Chapter: 3: سُوۡرَةُ آل عمران
Granular/Forensic Analysis: Letters; vowels; syllables; words
Sura Recitation
الٓـمٓ .١ |
عربی زبان کے حروف ھجاء [تہجی،ابجد]
الف،لام اور میم ۔لام اور میم کو یکجا کر کے اُن دونوں پر مدّا [طوالت]کا نشان |
ٱللَّهُ لَآ إِلَٟهَ إِلَّا هُوَ |
اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ حقیقت جان لو—ان تمام کے تمام میں جنہیں معبود تصور کیا جاتا ہے کوئی ذی حیات نہیں،سوائے ان (اللہ تعالیٰ) کے۔
Word by word analysis [English
- Urdu]
|
ٱلْحَـىُّ ٱلْقَيُّومُ .٢ |
وہ (اللہ تعالیٰ) کامل حیات ہیں،اوروہ تمام نظام کو سنبھالنے اورقائم رکھنے والے مقتدر اعلیٰ ؛ دائم، قائم بالذات،بلا مبالغہ ہمیشہ سے اور ہمیشہ موجود رہنے والے ہیں۔(آلِ عمران۔۲) |
نَزَّلَ عَلَيْكَ ٱلْـكِـتَٟبَ بِٱلْحَقِّ |
انہوں نے بتدریج مخصوص کتاب (قرء ان) کو آپ(ﷺ)پر نازل فرمایا ہے،مبنی بر بیان حقیقت اور موقع محل کی مناسبت سے۔ |
مُصَدِّقٙا لِّمَا بَيْـنَ يَدَيْهِ |
یہ بتدریج نازل کردہ(قرء ان)تصدیق کرنے/حقیقت قرار دینے والا ہے اس کو جو اِس سے قبل زمان و مکان میں (کتاب خاص ۔ام الکتاب میں سے،حوالہ ۵:۴۸)نازل کیا گیا تھا۔ |
وَأَنزَلَ ٱلتَّوْرَىٰةَ وَٱلْإِنجِيلَ .٣ |
اور انہوں نے مجتمع انداز میں یکبارگی تورات اور انجیل کو نازل فرمایا تھا،۔۔ |
مِن قَبْلُ هُدٙى لِّلنَّاسِ |
اس سے قبل کے ادوار میں،ان کا مقصد لوگوں کے لئے ہدایت مہیا کرنا تھا۔ |
وَأَنزَلَ ٱلْفُرْقَانَ |
اور انہوں نے زمان ومکان میں مجتمع انداز میں کھوٹے کھرے،حقیقت اور باطل کو متمیز کر دینے والا پیمانہ اور کسوٹی نازل فرمایا ہے۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟
بِـَٔايَـٟتِ ٱللَّهِ لَـهُـمْ عَذَابٚ
شَدِيدٚ |
ان لوگوں کے انجام کے متعلق جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیات(نازل کردہ کتاب میں مندرجات)کا انکار کیا ہے حقیقت یہ ہے۔۔ایک شدید جسمانی سزا ان کے لیےتیار اور منتظر ہے۔ |
وَٱللَّهُ عَزِيزٚ ذُو ٱنتِقَامٛ .٤ |
خبردار رہو،اللہ تعالیٰ مطلق العنان حکمران ہیں۔وہ جرم کی پاداش میں سزا دینے کا مطلق اختیار رکھتے ہیں۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَخْفَىٰ عَلَيْهِ شَـىْءٚ فِـى ٱلۡأَرْضِ وَلَا فِـى ٱلسَّمَآءِ .٥ |
اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ حقیقت جان لو؛کوئی بھی شئے جو زمین میں موجود ہے اور نہ کوئی شئے جوآسمان میں موجود ہے اس کا ان جناب پر مخفی حالت میں رہنا کبھی بھی ممکن نہیں۔ |
هُوَ ٱلَّذِى يُصَوِّرُكُمْ فِـى ٱلۡأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَآءُ |
وہ جناب ہی ہیں جو تم لوگوں کوماؤں کے رحم میں موجودگی کے دنوں میں انوکھی صورت کا حامل بناتے ہیں,جس طرح کےچہرے کے خدوخال وہ چاہتے ہیں۔ |
لَآ إِلَٟهَ إِلَّا هُوَ |
اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ حقیقت جان لو—ان تمام کے تمام میں جنہیں معبود تصور کیا جاتا ہے کوئی ذی حیات نہیں،سوائے ان (اللہ تعالیٰ) کے۔ |
ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيـمُ .٦ |
وہ جناب دائمی،ہر لمحہ،ہرمقام پرحتماً غالب ہیں۔ اوربدرجہ اتم انصاف پسند تمام موجود کائنات کے فرمانروا اور تمام پنہاں کو جاننے والے ہیں |
هُوَ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ عَلَيْكَ ٱلْـكِـتَٟبَ |
وہ جناب ہیں جنہوں نے مجتمع انداز میں کتاب خاص (قرء ان مجید)کو آپ (ﷺ)پر نازل فرمایا ہے۔ |
مِنْهُ ءَايَٟتٚ مُّحْكَـمَٟتٌ |
آئین حیات کے متعلق احکامات کو متعین کر دینے والی آیات اُس(قرء ان)کا ایک جزو ہیں۔ |
هُنَّ أُمُّ ٱلْـكِـتَٟبِ |
وہ (آیات محکمات)کتاب کی اساس۔بنیادی مقصد ہے(قاری کی حیات کو اس کا پابند بنانے کے لئے)۔ |
وَأُخَرُ مُتَشَٟبِـهَٟتٚ |
اور اُن (آیات محکمات)کے علاوہ ایسی آیات اِس کتابِ خاص کے مجموعہ کا جزو ہیں جو تشبیہات کے ذریعے پنہاں کے متعلق بیان کردہ معلومات و علم کو عیاں کر دینے کا فعل سرانجام دیتی رہیں گی۔ |
فَأَمَّا الَّذِينَ فِـى قُلُوبِـهِـمْ زَيْغٚ |
بسبب اس تقسیم،جہاںتک اس قسم کے صاحبان علم کا تعلق ہے،ایک خود ساختہ کجی ان کے قلوب میں رچ بس چکی ہے،۔۔ |
فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَٟبَهَ مِنْهُ |
اس کجی کے سبب یہ لوگ دانستہ ایک مقصد کے تحت اُس(قرآن مجید)میں سے اس کا پیچھا کرتے ہیں جوکسی کو مبہم لگے۔۔ |
ٱبْتِغَآءَ ٱلْفِتْنَةِ وَٱبْتِغَآءَ تَأْوِيلِهِۦ |
ایسا کرنے کا مقصد معاشرے میں بے آہنگی ، الجھن و اضطراب،انتشار پیدا کرنے کی جستجو ہے۔اور یہ جستجو کرنا ہے کہ اس(مذکر)حدیث کی تاویل کیا ہے۔ |
وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُۥٓ إِلَّا ٱللَّهُ |
وہ ایسا اس حال میں کرتے ہیں کہ اس حدیث (بات)کی تاویل سوائے اللہ تعالیٰ اور متعلقہ علم میں گہرائی اور گیرائی حاصل کرنے والوں کے دوسرے نہیں جانتے۔ |
يَقُولُونَ ءَامَنَّا بِهِۦ كُلّٚ مِّنْ عِندِ رَبِّنَا |
یہ متعلقہ علم میں سیرحاصل معلومات رکھنے والے کہتے ہیں’’ہم اس(قرآن مجید)پر صدق دل سے ایمان لائے ہیں۔یہ تمام کا تمام احسن حدیث ہے،ہمارے رب کی جانب سےآسان فہم انداز میں نازل کردہ‘‘۔ |
وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّآ أُو۟لُوا۟ ٱلۡأَلْبَٟبِ .٧ |
۔۔ان لوگوں کی بات سچ ہے مگر عمومی طور پر سوائے ایسے لوگوں کے جو دانا وبینا ہیں(جو روایات،تعصبات،جذبات،خواہشات،مفادات سے بلند ہو کر کتاب کو سنتے اور پڑھتے ہیں)دوسرے ازخودنہ یاد رکھتے ہیں نہ نصیحت لیتے ہیں۔۔ |
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا |
وہ(راسخ العلم دعا کرتے ہیں)ہمارے رب!ہمارے قلوب میں کجی پیدا نہ ہونے دیں بعد اس کے کہ آپ جناب نے ہمیں ہدایت عطا فرما دی ہے۔ |
وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْـمَةٙ |
اور آپ جناب ہمارے لئے اپنی جانب سے رحمت کو مختص فرمائیں۔ |
إِنَّكَ أَنتَ ٱلْوَهَّابُ .٨ |
آپ کے متعلق یہ حقیقت ہے،آپ منبع عنایات ہیں۔ |
رَبَّنَآ إِنَّكَ جَامِعُ ٱلنَّاسِ لِيَوْمٛ لَّا رَيْبَ فِيهِ |
اے ہمارے رب!یقیناً آپ لوگوں کو جمع کرنے والے ہیں ایک ایسے دن کے لئے جس کے وجود پذیر ہونے کے متعلق قطعاًکسی بھی قسم کا الجھاؤ،،تذبذب نہیں ہے‘‘۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُخْلِفُ ٱلْمِيعَادَ .٩ |
یہ حقیقت ہے ،اللہ تعالیٰ دئیے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی نہیں فرماتے۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ |
ایسے لوگوں کے متعلق حقیقت جان لیں جنہوں نےقرآن مجید کو ماننے سے انکار کیا ہے:۔ |
لَن تُغْنِىَ عَنْـهُـمْ أَمْوَٟلُـهُـمْ وَلَآ أَوْلَٟدُهُـم مِّنَ
ٱللَّهِ شَيْئٙا |
ان کے مال و دولت اور نہ ان لوگوں کی اولادانہیں اللہ تعالیٰ کی جانب سےکسی قسم کی رعایت وآزادی دلا سکے گی۔ |
وَأُو۟لَـٟٓئِكَ هُـمْ وَقُودُ ٱلنَّارِ .١٠ |
|
كَدَأْبِ ءَالِ فِرْعَوْنَ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِـهِـمْ |
ان کے روئیے اور عادت کی رفاقت فرعون کے پیروکاروں سے مماثلت کی حامل ہے اور ان لوگوں سے جو ان سے قبل کے زمانے میں گزر گئے تھے۔ Root: د ء ب |
كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٟتِنَا فَأَخَذَهُـمُ ٱللَّهُ بِذُنُوبِـهِـمْ |
انہوں نے ہم جناب کی عینی مشاہدہ کے لئے دکھائی گئی ایسی شہادتوں(آیات/معجزات )کے متعلق مسلسل دروغ گوئی کا مظاہرہ کیا جوان کےتصور،تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اس حقیقت کی جانب واضح رہنمائی کرنے والی تھیں کہ من جانب اللہ سند اور برھان ہیں۔جس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان کے جرائم اور الزام تراشیوں کی پاداش میں انہیں گرفت میں لے لیا۔ Root: ذ ن ب |
وَٱللَّهُ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ .١١ |
متنبہ رہو؛ اللہ تعالیٰ معاملات کا سختی سے تکمیل تک پیچھا کرنے والے ہیں/مجرمین کو مبنی بر انصاف سزا دینے والے ہیں۔ |
قُل لِّلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ سَتُغْلَبُونَ وَتُحْشَـرُونَ إِلَـىٰ
جَهَنَّـمَ |
آپ(ﷺ)ان لوگوں کو جنہوں نے آپ کو رسول اللہ اور قرءان کو ماننے سے انکار کر دیا ہے یہ کہہ کر خبردار کر دیں’’عنقریب تم لوگ مغلوب ہو جاؤ گے اور تمہیں جہنم کی جانب لے جانے کے لئے ٹولیوں کی صورت جمع کیا جائے گا ۔ |
وَبِئْسَ ٱلْمِهَادُ .١٢ |
اور اس جہنم کی حقیقت یہ ہے کہ وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے رہائش کے لئے‘‘۔ |
قَدْ كَانَ لَـكُـمْ ءَايَةٚ فِـى فِئَتَيْـنِ ٱلْتَقَتَا |
اے مدعیان ایمان؛ایک حقیقت کی جانب رہنمائی کرنے والا نکتہ تم لوگوں کے غوروفکر کے لئے ان دو ٹولیوں میں موجود ہے جب وہ میدان جنگ میں آمنے سامنے ہوئی تھیں ۔ |
فِئَةٚ تُقَٟتِلُ فِـى سَبِيلِ ٱللَّهِ |
میدان جنگ میں پہلے پہنچنے والی اہل ایمان کی ٹولی اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ راہ کی حفاظت کے لئے جنگ کر رہی تھی۔ |
وَأُخْـرَىٰ كَافِرَةٚ يَرَوْنَـهُـم مِّثْلَيْـهِـمْ رَأْىَ ٱلْعَيْـنِ |
اور بعد میں پہنچنے والی ٹولی قرءان کو ماننے سے انکار کرنے والی تھی۔وہ افرادپہنچتے وقت انہیں(اہل ایمان کو)اپنے جیسی دو ٹولیاں دیکھ رہے تھے،آنکھوں سے سرسری دیکھ کر اندازہ لگانے کے انداز میں۔ |
وَٱللَّهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِۦ مَن يَشَآءُ |
مطلع رہو؛اللہ تعالیٰ اپنی مدد سے جس کسی کے لئے ایسا چاہتے ہیں برتری قوت کا حامل بنا دیتے ہیں۔ |
إِنَّ فِـى ذَٟلِكَ لَعِبْـرَةٙ لِّأُو۟لِـى ٱلۡأَبْصَٟرِ .١٣ |
یقیناً اور بلاشبہ حقیقت کے کنارے لے جانے والا نکتہ اس واقعہ میں موجود ہے ان لوگوں کے لئے جو نگاہ عبرت رکھتے ہیں |
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ ٱلشَّهَوَٟتِ مِنَ ٱلنِّسَآءِ |
جان لو؛شہوانی جذبات کوابھارنے والے اشاروں سے گہرے تعلق رغبت کو،جوبعض عورتوں کے بعض جسمانی اعضاء کے مشاہدہ سے بعض کے لئےپیدا ہوتا ہے، لوگوں(مردوں)کے لئے باعث کشش بنا دیا گیا ہے۔ Grand Qur’ān teaches the subject of Human Sexuality Root: ز ى ن; ش ھ و |
وَٱلْبَنِيـنَ |
اور بیٹوں سے گہرے تعلق رغبت کو لوگوں کے لئے خوشنما بنا دیا گیا ہے۔ |
وَٱلْقَنَٟطِيـرِ ٱلْمُقَنطَرَةِ مِنَ ٱلذَّهَبِ وَٱلْفِضَّةِ |
اور اسی طرح سونے اور چاندی سے بنی اشیاء کوتجوریوں میں بند کر کے رکھنے کی الفت و رغبت کولوگوں کے لئے خوشنما جذبہ بنا دیا گیا Root: ق ن ط ر |
وَٱلْخَيْلِ ٱلْمُسَوَّمَةِ وَٱلۡأَنْعَٟمِ وَٱلْحَرْثِ |
اور نشان زدہ اعلیٰ نسل کے گھوڑوں؛اوربکثرت چوپایوں اور زرعی زمین کی ملکیت کو ۔ |
ذَٟلِكَ مَتَٟعُ ٱلْحَـيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا |
لیکن (یاد رہے اللہ تعالیٰ کے نقطہ نظر سے)مذکورہ اشیا؍ء محض دنیاوی زندگی کا سامان زیست ہے۔ |
وَٱللَّهُ عِندَهُۥ حُسْنُ ٱلْمَـَٔابِ .١٤ |
مطلع رہو؛یہ اللہ تعالیٰ ہیں،بہترین حسن و خوشنمائی کا حامل ٹھکانہ اور جائے واپسی ان جناب کی جانب سے عنایت ہو گا۔ |
قُلْ أَؤُنَبِّئُكُـم بِخَيْـرٛ مِّن ذَٟلـِكُـمْ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں’’کیا میں تم لوگوں کواس کے متعلق خبر پہنچا دوں جو تمہارے لئے ان مذکورہ سے کہیں بہتر ہے؟ |
لِلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ عِندَ رَبِّـهِـمْ جَنَّٟتٚ |
باغات ان لوگوں کے لئے ان کے رب کی جانب سے تیار اور منتظر ہیں جو دنیاوی زندگی میں تندہی سے محتاط رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پناہ کے خواستگار رہے۔ |
تَجْـرِى مِن تَحْتِـهَا ٱلۡأَنْـهَٟرُ |
ایسے باغات جن کی خاص بات یہ ہے کہ نہریں ان کے پائیں بہتی ہیں۔ |
خَٟلِدِينَ فِيـهَا |
یہ لوگ ان میں ہمیشہ آباد رہیں گے۔ |
وَأَزْوَٟجٚ مُّطَهَّرَةٚ |
وَرِضْوَٟنٚ مِّنَ ٱللَّهِ |
اوراللہ تعالیٰ کی جانب سے پذیرائی اور قدردانی ان کے لئے زندگی بھر کی محنت کا سب سے بڑا ایوارڈ ہو گا۔(سورۃ التوبہ کی آیت ۷۲ سے ملا کر پڑھیں) |
وَٱللَّهُ بَصِيـرُ |
اور متنبہ رہو؛ اللہ تعالیٰ ہر لمحے خصوصی صفات کے حامل بندوں کا اپنا ہونے کے ناطے مشاہدہ فرماتے ہیں۔ |
ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ إِنَّنَآ ءَامَنَّا |
یہ وہ بندے ہیں جو کہتے ہیں’’ہمارے رب!یقیناًہم داعی اللہ اور قرءان مجید پر ایمان لے آئے ہیں(منادی کی بات کو غور سے سن کر۔ءال عمران۔۱۹۳)۔ |
فَٱغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا |
اس لئے ہمارے لئے سابقہ جرائم کی پردہ پوشی فرماتے ہوئے آپ جناب ہمیں معاف فرمائیں۔ Root: ذ ن ب |
وَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّارِ .١٦ |
اور آپ ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھیں‘‘۔ |
ٱلصَّٟبـِـرِينَ وَٱلصَّٟدِقِيـنَ وَٱلْقَـٟنِتِيـنَ وَٱلْمُنفِقِيـنَ |
یہ لوگ ہر طرح کے حالات میں مستقل مزاجی سے تحمل و بردداشت کا مظاہرہ کرنے والے ہیں،ہر موقعے پر سچ بولنے والے ہیں؛اور(صلوٰۃ کی ادائیگی کے وقت) اللہ تعالیٰ کے حضور باادب عاجز بندوں کے انداز میں کھڑے ہوتے ہیں؛اور دوسروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے والے ہیں؛ |
وَٱلْمُسْتَغْفِرِينَ بِٱلۡأَسْحَارِ .١٧ |
اور راتوں میں سحر کے وقت اللہ تعالیٰ سے پردہ پوشی اورمغفرت کے طلبگار ہوتے ہیں‘‘۔ Root: س ح ر |
شَهِدَ ٱللَّهُ |
اللہ تعالیٰ اس پر گواہ ہیں |
أَنَّهُۥ لَآ إِلَٟهَ إِلَّا هُوَ |
کہ ان جناب کے متعلق حقیقت ہے کہ ان تمام کے تمام میں جنہیں معبود تصور کیا جاتا ہے کوئی ذی حیات نہیں،سوائے ان (اللہ تعالیٰ) کے۔ |
وَٱلْمَلَٟٓئِكَـةُ وَأُو۟لُوا۟ ٱلْعِلْمِ |
اور ملائکہ اور صاحبان علم اس حقیقت پر گواہ ہیں۔ |
قَآئِمََا |
وہ جناب ہر لمحہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نظام کائنات کو برقرار رکھتے ہیں۔ |
لَآ إِلَٟهَ إِلَّا هُوَ |
اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ حقیقت جان لو—ان تمام کے تمام میں جنہیں معبود تصور کیا جاتا ہے کوئی ذی حیات نہیں،سوائے ان (اللہ تعالیٰ) کے۔ |
ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيـمُ .١٨ |
وہ جناب دائمی،ہر لمحہ،ہرمقام پرحتماً غالب ہیں۔ اوربدرجہ اتم انصاف پسند تمام موجود کائنات کے فرمانروا اور تمام پنہاں کو جاننے والے ہیں |
إِنَّ ٱلدِّينَ عِندَ ٱللَّهِ ٱلْإِسْلَٟمُ |
یہ حقیقت ہے کہ ا للہ تعالیٰ کی جانب سے حیات و کائنات کیلئے وضع اورمقررکردہ دستور اورنظام صرف اسلام ہے۔ |
وَمَا ٱخْتَلَفَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْـكِـتَٟبَ إِلَّا مِنۢ بَعْدِ
مَا جَآءَهُـمُ ٱلْعِلْمُ بَغْيَا |
جان لو؛ان لوگوں نے،جنہیں کلام اللہ پر مشتمل کتاب سے نوازا گیا تھا،رسول کریم سے اختلاف اس کے بعد کیا جومبنی بر حقیقت علم(قرءان مجید)نے ان پر افشاں کر دیا تھا،بوجوہ ان(بنی اسماعیل اور بنی اسرائیل)کے مابین غبارخاطر کا ماحول تھا۔ |
وَمَن يَكْـفُـرْ بِـَٔايَـٟتِ ٱللَّهِ |
جان لو؛جو کوئی اللہ تعالیٰ کی آیات(قرءان مجید میں مندرجات)کا انکار کرے گا۔ |
فَإِنَّ ٱللَّهَ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ .١٩ |
تومتنبہ رہے، یقیناً اللہ تعالیٰ حساب کتاب انتہائی سرعت سے کرتے ہیں ۔ Root: س ر ع |
فَإِنْ حَآجُّوكَ فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِىَ لِلَّهِ وَمَنِ ٱتَّبَعَنِ |
آپ(ﷺ)کے بتا دینے کے باوجود اگر وہ(اہل کتاب)آپ سے بحث و تکرار میں الجھتے ہیں تو آپ کہہ دیں’’میں نے اپنی ذات کودستور حیات اسلام کا پابند کر دیا ہے،اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کی خاطر،اور ہر اس شخص نے ایسا کیا ہےجس نے لگن و خلوص سے میری پیروی کی ہے‘‘ ۔ |
وَقُل لِّلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْـكِـتَٟبَ وَٱلۡأُمِّيِّــۧنَ
ءَأَسْلَمْتُـمْ |
فَإِنْ أَسْلَمُوا۟ فَقَدِ ٱهْتَدَوا۟ |
جواب میں اگر انہوں نے اپنے آپ کودستور حیات اسلام پرکاربندکر لیا تو یقیناً انہوں نے اپنے آپ کوہدایت یافتہ کر لیا۔ |
وَّإِن تَوَلَّوْا۟ |
لیکن اگر وہ اظہار نفی کے انداز میں ازخود کچھ کہے بغیرپلٹ گئے۔ |
فَإِنَّمَا عَلَيْكَ ٱلْبَلَٟغُ |
تو یہ آپ پر گراں نہیں ہونا چاہئے کیونکہ نازل کردہ پیغام کوصرف لوگوں کی سماعت اور بصارت تک پہنچانے کی ذمہ داری آپ پر ہے(چاہے کوئی مانے یا نہ مانے)۔ |
وَٱللَّهُ بَصِيـرُ |
اور متنبہ رہو؛ اللہ تعالیٰ ہر لمحے خصوصی صفات کے حامل بندوں کا اپنا ہونے کے ناطے مشاہدہ فرماتے ہیں۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكْـفُـرُونَ بِـَٔايَـٟتِ ٱللَّهِ |
یقیناً وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی آیات جو قرءان مجید کے ذریعے ان تک پہنچائی گئی ہیں مسلسل انکار کرتے ہیں۔ Root: ك ف ر |
وَيَقْتُلُونَ ٱلنَّبِيِّــۦنَ بِغَيْـرِ حَقّٛ |
اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کے تمام تخلیقات میں فوقیت اور تکریم دیئے نبیوں کی تضحیک و توہین و کردار کشی کرتے ہیں ان سے حقیقت کے منافی اتہام اور قصے منسوب کر کے۔ Root: ق ت ل |
وَيَقْتُلُونَ ٱلَّذِينَ يَأْمُـرُونَ بِٱلْقِسْطِ مِنَ ٱلنَّاسِ |
اور ان لوگوں کوزچ اور بدنام کرتے ہیں جو معاشرے میں خود پر اصلاح کی ذمہ داری لیتے ہوئے برابری اورانصاف کا رویہ اپنانے کی تلقین کرتے ہیں۔ Root: ق ت ل |
فَـبَشِّـرْهُـم بِعَذَابٍٛ أَلِيـمٛ .٢١ |
ایسے لوگ سزا کے مستوجب ہیں۔اس لئے آپ(ﷺ) انہیں خوشخبری دیں سخت ناگوار ایذا کے الصاق کی۔ |
أُو۟لَـٟٓئِكَ ٱلَّذِينَ حَبِطَتْ أَعْمَٟلُـهُـمْ فِـى ٱلدُّنْيَا وَٱلۡءَاخِـرَةِ |
متنبہ رہو؛یہ متذکرہ لوگ درحقیقت وہ ہیں جن کے اچھے اعمال دنیا اور آخرت میں نتیجہ خیزی کے حوالے سے بیکار ہو گئے۔ |
وَمَا لَـهُـم مِّن نَّـٟصِرِينَ .٢٢ |
اور مددگاروں میں سے کوئی ایک بھی ان کی مدد کرنے کا خواہشمند نہیں ہو گا۔ |
أَلَمْ تَرَ إِلَـى ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ نَصِيبٙا مِّنَ ٱلْـكِـتَٟبِ |
کیا آپ نے ان لوگوں کے رویئے پر غور کیا ہے جنہیں ام الکتاب میں سے ان کے لئے مخصوص اور متعین کردہ جزو پہنچا دیا گیا تھا۔ Root: ن ص ب |
يُدْعَوْنَ إِلَـىٰ كِتَٟبِ ٱللَّهِ لِيَحْكُـمَ بَيْنَـهُـمْ |
انہیں ان کے مابین اختلافات کا فیصلہ کرنے کے لئے کتاب اللہ (قرءان مجید)کی جانب آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ |
ثُـمَّ يَتَوَلَّـىٰ فَرِيقٚ مِّنْـهُـمْ وَهُـم مُّعْـرِضُونَ .٢٣ |
بعد ازاں کتاب اللہ کے مندرجات کو سمجھ لینے پر ان میں سے صاحبان علم کی شناخت رکھنے والا طبقہ بے پرواہی سے پلٹ جاتا ہے،اس ذہنی کیفیت میں کہ وہ دانستہ اعراض برتنے والے ہیں۔ |
ذَٟلِكَ بِأَنَّـهُـمْ قَالُوا۟ لَن تَمَسَّنَا ٱلنَّارُ إِلَّآ
أَيَّامٙا مَّعْدُودَٟتٛ |
ان کا یہ رویہ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے اپنے لوگوں سے کہا ہوا ہے’’ہمیں جہنم کی آگ/تپش نہیں چھوئے گی سوائے معدودے چند دنوں کے دوران‘‘۔ |
وَغَـرَّهُـمْ فِـى دِينِـهِـم مَّا كَانُوا۟ يَفْـتَـرُونَ .٢٤ |
متنبہ رہو؛ان باتوں نے جو وہ زیر مقصدکانٹ چھانٹ کر اختراع کرتے رہے ہیں انہیں اپنے ضابطہ حیات/دین کے معاملات میں جھوٹی خوش فہمیوں سے فریب دینے میں مبتلا کر دیا ہے۔ |
فَكَـيْفَ إِذَا جَـمَعْنَـٟهُـمْ لِيَوْمٛ لَّا رَيْبَ فِيهِ |
مگر اس دن ان کے پاس کہنے کو کیا ہوگا جس دن ہم جناب انہیں ایک جگہ جمع کر دیں گے،وہ دن جس کے وقوع پذیر ہونے کےمتعلق انہیں بھی قطعاً کوئی تذبذب نہیں۔ |
وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٛ مَّا كَسَبَتْ |
اور ہر ایک شخص کووہ کمائی جو اس نے دنیا میں کمائی تھی پلٹائی جا چکی ہو گی۔ |
وَهُـمْ لَا يُظْلَمُونَ .٢٥ |
اور ان سے(جزا و سزا میں)بالکل کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔ |
قُلِ ٱللَّهُـمَّ مَٟلِكَ ٱلْمُلْكِ |
آپ(ﷺ)لوگوں سے کہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حضور یہ اعتراف کریں’’اے اللہ!اے تمام سلطنت کے مطلق فرمانروا! |
تُؤْتِـى ٱلْمُلْكَ مَن تَشَآءُ وَتَنزِعُ ٱلْمُلْكَ مِمَّن تَشَآءُ |
یہ آپ ہیں جو کسی خاص علاقے کی حکمرانی پر اسے فائزفرما دیتے ہیں جس کے متعلق یہ فیصلہ فرماتے ہیں؛اور اس سے اس کی سلطنت کی حکمرانی چھین لیتے ہیں جس کے متعلق یہ فیصلہ صادر کرتے ہیں۔ |
وَتُعِزُّ مَن تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَآءُ |
اور جس کے متعلق ایسا چاہتے ہیں اسے بلند مقام وحیثیت،صاحب اقتدار، غلبہ و قوت کا حامل بنا دیتے ہیں،اور جس کسی کے متعلق چاہتے ہیں اسے پست و بے توقیرکر دیتے ہیں۔ Root: ذ ل ل |
بِيَدِكَ ٱلْخَيْـرُ |
بہترین توازن اور بھلائی پر قائم نظام کو برقرار رکھنا صرف آپ کی قوت فرمانروائی کا مرہون منت ہے۔ |
إِنَّكَ عَلَـىٰ كُلِّ شَـىْءٛ قَدِيرٚ .٢٦ |
یقیناً آپ جناب ہر ایک شئے اور معاملے کو پیمانوں میں مقید کرنے پر ہمیشہ سے قادر ہیں۔ |
تُولِجُ ٱلَّيْلَ فِـى ٱلْنَّـهَارِ وَتُولِجُ ٱلنَّـهَارَ فِـى
ٱلَّيْلِ |
آپ جناب کسی مقام کی رات کودن کی حدود میں داخل کرتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی،بیک وقت کسی مقام کے دن کو رات میں داخل فرماتے ہیں۔ Root: و ل ج |
وَتُخْرِجُ ٱلْحَـىَّ مِنَ ٱلْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ ٱلَمَيِّتَ مِنَ
ٱلْحَـىِّ |
اور آپ کسی خاص مادہ کے جزو سے حیات کو نمو د دیتے ہیں؛جبکہ حیات میں سے غیر حیات کے حامل مادے کو خارج کرتے ہیں۔ |
وَتَرْزُقُ مَن تَشَآءُ بِغَيْـرِ حِسَابٛ .٢٧ |
اور آپ جناب جس کسی کو چاہتے ہیں (آسودگی سے آزمانا)اسے حساب وکتاب اورعلت و معلول سے ماوراءسامان زیست عنایت فرماتے ہیں‘‘۔ |
لَّا يَتَّخِذِ ٱلْمُؤْمِنُونَ ٱلْـكَـٟفِرِينَ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِ
ٱلْمُؤْمِنِيـنَ |
صدق دل سے رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لانے والوں کو چاہئیے کہ ان کا انکار کرنے والوں کودانستہ بطور سرپرست اختیار نہ کریں جن کے ساتھ مومنین کے علاوہ ان کی راہ و رسم ہے۔ |
وَمَن يَفْعَلْ ذَٟلِكَ فَلَيْسَ مِنَ ٱللَّهِ فِـى شَـىْءٛ إِلَّآ
أَن تَتَّقُوا۟ مِنْـهُـمْ تُقَىٰةٙ |
متنبہ رہو؛جو کوئی ایسا کرے گا تو اللہ تعالیٰ کی جانب سے کسی بھی شئے میں مدد نہیں ہو گی؛سوائے ان حالات میں کہ تمہارامقصد اپنے آپ کو ان سے محفوظ رکھنا ہو،حفاظتی تدبیر کے انداز میں۔ |
وَيُحَذِّرُكُمُ ٱللَّهُ نَفْسَهُۥ |
محتاط رہو؛اللہ تعالیٰ تم لوگوں میں اپنے احکام کے متعلق سمجھداری سے محتاط رہنے کا رویہ پیدا فرماتے ہیں(ہر طرح کے معاملات اور حالات سے نمٹنے کی ہدایت دے کر) |
وَإِلَـى ٱللَّهِ ٱلْمَصِيـرُ .٢٨ |
مطلع رہو؛۔یہ نظریہ کہ تمام امور کو منطقی انجام کے فیصلے کے لئے اللہ تعالیٰ کی جانب پلٹایا جاتا ہے حقیقت ہے۔ Root: ص ى ر |
قُلْ إِن تُخْفُوا۟ مَا فِـى صُدُورِكُمْ أَوْ تُبْدُوهُ يَعْلَمْهُ
ٱللَّهُ |
آپ(ﷺ)لوگوں کو خبردار فرمائیں’’چاہے جو کچھ تم لوگ اپنے سینوں میں پوشیدہ رکھتے ہو یا اسے عیاں کر دیتے ہو،اللہ تعالیٰ اس کے متعلق مکمل علم رکھتے ہیں Root: ص د ر |
وَيَعْلَمُ مَا فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَمَا فِـى ٱلۡأَرْضِ |
اور وہ جناب ہر اس شئے کو جوآسمانوں میں موجود ہے اور جو زمین میں موجود ہے مکمل طور پر جانتے ہیں۔ |
وَٱللَّهُ عَلَـىٰ كُلِّ شَـىْءٛ قَدِيرٚ .٢٩ |
اوریقیناًاللہ تعالیٰ ہر ایک شئے اور معاملے کو پیمانوں میں مقید کرنے پر ہمیشہ سے قادر ہیں‘‘۔ |
يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٛ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَيْـرٛ مُّحْضَرٙا |
اس دن لوگوں کی نفسیاتی کیفیت جان لو جب ہر ایک ایک شخص ہر اس بھلائی کے عمل کو جو اس نے دنیاوی زندگی میں کیا تھا اپنی آنکھوں کے سامنے حاضر کیا ہوا پائے گا(کتاب میں لکھا دیکھ کرتوخوش ہو گا)۔ |
وَمَا عَمِلَتْ مِن سُوٓءٛ تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَيْنَـهَا وَبَيْنَهُۥٓ
أَمَدَا |
اور جوبرائی پر مبنی عمل اس نے کیا تھا تواس کے متعلق خواہش کرے گا کہ کاش اس کے اور اس برائی کے لمحے کے مابین ایک طویل فاصلہ ہوتا(اس عمل کو نہ کر پایا ہوتا)۔ |
وَيُحَذِّرُكُمُ ٱللَّهُ نَفْسَهُۥ |
محتاط رہو؛اللہ تعالیٰ تم لوگوں میں اپنے احکام کے متعلق سمجھداری سے محتاط رہنے کا رویہ پیدا فرماتے ہیں(ہر طرح کے معاملات اور حالات سے نمٹنے کی ہدایت دے کر) |
وَٱللَّهُ رَءُوفُ |
یاد رہے؛ اللہ تعالیٰ بندوں کے ساتھ ہمیشہ نرمی،لطافت،شفقت فرمانے والے ہیں۔ Root: ر ء ف |
قُلْ إِن كُنتُـمْ تُحِبُّونَ ٱللَّهَ |
آپ(ﷺ مدعیان ایمان کو)واضح فرما دیں’’اگر تم لوگ اللہ تعالیٰ سے لگن اور تعلق خاطرچاہتے رہے ہو۔ |
فَٱتَّبِعُونِـى |
تو اس کے حصول کے لئے تم لوگ صدق دل سے اس انداز میں میری پیروی کرو کہ میرے اور تمہارے درمیان تیسرا حائل نہ ہو۔ |
يُحْبِبْكُـمُ ٱللَّهُ |
ایسا کرنے پر اللہ تعالیٰ تم سے لگن اور تعلق خاطرفرمائیں گے۔ |
وَيَغْفِرْ لَـكُـمْ ذُنُوبَكُـمْ |
اور وہ جناب تمہارا یہ طرز عمل اختیار کرنے پر تم لوگوں کی خاطر تمہارے ان جرائم /مجرمانہ الزام تراشیوں سے جو تم کر چکے ہو پردہ پوشی فرماتے ہوئے معاف فرما دیں گے۔ Root: ذ ن ب |
وَٱللَّهُ غَفُورٚ رَّحِـيـمٚ .٣١ |
اور اللہ تعالیٰ کے متعلق یقین رکھو کہ درگزراور پردہ پوشی کرنے اوراکثر و بیشتر معاف فرمانے والے ہیں، منبع رحمت ہیں‘‘۔ |
قُلْ أَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَٱلرَّسُولَ |
آپ(ﷺ)لوگوں سے کہیں’’تم لوگ اللہ تعالیٰ اور رسول(کریمﷺ)کے قول(قرءان مجید)کو صدق دل سے تسلیم کر کے اپنا لو‘‘۔ |
فإِن تَوَلَّوْا۟ |
جواب میں اگر وہ اظہار نفی کے انداز میں ازخود کچھ کہے بغیرپلٹ گئے۔ |
فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلْـكَـٟفِرِينَ .٣٢ |
(توآپ کو پرملال ہونے کی ضرورت نہیں)کیونکہ اللہ تعالیٰ آپ کا اور قرءان مجید کا انکار کرنے والوں سے یقیناًتعلق خاطر نہیں رکھتے۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ ٱصْطَفَىٰٓ ءَادَمَ وَنُوحٙا |
برتری اور فوقیت دیئے جانے کی تاریخ سے مطلع رہو؛اللہ تعالیٰ نے آدم اور نوح(علیہ السلام)کوبرتری اور فوقیت کے لئے ازخود منتخب فرمایا تھا۔ Root: ص ف و |
وَءَالَ إِبْرَٟهِيـمَ وَءَالَ عِمْرَٟنَ |
اورابراہیم(علیہ السلام)اور عمران سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو |
عَلَـى ٱلْعَٟلَمِيـنَ .٣٣ |
انہیں ان تمام پرجو موجود تھے(ملائکہ،جنات،انسان)فوقیت سے نوازا گیا۔ |
ذُرِّيَّةَ |
ان (ابراہیم علیہ السلام اور عمران )کے پیرو کاروں میں سے بعض کا تعلق نسب کے حوالے سے بعض ہستی کی ذریت ہونے کا تھا۔ Root: ذ ر ر |
وَٱللَّهُ سَـمِيعٌ عَلِيـمٌ .٣٤ |
یہ حقیقت ذہن نشین رہے،اللہ تعالیٰ ہر لمحہ ہر آواز کو سننے والے ہیں، منبع علم ہیں۔ |
إِذْ قَالَتِ ٱمْرَأَتُ عِمْرَٟنَ |
عیسیٰ (علیہ السلام)کی تاریخ سے اس لمحے سےروشناس ہو جاؤ جب عمران کی بیوی نے کہا: |
رَبِّ إِ نِّـى نَذَرْتُ لَكَ مَا فِـى بَطْنِى مُحَرَّرٙا فَتَقَبَّلْ
مِنِّـىٓ |
’’میرے رب!میں نے اسے جو میرے پیٹ میں پرورش پا رہا ہے آپ کے لئے وقف کر دیا ہے،مکمل طور پرآزاد کردہ انداز میں آپ کی راہ میں خدمات بجا لانے کے لئے۔اس لئے آپ جناب میری جانب سے اس نذر کو اپنے کسی خاص کام کے لئےشرف قبولیت عطا فرمائیں۔ |
إِنَّكَ أَنتَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيـمُ .٣٥ |
آپ کے متعلق یہ حقیقت ہے،آپ ہر لمحہ ہر آواز کو سننے والے ہیں،آپ منبع علم ہیں‘‘۔ |
فَلَمَّا وَضَعَتْـهَا قَالَتْ رَبِّ إِ نِّـى وَضَعْتُـهَآ أُنثَىٰ |
پھرمدت مکمل ہونے پر جوں ہی اس نے اس حمل کو وضع کیا اس نے کہا’’یا رب!میں نے تو اس (نذر)کو مؤنث پیدا کر دیا ہے۔ Root: و ض ع |
وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ |
۔۔(یہ بات ان کی سادگی اور مخلصانہ خواہش کی وجہ سے تھی)۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کو تو اس کے متعلق بخوبی علم تھا جو اس نے جناتھا۔۔ |
وَلَيْسَ ٱلذَّكَرُ كَٱلۡأُنثَىٰ |
۔۔اور ویسے بھی کوئی بھی مذکر مؤنث کی مانند نہیں ہوتا(کہ اس کے متعلق بتانے کی ضرورت پڑے)۔۔ |
وَإِ نِّـى سَـمَّيْتُـهَا مَـرْيَـمَ |
اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے۔ |
وَإِنِّـىٓ أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَـهَا مِنَ ٱلشَّيْطَٟنِ ٱلرَّجِيـمِ .٣٦ |
اور میں نے اسے اور اس کی (ہونے والی)ذریت کو آپ جناب کی پناہ میں دے دیا ہے دھتکارے ہوئے شیطان سے حفاظت کے لئے‘‘۔ |
فَتَقَبَّلَـهَا رَبُّـهَا بِقَبُولٍٛ حَسَنٛ |
(اس بے لوث جذبے کی قدر فرماتے ہوئے)اس(مریم کی والدہ)کے رب نے اسے(مریم)اپنے خاص مقصد کی تکمیل کے لئے قبول فرما لیا، یہ باوقار مستحق شرف قبولیت تھا۔ |
وَأَنۢبَتَـهَا نَبَاتًا حَسَنٙا |
اور ان جناب نےاسے (مریم)کواس انداز میں پرورش پانے دیا جیسے توجہ سے خوبصورت پودوں کو پروان چڑھایا جاتا ہے،؛موزونیت اور وقار کی جانب بڑھتے ہوئے۔ |
وَكَفَّلَـهَا زَكَرِيَّا |
اور ان جناب نے اسے(مریم) زکریا (علیہ السلام)کی ذمہ داری میں دیا تھا(اگرچہ کفیل بننے کے اور بھی خواہش مند تھے)۔ |
كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْـهَا زَكَرِيَّا ٱلْمِحْرَابَ وَجَدَ عِندَهَا
رِزْقٙا |
|
قَالَ يٟمَرْيَـمُ أَنَّـىٰ لَكِ هَـٰذَا |
(ایک دن)انہوں نے پوچھا’’اے مریم!یہ(خوردونوش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے)کیسے اور کہاں سے آپ کے لئے آتا ہے؟‘‘ |
قَالَتْ هُوَ مِنْ عِندِ ٱللَّهِ |
اس(مریم)نے جواب دیا’’وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے عنایت ہے۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ يَرْزُقُ مَن يَشَآءُ بِغَيْـرِ حِسَابٛ .٣٧ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کسی کے لئے ایسا کرنا مناسب سمجھتے ہیں اسے حساب وکتاب اورعلت و معلول سے ماوراءسامان زیست عنایت فرماتے ہیں‘‘۔ |
هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُۥ |
(باریک نکتے پر مبنی بات سن کر)وہیں کھڑے کھڑے زکریا (علیہ السلام)نے اپنے رب کوپکارا۔ |
قَالَ رَبِّ هَبْ لِـى مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةٙ طَيِّبَةٙ |
انہوں نے کہا’’میرے رب!میرے لئے فائدہ مند، نفیس سعادت مندنسل عنایت فرمائیں،میرے حالات کے پیش نظر آپ جناب کی جانب سے عنایت خاص۔ Root: ذ ر ر |
إِنَّكَ سَـمِيعُ ٱلدُّعَآءِ .٣٨ |
آپ کے متعلق یہ حقیقت ہے کہ آپ ضرورت پر مبنی دعا کو ضرور سنتے ہیں‘‘ |
فَنَادَتْهُ ٱلْمَلَٟٓئِكَـةُ وَهُوَ قَآئِمٚ يُصَلِّـى فِـى ٱلْمِحْرَابِ |
اللہ تعالیٰ کی جانب سے فوری قبولیت پر ملائکہ نے انہیں یہ بتانے کے لئے پکارا،جب وہ صلوٰۃ کی ادائیگی کے لئے ابھی کھڑے ہوئے تھے۔ Root: ص ل و |
أَنَّ ٱللَّهَ يُبَشِّـرُكَ بِيَحْيَـىٰ |
کہ’’اللہ تعالیٰ آپ کو خوشخبری دے رہے ہیں،یحییٰ کے پیدا ہونے کے متعلق۔ |
مُصَدِّقَـا |
ان کی حیثیت تصدیق کرنے والے کی ہوگی(اس کی جو ان سے قبل نازل ہوا)۔یہ خبر اللہ تعالیٰ کی جانب سے وعدہ ہے۔ |
وَسَيِّدٙا وَحَصُورٙا وَنَبِيّٙا مِّنَ ٱلصَّٟلِحِيـنَ .٣٩ |
اور ان کا مقام و مرتبہ عظمت و قار کے حامل سردار کا ہو گا،اور لوگوں کے جھرمٹ میں رہیں گے،اور پیدا ہوتے ہی نبی کے درجے پر فائز ہوں گے،اصلاح پر کاربندگروہ کے ایک فرد‘‘۔ Root: س و د |
قَالَ رَبِّ أَنَّـىٰ يَكُونُ لِـى غُلَٟمٚ وَقَدْ بَلَغَنِىَ
ٱلْـكِـبَـرُ وَٱمْرَأَتِـى عَاقِرٚ |
انہوں(زکریا علیہ السلام)نے کہا’’میرے رب!ایک بیٹا میرے لئے کیسے وجود پذیر ہو گا ان حالات میں جبکہ میں انتہائی عمر رسیدہ ہو چکا ہوں اور میری بیوی بھی بانجھ ہے‘‘۔ Root: ع ق ر |
قَالَ كَذَٟلِكَ ٱللَّهُ يَفْعَلُ مَا يَشَآءُ .٤٠ |
انہوں(اللہ تعالیٰ)نے جواب دیا’’مطمئن رہیں انہی حالات میں ایسا ہو گا؛اللہ تعالیٰ ہر اس نئے فعل کو انجام دیتے ہیں جس کا وہ ارادہ کرتے ہیں‘‘۔ |
قَالَ رَبِّ ٱجْعَل لِّـىٓ ءَايَةٙ |
انہوں(زکریا علیہ السلام)نے کہا’’میرے رب!آپ کسی بات کومیرے سمجھ جانے کےلئے بطور اشارہ مقرر فرما دیں‘‘۔ |
قَالَ ءَايَتُكَ أَ لَّا تُكَلِّمَ ٱلنَّاسَ ثَلَٟثَـةَ أَيَّامٛ
إِلَّا رَمْزٙا |
انہوں(اللہ تعالیٰ)نے جواب دیا’’آپ کے لئے اشارہ آپ کا تین دن تک زبان اور ہونٹوں سے لوگوں سے گفتگو کی صلاحیت کا مفقود ہو جانا ہے، سوائے اشاروں کی زبان کے آپ بات نہیں کر پائیں گے۔ |
وَٱذْكُر رَّبَّكَ كَثِيـرٙا |
توجہ رکھیں؛اپنے رب کو یاد کرتے رہیں،بکثرت۔ |
وَسَبِّـحْ بِٱلْعَشِىِّ وَٱلْإِبْكَـٟرِ .٤١ |
اور شام ڈھلتے ہوئے اور صبح کے اوقات میں تسبیح کریں۔ |
وَإِذْ قَالَتِ ٱلْمَلَٟٓئِكَـةُ يٟمَرْيَـمُ |
اور جب وہ بھرپور جوان ہو گئی تو اس وقت ملائکہ نے کہا’’اے مریم! |
إِنَّ ٱللَّهَ ٱصْطَفَىٰكِ وَطَهَّرَكِ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کومنفرد انداز میں منتخب فرمایا ہے اور آپ کو ہروقت مطہررہنے کا وصف دے دیا ہے۔ |
وَٱصْطَفَىٰكِ عَلَـىٰ نِسَآءِ ٱلْعَٟلَمِيـنَ .٤٢ |
اور انہوں نے دنیا کی تمام عورتوں پرآپ کامنفرد انتخاب خود اپنے لئے فرمایا ہے۔ Root: ص ف و |
يٟمَرْيَـمُ ٱقْنُتِى لِرَبِّكِ وَٱسْجُدِى |
اے مریم!اپنے رب کے حضور بندگی کے لئے کھڑی ہوں اورسربسجود ہوں۔ |
وَٱرْكَعِى مَعَ ٱلرَّٟكِعِيـنَ .٤٣ |
اور آپ رکوع کریں رکوع کرنے والوں کی معیت میں(صلوٰۃ باجماعت ادا کریں)‘‘۔ Root: ر ك ع |
ذَٟلِكَ مِنْ أَنۢبَآءِ ٱلْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيكَ |
یہ ماضی کے واقعات پر مبنی خبروں میں سے ہے جو ہم جناب آپ(ﷺ)کی جانب بذریعہ کلام بیان کر رہے ہیں۔ |
وَمَا كُنتَ لَدَيْـهِـمْ إِذْ يُلْقُون أَقْلَٟمَهُـمْ |
(اس انداز میں کہ آنکھوں دیکھا منظر بن جائے)اگرچہ آپ بنفس نفیس ان کے قریب موجود نہیں تھے جب وہ لوگ اپنے پر والے قلم پھینک رہے تھے ۔ |
أَيُّـهُـمْ يَكْـفُـلُ مَـرْيَـمَ |
یہ فیصلہ کرنے کے لئے ان خواشمندوں میں سے کون مریم کا کفیل بنے گا۔ |
وَمَا كُنتَ لَدَيْـهِـمْ إِذْ يَخْتَصِمُونَ .٤٤ |
اور نہ آپ اس سے قبل بنفس نفیس ان کے قریب موجود تھے جب وہ لوگ آپس میں دعویدار ہونے پر مباحثہ کر رہے تھے(آخر فیصلہ قرعہ سے کرنے پر ہوا)۔ Root: خ ص م |
إِذْ قَالَتِ ٱلْمَلَٟٓئِكَـةُ |
(آپ اس دور میں بھی موجود نہ تھے)جب ملائکہ نے یہ بتایا تھا: |
يٟمَرْيَـمُ إِنَّ ٱللَّهَ يُبَشِّـرُكِ بِكَلِمَةٛ مِّنْهُ |
’’اے مریم! اس حقیقت سے مطلع ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کو باصلاحیت بیٹے کی خوشخبری دے رہے ہیں ، ایک وعدے کے ساتھ جو ان جناب کی جانب سےطے شدہ امر واقعی ہے۔(فعل کے دوسرے مفعول کے لئے سورۃ مریم۔19 دیکھیں) |
ٱسْـمُهُ ٱلْمَسِيحُ عِيسَى ٱبْنُ مَـرْيَـمَ |
ان کا نام ہے،المسیح عیسیٰ ابن مریم |
وَجِيـهٙا فِـى ٱلدُّنْيَا وَٱلۡءَاخِـرَةِ وَمِنَ ٱلْمُقَرَّبِيـنَ .٤٥ |
یہ وعدہ ہے وہ دنیا اور آخرت میں ہمیشہ عزت و احترام سے مرکز توجہ ہوں گے۔اور انہیں اللہ تعالیٰ کے مقرب ہونے کا اعزاز ہے۔ |
وَيُكَلِّمُ ٱلنَّاسَ فِـى ٱلْمَهْدِ وَكَهْلٙا |
اور وہ لوگوں سے گفتگو کریں گے اس حال میں کہ ابھی آپ کی گود میں ہوں گے اور جب بڑھاپے کی عمر میں پہنچ چکے ہوں گے۔ |
وَمِنَ ٱلصَّٟلِحِيـنَ .٤٦ |
اور ان کا شمار اصلاح کرنے والوں میں ممتاز ہو گا‘‘۔ |
قَالَتْ رَبِّ أَنَّـىٰ يَكُونُ لِـى وَلَـدٚ وَلَمْ يَـمْسَسْنِى
بَشَـرٚ |
انہوں(سیدہ مریم ؛ملائکہ کی جاری گفتگو کاٹتے ہوئے)نے کہا’’اے میرے رب!ایک بیٹا میرے لئے کیسے وجود پذیر ہو گا اس حالت میں کہ مجھے کسی مرد نے نہیں چھوا‘‘۔ |
قَالَ كَذَٟلِكِ ٱللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ |
انہوں(اللہ تعالیٰ)نے بتایا’’جان لے، ایسا اس حالت ہی میں ہو گا(تیری بات تیرے علم اور ادراک کے مطابق اپنی جگہ صحیح ہے لیکن بشر کے عدم چھونے پر بھی بیٹا پیدہ ہونا اس بات کا مظہر ہو گا)اللہ تعالیٰ جو چاہتے ہیں اسے تخلیق فرماتے ہیں۔ Unprecedented and unique asexual creation- sort of Parthenogenesis |
إِذَا قَضَىٰٓ أَمْرٙا |
جب وہ جناب کسی بھی امر/معاملے کو نبٹا دینے کا فیصلہ کر دیتے ہیں۔ |
فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُنْ |
تو وہ جناب اُس(امر) کے لئے صرف اتنا کہہ دیتے ہیں ”تومادی دنیا میں وجود پذیر ہو جا“ |
فَيَكُونُ .٤٧ |
تکمیل حکم میں وہ (امر؛شئے،ذی حیات،وقوعہ) مادی دنیا کے لئے وجود پذیر ہوجاتا ہے۔‘‘ |
وَيُعَلِّمُهُ ٱلْـكِـتَٟبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَٱلتَّوْرَىٰةَ وَٱلْإِنجِيلَ .٤٨ |
(مریم کی توجہ پا کر ملائکہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا)’’وہ جناب انہیں کتاب خاص اور علم کو بہترین انداز میں بروئے کار لانے کی تعلیم دیں گے،اور تورات اور انجیل کی تعلیم۔ |
وَرَسُولًا إِلَـىٰ بَنِىٓ إِسْرَٟٓءِيلَ |
اور بھرپور جوان ہو جانے پر انہیں منصب رسالت پر فائز کر کے بنی اسرائیل کی جانب رسول مقرر فرمائیں گے‘‘۔ |
أَنِّـى قَدْ جِئْتُكُـم بِـَٔايَةٛ مِّن رَّبِّكُـمْ |
(یوں منصب رسالت پر فائز ہو کر عیسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل کو مخاطب کر کے کہا)’’میں تم لوگوں کے پاس آیا ہوں عینی مشاہدہ کے لئے ایسی شہادت(آیت/معجزہ )کے ساتھ جوتمہارےتصور،تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اس حقیقت کی جانب واضح رہنمائی کرنے والی ہے کہ تمہارے رب کی جانب سے سند اور برھان ہے۔ |
أَنِـىٓ أَخْلُقُ لَـكُـم مِّنَ ٱلطِّيـنِ كَهَيْئَةِ ٱلطَّيْـرِ |
کہ میں گیلی مٹی سے جسد بناؤں گاپرندے کی ہیئت کی مانند ، تمہارے لئے (ایک معنی خیز مظاہرہ ہو گا) ۔ Root: ھ ى ء |
فَأَنفُخُ فِيهِ |
اس کو سنوار لینے کے بعد میں اس جسد میں پھونکوں گا۔ Root: ن ف خ |
فَيَكُونُ طَيْـرَا |
جس پر وہ(پرندے کی ہیئت والا جسد) اللہ تعالیٰ کے اذن سے ذی حیات پرندے کے طور وجود پذیر ہو جائے گا۔ |
وَأُبْرِىُٔ ٱلۡأَكْمَهَ وٱلۡأَبْرَصَ |
اور میں مادرزاد اندھے اوربرص سے متاثر شخص کواس حالت سے مبراکر دوں گا۔ |
وَأُحْىِ ٱلْمَوْتَـىٰ بِإِذْنِ ٱللَّهِ |
اور طبعی طور پرمردہ قرار دئیے شخص کو زندہ حالت میں کر دوں گا، اللہ تعالیٰ کے اذن سے۔ |
وَأُنَبِّئُكُـم بِمَا تَأْكُلُونَ |
اور میں تمہیں اس کے متعلق بتاؤں گا جو تم نے کھایا ہو گا۔ |
وَمَا تَدَّخِرُونَ فِـى بُيُوتِكُـمْ |
اور اس کے متعلق بتاؤں گا جو تم لوگ اپنے گھروں میں احتیاط سے ذخیرہ کرتے ہو۔ |
إِنَّ فِـى ذَٟلِكَ لَءَايَةٙ لَّـكُـمْ |
یقیناً ایک بے مثال نشانی اس مظاہرے میں موجود ہے جو تم لوگوں کے لئے میرےمسیح اور رسول ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ |
إِن كُنتُـم مُّؤْمِنِيـنَ .٤٩ |
اگر تم لوگ ایمان والے تھے۔ |
وَمُصَدِّقٙا لِّمَا بَيْـنَ يَدَىَّ مِنَ ٱلتَّوْرَىٰةِ |
اور میں اس کی تصدیق کرنے والے کی حیثیت سے آیا ہوں جوتورات میں درج کردہ میں سے میرے سامنے موجود ہے۔ |
وَلِأُحِلَّ لَـكُـم بَعْضَ ٱلَّذِى حُرِّمَ عَلَيْكُـمْ |
اور اس لئے کہ میں اس میں سے بعض کو تمہارے لئے حلال قرار دے دوں جو تم پر حرام کر دیا گیا تھا۔ |
وَجِئْتُكُـم بِـَٔايَةٛ مِّن رَّبِّكُـمْ |
اور میں تم لوگوں کے پاس آیا ہوں عینی مشاہدہ کے لئے ایسی شہادت(آیت/معجزہ )کے ساتھ جوتمہارےتصور،تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اس حقیقت کی جانب واضح رہنمائی کرنے والی ہے کہ تمہارے رب کی جانب سے سند اور برھان ہے۔ |
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ |
اس لئے تم لوگ تندہی سے محتاط رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پناہ کے خواستگار رہو۔ |
وَأَطِيعُونِ .٥٠ |
اور میرے کہے کو تم لوگ تسلیم کرو۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ رَبِّـى وَرَبُّكُـمْ فَٱعْبُدُوهُ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے رب ہیں اور تم لوگوں کے رب ہیں۔اس لئے ان کی بااظہار بندگی کرو۔ |
هَـٰذَا صِرَٟطٚ مُّسْتَقِيـمٚ .٥١ |
یہ اظہار بندگی صراط مستقیم: منزل کی جانب رواں دواں رکھنے والا راستہ ہے‘‘۔ |
فَلَمَّآ أَحَسَّ عِيسَىٰ مِنْـهُـمُ ٱلْـكُـفْرَ |
(ان تمام مظاہرکوان کی رسالت کا انکار کرنے والوں کی جانب سےطلسماتی شعبدہ بازی کا پراپگنڈہ کئے جانے کی بنا پر۔المائدہ۔۱۱۰)جوں ہی عیسیٰ(علیہ السلام)نے ان کی جانب سے توہین رسالت کی سازش کا مکمل ادراک کر لیا تو: |
قَالَ مَنْ أَنصَارِىٓ إِلَـى ٱللَّهِ |
انہوں نے(حفظ ما تقدم کے طور)پوچھا’’میرے انصار/رفقا میں سے کون اللہ تعالیٰ کی جانب(ہجرت)میں میرے ساتھ ہو گا‘‘۔ |
قَالَ ٱلْحَوَارِيُّونَ نَـحْنُ أَنصَارُ ٱللَّهِ |
ایمان لانے والے گروہ حواریون نے یک زبان جواب دیا’’ہم اللہ تعالیٰ کے رفقا ہیں۔ |
ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَٱشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ .٥٢ |
اللہ تعالیٰ پر ہم ایمان لے آئے ہیں،اور آپ اس پر گواہ ہیں کہ ہم دین اسلام پر رضا و رغبت سے کاربند ہیں‘‘۔ |
رَبَّنَآ ءَامَنَّا بِمَآ أَنزَلْتَ وَ ٱتَّبَعْنَا ٱلرَّسُولَ |
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مخاطب ہوتے ہو ئےکہا’’ہمارے رب!ہم اس پر جو آپ نے مجتمع انداز میں نازل فرمایا ہے(انجیل)ایمان لے آئے ہیں اور ہم نے آپ کے رسول (عیسیٰ علیہ السلام)کی عملی طور پرپیروی کی ہے۔ |
فَٱكْتُبْنَا مَعَ ٱلشَّٟهِدِينَ .٥٣ |
اس لئے آپ جناب ہمیں بھی تحریری انداز میں ان لوگوں کے ساتھ شامل فرما دیں جنہیں شہادت دینے کا استحقاق ہے‘‘۔ |
وَمَكَـرُوا۟ وَمَكَـرَ ٱللَّهُ |
جان لو(عیسیٰ علیہ السلام کاادراک مبنی بر حقیقت تھا)انہوں(بنی اسرائیل کے انکار کرنے والے گروہ کے عمائدین)نے عیسیٰ(علیہ السلام)کے خلاف ایک سازش تیار کی تھی اور اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے حفاظتی تدبیر/پلان تیار کیا تھا۔۔(جب)۔ |
وَٱللَّهُ خَيْـرُ ٱلْمَٟكِـرِينَ .٥٤ |
۔۔اس حقیقت سے باخبر رہو؛ اللہ تعالیٰ تمام کے تمام منصوبہ بازوں سے بہترین تدبیر فرمانے والے ہیں۔۔ |
إِذْ قَالَ ٱللَّهُ |
جب(اس پلان کے متعلق انہیں اعتماد میں لیا تھا)اللہ تعالیٰ نے بتایا۔ |
يٟعِيسَىٰٓ إِ نِّـى مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَـىَّ |
’’اے عیسیٰ!یہ حقیقت جان کر مطمئن رہیں میں کسی بھی لمحے آپ کو الگ کرنے لگا ہوں،اور آپ کواپنی جانب رفعت دینے لگا ہوں |
وَمُطَهِّرُكَ مِنَ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ |
اور آپ کو ان لوگوں کی نجس معیت سے دور کرنے لگا ہوں جنہوں نے آپ کو رسول اللہ/مسیحا ماننے سے انکار کیا ہے۔ Root: ط ھ ر Rescue Plan of Allah the Exalted to thwart execution conspiracy against Easa alhaissalam |
وَجَاعِلُ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوكَ فَوْقَ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوٓا۟ إِلَـىٰ
يَوْمِ ٱلْقِيَٟمَةِ |
اور میں ان تمام کوجنہوں نے آپ کی اتباع کی ہے اعلیٰ اور ارفع قرار دیتا ہوں روز قیامت تک ان پر جنہوں نے آپ کو رسول ماننے سے انکار کیا ہے‘‘۔ |
ثُـمَّ إِلَـىَّ مَرْجِعُكُـمْ |
تم سب لوگ متنبہ رہو،بعد ازاں قیامت برپا ہونے کے تم نے احتساب کے لئے میری جانب لوٹنا ہے۔ |
فَأَحْكُـمُ بَيْنَكُـمْ فِيـمَا كُنتُـمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ .٥٥ |
جس پر میں تمہارے مابین اس کے متعلق فیصلہ کروں گا جس نکتے کے متعلق تم لوگ باہمی اختلاف کرتے رہتے ہو۔ |
فَأَمَّا ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ فَأُعَذِّبُـهُـمْ عَذَابٙا شَدِيدٙا فِـى ٱلدُّنْيَا وَٱلۡءَاخِـرَةِ |
اس لئے متنبہ رہو، جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جنہوں نے قرءان مجید کو ماننے سے انکار کیا ہے انہیں میں کربناک تکلیف میں مبتلا کروں گا، حیات دنیا کے دوران اور آخرت میں۔ |
وَمَا لَـهُـم مِّن نَّـٟصِرِينَ .٥٦ |
اور مددگاروں میں سے کوئی ایک بھی ان کی مدد کرنے کا خواہشمند نہیں ہو گا۔ |
وَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ
فَيُوَفِّيـهِـمْ أُجُورَهُـمْ |
اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لائے اور انہوں نے صالح اعمال کئے تو ان کی قدردانی کرتے ہوئے وہ جناب ان کے واجبات کی مکمل ادائیگی کر دیں گے۔ |
وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ ٱلظَّـٟلِمِيـنَ .٥٧ |
متنبہ رہواللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جوحقیقت کے منافی باتوں سے بگاڑ پیدا کرنے والے ہیں قابل قدر نہیں گردانتے۔(آل عمران۔۵۷) |
ذَٟلِكَ نَتْلُوهُ عَلَيْكَ مِنَ ٱلْءَايَٟتِ |
یہ قصہ تاریخی حقیقت ہے۔اسےہم آپ (ﷺ)کو ترتیب سےزبانی سنا رہے ہیں۔یہ اپنے آپ میں آیات میں سے ہے |
وَٱلذِّكْرِ ٱلْحَكِيـمِ .٥٨ |
اورمکمل سرگزشت(قرءان عظیم)میں سے جس کی خصوصیت پنہاں کو عیاں کر دینا ہے۔۔ |
إِنَّ مَثَلَ عِيسَىٰ عِندَ ٱللَّهِ كَمَثَلِ ءَادَمَ |
یہ حقیقت جان لو کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے تخلیق کے حوالے سے عیسیٰ (علیہ السلام) کی مثال مثل ِ ِآدم(علیہ السلام)ہے۔ |
خَلَقَهُۥ مِن تُرَابٛ |
انہوں نے انہیں (آدم) خاک کے ذرات میں سے چنے مواد سےتخلیق کیا تھا۔ انسان اول دن سے انسان ہے، بشر کی تخلیق کے لئے خام مال کا بیان |
ثُـمَّ قَالَ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ .٥٩ |
بعد ازاں تکمیل مراحل انہوں نے ان کے لئے کہا تھا”تم(آدم)وجود پذیر ہو جاؤ“۔تکمیل حکم میں وہ مادی دنیا کے لئے وجود پذیر ہو گئے“۔ (آلِ عمران۔۵۹) |
ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ |
یہ جو عیسیٰ(علیہ السلام)کے متعلق بتایا ہے وہ بیان حقیقت ہے۔ جوآپ کے رب کی جانب سے نازل کردہ سرگزشت /قرءان مجید میں دوٹوک انداز میں مندرج ہے۔ |
فَلَا تَكُن مِّنَ ٱلْمُمْتَـرِينَ .٦٠ |
اس لئے آپ(ﷺ)کو چاہئے کہ ظن و گمان کے پیروکاروں کے لئے متردد نہ ہوں۔ |
فَمَنْ حَآجَّكَ فِيهِ مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَكَ مِنَ ٱلْعِلْمِ |
اس لئے اس بارے اگر کوئی آپ سے الجھے بعد اس کے جوآپ کے پاس پہنچ گیا ہے جو علمی طور پر ٹھوس حقیقت ہے۔ |
فَقُلْ تَعَالَوْا۟ نَدْعُ أَبْنَآءَنَا وَأَبْنَآءَكُمْ وَنِسَآءَنَا وَنِسَآءَكُمْ وَأَنفُسَنَا وَأَنفُسَكُـمْ |
تو آپ کہیں’’تم لوگ باہمی طے شدہ مقام پر آؤ،ہم بلائیں اپنے بیٹوں اور تمہارے بیٹوں کو،ہماری خواتین اور تمہاری خواتین کو،اور ہمارے نفوس اور تمہارے نفوس کو۔ |
ثُـمَّ نَبْتَـهِلْ فَنَجْعَل لَّعْنَتَ ٱللَّهِ عَلَـى ٱلْـكَـٟذِبِيـنَ .٦١ |
بعد ازاں اجتماع ہم اپنا اپنا نظریہ اور نکتہ نظروضاحت سے بیان کرکے اسے اپنی رائے اور فیصلے پر چھوڑ دیں(مباحثہ نہیں)ایسا کر لینے کے بعد ہم قرار دیں کہ اللہ تعالیٰ کی لعنت برسرعام دانستہ جھوٹ بولنے والوں پر مستوجب ہے۔‘‘ |
إِنَّ هَـٟذَا لَـهُوَ ٱلْقَصَصُ ٱلْحَقُّ |
۔۔(آپ لوگ مطمئن رہیں)یقیناً یہ جو تم بیان کرو گے،بلاشبہ وہ لفظ بلفظ ناقابل تردید حقیقت پر مبنی قصہ ہے۔۔ |
وَمَا مِنْ
إِلَٟهٍٛ إِلَّا ٱللَّهُ |
اور ان تمام کے تمام میں سے کوئی بھی صاحب حیات نہیں جنہیں لوگ معبود قرار دیتے ہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے۔۔ |
وَإِنَّ ٱللَّهَ لَـهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيـمُ .٦٢ |
اور اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ حقیقت ہے کہ بلاشبہ وہ جناب دائمی،ہر لمحہ،ہرمقام پرحتماً غالب ہیں۔ اوربدرجہ اتم انصاف پسند تمام موجود کائنات کے فرمانروا اور تمام پنہاں کو جاننے والے ہیں۔۔ |
فَإِن تَوَلَّوْا۟ |
آپ کی پیشکش پر جواب میں اگر وہ اظہار نفی کے انداز میں ازخود کچھ کہے بغیرپلٹ گئے۔ |
فَإِنَّ ٱللَّهَ عَلِيـمُ |
ایسا ہونا تھا کیونکہ اللہ تعالیٰ یقیناً ایسے لوگوں کے متعلق بخوبی جانتے ہیں جو معاشرے میں ذہنی و فکری انتشار پھیلاتے ہیں۔(آل عمران۔۶۳) |
قُلْ يَٟٓأَهْلَ ٱلْـكِـتَٟبِ تَعَالَوْا۟ إِلَـىٰ كَلِمَةٛ سَوَآءِ |
آپ (ﷺ)ارشاد فرمائیں’’اے اہل کتاب (دونوں یہود و نصاریٰ میں سے کسی سے سامنا اور تعلق ہو)!۔آئیں آپ اور ہم تمام باتوں سے بلند ہو کر ایک فکری نکتہ نظر پرمتحد ہو جائیں جو ہمارے اور آپ کے مابین یکساں ہے |
أَ لَّا نَعْبُدَ إِلَّا ٱللَّهَ وَلَا نُشْـرِكَ بِهِۦ شَيْئٙا |
وہ یہ کہ ہم سوائے اللہ تعالیٰ کے کسی کے لئے بھی اظہار بندگی نہیں کریں گے،اور نہ ہم کسی بھی مادی شئے کو ان کے ساتھ اشتراک دیں گے۔ |
وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا
بَعْضًا أَرْبَابٙا مِّن دُونِ ٱللَّهِ |
اور یہ کہ ہم میں سے بعض لوگ اللہ تعالیٰ کے سوائے اوران کے ساتھ ساتھ بعض دوسرے لوگوں کو زیر مقصد دانستہ رب کی خصوصیت سے متصف قرار دیں گے اور نہ ایسا سمجھ کر انہیں ارباب کے طوراختیار کریں گے‘‘ ۔ |
فَإِن تَوَلَّوْا۟ |
آپ کی پیشکش پر جواب میں اگر وہ اظہار نفی کے انداز میں ازخود کچھ کہے بغیرپلٹ گئے۔۔۔ |
فَقُولُوا۟ ٱشْهَدُوا۟ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ .٦٤ |
تو آپ لوگ انہیں پکار کر کہیں’’تم لوگ اس بات کی شہادت تو دیتے جاؤ کہ ہم دین اسلام پر کاربند ہیں‘‘۔ |
يَٟٓأَهْلَ ٱلْـكِـتَٟبِ |
اے اہل کتاب! |
لِمَ تُحَآجُّونَ فِـىٓ إِبْرَٟهِيـمَ |
تم لوگ ابراہیم (علیہ السلام)کے حوالے سے ایک دعوی کےساتھ دوسروں سے کس وجہ سے الجھتے ہو(جبکہ انہوں نےتمہارے آباؤاجداد کا نام مسلم رکھا تھا) ۔ |
وَمَآ أُنزِلَتِ ٱلتَّوْرَىٰةُ وَٱلْإِنجِيلُ إِلَّا مِنۢ بَعْدِهِۦٓ |
تم لوگ کس بنا پر انہیں یہودی یا نصاریٰ میں شمار کرتے ہو باوجود یہ جانتے ہوئے کہ تورات کو بیک وقت نہیں ااتارا گیا تھا اور انجیل کو مجتمع انداز میں نازل نہیں کیا گیا تھا مگر ان کے طبعی موت مر جانے کے بعد کے ادوار میں۔ |
أَفَلَا تَعْقِلُونَ .٦٥ |
کیا یہ اس وجہ سےہے کہ تم لوگ تجزیہ/ تعقل کر کے نکتہ نظر نہیں بناتے؟ |
هٟٓأَنتُـمْ هَٟٓـؤُلَآءِ حَٟجَجْتُـمْ فِيـمَا لَـكُـم بِهِۦ عِلْمٚ |
غور تو کرو؛تم لوگ ایسے ہو، تم لوگوں نے دوسروں سے اُس معاملے میں اپنا نکتہ نظر ثابت کرنے کی کوشش کی جس کے لئے علم پر استوار تمہارے لئے دلیل موجود تھی۔ |
فَلِمَ تُحَآجُّونَ فِيمَا لَيْسَ لَـكُـم بِهِۦ عِلْمٚ |
اس لئے تم کس وجہ سے ایک ایسےدعویٰ پر دوسروں سے الجھتے ہو جس کے لئے علم پر استوار دلیل تمہارے لئے قطعاً موجود نہیں۔ |
وَٱللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُـمْ لَا تَعْلَمُونَ .٦٦ |
ادراک رکھو؛اللہ تعالیٰ مکمل طور پر ہر بات کو بخوبی جانتے ہیں جبکہ تم لوگ ہر بات کے متعلق معلومات نہیں رکھتے۔ |
مَا كَانَ إِبْرَٟهِيـمُ يَـهُودِيّٙا وَلَا نَصْرَانِيّٙا |
ابراہیم (علیہ السلام) نہ تو کبھی یہودی کی شناخت رکھتے تھے اور نہ کبھی نصاریٰ کہلواتے تھے۔ |
وَلَٟكِـن كَانَ حَنِيفٙا مُّسْلِمٙا |
حقیقت اس کے برعکس ہے وہ ہمیشہ،التزام و دوام سے فلسفہ توحیدپررہتے ہوئے دین اسلام پر کاربند انسان تھے۔ |
وَمَا كَانَ مِنَ ٱلْمُشْـرِكِيـنَ .٦٧ |
اورا نہیں کبھی بھی ان کے زمان کے مشرکین /اصنام پرستوں کے ساتھ سمجھا اور گردانا گیا تھا۔ |
إِنَّ أَوْلَـى ٱلنَّاسِ بِإِبْرَٟهِيـمَ لَلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُ |
حقیقت تو یہ ہے کہ یقیناً وہ لوگ ابراہیم(علیہ السلام)کے زیادہ قریبی ہیں جنہوں نے خلوص و لگن سے ان کی اتباع کرتے ہوئے دین اسلام پر اپنے آپ کو قائم رکھا۔ |
وَهَـٟذَا ٱلنَّبِىُّ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ |
اوریہ نبی(محمدﷺ)ان کے زیادہ قریبی ہیں اور وہ لوگ جو ان نبی پر ایمان لائے ہیں۔ |
وَٱللَّهُ وَلِـىُّ ٱلْمُؤْمِنِيـنَ .٦٨ |
مطلع رہو؛ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے ساتھ،ان کے حامی و ناصر ہیں جنہوں نے صدق دل سے رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لانے کا اقرار کیا ہے |
وَدَّت طَّآئِفَةٚ مِّنْ أَهْلِ ٱلْـكِـتَٟبِ لَوْ يُضِلُّونَكُـمْ |
اے مدعیان ایمان محتاط رہو؛اہل کتاب میں سے علمی موشگافیوں میں مہارت رکھنے والے ایک گروہ کی یہ خواہش رہی ہے کہ تم لوگوں کو منحرف کر سکیں Root: ط و ف |
وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّآ أَنفُسَهُـمْ |
اگرچہ یہ الگ بات ہے کہ وہ منحرف اور غافل خود اپنے نفوس کو کرتے رہتے ہیں |
وَمَا يَشْعُـرُونَ .٦٩ |
کیونکہ وہ اپنی خواہش اور حقیقت کے مابین تفاوت کا ادراک کرنا نہیں چاہتے۔[مفادات کی سوچ کے بھنور میں سے نکلتے ہی نہیں کہ کسی دوسری بات کا پیچھا کریں] Root: ش ع ر |
يَٟٓأَهْلَ ٱلْـكِـتَٟبِ |
اے اہل کتاب! |
لِمَ تَكْـفُرُونَ بِـَٔايَـٟتِ ٱللَّهِ |
تم لوگ کیوں اللہ تعالیٰ کی آیات(کتاب اللہ میں درج مندرجات)کا انکار کر رہے ہو |
وَأَنتُـمْ تَشْهَدُونَ .٧٠ |
باوجود اس کے کہ ان کے متعلق مشاہدہ کی مانند علم رکھتے ہو۔ |
يَٟٓأَهْلَ ٱلْـكِـتَٟبِ |
اے اہل کتاب! |
لِمَ تَلْبِسُونَ ٱلْحَقَّ بِٱلْبَٟطِلِ |
کیوں تم لوگ بیان حقیقت کی تلبیس ظن وگمان اور اختراع کردہ باتوں کو جھاگ کی مانندپھیلانے کے انداز سے کرتے ہو |
وَتَكْـتُـمُونَ ٱلْحَقَّ |
اور ساتھ میں بیان حقیقت کو چھپاتے ہو(لوگوں کو بتاتے نہیں)۔ |
وَأَنتُـمْ تَعْلَمُونَ .٧١ |
باوجود اس کے کہ تمہیں اس کا بخوبی علم ہے۔ |
وَقَالَت طَّـآئِفَةٚ مِّنْ أَهْلِ ٱلْـكِـتَٟبِ |
اور جان لو(ان کے منحرف کرانے کے داؤ پیچ)اہل کتاب میں سے علمی موشگافیوں میں مہارت رکھنے والے عمائدین نے(منافقین)سے کہا Root: ط و ف |
ءَامِنُوا۟ بِٱلَّذِىٓ أُنزِلَ عَلَـى ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَجْهَ ٱلنَّـهَارِ وَٱكْفُرُوٓا۟ ءَاخِـرَهُۥ |
تم لوگ دن کے ابتدائی پہراس پر ایمان لانے کا ان کے سامنے اعلان کردوجو ایمان لانے والوں پر مجتمع انداز میں نازل کیا جا چکا ہے،اور دن کے آخر میں تم ان کے سامنے اس کا انکار کر دو۔ |
لَعَلَّـهُـمْ يَرْجِعُونَ .٧٢ |
اس سے امکان پیدا ہو گا کہ وہ(اہل کتاب میں سے صدق دل سے ایمان لانے والے)واپس پلٹ آئیں۔ |
وَلَا تُؤْمِنُوٓا۟ إِلَّا لِمَن تَبِــعَ دِينَكُـمْ |
اور یہ کہ تمہیں کسی کے کہے کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے سوائے اس شخص کے جس نے تمہارے دین/نظریہ اور طرز حیات کی پیروی کی ہے‘‘۔ |
قُلْ إِنَّ ٱلْـهُـدَىٰ هُدَى ٱللَّهِ |
۔۔آپ(ﷺ)ارشاد فرما دیں’’حقیقت یہ ہے کہ جسے ”الھدیٰ“حتمی اور مطلق ہدایت نامہ قرار دیا گیا ہے(قرء ان عظیم) وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت ہے‘‘ ۔۔ |
أَن يُؤْتَـىٰٓ أَحَدٚ مِّثْلَ مَآ أُوتِيتُـمْ أَوْ يُحَآجُّوكُمْ
عِندَ رَبِّكُـمْ |
’’(تمہیں کسی کے کہے کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے)کہ کسی ایک کو بھی اس کے مثل عنایت کیا جا سکتا ہے جو تم لوگوں کوعنایت کیا گیا تھایا وہ تمہارے ساتھ اس کے مخالف ثابت کرنے کی دلیلیں دیں جو تمہارے رب کی جانب سے ہے‘‘۔ |
قُلْ إِنَّ ٱلْفَضْلَ بِيَدِ ٱللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَآءُ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرما دیں’’حقیقت یہ ہے کہ منفرد عنایت و بزرگی کا دیا جانا تو اللہ تعالیٰ کے دائرہ اختیار میں ہے،وہ جناب اس عنایت خاص کو اُس کو دیتے ہیں جس کووہ اس کے لائق ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ |
وَٱللَّهُ وَٟسِعٌ عَلِيـمٚ .٧٣ |
اور یقینا اللہ تعالیٰ وسعت دینے والے،اور منبع علم ہیں۔ |
يَخْتَصُّ بِرَحْـمَتِهِۦ مَن يَشَآءُُ |
وہ جناب جسے چاہتے ہیں سوچے سمجھے فیصلے کے تحت اسے دوسروں سے ممتاز و افضل کر دیتے ہیں،ان کی رحمت کایہ اظہار ہے۔ |
وَٱللَّهُ ذُو ٱلْفَضْلِ ٱلْعَظِيـمِ .٧٤ |
اوریقینا اللہ تعالیٰ عظیم ترین فضل کرنے والے ہیں‘‘۔ |
وَمِنْ أَهْلِ ٱلْـكِـتَٟبِ مَنْ إِن تَأْمَنْهُ بِقِنطَارٛ يُؤَدِّهِۦٓ إِلَيْكَ |
ان کی نفسیات جاننے کے لئے مطلع ہوں کہ ایک ایسا شخص بھی اہل کتاب سے تعلق رکھنے والوں میں موجود ہوتا ہے کہ اگربکثرت مال بھی اسے بطور امانت دیں تو وہ اس کو آپ کی جانب لوٹا دے گا۔
|
وَمِنْـهُـم مَّنْ إِن تَأْمَنْهُ بِدِينَارٛ لَّا يُؤَدِّهِۦٓ إِلَيْكَ
إِلَّا مَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَآئِمٙا |
اور ساتھ میں ایک ایسا شخص بھی ان سے تعلق رکھتا ہے جسے اگر آپ محض ایک دینار بطور امانت دے دیں تو وہ اسے آپ کی جانب نہیں لوٹائے گا ماسوائے اس طرح کے آپ اس سے لگاتار تقاضا کرتے رہیں۔ Root: د و م |
ذَٟلِكَ بِأَنَّـهُـمْ قَالُوا۟ لَيْسَ عَلَيْنَا فِـى ٱلۡأُمِّيِّــۧنَ سَبِيلٚ |
اس شخص کی یہ نفسیات اس بنا پر بنی ہے کہ انہوں(علمی موشگافیاں کرنے والے عمائدین) نے لوگوں سے کہا ہوا ہے’’کسی قسم کے مؤاخذہ کی قدغن ہم پران لوگوں کے ساتھ معاملات میں نہیں لگائی گئی جوقبل ازیں کتاب سےبے بہرہ تھے۔ |
وَيَقُولُونَ عَلَـى ٱللَّهِ ٱلْـكَذِبَ وَهُـمْ يَعْلَمُونَ .٧٥ |
اور یہ لوگ اللہ تعالیٰ سے منسوب کرتے ہوئے جھوٹ بولتے رہتے ہیں باوجود اس کے کہ اصل بات انہیں معلوم ہے۔ |
بَلَـىٰ مَنْ أَوْفَـىٰ بِعَهْدِهِۦ وَٱتَّقَىٰ |
ان کا مؤاخذہ سے بری الذمہ ہونے کا بیان جھوٹ ہے؛مؤاخذہ اس کا نہیں جس نے اپنے کئے ہوئے عہد کو نبھا دیا؛اورتندہی سے محتاط رہتے اللہ تعالیٰ سے پناہ کا خواستگار رہا۔ |
فَإِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلْمُتَّقِيـنَ .٧٦ |
کیونکہ یقیناً اللہ تعالیٰ متقین کو قابل قدر و تحسین گردانتے ہیں۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَشْتَـرُونَ بِعَهْدِ ٱللَّهِ وَأَيْمَٟنِـهِـمْ ثَمَنٙا قَلِيلٙا |
اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جودانستہ معمولی دنیاوی فائدے کے عوض اللہ تعالیٰ سے کئے عہد اور اپنے حلفیہ بیانوں کا سودا کر دیتے ہیں ان کا انجام جان لو۔ Root: ع ھ د |
أُو۟لَـٟٓئِكَ لَا خَلَٟقَ لَـهُـمْ فِـى ٱلۡءَاخِـرَةِ |
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت کی زندگی میں عنایات میں قطعی کوئی حصہ نہیں۔ |
وَلَا يُكَلِّمُهُـمُ ٱللَّهُ وَلَا يَنظُرُ إِلَيْـهِـمْ يَوْمَ ٱلْقِيَٟمَةِ وَلَا يُزَكِّيـهِـمْ |
اور نہ ہی یوم قیامت اللہ تعالیٰ ان سے کلام کرنا پسند کریں گے،اور نہ ان پر نگاہ ڈالنا پسند کریں گے،اور نہ وہ جناب انہیں اوپر اٹھان کے قابل بنائیں گے۔ Root: ز ك و |
وَلَـهُـمْ عَذَابٌ أَلِيـمٚ .٧٧ |
اور جان لوایک دردناک عذاب اُن کیلئے تیار ؍ منتظر ہے |
وَإِنَّ مِنْـهُـمْ لَفَرِيقٙا يَلْوُۥنَ أَلْسِنَتَـهُـم بِٱلْـكِـتَٟبِ لِتَحْسَبُوهُ مِنَ ٱلْـكِـتَٟبِ |
یہ حقیقت بھی جان لو؛ایک گروہ ان میں ایسا ہے جوفن تقریر کا ماہر ہے،وہ اپنی زبانوں کومختلف جہتوں میں گھما پھرا کر تقریر کرتے ہیں اس حال میں کہ منفرد کتاب کو تھامے ہوئے ہوتے ہیں تاکہ تم لوگ یہ سمجھو کہ اس کا بیان اس منفردکتاب کے مندرجات میں سے ہے جسے اللہ تعالیٰ نے رسول پر نازل فرمایا تھا۔ Root: ل س ن |
وَمَا هُوَ مِنَ ٱلْـكِـتَٟبِ |
جبکہ درحقیقتت وہ رسول اللہ کو عنایت کردہ کتاب کے مندرجات میں سے نہیں ہے۔ |
وَيَقُولُونَ هُوَ مِنْ عِندِ ٱللَّهِ وَمَا هُوَ مِنْ عِندِ ٱللَّهِ |
اور بار بار کہتے رہتے ہیں کہ وہ(ان کا تقریری بیان)اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل کردہ ہے جبکہ حقیقت یہ ہے وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل کردہ نہیں ہے۔ |
وَيَقُولُونَ عَلَـى ٱللَّهِ ٱلْـكَذِبَ وَهُـمْ يَعْلَمُونَ .٧٨ |
متنبہ رہو؛یہ لوگ اللہ تعالیٰ سے منسوب کرتے ہوئے جھوٹ بولتے رہتے ہیں باوجود اس کے کہ اصل بات انہیں معلوم ہے کہ یہ کتاب اللہ میں نہیں ہے۔(ءال عمران۔۷۸) |
مَا كَانَ لِبَشَـرٛ أَن يُؤْتِيهُ ٱللَّهُ ٱلْـكِـتَٟبَ وَٱلْحُكْـمَ وَٱلنُّبُوَّةَ |
(متذکرہ لوگوں کے طرز عمل کے برعکس)اللہ تعالیٰ نے مخصوص کتاب،اور آئین حیات اورنبوت (مخلوقات پراشرفیت )عنایت فرما کر جس کسی بشر کوسرفراز فرمایا ان سے کلام اللہ کے علاوہ کوئی دعویٰ اور بیان کرنا ممکن تھا اور نہ منسوب کیا گیا ہے۔ |
ثُـمَّ يَقُولَ لِلنَّاسِ كُونُوا۟ عِبَادٙا لِّـى مِن دُونِ ٱللَّهِ |
نہ یہ ان سے منسوب کیا گیا کہ بعد ازاں انہوں نے تبلیغ کرتے ہوئے لوگوں سےیہ کہا ہو’’تم لوگ ایسے بندے بن جاؤ جو اللہ تعالیٰ کے علاوہ میرے لئے بھی خصوصی عبادت گزار ہوں‘‘۔ |
وَلَـٟكِن كُونُوا۟ رَبَّـٟنِيِّــۧنَ بِمَا كُنتُـمْ تُعَلِّمُونَ ٱلْـكِـتَٟبَ وَبِمَا كُنتُـمْ تَدْرُسُونَ .٧٩ |
بلکہ انہوں نے لوگوں کو کہا’’تم مطلق رب کے عبادت گزار رہو اس کے مطابق جو نازل کردہ کتاب کے مندرجات کی تعلیم لوگوں کو دیتے ہو اوراس کے مطابق جو خود پڑھتے ہو‘‘۔ Root: د ر س |
وَلَا يَأْمُرَكُمْ أَن تَتَّخِذُوا۟ ٱلْمَلَٟٓئِكَـةَ وَٱلنَّبِيِّــۦنَ أَرْبَابًاۗ |
|
أَيَأْمُـرُكُم بِٱلْـكُـفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنتُـم مُّسْلِمُونَ .٨٠ |
کیا انہوں نے تمہیں اللہ تعالیٰ کا انکار کرنے کا حکم دینا تھا بعد اس کہ تم دین اسلام پر کاربند ہو چکے تھے؟ |
وَإِذْ أَخَذَ ٱللَّهُ مِيثَـٟـقَ ٱلنَّبِيِّــۦنَ |
آپ (ﷺ)ماقبل بیان کردہ نبیوں کے لوگوں سے رابطے سے پہلے انہیں فرائض سونپنے کے واقعہ کا ذکر کریں جب ا للہ تعالیٰ نے نبیوں سے میثاق لیا(جس کے نکات یہ تھے) Root: ن ب و; و ث ق The Covenant between Allah the Exalted and His Chosen, Dignified and Exalted Sincere Allegiants |
لَمَآ ءَاتَيْتُكُـم مِّن كِتَٟبٛ وَحِكْمَةٛ |
”میں جب تم لوگوں کوانفرادی طور پر عنایت فرما چکا ہوں گا،وہ عنایت کتاب (ام الکتاب)میں سے کچھ حصہ اورحکمت کے بعض نکات لوگوں کو پہنچانے کے لئے ہیں ۔ |
ثُـمَّ جَآءَكُمْ رَسُولٚ مُّصَدِّقٚ لِّمَا مَعَكُـمْ |
بعد ازاں انہیں لوگوں تک پہنچا دینے پرجب آپ کے پاس رسول آجائے گا جن کی خصوصیت اور پہچان یہ ہوگی کہ جو کتاب و حکمت میں سے عنایت کیا گیا آپ کے پاس موجود ہو گا وہ اس موقعہ پر اس کے تصدیق کنندہ ہوں گے۔ |
لَتُؤْمِنُنَّ بِهِۦ وَلَتَنصُرُنَّهُۥ |
تو آپ لوگ ان(رسول) پر ضرور اُس وقت ایمان لایا کریں گے اور اس موقع محل میں ضرور ان کی مدد کیا کریں گے"۔ |
قَالَ ءَأَقْرَرْتُـمْ وَأَخَذْتُـمْ عَلَـىٰ ذَٟلـِكُـمْ إِصْرِى |
انہوں (اللہ تعالیٰ)نے پوچھا"کیا آپ لوگوں نے اس میثاق کابخوشی اقرار کر لیا ہے۔اورمیرے اس تفویض کردہ ذمہ داری کے بوجھ کو اٹھانے اور نباہنے کے لئے سمجھ کر اپنا لیا ہے؟"۔ |
قَالُوٓا۟ أَقْرَرْنَا |
انہوں ( نبیوں) نے کہا ”ہم نے بخوشی اس کا اقرار کیا ہے(اس لئے لوگوں کو پہنچا کر لازمی نباہیں گے)"۔ Root: ق ر ر |
قَالَ فَٱشْهَدُوا۟ وَأَنَا۟ مَعَكُـم مِّنَ ٱلشَّٟهِدِينَ .٨١ |
انہوں (ا للہ تعالیٰ)نے کہا’تم لوگ گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں ایک ہوں۔“(آلِ عمران۔ ۸۱) |
فَمَن تَوَلَّـىٰ بَعْدَ ذَٟلِكَ |
اس میثاق کے پیش نظر زمان و مکان میں جو کوئی ازخوداس سے پلٹ گیا۔ |
فَأُو۟لَـٟٓئِكَ هُـمُ ٱلْفَٟسِقُونَ .٨٢ |
تو ان کے متعلق جان لو؛ایسے لوگ درحقیقت عہد/آئین شکن اور حدودوقیود کو پامال کرنے والے ہیں۔ Root: ف س ق |
أَفَغَيْـرَ دِينِ ٱللَّهِ يَبْغُونَ |
مگر کیا وہ لوگ ا للہ تعالیٰ کے وضع کردہ نظام کے علاوہ کسی دوسرے طریقہ کار کے متلاشی رہتے ہیں؟ |
وَلَهُۥٓ أَسْلَمَ مَن فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ طَوْعٙا وَكَرْهٙا |
باوجود اِس روشن حقیقت کی موجودگی/حال میں کہ جو کوئی ذی حیات آسمانوں اور زمین میں موجود ہے درحقیقت اُس نے اپنے آپ کواُن /اللہ تعالیٰ کیلئے پابند و مکلف/ فرمانبردار/خود سپردگی میں دیا ہے،چاہے چاہت و رغبت و کشش کے زیر اثر اورچاہے نظام کی مجبوری اور ناگواری جبر کے زیر اثر۔ Root: ك ر ه |
وَإِلَيْهِ يُرْجَعُونَ .٨٣ |
اوران جناب کی جانب احتساب کیلئے انہیں پیش کیاجائے گا۔ |
قُلْ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَمَآ أُنزِلَ عَلَيْنَا |
آپ(ﷺ)مومنین سے کہیں کہ اہل کتاب سے کہیں ”ہم ا للہ تعالیٰ پر ایمان لائے ہیں اور اُس پر جو ہماری طرف مجتمع انداز میں نازل کیا گیاہے۔ |
وَمَآ أُنزِلَ عَلَـىٰٓ إِبْرَٟهِيـمَ وَإِسْـمَٟعِيلَ وَإِسْحَٟقَ وَيَعْقُوبَ وَٱلۡأَسْبَاطِ |
اورہم اس پر ایمان لائے ہیں جو ابراہیم، اسماعیل،اسحاق،اور یعقوب (علیہم السلام)اور ان کی اولاد(بارہ قبیلے) کی طرف مجتمع انداز میں نازل کیا گیا تھا۔ Root: س ب ط |
وَمَا أُوتِـىَ مُوسَـىٰ وَعِيسَىٰ |
اورہم اس پر ایمان لائے ہیں جو موسیٰ اور عیسیٰ (علیہما السلام) کو عینی مشاہدہ کے لئے ایسی شہادتیں(آیات )عنایت کی گئی تھیں جوتمہارے تصور،تجربہ،سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اس حقیقت کی جانب واضح رہنمائی کرنے والی تھیں کہ من جانب اللہ سند اور برھان ہیں۔ |
وَٱلنَّبِىُّونَ مِن رَّبِّـهِـمْ |
اور ہم اس پر ایمان لائے ہیں جو اُن کے رب کی جانب سے زمان و مکان میں مبعوث فرمائے گئے تمام نبیوں کو عینی مشاہدہ کے لئے ایسی شہادتیں(آیات ) عنایت کی گئی تھیں تھے جوان لوگوں کے تصور،تجربہ،سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اس حقیقت کی جانب واضح رہنمائی کرنے والی تھیں کہ من جانب اللہ سند اور برھان ہیں ۔ |
لَا نُفَرِّقُ بَيْـنَ أَحَدٛ مِّنْـهُـمْ |
ہم اُن(نبیوں علیہم السلام) میں سے کسی ایک کو بھی ایمان میں الگ تھلگ نہیں کرتے۔
|
وَنَـحْنُ لَهُۥ مُسْلِمُونَ .٨٤ |
اور ہم اُن (اللہ تعالیٰ)کیلئے ان کے بنائے آئین پر کاربند رہنے والے مسلمان ہیں‘‘۔ |
وَمَن يَبْتَغِ غَيْـرَ ٱلْإِسْلَٟمِ دِينٙا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ |
متنبہ رہو؛جو کوئی دانستہ زیر مقصد اسلام کے بجزکسی آئین /نظام حیات کو بطور دستوراپنانے کاخواہشمند ہو گا تو کبھی بھی اس کی جانب سے قبول کیا جائے گا۔ |
وَهُوَ فِـى ٱلۡءَاخِـرَةِ مِنَ ٱلْخَٟسِـرِينَ .٨٥ |
اور وہ شخص آخرت میں اپنا خسارہ کرنے والوں میں سے ایک ہو گا۔ Root: خ س ر |
كَيْفَ يَـهْدِى ٱللَّهُ قَوْمٙا كَفَـرُوا۟ بَعْدَ إِيمَٟنِـهِـمْ |
اللہ تعالیٰ کیسے اس قوم(اپنے آپ کو نصاریٰ کہنے والے) کوصحیح طرز عمل کی ہدیات فرمائیں گے جنہوں نے اپنے ایمان لانے کے بعد اپنے میثاق کا انکار کر دیا ہے۔ |
وَشَهِدُوٓا۟ أَنَّ ٱلرَّسُولَ حَقّٚ |
باوجود اس کے کہ انہوں نے اس بات کی شہادت دی تھی کہ اللہ تعالیٰ کے رسول(عیسیٰ علیہ اسلام) حقیقت میں مسیحابر حق ہیں |
وَجَآءَهُـمُ ٱلْبَيِّنَـٟتُ |
اورعینی مشاہدہ کے لئے ایسی شہادتیں(آیات ) ان کے پاس آئی تھیں جوان کے تصور،تجربہ،سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اس حقیقت کی جانب واضح رہنمائی کرنے والی تھیں کہ من جانب اللہ سند اور برھان ہیں۔ |
وَٱللَّهُ لَا يَـهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٟلِمِيـنَ .٨٦ |
مطلع رہو؛اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جوحقیقت کے منافی باتوں سے بگاڑ پیدا کرنے والے ہیں ہدایت نہیں دیتے۔ |
أُو۟لَـٟٓئِكَ جَزَآؤُهُـمْ أَنَّ عَلَيْـهِـمْ لَعْنَةَ ٱللَّهِ وَٱلْمَلَٟٓئِكَـةِ وَٱلنَّاسِ أَجْـمَعِيـنَ .٨٧ |
یہ لوگ(ظالمین)ایسے ہیں جن کا انجام یہ ہے کہ مسلسل اللہ تعالیٰ کی اعتنا کے قابل نہیں،اور ان پر تمام ملائکہ اورلوگوں کی اجتماعی طور پرمذمت و نفرین ہے۔ |
خَٟلِدِينَ فِيـهَا |
آخر میں ان کا مقام دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ |
لَا يُخَفَّفُ عَنْـهُـمُ ٱلْعَذَابُ |
عذاب کو ان پر کم نہیں کیا جائے گا۔ |
وَلَا هُـمْ يُنظَرُونَ .٨٨ |
اور نہ انہیں (ان کی درخواست پر)مہلت،وقفہ دیا جائے گا(عذاب مسلسل میں رہیں گے) ۔ |
إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ مِنۢ بَعْدِ ذَٟلِكَ وَأَصْلَحُوا۟ |
استثناء ان میں سے ان کے لئے ہے جنہوں نے اپنے اس انکار کے بعداحساس ندامت سے پلٹنے کا ارادہ کر لیا،اپنی اصلاح کر لی ۔ |
فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٚ رَّحِـيـمٌ .٨٩ |
کیونکہ یقینا اللہ تعالیٰ درگزر اور پردہ پوشی کرنے اور معاف فرمانے والے ہیں، منبع رحمت ہیں۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ بَعْدَ إِيمَٟنِـهِـمْ ثُـمَّ ٱزْدَادُوا۟ كُفْرٙا |
(مگر متنبہ رہو)ان لوگوں کے متعلق جو اپنے ایمان کے بعدانکار کرنے کے مرتکب ہوئے بعد ازاں وہ ہٹ دھرم ہوتے چلے گئے انکاری ہونے کے حوالے سے۔ |
لَّن تُقْبَلَ تَوْبَتُـهُـمْ |
ان کی توبہ(موت کا اندازہ ہونے پر)قطعاً قبول نہیں کی جائے گی۔ |
وَأُو۟لَـٟٓئِكَ هُـمُ ٱلضَّآلُّونَ .٩٠ |
اور یہ ہیں وہ لوگ جو درحقیقت منحرف اور راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ وَمَاتُوا۟ وَهُـمْ كُفَّارٚ |
ان لوگوں کے متعلق مطلع رہو جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے کلام پر مشتمل نازل کردہ کتاب کا انکار کیا اور اس پر قائم رہتے ہوئے اس حال میں مر گئے کہ ہٹ دھرم کافر تھے |
فَلَن يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِـم مِّلْءُ ٱلۡأَرْضِ ذَهَبٙا وَلَوِ
ٱفْتَدَىٰ بِهِۦٓ |
تو ان میں سے کسی ایک سے بھی زمین بھر سونا قبول نہیں کیا جائے گاچاہے وہ سزا سے معافی پانے کےلئے اس کو دینے کے قابل بھی ہو۔ Root: ف د ى |
أُو۟لَـٟٓئِكَ لَـهُـمْ عَذَابٌ أَلِيـمٚ |
یہ وہ لوگ ہیں،ایک دردناک عذاب اُن کیلئے تیار ؍ منتظر ہے۔ |
وَمَا لَـهُـم مِّن نَّـٟصِرِينَ .٩١ |
اور مددگاروں میں سے کوئی ایک بھی ان کی مدد کرنے کا خواہشمند نہیں ہو گا۔ |
لَن تَنَالُوا۟ ٱلْبِـرَّ حَـتَّىٰ تُنفِقُوا۟ مِمَّا تُحِبُّونَ |
تم لوگ نیکی [فراخی،وسعت /کشادگی قلب] کو اُس وقت تک پہنچ سکتے ہی نہیں جب تک [أَلْبَرُّ کی خوشنودی/رضا پانے کیلئے] اُس مال و دولت میں سے خرچ نہ کرو جس سے تم لوگ الفت و رغبت رکھتے ہو۔ |
وَمَا تُنفِقُوا۟ مِن شَـىْءٛ |
اور اگر تم کچھ بھی دوسروں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کرو گے۔ |
فَإِنَّ ٱللَّهَ بِهِۦ عَلِيـمٚ .٩٢ |
تو ہر لمحہ تمہارے اعمال زیر مشاہدہ ہونے کے سبب یقیناً اللہ تعالیٰ اس کے متعلق مکمل علم رکھتے ہیں۔ |
كُلُّ ٱلطَّعَامِ كَانَ حِـلّٙا لِّبَنِىٓ إِسْرَٟٓءِيلَ |
|
إِلَّا مَا حَرَّمَ إِسْرَٟٓءِيلُ عَلَـىٰ نَفْسِهِۦ مِن قَبْلِ أَن
تُنَزَّلَ ٱلتَّوْرَىٰةُ |
تورات کواجزاء(الواح)کی صورت نازل کئے جانے سے قبل کے زمانے میں؛سوائے اس کے جو اسرائیل(علیہ السلام)نے خود اپنی ذات کے استعمال کے لئے ممنوع کر دئیے تھے۔ |
|
آپ(ﷺ)ان(یہودیوں)سے کہیں’’آپ میرے پاس تورات کو ساتھ لے کر آئیں،پھر میرے سامنے اسے پڑھیں۔ |
إِن كُنتُـمْ صَٟدِقِيـنَ .٩٣ |
ایساکرو اگر آپ لوگ سچائی بیان کرنے والے ہیں‘‘۔ |
فَمَنِ ٱفْتَـرَىٰ عَلَـى ٱللَّهِ ٱلْـكَذِبَ مِنۢ بَعْدِ ذَٟلِكَ |
چونکہ وہ تورات کے ساتھ واپس نہیں آئے اور سچائی اپنے آپ سے ظاہر ہو گئی اس لئے اگر کسی نے اس کے بعد بھی اللہ تعالیٰ سے دانستہ زیر مقصدجھوٹ پر مبنی بات کو اختراع کیا۔ |
فَأُو۟لَـٟٓئِكَ هُـمُ ٱلظَّٟلِمُونَ .٩٤ |
تو یہ ہیں وہ لوگ جو حقیقت کو باطل میں بدلنے والے ہیں۔ |
قُلْ صَدَقَ ٱللَّهُ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں’’اللہ تعالیٰ نے سچائی کو بیان کر دیا ہے۔ |
فَٱتَّبِعُوا۟ مِلَّةَ إِبْرَٟهِيـمَ حَنِيفٙا |
اس لئے تم لوگ ملت ابراہیم (علیہ السلام)کے نظریہ اور طرز عمل پر استقلال،التزام و دوام سے پیروکار اورکاربند رہو؛وہ خود(ابراہیم علیہ السلام)ہمیشہ،التزام و دوام سے فلسفہ توحیدپررہے ۔ Root: م ل ل |
وَمَا كَانَ مِنَ ٱلْمُشْـرِكِيـنَ .٩٥ |
اورا نہیں کبھی بھی ان کے زمان کے مشرکین /اصنام پرستوں کے ساتھ سمجھا اور گردانا گیا تھا“۔ |
إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٛ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِى بِبَكَّـةَ |
تاریخی حقیقت جان لو،اولین گھرجسے اللہ تعالیٰ کو ماننے والوں کے لئے قبلہ مقرر کیا گیا تھا یقیناً وہی ایک ہے جسے ابراہیم(علیہ السلام)نے اسماعیل (علیہ السلام)کے تعاون سے اس سرزمین میں تعمیر کیا جوقصبہ بکۃ کہلاتا تھا۔ |
مُبَارَكٙا وَهُدٙى لِّلْعَٟلَمِيـنَ .٩٦ |
اسے دوام کا حامل بنایا گیا ہے؛اورتمام لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی جانب رخ موڑنے کے لئے مرکز ہدایت رہے گا۔ |
فِيهِ ءَايَٟتُ |
پنہاں حقیقتوں کی جانب رہنمائی کرنے والی متمیز نشانیاں اس (قصبہ)کے اندر موجود ہیں۔ |
مَّقَامُ إِبْرَٟهِيـمَ |
ابراہیم(علیہ السلام بطور معمار)کے کھڑے ہونے کا مقام اس کے اطراف میں مسجد الحرام قرار دے دیا گیا تھا۔ |
وَمَن دَخَلَهُۥ كَانَ ءَامِنٙا |
اور جو کوئی اس (مسجد الحرام)میں داخل ہوا تھاوہ امن امان کا پرچارک رہا۔ |
وَلِلَّهِ عَلَـى ٱلنَّاسِ حِجُّ ٱلْبَيْتِ مَنِ ٱسْتَطَاعَ إِلَيْهِ
سَبِيلٙا |
اللہ تعالیٰ کے گھر کااللہ تعالیٰ کی رضا پانے کے جذبہ سے حج کرناان کو ماننے والوں پر لازم ہے،ان پر جس کے پاس اس کی جانب جانے کے وسائل موجود ہیں۔ Root: س ب ل |
وَمَن كَفَـرَ |
یاد رہے، جس کسی صاحب استطاعت نے حج کرنے سے انکار کیا(تو اس نے موقع گنوا کر اپنا نقصان کیا)۔ |
فَإِنَّ ٱللَّهَ غَنِىٌّ عَنِ ٱلْعَٟلَمِيـنَ.٩٧ |
کیونکہ اللہ تعالیٰ توتمام لوگوں کی جانب سے کسی بھی حاجت سے منزا اور ماوراء ہیں۔ |
قُلْ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں |
يَٟٓأَهْلَ ٱلْـكِـتَٟبِ |
’’اے اہل کتاب! |
لِمَ تَكْفُرُونَ بِـَٔايَـٟتِ ٱللَّهِ |
تم لوگ کس وجہ سے اللہ تعالیٰ کی قرءان مجید میں درج آیات کا انکار کر رہے ہو؟ |
وَٱللَّهُ شَهِيدٌ عَلَـىٰ مَا تَعْمَلُونَ .٩٨ |
باوجود یہ جاننے کے کہ اللہ تعالیٰ ہر لمحہ اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو کوئی بھی عمل تم لوگ کرتے ہو‘‘۔ |
قُلْ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں |
يَٟٓأَهْلَ ٱلْـكِـتَٟبِ |
’’اے اہل کتاب! |
لِمَ تَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ مَنْ ءَامَنَ تَبْغُونَـهَا عِوَجٙا |
تم لوگ کیوں اس شخص کو اللہ تعالیٰ کی راہ سے پلٹانا چاہتے ہوجوایمان لا چکا ہے اس طرح سے کہ اس(راہ)کوناہموار اورکج ثابت کرنے کی جستجو اورتگ و دو کرتے رہتے ہو۔ Root: ع و ج |
وَأَنتُـمْ شُهَدَآءُ |
اور تم لوگ اس کا مشاہدہ کرتے رہتے ہو(کہ وہ پلٹا ہے کہ نہیں)۔ |
وَمَا ٱللَّهُ بِغَـٰفِلٍٛ عَمَّا تَعْمَلُونَ .٩٩ |
متنبہ رہو، اللہ تعالیٰ اُس سے کبھی بھی غافل نہیں جو اعمال تم کرتے ہو‘‘۔ Root: غ ف ل |
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ |
!اے وہ لوگوں جنہوں نے رسول کریم (محمّد ﷺ)اور قرءان مجید پرایمان لانے کا اقرارو اعلان کیا ہے توجہ سے سنو |
إِن تُطِيعُوا۟ فَرِيقٙا مِّنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْـكِـتَٟبَ |
اگر تم لوگوں نے ان لوگوں میں سے جنہیں اللہ تعالیٰ کے کلام پر مبنی کتاب سے نوازا گیا تھا اس فریق کی باتوں کو تسلیم کر لیاجو حقیقت کی جھوٹ سے تلبیس کرنے میں ماہر ہے۔ |
يَرُدُّوكُم بَعْدَ إِيمَٟنِكُـمْ كَٟفِرِينَ .١٠٠ |
تو وہ تمہیں تمہارے ایمان لے آنے کے بعد قرءان مجید کے منکرین کی حالت میں پلٹا دیں گے۔ |
وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ |
مگر تم لوگ کیسے قرءان مجید کو پس پشت ڈال سکتے ہو،اس سے غفلت برت سکتے ہو۔نگاہوں سے اوجھل کر سکتے ہو؟ |
وَأَنتُـمْ تُتْلَـىٰ عَلَيْكُـمْ ءَايَٟتُ ٱللَّهِ |
جبکہ تم لوگ اس حال میں ہو کہ اللہ تعالیٰ کی آیات لفظ بلفظ تم لوگوں کو سنائی جا تی ہیں۔ |
وَفِيكُـمْ رَسُولُهُۥ |
اور اس حال میں ہو کہ ان جناب کے رسول(محمد ﷺ)تم لوگوں کے مابین بحثیت نذیر/متنبہ کرنے والے اور معلم موجود ہیں(محذوف خبر کے لئے حوالہ 6:19)۔ |
وَمَن يَعْتَصِم بِٱللَّهِ |
اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کے ساتھ مرجع خلائق کاتعلق استوار کر لیتا ہے۔ |
فَقَدْ هُدِىَ إِلَـىٰ صِـرَٟطٛ مُّسْتَقِيـمٛ .١٠١ |
تویقیناوہ منزل کی جانب رواں دواں رکھنے والے راستے کی جانب ہدایت دے دیا گیا۔ |
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ |
!اے وہ لوگوں جنہوں نے رسول کریم (محمّد ﷺ)اور قرءان مجید پرایمان لانے کا اقرارو اعلان کیا ہے توجہ سے سنو |
ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِۦ |
تم لوگ تندہی سے محتاط رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پناہ کے خواستگار رہو۔جیسا کہ ان کی مقرر کردہ حدود و قیود میں رہ کرمحفوظ بننے کا انداز ہے۔ |
وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُـم مُّسْلِمُونَ .١٠٢ |
اِس لئے تم لوگوں کو سوائے اس حالت میں مرنا نہیں چاہئے کہ تم لوگ دین اسلام پر کاربند رہ رہے تھے۔ |
وَٱعْتَصِمُوا۟ بِحَبْلِ ٱللَّهِ جَـمِيعٙا |
اور تم لوگ دلجمعی اور تندہی سے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی رسی(قرءان مجید)سے پیوستہ کر کے محفوظ کر لو،اجتماعی انداز میں (آگ کے گڑھے میں گرنے سے)۔ Root: ع ص م |
وَلَا تَفَرَّقُوا۟ |
اور تم لوگوں کو چاہئےکہ خودکو الگ الگ فرقوں میں منقسم نہ کرو۔ |
وَٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّهِ عَلَيْكُـمْ |
اور اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کو یاد رکھو جب انہوں نے تم لوگوں پررحمت العالمین کو رسول مبعوث فرما کر بھیجا تھا(البقرۃ۔151؛ءال عمران۔164 اورسورۃ الجمعہ۔٢)۔ |
إِذْ كُنتُـمْ أَعْدَآءٙ فَأَ لَّفَ بَيْـنَ قُلُوبِكُـمْ |
جو اس وقت عنایت فرمائی جب تم لوگ باہمی طور پردشمنوں کے طور رہتے تھے۔اس نعمت کے ذریعے انہوں نے تمہارے دلوں میں باہمی الفت و یگانت پیدا فرما دی۔ |
فَأَصْبَحْتُـم بِنِعْمَتِهِۦٓ إِخْوَٟنٙا |
جس کے نتیجے میں تم لوگ ابھرے،ان کی نعمت سے الصاق کے ذریعے، بھائی بھائی بن کر۔ |
وَكُنتُـمْ عَلَـىٰ شَفَا حُفْرَةٛ مِّنَ ٱلنَّارِ |
اور اس نعمت کے وقت تم لوگ پہنچ چکے تھے زمین میں بنے ایک ایسے گڑھے کے کنارے اوپر جو آگ سے ابھرنے والے لاوہ سے بنا ہو۔ |
فَأَنقَذَكُم مِّنْـهَا |
اس طرح ان جناب نے تم لوگوں کواس(گھڑے)سے دور کر کے گرنے سے بچا لیا۔ |
كَذَٟلِكَ يُبَيِّـنُ ٱللَّهُ لَـكُـمْ ءَايَٟتِهِۦ |
اس تقابلی انداز میں اللہ تعالیٰ اپنی آیات کوتم لوگوں کے فہم کے لئے متمیز اور واضح فرما دیتے ہیں۔ |
لَعَلَّـكُـمْ تَـهْتَدُونَ .١٠٣ |
اس کامقصد یہ ہے کہ تم لوگ ازخود صحیح سمت کی رہنمائی حاصل کر سکو۔ |
وَلْتَكُن مِّنكُـمْ أُمَّةٚ يَدْعُونَ إِلَـى ٱلْخَيْـرِ |
وَيَأْمُـرُونَ بِٱلْمَعْـرُوفِ وَيَنْـهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ |
اور لوگوں کوعقل و دانائی کے پیمانے پر معروف باتوں کی پیروی کاحکم دیتے رہیں ا ور ہر اس بات سے انہیں منع کریں جسے نامنظور،قابل گرفت،برائی کا حامل قرار دیا گیا ہے بشمول مبہم تخیلاتی باتوں میں مگن رہنے سے جن کے لئے کتاب اللہ سے تصدیق نہیں۔ |
وَأُو۟لَـٟٓئِكَ هُـمُ ٱلْمُفْلِحُونَ .١٠٤ |
اور یہی ہیں وہ لوگ جودرحقیقت دائمی کامیاب اور سرخرو ہونے کے لئے کوشاں ہیں۔ |
وَلَا تَكُونُوا۟ كَٱلَّذِينَ تَفَرَّقُوا۟ وَٱخْتَلَفُوا۟ مِنۢ بَعْدِ
مَا جَآءَهُـمُ ٱلْبَيِّنَـٟتُ |
اور تم لوگوں کو ان کی مانندنہیں ہونا چاہیے جنہوں نے اپنے آپ کوطبقوں میں منقسم کر لیا اورمفادات کی خاطر آپس میں اختلاف کیا بعد اُس علم،وضاحت کے جو واضح متمیزآیات نے انہیں پہنچایا تھا۔ |
وَأُو۟لَـٟٓئِكَ لَـهُـمْ عَذَابٌ عَظِيـمٚ .١٠٥ |
اور یہ ہیں وہ لوگ؛جان لیں ایک بڑا عذاب اُن کیلئے تیار اور منتظر ہے۔ |
يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٚ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٚ |
جس دن بعض چہرے مسرت ونبساط سے دمکتے ہوں گے اور بعض چہرے سیاہ ہوں گے، Root: س و د |
فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱسْوَدَّتْ وُجُوهُهُـمْ أَكَفَرْتُـم بَعْدَ إِيمَٟنِكُـمْ |
اِس لئے جن لوگوں کے چہروں پر سیاہی چھائی ہوئی گی[اِس شناخت/پہچان کی وجہ سے ملائکہ کہیں گے] ”کیا تم لوگوں نے مان لینے/ایمان لانے کے بعد انکار کر دیا تھا‘‘، Root: س و د |
فَذُوقُوا۟ ٱلْعَذَابَ بِمَا كُنتُـمْ تَكْفُرُونَ .١٠٦ |
انہوں نے اثبات میں جواب دیا تو ملائکہ نے کہا’’اپنے لئے مقرر کردہ عذاب کو چھکو بسبب اس کے کہ تم لوگ مرتے دم تک انکار کرتے رہے تھے‘‘۔ Root: ذ و ق |
وَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱبْيَضَّتْ وُجُوهُهُـمْ فَفِـى رَحْـمَةِ ٱللَّهِ |
اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جن کے چہرے دمکتے سفید ہوں گے تووہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی چھاؤں میں ہوں گے۔ |
هُـمْ فِيـهَا خَٟلِدُونَ .١٠٧ |
یہ لوگ ہمیشہ اس (رحمت /جنت)میں رہیں گے۔ |
تِلْكَ ءَايَٟتُ ٱللَّهِ |
یہ(بیان کردہ) اللہ تعالیٰ کی آیات ہیں۔ |
نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِٱلْحَقِّ |
ہم جناب آپ(ﷺ)کو حسن ترتیب سے انہیں(آیات)سنا رہے ہیں،یہ موقع محل کی نسبت سےبیان حقیقت ہے ۔ |
وَمَا ٱللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمٙا لِّلْعَٟلَمِيـنَ .١٠٨ |
مطلع رہو؛اللہ تعالیٰ تمام تخلیقات سے کسی قسم کی زیادتی کا ارادہ نہیں رکھتے۔ |
وَلِلَّهِ مَا فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَمَا فِـى ٱلۡأَرْضِ |
اورسب کچھ جوآسمانوں میں موجود ہے اور سب کچھ جو زمین میں موجود ہے اللہ تعالیٰ کے لئے شرف و کبریائی بیان اور ظاہر کرتے ہوئےمصروف کار ہے۔ |
وَإِلَـى ٱللَّهِ تُرْجَعُ ٱلۡأُمُورُ .١٠٩ |
مطلع رہو؛تمام امور نبٹائے جانے کے لئے اللہ تعالیٰ کی جانب لوٹائے جاتے ہیں۔ |
كُنتُـمْ خَيْـرَ أُمَّةٛ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ |
تم لوگ ،اے قرءان مجید پر ایمان لانے والو،بہترین نظریہ رکھنے والی معاشرتی اکائی ہو،جسے تمام انسانیت کے لئے مختلف قومیتوں سے نکال کرتشکیل دیا گیا ہے۔ |
تَأْمُـرُونَ بِٱلْمَعْـرُوفِ وَتَنْـهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ |
اور تم لوگ عقل و دانائی کے پیمانے پر معروف باتوں کی پیروی کاحکم دیتے ہو اور ہر اس بات سے منع کرتے ہوجسے نامنظور،قابل گرفت،برائی کا حامل قرار دیا گیا ہے بشمول مبہم تخیلاتی باتوں میں مگن رہنے سے جن کے لئے کتاب اللہ سے تصدیق نہیں۔ |
وَتُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ |
اور تم لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے والے تھے۔ |
وَلَوْ ءَامَنَ أَهْلُ ٱلْـكِـتَٟبِ لَـكَانَ خَيْـرٙا لَّـهُـم |
اور اگر اہل کتاب(من حیث القوم)قرءان مجید پر ایمان لے آتے تویہ ان کے لئے بہتر ہوتا۔ |
مِّنْـهُـمُ ٱلْمُؤْمِنُونَ |
صدق دل سے قرءان مجید پر ایمان لانے والے قلب سلیم والے لوگ ان میں سے بھی ہیں۔ |
وَأَكْثَرُهُـمُ ٱلْفَٟسِقُونَ .١١٠ |
مگر ان میں زیادہ ترمیثاق شکن اور تنفر انگیز علیحدگی اختیار کرنے کی سرشت والے ہیں۔ |
لَن يَضُـرُّوكُمْ إِلَّآ أَذٙى |
یہ لوگ(فاسقون)تم لوگوں کوضرر نہیں پہنچا سکیں گے سوائے معمولی ایذا کے۔ |
وَإِن يُقَـٟتِلُوكُمْ يُوَلُّوكُمُ ٱلۡأَدْبَارَ |
اور اگر تمہارے خلاف جنگ چھیڑیں گے تو تم لوگوں سے پیٹھ پھیریں گے۔ |
ثُـمَّ لَا يُنصَرُونَ .١١١ |
بعد ازاں انہیں مدد نہیں ملے گی۔ |
ضُرِبَتْ عَلَيْـهِـمُ ٱلذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُوٓا۟ إِلَّا بِحَبْلٛ مِّنَ ٱللَّهِ وَحَبْلٛ مِّنَ ٱلنَّاسِ |
جان لو ان کے متعلق یہ حقیقت۔ اُن پر زیر سرپرستی رہنے،دوسروں پر انحصار کرنے کی محتاجی مسلط کر دی گئی ہے جہاں کہیں انہیں رہنے کی جگہ ملی ہو،اس حال میں کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل کردہ’’رسی‘‘سے الصاق کریں یا لوگوں کی جانب سے سہارے کی رسی سے بندھ کر۔ |
وَبَآءُو بِغَضَبٛ مِّنَ ٱللَّهِ |
اورانہوں نے اپنے آپ کومجرمانہ جانکاری کے مستحق بنا لیا ہے ا للہ تعالیٰ کی جانب سے گرفت میں لئے جانے کے۔ |
وَضُرِبَتْ عَلَيْـهِـمُ ٱلْمَسْكَنَةُ |
جان لو اور ان پرسکونت کی محتاجی مسلط کر دی گئی ہے۔ |
ذَٟلِكَ بِأَنَّـهُـمْ كَانُوا۟ يَكْـفُـرُونَ بِـَٔايَـٟتِ ٱللَّهِ |
یہ فیصلہ اِس لئے ہوا کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے انکار کو اپنی سرشت بنائے رکھا۔ Root: ك ف ر |
وَيَقْتُلُونَ ٱلۡأَنۢبِيَآءَ بِغَيْـرِ حَقّٛ |
اور اس بناء پر کہ وہ حقیقت کے منافی باتوں سے نبیوں کی کردار کشی،تحقیر و توہین کرتے اور انہیں زچ کرتے تھے۔ |
ذَٟلِكَ بِمَا عَصَوا۟ وَّكَانُوا۟ يَعْتَدُونَ .١١٢ |
آپ جان لیں،یہ اس وجہ سے کرتے تھے
کہ انہوں نے اُن(نبیوں) کی بات کوماننے سے انکار کر دیا تھا۔ |
لَيْسُوا۟ سَوَآءٙ |
وہ سبھی کبھی یکساں سرشت والے نہیں تھے۔ |
مِّن أَهْلِ ٱلْـكِـتَٟبِ أُمَّةٚ قَآئِمَةٚ |
ایک ہم نظریہ جماعت اسقامت سے اہل کتاب کے لوگوں میں ایمان پر قائم رہی ہے۔ |
يَتْلُونَ ءَايَٟتِ ٱللَّهِ ءَانَآءَ ٱلَّيْلِ |
وہ اللہ تعالیٰ کی آیات کی رات کے پہروں میں تلاوت کرتے ہیں۔ |
وَهُـمْ يَسْجُدُونَ .١١٣ |
اور وہ سجدہ کرتے ہیں۔ |
يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلۡءَاخِـرِ |
وہ اللہ تعالیٰ اور یوم آخر پر ایمان رکھتے ہیں۔ |
وَيَأْمُـرُونَ بِٱلْمَعْـرُوفِ وَيَنْـهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ |
اور لوگوں کوعقل و دانائی کے پیمانے پر معروف باتوں کی پیروی کاحکم دیتے ہیں ور ہر اس بات سے انہیں منع کرتے ہیں جسے نامنظور،قابل گرفت،برائی کا حامل قرار دیا گیا ہے بشمول مبہم تخیلاتی باتوں میں مگن رہنے سے جن کے لئے کتاب اللہ سے تصدیق نہیں۔ |
وَيُسَٟرِعُونَ فِـى ٱلْخَيْـرَٟتِ |
اور آپس میں اچھائی اور بھلائی کے کام کرنے میں جلدی کرتے ہیں۔ Root: س ر ع |
وَأُو۟لَـٟٓئِكَ مِنَ ٱلصَّٟلِحِيـنَ .١١٤ |
اور یہ وہ لوگ ہیں جن کا شمار اصلاح کرنے والوں میں ہے۔ |
وَمَا يَفْعَلُوا۟ مِنْ خَيْـرٛ فَلَن يُكْفَروهُ |
اور جو کچھ اچھائی اور بھلائی کا فعل وہ کرتے ہیں تواس کی قدردانی کا انہیں انکار نہیں کیا جائے گا۔ |
وَٱللَّهُ عَلِيـمُ |
مطلع رہو؛اللہ تعالیٰ متقین کے متعلق مکمل طور پر جانتے ہیں(جہاں کہیں بھی وہ ہوں)۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ |
ایسے لوگوں کے متعلق حقیقت جان لیں جنہوں نےقرآن مجید کو ماننے سے انکار کیا ہے:۔ |
لَنْ تُغْنِىَ عَنْـهُـمْ أَمْوَٟلُـهُـمْ وَلَآ أَوْلَٟدُهُـم مِّنَ
ٱللَّهِ شَيْئٙا |
ان کے مال و دولت اور نہ ان لوگوں کی اولادانہیں اللہ تعالیٰ کی جانب سےکسی قسم کی رعایت وآزادی دلا سکے گی۔ Root: غ ن ى |
وَأُو۟لَـٟٓئِكَ أَصْحَـٟـبُ ٱلنَّارِ |
یہ وہ لوگ ہیں جو جہنم میں رہنے والے ہوں گے۔ Root: ص ح ب |
هُـمْ فِيـهَا خَٟلِدُونَ .١١٦ |
یہ لوگ اس(جہنم)میں ہمیشہ رہائش پذیررہیں گے۔ |
مَثَلُ مَا يُنفِقُونَ فِـى هَـٟذِهِ ٱلْحَـيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا |
اس کی مثال جو یہ لوگ اس دنیا کی حیات میں خرچ کرتے ہیں۔ |
كَمَثَلِ رِيحٛ فِيـهَا صِرٌّ أَصَابَتْ حَرْثَ قَوْمٛ ظَلَمُوٓا۟
أَنفُسَهُـمْ فَأَهْلَـكَـتْهُ |
اس ہوا کی مانند ہے جس میں یخ بستگی کی صلاحیت ہے،وہ اس قوم کی کھڑی فصل پر پہنچ گئی جنہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا تھا،اور اس فصل کو تباہ کر دیا۔ |
وَمَا ظَلَمَهُـمُ ٱللَّهُ وَلَـٟكِنْ أَنفُسَهُـمْ يَظْلِمُونَ .١١٧ |
جان لو،اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی، بلکہ وہ خود اپنے نفوس پرزیادتی کرنے کے مرتکب ہوتے رہے۔ |
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ |
!اے وہ لوگوں جنہوں نے رسول کریم (محمّد ﷺ)اور قرءان مجید پرایمان لانے کا اقرارو اعلان کیا ہے توجہ سے سنو |
لَا تَتَّخِذُوا۟ بِطَانَةٙ مِّن دُونِكُـمْ لَا يَأْلُونَكُـمْ خَبَالٙا وَدُّوا۟ مَا عَنِتُّـمْ |
تم لوگوں کو چاہئے کہ اپنوں کے علاوہ مصاحبین کو زیر مقصدبطور سرپرست بھیدی نہ بناؤ۔وہ تم لوگوں کی کمزوری/کمی بیشی کااستحصال کرنے میں سستی نہیں کرتے/موقع نہیں گنواتے؛وہ اسے پسند کرتے ہیں جو تمہیں مشکل میں ڈالے۔ |
قَدْ بَدَتِ ٱلْبَغْضَآءُ مِنْ أَفْوَٟهِهِـمْ وَمَا تُخْفِـى
صُدُورُهُـمْ أَكْبَـرُ |
کینہ/بغض/خلش تو ان کی مونہوں کی باتوں سے ہی عیاں ہو چکا ہے۔اور جو ان کے سینے چھپا کر رکھتے ہیں وہ ظاہر ہو چکے سےکہیں بڑھ کر ہے۔ |
قَدْ بَيَّنَّا لَـكُـمُ ٱلْءَايَٟتِ |
ہم جناب نے تم لوگوں کی فہم و فراست کے لئے آیات کوصریحاً واضح طور پر متمیز فرما دیا ہے |
إِنْ كُنتُـمْ تَعْقِلُونَ .١١٨ |
اگر تم لوگ عقل استعمال کرنے والے ہو(تو سنجیدگی سے ان پر غوروفکر کرو)۔ |
هَٟٓأَنتُـمْ أُو۟لَآءِ تُحِبُّونَـهُـمْ وَلَا يُحِبُّونَكُـمْ |
غور تو کرو،تم لوگ ایسے ہو کہ ان سے رغبت و محبت رکھتے ہو جبکہ وہ تم لوگوں کو پسندیدگی اور چاہت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔ |
وَتُؤْمِنُونَ بِٱلْـكِـتَٟبِ كُلِّهِۦ |
باوجود اس کے کہ تم لوگ تو اللہ تعالیٰ کے کلام پر مشتمل کتاب پر ایمان رکھتے ہو،اس کے تمام کے تمام مندرجات پر۔ |
وَإِذَا لَقُوكُمْ قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا |
جان لو؛وہ لوگ جب تمہارے آمنے سامنے ہوتے ہیں تو انہوں نے کہا’’ہم ایمان لے آئے ہیں‘‘۔ |
وَإِذَا خَلَوْا۟ عَضُّوا۟ عَلَيْكُـمُ ٱلۡأَنَامِلَ مِنَ ٱلْغَيْظِ |
مگر جب وہ تنہائی میں ہوئے تو وہ غصے سے مغلوب اپنا غصہ تم لوگوں پرنکالنے کے لئےاپنی انگلیاں دانتوں میں دیتے ہیں۔ |
قُلْ مُوتُوا۟ بِغَيْظِكُـمْ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں ‘‘تم لوگ اپنے غیض و غصب سے تنہا کڑھتے رہو۔ Root: غ ى ظ |
إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيـمُ |
یقیناً اللہ تعالیٰ اسے مکمل طور پر جانتے ہیں جو سینوں میں موجود ہے‘‘۔ |
إِن تَمْسَسْكُـمْ حَسَنَةٚ تَسُؤْهُـمْ وَإِن تُصِبْكُـمْ سَيِّئَةٚ
يَفْرَحُوا۟ بِـهَا |
جان لو اے صاحبان ایمان؛اگر تم لوگوں کو کچھ خوشگواری میسر آتی ہے تو وہ انہیں تکلیف پہنچاتی ہے؛اور اگر کوئی ناگوار صورت حال تمہیں پیش آ جائے تو وہ اس سے فرحت محسوس کرتے ہیں۔ Root: ف ر ح |
وَإِن تَصْبِـرُوا۟ وَتَتَّقُوا۟ لَا يَضُـرُّكُمْ كَيْدُهُـمْ شَيْئٙا |
لیکن اگر تم ضبط و تحمل سے برداشت کرتے پائے استقلال پر رہے اورتندہی سے محتاط رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پناہ کے خواستگار رہے،ان کے حربے تم لوگوں کو کسی قسم کا ضرر نہیں پہنچا سکیں گے۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٚ .١٢٠ |
یقیناً اللہ تعالیٰ ہر لمحہ ان اعمال کا جو وہ کرتے رہتے ہیں احاطہ کئے ہوئے ہیں۔ Root: ح و ط |
وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تُبَوِّئُ ٱلْمُؤْمِنِيـنَ مَقَٟعِدَ
لِلْقِتَالِ |
آپ(ﷺ)یاد کریں جب آپ اپنے اہل خانہ سے صبح سویرے الگ ہو کرایمان والوں کو ان مقامات کی نشاندہی کر رہے تھے جہاں پرانہوں نے بسبب جنگ مورچہ بند ہونا تھا۔ Root: غ د و |
وَٱللَّهُ سَـمِيعٌ عَلِيـمٌ .١٢١ |
|