Root: ء ل م
Words from this Root in the Grand Qur’ān:
a) Total occurrences: 75
b) No of constructions: 11
Nouns: 9; Recurrence: 72; Verbs: 2; Recurrence: 3 [Form-I]
Ibn Faris [died 1005] stated:
ألم
(مقاييس اللغة)
الهمزة واللام
والميم أصل واحد،
وهو الوجع.
That it has the signification of pain, ache.
Semantic Domain: Pain—Unpleasant sensory and emotional experience—Root: ع ذ ب
Grievous hardship, grievous bodily harm
It is mostly used in Grand Qur’ān in adjectival phrase as descriptive word for Root: ع ذ ب which signifies: Pain—Unpleasant sensory and emotional experiences. Thus Root: ء ل م evidently denotes grievous hardship, grievous bodily harm.
Other roots with same radicals:
ء
م ل -
م
ل ء
|
ایک [اپنی پیدا کردہ ]نفسیاتی بیماری نے اُن کے دلوں میں گھر کر رکھا ہے۔ |
|
بسبب( انہیں دھتکار کراُن کے حال پر چھوڑ کر)ا للہ تعالیٰ نے اُنہیں بڑھنے دیا ہے ، حالت مرض کے حوالے سے ۔ Root: م ر ض |
|
اور جان لوایک دردناک عذاب اُن کیلئے تیار ؍ منتظر ہے |
|
(ان کا یہ انجام اِس وجہ سے ہے کہ حیات دنیا میں مسلسل جھوٹ بولتے تھے۔(البقرۃ: ۱۰ Root: ك ذ ب |
!اے وہ لوگوں جنہوں نے رسول کریم (محمّد ﷺ)اور قرءان مجید پرایمان لانے کا اقرارو اعلان کیا ہے توجہ سے سنو |
اللہ تعالیٰ کے رسول(ﷺ) کو مخاطب کرکے تم لوگوں کو رَاعِنَا (ہمارا خیال کیجئے)نہیں کہنا چاہئے۔بلکہ انہیں یوں مخاطب کرو: ”أُنْظُرْنَا- آپ ہماری طرف توجہ فرمائیں“۔اورتم لوگ غور اور انہماک سے ان سے قرء ان کو سنو۔ |
اورمتنبہ رہو! ایک دردناک عذاب کافروں (رسول کریم اور قرء ان کاانکار کرنے والوں) کیلئے تیار اور منتظرہے۔ |
|
ان لوگوں کے انجام کے متعلق جان لو جو اس کو چھپاتے رہتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام پر مشتمل کتاب میں سے مجتمع انداز میں نازل فرما دیا ہے۔ Root: ك ت م |
|
اور معمولی فائدے کےلئے وہ اس کو دانستہ کاروبار بنا لیتے ہیں ۔ |
یہ ہیں وہ لوگ جو وہ کمائی کھا رہے ہیں جو ماسوائے آگ کے ان کے پیٹوں میں کچھ نہیں بھرے گی۔ |
اور نہ اللہ تعالیٰ ان سے یوم قیامت کلام کریں گے اور نہ وہ جناب انہیں اوپر اٹھان کے قابل بنائیں گے۔ Root: ز ك و |
اور جان لوایک دردناک عذاب اُن کیلئے تیار ؍ منتظر ہے |
!اے وہ لوگوں جنہوں نے رسول کریم (محمّد ﷺ)اور قرءان مجید پرایمان لانے کا اقرارو اعلان کیا ہے توجہ سے سنو |
|
تم لوگوں(بحثیت معاشرہ،ریاست)پرقتل کے معاملے کوسزائے موت تک پہنچانے کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔Root: ق ص ص |
اگرمجرم قرار پایا شخص خود مختار ہے تو وہی سزا پائے گا،اور اگر کسی کا پابند،ملازم ہے تو وہی پابند شخص،اور اگر خاتون ہے تو وہی خاتون۔ |
|
مگر اگرمجرم قرار پانے پر اگر کچھ مقتول کے بھائی کی جانب سے رعایت اسے دی جائے۔ Root: ع ف و |
|
تو اس صورت میں معاشرے کے معروف و متعین اصول کی پابندی کرنا ہے، اور احسن انداز میں قصاص کی ادائیگی کرنا ہے۔ |
یہ جرم کی سزا میں تخفیف اور رحمت تم لوگوں کے رب کی جانب قانونی شق ہے(عدالت کی صوابدید نہیں ہے)۔ Root: خ ف ف |
|
اس لیئے اس شق کی موجودگی کے بعد جو کوئی دانستہ ،زیر مقصد اس کی پابندی سے باہر جائے گا۔ |
|
تو ایک دردناک عذاب اس کے لئے منتظر ہو گا۔ |
یقیناً وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی آیات جو قرءان مجید کے ذریعے ان تک پہنچائی گئی ہیں مسلسل انکار کرتے ہیں۔ Root: ك ف ر |
اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کے تمام تخلیقات میں فوقیت اور تکریم دیئے نبیوں کی تضحیک و توہین و کردار کشی کرتے ہیں ان سے حقیقت کے منافی اتہام اور قصے منسوب کر کے۔ Root: ق ت ل |
اور ان لوگوں کوزچ اور بدنام کرتے ہیں جو معاشرے میں خود پر اصلاح کی ذمہ داری لیتے ہوئے برابری اورانصاف کا رویہ اپنانے کی تلقین کرتے ہیں۔ |
ایسے لوگ سزا کے مستوجب ہیں۔اس لئے آپ(ﷺ) انہیں خوشخبری دیں سخت ناگوار ایذا کے الصاق کی۔ |
اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جودانستہ معمولی دنیاوی فائدے کے عوض اللہ تعالیٰ سے کئے عہد اور اپنے ایمان کا سودا کر دیتے ہیں ان کا انجام جان لو۔ |
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت کی زندگی میں عنایات میں قطعی کوئی حصہ نہیں۔ |
اور نہ ہی یوم قیامت اللہ تعالیٰ ان سے کلام کرنا پسند کریں گے،اور نہ ان پر نگاہ ڈالنا پسند کریں گے،اور نہ وہ جناب انہیں اوپر اٹھان کے قابل بنائیں گے۔ Root: ز ك و |
اور جان لوایک دردناک عذاب اُن کیلئے تیار ؍ منتظر ہے |
ان لوگوں کے متعلق مطلع رہو جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے کلام پر مشتمل نازل کردہ کتاب کا انکار کیا اور اس پر قائم رہتے ہوئے اس حال میں مر گئے کہ ہٹ دھرم کافر تھے |
تو ان میں سے کسی ایک سے بھی زمین بھر سونا قبول نہیں کیا جائے گاچاہے وہ سزا سے معافی پانے کےلئے اس کو دینے کے قابل بھی ہو۔ |
یہ وہ لوگ ہیں،ایک دردناک عذاب اُن کیلئے تیار ؍ منتظر ہے۔ |
اور مددگاروں میں سے کوئی ایک بھی ان کی مدد کرنے کا خواہشمند نہیں ہو گا۔ |
یہ حقیقت ہے کہ جن لوگوں نے ایمان کے عوض رسول کریم اور قرءان کا انکار کرنے کا دانستہ مفاد پرستی کے زیر اثرسودا کیا ہے؛ Root: ش رى |
وہ قطعاً اللہ تعالیٰ کے لئے کبھی ضرررساں نہیں بن سکتے۔ |
اور جان لوایک دردناک عذاب اُن کیلئے تیار ؍ منتظر ہے۔ |
آپ(ﷺ)آئندہ ان لوگوں کے سدھارنے کا نہ سوچیں جو شادمان ہیں اس کے ساتھ جو انہوں نے پایا ہے۔ Root: ف ر ح |
۔اور چاہتے ہیں کہ ان کی مدح کی جائے اس کے لئے جو انہوں نے کبھی ایک بار بھی نہیں کیا۔ |
۔ان کی اس صورتحال میں آپ(ﷺ)آیندہ ان کے عذاب سے بچ نکلنے کا نہ سوچیں/آرزو کریں۔ Root: ف و ز |
اور جان لوایک دردناک عذاب اُن کیلئے تیار ؍ منتظر ہے۔ |
|
۔مگر متنبہ رہو؛توبہ کی قبولیت کا استحقاق ان لوگوں کے لئے قطعی نہیں ہے جو بدستور قابل تعزیر برائیوں پر عمل پیرا رہتے ہیں |
|
۔یہاں تک کہ ان میں سے کسی ایک کے پاس جب یقینی موت کا احساس پہنچ گیا تو اس نے کہا"یقیناً میں نے اسی لمحے اپنے آپ کو برائیوں سے تائب کر لیا ہے"۔ Root: ح ض ر |
|
۔اور نہ توبہ کی قبولیت کا استحقاق ان لوگوں کے لئے ہےجو طبعی موت مرنے لگے ہیں اس حالت میں کہ اس لمحے تک رسول کریم اور قرءان مجید کا ہٹ دھرمی سے انکار کرنے والے تھے۔ |
|
۔یہ ہیں وہ لوگ۔۔ہم جناب نے ایک دردناک عذاب ان کے جرائم کی ان کو سزا دینے کےلئے تیار کردیا ہے۔ Root: ع ت د |
|
۔آپ (ﷺ)منافقین کو بے دھڑک خوش خبری اور ضمانت دے دیں کہ ایک اندوہناک عذاب ان کی خاطر مدارت کے لئے تیار اور منتظر ہے۔ |
اور مزید برآں ان کے سود در سود لینے کےنظام کو باوجود اس سے قبل ازیں منع کئے جانے کےاختیار کرنے کی وجہ سے؛ |
۔اور دھوکے دہی کے ذریعے ان کا لوگوں کے اموال کو ہڑپ کرنے کی عادت کے سبب۔ |
|
۔متنبہ رہو؛ ہم جناب نے ان (اہل کتاب) میں سے رسول کریم اور قرءان مجید کا انکار کرنے والوں کے لئے ایک دردناک عذاب ان کے جرائم کی ان کو سزا دینے کےلئے تیار کردیا ہے۔ Root: ع ت د |
|
چونکہ انجام کا فیصلہ انسان کو بتائے گئے اولین طے شدہ اصول کے مطابق ہونا ہے اس لئے جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو رسول کریم اور قرءان مجید پر ایمان لائے اور انہوں نے صالح اعمال کئے تو ان کی قدردانی کرتے ہوئے حسب وعدہ وہ جناب ان کے واجب الادا اجر کی مکمل ادائیگی کر دیں گے۔ Root: و ف ى |
|
اور انہیں افزوں فرمائیں گے،اپنے فضل سے مزید نواز نے سے۔ |
اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جنہوں نے نخوت سے بندگی سے انکار کیا اور اپنی عظمت و بڑائی کو منوانے کے خواہشمند رہے تو وہ جناب انہیں دردناک سزا دیں گے۔ |
۔ اور اللہ تعالیٰ کے سوائے وہ لوگ کوئی خیر خواہ سرپرست اور نہ کوئی مددگار پائیں گے جو اانہیں اس سزا سے نجات دلا سکے۔ |
|
۔اس کی اس گم سم حالت میں اللہ تعالیٰ نے وہاں ایک کوے کو اس حالت سے نکالنے کے لئے بھیجا تھا۔وہ زمین کو کرید اور کھود رہا تھا۔ |
|
۔اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ اسے دکھا دے کہ اس نےکیسے اپنے بھائی کے جسد کو زمین میں مدفون کرنا ہے۔ Root: و ر ى |
|
اس نے کہا"اے شو مئی قسمت!کیا میں اس قدر لاچار اور خالی الذہن تھا کہ اس کوے کے مثل میں ہوتا جس کی وجہ سے میں اپنے بھائی کے جسد کو خود دفنانے کا سوچ لیتا"۔ |
|
۔یہ سوچ کر اور بھائی کے جسد کو دفنا لینے پر وہ شرمسار اور ندامت سے بوجھل حالت میں تھا۔ Root: ن د م |
|
۔یہ حقیقت ہے کہ ان لوگوں نے کفر کا ارتکاب کیا ہے( اصل میں اللہ تعالیٰ کے بندے اور ان کی بندگی کے انکار کے مرتکب ہوئے ہیں)جنہوں نے لوگوں سے یہ کہا تھا: |
|
"در حقیقت اللہ تعالیٰ تیسرے ہیں تین (معبودان)میں"۔ |
۔ لیکن ناقابل تردید حقیقت تو یہ ہےکہ قطعی کوئی بھی حقیقی معنوں میں معبود موجود تھا اور ہےہی نہیں سوائے واحد معبود مطلق کے۔ |
اور اگر وہ سوچ سمجھ کر اور خلوص نیت سے وہ کہنے سے باز نہیں آتے جو وہ کہتے رہتے ہیں۔ |
تو یقیناً ایک دردناک عذاب ان میں سے ان لوگوں کو مستقبل(یوم قیامت)میں لاحق ہو جائے گا جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے مطلق معبود ہونے، رسول کریم اور قرءان مجید کا انکار کیا۔ |
!اے وہ لوگوں جنہوں نے رسول کریم (محمّد ﷺ)اور قرءان مجید پرایمان لانے کا اقرارو اعلان کیا ہے توجہ سے سنو |
|
۔متنبہ رہو؛اللہ تعالیٰ تمہیں چھوٹے سے معاملے میں آزنائش میں مبتلا کریں گے جب شکار کے لائق جانور اچانک تمہارے ہاتھوں اور نیزوں کی پہنچ اور دسترس میں ہو جائے۔ Root: ص ى د |
|
۔اس کا مقصد اس کو ظاہر کرنا ہو گا جو ان جناب سے بصارتوں سے اوجھل ہونے کے باوجود خوف محسوس کرتا رہتا ہے۔ |
چونکہ آزمائش کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے اس لئے جس کسی نے اس کے بعد بھی دانستہ بے اعتدالی کا مظاہرہ کیا تو متنبہ رہے:ایک دردناک عذاب اس کے لئے سزا بنے گا۔ |
۔اور آپ(ﷺ)ان لوگوں کونظر انداز کر دیں جنہوں نے ان کے لئے مقرر کردہ آئین وضابطہ حیات کو زیر مقصد بیکار دلبستگی ،کھیل اوراہم کام سے توجہ ہٹانے کے مترادف کے طور لے لیا ہے۔[نکتہ: دین کا تعلق اور مقصد آخرت ہے اور جو آخرت کو نہیں مانتے ان کے نکتہ نظر سے دین بیکار مشغلہ ہے]۔ |
اور حقیقت یہ ہے کہ دنیاوی زندگی نے انہیں دام فریب میں جذب کر لیا ہے۔ Root: غ ر ر |
مگر آپ(ﷺ)اس(قرءان مجید)کے ذریعے لوگوں کو آگاہ اور متنبہ کر دیں کہ جو شخص بھی پابند زنداں کیاجائے گا وہ اپنے اعمال کی سزا کا مستوجب ہونے کی بنا پر ہو گا۔ |
۔ کوئی بہی خواہ اور نہ کوئ حمائتی ان جناب کے علاوہ اس شخص کی دادرسی کرنے کے لئے موجود اور تیار ہو گا۔ Root: ش ف ع |
۔اور اگر وہ تمام دولت بھی ہرجانہ اور معافی کے لئے پیش کر سکے گا تو اسے اس سے قبول نہیں کیا جائے گا۔ Root: ع د ل |
۔یہ ہیں وہ لوگ جنہیں پابند زنداں کیا گیا ہے اپنے دنیا میں سرشت اور اعمال کی سزا کا مستوجب ہونے کی بنا پر ۔ |
۔گرم چشمے کا پانی اورایک دردناک عذاب ان کے لئے تیار اور منتظر ہے۔ان کا یہ انجام اس بنا پر ہے کہ مسلسل رسول کریم اور قرءان مجید کا انکار کرتے رہے تھے۔ Root: ك ف ر |
۔اورہم جناب نے صالح (علیہ السلام)کو،جو ان کے قومی بھائی تھے ،قوم ثمودکی جانب اپنا رسول بنایا تھا۔ |
|
انہوں نے کہا"اے میری قوم،تم لوگ اللہ تعالیٰ کی بااظہار بندگی کرو۔ |
|
یاد رکھو،تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ قطعاً کوئی معبود و ملجاتم لوگوں کے لئےذی ہست نہیں جو ان جناب کے علاوہ تم سمجھتے ہو۔ |
۔ایک مافوق الفطرت شہادت تمہارے مطالبہ پر تمہارے رب کی جانب سے پہنچ گئی ہے جو حقیقت کو متبین کر دینے والی ہے۔ |
۔دیکھو یہ ہے اللہ تعالیٰ کی جانب سے بھیجی ہوئی اونٹنی۔یہ تمہارے لئے مافوق الفطرت مشاہدے کا کردار ادا کرے گی۔ |
۔چونکہ تمہارے مطالبہ پر یہ پہنچی ہے اس لئے اللہ تعالیٰ کی زمین میں تم لوگ اسےآزادانہ گھومنے پھرنے دو تاکہ وہ کھا سکے۔ Root: و ذ ر |
۔اور تم لوگوں کو چاہئے کہ اسے برائی /تکلیف پہنچانےکی نیت سے مت چھونا۔اگر تم نے ایسا کیا تو ایک دردناک عذاب تم لوگوں کو پکڑ لے گا۔ |
|
۔ان کی لوگوں پر اثر انداز ہونے کے لئے نفسیاتی جعل سازیوں کے متعلق بھی جان لو جب انہوں نے کہا’’اے اللہ!اگر یہ (قرءان مجید)ان کے کہنے کے مطابق تیری جانب سے بھیجا ہوا بیان حقیقت ہے۔ |
|
تو چونکہ ہم اسے اس کا اختراع کردہ مسودہ قرار دے رہے ہیں اس لئے ہم پر آسمان سے پتھروں کی بارش کر دے یا ہم پر کوئی دردناک عذاب مسلط کر دے‘‘۔ Root: م ط ر |
۔اور یہ اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول کی جانب سے عام اعلان تمام لوگوں کو حج اکبر(عرفات میں اجتماع)کے دن منادی کرنے کے لئے ہے: Root: ح ج ج |
۔کہ اللہ تعالیٰ مشرکین سے تعلق رکھنے والے ان قبیلوں کے ساتھ عدم جنگ کے معاہدہ سے بری الذمہ ہونے کا اعلان کرتے ہیں جو عدم اعتماد اور ریشہ دوانیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔اور یہی اعلان ان جناب کے رسول (کریمﷺ)کا ہے۔ |
۔ان قبائل کے عمائدین سے کہہ دیا گیا تھا’’چونکہ اعلامیہ فوری نافذ العمل نہیں ہے اس لئے اگر تم لوگ تائب ہو جاؤ تو وہ تمہارے اپنے لئے بہت بہتر ہو گا۔ |
۔اور اگر تم اس پیشکش سے منہ موڑتے ہو تو پھر یہ جان لو کہ تم لوگ کسی وقت اس قابل نہیں ہو کہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے کو ٹال سکو‘‘۔ |
۔اور آپ(ﷺ)ان کو جنہوں نے آپ اورقرءان مجید کا انکار کر دیا ہے خوشخبری دیں سخت ناگوار اہذا کے الصاق کی۔ |
|
!اے وہ لوگوں جنہوں نے رسول کریم (محمّد ﷺ)اور قرءان مجید پرایمان لانے کا اقرارو اعلان کیا ہے توجہ سے سنو |
۔اس حقیقت سے مطلع رہو کہ ان کی اکثریت جن کا معاشرے میں تعارف اور مشہوری بطور دانشور/سکالر اور سہمے سہمے عاجزی و انکساری پر مبنی طرز حیات اختیار کرنے والوں سے ہے ،لوگوں کے اموال کو پانی اور دھاتوں کو پگھلانے پر ابھر آنے والے جھاگ کے مانند باتوں کے فریب سے ہڑپ کرتے ہیں۔ |
اور اس طرح لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ سے وہ پلٹاتے ہیں۔ |
|
چونکہ ایسے لوگ سزا کے مستوجب ہیں۔اس لئے آپ(ﷺ) انہیں خوشخبری دیں سخت ناگوار ایذا کے الصاق کی۔ |
۔متنبہ رہو؛اگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کے دین کے دفاع کی خاطر جنگ کا سامنا کرنے نہیں نکلو گے تو وہ جناب تمہیں دردناک عذاب میں مبتلا کر دیں گے۔ Root: ن ف ر; |
۔اوراس امکان سے بھی متنبہ رہو کہ وہ جناب ایک قوم کوجو تم سے مختلف ہے متبادل مقتدر بنانے کا ارادہ کر لیں۔اور تم لوگ اسے قطعاً کسی قسم کا ضرر پہنچانے کے قابل نہیں ہو گے۔ |
اوریقیناًاللہ تعالیٰ ہر ایک شئے اور معاملے کو پیمانوں میں مقید کرنے پر ہمیشہ سے قادر ہیں۔ |
۔وہ لوگ ان(منافقین)میں دائمی طور پر خیر و عافیت سے محروم ہو گئے جو اللہ تعالیٰ کے مختص کردہ اور کائنات کے لئے عالی شرف و عظمت قرار پائے بندے (محمّد ﷺ)کے لئے باعث ناگواری اور ناپسندیدگی بنتے ہیں اور کہتے ہیں’’وہ تو ہر کسی کے پکارنے پر لمحہ بر کے لئے کان دیتے ہیں‘‘۔ |
۔آپ(ﷺ)ارشاد فرمائیں:’’وہ خیر(قرءان مجید)سننے والے کان ہیں۔اس میں تمہارے لئے تنبیہ اور اتمام حجت ہے۔اللہ تعالیٰ پر ان کا ایمان ہے۔اور بالخصوص صدق دل سے ایمان لانے والوں کی بات مانتے ہیں۔اور وہ رحمت ہے،اللہ تعالیٰ کا احسان خصوصی صدق قلب سے ایمان لانے والوں کے لئے جو قبل ازیں تم میں توحید پر قائم مومن کی شہرتے رکھتے تھے۔(محذوف کے لئے دیکھیں النحل۔۳۰ اورالاحقاف۔۱۱؛اور محذوف حال کے لئے ءال عمران۔۱۶۴؛رحمت کے لئے الاسراء۔۸۷) |
|
|
۔وہ(منافقین)اللہ تعالیٰ کی قسمیں اٹھاتے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں کہا۔مگر حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے انکار پر مبنی جملہ کہا تھا۔ Root: ح ل ف |
|
۔اور انہوں نے اپنے اسلام پر کاربند ہونے کا مظاہرہ کرنے کے بعد کفر کا ارتکاب کیا۔اور انہوں نے وہ سازش تیار کی جس کو کامیابی سے ہمکنار نہ کر سکے۔ |
|
۔اور انہوں نے ایمان والوں کے خلاف جلن اور کڑھن کا اظہار محض اس وجہ سے کیا کہ اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول کریم(ﷺ)نے انہیں خود کفیل کر دیا تھا،ان جناب کے عنایات فضل سے۔ |
|
۔چونکہ ان کے مضموم ارادے اور روش ظاہر ہو گئے ہیں اس لئے اگر وہ ندامت سے اس روش سے پلٹ کر صحیح معنوں میں ایمان لے آئیں تو یہ ان کے لئے بہتر انتخاب ہو گا۔ |
|
۔مگر اگر وہ اس پیشکش سے ازخود پلٹ جاتے ہیں تو متنبہ رہیں اللہ تعالیٰ انہیں دردناک عذاب میں حیات دنیا اور آخرت میں دوچار کر دیں گے۔ |
|
اور یاد رکھیں اس وقت زمین میں قطعاً کوئی سہارا /محافظ اور قطعاًکوئی مددگار نہیں ہو گا جوان لوگوں کے لئے دادرسی کر سکے۔ |
|
۔ایسے لوگوں کا انجام جان لو جو ایمان والوں میں کھلے دل سے عطیات دینے والوں کے صدقات کے متعلق اور ان کے متعلق جو جسمانی مشقت کے علاوہ مالی امداد کے لئے وسائل نہیں پاتے ہرزہ رسائی اور مزاح کا نشانہ بناتے ہیں۔ Root: ل م ز |
|
۔چونکہ بڑائی کے زعم میں مبتلا ہیں اس لئے وہ ان (مومنین)میں سے بعض کے ساتھ توہین آمیز مسخرہ پن کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان (منافقین)میں اس حرکت کے مرتکب ہونے والوں کو بے وقعت بنا دیا ہے۔ Root: س خ ر |
اور جان لوایک دردناک عذاب اُن کیلئے تیار ؍ منتظر ہے |
|
۔اور معذرت کے طلبگار آئے جن کا تعلق عرب میں آبادکاروں سے تھا کہ ان کے لئے جنگ سے چھوٹ کی اجازت دے دی جائے۔اور وہ لوگ بیٹھے رہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول سے جھوٹ بولا تھا(کہ ایمان لے آئے ہیں)۔ |
|
۔عنقریب ایک دردناک عذاب ان لوگوں کو لاحق ہو جائے گا جنہوں نے ان (آبادکار قبائل)میں سے کفر کا ارتکاب کیا ہے۔ |
|
تم سب لوگ متنبہ رہو،بعد ازاں قیامت برپا ہونے کے تم نے احتساب کے لئے ان جناب کی جانب لوٹنا ہے،مجموع ۔ |
۔متنبہ رہو،یہ محض بیان نہیں،یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے،یہ ایسا وعدہ ہے جس نے وقوع پذیر ہو کر رہنا ہے۔ |
۔یہ حقیقت ہے کہ وہ جناب سوچے سمجھے مقصد کے تحت تخلیق کی ابتدا فرماتے ہیں۔بعد ازاں مقررہ وقت پر وہ جناب اس تخلیق کردہ کوازسر نواپنی جانب پلٹا دیں گے۔ |
|
۔یہ ازسر نو حیات دینا اس مقصد سے ہے کہ وہ جناب ان لوگوں کو جو رسول کریم اور کتاب اللہ پر صدق قلب سے ایمان لائے اور ان اعمال پر کاربند رہے جنہیں صالح قرار دیا گیا تھابہترین ایوارڈ سے نوازیں انصاف اور مساوات کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے۔ Root: ق س ط |
۔اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جنہوں نے رسول کریم اور قرءان مجید کو من جانب اللہ ماننے سے انکار کیا ہے۔ |
۔گرم چشمے کا پانی اورایک دردناک عذاب ان کے لئے تیار اور منتظر ہے۔ان کا یہ انجام اس بنا پر ہے کہ مسلسل رسول کریم اور قرءان مجید کا انکار کرتے رہے تھے۔ Root: ك ف ر |
|
|
|
|
۔اور تم لوگوں کو اس معاملے میں سستی نہیں کرنا چاہئے کہ دشمن قوم کی جنگی صلاحیت پانے کی جستجو کے مقابل تیاری کرو۔ Root: و ھ ن |
۔اگر اس جنگی صلاحیت کے حصول کے لئے تمہیں دشواری پیش آتی ہے تو ان کو بھی وایسی ہی دشواریاں لاحق ہوتی ہیں جیسے کہ تم لوگوں کو۔ |
۔مگر تم لوگوں کے لئے دشواری کا احساس ماند پڑنے کا زیادہ موقع ہے کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کی جانب سے امید رکھتے ہو جو وہ لوگ نہیں رکھتے۔ Root: ر ج و |
۔اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ حقیقت ہے کہ منبع علم ہیں،تمام نظام کے بدرجہ اتم انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے والےفرمانروا ہیں۔ |
Noun
1 |
|
3 |
الصفة المشبهة : مرفوع-واحد-مذكر |
6 |
|
7 |
الصفة المشبهة:معرفہ باللام-منصوب-واحد مذكر |
8 |
|
9 |
|
Verbs Form-I