Root: س ح ر
Words from this Root in the Grand Qur’ān:
a) Total occurrences: 63
b) No of constructions: 33
Noun: 30; Recurrence: 60; Verb: 3 [Form-I]
Ibn Faris [died 1005] stated:
(مقاييس اللغة)
السين والحاء والراء أصولٌ ثلاثة متباينة: أحدها عضْوٌ من الأعضاء، والآخر خَدْعٌ وشِبههُ، والثالث وقتٌ من الأوقات.فالعُضْو السَّحْر، وهو ما لَصِقَ بالحُلقوم والمَرِيء من أعلى البطن
That it has three basic significations, firstly a body part; secondly a trick or cheat by a similarity, look like; and thirdly a time period from hours of the day. As for body part it is that which connects to the pharynx, throat from upper part of rib cage.
Semantic Domain: Illusion - Hoax, Hoaxer
Semantic domain: Time - In the meaning of short time span Astronomical Twilight before True Dawn - Nautical Twilight
Lane Lexicon: He (an enchanter, سَاحِرٌ) apparently turned the thing from its proper manner of being, making what was false to appear in the form of the true, or real; causing the thing to be imagined different from what it really was.
Related Root:: خ ى ل
For Urdu speaking people learning to understand Arabic of Qur’ān is very easy and simple. The most important determining factor how easily words are learned is "cognate factor". "Cognate" means the words that are the same or very similar in both languages. There are a large number of words that are cognate in Arabic and Urdu. Though there are "false cognates" - words which appear similar, but have different meanings—it needs not any special strategy since their number is just few.
"سِحْرٚ"
It is "false cognate" in Urdu while in other sense with "zabar" on first consonant is "true cognate".
اردو میں عربی سے ماخوذ ’’سَحر‘‘ اور ’’سِحر‘‘بطور اسم مستعمل ہے:
طلوع آفتاب سے کچھ پہلے کا وقت، وہ وقت جب رات کا چھٹا حصہ باقی ہو، تڑکا، بھور۔
سحری، رمضان شریف اور روزہ کی نیت سے صبح صادق تک کھانے کا عمل۔
سِحر: جادو، منتر، ٹونا۔۔ اثر، تاثیر، کشش۔
سحر آنگیز: پرکشش، متاثر کرنے والا۔
1. In the Meanings of illusory tricks
2. In the meaning of Hoax, Hoaxer
3. In the meanings of time-span Astronomical Twilight
اور ان کی ماضی کی تاریخ میں یہ بھی ہے (رسولوں کی اپنے من کو پسند نہ آنے والی باتوں کا انکار کر کے اور اپنے عہدوں کوپس پشت ڈالنے کے علاوہ) اُن باتوں کی پیروی میں لگ گئے جو سلیمان (علیہ السلام) کی سلطنت میں شیطان صفت لوگ سنایا کرتے تھے۔ |
(وقت کے حکمران سلیمان علیہ السلام پر رعایا میں سے شیطان صفت لوگوں کی حرکات کی بنا ء پرانکار کا الزام لگاناغلط اور لغو ہے کیونکہ) سلیمانؑ نے تو انکار نہیں کیا بلکہ انکار تو اُن شیطانوں نے کیا۔ |
وہ لوگوں کوفریب نظر سے تخیل پیداکرنے کا ہنرسکھاتے تھے۔ |
اس کے علاوہ وہ شئے سکھاتے جو بابل میں ھاروت اور ماروت نامی دوسرداروں /مَلکوں کوکسی نے بتایا تھا۔ |
اور وہ دونوں [ھاروت اور ماروت] کسی شخص کو وہ ہنر نہیں سکھاتے تھے جب تک اُس کے سامنے یہ دعویٰ نہیں کر لیتے ”ہم محقق ہیں اِس لئے تجھے اِس کوسیکھنے سے انکار نہیں کرنا چاہئے“۔ |
اِس [دعویٰ مہارت] سے متاثر ہو کر دلچسپی اور مقصد رکھنے والے لوگ اپنے آپ کو اُن دونوں میں کسی ایک سے وہ ہنر/گُر سیکھنے پر رضامند ہو جاتے تھے جس کے ذریعے یہ امکان پیدا ہو جائے کہ خاوند اور بیوی میں جدائی ڈالی جاسکے۔ Root: ز و ج |
(اور ایسایہ سوچے سمجھے بغیرکرتے تھے کہ) اگرچہ یہ کر کے بھی اذنِ الہی کے بغیر کسی ایک کو بھی کوئی ضررپہنچا نے والے نہیں بن سکتے تھے۔ |
اِس کے باوجود پھر بھی ایسی (لغو اور بیکار)باتیں سیکھتے جو انہیں نقصان تو پہنچاتیں لیکن انہیں نفع نہ دیتیں۔ |
اور(اِن کے احمقانہ پن کو دیکھو) وہ جانتے تھے کہ جس نے یہ کاروباراختیار کیا اُس کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا۔ |
اور وہ بات یقینابری اور بیکار تھی جس کے عوض انہوں نے اپنے آپ کو بیچ ڈالا۔ |
اگر وہ اتنی سیدھی سادہ حقیقت کوجان لیتے تو ممکن ہے ایسا نہ کرتے! ۔ |
روز قیامت جب اللہ تعالیٰ نے کہا"اے عیسیٰ ابن مریم! |
|
آپ میری اس مخصوص نعمت/مہربانی کو یاد کریں جو میں نے خطرناک حالات میں آپ پر اور آپ کی والدہ پر کی تھی جب روح القدس/جبرائیل (علیہ السلام)کی استعانت سے آپ کی مدد کی تھی۔ |
|
آپ یاد کریں کہ آپ اپنی ماں کی قوم کے لوگوں سے گفتگو کرتے تھے اس زمانے میں جب آپ ابھی والدہ کی گود میں نومولود تھے؛ اور ان لوگوں سے(پہاڑی مقام پر ہجرت کے بعد)بڑھاپے میں جو آپ کے ساتھ تھے۔ Root: م ھ د |
اور جب میں نے آپ کو کتاب خاص اور علم کو بہترین انداز میں بروئے کار لانے کی تعلیم دی تھی؛اور تورات اور انجیل کی تعلیم۔ |
اور یاد کریں جب میرے اذن سے گیلی مٹی سے ابتدا کرتے ہوئےپرندے کی ہیئت کی مانند جسد بناتے تھے؛ پھر نوک پلک سنوار کر اور ایک سوراخ بنا کر اس جسد میں پھونکتے تھے تو اس پر وہ میرے اذن کی تعمیل میں ذی حیات پرندے کے طور وجود پذیر ہو جاتے تھے۔ |
اور یاد کریں(عنایت کردہ کتاب خاص کی تعلیم بروئے کار لاتے ہوئے)میرے اذن سے آپ مادر زاد اندھے اور برص سے متاثرہ شخص کو اس حالت سے مبرا کر دیتے تھے۔ |
اور جب آپ میرے اذن سے طبعی طور پر مردہ قرار پائے شخص کواس حالت موت سے نکال لیتے تھے۔ |
اور آپ یاد کریں اس وقت کو جب میں نے بنی اسرائیل کے آپ کی جانب بڑھتے ہاتھوں کو روک دیا۔ Root: ك ف ف |
جب آپ ان کے پاس عینی مشاہدہ کے لئے ایسی شہادتوں(آیات/معجزات ) کے ساتھ تشریف لائے تھے جوان کےتصور،تجربہ،سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اس حقیقت کی جانب واضح رہنمائی کرنے والی تھیں کہ من جانب اللہ سند اور برھان ہیں۔جنہیں دکھانے پر ان میں سے ایمان لانے سے انکار کر دینے والے مفاد پرست اکابرین نے کہا: |
"یہ تو سوائے صریحاً طلسماتی شعبدہ بازی اور فریب نظر کے حقیقت میں کچھ نہیں"۔ |
آپ(ﷺ)جان لیں کہ اگر ہم جناب نے (جیسا وہ اہل کتاب مطالبہ کرتے ہیں ۔النساء۔153)آپ پر وقفے وقفے سے کتاب(قرءان مجید)کو نازل کیا ہوتا اس طرح کے تحریر کردہ کاغذوں کو آسمان سے اترتا ہوا وہ دیکھ لیتے۔ |
اس طرح زمین پر پہنچ جانے پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اسے(کتاب)چھو کر بھی دیکھ لیا ہوتا(جس سے انہیں معلوم ہو جاتا کہ یہ نظری دھوکہ/سحر نہیں تھا) Root: ل م س |
تو بھی انہوں نے یہ کہا ہوتا جنہوں نے آپ(ﷺ)اور قرءان مجید کو ماننے سے انکار کر دیا ہے: |
"یہ تو سوائے صریحاً طلسماتی شعبدہ بازی اور فریب نظر کے حقیقت میں کچھ نہیں"۔ |
ان سرداروں نے جن کا فرعون کی قوم سے تعلق تھا کہا: Root: م ل ء |
"یقیناً یہ صاحب توفریب نظر کے ماہر شعبدہ باز ہیں۔ |
|
وہ تمام کے تمام شعبدہ بازی کے علم میں ماہرین کو لے کر آ جائیں گے"۔ |
اور جادوگر/فریب نظر کے شعبدہ باز فرعون کے پاس پہنچ گئے۔ |
|
انہوں نے فرعون سے مخاطب ہو کر کہا"یقیناً ایک انعام آپ حضور کی جانب سے ہمارے لئے سرمایہ فخر ہو گا اگر ہم اس مقابلے میں غالب ہو گئے"۔ Root: غ ل ب |
|
انہوں(موسیٰ علیہ السلام)نے کہا"آپ لوگ کرتب دکھائیں"۔ |
|
یہ سن کر جوں ہی انہوں نے زمین پر پھینکا،انہوں نے لوگوں کی آنکھوں کو سحرزدہ کر دیا اور انہیں متعجب اور سناٹے میں کر دیا۔ |
|
۔۔واقعی انہوں نے شعبدہ بازی کاعظیم مظاہرہ دکھایا تھا۔۔ |
|
اور شعبدہ باز زمین پر جھک کر سجدہ ریز ہو گئے۔ Root: س ج د; |
|
اور انہوں(فرعون اور اس کے معتمدین)نے موسیٰ(علیہ السلام)سے کہا"چاہےجس مرضی شئے کو تو ہم پر مسلط کر دے،ایسے عینی مشاہدات کی طرح ہو جو تصور اور سائنسی توجیح سے ماورا شعبدہ ہو تاکہ تو اس کے ذریعے ہمیں مسحور کر دے: Root: س ح ر |
|
تو بھی ہم کبھی تیرے کہنے پر ایمان نہیں لائیں گے"۔ |
ان کے مطالبہ پر جوں ہی اس منفرد حقیقت کا اظہار ہو گیا جسےہم جناب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو دکھانے کے لئے عنایت کیا تھا: |
انہوں(فرعون کے قریبی رفقا)نے جھٹ سے کہا’’یہ تو درحقیقت صریح شعبدہ بازی کا مظاہرہ ہے‘‘۔ |
|
موسیٰ(علیہ السلام)نے ان کو مخاطب کر کے کہا’’کیا تم لوگ یہ بات بدیہی حقیقت کے حوالے سے کہہ رہے ہو جوں ہی تم نے اس کو دیکھا۔ |
|
کیا یہ جو دیکھ رہے ہو شعبدہ ہے؟متنبہ رہو،شعبدہ باز آخرکار کبھی کامیاب نہیں ہوتے لوگوں کو فریب میں مبتلا رکھنے میں‘‘۔ Root: ف ل ح |
|
اور فرعون نے اپنے قریبی رفقاء سے کہا: |
|
’’ تمام کے تمام شعبدہ بازی کے علم میں ماہرین کو لے کر میرے پاس آؤ"۔ |
|
چونکہ وہ الگ مشورہ کرنے چلے گئے تھے اس لئے جوں ہی شعبدہ باز واپس آئےتو انہوں نے پہل کرنے کے متعلق استفسار کیا : |
|
موسیٰ(علیہ السلام)نے ان سے کہا"آپ لوگ کرتب دکھائیں، سامنے زمین پر پھینکیں جو تم پھینک کر شعبدہ دکھاتے ہو"۔ |
|
چونکہ وہ یکے بعد دیگرے تسلسل سے پھینک رہے تھے اس لئے جب وہ تمام پھینک چکے تو موسیٰ(علیہ السلام)نے ان سے کہا’’وہ جو تم نے اس عمل سے پیش کیا ہے وہ منفرد شعبدہ ہے،مختصر وقت کے لئے فریب کی کیفیت ہے۔ |
|
اس حقیقت کو جان لو؛اللہ تعالیٰ جلد اس کو باطل، پانی پر ابھرے جاگ کی مانند زائل کر دیں گے۔ |
|
متنبہ رہو؛اللہ تعالیٰ ذہنی و فکری انتشار پھیلانے ،بگاڑ پیدا کرنے والوں کے عمل کو بحال نہیں رہنے دیتے‘‘۔ |
|
تو بھی انہوں نے یقیناً کہا ہوتا"یہ تو ایسے ہے جیسے ہماری بصارتوں کو نشے میں دھت کر دیا گیا ہے۔ Root: س ك ر |
|
نہیں ایسا نہیں، بلکہ ہم لوگ ہیں جنہیں ہذیان اور مخبوط الحواس کیفیت میں کر دیا گیا ہے"۔ Root: س ح ر |
|
تاریخ سے آگاہ رہو؛ہم جناب نے موسیٰ(علیہ السلام)کو نو عدد عینی مشاہدہ کے لئے ایسی شہادتیں (آیات/معجزات )عنایت کی تھیں جواس وقت کے لوگوں کےتصور، تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوتے ہوئے اس حقیقت کی جانب واضح رہنمائی کرنے والی تھیں کہ من جانب اللہ سند اور برھان ہیں۔ |
|
اس تاریخی حقیقت کی یاددہانی اور تائید کے لئے آپ بنی اسرائیل سے سوال کریں؛جب موسیٰ (علیہ السلام ) ان کے پاس (منصب رسالت پر فائز ہو کر مصر میں)پہنچے تھے توان مشاہدات کے بعد فرعون نے ان(موسیٰ علیہ السلام)سے کہا تھا۔ |
|
’’میں یقین کی حد تک یہ سمجھتا ہوں،اے موسیٰ،کہ آپ سحر زدہ ہیں‘‘ |
|
پہلی شہادت(چھڑی کا سانپ بننا)کو دیکھ لینے پر اس(فرعون)نے کہا"کیا تو ہمارے پاس اس مقصد سے آیا ہے کہ ہمیں اپنی سلطنت سے اپنے جادو کے ذریعے نکال دے، اے موسیٰ۔ |
|
اس لئے اس کا توڑ کرنے کے لئے ہم بھی تیرے پاس اس کے جیسا جادو کا مظاہرہ جلد لے کر آئیں گے۔ |
|
اس لئے تو ہمارے اور تیرے مابین کوئی وقت اور مقام کوبطور وعدہ مقرر کر لے۔ |
|
ہم اس کی خلاف ورزی نہیں کریں گے؛ہم اور نہ تو؛اس مقام پر موجود ہونے میں" |
|
|
|
|
Root: خ ى ل |
|
|
|
Root: س ج د |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Root: س ج د |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ہم جناب کا اس کتاب کو ایک ایسے مرد کو پہبچانا جو ان میں ہمیشہ توحید کے پیروکار مشہور ہیں ایسے لوگوں کے لئے کیا واقعی باعث تعجب ہے جوکثرت معبودان کے قائل اورپجاری ہیں۔ |
|
یہ حکم دے کر کہ’’آپ (ﷺ)لوگوں کو باطل طرز عمل پر گامزن رہنے کے لازمی تکلیف دہ عواقب و نتائج سے متنبہ فرمائیں اور ان لوگوں کو خوش کن نتائج کی پیشگی بشارت اور ضمانت دیں جو آپ اور قرءان مجید پر ایمان لائے ہیں کہ ان کا سچائی پر اٹھایا قدم ان کے رب کی جانب سے تحسین وپذیرائی کا ان کے لئے پیش خیمہ ہے‘‘۔ Root: ق د م |
|
رسول کریم اور قرءان مجید کا انکار کر دینے والے عمائدین نے لوگوں سے کہا’’یہ صاحب دراصل فریب نظر اور جھوٹے جھانسے دینے والا ہے‘‘۔ |
اوروہی جناب ہیں جنہوں نے سات آسمانوں اور زمین کو تخلیق فرمایا ہے،اس کائنات کے باہر کے وقت کے شمار سے چھ دنوں میں۔ |
|
۔۔اور ان جناب کا عرش/یکتا تخت اقتدارپانی کے ذخیرہ سے اوپر کے مقام پر ہے۔۔ Root: ع ر ش |
اس تخلیق کا مقصد یہ ہے کہ وہ جناب تم لوگوں کو آزمائش میں مبتلا کر کے یہ ظاہر کر دیں کہ تم لوگوں میں سے کون بہترحسن و اعتدال کا حامل ہے ،بہترحسن عمل کے حوالے سے۔ |
|
اور اگر آپ (ﷺ)نے کہا"یہ حقیقت ہے کہ تم لوگوں کو تمہاری موت کے بعد یقیناً از سر نو حیات دے کر اٹھایا جائے گا" |
|
تو وہ لوگ جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور آخرت کو ماننے سے انکار کر دیا ہے یقیناً کہیں گے "یہ تو کچھ نہیں سوائے صریحاً فریب نظر/جھوٹےجھانسے کے" Root: س ح ر |
|
ہم جناب بخوبی جانتے ہے اس کو جس کو وہ توجہ سےسننے کا ڈھونگ کرتے ہیں جب وہ آپ کے بیان کو سن رہے ہوتے ہیں۔ |
اور ہم اس وقت بھی جانتے ہیں جب حقیقت کو سحر کہنےاورباطل نظریات سے بدلنے والے خفیہ محفلوں میں کہتے ہیں: |
"تم لوگ دیدہ دانستہ پیروی کر رہے ہومگر ایک بصری اور نظریاتی دھوکے میں متخیل مرد کے"۔ Root: ر ج ل |
|
ان کے قلوب اس دوران چھوٹے چھوٹے معاملات اور افکار میں مگن ہوتے ہیں(جو بات سمجھنے میں مانع ہے)۔ |
|
اور وہ عمائدین/سرکردہ لوگ جنہوں نے حقیقت کے منافی باطل رویئے کو اپنی سرشت بنا لیا ہے اپنی لوگوں سے الگ میں سرگوشیوں میں کی ہوئی بات کو دوسروں سے چھپایا ہے:"تصدیق کرو،کیا یہ شخص محض تم لوگوں جیسا ایک عام بشر نہیں ہے؟ Root: س ر ر |
|
کیا تم اسے عام بشر مان لینے کے بعد بھی وہم اور فریب نظر کا شکار ہوتے ہو حالانکہ تم لوگ تو بصارت و بصیرت والے ہو"۔ Root: س ح ر |
|
|
|
یا کیوں اس کی جانب تصرف کے لئے خزانہ پیش نہیں کیا گیا۔ Root: ك ن ز |
|
یا کیوں ایک سدا بہار باغ اس کی خاطر نہیں ہے جس میں سے وہ کھاتا رہتا"۔ |
اور حقیقت کو سحر کہنےاورباطل نظریات سے بدلنے والوں نے خفیہ محفلوں (حوالہ الاسراء۔47)میں کہا"تم لوگ دیدہ دانستہ پیروی کر رہے مگر ایک بصری اور نظریاتی دھوکے میں متخیل مرد کے"۔ |
ان کی جانب سے یہ جواز اور حجت کے امکان کو ختم کرنے لئے جوں ہی بیان حقیقت(قرءان مجید)ہم جناب کی جانب سے آسان فہم تدوین میں انہیں پہنچ گیا۔ |
۔تو انہوں (عمائدین مشرکین و یہود)نے اعتراض اٹھاتے ہوئے لوگوں سے پوچھا"کیا وجہ ہے کہ انہیں(محمّد ﷺ)اس کے مثل نہیں دیا گیا جو موسیٰ(علیہ السلام)کو عینی مشاہدہ کے لئے ایسی شہادتیں دی گئی تھیں جو تصور،تجربہ،سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک ہوں"۔ |
(ان کے تضاد کو دیکھو)کیا یہ حقیقت نہیں کہ ان عینی مشاہدہ کے لئے زمانہ قبل میں موسیٰ(علیہ السلام)کو عنایت کردہ شادتوں کا انہوں نے انکار کر دیا تھا جو تصور، تجربہ، سائنسی توجیح سے ماورائے اِدراک تھیں۔ |
انہوں(عمائدین مشرکین)نے مزید کہا"یہ دونوں تو طلسماتی شعبدے ہیں جو ایک دوسرے کو سہارا دیتے ہیں:۔اور لوگوں سے کہا"ہم ہر ایک کا مکمل انکار کرتے ہیں"۔ Root: س ح ر |
مطلع رہوزمانہ نزول کی تاریخ سےجب ہم جناب کے کلام پر مشتمل آیات لفظ بلفظ سنائی اور مطالعہ کے لئے ان لوگوں کودی جاتی تھیں،جو اس انداز میں مدون ہیں کہ ازخود ہر موضوع کو مترشح کر دیتی ہیں۔ |
|
مشرکین کے عمائدین نے لوگوں سے کہا’’یہ صاحب ماسوائے معاشرے کے ایک مرد کے کسی اور حیثیت کے حامل نہیں ہیں۔اس کا ارادہ ہے کہ تم لوگوں کو ان سے منحرف کر کے پلٹا دے جن کی تمہارے آباؤ اجداد بندگی کرتے رہے تھے‘‘۔ Root: ر ج ل |
|
اور ان عمائدین مشرکین نے لوگوں سے مزید کہا’’"یہ (قرء ان مجید) سوائے اس کے کچھ نہیں کہ محض جھوٹ پر مبنی خیال ہے جو رائج عقائد کی تنقیض کرتا ہے۔اسے بڑی محنت اور مقصد سے اختراع کیا گیا ہے۔ Root: ف ر ى |
اور ان عمائدین( مشرکین)نے جنہوں نے رسول کریم اور قرءان مجید کو ماننے سے انکار کردیا تھا جوں ہی انہیں تحریری طور پر پہنچ گیا لوگوں سے بیان حقیقت کے متعلق کہا: |
’’یہ(اپنے ہاتھ میں تھامے قرءان مجید کو دکھاتے ہوئے)تو سوائے صریحاً طلسماتی شعبدہ بازی کی کہانیوں کے کچھ بھی نہیں ہے‘‘۔ Root: س ح ر |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Root: ر ك ن |
|
|
|
|
|
|
|
|
3. In the meaning of short time span before True Dawn (Astronomical Twilight)
Morning twilight: astronomical, nautical and civil stages at dawn.
|
یہ لوگ ہر طرح کے حالات میں مستقل مزاجی سے تحمل و بردداشت کا مظاہرہ کرنے والے ہیں،ہر موقعے پر سچ بولنے والے ہیں؛اور(صلوٰۃ کی ادائیگی کے وقت) اللہ تعالیٰ کے حضور باادب عاجز بندوں کے انداز میں کھڑے ہوتے ہیں؛اور دوسروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے والے ہیں؛ Root: ن ف ق |
|
اور راتوں میں سحر کے وقت اللہ تعالیٰ سے پردہ پوشی اورمغفرت کے طلبگار ہوتے ہیں۔ Root: س ح ر |
|
اور اللہ تعالیٰ سے یہ لوگ راتوں میں سحر کے وقت پردہ پوشی اورمغفرت کے طلبگار ہوتے تھے۔ Root: س ح ر |
ہم جناب نے اُن لوگوں پربھیجامٹی،غبار اور کنکریاں برسانے والا[آتش فشاں کا لاوا]، |
|
سوائے لوط علیہ السلام کو ماننے والوں کے۔ |
ہم جناب نے بوقت سَحَرٍ[رات کے آخراور صبح کے مابین وقت میں الگ مقام پر بھیج کر] نجات دے دی تھی۔ Root: س ح ر |
Noun
1 |
الهمزة-للاستفهام + مصدر: مرفوع |
2 |
الهمزة- للاستفهام + حرف فَ + مصدر: مرفوع |
3 |
اسم فاعل:معرفہ باللام-مرفوع-واحد مذكر |
4 |
اسم فاعل:معرفہ باللام- مرفوع-جمع سالم مذكر |
5 |
مصدر:معرفہ باللام:منصوب |
6 |
|
7 |
|
8 |
اسم فاعل:معرفہ باللام- مرفوع-جمع مذكر |
9 |
اسم فاعل:معرفہ باللام-منصوب-جمع مذكر |
10 |
اسم مفعول:معرفہ باللام- مجرور-جمع سالم مذكر |
11 |
جار و مجرور= بـِ حرف جر + اسم:معرفہ باللام مجرور-جمع مؤنث |
12 |
|
13 |
جار و مجرور= بـِ حرف جر + اسم: مجرور-واحد مذكر |
17 |
|
18 |
اسم فاعل: مرفوع-واحد مذكر |
19 |
اسم فاعل: مرفوع-واحد مذكر |
20 |
اسم المبالغة-مجرور-واحد-مذكر |
21 |
مصدر:مرفوع |
22 |
|
24 |
|
25 |
|
26 |
|
27 |
|
28 |
|
29 |
|
30 |
|
Verb Form-I