10-سُوۡرَةُ يونس
Granular/Forensic Analysis: Letters; vowels; syllables; words
Sura
Recitation
تعارف
الٓر |
عربی زبان کے حروف الف،لام بمع آواز کی طوالت کانشان اور منسلک حرف ر |
تِلْكَ ءَايَٟتُ ٱلْـكِـتَٟبِ ٱلْحَكِيـمِ .١ |
یہ آیات اللہ تعالیٰ کے کلام پر مشتمل کتاب(قرءان مجید)میں سے ہیں؛جس کی خصوصیت ہے کہ پنہاں کو عیاں کرتابصیرت افروز ہے۔ |
أَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا أَنْ أَوْحَيْنَآ إِلَـىٰ رَجُلٛ مِّنْـهُـمْ |
ہم جناب کا اس کتاب کو ایک ایسے مرد کو پہبچانا جو ان میں ہمیشہ توحید کے پیروکار مشہور ہیں ایسے لوگوں کے لئے کیا واقعی باعث تعجب ہے جوکثرت معبودان کے قائل اورپجاری ہیں۔ Root: ع ج ب |
أَنْ أَنذِرِ ٱلنَّاسَ وَبَشِّـرِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَنَّ لَـهُـمْ
قَدَمَ
صِدْقٍٛ عِندَ رَبِّـهِـمْ |
یہ حکم دے کر کہ’’آپ (ﷺ)لوگوں کو باطل طرز عمل پر گامزن رہنے کے لازمی تکلیف دہ عواقب و نتائج سے متنبہ فرمائیں اور ان لوگوں کو خوش کن نتائج کی پیشگی بشارت اور ضمانت دیں جو آپ اور قرءان مجید پر ایمان لائے ہیں کہ ان کا سچائی پر اٹھایا قدم ان کے رب کی جانب سے تحسین وپذیرائی کا ان کے لئے پیش خیمہ ہے‘‘۔ Root: ق د م |
قَالَ ٱلْـكَـٟفِـرُونَ إِنَّ هَـٟذَا لَسَٟحِرٚ مُّبِيـنٌ .٢ |
رسول کریم اور قرءان مجید کا انکار کر دینے والے عمائدین نے لوگوں سے کہا’’یہ صاحب دراصل فریب نظر اور جھوٹے جھانسے دینے والا ہے‘‘۔ Root: س ح ر |
إِنَّ رَبَّكُـمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضَ فِـى سِتَّةِ أَيَّامٛ |
اے لوگو جان لویہ حقیقت ہے کہ تم لوگوں کے رب اللہ تعالیٰ ہیں جنہوں نے سات آسمانوں اور زمین کو تخلیق فرمایا ہے،اس کائنات کے باہر کے وقت کے شمار سے چھ دنوں میں۔ |
ثُـمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَـى ٱلْعَـرْشِ |
بعد ازاں وہ جناب مزیدبلندی پر عرش/یکتا تخت اقتدار پر تشریف فرما ہوئے۔ Root: ع ر ش |
يُدَبِّرُ ٱلۡأَمْرَ |
وہ جناب ہر طے شدہ معاملے کوترتیب سے پائے تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ |
مَا مِن
شَفِيعٍٛ إِلَّا مِنۢ بَعْدِ إِذْنِهِۦ |
متنبہ رہو؛ قطعی کوئی حمایت و سفارش کرنے والا تمہارے لئے کھڑا ہو گا سوائے ان جناب کے اجازت دینے کے بعد۔(محذوف کے لئے الشوریٰ۔۸) Root: ش ف ع |
ذَٟلِـكُـمُ ٱللَّهُ رَبُّكُـمْ فَٱعْبُدُوهُ |
یہ ہے تم لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ کو پہچاننے کے شواہد اور حقائق؛ وہ جناب تمہارے رب ہیں۔ چونکہ بدیہی حقائق سے دانستہ غفلت برتنے والے صاحب عقل و فکر نہیں ہوتے اس لئے تم لوگ ان جناب کی بااظہار بندگی کرو۔ |
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ .٣ |
کیا تم لوگوں کا یہ رویہ اس بات کا شاخسانہ ہے کہ تم ازخود یاد رکھنا اور تاریخ سے سبق لینا نہیں چاہتے۔ |
إِلَيْهِ مَرْجِعُكُـمْ جَـمِيعٙا |
تم سب لوگ متنبہ رہو،بعد ازاں قیامت برپا ہونے کے تم نے احتساب کے لئے ان جناب کی جانب لوٹنا ہے،مجموع ۔ |
وَعْدَ ٱللَّهِ حَقًّاۚ |
متنبہ رہو،یہ محض بیان نہیں،یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے،یہ ایسا وعدہ ہے جس نے وقوع پذیر ہو کر رہنا ہے۔ |
إِنَّهُۥ يَبْدَؤُا۟ ٱلْخَلْقَ ثُـمَّ يُعِيدُهُۥ |
یہ حقیقت ہے کہ وہ جناب سوچے سمجھے مقصد کے تحت تخلیق کی ابتدا فرماتے ہیں۔بعد ازاں مقررہ وقت پر وہ جناب اس تخلیق کردہ کوازسر نواپنی جانب پلٹا دیں گے۔ |
لِيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ
بِٱلْقِسْطِ |
یہ ازسر نو حیات دینا اس مقصد سے ہے کہ وہ جناب ان لوگوں کو جو رسول کریم اور کتاب اللہ پر صدق قلب سے ایمان لائے اور ان اعمال پر کاربند رہے جنہیں صالح قرار دیا گیا تھابہترین ایوارڈ سے نوازیں انصاف اور مساوات کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے۔ Root: ق س ط |
وَٱلَّذِينَ كَفَـرُوا۟ |
اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جنہوں نے رسول کریم اور قرءان مجید کو من جانب اللہ ماننے سے انکار کیا ہے۔ |
لَـهُـمْ شَرَابٚ مِّنْ حَـمِيـمٛ وَعَذَابٌ أَلِيـمُ |
گرم چشمے کا پانی اورایک دردناک عذاب ان کے لئے تیار اور منتظر ہے۔ان کا یہ انجام اس بنا پر ہے کہ مسلسل رسول کریم اور قرءان مجید کا انکار کرتے رہے تھے۔ |
هُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ ٱلشَّمْسَ ضِيَآءٙ وَٱلْقَمَـرَ نُورٙا |
وہ جناب ہی ہیں جنہوں نے سورج کو ضیاء /روشنی اور حرارت پیدا کرنے والی کے طور بنایا ہے اورچاند کو روشنی منعکس کرنے والا۔ |
وَقَدَّرَهُۥ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا۟ عَدَدَ ٱلسِّنِيـنَ وَٱلْحِسَابَ |
اور انہوں نے اس ( مذکر۔چاند) کیلئے منزلیں مقرر کیں تا کہ تم قمری برسوں کوشمار کرنا جان سکو، اورباہمی پیمائشوں کو معلوم کر سکو۔ |
مَا خَلَقَ ٱللَّهُ ذَٟلِكَ إِلَّا بِٱلْحَقِّ |
اوریہ نظام ا للہ تعالیٰ نے بے مقصد،بے ترتیب،بے اصول(randomly) تخلیق نہیں کیابلکہ غلطی سے مبرا یقینی اصول،مقصد اور ثابت شدہ حقیقت(scientifically established system) کے طور تخلیق کیا ہے۔ |
يُفَصِّلُ ٱلْءَايَـٟتِ لِقَوْمٛ يَعْلَمُونَ .٥ |
وہ جناب علم کی جستجو کرنے والے لوگوں کے لئے قرءان مجید کی آیات کو ہر نکتے کے حوالے سے متمیز اور منفرد انداز میں فصل کر دیتے ہیں۔ |
إِنَّ فِـى ٱخْتِلَٟفِ ٱلَّيلِ وَٱلنَّـهَارِ |
یقیناً ان مظاہر فطرت کا عینی مشاہدہ فلسفہ توحید،معبود مطلق پر گواہ ہیں : رات اور دن کے ایک دوسرے کے مقام پرآنے کے نظام میں؛ |
وَمَا خَلَقَ ٱللَّهُ فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ |
اور وہ جو اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین میں تخلیق فرمایا ہے۔ |
لءَايَٟتٛ لِّقَوْمٛ يَتَّقُونَ .٦ |
یہ شناخت اور پہچان کے لئے مادی توضیحات ہیں ان لوگوں کے لئے جو ممانعات سے اپنے آپ کو محفوظ و مامون رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پناہ کے خواستگار ہیں۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا |
ان لوگوں کے انجام کے متعلق جان لو جو ہمارے حضور احتساب کے لئے پیش کئے جانے کومتوقع نہیں سمجھتے ۔ Root: ر ج و |
وَرَضُوا۟ بِٱلْحَيوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَٱطْمَأَنُّوا۟ بِـهَا |
اور دنیا کی حیات میں شادمان ہیں اور اس کی لگن میں اپنے آپ کو مطمئن اور مگن رکھتے ہیں۔ Root: ط م ن |
وَٱلَّذِينَ هُـمْ عَنْ ءَايَٟتِنَا غَٟفِلُونَ .٧ |
اور وہ لوگ جو ہم جناب کی آیات ۔۔حقیقت کی جانب رہنمائی کرنے والی عناصر فطرت اور کتاب اللہ میں درج مندرجات سے ہر وقت بے پرواہ،غفلت شعار ہیں۔ Root: غ ف ل |
أُو۟لَـٟٓئِكَ مَأْوَىٰـهُـمُ ٱلنَّارُ |
یہ ہیں وہ لوگ ۔۔۔ ان کی آخری "پناہ گاہ"جھلسا دینے والی جہنم ہے۔ |
بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ .٨ |
یہ ان کے جرائم کی پاداش ہے جووہ اپنے مفادات کے حصول کی خاطر کرتے رہے ہیں۔ |
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ يَـهْدِيـهِـمْ
رَبُّـهُـم بِإِيمَٟنِـهِـمْ |
ان لوگوں کے متعلق مبنی بر حقیقت خبر جان لوجورسول کریم اور قرء ان پردل کی شاد سے ایمان لائے اور انہوں نے صالح اعمال کئے ۔ان کے رب انہیں اپنے ایمان پر قائم رہتے ہوئے جنت کی جانب رواں دواں رہنے کے لئےہدایت دیتے رہیں گے۔ |
تَجْـرِى مِن تَحْتِـهِـمُ ٱلۡأَنْـهَٟرُ فِـى جَنَّٟتِ ٱلنَّعِيـمِ .٩ |
خوبصورت منظر پیش کرتی نہریں ان لوگوں کے پائیں بہہ رہی ہوں گی جب وہ نعمتوں سے بھرپور باغات میں رہائش پذیر ہوں گے۔۔ |
دَعْوَىٰـهُـمْ فِيـهَا سُبْحَٟنَكَ ٱللَّهُـمَّ وَتَحِيَّتُـهُـمْ
فِيـهَا سَلَٟمٚ |
ان کاان میں رہتے ہوئے طرز عمل اس دعا سے ہو گا"آپ جناب عظیم ہیں!تمام عظمت وکبریائی اور جدوجہد کا محورآپ جناب ہیں، اے اللہ تعالیٰ‘‘۔اور ان میں رہتے ہوئے باہمی ملاقاتوں پرایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات اور خیر سگالی کا اظہار کریں گے۔ |
وَءَاخِرُ دَعْوَىٰـهُـمْ أَنِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٟلَمِيـنَ .١٠ |
اور آخر میں جدا ہوتے وقت ان کے الفاظ یہ ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ کیلئے عظمت وبرتری وشرف و کبریائی کو بیان کرتی حمد کو ہمیشہ کیلئے مختص فرما دیاگیا ہے ۔ |
وَلَوْ يُعَجِّلُ ٱللَّهُ لِلنَّاسِ ٱلشَّـرَّ ٱسْتِعْجَالَـهُـم
بِٱلْخَيْـرِ لَقُضِىَ إِلَيْـهِـمْ أَجَلُـهُـمْ |
متنبہ رہو؛ اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے لئے انتشار اور ابتلا کی کیفیت پیدا کر دیں جیسے ان کی عجلت میں ہر بھلائی کو حاصل کر لینے کی خواہش و آرزو ہے تو یقیناً ان کی مہلت کے اختتام ان کے نزدیک پہنچ چکا ہوتا۔ Root: ش ر ر |
فَنَذَرُ ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا فِـى طُغْيَٟنِـهِـمْ يَعْمَهُونَ .١١ |
چونکہ احتساب کے لئے متعین مدت تک مہلت ہے،اس لئےہم جناب ان لوگوں کو جو ہمارے حضور احتساب کے لئے پیش کئے جانے کو متوقع نہیں سمجھتے انہیں اُن کی بیوقوفانہ احمقانہ بہکی سرگرمیوں میں دراز و سرگرداں رہنے میں ڈھیل دیتے ہیں۔ |
وَإِذَا مَسَّ ٱلْإِنسَٟنَ ٱلضُّرُّ دَعَانَا لِجَنۢبِهِۦٓ أَوْ قَاعِدٙا أَوْ قَآئِمٙا |
اور جب درد اورتکلیف کا احساس انسان کو لاحق ہو جاتا ہے تو چاہے اس حالت میں اپنے کروٹ کے بل ہو،یا بیٹھا ہو،یا کھڑا ہو ہم جناب کو پکارتا ہے۔ Root: ق ع د |
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهُۥ مَـرَّ كَأَن لَّمْ يَدْعُنَآ
إِلَـىٰ ضُرّٛ مَّسَّهُۥ |
تو فریاد کو قبول کرتے اور مہلت دیتے ہوئے جوں ہی ہم جناب نے اسے لاحق اذیت ناک صورتحال سے نجات دے دی تو ایسے چل دیا جیسے اس نے کبھی ہم جناب کو پکارا ہی نہیں تھا اس اذیت کی جانب جس سے وہ لاچار تھا۔ |
كَذَٟلِكَ زُيِّنَ لِلْمُسْـرِفِيـنَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ .١٢ |
یہ طرز عمل اس بات کا مظہر ہے کہ جو وہ کرتے رہے ہیں وہ ایسے لوگوں کے لئے باعث کشش و لگن بنا دیا گیا ہے جوبے پرواہ سرشت کےحامل ہیں۔ Root: س ر ف |
وَلَقَدْ أَهْلَـكْنَا ٱلْقُرُونَ مِن قَبْلـِكُـمْ لَمَّا ظَلَمُوا۟ۙ |
تاریخی حقیقت سے خبردار رہو؛ہم جناب نے کئی تہذیبوں کو نیست و نابود کر دیا جنہوں نے تم لوگوں سے قبل عروج دیکھا تھا،جب انہوں نے حقیقت کے متضاد روئیے کو اپنی سرشت بنا لیا تھا۔ |
وَجَآءَتْـهُـمْ رُسُلُـهُـم بِٱلْبَيِّنَـٟتِ وَمَا كَانُوا۟ لِيُؤْمِنُوا۟ |
اور یہ حقیقت ہے کہ ان کی جانب مبعوث فرمائے گئے ان کے رسول ان کے لئےمافوق التصور و تجربہ،انہونے صریحاً واضح مظاہر قدرت(معجزات)کے ساتھ آئے تھے۔مگر عینی تجربہ اور ثبوت کے باوجود وہ ا ایمان لانے کا سوچتے بھی نہ تھے (جس کو وہ گزرے زمانہ میں برملا جھٹلا چکے تھے۔الاعراف۔101)۔ |
كَذَٟلِكَ نَجْزِى ٱلْقَوْمَ ٱلْمُجْرِمِيـنَ .١٣ |
خبردار رہو؛ہم جناب اس انداز میں اس قوم کو سزا دیتے ہیں جسے بالاخرمجرم قرار دے دیا گیا۔ |
ثُـمَّ جَعَلْنَـٟكُـمْ خَلَـٰٓئِفَ فِـى ٱلۡأَرْضِ مِنۢ بَعْدِهِـم لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ .١٤ |
بعض ازاں ،ان لوگوں کے زوال کے بعد،ہم جناب نے تم لوگوں کو زمین میں خود مختار حکمرانی کا حامل بنا دیا تا کہ ہم مشاہدہ کریں اور دکھا دیں کہ تم لوگ کیا طرز عمل اختیار کرتے ہو۔ |
وَإِذَا تُتْلَـىٰ عَلَيْـهِـمْ ءَايَاتُنَا بَيِّنَٟتٛ |
مطلع رہو(زمانہ نزول کی تاریخ سے)جب ہم جناب کے کلام پر مشتمل آیات لفظ بلفظ سنائی اور مطالعہ کے لئے ان لوگوں کودی جاتی تھیں،جو اس انداز میں مدون ہیں کہ ازخود ہر موضوع کو مترشح کر دیتی ہیں۔ |
قَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا ٱئْتِ
بِقُرْءَانٍٛ غَيْـرِ
هَـٟذَآ أَوْ بَدِّلْهُ |
تو ان لوگوں(عمائدین مشرکین)نے جو ہمارے حضور احتساب کے لئے پیش کئے جانے کومتوقع نہیں سمجھتے رسول کریم سے کہا"آپ ایک ایسےمتن/عبارت کو ہمارے پاس لائیں جواِس(ٱلْقُرْءَانُ)کےعلاوہ اور مختلف ہو یاآپ اس کے متن/عبارت کو تبدیل کر دیں"۔ |
قُلْ مَا يَكُونُ لِـىٓ أَنْ أُبَدِّلَهُۥ مِن
تِلْقَآئ ِنَفْسِىٓ |
آپ(ﷺ)جواب دیں"اس(ٱلْقُرْءَانُ)کو اپنے علم و ادراک سے دوسرے متن/عبارت میں تبدیل کرنا میرے لئے ممکن اور دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ |
إِنْ أَ تَّبِــعُ إِلَّا مَا يُوحَـىٰٓ إِلَـىَّ |
حقیقت یہ ہے کہ میں تو خلوص اور تن دہی سےفقط اس کی پیروی میں عمل پیرا ہوتا ہوں جو میری طرف کتاب میں سے کلام بھیجا جا رہا ہے ،کسی اور کی اتباع نہیں کرتا۔ |
إِنِّـىٓ أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّـى عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيـمٛ .١٥ |
حقیقت تو یہ ہے کہ میں ایک عظیم دن میں دئیے جانے والے عذاب کا خوف رکھتا ہوں اگر میں نے اپنے رب کے سونپے ہوئے کام کے خلاف کیا۔" |
قُل لَّوْ شَآءَ ٱللَّهُ مَا تَلَوْتُهُۥ عَلَيْكُـمْ |
آپ(ﷺ)انہیں کہیں"اگر اللہ تعالیٰ نے ایسا چاہا ہوتا تو میں نے اس(ٱلْقُرْءَانُ)کو لفظ بلفظ آپ لوگوں کو سنایا اور مطالعہ کے لئے نہ دیا ہوتا۔ |
وَلَآ أَدْرَىٰكُـم بِهِۦ |
اور نہ ان جناب نے اس کے متعلق آپ لوگوں کو ادراک دیا ہوتا۔ Root: د ر ى |
فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُـمْ عُمُرٙا مِّن قَبْلِهِۦٓ |
اس بات کا ثبوت یہ حقیقت ہے کہ میں نے ایک عمر تم لوگوں کے مابین بیتائی ہے اس ((ٱلْقُرْءَانُ)کو بتانے کی ابتدا کرنے سے قبل (اس وقت تو نہ کسی کتاب کو سنایا اور نہ تحریر کر کے دیا)۔ |
أَفَلَا تَعْقِلُونَ .١٦ |
کیا اس مطالبے اور روئیے کی وجہ یہ ہے کہ تم لوگ تعقل نہیں کرتے کہ میرے دو ادوار کے مابین فرق کو سمجھ سکو؟“ |
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَـرَىٰ عَلَـى ٱللَّهِ
كَذِبًا أَوْ
كَذَّبَ بِـَٔايَـٟتِهِۦٓ |
اس لئے اس سے بڑھ کرحقیقت کے متضاد رویہ اپنانے والا کون ہو سکتا ہے جس نے دانستہ ،مقصد کے زیر اثر، اللہ تعالیٰ سے منسوب کرتے ہوئے جھوٹ اختراع کیا۔یا ان کے کلام پر مشتمل منفرد کتاب(قرءان مجید) کی آیات کی برملا تکذیب کی۔ |
إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلْمُجْرِمُونَ .١٧ |
اس حقیقت سے متنبہ رہو کہ مجرم قرار پائے لوگ آخر کار کبھی کامیاب، سرخرو اور سرفراز نہیں ہوتے۔ |
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَضُـرُّهُـمْ وَلَا يَنفَعُهُـمْ |
ان مجرمین کے عقل و فہم کو دیکھو؛ اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ تجاوز کرتے ہوئے وہ اس غیر حیات کی بندگی/پرستش کرتے ہیں جو نہ تو انہیں کوئی ضرر پہنچاتا اور نہ کوئی نفع انہیں پہنچاتا اور پہنچا سکے گا۔ |
وَيَقُولُونَ هَٟٓـؤُلَآءِ شُفَعَٟٓـؤُنَا عِندَ ٱللَّهِ |
مگر(قائل کرنے کے لئے)لوگوں سے کہتے ہیں"یہ معبودان ہمارے شفاعت گر ہیں،اللہ تعالیٰ کی جانب سے مقرر کردہ اور ان کے حضور"۔ Root: ش ف ع |
قُلْ أَتُنَبِّـُٔـونَ ٱللَّهَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ
وَلَا فِـى ٱلۡأَرْضِ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں "کیا تم اللہ تعالیٰ کو وہ بات بتا رہے جسے نہ تو وہ جانتا ہے جو آسمانوں میں موجود ہے اور نہ وہ جو زمین میں موجود ہے۔ |
سُبْحَٟنَهُۥ وَتَعَٟلَـىٰ عَمَّا يُشْـرِكُونَ .١٨ |
خبردار؛ وہ جناب تمام عظمت وکبریائی اور جد و جہد کا محور ہیں۔اور وہ جناب مطلق اعلیٰ ہیں ان تمام سے جنہیں وہ فلسفہ شراکت کے عناصر بناتے ہیں۔ Root: ع ل و |
وَمَا كَانَ ٱلنَّاسُ إِلَّآ أُمَّةٙ وَٟحِدَةٙ فَٱخْتَلَفُوا۟ |
مطلع رہو؛زمان میں ایک وقت ایسا بھی رہا ہے جب انسان صرف ایک ہم خیال وحدت تھے۔چونکہ ایک طبقاتی تقسیم(ارزل اور اکابر)معاشرت میں وجود پذیر ہو چکی تھی اس لئے انہوں نے آپس میں ایک نئے نظرئیے کو قبل والے مقام پر لانے پر اختلاف /وحدت کا خاتمہ کر کے دوئی کو اختیار کر لیا۔ |
وَلَوْلَا كَلِمَةٚ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَقُضِىَ بَيْنَـهُـمْ فِيمَا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ .١٩ |
مطلع رہو کیوں ان کو ڈھیل دی جا رہی ہے؛ اگر آپ(ﷺ)کے رب کی جانب سے اختتام کے حوالے سے متعین مدت تک گرفت مؤخر کرنے کے متعلق بات بتا نہ دی گئی ہوتی (حوالہ النحل۔61) تو ان کے مابین اسی وقت اس معاملے کو ختم کر دیا جاتا (جس میں وہ باہمی اختلاف کر رہے ہیں)۔ Root: س ب ق |
وَيَقُولُونَ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ ءَايَةٚ مِّن رَّبِّهِۦ |
انکار کرنے والے عمائدین کا استدلال جان لو،وہ لوگوں سے کہتے ہیں"کیا وجہ ہے کیوں انہیں عینی مشاہدہ کرانے کے لئے ایسی شہادت ان کے رب نے ان پرنہیں بھیجی جو تصور،تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے سند ہوتی جیسی پہلے رسولوں نے دکھائی تھیں؟" |
فَقُلْ إِنَّمَا ٱلْغَيْبُ لِلَّهِ |
اس کے جواب میں آپ(ﷺ)ارشاد فرما دیں"ماضی اور مستقبل میں جو لوگوں سے پنہاں ہے اس کو عیاں کرنے کا استحقاق صرف اللہ تعالیٰ کا ہے۔ |
فَٱنتَظِرُوٓا۟ إِنِّـى مَعَكُـم مِّنَ ٱلْمُنتَظِرِينَ .٢٠ |
چونکہ تم لوگ باطل نظرئیے پرقائم رہنے پر بضد ہو تو نتائج کا انتظار کرو، میں تمہارے ساتھ منتظر ہوں"۔ |
وَإِذَآ أَذَقْنَا ٱلنَّاسَ رَحْـمَةٙ مِّنۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ
مَسَّتْـهُـمْ إِذَا لَـهُـم مَّكْـرٚ فِـىٓ ءَايَاتِنَا |
بعض لوگوں کے رویئے جان لو؛ جب ہم جناب بعض لوگوں کو اس تکلیف سے جس میں وہ مبتلا تھے نجات دے کر آسانیوں اور خوشگواریوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کر دیتے ہیں تو ہم جناب کے کلام پر مشتمل آیات کے متعلق مکارانہ طرز عمل اس کے چھچھورے پن کی شناخت بن جاتاہے۔ |
قُلِ ٱللَّهُ أَسْرَعُ مَكْـرٙا |
آپ(ﷺ)ارشدا فرمائیں’’اللہ تعالیٰ مطلق سریع ہیں،ہر معاملے میں تدبیر کرنے کے حوالے سے‘‘۔ Root: س ر ع |
إِنَّ رُسُلَنَا يَكْتُبُونَ مَا تَمْكُرُونَ .٢١ |
متنبہ رہو؛یہ حقیقت ہے کہ ہر شخص پر مقرر کئے ہوئے ہمارے رسول(ملائکہ)ہر اس مکروفریب کو ضبط تحریر میں لاتے ہیں جو تم لوگ کرتے ہو۔ |
هُوَ ٱلَّذِى يُسَيِّـرُكُمْ فِـى ٱلْبَـرِّ وَٱلْبَحْرِ |
وہ جناب ہیں جو تمہارے لئے خشک مقامات اور سمندر میں جانا اور سفر کرنا ممکن بناتے ہیں۔ Root: س ى ر |
حَتَّىٰٓ إِذَا كُنتُـمْ فِـى ٱلْفُلْكِ |
تم اس حقیقت کا اس وقت تک ادراک نہیں کرتے جب تم کشتیوں میں سوارسکون سے سفر کر رہے ہوتے ہو۔ Root: ف ل ك |
وَجَرَيْنَ بِـهِـم بِرِيحٛ طَيِّبَةٛ وَفَرِحُوا۟ بِـهَا |
اور وہ موافق ہوا کے ساتھ اپنے مسافروں کو ساتھ لئے رواں ہوتی ہیں اوروہ لوگ خوشگوار ہوا سے فرحت محسوص کر رہے ہوتے ہیں۔ |
جَآءَتْـهَا رِيحٌ عَاصِفٚ |
کہ اچانک اس سمندری آندھی (hurricane)نے اسے(کشتی)آن لیا جس کے اندر ایک (عاصف۔اسم فاعل مذکر)گھما دینے والا ، طغیانی کا دائرہ بنا دینے والاموجود ہے۔ Root: ر و ح; ع ص ف Hurricane and Waterspout |
وَجَآءَهُـمُ ٱلْمَوْجُ مِن كُلِّ مَكَانٛ |
اور ان پر جھپٹتے ہوئے موج نےہر جانب سے انہیں گھیر لیا۔ Root: م و ج |
وَظَنُّوٓا۟ أَنَّـهُـمْ أُحِيطَ بِـهِـمْ |
اور انہوں نے یقینی گمان کرلیا کہ ان موجوں کے ذریعے انہیں گھیر لیا گیا ہے۔ Root: ح و ط |
دَعَوُا۟ ٱللَّهَ مُخْلِصِيـنَ لَهُ ٱلدِّينَ |
اس وقت انہوں نے اللہ تعالیٰ کو مدد کے لئے پکارا یہ وعدہ کرتے ہوئے کہ وہ اُن کے متعین کردہ آئین اور ضابطہ حیات/ دین (اسلام)کے ساتھ مخلصانہ یکسوئی سے وابستہ رہتے ہوئے کاربند رہیں گے۔ |
لَئِنْ أَنجَيْتَنَا مِنْ هَـٟذِهِۦ لَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلشَّٟكِـرِينَ .٢٢ |
"ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اگر آپ جناب نے اس طوفان میں ڈوبنے سے ہمیں محفوظ رکھا تو یقیناً آئندہ ہم شکر گزار رہیں گے"۔ |
فَلَمَّآ أَنجَىٰـهُـمْ إِذَا هُـمْ يَبْغُونَ فِـى ٱلۡأَرْضِ بِغَيْـرِ
ٱلْحَقِّ |
ان کی عاجزانہ دعا اور انہیں وعدہ کو سچ کر دکھانے کا موقع دینے کے لئے جب ہم جناب نے پانی کی پہنچ سے دور رکھ کراس خطرے سے انہیں نجات دلاکر خشکی پر پہنچا دیاتو پھر وہ لگے معاشرے میں بغیر جواز اور مبنی بر حقیقت استدلال کے بگاڑ کی جستجو میں۔ |
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلنَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُـمْ عَلَـىٰٓ أَنفُسِكُـم |
اے لوگو!دھیان سے سنو! حقیقت یہ ہے کہ تمہارے سرکش روئیے کا خمیازہ خود تمہارے نفوس پر ہو گا۔ |
مَّتَٟعَ ٱلْحَـيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا |
تمہارا یہ سرکش رویہ محض دنیاوی حیات کے سامان زیست کے لالچ میں ہے۔ |
ثُـمَّ إِلَينَا مَرْجِعُكُـمْ |
بعد ازاں قیامت برپا ہونے کے تم نے احتساب کے لئے ان جناب کی جانب لوٹنا ہے۔ |
فَنُنَبِّئُكُـم بِمَا كُنتُـمْ تَعْمَلُونَ .٢٣ |
چونکہ انصاف اور عدالتی تقاضوں کو پورا کیا جائے اس لئے ہم جناب فرد جرم تم لوگوں کو بتائیں گے جو مستوجب سزا اعمال تم کرتے رہے تھے۔ |
إِنَّمَا مَثَلُ ٱلْحَـيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا كَمَآءٍ أَنزَلْنَٟهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ |
اس حقیقت کا ادراک کرو کہ حیات دنیا کی مثال ایسے ہے جیسے پانی،ہم جناب نے اسے آسمان سے مخصوص مقدار میں برسایا تھا۔ |
فَٱخْتَلَطَ بِهِۦ نَبَاتُ ٱلۡأَرْضِ |
چونکہ حالات سازگار ہو گئے تھے اس لئے زمین کی نباتات نے اس کے ساتھ اختلاط کر کے پروان چڑھایا۔ Root: ن ب ت |
مِمَّا يَأْكُلُ ٱلنَّاسُ وَٱلۡأَنْعَٟمُ |
۔۔انسان اور چارہ خور چوپائے ان میں سے اپنے لئے موزوں کو کھاتے ہیں۔۔ |
حَتَّىٰٓ إِذَآ أَخَذَتِ ٱلۡأَرْضُ زُخْرُفَهَا وَٱزَّيَّنَتْ وَظَنَّ أَهْلُهَآ أَنَّـهُـمْ قَـٟدِرُونَ عَلَيْـهَآ |
نباتات پھلتی پھولتی رہتی ہیں یہاں تک کہ جب زمین نے اپنا سنگھار کر لیا اور اپنے آپ کو جاذب نگاہ بنا لیا اور اس کے باسیوں نے گمان کر لیا کہ اب وہ اس پرکسی لمحے اختیار رکھنے والے بن جائیں گے۔ |
أَتَىٰـهَآ أَمْـرُنَا
لَيْلًا أَوْ نَـهَارٙا فَجَعَلْنَٟهَا حَصِيدٙا
كَأَن لَّمْ تَغْنَ بِٱلۡأَمْسِ |
تو ہم جناب کا فرمان رات یا دن کے کسی وقت اس پر پہنچ گیا۔اس کے نتیجے میں ہم جناب نے اسے کٹا ہوا بھوسا بنا دیا جیسے کہ بیتے کل میں اس(زمین)نے کچھ دیا ہی نہ تھا۔ Root: ح ص د |
كَذَٟلِكَ نُفَصِّلُ ٱلْءَايَـٟتِ لِقَوْمٛ يَتَفَكَّرُونَ .٢٤ |
اس طرح کے انداز بیان سے ہم جناب آیات کو جدا جدا موضوعات کے فریم میں تالیف فرماتے ہیں۔اس کا بنیادی مقصد ایسےلوگوں کو حقیقت اور مقصد تخلیق کو سمجھنے کے لئے آسان فہم بنانا ہے جو ازخود تفکر کرتے ہیں۔ |
وَٱللَّهُ يَدْعُوٓا۟ إِلَـىٰ دَارِ ٱلسَّلَٟمِ |
اور اللہ تعالیٰ لوگوں کوامن ،سکون و سلامتی،خوف و حزن سے منزہ قیام گاہ کی جانب محو سفر ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔ |
وَيَـهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَـىٰ صِـرَٟطٛ مُّسْتَقِيـمٛ .٢٥ |
وہ جناب اس شخص کو جس کے متعلق رضامند ہوتے ہیں کہ متمنی ہدایت ہے صراط مستقیم کی جانب گامزن فرما دیتے ہیں۔ |
لِّلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ ٱلْحُسْنَـىٰ وَزِيَادَةٚ |
انتہائی مناسب اوردل آویز صلہ اور اس پر اضافہ،کم از کم دس گناان میں سے ان کے لئے منتظر ہے جنہوں نے حسن توازن کا مظاہرہ کیا؛ |
وَلَا يَرْهَقُ وُجُوهَهُـمْ قَتَـرٚ وَلَا ذِلَّـةٌ |
نہ تو افسردگی، مرجھاہٹ اور نہ خواری کے تاثرات ان کے چہروں پر چھائے ہوں گے۔ |
أُو۟لَـٟٓئِكَ أَصْحَـٟـبُ ٱلْجَنَّةِ |
یہ لوگ ہیں جو اصحاب جنت ہیں۔ Root: ص ح ب |
هُـمْ فِيـهَا خَٟلِدُونَ .٢٦ |
یہ لوگ ہمیشہ اس میں رہائش پذیر رہیں گے۔ |
وَٱلَّذِينَ كَسَبُوا۟ ٱلسَّيِّــَٔاتِ
جَزَآءُ سَيِّئَةِ |
اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جنہوں نے برائیوں کو اپنا کسب بنائے رکھا ان کو سزا کے طور اس برائی کے مثل تکلیف میں مبتلا کیا جائے گا جو ان کی برائی تکلیف کا باعث بنی تھی۔ |
وَتَرْهَقُهُـمْ ذِلَّـةٚ |
خواری کے تاثرات ان کے چہروں پر چھائے اور نمایاں ہوں گے۔ |
مَّا لَـهُـم مِّنَ ٱللَّهِ مِنْ عَاصِـمٛ |
اللہ تعالیٰ کی جانب سے قطعاً کوئی وکیل صفائی ان کی معاونت کرنے کے لئے مقرر کیا جائے گا۔ Root: ع ص م |
كَأَنَّمَا أُغْشِيَتْ وُجُوهُهُـمْ قِطَعٙا مِّنَ ٱلَّيْلِ مُظْلِمٙا |
ان کے چہروں پر خواری کے تاثرات ایسے ہوں گے جیسے تاریک سیاہ رات میں سے قطع کئے ٹکڑے نے ان کے چہروں کو ڈھانپ لیا ہو۔ |
أُو۟لَـٟٓئِكَ أَصْحَـٟـبُ ٱلنَّارِ |
یہ وہ لوگ ہیں جو جہنم میں رہنے والے ہوں گے۔ Root: ص ح ب |
هُـمْ فِيـهَا خَٟلِدُونَ .٢٧ |
یہ لوگ اس(جہنم)میں ہمیشہ رہائش پذیررہیں گے۔ |
وَيَوْمَ نَحْشُـرُهُـمْ جَـمِيعٙا |
آخرت کے حقائق سے بھی مطلع ہو جاؤ؛ہم جناب جس دن ان سب کو اجتماعی طور پر اکٹھا کریں گے؛ |
ثُـمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ مَكَانَكُـمْ أَنتُـمْ
وَشُرَكَآؤُكُمْ |
بعد ازاں اسمبلی ہم جناب ان لوگوں سے کہیں گے جو اپنےہاتھوں سے تراشے بتوں کو مشترک معبودان قرار دے کر پرستش کرتے تھے، تم لوگ اور تمہارے اختیار کردہ شرکاء اپنے اپنے مقام پر رکے رہو۔ |
فَزَيَّلْنَا بَيْنَـهُـمْ |
چونکہ ہم جناب نے انہیں قوت گویائی عنایت کر دی تھی اس لئے ان کے مابین تخیلاتی قربت و تعلق کے باطل پن کو پاش کر دیا۔ Root: ز ى ل |
وَقَالَ شُرَكَآؤُهُـم مَّا كُنتُـمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ .٢٨ |
جس پر ان کے بنائے ہوئے شریک خداؤں نے کہا’’تم لوگ ہماری بندگی نہیں کرتے تھے۔ |
فَكَـفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدَا |
چونکہ اللہ تعالیٰ ہر ظاہر اور باطن کو جانتے ہیں،اس لئے وہ جناب ہمارے درمیان اور تمہارے درمیان ہمیشہ عینی شاہد کے طور موجود تھے۔ Root: ك ف ى |
إِن كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُـمْ لَغَٟفِلِيـنَ .٢٩ |
یہ حقیقت ہے ہمارے بارے کہ ہم یقیناً تم لوگوں کی عبادت سے بے خبر(اپنی تسبیحات میں مصروف)تھے‘‘(سورۃ مریم۔۸۲ بھی دیکھ لیں)۔ Root: غ ف ل |
هُنَالِكَ تَبْلُوا۟ كُلُّ نَفْسٛ مَّآ أَسْلَفَتْ |
اس بیان پر فوری طور پر وہیں کھڑے کھڑے ہر مشرک شخص جان لے گا اس بات کی اصلیت کو جو گئے دنوں وہ کرتا رہا تھا۔ Root: س ل ف |
وَرُدُّوٓا۟ إِلَـى ٱللَّهِ مَوْلَاهُـمُ ٱلْحَقِّ |
اور انہیں اللہ تعالیٰ کی جانب لے جایا جائے گا۔ان کے فرمانروا،حقیقی مالک۔ |
وَضَلَّ عَنْـهُـم مَّا كَانُوا۟ يَفْـتَـرُونَ .٣٠ |
اور ان کے دل و دماغ سے وہ غائب ہو گیا جو زیر مقصد کانٹ چھانٹ کر وہ اختراع کرتے رہتے تھے۔ |
قُلْ مَن يَرْزُقُكُـم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرْضِ |
آپ(ﷺ)لوگوں کو اس حقیقت کا سامنا کرائیں یہ پوچھ کر’’وہ کون ہیں جو تم لوگوں کو آسمان اور زمین میں سے رزق مہیا کرتے ہیں؟ |
أَمَّن يَـمْلِكُ ٱلسَّمْعَ وَٱلۡأَبْصَٟرَ |
یا وہ کون ہیں جو سماعت اور بصارتیں دینے پر اختیار رکھتے ہیں؟ Root: م ل ك |
وَمَن يُخْرِجُ ٱلْحَـىَّ مِنَ ٱلْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ ٱلْمَيِّتَ مِنَ ٱلْحَـىِّ |
اور وہ کون ہیں جو مادے سے ابتدا کر کے حیات کو خروج دیتے ہیں اور حیات میں سے مادے/میت کو خروج دیتے ہیں؟ |
وَمَن يُدَبِّرُ ٱلۡأَمْرَ |
اور کون ہیں وہ جناب جو ہر طے شدہ معاملے کوترتیب سے پائے تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ |
فَسَيَقُولُونَ ٱللَّهُ |
چونکہ جس نکتے کر اجاگر کرنے کے لئے سوال پوچھا گیا ہےان کے متعلق جانتے ہیں کہ ایسی کوئی صلاحیت ان میں نہیں اس لئے کچھ ٹھہر کر کہیں گے’’یہ اللہ تعالیٰ کرتے ہیں‘‘۔ |
فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ .٣١ |
چونکہ انہوں نے اعتراف کر لیا ہے اس لئے آپ (ﷺ) ان سے پوچھیں "کیا تم لوگ حقیقت کو جان لینے کے باوجود اپنے آپ کوخوفناک نتائج و عواقب سےمحفوظ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سےپناہ کے خواستگار نہیں بنو گے؟" |
فَذَٟلِـكُـمُ ٱللَّهُ رَبُّكُـمُ ٱلْحَقُّ |
چونکہ بالواسطہ تم نے تمام معبودوں کو کسی بھی خصوصیت سے عاری قرار دے دیا تو ان تمام کے حامل اللہ تعالیٰ ہیں، تم لوگوں کے رب،وہ جناب مطلق حقیقت ہیں۔ |
فَمَاذَا بَعْدَ ٱلْحَقِّ إِلَّا ٱلضَّلَٟلُ |
چونکہ حقیقت تمہیں سمجھ آ رہی ہے تو دانستہ انحراف اور گم کردہ راہ رہنےکا حقیقت کے افشاں ہو جانے کے بعد کیا جواز اور سبب ہے۔ |
فَأَنَّـىٰ تُصْرَفُونَ .٣٢ |
چونکہ تم اس انحراف پر قائم ہو اس لئے یہ تو بتاؤ کہ کیسے اور کیوں تم لوگوں کو دوسری جانب پلٹا دیا جاتا ہے۔ Root: ص ر ف |
كَذَٟلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَـى ٱلَّذِينَ فَسَقُوٓا۟ أَنَّـهُـمْ لَا يُؤْمِنُونَ .٣٣ |
اس طرح آپ(ﷺ)کے رب کی دی ہوئی اطلاع ان لوگوں پر حقیقت بن گئی ہے جنہوں نے بدیہی حقیقتوں سے تنفر انگیز علیحدگی کو اپنی سرشت بنا لیا ہے کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے۔ Root: ف س ق |
قُلْ هَلْ مِن شُرَكَآئِكُـم مَّن يَبْدَؤُا۟ ٱلْخَلْقَ ثُـمَّ
يُعِيدُهُۥ |
آپ(ﷺ)ان سے پوچھیں’’ذرا یہ تو بتاؤ؛تمہارے معبودان میں سے کوئی ہے جو تخلیق کی ابتدا کر سکتا ہے،بعد ازاں اس کے معدوم ہو جانے کے اسے از سر نواصل حالت میں لوٹا سکتا ہے؟ Root: ع و د |
قُلِ ٱللَّهُ يَبْدَؤُا۟ ٱلْخَلْقَ ثُـمَّ يُعِيدُهُۥ |
آپ (ﷺ) ارشاد فرمائیں ’’یہ اللہ تعالیٰ ہیں ۔۔۔ وہ جناب سوچے سمجھے مقصد کے تحت تخلیق کی ابتدا فرماتے ہیں۔بعد ازاں مقررہ وقت پر وہ جناب اس تخلیق کردہ کوازسر نواپنی جانب پلٹا دیں گے۔ |
فَأَنَّـىٰ تُؤْفَكُونَ .٣٤ |
چونکہ تم لوگوں کو ان معبودان کی اصلیت کا تجربے اور مشاہدے سے ادراک ہے تو کیسے اور کیوں تم لوگوں کو اللہ تعالیٰ سے منحرف کر کے جھوٹے نظریہ کی جانب راغب کر دیا جاتا ہے‘‘۔ |
قُلْ هَلْ مِن شُرَكَآئِكُـم مَّن يَـهْدِىٓ إِلَـى ٱلْحَقِّ |
آپ(ﷺ)ان سے پوچھیں’’ذرا یہ تو بتاؤ کہ تمہارے معبودان میں سے کوئی ہے جو حقیقت کی جانب رہنمائی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے‘‘۔ |
قُلِ ٱللَّهُ يَـهْدِى لِلْحَقِّ |
آپ(ﷺ)بتائیں’’یہ اللہ تعالیٰ ہیں جو مطلق حقیقت کو جاننے کے لئے رہنمائی فرماتے رہتے ہیں‘‘۔ |
أَفَمَن يَـهْدِىٓ إِلَـى ٱلْحَقِّ أَحَقُّ أَن يُتَّبَعَ أَمَّن لَّا
يَـهِدِّىٓ إِلَّآ أَن يُـهْدَىٰ |
کیا یہ صائب نہیں کہ جو شخص (رسول کریم ﷺ)بیان حقیقت کی جانب جانے کی راہ دکھا رہاہے وہ اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اس کے پیچھے خلوص سے چلا جائے یا اس کے پیچھے جانا جو خود تو کسی مقام کی جانب رہنمائی نہیں کر سکتا سوائے اس کے کہ خود اس کو کسی مقام پر لے جایا جائے۔ |
فَمَا لَـكُـمْ كَيْفَ تَحْكُـمُونَ .٣٥ |
چونکہ تم جانتے ہو کہ وہ خود تو چل کر کسی جگہ کا نشان راہ(ھدًی)بھی نہیں بن سکتے تو تمہارے لئے کیا جواز ہے کہ کیسے لوگوں کو ان کی پرستش کا حکم دیتے ہو۔ |
وَمَا يَتَّبِــعُ أَكْثَرُهُـمْ إِلَّا |
متنبہ رہو؛ان لوگوں کی اکثریت سوائے گمان سے اختراع کردہ تصور کے کسی مبنی بر حقیقت بات کی زیر مقصد پیروی نہیں کرتے۔ |
إِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغْنِى مِنَ ٱلْحَقِّ شَيْئٙا |
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ فرسودہ گمان پائے ثبوت کو پہنچی سچائی کے مقابل کسی بھی معاملے میں منفعت بخش نہیں ہوتا۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ عَلَيـمُ |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے مطلق باخبر ہیں جو بھی جدید حرکت وہ کرتے ہیں۔ |
وَمَا كَانَ هَـٟذَا ٱلْقُرْءَانُ أَن يُفْتَـرَىٰ مِن دُونِ ٱللَّهِ |
اس حقیقت کو جان بھی لو اور پرکھ بھی لو؛یہ ٱلْقُرْءَانُ ایسا کلام نہیں ہے جسے اللہ تعالیٰ کے سوائے کوئی تصنیف و تالیف کبھی بھی کر سکے۔ |
وَلَـٟكِن تَصْدِيقَ ٱلَّذِى بَيْـنَ يَدَيْهِ |
یہ کہنا کہ رسول کریم ماضی کی اساطیر کے مؤلف ہیں دروغ گوئی ہے،بلکہ حقیقت یہ ہے کہ زمان و مکان میں یہ اس کی تصدیق کرتا رہے گا جو زمان و مکان میں اس سے قبل حسب وعدہ ہدایت نامہ بھیجا گیا تھا۔ |
وَتَفْصِيلَ ٱلْـكِـتَٟبِ |
اور تو اور منفرد کتاب(ٱلْقُرْءَانُ )کو موضوعات کی فصول(فریم)میں متمیز اور مدون کرنا بھی ان جناب کی جانب اور صوابدید سے ہے۔ |
لَا رَيْبَ فِيهِ |
۔۔اس (ٱلْقُرْءَانُ )کے مجموعہ کلام/ ؍بیان میں تخیل،مفروضوں،تصور،غیر تصدیق شدہ،نفسیاتی ہیجان پر مبنی ایسا کچھ موادبھی نہیں جودوران مطالعہ باعث الجھن، اضطراب و ہیجان بنے/یہ ہے وہ کتابِ خاص جوریب سے منزہ بیانِ حقیقت ہے۔۔ |
مِن رَّبِّ ٱلْعَٟلَمِيـنَ .٣٧ |
اس کو متمیز فصول اورآسان فہم انداز میں عالمین کے رب کی جانب سے ملنے والی ہدایات کے مطابق مدون اور تالیف کیا گیا ہے۔ |
أَمْ يَقُولُونَ ٱفْتَـرَىٰهُ |
کیا وہ (رسول کریم کا انکار کرنے والے عمائدین) لوگوں سے کہتے ہیں" اس (محمّد ﷺٗ)نے اپنے مقاصد کے لئے محنت اور لگن سے اس(ٱلْقُرْءَانُ )کو ازخوداختراع کیا ہے"۔ |
قُلْ فَأْتُوا۟ بِسُورَةٛ مِّثْلِهِۦ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں ’’چونکہ آپ کا گمان اور الزام ہے کہ یہ میرا تصنیف کردہ ہے تواس کو ثابت کرنے یا اپنے آپ کو تذبذب اورالجھاؤ سے نکالنے کے لئےجائیں اوراِس (ٱلْقُرْءَانُ )کے مثل تصنیف کردہ ایک سورۃ ہی لے آئیں۔ Root: س و ر |
وَٱدْعُوا۟ مَنِ ٱسْتَطَعْتُـم مِّن دُونِ ٱللَّهِ |
اورسوائے اللہ تعالیٰ کے اس کام کے لئے تمام صاحبان علم اور لکھاریوں کو بھی مدعو کر لو جن تک تمہاری رسائی ہو سکے۔ |
إِن كُنتُـمْ صَٟدِقِيـنَ .٣٨ |
ایسا کر کے دکھاؤ اگر تم اپنے کہے ہوئے قول میں سچے ہو‘‘۔ |
بَلْ كَذَّبُوا۟ بِمَا لَمْ يُحِيطُوا۟ بِعِلْمِهِۦ |
ان کا یہ محض گمان ہے،انہوں نے برسرعام اس کو اس سبب سے جھٹلایاہے کہ اس میں مندرج معلومات و علم کا مطالعہ کر کے انہوں نے احاطہ ہی نہیں کیا۔ Root: ح و ط |
وَلَمَّا يَأْتِـهِـمْ تَأْوِيلُـهُۥ |
اور نہ ہی اب تک اس میں بیان کردہ انجام تکذیب کا ان پروقوع ہوا ہے۔ |
كَذَٟلِكَ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِـهِـمْ |
اس انداز میں ان لوگوں نے بھی کلام اللہ کو برسرعام جھٹلایاتھا جن کی جانب ان سے قبل رسولوں کو بھیجا گیا تھا۔ |
فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَٟقِبَةُ ٱلظَّـٟلِمِيـنَ .٣٩ |
اس لئے(اپنے احساس غم کو کم کرنے کےلئے)آپ (ﷺ)اس بات کو پیش نظر رکھیں کہ ماضی میں حقیقت کے منافی بگاڑ کا رویہ اپنانےوالوں کا آخر کار کیا انجام ہوا۔ |
وَمِنـهُـم مَّن يُؤْمِنُ بِهِۦ وَمِنْـهُـم مَّن لَّا يُؤْمِنُ بِهِۦ |
ان میں عقل و فہم کے تابع رہنے والے دل کی شاد سے اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان میں جوجذبات و تعصب کے زیراثررہنے کو ترجیح دیتے ہیں وہ اس پر ایمان نہیں لاتے۔ |
وَرَبُّكَ أَعْلَمُ بِٱلْمُفْسِدِينَ .٤٠ |
اور آپ(ﷺ)کے رب انہیں بہت اچھی طرح جانتے ہیں جوبگاڑ پیدا کرنے کے درپے رہتے ہیں۔ |
وَإِن كَذَّبُوكَ فَقُل لِّـى عَمَلِـى وَلَـكُـمْ عَمَلُـكُـمْ |
اور اگرآپ(ﷺ)کے بیان کو وہ سرعام جھٹلا دیں تو چونکہ صاحبان حریت ہیں اس لئے آپ ارشاد فرما دیں’’میرا عمل میرے لئے نتائج پیدا کرے گا اور تمہارا عمل تم لوگوں کے لئے نتائج کا موجب ہو گا۔ |
أَنتُـم بَرِيٓـُٔونَ مِمَّآ أَعْمَلُ |
تم لوگ ہراس عمل کی جواب دہی سے بری الذمہ ہو جن پر میں عمل پیرا ہوں۔ |
وَأَنَا۟ بَرِىٓ ءٚ مِّمَّا تَعْمَلُونَ .٤١ |
اور میں ہر اس عمل سے بری الذمہ ہوں جن پر تم لوگ عمل پیرا ہو‘‘۔ |
وَمِنْـهُـم مَّن يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ |
اور ان عمائدین مشرکین میں لوگوں کو فریب دینے والے وہ بھی ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ (قرءان)سننے کی خواہش آپ(ﷺ)کی جانب متوجہ ہیں۔ |
أَفَأَنتَ تُسْمِعُ ٱلصُّمَّ وَلَوْ كَانُوا۟ لَا يَعْقِلُونَ .٤٢ |
اے رسول کریم!آپ بلاوجہ غمگین ہوتے ہیں؛اس لئے اس پر غور کریں کہ کیا آپ ایک ایسے کانوں سے بہرے شخص کو اپنی بات سنوا سکتے ہیں جو آپ سے پیٹھ پھیر کر چل دے اور کیا ان کی سماعتوں تک بات پہنچا سکتے ہیں جو عقل استعمال کرنے پر رضامند ہی نہیں ہوتے تھے؟ Root: ص م م |
وَمِنـهُـم مَّن يَنظُرُ إِلَيْكَ |
اوران عمائدین مشرکین میں لوگوں کو فریب دینے والے وہ بھی ہیں جو محفل میں آپ کی جانب دیکھتے رہتے ہیں۔ |
أَفَأَنتَ تَـهْدِى ٱلْعُمْىَ وَلَوْ كَانُوا۟ لَا يُبْصِرُونَ .٤٣ |
آپ اس پر غور کریں کہ کیا اسطرح کے منفرد اندھے کو آپ راستہ دکھا سکتے ہیں اور ان کو جو بصارتوں کو برؤے کار لانے پرراغب ہی نہیں ہوتے تھے۔ Root: ع م ى |
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَظْلِمُ ٱلنَّاسَ شَيْــٔٙا |
یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ انسانوں کےساتھ معمولی سے معمولی زیادتی ،ناروا برتاؤ نہیں کرتے۔ |
وَلَـٟكِنَّ ٱلنَّاسَ أَنفُسَهُـمْ يَظْلِمُونَ .٤٤ |
لیکن لوگ حقیقت کو باطل سے بدل کر خود اپنے نفوس پر زیادتی کرتے اور اپنی شخصیت کوبگاڑتے ہیں ۔ |
وَيَوْمَ يَحْشُـرُهُـمْ كَأَن لَّمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا سَاعَةٙ مِّنَ
ٱلنَّـهَارِ يَتَعَارَفُونَ بَيْنَـهُـمْ |
مطلع رہو؛جس دن ازسر نو حیات دئیے جانے پر وہ جناب انہیں ایک مقام پر مجتمع کر دیں گے تو ان کا اندازہ یہ ہوگا جیسے وہ دن کے کچھ وقت کے دوران پہلی حالت میں رہے تھے۔وہ ایک دوسرے سے پہلے سے متعارف ہیں۔ Root: ل ب ث |
قَدْ خَسِـرَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِلِقَآءِ ٱللَّهِ |
یہ حقیقت ہے کہ ان لوگوں نے انجام کےحوالے سےخسارا کمایا ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور احتساب کےلئے پیش ہونے کوبرملاجھٹلایا تھا۔ |
وَمَا كَانُوا۟ مُهْتَدِينَ .٤٥ |
اوروہ اس حالت میں رہے کہ راہ راست کو پانے کے متمنی ہی نہ تھے۔ |
وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ ٱلَّذِى نَعِدُهُـمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ |
چونکہ یوم آخر نے بالکل اچانک وقوع پذیر ہونا ہے اس لئے اگر ہم آئندہ کسی وقت اس(دن)کے کچھ ابتدائی حصے کو آپ(ﷺ)کی نگاہوں کو دکھا دیں جس کا ان سے ہم وعدہ کر رہے ہیں؛یا اس سے قبل آنے والے دنوں میں ہم جناب آپ (ﷺ)کو لوگوں کی مصاحبت سے الگ کر لیں (بسبب طبعی موت)۔۔ |
فَإِلَيْنَا مَرْجِعُهُـمْ |
چونکہ اس دن کے وقوع ہونے کا وقت اور زمانہ آپ(ﷺ)کو بھی معلوم نہیں اس لئے دونوں مفروضوں سے فرق نہیں پڑھتا؛حتمی طور پر طے شدہ یہ ہے کہ انہیں ہمارے حضور احتساب کے لئے پیش کیا جائے گا۔ |
ثُـمَّ ٱللَّهُ شَهِيدٌ عَلَـىٰ مَا يَفْعَلُونَ .٤٦ |
آپ(ﷺ) کو لوگوں کی بشری مصاحبت سے الگ کرلینے کے بعد ازاں دور میں اللہ تعالیٰ ان کے ان افعال پر ہر لمحہ گواہ ہوں گے جو وہ کرتے ہیں۔ |
وَلِـكُلِّ أُمَّةٛ رَّسُولٚ |
اور زمان و مکان میں اللہ تعالیٰ کے مبعوث فرمائے رسول ہر ایک ایک نسل کے لئے وکیل استغاثہ اوروکیل صفائی کا فرض انجام دیں گے۔ |
فَإِذَا جَآءَ رَسُولُـهُـمْ قُضِىَ بَيْنَـهُـم بِٱلْقِسْطِ |
چونکہ عدالتی کاروائی پر فیصلہ ہوگا اس لئے جب ان کے لئے دنیا میں مبعوث فرمائے رسول تشریف لے آئیں گے۔تو ان لوگوں کے مابین انصاف اور برابری کے اصولوں کے مطابق معاملہ انجام کو پہنچا دیا جائے گا۔ Root: ق س ط |
وَهُـمْ لَا يُظْلَمُونَ .٤٧ |
اور ان سے(جزا و سزا میں)بالکل کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔ |
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٟذَا ٱلْوَعْدُ |
۔اور وہ پوچھتے ہیں’’بتاؤ یہ وعدہ کس تاریخ/دن کو پورا ہو گا۔ |
إِن كُنتُـمْ صَٟدِقِيـنَ .٤٨ |
بتاؤ اگر تم یوم آخر اور آخرت کے متعلق بیان میں سچے ہو؟‘‘ |
قُل لَّآ أَمْلِكُ لِنَفْسِى ضَرّٙا وَلَا
نَفْعًا إِلَّا مَا شَآءَ
ٱللَّهُ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں’’میرے پاس خود اپنی ذات کو ضرر دینے اور نہ نفع کا اختیار ہے۔ میرے لئے نفع اور ضرر صرف وہ ہے جس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ نے کیا ہوا ہے۔ Root: م ل ك |
لِـكُلِّ أُمَّةٛ أَجَلٌ |
ایک مقررہ میعاد اور لمحہ ہر ایک قوم کے ناکام یا کامیاب ہونے اور احتساب کے لئے پیش ہونے کے لئے متعین شدہ ہے ۔ |
إِذَا جَآءَ أَجَلُـهُـمْ فَلَا يَسْتَـْٔخِرُونَ سَاعَةٙ |
چونکہ مساوات و عدل کے اصولوں کے تحت یہ متعین کردہ ہے اس لئے جب ان کا مقررکردہ لمحہ پہنچ جاتا ہے تو ان کے لئے باوجود شدید خواہش کے ایک گھڑی مؤخر کرنا ممکن ہے اور نہ وہ اپنی خواہش سے اس کو مقدم کر سکتے ہیں۔ |
قُلْ أَرَءَيْتُـمْ إِنْ أَتَىٰكُـمْ عَذَابُهُۥ بَيَٟتًا أَوْ نَـهَارٙا |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں’’کیا تم لوگوں نے اس امکان پر غور کیا ہے کہ اگر ان جناب کا فرمان آفت تم لوگوں پررات کو نیند کے دوران یا دن دہاڑے پہنچ جائے۔ |
مَّاذَا يَسْتَعْجِلُ مِنْهُ ٱلْمُجْرِمُونَ .٥٠ |
اس میں سے کیا ہے جس کے لئے جرائم کے مرتکب قرار پائے لوگ عجلت کے خواہش مند ہوں گے۔ Root: ع ج ل |
أَثُـمَّ إِذَا مَا وَقَعَ ءَامَنْتُـم بِهِۦٓ |
کیا عذاب کے بعد ازاں جب وہ وقوع پذیر ہو چکا تو اس پر ایمان لاؤ گے کہ وہ دھمکی نہیں حقیقت تھا۔ Root: و ق ع |
ءَآلْـَٔـٟنَ وَقَدْ كُنتُـم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ .٥١ |
کہا جائے گا’’اب! جبکہ تم اس کو عجلت میں لانے کا کہتے رہتے تھے‘‘۔ Root: ع ج ل |
ثُـمَّ قِيلَ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذُوقُوا۟ عَذَابَ ٱلْخُلْدِ |
بعد ازاں یوم قیامت از سر بو حیات دئیے جانے پر ان لوگوں کے لئے اعلان کر دیا گیا جنہوں نے حقیقت کے منافی بگاڑ کے طرز عمل اور سرشت کو اپنائے رکھا تھا’’ہمیشہ قائم رہنے والے عذاب کو بھگتو۔ Root: ذ و ق |
هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا بِمَا كُنتُـمْ تَكْسِبُونَ .٥٢ |
بتاؤ کیا تمہیں سوائے اس کے کچھ اور سزا سے تو ہمکنار نہیں کیا جا رہا سوائے اس کے مطابق جو کسب تم لوگ کرتے رہے تھے‘‘۔ |
وَيَسْتَنۢبِـُٔونَكَ أَحَقٌّ هُوَ |
اور آپ(ﷺ)سے لوگ اس خبر کی تصدیق چاہتے ہیں کہ کیا وہ بدیہی حقیقت ہے۔ |
قُلْ إِى وَرَبِّـىٓ إِنَّهُۥ لَحَقّٚ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں’’بالکل؛اور میں اپنے رب کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں،وہ(یوم آخر اور حیات نو)اس طرح کا بیان حقیقت ہے جیسے وہ وقوعہ جو ہو چکا ہو۔ |
وَمَآ أَنتُـم بِمُعْجِزِينَ .٥٣ |
اور تم لوگ یہ سکت نہیں رکھتے کہ اسے روک سکوموخر کر سکو‘‘۔ Root: ع ج ز |
وَلَوْ أَنَّ لِـكُلِّ نَفْسٛ ظَلَمَتْ مَا فِـى ٱلۡأَرْضِ لَٱفْتَدَتْ
بِهِۦ |
متنبہ رہو؛اگر بالفرض وہ تمام دولت جو زمین میں موجود ہے ہر اس شخص کے پاس ہو جس نے حقیقت کے منافی باطل سرشت کو اپنائے رکھا تھا کہ اس کو معافی پانے کے لئے زرہرجانہ کے طور پیش کر سکے،تو بھی اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ Root: ف د ى |
وَأَسَرُّوا۟ ٱلنَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا۟ ٱلْعَذَابَ |
اور وہ ندامت اور احساس شرمندگی کو چھپانے کی کوشش کریں گے جوں ہی انہوں نے انہیں گرفت میں لینے والے عذاب کو دیکھ لیا۔ |
وَقُضِىَ بَيْنَـهُـم بِٱلْقِسْطِ |
اور ان کے مابین انصاف اور برابری کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے معاملے کو نبٹا دیا گیا۔ Root: ق س ط |
وَهُـمْ لَا يُظْلَمُونَ .٥٤ |
اور ان سے(جزا و سزا میں)بالکل کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔ |
أَ لَآ إِنَّ لِلَّهِ مَا فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ |
خبردار رہو؛حقیقت یہ ہے کہ سب کچھ جوآسمانوں میں موجود ہے اور سب کچھ جو زمین میں موجود ہے اللہ تعالیٰ کے لئے شرف و کبریائی بیان اور ظاہر کرتے ہوئےمصروف عمل ہے۔ |
أَلَآ إِنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقّٚ |
خبردار رہو؛یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ اتنا بدیہی حقیقت ہے جیسے پائے ثبوت کو پہنچ چکا ہو۔ |
وَلَـٟكِنَّ أَكْثَرَهُـمْ لَا يَعْلَمُونَ .٥٥ |
مگر ان کی اکثریت معلومات اور علم حاصل کرنے پر مائل ہی نہیں۔ |
هُوَ يُحْـىِۦ وَيُمِيتُ |
وہ جناب حیات کو ظہور دیتے ہیں اور ذی حیات کو موت سے ہمکنار کرتے ہیں۔ |
وَإِلَيْهِ تُـرْجَعُونَ .٥٦ |
متنبہ رہو؛ تم لوگ (یوم قیامت اپنی نسل کی باری پرمقررہ ساعت پر) ان کی جانب احتساب کیلئے پیش کئے جاؤ گے۔ |
يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلنَّاسُ |
!اے لوگو!دھیان سے سنو |
قَدْ جَآءَتْكُـم مَّوْعِظَـةٚ مِّن رَّبِّكُـمْ |
زمان و مکان میں نافذ العمل نصیحت تم لوگوں تک پہنچ چکی ہے۔اس کو تمہارے رب کی جانب سے آسان فہم تدوین میں ملنے پر رسول کریم نے بیان کر دیا ہے۔ Root: و ع ظ |
وَشِفَـآءٚ لِّمَا فِـى ٱلصُّدُورِ |
اور ان نفسیاتی بیماریوں کے لئے تدارک جن کو تمہارے سینوں میں جاگزیں کر دیا گیا تھا۔ |
وَهُدٙى وَرَحْـمَةٚ لِّلْمُؤْمِنِيـنَ .٥٧ |
اور ہدایت نامہ اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے اظہار رحمت ان لوگوں کے لئے جو ایمان پر قائم تھے اور جو اس پر ایمان لائے۔ |
قُلْ بِفَضْلِ ٱللَّهِ وَبِرَحْـمَتِهِۦ فَبِذَٟلِكَ فَلْيَفْرَحُوا۟ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں’’اس(قرءان مجید)کا عنایت کیا جانا اللہ تعالیٰ کے فضل اور ان کی رحمت کے دائمی موجود ہونے کا اظہار ہے۔چونکہ یہ ہدایت نامہ ہے اس لئے اس سے استفادہ کرو۔چونکہ تمام نفسیاتی الجھنوں سے بچنے کی نصیحت اس میں موجود ہے اس لئے شاداں رہو۔ Root: ف ر ح |
هُوَ خَيْـرٚ مِّمَّا يَجْـمَعُونَ .٥٨ |
یہ(قرءان مجید)اس تمام فضل و کرم سے بہترین ہے جسے وہ جمع کرتے رہتے ہیں‘‘[الزخرف۔31 ساتھ دیکھیں)۔ |
قُلْ أَرَءَيْتُـم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ لَـكُـم مِّن رِّزْقٛ فَجَعَلْتُـم مِّنْهُ حَرَامٙا وَحَلَٟلٙا |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں’’کیا تم لوگوں نے ان چیزوں پر غور کیا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کے لئے بطور رزق دنیا میں بھیجا ہے۔چونکہ تم اپنے مفاد میں اختراع کرنے کے شوقین ہو اس لئے تم نے اس رزق میں کچھ کو حرام اور کچھ کو لوگوں کے لئے حلال قرار دیا ہے‘‘۔ |
قُلْ ءَآللَّهُ أَذِنَ لَـكُـمْ |
آپ(ﷺ)سوال کریں’’کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایسا کرنے کا اجازت نامہ دیا ہے۔ |
أَمْ عَلَـى ٱللَّهِ تَفْتَـرُونَ .٥٩ |
یا حقیقت اس کے برعکس ہے کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ سے منسوب کر کے کانٹ چھانٹ کر زیر مقصد باتیں اختراع کرتے ہو‘‘۔ |
وَمَا ظَنُّ ٱلَّذِينَ يَفْـتَـرُونَ عَلَـى ٱللَّهِ ٱلْـكَذِبَ يَوْمَ
ٱلْقِيَٟمَةِ |
اوران لوگوں کا یوم قیامت کے متعلق کیا گمان ہے جو اللہ تعالیٰ سے منسوب کر کے زیر مقصد کانٹ چھانٹ کر جھوٹ اختراع کر کے لوگوں سے بیان کرتے رہتے ہیں۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَـى ٱلنَّاسِ |
اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ حقیقت جان لو کہ بلاشبہ لوگوں پرصاحب فضل وکرم ہیں۔ |
وَلَـٟكِنَّ أَكْثَرَهُـمْ لَا يَشْكُـرُونَ .٦٠ |
اگرچہ یہ الگ حقیقت ہے کہ اکثر لوگ ان کی مہربانیوں پر اظہار تشکر نہیں کرتے۔ |
وَمَا تَكُونُ فِـى شَأْنٛ وَمَا تَتْلُوا۟ مِنْـهُ مِن قُرْءَانٛ |
مطلع رہیں؛آپ(ﷺ)کے فرائض رسالت انجام دینے کے دوران کوئی لمحہ ایسا نہیں اوراس اہم کام میں سے جوآپ(ﷺ)اس (ٱلْقُرْءَانُ)میں سے موقع محل کے مطابق اس کے متن میں سے لوگوں کو لفظ بلفظ سنا رہے ہوتے ہیں؛ |
وَلَا تَعْمَلُونَ مِنْ عَمَلٛ إِلَّا كُنَّا عَلَيْكُـمْ شُهُودٙا إِذْ
تُفِيضُونَ فِيهِ |
اور تم لوگ(قرءان مجید سننے والے)کوئی بھی ایسا عمل نہیں کرتے سوائے اس حال میں کہ ہم جناب مشاہدہ کر رہے ہوتے ہیں جب تم اس کی انجام دہی میں مصروف ہوتے ہو۔ Root: ف ى ض |
وَمَا يَعْزُبُ عَن رَّبِّكَ مِن مِّثْقَالِ ذَرَّةٛ فِـى ٱلۡأَرْضِ وَلَا فِـى ٱلسَّمَآءِ |
اور اے رسول کریم!آپ کے رب سے ذروں میں سے کوئی ایک نکتے کی قوت رکھنے والااپنے آپ کوپوشیدہ نہیں رکھ سکتا جو زمین میں موجود ہے اور نہ ہی وہ ایسا کر سکتا ہے جو آسمان میں موجود ہے۔ Root: ذ ر ر |
وَلَآ أَصْغَـرَ مِن ذَٟلِكَ وَلَآ أَكْبَـرَ |
اور نہ ہی ان نکتہ نماذرات کی تمام جنس سے تقابل میں چھوٹے اور نہ ان تمام کے تمام کے مقابل بڑے موجودات ہیں۔ |
إِلَّا فِـى كِتَٟبٛ مُّبِيـنٍٛ .٦١ |
ماسوائے ان کے جو ایک ایسی کتاب(ام الکتاب)میں درج ہے جس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ہر شئے کی الگ زمرہ بندی ہے۔ Sub-Atomic Particles are inventoried/catalogued; tells Qur’ān. |
أَلَآ إِنَّ أَوْلِيَآءَ ٱللَّهِ |
|
لَا خَوْفٌ عَلَيْـهِـمْ وَلَا هُـمْ يَحْـزَنُونَ .٦٢ |
آخرت میں کسی طرح کا خوف ان پر مسلط نہیں ہوگا۔اور نہ کبھی انہیں حزن و ملال کا سامنا ہو گا۔ |
ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَكَانُوا۟ يَتَّقُونَ .٦٣ |
یہ وہ لوگ ہیں جو رسول کریم اور قرءان مجید پر صدق قلب سے ایمان لائے اور وہ تندہی سے محتاط رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پناہ کے خواستگار رہے۔ |
لَـهُـمُ ٱلْبُشْـرَىٰ فِـى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَفِـى ٱلۡءَاخِـرَةِ |
رسول کریم(ﷺ)نے ان کے لئے حیات دنیا اور حیات آخرت میں بہترین نتائج اور انجام کے متعلق خوش خبری کا عندیہ دے دیا ہے۔(الزمر۔۱۰ ساتھ پڑھیں) |
لَا تَبْدِيلَ لِـكَلِمَٟتِ ٱللَّهِ |
(آپ ﷺ مطمئن رہیں )یہ حقیقت ہے کہ زمان و مکان میں قطعاً کوئی مبدَّل کلام نہیں جو اللہ تعالیٰ کے مدون اور مرتب کئےکلمات میں ردو بدل کر کے اورمتبادل خصوصیت کا حامل بنا کر پیش کیا جا سکے۔ |
ذَٟلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيـمُ .٦٤ |
یہ ہے جو صحیح معنوں میں زندگی بھر کی کامیابی کا عظیم ایوارڈ ہے۔ Root: ف و ز |
وَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُـهُـمْ |
اور ان لوگوں کی ہرزہ سرائی اور لغو بیانی آپ(ﷺ)کے لئے موجب رمج،حزن و ملال نہ بننے پائے۔ |
إِنَّ ٱلْعِزَّةَ لِلَّهِ |
یہ حقیقت ہے کہ ا للہ تعالیٰ کیلئے تمام غلبہ و اقتدارمکمل طور پر مخصوص ہے۔ |
هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيـمُ .٦٥ |
ان جناب کےمتعلق یہ حقیقت ہے، ہر لمحہ ہر آواز کو سننے والے ہیں، منبع علم ہیں۔ |
أَ لَآ إِنَّ لِلَّهِ مَن فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَمَنْ فِـى ٱلۡأَرْضِ |
مطلع رہو؛ یہ حقیقت ہے کہ جو کوئی آسمانوں میں ذی حیات موجود ہے اور جو کوئی زمین میں ذ ی حیات موجود ہے اللہ تعالیٰ کے لئے دل کی شاد سے سربسجود ہوتا ہے اورنظام کی مجبوری اور ناگواری جبر کے زیر اثر سرنگوں ہو گا(محذوف خبر کے لئے دیکھیں الحج۔۸)۔ |
وَمَا يَتَّبِــعُ ٱلَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ شُرَكَآءَ |
اور وہ عمائدین مشرکین جو اللہ تعالیٰ کے علاوہ متفرق معبودان کو پکارتے رہتے ہیں ، وہ رسول کریم اور قرءان مجید کی اتباع نہیں کریں گے۔ |
إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ |
متنبہ رہو؛وہ دانستہ زیر مقصد(دنیاوی مفادات بٹورنے کی غرض سے)علم و ثبوت سےعاری باتوں کی پیروی کرتے ہیں۔ |
وَإِنْ هُـمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ .٦٦ |
اور وہ علم و سچائی سے ماورا جھوٹےتخیلاتی قیاسات کرنے کے علاوہ کچھ اور نہیں کرتے۔ |
هُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ لَـكُـمُ ٱلَّيلَ لِتَسْكُنُوا۟ فِيهِ وَٱلنَّـهَارَ مُبْصِرًاۚ |
وہ جناب ہیں جنہوں نے رات کو تم لوگوں کے لئے دھندلا اور نسبتاً بارد بنایا ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ تم لوگ اس کے دوران راحت و آرام حاصل کرو۔اور ہم جناب نے دن کو تمہارے لئے روشن اور منور بنایا ہے۔ |
إِنَّ فِـى ذَٟلِكَ لَءَايَٟتٛ لِّقَوْمٛ يَسْمَعُونَ .٦٧ |
یقینا ان عناصر فطرت کے عینی مشاہدہ میں ایسی شہادتیں ہیں جوفلسفہ توحید (معبود مطلق)کی جانب رہنمائی /اشارہ کرنے والی ہیں خاص کر ان لوگوں کے لئے جوبات توجہ اور انہماک سے سنتے ہیں۔ |
قَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱللَّهُ وَلَـدٙا |
جان لو؛انہوں(قدیم یہودی عمائدین)نے کہا’’اللہ تعالیٰ نے عزیر کو زیر مقصد بطور بیٹا اپنا لیا ہے‘‘۔ |
سُبْحَٟنَهُۥ |
وہ جناب ان حاجات سے بلند تر ہیں،تمام کبریائی ان کے لئے،اور تمام کوششوں کا وہ محور ہیں۔ |
هُوَ ٱلْغَنِىُّ |
وہ جناب ہیں جو ہر احتیاج سےمطلق منزہ اور مطلق آزاد ہیں۔ |
لَهُۥ مَا فِـى ٱلسَّمَٟوَٟت وَمَا فِـى ٱلۡأَرْضِ |
جو کچھ آسمانوں میں موجود ہے اور جو کچھ زمین میں موجود ہے وہ تمام ان جناب کے لئے نگیں ہیں۔ |
إِنْ عِندَكُم مِّن سُلْطَٟن |
۔حقیقت یہ ہے کہ اپنے اس قول کے دفاع کے لئے قطعاً کوئی دلیل اور سند تم لوگوں کی جانب سے پیش نہیں کیا جاتا۔اگر تمہارے پاس ہے تو بیان کرو۔(محذوف کے لئے الصافات۔۱۵۵۔۱۵۷) Root: س ل ط |
أَتقُولُونَ عَلَـى ٱللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ .٦٨ |
کیا تم لوگ اللہ تعالیٰ سے منسوب کر کے وہ بات کہتے ہو جس کا ان کی جانب سے تمہیں علم حاصل نہیں۔ |
قُلْ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَفْـتَـرُونَ عَلَـى ٱللَّهِ ٱلْـكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ .٦٩ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں’’حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ سے منسوب کرتے ہوئے منفرد جھوٹ اختراع کرتے ہیں کبھی دائمی کامیاب اور سرخرو نہیں ہو پائیں گے‘‘۔ Root: ف ل ح |
مَتَـٟـعٚ فِـى ٱلدُّنْيَا |
سامان زیست کا حصول دنیا میں ان کے روئیے اور طرز عمل کا محور ہے۔ |
ثُـمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُـمْ |
بعد ازاں حیات نو دئیے جانے پرحتمی طور پر طے شدہ یہ ہے کہ انہیں ہمارے حضور احتساب کے لئے پیش کیا جائے گا۔ |
ثُـمَّ نُذِيقُهُـمُ ٱلْعَذَابَ ٱلشَّدِيدَ بِمَا كَانُوا۟ يَكْـفُـرُونَ .٧٠ |
بعد ازاں عدالتی کاروائی مکمل ہو جانے پر ہم جناب انہیں شدید جسمانی اور نفسیاتی عذاب کا مزہ چکھاتے رہیں گے اس جرم کی سزا میں جو وہ اللہ تعالیٰ اور ان کے رسولوں کے مابین تفریق ظاہر کر کے بدیہی کافر رہے تھے۔ |
وَٱتْلُ عَلَيْـهِـمْ نَبَأَ نُوحٍ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦ |
اور آپ(ﷺ)نوح(علیہ السلام)کے دور کی یہ خبر من وعن ان پر افشاں کر دیں جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا: |
يٟقَوْمِ إِن كَانَ كَبُـرَ عَلَيْكُـم مَّقَامِـى وَتَذْكِيـرِى بِـَٔايَـٟتِ ٱللَّهِ |
’’اے میری قوم!اگر اللہ تعالیٰ کے کلام پر مبنی آیات کے مطابق میرا مؤقف اور میرا عوام الناس کو انتباہ اور خبردار کرنا تم لوگوں پر گراں ہے۔ |
فَعَلَـى ٱللَّهِ تَوَكَّلْتُ |
چونکہ میں رسالت کے فرائض انجام دے رہا ہوں اس لئے بہتر نتائچ کے لئے میرا بھروسہ اور اعتماد اللہ تعالیٰ پر ہے۔ |
فَأَجْـمِعُوٓا۟ أَمْرَكُمْ وَشُرَكَآءَكُمْ ثُـمَّ لَا يَكُنْ أَمْـرُكُمْ عَلَيْكُـمْ غُمَّةٙ |
چونکہ مجھے اللہ تعالیٰ کی نصرت پر یقین ہے اس لئے تم لوگ اپنے ارادے کو متحد ہو کر حتمی کر لو؛اور اپنے شریک کاروں کو مدعو کر کے ان سے مشورہ بھی کر لو۔بعد ازاں اجتماعی سوچ بچار کے تمہارا منصوبہ تم پر کسی پہلو سے باعث الجھاؤ اور پریشانی نہیں ہوگا[محذوف فعل کے لئے دیکھیں الاعراف۔۱۹۵]۔ Root: غ م م |
ثُـمَّ ٱقْضُوٓا۟ إِلَـىَّ وَلَا تُنظِرُونَ .٧١ |
بعد ازاں اس سوچے سمجھے منصوبہ کو میرے خلاف بروئے کار لے آؤ اور مجھے مہلت بھی نہ دو۔ |
فَإِن تَوَلَّيْتُـمْ فَمَا سَأَ لْتُكُـم مِّنْ
أَجْرٍۖٛ |
چونکہ میں نے تمہیں بھی متنبہ کر دیا ہے اس لئے اگر تم ازخود پلٹ کر جاتے ہو تو اس بات پر تو غور کرو کہ میں نے اس کام کے لئے کسی معاوضہ کا سوال نہیں کیا ہے۔ Root: و ل ى |
إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَـى ٱللَّهِ |
اس لئے کہ میرا ان خدمات کا اجر صرف اور صرف اللہ تعالیٰ پر واجب الادا ہے۔ |
وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ ٱلْمُسْلِمِيـنَ .٧٢ |
اور مجھے منصب رسالت سونپتے ہوئے یہ حکم دیا گیا تھا کہ میں کلام اللہ کو پہلے سے موجود دین اسلام پر کاربند لوگوں میں اول تسلیم کرنے والا بنوں‘‘۔ |
فَكَذَّبُوهُ فَنَجَّيْنَٟهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِـى ٱلْفُلْكِ |
چونکہ ان پر مفادات اور لوگوں پر تسلط رکھنے کا غلبہ تھا اس لئے انہوں نے ان کے فرمودات کو برملا جھٹلا دیا۔نتیجے میں مہلت کا وقت ختم ہونے پر عذاب پہنچنے سے قبل ہم جناب نے انہیں(نوح علیہ السلام) اور وہ لوگ جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار ہوئے تھے وہاں سے باحفاظت نکال دیا۔ Root: ف ل ك |
وَجَعَلْنَٟهُـمْ خَلَـٰٓئِفَ |
اور ہم جناب نے انہیں زمین میں خود مختار فرمانروا قرار دے دیا تھا۔ |
وَأَغْـرَقْنَا ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٟتِنَا |
اور ہم جناب نے ان لوگوں کو مقامی سیلاب میں غرق کر دیا جنہوں نے ہماری آیات(کتاب کے مندرجات اور معجزہ)کو برملا جھٹلایا تھا۔ Root: غ ر ق |
فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَٟقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ .٧٣ |
چونکہ مجرمین کو سزا دینے کا اصول طے شدہ ہے اس لئے آپ(ﷺ) اپنے احساس غم کو کم کرتے کے لئے)اس بات کو پیش نظر رکھیں کہ ماضی میں متنبہ کئے گئے لوگوں کا اخر کار انجام کیا ہوا تھا۔ |
ثُـمَّ بَعَثْنَا مِنۢ بَعْدِهِۦ رُسُلًا إِلَـىٰ قَوْمِهِـمْ |
بعد ازاں ان(نوح علیہ السلام)کی طبعی موت کے ایک عرصہ بعد رسولوں کو جو اپنی قوم میں توحید کے پیروکار مشہور تھے ان کی قوم کی جانب ہم جناب نےمبعوث فرمایا۔ |
فَجَآءُوهُـم بِٱلْبَيِّنَٟتِ |
فرائض رسالت سونپے جانے پروہ ان (قوم)کے پاس عینی مشاہدہ کے لئے ایسی شہادتوں(آیات/معجزات ) کے ساتھ تشریف لائے تھے جوان کےتصور،تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اس حقیقت کی جانب واضح رہنمائی کرنے والی تھیں کہ من جانب اللہ سند اور برھان ہیں۔۔ |
فَمَا كَانُوا۟ لِيُؤْمِنُوا۟ بِمَا كَذَّبُوا۟ بِهِۦ مِن قَبْلُ |
عینی تجربہ اور ثبوت کے باوجود وہ لوگ اس پر ایمان لانے کا سوچتے بھی نہ تھے جس کو وہ گزرے زمانہ میں برملا جھٹلا چکے تھے۔ |
كَذَٟلِكَ نَطْبَعُ عَلَـىٰ قُلوبِ ٱلْمُعْتَدِينَ .٧٤ |
یہ ہے طرز عمل کا وہ انداز جس پر ہم جناب مسلسل دانستہ زیر مقصد بے اعتدالیاں کرنے اور حدود و قیود کو پامال کرنے والوں کے دلوں پر،ان کے اپنے بقول پڑے غلافوںکوسربمہر کر دیتے ہیں۔ Root: ط ب ع |
ثُـمَّ بَعَثْنَا مِنۢ بَعْدِهِـم مُّوسَـىٰ وَهَـٟرُونَ إِلَـىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِۦ بِـَٔايَـٟتِنَا |
ان قوموں کی ہلاکت کے عرصہ بعد ہم جناب نے موسیٰ اور ھارون(علیہماالسلام)کو فرائض رسالت تفویض فرما کر فرعون اور اس کے سرداروں کی جانب مبعوث فرمایا عینی مشاہدہ کے لئےہماری ایسی شہادتوں(آیات/معجزات ) کے ساتھ جوان کےتصور،تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اس حقیقت کی جانب واضح رہنمائی کرنے والی تھیں کہ من جانب اللہ سند اور برھان ہیں۔۔۔ Root: م ل ء |
فَٱسْتَكْـبَـرُوا۟ وَكَانُوا۟ قَوْمٙا مُّجْرِمِيـنَ .٧٥ |
عینی مشاہدہ اور تجربہ ہو جانے کے باوجود غرور کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود اپنی عظمت کے خواہش مند رہے؛اور ان کی روش بدستورمجرم قوم کی تھی۔ |
فَلَمَّا جَآءَهُـمُ ٱلْحَقُّ مِنْ عِندِنَا |
ان کے مطالبہ پر جوں ہی اس منفرد حقیقت کا اظہار ہو گیا جسےہم جناب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو دکھانے کے لئے عنایت کیا تھا: |
قَالُوٓا۟ إِنَّ هَـٟذَا لَسِحْرٚ مُّبِيـنٚ .٧٦ |
انہوں(فرعون کے قریبی رفقا)نے جھٹ سے کہا’’یہ تو درحقیقت صریح شعبدہ بازی کا مظاہرہ ہے‘‘۔ Root: س ح ر |
قَالَ مُوسَـىٰٓ أَتقُولُونَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَكُمْ |
موسیٰ(علیہ السلام)نے ان کو مخاطب کر کے کہا’’کیا تم لوگ یہ بات بدیہی حقیقت کے حوالے سے کہہ رہے ہو جوں ہی تم نے اس کو دیکھا۔ |
أَسِحْرٌ هَـٟذَا وَلَا يُفْلِحُ ٱلسَّٟحِرُونَ .٧٧ |
کیا یہ جو دیکھ رہے ہو شعبدہ ہے؟متنبہ رہو،شعبدہ باز آخرکار کبھی کامیاب نہیں ہوتے لوگوں کو فریب میں مبتلا رکھنے میں‘‘۔ |
قَالُوٓا۟ أَجِئْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَيْهِ ءَابَآءَنَا |
انہوں(فرعون کے قریبی رفقاء)نے کہا’’کیا آپ ہمارے پاس اس لئے آئے ہیں کہ ہمیں اس تہذیب سے دور کر دیں جس پر ہم نے اپنے آباؤاجداد کو پایا تھا۔ Root: ل ف ت |
وَتَكُونَ لَـكُـمَا ٱلْـكِـبْـرِيَآءُ فِـى ٱلۡأَرْضِ |
اور سلطنت میں عظمت و بڑائی آپ دونوں کے لئے ہو جائے۔ |
وَمَا نَـحْنُ لَـكُـمَا بِمُؤْمِنِيـنَ .٧٨ |
اور ہم آپ دونوں کے لئے قطعاً ایمان لانے والے نہیں ہیں‘‘۔ |
وَقَالَ فِرْعَوْنُ |
اور فرعون نے اپنے قریبی رفقاء سے کہا: |
ٱئْتُونِـى بِكُلِّ سَٟحِرٍ عَلِيـمٛ .٧٩ |
’’ تمام کے تمام شعبدہ بازی کے علم میں ماہرین کو لے کر میرے پاس آؤ"۔ Root: س ح ر |
فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ |
چونکہ وہ الگ مشورہ کرنے چلے گئے تھے اس لئے جوں ہی شعبدہ باز واپس آئےتو انہوں نے پہل کرنے کے متعلق استفسار کیا : Root: س ح ر |
قَالَ لَـهُـم مُّوسَـىٰٓ أَ لْقُوا۟ مَآ أَنتُـم مُّلْقُونَ .٨٠ |
موسیٰ(علیہ السلام)نے ان سے کہا"آپ لوگ کرتب دکھائیں، سامنے زمین پر پھینکیں جو تم پھینک کر شعبدہ دکھاتے ہو"۔ |
فَلَمَّآ أَلْقَوا۟ قَالَ مُوسَـىٰ مَا جِئْتُـم بِهِ ٱلسِّحْرُ |
چونکہ وہ یکے بعد دیگرے تسلسل سے پھینک رہے تھے اس لئے جب وہ تمام پھینک چکے تو موسیٰ(علیہ السلام)نے ان سے کہا’’وہ جو تم نے اس عمل سے پیش کیا ہے وہ منفرد شعبدہ ہے،مختصر وقت کے لئے فریب کی کیفیت ہے۔ Root: س ح ر |
إِنَّ ٱللَّهَ سَيُبْطِلُهُۥٓ |
اس حقیقت کو جان لو؛اللہ تعالیٰ جلد اس کو باطل، پانی پر ابھرے جاگ کی مانند زائل کر دیں گے۔ |
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ ٱلْمُفْسِدِينَ .٨١ |
متنبہ رہو؛اللہ تعالیٰ ذہنی و فکری انتشار پھیلانے ،بگاڑ پیدا کرنے والوں کے عمل کو بحال نہیں رہنے دیتے‘‘۔ |
وَيُحِقُّ ٱللَّهُ ٱلْحَقَّ بِكَلِمَٟتِهِۦ |
جان لو؛ اللہ تعالیٰ حقیقت کو اپنے بیان کردہ کلمات کے ذریعے بدیہی حقیقت کے روپ میں بیان فرماتے ہیں ۔ |
وَلَوْ كَرِهَ ٱلْمُجْرِمُونَ .٨٢ |
اس سے قطع نظر کرتے ہوئے چاہے وہ مجرم قرار پائے لوگوں کوناگوار محسوس ہو۔ Root: ك ر ه |
فَمَآ ءَامَنَ لِمُوسَـىٰٓ إِلَّا ذُرِّيَّةٚ مِّن قَوْمِهِۦ عَلَـىٰ
خَوْفٛ مِّن فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟ـهِـمْ أَن يَفْتِنَـهُـمْ |
چونکہ ریاستی جبر سے لوگ دہشت زدہ تھے اس لئے حقیقت جان لینے کے باوجود سوائے ان(موسیٰ علیہ السلام)کی قوم کے جوانوں کے موسیٰ(علیہ السلام)پر ایمان نہیں لائے محض فرعون اور اس کے سرداروں کے خوف سے کہ وہ انہیں ہیجان اور تکلیف دہ ابتلا میں مبتلا کر دیں گے۔ |
وَإِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٛ فِـى ٱلۡأَرْضِ |
ان کا خوف بلاوجہ نہ تھا،یہ حقیقت ہے کہ فرعون نے سلطنت میں اپنی عظمت و بڑائی کے رعب و دہشت کا ماحول بنا رکھا تھا۔ Fir'aoun - Pharaoh: a King with acute Narcissistic personality disorder |
وَإِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلْمُسْـرِفِيـنَ .٨٣ |
اور اس کے متعلق یہ حقیقت مشہور تھی کہ ظلم و جبروت کی تمام حدیں پھلانگ جانے والوں میں اس کا شمار ہے۔ Root: س ر ف |
وَقَالَ مُوسَـىٰ يٟقَوْمِ إِن كُنتُـمْ ءَامَنتُـم بِٱللَّهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوٓا۟ |
اس دور کی تاریخ کے متعلق مزید جان لو؛موسیٰ(علیہ السلام) نے کہا’’اے میری قوم!اگر تم لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہو تو پختگی ایمان کے اظہار کے لئے بہتر وقت اور نتائج کے لئے ان پر بھروسہ اور اعتماد رکھو۔ Root: و ك ل |
إِن كُنتُـم مُّسْلِمِيـنَ .٨٤ |
پر امید رہو اگر تم ضابطہ حیات اسلام پر کاربند ہو‘‘۔ |
فَقَالُوا۟ عَلَـى ٱللَّهِ تَوَكَّلْنَا |
رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’ہم عقل و خرد کے تقاضوں پر عمل پیرا ہوکر بہترین نتائج کے لئے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور اعتماد رکھتے ہیں‘‘۔ |
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةٙ لِّلْقَوْمِ ٱلظَّـٟلِمِيـنَ .٨٥ |
رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’ہم عقل و خرد کے تقاضوں پر عمل پیرا ہوکر بہترین نتائج کے لئے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور اعتماد رکھتے ہیں‘‘۔ |
وَنَجِّنَا بِرَحْـمَتِكَ مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلْـكَـٟفِرِينَ .٨٦ |
اور آپ جناب ہمیں اپنی رحمت کے ساتھ رسول اللہ کا انکار کرنے والی قوم کے ظلم و استحصال سے نجات دلائیں‘‘۔ |
وَأَوْحَيْنَآ إِلَـىٰ مُوسَـىٰ وَأَخِيهِ أَن تَبَوَّءَا لِقَوْمِكُـمَا بِمِصْرَ بُيُوتٙا |
جان لو حالات کے پیش نظر ہم جناب نے موسیٰ (علیہ السلام)اور ان کے بھائی کو یہ پیغام بھیجا تھا کہ’’آپ دونوں شہر مصر میں اپنی قوم کے لئے موافق اور سازگارگھروں کی نشاندہی کریں۔ |
وَٱجْعَلُوا۟ بُيُوتَكُـمْ قِبْلَةٙ وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ |
اور اپنے ان گھروں کو مختلف علاقوں میں روبرو ہونے کا مقام قرار دے دو۔اور استقلال و استقامت ؍منظم طریقے سے تم لوگ صلوٰۃ کی ادا ئیگی کرتے رہو |
وَبَشِّـرِ ٱلْمُؤْمِنِيـنَ .٨٧ |
اورآپ (موسیٰ علیہ السلام)صدق قلب سےایمان لانے والوں کو کامیابی و کامرانی کی بشارت / ضمانت دیں‘‘۔ |
وَقَالَ مُوسَـىٰ رَبَّنَآ إِنَّكَ ءَاتَيْتَ فِرْعَوْنَ وَمَلَأَهُۥ زِينَةٙ وَأَمْوَٟلٙا فِـى ٱلْحَـيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا |
اور موسیٰ(علیہ السلام)نے کہا’’اے ہمارے رب! یہ حقیقت ہے کہ آپ جناب نے فرعون اور اس کے رفقاء سرداروں کوشان و شوکت اور مال و دولت سے حیات دنیا میں نوازا ہے۔ Root: م ل ء |
رَبَّنَا لِيُضِلُّوا۟ عَن سَبِيلِكَ |
اے ہمارے رب!مگر انہوں نے اس عنایت کو آپ جناب کے مقرر راستے سے لوگوں کو منحرف کر کے دور کر دینے کے لئے استعمال کیا ہے۔ |
رَبَّنَا ٱطْمِسْ عَلَـىٰٓ أَمْوَٟلِـهِـمْ وَٱشْدُدْ عَلَـىٰ قُلُوبِـهِـمْ |
اے ہمارے رب!آپ ان کے مال و دولت پر خستگی طاری کر دیں۔اور ان کے دلوں پر سختی اور جمود کا اثر قائم رہنے دیں۔ |
فَلَا يُؤْمِنُوا۟ حَـتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلۡأَلِيـمَ .٨٨ |
چونکہ یہ غفلت اور لا پرواہی کا سبب ہیں اس لئے وہ ایمان نہیں لائیں تاوقتیکہ دردناک عذاب کو دیکھ لیں‘‘۔ |
قَالَ قَدْ أُجِيبَت دَّعْوَتُكُـمَا |
ان جناب نے جواب دیا’’میں نے تم دونوں کی دعا کو شرف قبولیت دے دیا ہے(ایسا ہی ہوگا)‘‘۔ |
فَٱسْتَقِيمَا وَلَا تَتَّبِعَآنِّ سَبِيلَ ٱلَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ .٨٩ |
چونکہ ابھی مہلت کا کچھ وقت باقی ہے اس لئے آپ دونوں مطنئن رہتے ہوئے استقامت سے فرائض انجام دیتے رہیں،اور ان لوگوں کے اختیار کردہ راستے کی آئندہ بھی پیروی نہ کریں جو علم حاصل کرنے کے خواہشمند ہی نہیں‘‘۔ |
وَجَٟوَزْنَا بِبَنِىٓ إِسْرَٟٓءِيلَ ٱلْبَحْرَ |
اور ہم جناب نے انہیں بنی اسرائیل کی مصاحبت میں بحر سویز کو باحفاظت عبور کرنے میں مدد دی۔ |
فَأَتْبَعَهُـمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُۥ بَغْيٙا وَعَدْوًاۖ |
چونکہ انہوں نے سطح آب کے اوپر ابھرے خشک راستے سے بحافظت عبور ہوئے انہیں دیکھ لیا اس لئے فرعون نے ان کے نقش قدم پر تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا۔اور اس کی پیروی اس کے لشکروں نے کی۔ان کو پکڑنے کی شدید خواہش اورعداوت اس کے قلب و ذہن پر غالب تھی۔ |
حَتَّىٰٓ إِذَآ أَدْرَكَهُ ٱلْغَـرَقُ |
وہ تعاقب کرتا رہا یہاں تک کہ جب خشک راستہ ٹوٹ کر بکھرنے اور اس پر آن پڑنے کے سبب جب ڈوبنا اس پر آشکارہ ہو گیا: |
قَالَ ءَامَنتُ أَنَّهُ لَآ إِلِـٟهَ إِلَّا ٱلَّذِىٓ ءَامَنَتْ بِهِۦ بَنوٓا۟ إِسْرَٟٓءِيلَ |
تو اس نے کہا’’میں اس حقیقت پر ایمان لے آیا ہوں کہ ان جناب کے علاوہ جن پر اسرائیل کے بیٹے ایمان لائے تھے کوئی ایک بھی جنہیں معبودان سمجھا جاتا ہے ذی حیات اور صاحب اقتدار نہیں۔ |
وَأَنَا۟ مِنَ ٱلْمُسْلِمِيـنَ .٩٠ |
اور میں اب اپنے آپ کو اسلام پر کاربند لوگوں میں شامل اور شمار کرتا ہوں‘‘۔ |
ءَآلْـَٔـٟنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ |
اسے جواب دیا گیا’’کیااب،اس وقت؛مگر اس سے قبل کے زمان میں ہمیشہ تو انکار کرتا رہا ہے۔ |
وَكُنتَ مِنَ ٱلْمُفْسِدِينَ .٩١ |
اور تیرا شمار ان میں رہا جو حقیقت کے منافی ذہنی و فکری انتشار اور بگاڑ پیدا کرنے والے ہیں۔ |
فَٱلْيَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ ءَايَةٙ |
چونکہ تجھے سدھرنے کے بہت مواقع دئیے گئے مگر تونے گنوا دئیے اس لئے ہم جناب آج تجھے اپنے سینے پر پہنی زرہ بکتر سمیت اندر جاگزیں خوف اور بزدلی سے نجات دلا دیں گے۔اس طرح ہم تجھے ہر اس شخص کے لئے عبرت کا نشان بنا دیں جو تیرے جیسا طرز عمل اختیار کرے گا‘‘۔ |
وَإِنَّ كَثِيـرٙا مِّنَ ٱلنَّاسِ عَنْ ءَايَٟتِنَا لَغَٟفِلُونَ .٩٢ |
متنبہ رہو؛یہ حقیقت ہے لوگوں میں اپنے آپ میں مگن کی اکثریت ہم جناب کی جانب رہنمائی کرنے والی ہماری مظاہر فطرت کی نشانیوں سے غافل رہنے والے ہیں۔ Root: غ ف ل |
وَلَقَدْ بَوَّأْنَا بَنِىٓ إِسْرَٟٓءِيلَ مُبَوَّأَ صِدْقٛ وَرَزَقْنَٟهُـم مِّنَ ٱلطَّيِّبَٟتِ |
تاریخ سے مطلع ہو؛ یہ حقیقت ہے کہ ہم جناب نے مصر سے خروج پربنی اسرائیل کو مقرر کردہ ٹھکانا دیا تھا،وعدہ کو سچ کر دکھانے کے انداز میں مقرر کیا ہوا مقام۔اورہم جناب نے انہیں مرغوب اور صحت افزا سامان زیست مہیا کیا تھا۔ |
فَمَا ٱخْتَلَفُوا۟ حَـتَّىٰ جَآءَهُـمُ ٱلْعِلْمُ |
چونکہ من گھڑت تاریخ کو پہلے چیلنج نہیں کیا گیا تھا اس لئے انہوں نے رسول کریم سے اس وقت تک اختلاف نہیں کیا تاوقتیکہ مبنی بر حقیقت علم(قرءان مجید)ان کو پہنچ گیا۔ |
إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَـهُـمْ يَوْمَ ٱلْقِيَٟمَةِ فِيـمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ .٩٣ |
(رہنے دو انہیں ان تخیلاتی خوش فہمی میں)یہ حقیقت ہے کہ آپ(ﷺ) کے رب روز قیامت ان کے مابین فیصلہ فرمائیں گے اس حکم کے حوالے سے جس میں وہ باہمی طور پر اختلاف کرتے رہے۔ |
فَإِن كُنتَ فِـى شَكّٛ مِّمَّآ أَنزَلْنَآ إِلَيْكَ فَسْـَٔلِ
ٱلَّذِينَ يَقْرَءُونَ ٱلْـكِـتَٟبَ مِن قَبْلِكَ |
چونکہ اہل کتاب متضاد اختلافی باتیں کرتے ہیں اِس لئے اگرآپ ماضی میں ان موضوعات پرعدم ثبوت باتوں پر شک کا اظہار کرتے تھےجن کے متعلق مبنی بر حقیقت معلومات ہم آپ پر مجتمع انداز میں نازل فرما چکے ہیں تو اپنے اظہار شک کے متعلق ان سے سوال پوچھیں/انہیں سامنا کرائیں جو منفرد کتاب کو پڑھ رہے ہیں جس کو آپ (ﷺ) سے قبل انہیں عنایت کیا تھا۔ Root: ش ك ك |
لَقَدْ جَآءَكَ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ |
یقینا بیان حقیقت: قرء ان مجیدآپ (ﷺ) کے رب کی جانب سے آپ کوآسان فہم تدوین میں پہنچ چکا ہے۔ (جسے وہ جانتے ہیں الانعام۔۱۱۴) |
فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُمْتَـرِينَ .٩٤ |
چونکہ وہ حقیقت کو جاننے کے باوجود لیت و لعل کرتے ہیں اِس لئے آپ (ﷺ)کو چاہئے کہ اُن اہل کتاب کے لئے آج کے بعد زیادہ متردد/فکر مند انداز میں نہ رہیں۔ |
وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٟتِ ٱللَّهِ |
اور نہ آئندہ آپ (ﷺ)ان لوگوں کے لئے زیادہ متردد اور فکرمند ہو کر وقت دیں جن کا تعلق ان سے ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے کلام پر مبنی آیات کو برملا جھٹلایا ہے۔ Root: ء ى ى |
فَتَكُونَ مِنَ ٱلْخَٟسِـرِينَ .٩٥ |
چونکہ آپ کا وقت قیمتی اور اسکے زیادہ حق دار اپنے رب سے بن دیکھے مرعوب اور سہمے رہتے ہیں اس لئے ایسا کر کے وقت کا نقصان کرنے والے بن جائیں گے۔ Root: خ س ر |
إِنَّ ٱلَّذِينَ حَقَّتْ عَلَيْـهِـمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ .٩٦ |
آپ (ﷺ)یہ حقیقت یاد رکھیں کہ وہ لوگ جن پر آپ(ﷺ)کے رب کا بیان حقیقت بن چکا ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے۔ |
وَلَوْ جَآءَتْـهُـمْ كُلُّ ءَايَةٛ |
وہ ایمان نہیں لائیں گے چاہے تمام قسم کی شہادتوں (آیات /معجزات)کا عینی مشاہدہ کر بھی لیں جوان کےتصور،تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی جانب سے سند اور برھان ہونے کا درجہ رکھتی ہوں تب بھی ان کو وہ تسلیم نہیں کریں گے (اور کہہ دیں گے یہ طلسماتی شعبدہ بازی ہے) |
حَـتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلۡأَلِيـمَ .٩٧ |
وہ تب ایمان لائیں گے جب المناک عذاب دیکھ لیں گے۔ |
فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْيَةٌ ءَامَنَتْ فَنَفَعَهَآ إِيمَٟنُـهَآ إِلَّا قَوْمَ يُونُسَ |
باوجود بار بار تنبیہ کئے جانے کے کیوں ایسا نہیں ہوا کہ کوئی بستی ہوتی جو ایمان لے آتی تو حسب وعدہ رسول ان کا ایمان لانا اسے موجب نفع ہوتا، سوائے یونس(علیہ السلام) کی قوم کے۔ |
لَمَّآ ءَامَنُوا۟ كَشَفْنَا عَنْـهُـمْ عَذَابَ ٱلخِزْىِ فِـى ٱلْحَـيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا |
جوں ہی وہ ایمان لے آئے ہم جناب نے حیات دنیا میں رسوا کن عذاب کو ان سے دور کر دیا۔ |
وَمَتَّعْنَٟهُـمْ إِلَـىٰ حِيـنٛ .٩٨ |
اور ہم جناب نےایک مدت کے لئے انہیں خوشحالی اور سامان زیست سے نواز دیا۔ |
وَلَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَءَامَنَ مَن فِـى ٱلۡأَرْضِ كُلُّهُـمْ جَـمِيعًاۚ |
مطلع رہیں۔یہ حقیقت اپنی جگہ ہے کہ اگر آپ(ﷺ) کے رب کا ارادہ اور منشاء یہ ہوتا تو ان تمام میں سےہر کوئی جو زمین میں موجود ہے آپ (ﷺ) اور الہدی/قرءان مجید پر ایمان لے آتا(ان کو عطا کردہ حریت سلب کر کے)، اجتماعی انداز میں۔ |
أَفَأَنتَ تُكْرِهُ ٱلنَّاسَ حَـتَّىٰ يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِيـنَ .٩٩ |
کیا اس کے باوجود آپ(ﷺ)اپنی توانائیاں خرچ کر کے اور زیادہ وقت دے کر لوگوں کو مجبور کر سکیں گے یہاں تک وہ ایمان والے بن جائیں۔ Root: ك ر ه |
وَمَا كَانَ لِنَفْسٛ أَن تُؤْمِنَ إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّهِ |
اس لئے اس حقیقت کو پیش نظر رکھیں کہ ایمان لانے کا اعلان کرنا بھی کسی شخص کے لئے ممکن نہیں سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کا اذن ساتھ ہو(انسان زبان سے بولتا کیسے ہے وہ مطالعہ کریں)۔ |
وَيَجْعَلُ ٱلـرِّجْسَ عَلَـى ٱلَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ .١٠٠ |
اور وہ جناب ان کے ہٹ دھرم منحرف طرز عمل کوایسے لوگوں پر چسپاں التباس و اضطراب کی آلودگی کا درجہ دے دیتے ہیں جو حقیقت اور باطل کے مابین فرق جانچنے کے لئے عقل استعمال نہیں کرتے۔ |
قُلِ ٱنظُرُوا۟ مَاذَا فِـى ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضِ |
آپ(ﷺ)لوگوں کو کہیں’’تم لوگ ان مظاہر فطرت کو دیکھو اور غور کرو جو آسمانوں اور زمین میں نمایاں ہیں ۔ |
وَمَا تُغْنِى ٱلْءَايَٟتُ وَٱلنُّذُرُ عَن قَوْمٛ لَّا يُؤْمِنُونَ .١٠١ |
مگر یہ حقیقت ہے کہ مطلق حقیقت کی جانب رہنمائی کرنے والی مظاہر فطرت کی نشانیاں اورمتعدد انتباہ ایسے لوگوں کوفائدہ دینے کا محرک نہیں بنتیں جو رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان مہیں لاتے۔ |
فَهَلْ يَنتَظِرُونَ إِلَّا مِثْلَ أَيَّامِ ٱلَّذِينَ خَلَوْا۟ مِن
قَبْلِـهِـمْ |
چونکہ وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے تو کیا وہ اس صورتحال کے مثل وقوع پذیر ہونے کے منتظر ہیں جیسا ان لوگوں کے آخری دنوں میں پیش آیا تھا جو ان سے قبل اس طرز عمل پر کاربند رہے تھے۔ Root: خ ل و |
قُلْ فَٱنتَظِرُوٓا۟ إِنِّـى مَعَكُـم مِّنَ ٱلْمُنتَظِرِينَ .١٠٢ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں’’چونکہ تم لوگ اس باطل نظرئیے پرقائم رہنے پر بضد ہو تو نتائج کا انتظار کرو، میں تمہارے ساتھ منتظر ہوں"۔ |
ثُـمَّ نُنَجِّـى رُسُلَنَا وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ |
انتظار کا وقت ختم ہونے کے بعد ازاں ہم جناب اپنے رسولوں اور ان لوگوں کو بحافظت نجات دلاتے رہے ہیں جو اپنے زمان و مکان میں رسول اللہ پر ایمان لائے تھے۔ |
كَذَٟلِكَ حَقًّا عَلَيْنَا نُنجِ ٱلْمُؤْمِنِيـنَ .١٠٣ |
اس طرح دل کی شاد سے ایمان لانے والوں کی مدد کرنا ہم جناب پر ہمارے اپنے وعدہ کے مطابق ان کا استحقاق تھا۔(اس لئے ہم نے انہیں رسول اللہ کی معیت میں بچا لیا) |
قُلْ يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلنَّاسُ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں:’’اے لوگو!دھیان سے سنو! |
إِن كُنتُـمْ فِـى شَكّٛ مِّن دِينِى |
اگر تم لوگ ابتدا سے میرے طرز حیات کی حقانیت کو قبول کرنے میں عدم یقین کی کیفیت میں رہے ہو۔ Root: ش ك ك |
فَلَآ أَعْبُدُ ٱلَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ |
چونکہ اب مجھے انتباہ کے فرائض سونپ دئیے گئے ہیں اس لئے اب یقین کی کیفیت میں ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ کے علاوہ میں ان کے لئے کبھی بندگی کا اظہار نہیں کروں گا جن کی تم ان کے علاوہ پرستش کرتے ہو۔ |
وَلَـٟكِنْ أَعْبُدُ ٱللَّهَ ٱلَّذِى يَتَوَفَّىٰكُـمْ |
مگر میں اللہ تعالیٰ کی بااظہار بندگی کرتا رہوں گا، وہ جناب ہیں جو تم کو لوگوں سے الگ حالت میں کر دیں گے(موت پر اور پھر یوم قیامت)۔ Root: و ف ى |
وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِيـنَ .١٠٤ |
اور مجھے نزول قرءان پریہ حکم دیا گیا کہ اس (قرءان مجید) کو پہلے سے موجودمومنوں میں اول تسلیم کرنے والا بنوں۔(یونسؐ۔١٠٤) |
وَأَنْ أَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفٙا |
اوریہ کہ اپنی توجہ اور انہماک کو اللہ تعالیٰ کے متعین کردہ دستور اور طرز حیات کے لئے مرکوز اور کوشاں رکھوں۔ہمیشہ التزام و دوام سے فلسفہ توحید پر کاربند مسلم۔(سورۃ الرون کی آیت۔۳۰ اور ۴۳ ساتھ پڑھیں) Root: ح ن ف |
وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُشْـرِكِيـنَ .١٠٥ |
اورمجھےمنع کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی ایسے شخص سے دنیاوی تعلق اور نسبت رکھوں جو فلسفہ اشتراک پر کاربند لوگوں میں سے ہے۔ |
وَلَا تَدْعُ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكَ وَلَا يَضُـرُّكَ |
اور یہ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اس کو نہیں پکارنا چاہئے جو نہ آپ کو کبھی نفع پہنچا سکتا ہے اور نہ کبھی ضرر پہنچا سکتا ہے۔ |
فَإِن فَعَلْتَ فَإِنَّكَ إِذٙا مِّنَ ٱلظَّـٟلِمِيـنَ .١٠٦ |
چونکہ انتباہ کر دیا ہے اس لئے اگر اب اول بار اس کا ارتکاب کرو گے توچونکہ یہ خبردار کئے جانے کے باوجود ہو گا اس لئے ایسا کرنے پر فوراً آپ اس میں شمار ہوں گے جو حقیقت کے منافی باطل طرز عمل اپناتے ہیں۔ |
وَإِن يَـمْسَسْكَ ٱللَّهُ بِضُرّٛ فَلَا كَاشِفَ لَهُۥٓ إِلَّا هُوَ |
اور اگر اللہ تعالیٰ تم کو کسی تکلیف دہ مشکل سے دوچار کر دیں تو قطعاً کوئی تکلیف سے آزاد کروانے والا نہیں جو اس سے چھٹکارا دلا سکےسوائے خود ان جناب کے۔ Root: ك ش ف |
وَإِن يُرِدْكَ بِخَيْـرٛ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِهِۦ |
اور اگر وہ جناب آپ کو بہتری سے فیض یاب کرنے کا ارادہ فرماتے ہیں تو چونکہ ان کا ہر ارادہ تکمیل شدہ کی مانند ہے اس لئے ان کے عنایت کردہ فضل کو مستفیض سے دور کر نے والا قطعاً کوئی نہیں ہے۔ |
يُصَيبُ بِهِۦ مَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ |
وہ جناب اپنے بندوں میں سے جس کے متعلق فیصلہ کرتے ہیں اس کو اس فضل سے فیض یاب کر دیتے ہیں۔ |
وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِـيـمُ .١٠٧ |
اور وہ جناب درگزر اور پردہ پوشی کرنے اور معاف فرمانے والے ہیں، منبع رحمت ہیں‘‘۔ |
قُلْ يَـٰٓأَيُّـهَا ٱلنَّاسُ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں!اے لوگو!دھیان سے سنو! |
قَدْ جَآءَكُمُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكُـمْ |
بیانِ حقیقت (قرء انِ مجید)یقیناآپ لوگوں تک پہنچ گیا ہے،یہ آپ لوگوں کے رب کی جانب سے آسان فہم انداز میں مرتب فرمایا گیا ہے۔ |
فَمَنِ ٱهْتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَـهْتَدِى لِنَفْسِهِۦ |
اِس لئے لوگوں میں سے جس کسی نے(قرآنِ مجید پہنچنے پر) از خودخلوص سے صحیح سمت کی رہنمائی کوحاصل کیا درحقیقت اس نے محنت و خلوص سے خود اپنی ذات کے فائدے کے لئے ہدایت یافتہ بنایا۔ |
وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْـهَا |
اور جوکوئی(قرآنِ مجید سے) غافل/منحرف ہوا تواُس کی گمراہی کا ذمہ خود اُس پر ہے۔ |
وَمَآ أَنَا۟ عَلَيْكُـم بِوَكِيلٛ .١٠٨ |
اورمیں آپ لوگوں کا وکیل/ ذمہ دار نہیں ہوں۔“(سورۃ یونس۔۸) |
وَٱتَّبِــعْ مَا يُوحَـىٰٓ إِلَيْكَ |
اورآپ (ﷺ) خلوص اور تن دہی سےفقط اس کی پیروی میں عمل پیرا ہوں جو آپ کو کتاب میں سے آسان فہم تدوین میں کلام بھیجا جا رہا ہے ۔ |
وَٱصْبِـرْ حَـتَّىٰ يَحْكُـمَ ٱللَّهُ |
اور آپ(ﷺ)دھیرج رکھیں ان نامعقول باتوں کو سن کر جو انکار کرنے والے عمائدین کرتے رہتے ہیں جب تک اللہ تعالیٰ فیصلے کا فرمان جاری فرما دیں۔ |
وَهُوَ خَيْـرُ ٱلْحَٟكِمِيـنَ .١٠٩ |
اور (آپ جانتے ہیں)وہ جناب بہترین اور اعلیٰ ترین فیصلہ فرمانے والے ہیں |
011- سُوۡرَةُ هود
Granular/Forensic Analysis: Letters; vowels; syllables; words
Sura Recitation
الٓر |
عربی زبان کے حروف الف،لام بمع آواز کی طوالت کانشان اور منسلک حرف ر |
كِتَٟبٌ أُحْكِمَتْ ءَايَٟتُهُۥ |
یہ کتاب جو آپ کے زیر مطالعہ ہے اس کا وصف یہ ہے کہ اس میں درج انفرادی بیانات(آیات) مستحکم،ناقابل تردید،پائدار فرمان کی حیثیت کی حامل بنا دی گئی ہیں۔ |
ثُـمَّ فُصِّلَتْ مِن لَّدُنْ حَكِيـمٍٛ خَبِيـرٍ .١ |
بعد ازاں وقفے وقفے سے ان آیات کی ترسیل کے انہیں ان جناب کے حکم سے جدا جدا موضوعات کے فریم/فصل میں اس کتاب میں مدون کر دیا گیا ہے جو مطلق فرمانروا ہیں اور مطلق باخبر ہیں۔ Root: ل د ن |
أَلَّا تَعْبُدُوٓا۟ إِلَّا ٱللَّهَ |
آپ(ﷺ)بتائیں کہ بنیادی فرمان یہ ہے کہ "تم لوگ اللہ تعالیٰ کے سوائے کسی کی بندگی اور عبادت نہیں کرو۔ |
إِنَّنِى لَـكُـم مِّنْهُ نَذِيرٚ وَبَشِيـرٚ .٢ |
میرے متعلق حقیقت یہ ہے کہ میں کفر و نافرمانیوں کے نتائج و انجام سے پیشگی خبردار اور خوش کن نتائج کی بشارت اور ضمانت دینے والا ہوں۔میں تم لوگوں کے لئے اپنی یہ حیثیت ان جناب کی جانب سے اذن دئیے جانے پر بیان کر رہا ہوں۔ |
وَأَنِ ٱسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّكُـمْ ثُـمَّ تُوبُوٓا۟ إِلَيْهِ |
اور ان کا یہ فرمان بتانے کے لئے کہ تم لوگ اپنے رب سے پردہ پوشی اور بخشش کے خواہش مند بنو،بعد ازاں ان کی جانب ندامت کے احساس اور اصلاح کے ارادے سے پلٹو۔ |
يُمَتِّعْكُـم مَّتَٟعٙا حَسَنًا إِلَـىٰٓ أَجَلٛ مُّسَمّٙى |
وہ جناب تم لوگوں کو مناسب اور خوشگوار سامان زیست متعین مدت کی مقررہ ساعت تک فیض یاب رکھیں گے۔ |
وَيُؤْتِ كُلَّ ذِى فَضْلٛ فَضْلَـهُۥ |
اور ہر ایک صاحب فضل کو اپنے فضل سے عنایت فرمائے گا۔ |
وَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنِّـىٓ أَخَافُ عَلَيْكُـمْ عَذَابَ يَوْمٛ كَبِيـرٍٛ .٣ |
مگر اگر تم لوگ ان بشارتوں کے باوجود از خود پلٹ کر چلے گئے تو مجھے چونکہ اس کے نتائج کا علم ہے اس لئے مجھے بڑے دن کے عذاب کا تم لوگوں پر آن پڑنے کا خوف لاحق ہے۔ |
إِلَـى ٱللَّهِ مَرْجِعُكُـمْ |
تم لوگوں کو آخرکاراللہ تعالیٰ کی جانب احتساب کے لئے پیش کیا جائے گا۔ |
وَهُوَ عَلَـىٰ كُلِّ شَـىْءٛ قَدِيرٌ .٤ |
خبردار رہو،وہ جناب ہر ایک ایک شئے اور معاملے کو پیمانوں میں مقید کرنے پر ہمیشہ سے قادر ہیں" ۔ |
أَ لَآ إِنَّـهُـمْ يَثْنُونَ صُدُورَهُـمْ لِيَسْتَخْفُوا۟ مِنْهُ |
مگر ان کا بے وقوفانہ بھولا پن تو دیکھو؛وہ اپنے سینوں کو اس خیال سے سکیڑتے ہیں کہ ان جناب سے اپنے دہرے پن کو مخفی رکھ لیں گے۔ |
أَلَا حِيـنَ يَسْتَغْشُونَ ثِيَابَـهُـمْ يَعْلَمُ مَا يُسِـرُّونَ
وَمَا يُعْلِنُونَ |
اور اس بات کو بھی یاد رکھو کہ جب وہ اپنے کپڑے پہننے کی خواہش کرتے ہیں تو وہ جناب جانتے ہیں اسے جو وہ ظاہر کرتے ہیں اور اسے جو وہ چھپاتے ہیں۔ |
إِنَّهُۥ عَلِيـمُ |
یہ حقیقت ہے کہ وہ جناب اس کا بھی مکمل علم رکھتے ہیں جوسینوں نے اپنے اندر چسپاں رکھا ہوا ہے۔ |
وَمَا مِن دَآبَّةٛ فِـى ٱلۡأَرْضِ إِلَّا عَلَـى ٱللَّهِ رِزْقُهَا |
مشاہدہ کرو؛زمین میں تمام کے تمام جانوروں کی اقسام میں کوئی ایسا موجود نہیں سوائے اس کے جس کے رزق کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ پر ہے۔ Root: د ب ب |
وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا |
اور وہ جناب ان کی دلپسند جائے قرار اور میل ملاپ اور سونپے جانے کے مقام کو بخوبی جانتے ہیں۔ Root: ق ر ر |
كُلّٚ فِـى كِتَٟبٛ مُّبِيـنٛ .٦ |
جانوروں کی دنیا کے متعلق ہر ایک بات ایک ایسی کتاب (ام الکتاب)میں مندرج ہے جس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ہر شئے کی الگ زمرہ بندی ہے۔(سورۃ ھودؐ۔۶) |
وَهُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَٟوَٟتِ وَٱلۡأَرْضَ فِـى سِتَّةِ أَيَّامٛ |
اوروہی جناب ہیں جنہوں نے سات آسمانوں اور زمین کو تخلیق فرمایا ہے،اس کائنات کے باہر کے وقت کے شمار سے چھ دنوں میں۔ |
وَكَانَ عَـرْشُهُۥ عَلَـى ٱلْمَآءِ |
۔۔اور ان جناب کا عرش/یکتا تخت اقتدارپانی کے ذخیرہ سے اوپر کے مقام پر ہے۔۔ Root: ع ر ش |
لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُـمْ أَحْسَنُ عَمَلٙا |
اس تخلیق کا مقصد یہ ہے کہ وہ جناب تم لوگوں کو آزمائش میں مبتلا کر کے یہ ظاہر کر دیں کہ تم لوگوں میں سے کون بہترحسن و اعتدال کا حامل ہے ،بہترحسن عمل کے حوالے سے۔ |
وَلَئِن قُلْتَ إِنَّكُـم مَّبْعُوثُونَ مِنۢ بَعْدِ ٱلْمَوْتِ |
اور اگر آپ (ﷺ)نے کہا"یہ حقیقت ہے کہ تم لوگوں کو تمہاری موت کے بعد یقیناً از سر نو حیات دے کر اٹھایا جائے گا" |
لَيَقُولَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَـرُوٓا۟ إِنْ هَـٟذَآ إِلَّا سِحْرٚ مُّبِيـنٚ .٧ |
تو وہ لوگ جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور آخرت کو ماننے سے انکار کر دیا ہے یقیناً کہیں گے "یہ تو کچھ نہیں سوائے صریحاً فریب نظر/جھوٹےجھانسے کے" Root: س ح ر |
وَلَئِنْ أَخَّرْنَا عَنْـهُـمُ ٱلْعَذَابَ إِلَـىٰٓ أُمَّةٛ
مَّعْدُودَةٛ لَّيَقُولُنَّ مَا يَحْبِسُهُۥٓ |
اور ان کا جانا پہچانا طرز عمل یہ ہے کہ اگر ہم جناب مخصوص عذاب کو ان سے متعین عرصہ کے لئے مؤخر کر دیں تو وہ کہیں گے’’کیا ہے وہ جو اسے روک رہا ہے‘‘۔ |
أَ لَا يَوْمَ يَأْتِيـهِـمْ لَيْسَ مَصْرُوفًا عَنْـهُـمْ |
خبردار رہو؛جس دن وہ عذاب ان پر پہنچے گاتو کوئی اس قابل نہیں ہوگا کہ اسے ان سے دوسری طرف پھیر دے۔ Root: ص ر ف |
وَحَاقَ بِـهِـم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَـهْزِءُونَ .٨ |
اور ماضی میں ایسا ہی ہوا کہ آخروہ(عذاب) ان سے ملصق ہو گیا /ان پر آن پڑا جس کے بارے دانستہ اور زیرمقصد تمسخر اڑاتے رہتے تھے۔ |
وَلَئِنْ أَذَقْنَا ٱلْإِنسَٟنَ مِنَّا رَحْـمَةٙ ثُـمَّ نَزَعْنَٟهَا مِنْهُ |
بعض لوگوں کے رویئے جان لو؛ جب ہم جناب نے اپنی جانب سے رحمت کا اظہار کرتے ہوئے آسانیوں اور خوشگواریوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کئے رکھنے کے بعد ازاں ہم جناب نے اسے اس سے محروم کر دیا: |
إِنَّهُۥ لَيَـُٔوسٚ كَفُورٚ .٩ |
تو یہ حقیقت ہے کہ اس کا ردعمل اور رویہ مایوس، مرجھائے ہوئے ہٹ دھرم ناشکرے پن کا ہے۔ Root: ى ء س |
وَلَئِنْ أَذَقْنَٟهُ نَعْمَآءَ بَعْدَ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ
ذَهَبَ ٱلسَّيِّـَٔاتُ عَنِّىٓ |
اور یہ بھی مبنی بر مشاہدہ حقیقت ہے کہ جب ہم جناب نےاسے ناگفتہ بہ اقتصادی صورتحال سے نکال کر جس کا اسے سامنا تھا راحتوں اور خوشگواریوں سے لطف اندوز ہونے کے اسباب نواز دئیے تو ایسے لوگ یہ کہیں گے’’ پریشانیاں اور تکلیفیں مجھ سے دور ہو گئی ہیں‘‘۔ Root: ذ و ق |
إِنَّهُۥ لَفَرِحٚ فَخُورٌ .١٠ |
ایسے شخص کے متعلق حقیقت یہ ہے کہ واقعتاً اترانے اور شیخی بگھارنے والا ہے۔ Root: ف ر ح |
إِلَّا ٱلَّذِينَ صَبَـرُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٟلِحَـٟتِ |
.حالت کے اتراؤ چڑھاؤ میں مذکورہ طرز عمل سے ایسے لوگ مبراہیں جو حوصلے اور استقامت سے ناگفتہ بہ حالات کو اللہ تعالیٰ سے امیدیں وابستہ رکھتے ہوئے برداشت کرتے ہیں اور صالح اعمال پر کاربند ہیں۔ |
أُو۟لَـٟٓئِكَ لَـهُـم مَّغْفِـرَةٚ وَأَجْرٚ كَبِيـرٚ .١١ |
یہ ہیں وہ لوگ ۔۔۔مغفرت اور اعلیٰ ترین ایوارڈ کی بشارت ان کے لئے رسول کریم نے دے دی ہے۔ |
فَلَعَلَّكَ تَارِكُ |
چونکہ لوگوں کی اس روش کاآپ نے بھی مشاہدہ کیا ہوا ہے اس لئے امکان ہے کہ آپ کا سینہ آزردگی محسوس کرے کہ بعض لوگ آسودہ حال ہونے پر اس میں سے بعض سے صرف نظر کریں گے جو آپ(ﷺ)کی جانب وحی کیا جا رہا ہے۔ |
وَضَآئِقُ |
اور یہ خیال آپ(ﷺ)کے سینے میں ناگوار طبع اور باعث آزردگی ہے: Root: ض ى ق |
أَن يَقُولُوا۟ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ كَنزٌ |
کہ عمائدین مشرکین لوگوں سے یہ کہیں گے’’کیا وجہ ہے کیوں اس (رسول کریم)پر کوئی خزانہ نہیں اتارا گیا‘‘۔(انہوں نے کہا۔الفرقان۔۸) Root: ك ن ز |
أَوْ جَآءَ مَعَهُۥ مَلَكٌ |
یا یہ کہیں ’’ کیوں اس کے ساتھ کوئی فرشتہ نہیں آیا؟‘‘ Root: ء ل ك |
إِنَّمَآ أَنتَ نَذِيرٚ |
[یہ تو محض حجتیں ہیں]حقیقت یہ ہے کہ آپ(ﷺ)زمان و مکان کے لوگوں کو باطل پر قائم رہنے کے ناگفتہ بہ انجام اور عواقب سے پیشگی خبردار اور متنبہ کرنے والے ہیں۔ |
وَٱللَّهُ عَلَـىٰ كُلِّ شَـىْءٛ وَكِيلٌ .١٢ |
اور اللہ تعالیٰ تمام موجودات اور معاملات کی نگرانی اور انجام تک پہنچانے والے ہیں۔ |
أَمْ يَقُولُونَ ٱفْتَـرَىٰهُ |
کیا وہ (رسول کریم کا انکار کرنے والے عمائدین) لوگوں سے کہتے ہیں"اس (محمّد ﷺٗ)نے اپنے مقاصد کے لئے محنت اور لگن سے اس(قرءان)کو ازخوداختراع کیا ہے"۔ |
قُلْ فَأْتُوا۟ بِعَشْـرِ سُوَرٛ مِّثْلِهِ مُفْتَـرَيَٟتٛ |
آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں ’’چونکہ آپ کا گمان اور الزام ہے کہ یہ میرا تصنیف کردہ ہے تواس کو ثابت کرنے یا اپنے آپ کو تذبذب اورالجھاؤ سے نکالنے کے لئےجائیں اوراِس (قرء ان )کے مثل تصنیف کردہ دس سورتیں لے آئیں۔۔ |
وَٱدْعُوا۟ مَنِ ٱسْتَطَعْتُـم مِّن دُونِ ٱللَّهِ |
اورسوائے اللہ تعالیٰ کے اس کام کے لئے تمام صاحبان علم اور لکھاریوں کو بھی مدعو کر لو جن تک تمہاری رسائی ہو سکے۔ |
إِن كُنتُـمْ صَٟدِقِيـنَ .١٣ |
ایسا کر کے دکھاؤ اگر تم اپنے کہے ہوئے قول میں سچے ہو‘‘۔ |
فَإِلَّمْ يَسْتَجِيبُوا۟ لَـكُـمْ |
چونکہ اس کے من جانب اللہ ہونے کاان عمائدین کو اندازہ ہے اس لئے اگر وہ تم لوگوں کے لئے اس کا جواب دینا ممکن نہیں پاتے۔ |
فَٱعْلَمُوٓا۟ |
تو تم لوگوں کو معلوم ہو جانا چاہئے: |
أَنَّمَآ أُنزِلَ بِعِلْمِ ٱللَّهِ |
کہ یہ حقیقت ہے کہ اسے مجتمع انداز میں عالمی رسول پرنازل کیا گیا ہے۔اس کا متن مطلق اللہ تعالیٰ کے علم اور اظہار پر مشتمل ہے۔ |
وَأَن لَّآ إِلَـٟهَ إِلَّا هُوَ |
اور یہ کہ ان تمام کے متعلق جنہیں معبود تصور کیا جاتا ہےمبنی بر حقیقت خبر یہ ہے کہ ان میں کوئی ذی حیات نہیں،سوائے ان واحد معبود مطلق اللہ تعالیٰ کے۔ |
فَهَلْ أَنتُـم مُّسْلِمُونَ .١٤ |
چونکہ ان کے پاس کوئی دلیل اور ثبوت اس کے من جناب اللہ ہونے کی نفی میں نہیں ہے اس لئے ان سے پوچھوــ ’’بتاؤ کیا تم تسلیم کر کے اسلام قبول کرتے ہو‘‘۔ |
مَن كَانَ يُرِيدُ ٱلْحَـيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا وَزِينَتَـهَا |
اصول جان لو؛جو کوئی حیات دنیا اور اس کی زیبائش و آراستگی کی خواہش کو اپنامطمح نظر بنائے رکھتا ہے۔ |
نُوَفِّ إِلَيْـهِـمْ أَعْمَٟلَـهُـمْ فِيـهَا |
ہم جناب ایسے لوگوں کے معاشرے میں کئے ہوئے اچھے اعمال کا ثمر اس حیات دنیا میں لوٹا دیتے ہیں۔ Root: و ف ى |
وَهُـمْ فِيـهَا لَا يُبْخَسُونَ .١٥ |
اور ان لوگوں کو اس دنیا میں ثمر دینے میں وہ کوئی کمی محسوس نہیں کرتے۔ |
أُو۟لَـٟٓئِكَ ٱلَّذِينَ لَيْسَ لَـهُـمْ فِـى ٱلۡءَاخِـرَةِ إِلَّا
ٱلنَّارُ |
یہ حیات دنیا میں جذب وہ لوگ ہیں جن کے لئے سوائے جھلسا دینے والی جہنم کے آخرت کی زندگی میں کچھ بھی موجود ہو گا۔ |
وَحَبِطَ مَا صَنَعُوا۟ فِيـهَا |
اور اس میں مال و دولت کے حصول کے لئے جو فنکاریاں وہ کرتے تھے سب رائیگاں ہو گیا/محض زخم کے داغ کی طرح یاد بن کر رہ گیا۔ Root: ص ن ع |
وَبَٟطِلٚ مَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ .١٦ |
اور وہ عمل و کاوش جو وہ کرتے رہتے تھے پانی پر ابھرے جھاگ اور میل کی طرح نابود ہو گیا۔ |
أَفَمَن كَانَ عَلَـىٰ بَيِّنَةٛ مِّن رَّبِّهِۦ |
کیا وہ شخص جو اپنے رب کی جانب سے عنایت کردہ صریحاً واضح اور متبین تصور پر کاربند رہا ہے |
وَيَتْلُوهُ شَاهِدٚ مِّنْهُ |
اوراس (قرءن مجید)کوگواہی دینے والا (بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والا۔الاحقاف۔۱۰)شخص لفظ بلفظ تلاوت کرتا ہے اس کے اللہ تعالیٰ کی جانب سے منزل ہونے سے ابتدا کرتے ہوئے؛کیا اس کے مساوی ہے جو تخیلاتی باتوں اور اپنی خواہشات کا غلام ہے۔ |
وَمِن قَبْلِهِۦ كِتَٟبُ مُوسَـىٰٓ إِمَامٙا وَرَحْـمَةٙ |
اور موسیٰ(علیہ السلام)کے ہاتھوں سے اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ کلام پر مشتمل تحریر کردہ کتاب اس(قرءان مجید)کے نزول سے قبل اس مزاج کے لوگوں کے لئے رہنما اور اظہار رحمت کا کردار ادا کرتا تھا۔ |
أُو۟لَـٟٓئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِۦ |
یہ پہلے سے واضح اور متبین تصور پر کاربند لوگ ہیں جواس (قرءان مجید)پر ایمان لاتے ہیں اور لائیں گے۔ |
وَمَن يَكْـفُـرْ بِهِۦ مِنَ ٱلْأَحْزَابِ فَٱلنَّارُ مَوْعِدُهُۥ |
اور جو کوئی اس (قرءان مجید)کا انکار کرے گا جس کا تعلق الگ الگ شناخت رکھنے والے کسی گروہ سے ہے، تو جھلسا دینے والی جہنم اس کی آخرت میں رہائش گاہ ہو گی۔ |
فَلَا تَكُ فِـى مِرْيَةٛ مِّنْهُ |
چونکہ یہ اصول زمین پر بھیجتے وقت سے طے ہے اور وہ لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اس لئے آپ (ﷺ)اس کے مندرجات سے ان اہل کتاب کے لئے متردد فکرمندی میں نہ رہیں۔ |
إِنَّهُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ |
اس حقیقت کو وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ (قرءان مجید)بیان حقیقت ہے ،آپ کے رب کی جانب سے اسے آسان فہم انداز میں منزَّل اور مدون کیا گیا ہے۔(البقرۃ۔۱۴۴، اور القصص۔۵۳ ساتھ دیکھیں) |
وَلَـٟكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ .١٧ |
مگر ناقابل تردید بیان حقیقت ہونے کے باوجود اکثر لوگ اس کے آپ کے رب کی جانب سے تصنیف و تدوین ہونا نہیں مانتے۔ |