(ﷺ)ان لوگوں کی حجتوں اور دشنام طرازی کو درخور اعتناء نہ سمجھیں جنہوں نے آپ کو رسول اللہ اور قرءان مجید کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ |
وَجَٟهِدْهُـم بِهِۦ جِهَادٙا كَبيـرٙا ٥٢ |
اور آپ(ﷺ)ان کے خلاف اس (قرءان مجید)کے توسط سے جدوجہد جاری رکھیں؛ایک بڑا جہاد،علم کی روشنی دینے کا۔ |
وَهُوَ ٱلَّذِى مَـرَجَ ٱلْبَحْرَيْنِ |
اور وہ جناب ہیں جنہوں نے پانی کے دوذخائرکا زمین کے قطع میں ملاپ کرایا۔ |
هَـٰذَا عَذْبٚ فُرَاتٚ وَهَـٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٚ |
یہ اس جانب کا قطعہ پیاس کی تسکین کرنے والا اور یہ اس جانب کا قطعہ سوزشی نمکین ہے۔ |
وَجَعَلَ بَيْنَـهُـمَا بَرْزَخٙا |
اور ان جناب نے ان کے مابین اس فرق کو بطور آڑ بنا دیا ہے۔ |
وَحِجْرٙا مَّحْجُورٙا ٥٣ |
اور ایک محفوظ پناہ گاہ۔ |
وَهُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ مِنَ ٱلْمَآءِ بَشَـرٙا |
وہ جناب ہی ہیں جنہوں نے پانی کے ایک جزو سے بشرکو تخلیق کیا۔ انسان اول دن سے انسان ہے، بشر کی تخلیق کے لئے خام مال کا بیان |
فَجَعَلَهُۥ نَسَبٙا وَصِهْرٙا |
عورت کی تخلیق کے بعد ان جناب نے اس کے لئے سلسلہ نسب اورسسرال مقرر کر دیا۔ |
وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرٙا ٥٤ |
اظہر من الشمس ہے کہ آپ(ﷺ)کے رب تمام اقدار کو نفاست سے متعین کرنے والے ہیں۔ |
وَيَعْبُدُونَ
مِن دُونِ ٱللَّهِ
مَا لَا يَنفَعُهُـمْ وَلَا
يَضُـرُّهُـمْ |
مگران مجرمین کے عقل و فہم کو دیکھو؛ اللہ تعالیٰ کے علاوہ تجاوز کرتے ہوئے اس غیر حیات کی بندگی/پرستش کرتے ہیں جو نہ تو انہیں کوئی ضرر پہنچاتا اور نہ کوئی نفع انہیں پہنچاتا اور پہنچا سکے گا۔(یونسؐ۔18میں بھی یہ جملہ ہے) |
وَكَانَ ٱلْـكَافِرُ عَلَـىٰ رَبِّهِۦ ظَهِيـرٙا ٥٥ |
مطمئن رہیں ؛آپ (ﷺ)اور قرءان مجید کا انکار کرنے والا ہر حال ظاہر اور باطن میں اپنے رب کے لئے عیاں ہے۔ |
وَمَآ أَرْسَلْنَـٟكَ إِلَّا مُبَشِّـرٙا وَنَذِيرٙا ٥٦ |
(اے رسولِ کریم) ہم جناب نے آپ (ﷺ) کو تمام انسانوں کی جانب بھیجا ہے۔ آپ کی حیثیت زمان و مکان میں خوش کن نتائج کی خبر،ضامن اورکفر و نافرمانیوں کے نتائج و انجام سے پیشگی خبردار کرنے والے کی ہے۔ |
قُلْ مَآ أَسْـَٔلُـكُـمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍٛ |
اس سلسلے میں آپ ارشاد فرمائیں"میں اس (قرءان مجید)کی اشاعت،تبلیغ و تعلیم پر آپ لوگوں سے کسی قسم کے اجر کا سوال نہیں کرتا۔ |
إِلَّا مَن شَآءَ أَن يَتَّخِذَ إِلَـىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلٙا ٥٧ |
مگر اس اشاعت و تبلیغ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے رب کی جانب جانے کے راستے کو اختیار کرنے کا شوق رکھتا ہے تو اسے اس کے ذریعے راہ سجھائی دے۔ |
وَتَوَكَّلْ عَلَـى ٱلْحَـىِّ ٱلَّذِى لَا يَمُوتُ |
اورآپ (ﷺ اپنے بعدذکر کی حفاظت کے متعلق) اُن ایک زندہ پر بھروسہ کریں جو کبھی مریں گے نہیں۔ |
وَسَبِّــحْ بِحَمْدِهِۦ |
اورآپ(ﷺ)ان جناب کی عظمت و برتری کی حمد کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے تگ و دو فرماتے رہیں۔ |
وَكَفَىٰ بِهِۦ بِذُنُوبِ عِبَادِهِۦ خَبِيـرًا ٥٨ |
اوروہ جناب اپنے بندوں کی لغزشوں اور الزام تراشیوں کا شمار رکھنے کےلئے کافی ہیں،باخبر انداز میں۔ |
ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضَ وَمَا بَيْنَـهُـمَا فِـى سِتَّةِ أَيَّامٛ |
اوروہی جناب ہیں جنہوں نے تخلیق فرمایا سات آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے مابین ہے،اس کائنات کے باہر کے وقت کے شمار سے چھ دنوں میں۔ |
ثُـمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَـى ٱلْعَـرْشِ |
بعد ازاں وہ جناب مزیدبلندی پر عرش/یکتا تخت اقتدار پر تشریف فرما ہوئے۔ Root: ع ر ش |
ٱلرَّحْـمَـٰنُ فَسْـَٔلْ بِهِۦ خَبِيـرٙا ٥٩ |
اس عظیم الشان تخلیق کے خالق الرّحمن (ذوالجلال والاکرام) ہیں۔اگر مزید معلومات درکار ہوں تواس (قرء ان مجید)سے اعانت لیں،باخبر حالت میں رہنے کے لئے۔(الفرقان۔ 59) |
وَإِذَا قِيلَ لَـهُـمُ ٱسْجُدُوا۟ لِلرَّحْـمَـٰنِ |
اور جب بھی ان سے کہا گیا”تم لوگ سجدہ ریز ہو فقط الرّحمن (ذوالجلال والاکرام)کے لئے“۔ Root: س ج د |
قَالُوا۟ وَ مَا ٱلرَّحْـمَٟنُ أَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا |
انہوں (عمائدین مشرکین طنزیہ انداز میں)نے جواب دیا”مگر الرَّحمٰن نے تو منع نہیں کیا ہمارے معبودوں کو سجدہ کرنے سے۔کیا ہم سجدہ کریں فقط اس کے لئے جو تو ہمیں حکم دے رہا ہے؟‘‘(محذوف کے لئے دیکھیں الزخرف۔20) Root: س ج د |
وَزَادَهُـمْ نُفُورٙا۩ ٦٠ |
اور اس انداز فکر، انداز تکلم نے انہیں بڑھا دیا،فلسفہ توحید سے دوری اور فرار میں۔ (الفرقان۔۶۰)(آیت سجدہ ہے،سجدہ کریں اور خود کو اللہ تعالیٰ کے قریب کر لیں) Root: ن ف ر |
تَبَارَكَ ٱلَّذِى جَعَلَ فِـى ٱلسَّمَآءِ بُرُوجٙا |
ثبات و دوام ہے ان جناب کو جنہوں نے آسمان کے اندرایک الگ بناوٹ کے ٹکڑوں کو بطور برج داخل کر دیا تھا۔ |
وَجَعَلَ فِيـهَا سِرَٟجٙا وَقَمَرٙا مُّنِيـرٙا ٦١ |
اور ان جناب نے ایک آسمان میں سورج کو درخشاں چراغ کے طور بنایا ہے اور چاند کو روشنی منعکس کرنے والا(پہلا مفعول الشمس محذوف ہے۔سورۃ نوحؐ۔16)۔ |
وَهُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ ٱلَّيلَ وَٱلنَّـهَارَ خِلْفَةٙ |
اور وہ جناب ہیں جنہوں نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے گردش کرنے کے اندازمیں کر دیا۔ |
لِّمَنْ أَرَادَ أَن يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورٙا ٦٢ |
یہ رات اور دن کا اختلاف اپنے آپ میں اس شخص کے لئے متوجہ کرنے کی نشانی ہے جو خود سے اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور شکر گزار بننے کا۔ |
وَعِبَادُ ٱلرَّحْـمَـٰنِ ٱلَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَـى ٱلۡأَرْضِ هَوْنٙا |
مطلع رہو،حقیقی معنوں میں الرَّحمٰن عزوجل کے بندے وہ ہیں جو زمین پر چلتے ہیں تو ان کا انداز نرم خوئی اورانکسارکا مظہر ہے۔ |
وَإِذَا خَاطَبَـهُـمُ الجَٟهِلُونَ قَالُوا۟ سَلَٟمٙا ٦٣ |
اور جب ان سے جذبات اور روایت پرست اندھی تقلید پرگامزن لوگ مخاطب ہوتے ہیں تو(بجائے الجھنے کے)کہتے ہیں"ہم آپ پر سلامتی کے خواہش مند ہیں"۔ |
وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّـهِـمْ سُجَّدٙا وَقِيَٟمٙا ٦٤ |
اور یہ وہ لوگ ہیں جو رات(بالخصوص طویل)میں اپنے حضور حاضر ہونے کے لئے سجدے اور قیام میں کچھ وقت گزارتے ہیں۔ |
وَٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا ٱصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّـمَ |
اور وہ جوکہتے ہیں"ہمارے رب!آپ جناب ازراہ کرم جہنم کے عذاب کو ہم سے پھیر دیں۔ Root: ص ر ف |
إِنَّ عَذَابَـهَا كَانَ غَـرَامًا ٦٥ |
یہ حقیقت ہے کہ اس کا عذاب مسلسل نہ الگ ہونے والا ہے۔ Root: غ ر م |
إِنَّـهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرّٙا وَمُقَامٙا ٦٦ |
یقیناً وہ کیا ہی بری ہے بطور منزل اور رہائش گاہ"۔ Root: ق ر ر |
وَٱلَّذِينَ إِذَآ أَنفَقُوا۟ لَمْ يُسْـرِفُوا۟ وَلَمْ يَقْتُـرُوا۟ |
اور یہ بندے وہ ہیں جو جب مال و اسباب خرچ کرتے ہیں اپنے اور دوسروں کے بھلے کے لئے تو بیجا اسراف نہیں کرتے اور نہ کنجوسی کرتے ہیں۔ |
وَكَانَ بَيْـنَ ذَٟلِكَ قَوَامٙا ٦٧ |
بلکہ ان دو منتہاؤں کے بین بین عزم اور استقلال سے انفاق کرتے ہیں۔ |
وَٱلَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٟهًا ءَاخَرَ |
اور یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کبھی بھی کسی کومعبود مان کر نہیں پکارتے۔ |
وَلَا يَقْتُلُونَ ٱلنَّفْسَ ٱلَّتِـى حَرَّمَ ٱللَّهُ إِلَّا بِٱلْحَقِّ |
اور وہ کسی شخص کو جس کی حیات کو اللہ تعالیٰ نے واجب تحریم قرار دیا ہے قتل نہیں کرتے، سزائے موت نہیں دیتے سوائے اس پر وہ جرم ثابت ہو جانے کی بنا پر جس کی مستوجب سزا قتل کرنا ہے۔(حوالہ المائدہ۔۳۲۔۳۳)۔ Root: ق ت ل |
وَلَا يَزْنُونَ |
اور نہ وہ زنا کا ارتکاب کرتے ہیں۔ Root: ز ن ى |
وَمَن يَفْعَلْ ذَٟلِكَ يَلْقَ أَثَامٙا ٦٨ |
۔۔متنبہ رہو؛جو کوئی دانستہ اس کوچاہے اول بار کرے گا تو بھاری بھرکم منزل کو مشکل کر دینے والے گناہ کا سامنا کرے گا۔۔ |
يُضَٟعَفْ لَهُ ٱلْعَذَابُ يَوْمَ ٱلْقِيٟمَة |
۔۔ایک مخصوص عذاب کو یوم قیامت اس کے لئے مقابلتاً بڑھا دیا جائے گا۔۔ |
وَيَخْلُدْ فِيهِۦ مُهَانًا ٦٩ |
اور وہ اس عذاب میں ہمیشہ مبتلا رہے گا خوار و رسوا۔ Root: ھ و ن |
إِلَّا مَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ عَمَلٙا صَٟلِحٙا |
سوائے اس شخص کے جس نے موت کا یقین ہو جانے سے قبل تائب ہو کرایمان لے آیا تھا اور صالح اعمال پر کاربند ہو گیا تھا۔ |
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ يُبَدِّلُ ٱللَّهُ سَيِّـَٔاتِـهِـمْ حَسَنَٟتٛ |
چونکہ ایسے لوگوں نے جنت کا مستحق ہونے کے دونوں شرطوں کو پورا کر دیا تھا اس لئے اللہ تعالیٰ ان کے قابل گرفت ماضی کی برائیوں کو حسن عمل کی کارگزاری سے بدل دیں گے۔ |
وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٙا رَّحِـيـمٙا ٧٠ |
مطلع رہو؛ یقینا اللہ تعالیٰ درگزر اور پردہ پوشی کرنے اور اکثر و بیشترمعاف فرمانے والے ہیں، منبع رحمت ہیں۔ |
وَمَن تَابَ وَعَمِلَ صَٟلِحٙا |
اور جو کوئی تائب ہو کرایمان لے آیا تھا اور صالح اعمال پر کاربند ہو گیا تھا۔ |
فَإِنَّهُۥ يَتُوبُ إِلَـى ٱللَّهِ مَتابٙا ٧١ |
چونکہ تائب ہونا محض لفظی نہیں اس لئے یہ عمل اس کے متعلق مظہر ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی جانب شعوری طور پر نادم اور احساس شرمندگی سے لوٹ آیا ہے۔۔ |
وَٱلَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ |
اور یہ(عباد الرَّحمٰن)وہ لوگ ہیں جو جھوٹ اور سنی سنائی بات پر مبنی گواہی نہیں دیتے۔ Root: ز و ر |
وَإِذَا مَرُّوا۟ بِٱللَّغْوِ مَرُّوا كِرامٙا ٧٢ |
اور جب ان کا لغو باتوں سے واسطہ پڑتا ہے تو بے نیازی اور وقار سے گزر جاتے ہیں(ان میں مشغول نہیں ہوتے)۔ |
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا۟ بِـَٔايَـٟتِ رَبِّـهِـمْ |
اور یہ وہ لوگ ہیں کہ جنہیں جب ان کے رب کی جانب سے بھیجے گئے کتاب کے اقتباسات کے ذریعے یاددہانی اور نصیحت کی گئی: |
لَمْ يَخِرُّوا۟ عَلَيْـهَا صُـمّٙا وَعُمْيَانٙا ٧٣ |
تو جواب میں ان پر ان کا رویہ اور ردعمل بہروں اور اندھوں کی طرح نہیں تھا۔ |
وَٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَٟجِنَا وَذُرِّيَّٟتِنَا قُرَّةَ أَعْيُـنٛ |
اور یہ وہ لوگ جو دعا کرتے ہیں"اے ہمارے رب!ہماری ازواج اور ہماری ذریت کو ایسا بنا دیں جن سے ہماری آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچے۔ |
وَٱجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيـنَ إِمَامًا ٧٤ |
اور آپ جناب ہمیں متقین کے لئے مشعل راہ بنا دیں"۔ |
أُو۟لَـٰٓئِكَ يُجْـزَوْنَ ٱلْغُـرْفَةَ بِمَا صَبَـرُوا۟ |
یہ ہیں وہ لوگ جنہیں قیام کے لئے محل دیا جا رہا ہےاس کے صلے میں کہ استقلال و استقامت سے اللہ تعالیٰ کے دین پر قائم رہتے ہوئے ہر آزمائش اور نا گفتہ حالات کا تحمل و برداشت سے سامنا کیا۔ Root: غ ر ف |
وَيُلَقَّوْنَ فِيـهَا تَحِيَّةٙ وَسَلَٟمًا ٧٥ |
اور اس میں رہتے ہوئے انہیں خیر سگالی اور احترام کے جذبات کا اظہار اور سلام پیش کیا جائے گا۔ |
خَٟلِدِينَ فِيـهَاۚ |
یہ لوگ اس میں ہمیشہ رہائش پذیررہیں گے۔ |
حَسُنَتْ مُسْتَقَرّٙا وَمُقَامٙا ٧٦ |
کیا ہی اعلیٰ اور حسین ہے وہ منزل سفر اور رہائش گاہ کے لئے۔ Root: ق ر ر |
قُلْ مَا يَعْبَؤُا۟ بِكُـمْ
رَبِّـى لَوْلَا دُعَآؤُكُمْ |
آپ(ﷺ)ان عمائدین مشرکین سے فرمائیں"میرے رب تم لوگوں کی پرواہ نہ کرتے رہتے اگر تم لوگ انہیں گاہے بگاہے پکارتے نہ ہوتے۔ |
فَقَدْ كَذَّبْتُـمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامَا |
مگر اب چونکہ تم لوگوں نے ان کے رسول کو برسر عام جھٹلا دیا ہے اس لئے جلد دائمی گرفتاری ناگزیر ہے۔ Root: ل ز م |